2025-11-24@21:54:18 GMT
تلاش کی گنتی: 121
«بھی کہیں»:
(نئی خبر)
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر نے کہا ہے کہ عمران خان جب بھی حکم کریں گے ہم ان کی کال پر لبیک کہیں گے۔ جنید اکبر کی زیرصدارت پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کا پہلا باضابطہ اجلاس ہوا جس میں عہدیداروں نے بھرپور شرکت کی۔ یہ بھی پڑھیں عمران خان سے ملاقات میں شیرافضل مروت سے متعلق اپنی رائے دوں گا، جنید اکبر اجلاس میں پارٹی کے تنظیمی امور سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، عہدیداروں نے اس عزم کا اظہار کیاکہ پارٹی کو صوبے بھر میں مزید متحد و منظم کیا جائےگا۔ اس موقع پر جنید اکبر نے کہاکہ عمران خان جب بھی کال دیں گے ہم لبیک کہیں گے اور کسی قربانی...
اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی و سینیئر رہنما پاکستان تحریک انصاف عمر ایوب نے کہا ہے کہ اگر فارم 47 والے باہر جاکر مہنگائی کم ہونے کا کہیں تو انہیں جوتے پڑیں گے۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پنجاب پولیس کی جانب سے ہمارے ارکان کو بے جا تنگ کیا جارہا ہے، احمد چٹھہ کے گھر پر پولیس نے چھاپہ مارا۔ یہ بھی پڑھیں ملک میں مارشل لا نافذ، پولیس تشدد سے آج ہماری ایک کارکن کی موت واقع ہوئی، عمر ایوب انہوں نے کہاکہ ہم انتخابات جیت کر آئے ہیں فارم 47 والے نہیں ہیں، پولیس کی جانب سے حملوں کے دوران ہارٹ اٹیک سے ہمارے دو کارکنان انتقال کرچکے ہیں۔ عمر ایوب نے کہاکہ...
کیا دنیا میں کبھی کہیں کور کمانڈرز ہاؤسز پر حملے ہوئے؟جسٹس حسن اظہر رضوی کا سلمان اکرم راجہ سے استفسار
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آئینی بنچ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز ٹرائل کیخلاف انٹراکورٹ اپیلوں پر دوران سماعت جسٹس حسن اظہر رضوی نے کہاکہ کیا دنیا میں کبھی کہیں کور کمانڈرز ہاؤسز پر حملے ہوئے؟سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ جی ہوئے ہیں اس کی مثالیں بھی دوں گا، آرمی آفیسرز پربھی آرٹیکل 175کی شق تین کا اطلاق ہونا چاہئے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق فوجی عدالتوں میں سویلینز ٹرائل کیخلاف انٹراکورٹ اپیلوں پر سماعت جاری ہے،جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7رکنی بنچ سماعت کررہا ہے، سزایافتہ مجرم کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ کل کیلئے معذرت چاہتاہوں، ٹریفک کے باعث نہیں پہنچ سکا، جسٹس امین الدین خان نے...
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 فروری2025ء)ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کو ان کی سرزمین سے کہیں اور بھیجنا انتہائی تشویشناک ہے، فلسطین بارے پاکستان کا موقف واضح ہے، فلسطین کیلئی1967 سے پہلے کی سرحدوں کیساتھ دوریاستی حل کے حامی ہیں، کشمیر پر پاکستانی حکومت کا موقف کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق ہے، غیر قانونی مقیم افغان شہریوں کی واپسی غیر قانونی نہیں،ہم افغانوں کی تیسرے ملک منتقلی کے حوالے سے متعلقہ ممالک سے رابطے میں ہیں،جرمنی میں سفارت خانے پر حملہ اور قومی پرچم کی بے حرمتی حساس معاملہ ہے، اس سے پاکستانیوں کے جذبات متاثر ہوئے ہیں، ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی سابق امریکی صدر بائیڈن کو رحم کی...
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان کو بنی گالا یا کہیں اور منتقل کرنے کی کوئی پیشکش نہیں کی گئی، اگر ایسا ہوتا تو ان کی جانب سے آرمی چیف کو خط نہ لکھا جاتا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران خان پر کوئی بھی اعتبار کرنے کے لیے تیار نہیں، یہ شخص آج جس کے گن گا رہا ہو کل اسی گالی دیتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں عمران خان نے اپنے ملک کے سپہ سالار کو خط لکھا، اس میں غلط کیا ہے، جنید اکبر نے سوال اٹھا دیا انہوں نے کہاکہ کبھی کسی ہائی لیول میٹنگ میں عمران خان کی منتقلی کے حوالے سے بات نہیں ہوئی، یہ صرف تحریک...
غزہ میں اکتوبر 2023 سے لے کر اب تک اسرائیل کے ہاتھوں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تازہ ترین تعداد سامنے آگئی۔ فلسطینی حکام نے غزہ میں اسرائیل کی جنگ میں شہید والوں کی تعداد کو اپ ڈیٹ کر کے 61 ہزار 709 کردیا جن میں متعدد لاپتا اور اب مردہ سمجھے جانے والوں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ غزہ حکومت کے انفارمیشن آفس کے سربراہ سلامہ معروف نے ایک نیوز کانفرنس میں بتایا کہ تنازع میں ہلاک ہونے والے 76 فیصد فلسطینیوں کی لاشیں نکال کر طبی مراکز میں لائی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کم از کم 14 ہزار 222 افراد کے بارے میں اب بھی خیال ہے کہ وہ ملبے کے نیچے یا ان...
امریکا میں فوجی ہیلی کاپٹر کے مسافر بردار طیارے سے ٹکرانے کے نتیجے میں تمام 67 افراد ہلاک ہوگئے جن میں ایک پاکستانی بھی شامل ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق واشنگٹن طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والی پاکستانی خاتون کی شناخت اسریٰ حسین کے نام سے ہوئی ہیں۔ اُن کے شوہر حماد رضا ریگن ایئرپورٹ پر اپنی اہلیہ کو خوش آمدید کہنے کے لیے موجود تھے کہ ایئرپورٹ پر اچانک ہونے والی افراتفری سے بے چینی پھیل گئی۔ ریسکیو ٹیموں اور ایمبولینسوں کی آمد و رفت سے وہاں موجود افراد بے چینی میں مبتلا ہوگئے۔ ہم سب کی پریشانی بڑھتی جا رہی تھی۔ یہ خبر بھی پڑھیں : واشنگٹن طیارہ حادثہ، تمام 67 افراد ہلاک حماد رضا کے بقول بار...
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کراچی کے تاجروں سے بھتہ وصولی کا خاتمہ ہوگیا، تو یہ کریڈٹ سندھ حکومت اور وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کا ہے، آج آپ سے بھتہ لیا جاتا ہے نہ جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جاتی ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق کراچی میں تاجروں کے اعزاز میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ زمینوں پر قبضے کی شکایات بار بار آرہی ہیں، سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہے، کہیں چغلی لگانے کی ضرورت نہیں، مجھ سے کہہ دیں، کوشش کریں گے کہ تاجروں کے مسائل حل کریں، ہم مسائل کی موجودگی کا اعتراف کرتے ہیں اور قبول کرتے ہیں کہ...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے خیبرپختونخوا سے ممبر قومی اسمبلی شاہد خٹک نے کہا ہے کہ ایک سال سے زیادہ کا عرصہ ہو گیا مجھے اپنے لیڈر عمران خان سے ملاقات نہیں کرنے دی جارہی۔ سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے سوال اٹھایا کہ آخر کیوں مجھے عمران خان سے نہیں ملنے دیا جارہا؟ کیا یہ خوف ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو 26 نومبر کے حوالے سے سچ بتایا جائے گا جس سے تمام کرداروں کو پتا لگ جائےگا۔ یہ بھی پڑھیں حکومت پی ٹی آئی مذاکرات میں اسٹیبلشمنٹ حصہ نہیں، محمد علی درانی واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان ایک سال سے زیادہ عرصہ سے جیل میں...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی انتظامیہ نے پناہ گزینوں کی امریکا میں آبادکاری کو روکنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے باعث سب سے زیادہ افغان باشندے متاثرمتاثر ہوں گے۔ یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ حکم نامہ، پاکستان سے امریکا جانے کے منتظر ہزاروں افغانوں کا مستقبل خطرے میں پڑگیا ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ نے نئی ایمیگریشن پالیسی کا جواز یہ پیش کیا ہے کہ تارکین وطن کو ملک میں آباد کرنے سے معاشرے کو درپیش مسائل اور وسائل کے بوجھ میں اضافہ ہو گا۔ ٹرمپ انتظامیہ کی نئی پالیسی کے باعث ان تمام افغان باشندوں کو روک دیا گیا ہے، جنہیں امریکا میں آباد کاری کا اجازت نامہ بھی مل چکا تھا۔ اس فیصلے نے امریکا میں پناہ گزینوں...
گزشتہ صدی کے آغاز میں دنیا کے مختلف ممالک عورتوں کو ووٹ کا حق دینے لگے تھے، وہ حق جو جمہوریت کی بنیاد ہے۔ برطانیہ میں خواتین کو یہ حق گزشتہ صدی کے اوائل میں طویل جدوجہد کے بعد ملا مگر ہندوستان کی عورت کو ووٹ کا حاصل کرنے کے لیے ابھی کئی برس انتظار کرنا تھا جس کے باعث اِس خطے کی عورت پر سیاست کے دروازے بند تھے تو ایسے میں دنیا کے دوسرے خطوں کی طرح ہندوستان کی عورت نے بھی جدوجہد کا راستہ اختیار کیا۔ ایک ایسا راستہ جو جوکھم سے بھرپور توتھا مگر جب جذبے جواں ہوں تو دیر سے سہی منزل مل ہی جاتی ہے۔ آپ اس طویل تمہید پر حیران ہو رہے ہوں...
ڈاکٹر صغریٰ صدف ایک ہمہ گیر اور ہمہ جہت خاتون ہیں۔ وہ بیک وقت شاعرہ، ادیبہ، مدیرہ، نظامت کار، براڈ کاسٹر، فلسفی دانشور، منتظم اور بیورو کریٹ ہیں اور آج کل وجدان ادبی، ثقافتی تنظیم سے منسلک ہیں۔ اس سے قبل وہ پنجابی ادب و ثقافت اور فنون کی بہترین اور ترویج کے لیے کوشاں سرکاری ادارے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف لینگوئج، آرٹ اینڈ کلچر (پلاک) کی ڈائریکٹر جنرل کے طور پر اپنی ذمے داریاں بہ حسن و خوبی نبھا چکی ہیں۔ ڈاکٹر صغریٰ صدف ادب و ثقافت کا وہ روشن نام ہیں جو اپنے اشعار میں بہت دبنگ نظر آتی ہیں۔ ان کی شاعری کا بنیادی موضوع بہت سے شعرا کی طرح محبت ہیں، ان کی پُرکشش شخصیت کا...
جنوری کا آدھا مہینہ گزر گیا لیکن سردی ہے کہ جان چھوڑتی نظر نہیں آرہی، سردی بھی خشک پڑ رہی ہے، پورے موسم سرما میں اب کی دفعہ بارشیں نہیں ہوئیں، بارشوں کا نہ ہونا بھی عذاب الٰہی کی علامت ہے۔ مخلوق خدا اس عذاب سے دوچار ہے، بارانی علاقے خاص طور پر اس عذاب کو بھگت رہے ہیں۔ کسانوں نے اکتوبر نومبر میں گندم کی فصل کاشت تو کردی تھی لیکن پھر ان کی نگاہیں بارانِ رحمت کے لیے آسمان کی جانب اُٹھ گئی تھیں کہ کب بادل بارش کا سندیسہ لے کر آئیں اور ان کے کھیت سرسبز و شاداب ہوجائیں۔ کہیں کہیں بارش کے چھینٹے پڑے ضرور لیکن کہیں بھی کھل کر بارش نہیں ہوئی، اس کا...
’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کامیابی کو ذاتی اچیومنٹ سمجھتا ہے‘ یہ احساس اس کے اندرغرور اور تکبر پیدا کر دیتا ہے اور یہاں سے خرابی جنم لیتی ہے‘‘ ان کے چہرے پر مسکراہٹ تھی‘ یہ ایک خاص قسم کی مسکراہٹ تھی اوریہ مسکراہٹ دنیا کے ہر صوفی‘ ہر نیک‘ عالم اور اصلی دانشور کے چہرے پر ہوتی ہے۔ دنیا کا ہر صوفی‘ ہر عالم اور ہر نیک شخص اپنی نیکی‘ اپنے علم اور اپنے تصوف کو لوگوں سے چھپا کر رکھتا ہے لیکن وہ اپنی مسکراہٹ نہیں چھپا پاتا۔ یہ مسکراہٹ اچھے لوگوں کا ٹریڈ مارک ہوتی ہے اور یہ آپ کو مدرٹریسا سے لے کر نیلسن منڈیلا‘ میاں محمد بخش سے شاہ حسین...
بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کا کہنا ہے کہ اگر بانی کو سہولت کار کہیں گے تو جواب نواز شریف کو بھی دینا ہے، آصف زرداری نے بھی سہولت کاری کی ہے۔ بانی چاہتے ہیں یہ سزا سنائی جائے تاکہ ساری دنیا کو پتہ چلے۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خانم نے کہا کہ ان کو بانی کو سزا دینے میں بڑی مشکل پیش آرہی ہے، یہ سزا سنائیں گے تو دیگر لوگوں کو بھی پتہ چلے گا۔انہوں نے کہا کہ سزا سنائیں گے تو دوسرے لوگ بھی سامنے آئیں گے اور سب کو پتہ چل جائے گا۔ علیمہ خانم کے مطابق اگر بانی کو...
اسلاآباد: تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ فارم 47 والے اپنی کرپشن چھپانے کے لیے 190ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ آنے سے پہلے جو باتیں کررہے ہیں ، اس سے اندازہ ہوتا ہےکہ فیصلے عدالت میں ہونے کے بجائے کہیں اور ہورہےہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما عمر ایوب نے کہاکہ حکومتی بیانات سے لگتا ہےکہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف القادر کیس کا فیصلہ حکومت کی مرضی کے ججز کے آنے تک مؤخر رکھا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے حکومت سے صرف 3 مطالبات کیے ہیں ، جو نہ...
میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے پی پی رہنما منظور وسان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اب آہستہ آہستہ اپنے مطالبات سے پیچھے ہٹیں گے اور ریلیف لینے کی کوشش کریں گے، بانی پی ٹی آئی کے مطالبات کسی بھی صورت نہیں مانے جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اپنے مطالبات سے پسپائی اور پی ٹی آئی میں تقسیم کے حوالے سے پیش گوئی سامنے آگئی۔ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سیاسی پیش گوئیوں کی وجہ سے مشہور منظور وسان نے اپنے بیان میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین اور پارٹی سے متعلق پیش گوئی کی ہے۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے پی پی رہنما منظور وسان نے...
میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے پی پی رہنما منظور وسان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اب آہستہ آہستہ اپنے مطالبات سے پیچھے ہٹیں گے اور ریلیف لینے کی کوشش کریں گے، بانی پی ٹی آئی کے مطالبات کسی بھی صورت نہیں مانے جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اپنے مطالبات سے پسپائی اور پی ٹی آئی میں تقسیم کے حوالے سے پیش گوئی سامنے آگئی۔ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سیاسی پیش گوئیوں کی وجہ سے مشہور منظور وسان نے اپنے بیان میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین اور پارٹی سے متعلق پیش گوئی کی ہے۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے پی پی رہنما منظور وسان نے...
کراچی ( اسٹاف رپورٹر)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کا کوئی نظریہ نہیں ہے، ان کا نظریہ صرف اتھارٹی ہے کہ گرفت ہماری رہے،وہ جائز ہو، ناجائز ہو، اس پر ہمیں اعتراض ہے اور رہے گا۔کراچی میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے حکومت کے ساتھ مذاکرات کے معاملے پر اعتماد میں نہیں لیا، پی ٹی آئی نے اس حوالے سے اعتماد میں نہیں لیا اور مجھے اس بارے میں کوئی علم نہیں ہے کہ وہ کہہ رہے ہیں اور کیا کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ مدت پوری کرنے کا الیکشن کی شفافیت سے کوئی تعلق نہیں ہے، مدت تو امرانہ...