2025-09-18@04:25:42 GMT
تلاش کی گنتی: 110

«سیسی کے اسپتالوں»:

(نئی خبر)
    خیرپور (جسارت نیوز) سول سرجن ڈاکٹر مسرور ضیاء شاہ، اے ایم ایس سٹی اسپتال ڈاکٹر اسد محمود پھلپوٹو، ڈاکٹر شیراز پھلپوٹو نے سول اسپتال، سٹی اسپتال اور لیڈی ویلنگٹن کا دورہ کرکے اسپتال کے مختلف وارڈز کا دورہ کرکے مریضوں سے طبیعت دریافت کی اور ان کی شکایات سنیں جبکہ اسپتال میں موجود سرکاری میڈیکل اسٹوروں کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر سول سرجن مسرور ضیاء شاہ، ایڈیشنل سول سرجن اسد محمود پھلپھوٹہ، ڈاکٹر شیراز پھلپھوٹہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کوشش ہے کہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے تاکہ دور دزار سے آنے والوں مریضوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ ملازمین کو خبردار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مریضوں سے اچھا...
    حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حیدر آباد کے شہری علاقوں میں جہاں موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہوا ہے وہاں اب اسپتال بھی محفوظ نہیں رہے ہیں سندھ کے دوسرے بڑے سول اسپتال حیدرآباد میں بھی موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہو رہا ہے اور ہفتے کے دوران تین سے چار موٹر سائیکلیں چوری ہونا معمول بن گیا ہے جبکہ اسپتال کا عملہ اور سیکورٹی گارڈز متاثرین سے تعاون کرنے سے انکار کرتے ہوئے متاثرین کو واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج دینے کیلیے پریشان کرتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کے شہری علاقوں سے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں اضافہ کے بعد اب اسپتال بھی چوروں اور لٹیروں سے محفوظ نہیں رہے،سندھ کے دوسرے بڑے سول اسپتال حیدرآباد...
    کراچی سمیت سندھ کے کسی بھی سرکاری اسپتال میں سردی سے محفوظ رہنے کیلئے کوئی شیلٹر ہوم قائم نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سرکاری اسپتالوں میں زیر علاج مریضوں کے تیماردار شدید سردی میں راتیں اسپتال کی فٹ پاتھوں پر گزارنے پر مجبور ہیں، جن میں خواتین بھی شامل ہیں، کراچی سمیت سندھ کے کسی بھی سرکاری اسپتال میں سردی سے محفوظ رہنے کیلئے کوئی شیلٹر ہوم قائم نہیں۔ اسپتالوں کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسپتالوں میں شیلٹر ہوم اس لیے قائم نہیں کیے گئے کہ اسپتالوں میں رات کے اوقات میں غیر متعلقہ افراد بھی سونے کے جگہ تلاش کرتے ہیں، جس سے تیمارداروں کے سامان کی چوری کے واقعات بھی رونما ہو جاتے ہیں۔ محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ...
    سکھر (نمائندہ جسارت) محکمہ صحت کی بد انتظامی کے باعث سرکاری اسپتالوں کے معاملات تاحال درست نہیں ہو سکے، ایوننگ شفٹ میں سرجن ڈاکٹر موجود نہیں ہوتا، انہیں نجی کلینکس چلانے کی اجازت ہے ان حالات میں کسی وقت بھی حادثے کا شکار مریض کو لانے کی صورت میں سرجن ڈاکٹرز کی عدم موجودگی سے مریضوں کی جان کو خطرات کا خدشہ رہتا ہے، اس طرح کے کئی واقعات سامنے آچکے ہیں لیکن اس کے باوجود سنگین مسئلے پر نہ تو منتخب نمائندے توجہ دے رہے ہیں اور نہ ہی محکمہ صحت نے کوئی سنجیدہ اقدامات اٹھائے ہیں،اس سے قبل میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) روزانہ غیر حاضر یا کوتاہی کرنے والے ڈاکٹر/عملے کے خلاف ڈپارٹمنٹ کو...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2025ء)صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں ہاسپٹل ویسٹ مینجمنٹ اینڈ انفیکشیئس ڈیزیز پروگرام کے حوالہ سے اہم اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں سیکرٹری صحت پنجاب عظمت محمود، سپیشل سیکرٹری ڈویلپمنٹ ذیشان شبیر رانا، ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹر وحید اصغر، ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل ڈاکٹر محمد وسیم، ایڈیشنل سیکرٹری انور بریار، ڈپٹی سیکرٹری ڈاکٹر عبد الرحمن، ڈپٹی سیکرٹری حماد الرب اور ایس ایم اینڈ آئی پو یو سے ڈاکٹر حرا نے شرکت کی۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے اجلاس کے دوران ہاسپٹل ویسٹ مینجمنٹ اینڈ انفیکشیئس ڈیزیز پروگرام کا جائزہ لیا اور متعلقہ افسران نے اس موقع پر بریفننگ دی۔(جاری ہے)...
    سکھر (نمائندہ جسارت) سکھر سول اسپتال اور ریجن کے دیگر سرکاری اسپتالوں میں آپریشن کے دوران استعمال ہونے والے سرجیکل سامان کے غیر معیاری ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ یہ سرجیکل سامان جو روڈ حادثوں،مختلف حادثات میں زخمی ہونے والے مریضوں، پتے کے آپریشن، گردے، اور گائنی کے مریضوں کے آپریشنز کے لیے آپریشن تھیٹر میں استعمال کیا جا رہا ہے، ناقص معیار کی وجہ سے مریضوں کے زخم خراب ہونے کا سبب بن رہا ہے، جس کے باعث مریض شدید اذیت کا شکار ہو رہے ہیں۔مریضوں کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ آپریشن کے بعد زخموں میں پیچیدگیاں پیدا ہو رہی ہیں اور انفیکشن کے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق ناقص سرجیکل آلات زخموں...
    پاکستان میں میڈیکل کے اہم شعبے فزیو تھراپی کی تعلیم کو کنٹرول کرنے کے لیے وفاقی حکومت کی سطح پر کوئی سرکاری ادارہ موجود نہیں۔ فی الحال ہائر ایجوکیشن کمیشن فزیو تھراپی کی تعلیم اور نصاب کی نگرانی کرتا ہے۔ تاہم سندھ میں 2023 میں صوبائی محکمہ صحت سندھ کے تحت سندھ فزیو تھراپی کونسل قائم کی گئی جس کی منظوری سندھ اسمبلی نے دے دی ہے۔ قائم کی جانے والی کونسل سندھ میں فزیو تھراپیسٹ ڈگری حاصل کرنے والوں کو رجسٹر ڈ کرے گی۔ سندھ سمیت ملک بھر میں پانچ سالہ ڈاکٹر آف فزیو تھراپی کی ڈگری مکمل کرنے والے طلبہ اور طالبات کا مستقبل مخدوش نظر آتا ہے کیونکہ سرکاری سطح پر اسپتالوں میں فزیو تھراپسٹ کی اسامیاں...
    فائل فوٹو۔ خیبر پختونخوا میں اسپتالوں کیلئے پاکستان کا پہلا آن لائن میڈیسن آرڈرنگ پورٹل تیار کیا گیا ہے۔ پشاور میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے پورٹل کا باضابطہ اجراء کر دیا۔ اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ پورٹل کے ذریعے ڈی ایچ اوز اور ایم ایس ادویات کے آرڈرز دے سکیں گے، پورٹل میں ادویات کی منظور شدہ لسٹ پہلے موجود ہوگی، آرڈر خود کار طور پر تیار ہوگا۔ بریفنگ کے مطابق سسٹم میں ضلع کے جغرافیائی پروفائل کے مطابق ادویات کی ضروریات فیڈ ہوں گی۔ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ عوامی خدمات کیلئے صحت اور تعلیم ترجیحات ہیں، صوبے کی مالی خود کفالت کےلیے اقدامات کر رہے ہیں۔ انکا مزید کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا...