2025-07-26@11:18:52 GMT
تلاش کی گنتی: 105

«خواتین سمیت 6 افراد»:

(نئی خبر)
    کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شہر کے مختلف علاقوں میں حادثات و پر تشدد واقعات میں بچے ، خواتین اور پولیس اہلکار سمیت 10افراد جاںبحق ہوگئے ،دیگر واقعات میں 4افراد زخمی ہوئے ، مواچھ گوٹھ میں تیز رفتار کار اور ماڑی پور میں تیز رفتار ڈمپر بے قابو ہوکر فٹ پاتھ پر چڑھ گیا ،متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچا ڈرائیواور کلینر کو حراست میں لے لیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق بحریہ ٹاؤن کے قریب ٹریفک حادثے میں 2 خواتین جاںبحق ہو گئیں، سرجانی ٹاؤن نور محمد گوٹھ سریا مل کے قریب ٹریفک حادثے میں عبدالوحید ولد محمد بخش جاں بحق ہوگیا ۔ ماڑی پور مچھر کالونی مینگرو جنگل کے قریب سے 15سالہ لڑکے کی تشدد زدہ لاش ملی ،۔مقتول...
    کراچی( اسٹاف رپورٹر ) شہر میں حادثات واقعات میں خواتین سمیت 13افراد جاںبحق ہوگئے، کورنگی ویٹا چورنگی کے قریب گیس کی لائن میں آگ لگ گئی خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔واٹر پمپ چورنگی کے قریب جھگڑے میں تشدد سے55سالہ فضل الرحمن ولد عبدالمنان جاں بحق ہوگیا ۔ منگھوپیر تھانے کی حدود مائی گاڑی درگاہ کریش پلانٹ کے قریب ڈمپر سے بجری گراتے ہوئے بجری کے ڈھیر تلے دبنے سے30سالہ عبدالرزاق ولد قادر بخش جاں بحق ہوگیا ۔ شارع فیصل بلوچ کالونی کے قریب تیز رفتار سوزوکی کی ٹکر سے شدید زخمی ہونے والا موٹر سائیکل سوار جناح اسپتال میں دوران علاجزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ۔ گلبرگ سمن آباد موڑ کے قریب نا...
    منڈی بہاءالدین میں مکان میں آتش گیر مادہ پھٹنے سے 4 خواتین اور ایک بچی سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو ٹیم کے مطابق منڈی بہاءالدین کے علاقے کوٹ پھلے شاہ میں ایک مکان میں آتش بازی کا سامان تیار کیا جاتا تھا جہاں آتش گیرمواد میں آگ لگنے سے دھماکا ہوا جس سے متاثرہ مکان اوراس سے ملحقہ مکان کی چھت گرگئیں۔ ریسکیو حکام نے بتایا کہ ملبے کے نیچے دب کر 4 خواتین اور ایک بچی سمیت 6 افراد جاں بحق اور7 زخمی ہوگئے۔ ریسکیو کے مطابق دھماکا صبح سویرے ہوا جس سے ہمسایہ مکان کی ایک خاتون اور ایک بچی ملبہ تلے دب کر جاں بحق ہوئے۔ریسکیو حکام کا کہنا ہےکہ تمام لاشوں اور زخمیوں کو تحصیل...
    منڈی بہاالدین: گھر میں آتش بازی کا سامان پھٹنے سے خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق منڈی بہا الدین کے علاقے کوٹ پھلے شاہ میں ایک گھر میں دھماکا ہوا، جس میں 6 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکا آتش بازی کے سامان میں آگ لگنے کے باعث ہوا۔ واقعے میں جاں بحق ہونے والوں میں 4 خواتین اور ایک بچی شامل ہے۔ دھماکے کی وجہ سے ملحقہ مکان کی چھت بھی گر گئی، جس کی وجہ سے بھی 2 خواتین جاں بحق ہوئیں۔ واقعے کے بعد امدادی کارروائی کے دوران لاشوں اور زخمیوں کو آر ایچ سی پاہڑیانوالی اور ٹی ایچ کیو...