2025-07-30@13:39:13 GMT
تلاش کی گنتی: 110
«بھارت کی پارلیمنٹ»:
(نئی خبر)
کراچی: دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث کراچی کو پانی فراہمی کرنے والی دو پائپ لائنز دھماکے سے پھٹ گئیں۔ تفصیلات کے مطابق 72 انچ قطر کی پائپ لائن نمبر پانچ پھٹنے سے کراچی میں پانی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ شہر کے مختلف علاقوں لانڈھی، قائدآباد، شاہ لطیف ٹاؤن، کورنگی، ٹاؤن شپ، گلشن اقبال، گلشن حدید اور ملیر سمیت دیگر علاقوں میں پانی کی شدید قلت رہے گی۔ پاور ڈویژن نے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن میں بجلی بریک ڈاؤن کا نوٹس لیتے ہوئے کے الیکٹرک کو فوری اقدامات کرنے اور بجلی بحال کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔ ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق کراچی کے عوام کو پانی کے سپلائی ہر صورت بحال ہونی چاہیے، کے...
کراچی کو پانی فراہم کرنے والے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہوا ہے۔ ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کی پمپنگ مکمل طور پر بند ہو گئی ہے جس کی وجہ سے شہر کو پانی کی فراہمی عارضی طور پر معطل ہے۔ ترجمان پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ دھابیجی پمپنگ اسٹیشن میں بجلی بریک ڈاؤن کا نوٹس لیا ہے، کے الیکٹرک کو فوری اقدامات کرنے اور بجلی بحال کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ ترجمان واٹر کارپوریشن کا بتانا ہے کہ دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر 9 بج کر 15 منٹ پر بجلی کا بریک ڈاؤن ہوا، پمپنگ اسٹیشن کی بجلی 10بج کر 45 منٹ پر بحال ہوئی، بجلی بحال ہونے کے بعد...
وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اور مشیر صحت کی ہدایت پر پارا چنار کیلئے ایمرجنسی ادویات کی بھاری کھیپ روانہ کردی گئی۔ سیکریٹری صحت عدیل شاہ کے مطابق وزیراعلی علی امین گنڈاپور اور مشیر صحت احتشام علی کی ہدایت پر ایمرجنسی ادویات کی بھاری کھیپ اپر کرم روانہ کردی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ ادویات ایم ایس پاڑہ چنار کو ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کیلئے حوالے کی جارہی ہیں، 3055 کلوگرام وزنی اودیات حکومت خیبرپختونخوا کے سرکاری ہیلی کاپٹر ایم آئی 17 کے دو پراوازوں کے زریعے پہنچائی جارہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلسل زمینی رابطے منقطع ہونے اور شدید سرد موسم کی وجہ سے کرم میں ادویات کی کھپت میں اضافہ ہوا ہے، ایم ایس پاڑہ...
بھارتی کرکٹر رنکو سنگھ سے سماج وادی پارٹی کی رکن پارلیمنٹ (ایم پی) پریا سروج کے ساتھ منگنی کی افواہوں کو انکے والد نے مسترد کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کے اسٹار پلئیر رنکو سنگھ نے 25 سالہ نوجوان ممبر پارلیمنٹ پریا سروج سے منگنی کی خبریں چلائیں تھی تاہم انکے والد طوفانی سروج نے نیا پنڈورا باکس کھولتے ہوئے خبروں کی ترید کردی۔ نوجوان ممبر پارلیمنٹ پریا سروج کے والد کا کہنا ہے کہ دونوں خاندانوں کے درمیان کرکٹر کی جانب سے شادی کی پیشکش موصول ہوئی ہے تاہم اس پر بات چیت جاری ہے لیکن منگنی کی خبریں بےبنیاد ہیں۔ مزید پڑھیں: طلاق کی افواہوں کے بیچ بھارتی کرکٹر کی 25 سالہ ممبر...
طلاق کی افواہوں کے بیچ ایک اور بھارتی جارح مزاج کرکٹر رنکو سنگھ نے ممبر پارلیمنٹ پریا سروج سے منگنی کرلی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کے اسٹار پلئیر رنکو سنگھ نے 25 سالہ نوجوان ممبر پارلیمنٹ پریا سروج سے منگنی کرلی ہے۔ پریا سروج نے 2024 میں لوک سبھا انتخابات کے دوران سماج وادی پارٹی کے ٹکٹ پر اتر پردیش میں مچلیشہر سیٹ سے کامیاب ہوئیں تھی۔ منگنی کی تقریب میں اہل خانہ اور دوستوں نے شرکت کی تھی تاہم پریا کے والد نے انکی منگنی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ انکے خاندان کو کرکٹر کی جانب سے شادی کی پیشکش موصول ہوئی ہے۔ ممبر پارلیمنٹ کے والد طوفانی سروج...
لاہور: 190 ملین پاونڈ کیس کا فیصلہ آنے کے بعد پولیس کی بھاری نفری زمان پارک کے باہر تعینات کردی گئی۔بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی رہائش گاہ کے باہر پولیس کی غیرمعمولی نفری تعینات کرکے قیدی وین بھی زمان پارک پہنچا دی گئیں۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر پولیس نفری تعینات کی گئی ہے۔ تحریک انصاف کے احتجاج کے پیش نظر لبرٹی چوک پر بھی پولیس اور اینٹی رائٹ فورس کے اہلکاروں کو لبرٹی چوک تعینات کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ احتساب عدالت نے آج اڈیالہ جیل راولپنڈی میں 190 ملین پاؤنڈز کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان کو 14 اور بشریٰ بی بی کو 7 سال قیدِ...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہمیشہ کہتا ہوں سیاستدانوں کو جیل میں نہیں ہونا چاہئے، ملک کو دھاندلی سے پاک انتخابات کی ضرورت ہے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ سب سے پہلی ترجیح عوام کا اعتماد بحال کرنا ہے۔ ہمیشہ مذاکرات کا حامی رہا ہوں۔ میری خواہش ہے مسائل مذاکرات کے ذریعے حل ہوں۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ سیاستدانوں کے غلط رویوں کی وجہ سے آج پارلیمان بے معنی ہوگئی ہے۔ ملک میں دھاندلی سے پاک انتخابات کی ضرورت ہے۔ بعض ادارے اپنی مرضی کی حکومت بنانا چاہتے ہیں جسے وہ اپنی لاٹھی سے ہانک سکیں۔ آئین میثاق ملی...
اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈز میگا کرپشن اتفاق نہیں بلکہ سوچا سمجھا منصوبہ تھا۔ سینیٹر طلال چوہدری کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارر نے کہا کہ 190 ملین پاؤنڈز کیس کا آج فیصلہ ہونا تھا لیکن ملزمان عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ انہوں نے عدالتوں میں پیش نہ ہونے کی عادت بنا لی ہے۔ عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس میں 6 سال تک غیر حاضری اور تاخیری حربے استعمال کیے گئے۔ توشہ خانہ کیس میں بھی انہوں نے تاخیری حربے استعمال کیے۔ کبھی وکیل تبدیل کیے تو کبھی وکالت نامے تبدیل کیے گئے۔ بے گناہ لوگ کبھی وکالت...
نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت میں عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی اپنی ہی بندوق کی گولی چلنے سے ہلاک ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی گرپریت بسی کو گولی لگنے کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ڈاکٹروں کی جانب سے ان کی موت کی تصدیق کردی گئی۔ ان کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ گولی حادثاتی طور پر چلی ،تاہم پولیس کی جانب سے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔