2025-06-21@12:00:18 GMT
تلاش کی گنتی: 5442

«صدرمسعود پزشکیان نے کہا»:

(نئی خبر)
    سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ ججز ٹرانسفر کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی، جسٹس نعیم اخترافغان نے ریمارکس دیئے 14 ججز چھوڑ کر 15ویں نمبر والے جج کو کیوں ٹرانسفر کیا گیا؟ جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بینچ نے سماعت کی، عدالت نے کہا پہلے ایڈوکیٹ جنرل پنجاب دلائل دے لیں۔ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کے دلائل پر شائد جواب الجواب دینا پڑے۔اس لیے بانی تحریک انصاف کے وکیل ایڈوکیٹ جنرل پنجاب کے بعد دلائل دیں۔ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے دلائل میں کہا 1955 میں پاکستان گورنر جنرل آرڈر سے مغربی پاکستان کو ون یونٹ بنایا گیا۔تمام ہائیکورٹس کی سطح کی عدالتوں کو یکجا کرکے ایک کر دیا گیا۔ججز کی تقرری کی تاریخ پر...
    سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایران اسرائیل جنگ سے پیدا ہونے والی صورتحال تشویشناک ہے، پاکستان نے ایران پر اسرائیل کی کھلی جارحیت کی بھرپور مذمت کی ہے، عالمی برادری ایران اسرائیل جنگ بندی کیلئے فوری اقدامات کرے۔  ان خیالات کا اظہار وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، کہا کہ اسرائیل نے پاکستان کے برادر ملک کے خلاف کھلی جارحیت کی ہے، اس جارحیت کے نتیجے میں سینکڑوں لوگ شہید ہوگئے ہیں، جبکہ سینکڑوں ابھی بھی زخمی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس دن یہ جنگ شروع ہوئی اسی روز ایران کے صدر مسعود پزشکیان اور ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے بات ہوئی، ایرانی صدر کے ساتھ...
    ---فائل فوٹو  پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ حکومت کا نقطہ نظر ٹی وی پر چلتا ہے جبکہ اپوزیشن کی نہیں چلائی جاتی۔اسد قیصر نے چیف وہپ ملک محمد عامر ڈوگر اور دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کی۔اسد قیصر نے کہا کہ یہاں بیٹھے ہوئے لوگ عوام کی نمائندگی نہیں کر رہے، ہمیں جائز حق سے محروم رکھا جا رہا ہے، اس کی مذمت کرتا ہوں۔ اسپیکر یا وزیرِاعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانی ہے: اسد قیصرسابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے بتایا ہے کہ اگرکشیدہ صورتحال میں تحریک عدم اعتماد لاتےتو ہماری حب الوطنی پر شکوک ہوتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے لیڈرز...
    ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے اسرائیل کے خلاف جنگ کا اعلانیہ آغاز کرتے ہوئے کہا ہے کہ "صہیونی دہشت گرد ریاست پر رحم کا وقت ختم ہوچکا" اور "سخت جواب دینا ناگزیر ہے"۔ ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق، آیت اللہ خامنہ ای نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ 'ایکس' (سابق ٹوئٹر) پر دو اہم پیغامات میں کہا: "جنگ کا آغاز ہوچکا ہے"  "صہیونی ریاست پر رحم نہیں کیا جائے گا"۔ ایک پوسٹ میں ایک شخص کی تصویر بھی شامل تھی جو تلوار لیے قلعے کے دروازے میں داخل ہو رہا ہے، جسے بعض مبصرین نے خیبر کے قلعے کی فتح سے تعبیر کیا ہے، جو اس بیان کو مذہبی اور تاریخی شدت دے رہا ہے۔...
    —فائل فوٹو وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسرائیل نے ایران کے خلاف کھلی جارحیت کی ہے، خطے کی موجودہ صورتحال عالمی امن کے لیے خطرناک ہے۔وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ ایران اور ترکیہ کے صدور کے ساتھ خطے کی صورتِ حال پر بات کی۔انہوں نے کہا کہ غزہ میں ظلم جاری ہے، عالمی ضمیر کب جاگے گا، آئی ایم ایف کو بتا دیا تھا کہ زراعت اور زرعی دواؤں پر ٹیکس نہیں لگائیں گے۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ کیا ہے، تنخواہ دار طبقے کو ٹیکس میں ریلیف دیا گیا ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ معرکہ حق میں اللّٰہ نے ہمیں...
    وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ ایران اور ترکیہ کے صدور کے ساتھ خطے کی صورتِ حال پر بات کی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسرائیل نے ایران کے خلاف کھلی جارحیت کی ہے، خطے کی موجودہ صورتحال عالمی امن کے لیے خطرناک ہے۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ ایران اور ترکیہ کے صدور کے ساتھ خطے کی صورتِ حال پر بات کی۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں ظلم جاری ہے، عالمی ضمیر کب جاگے گا، آئی ایم ایف کو بتا دیا تھا کہ زراعت اور زرعی دواؤں پر ٹیکس نہیں لگائیں گے۔ شہباز شریف کا کہنا تھا...
    نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈارنے سولرسسٹم کیلئے46فیصد مال درآمد کیا جاتا ہے، سولرپینل پر 18 فیصد ٹیکس کو 10 فیصد پر لانے کا فیصلہ ہوا ہے۔ سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت دن بدن مستحکم ہورہی ہے، حکومت نے بجٹ کے حوالے سے بعض تجاویز پرنظرثانی کی ہے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ ڈیجیٹل ٹیکس کےحوالےسےغلط فہمی پائی جاتی تھی، ڈیجیٹل سروسز کے حوالے سے سیلز ٹیکس صوبوں کاحق ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ چاروں صوبوں میں پی آئی ڈی سی ایل منصوبے مکمل کرےگی،  پی ڈبلیوڈی کا متبادل پی آئی ڈی سیل ایل ہے، آئی ایم ایف سے ریونیو نقصانات پر قابو پانے سے متعلق بات جاری ہے۔ نائب...
    ---فائل فوٹو  پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سے دوربارہ کوٹ لکھپت جیل لاہور منتقل کر دیا گیا۔ اس موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جن لوگوں نے میرے لیے دعائیں کیں ان کا مشکور ہوں، بھارت کو جواب دینے پر پاک فوج اور بالخصوص ایئر فورس کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ وطن ہمارا ہے، جیل میں رہوں یا آزاد، اس مٹی سے محبت ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ ماہ بھی تحریکِ انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کو پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) میں 8 روز علاج کے بعد کوٹ لکھپت جیل لاہور...
    اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو سے انٹرویو میں پوچھا جاتا ہے،سوال:’’اگلی نسل کو درپیش سب سے بڑا مسئلہ کیا ہے، اور ہمیں اس حل کے لیے آج کیا کرنا چاہیے؟‘‘ نیتن یاہو کا جواب:’’یہ ایک بہت بڑا (اہم) سوال ہے لیکن میں نے تو ابھی اس کا جواب دے دیا ہے۔ میں نے کہا کہ ہماری سب سے بڑی ذمہ داری یہ ہے کہ ایک جنگجو اسلامی حکومت کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکا جائے یا جوہری ہتھیاروں کو ایسی جنگجو اسلامی حکومتوں کے ہاتھوں رہنے دیا جائے۔ہمارے لیے پہلا خطرہ ہے ایران ہے اور دوسرا ہے پاکستان۔ کیونکہ اگر ان انتہا پسند حکومتوں کے پاس جوہری ہتھیار ہوئے، تو وہ ان اصولوں کو نہیں مانیں گی جو پچھلے...
    پاکستان شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ و ماڈل حفصہ بٹ نے اپنے ہونے والے شوہر میں خوبیوں سے متعلق گفتگو کی ہے۔ حفصہ بٹ نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی سے جڑے کئی اہم موضوعات پر گفتگو کی۔ اس دوران اداکارہ نے نہ صرف تعلیم اور کیرئیر کے انتخاب پر روشنی ڈالی بلکہ انڈسٹری میں کام کے تجربات اور جلدی شادی سے متعلق خیالات کا بھی اظہار کیا۔ اداکارہ و ماڈل نے اپنے ہونے والے شوہر میں پائی جانے والی خوبیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کا سب سے پہلا مطالبہ یہ ہے کہ وہ شخص شراب پینے کا عادی نہ ہو۔ حفصہ نے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) گورنمنٹ ریٹائرڈ ٹیچرز ایسوسی ایشن (گرٹا) نے مطالبات کی عدم منظوری کے خلاف وزیر اعلی کے گھر کا گھیراؤ کرنے کی وارننگ دے دی گورنمنٹ ریٹائرڈ ٹیچرز ایسوسی ایشن (گرٹا)حیدرآباد کی جانب سے مطالبات کی منظوری کے لیے نیول رائے ہائی اسکول میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے سے قبل گرٹا کا اجلاس ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر ضمیر خان کی صدارت میں ہوا، جس میں مبارک عباسی، محمد حنیف، نگہت عباسی، اعجاز مصطفی اور دیگر نے شرکت کی۔اس موقع پر رہنمائوں نے کہا کہ یہ انتہائی افسوسناک بات ہے کہ مہنگائی کے اس دور میں ریٹائرڈ اساتذہ کی پنشن میں 100فیصد اضافے کے بجائے صرف 8فیصد معمولی اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ ریٹائرڈ ملازمین گروپ...
    ایران(نیوز ڈیسک)ایران نے آپریشن وعدہ صادق سوم کی دسویں لہر کا آغاز کرتے ہوئے اسرائیل پر مزید میزائل داغ دیے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق 20 میزائلوں سے حملہ ہوا ہے، اسرائیلی ہوم فرنٹ کمانڈ کا الرٹ جاری کر دیا گیا اور مختلف علاقوں میں سائرن گونجنے لگے۔ اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ تل ابیب، یروشلم اور شیرون میں میزائل گرنے کی اطلاعات ہیں جہاں دھماکے سنے گئے ہیں۔ پاسداران انقلاب کے ترجمان نے قرآن مجید کی سورہ البقرہ کی آیت سے اپنے بیان کا آغاز کیا۔ ترجمان نے کہا کہ اگر کوئی تم پر حملہ کرے تو اسی انداز سے جواب دو۔ ترجمان ایرانی پاسداران انقلاب نے بتایا کہ اسرائیل پر حملے میں ہائپرسونک اور فتح ون میزائلوں سے...
    اسلام آباد: پاکستان اور امریکا کے درمیان ٹیرف کے معاملے پر اہم پیش رفت ہوئی ہے، پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے پر اتفاق ہوگیا۔ وزارت خزانہ کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی امریکی وزیر تجارت سے ورچوئل بات چیت میں پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے پر اتفاق کر لیا گیا ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق ورچوئل ملاقات میں امریکی ٹیرف سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں ممالک نے تجارتی معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے پر اتفاق کیا ہے۔ وزارت خزانہ حکام کا کہنا ہے کہ تجارت، سرمایہ کاری اور معاشی تعلقات مضبوط بنانے پر بات چیت ہوئی،...
    احتجاجی مظاہرے میں شریک صحافیوں نے کہا کہ ایران میں بھی سچ کی آواز دبانے کی کوشش کی، رہنماؤں نے صحافیوں کی عالمی تنظیم آئی ایف جے سے صورتحال کا فوری نوٹس لینے اور دنیا بھر میں اسرائیل کے ہاتھوں صحافیوں کا قتل عام رکوانے کا مطالبہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ صہیونی اسرائیل کے جمہوری اسلامی ایران پر حملوں اور ایران کے سرکاری ٹی وی چینل کی عمارت کو نشانہ بنانے کے خلاف کراچی یونین آف جرنلسٹس (دستور) کے زیر اہتمام کراچی پریس کلب کے باہر صحافیوں کی بڑی تعداد نے احتجاجی مظاہرہ کیا، اس موقع پر اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بھی لگائے گئے۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے پی ایف یو جے دستور...
    مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف—فائل فوٹو مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ مجھ میں اور شہباز شریف میں کوئی فرق نہیں۔لندن میں صدر مسلم لیگ ن نواز شریف کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا گیا۔ شہباز شریف کی نواز شریف سے ملاقات، آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی و دیگر امور پر تبادلہ خیال ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف اور نواز شریف کی ملاقات میں قومی یکجہتی کو قائم رکھنے کے لیے سیاسی صورتحال پر بھی غور کیا گیا۔ تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم کوئی بھی ہو فرق نہیں پڑتا ہم ایک ہیں۔سابق وزیرِ اعظم نواز شریف نے کہا کہ حکومت اندرونی اور عالمی سطح...
    حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ میں نے بجٹ کے تعلیمی اخراجات پر تحریری اختلاف کیا ہے۔جیو نیوز سے گفتگو میں عرفان صدیقی نے کہا کہ اسد قیصر اور ان کی پارٹی کی خواہش ہے کہ ملک میں انتشار رہے۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کی خواہش ہے کہ ملک میں انتشارائی بدامنی ہو اور سب تلپٹ ہو جائے، وہ چاہتے ہیں کہ اس افرا تفری میں ان کی کوئی بات بن جائے۔ عرفان صدیقی نے کہا کہ پیپلز پارٹی ایک میچور جماعت ہے، اس نے بہت سختیاں اور تکالیف برداشت کیں۔اُن کا کہنا تھا کہ یہ بچوں کا کھیل نہیں، بجٹ کے دوران اختلاف ہوتا ہے اور انہوں نے بھی کیا، بجٹ میں تعلیم...
    عمران خان سیاسی قیدی، رہائی کیلئے تحریک جاری رکھیں گے، وزیراعلی خیبر پختونخوا WhatsAppFacebookTwitter 0 17 June, 2025 سب نیوز پشاور(آئی پی ایس )وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ عمران خان سیاسی قیدی ہیں، انکی رہائی کے لئے سیاسی تحریک جاری رکھیں گے۔کونسل آف پاکستان نیوز پیپرز ایڈیٹرز کے نو منتخب صدر کاظم خان کی قیادت میں کونسل کے وفد سے ملاقات میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ بڑی سیاسی تحریک کے لئے ورکرز کو موبلائز کر رہے ہیں، اس مقصد کے لئے مقامی سطح پر جلسے منعقد کئے جا رہے ہیں، عمران خان کے بیانیے نے عوامی مقبولیت حاصل کی ہے اسے ختم نہیں کیا جاسکتا۔سی پی این ای کے وفد نے وزیر...
    ڈی جی آئی ایس پی آر یفٹیننٹ جنرل احمد شریف—فائل فوٹو پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈی جی لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے جناح یونیورسٹی برائے خواتین کراچی کا دورہ کیا ہے۔اس موقع پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے طالبات کو ’آپریشن بنیان مرصوص‘ میں کامیابیوں سے آگاہ کیا۔ فوج دہشتگردوں اور ڈیجیٹل دہشتگردوں کے سامنے کھڑی ہے: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریفڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف اہم پریس کانفرنس کر رہے ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے دشمن کے ناپاک ارادے نیست و نابود کرنے پر پاک افواج کی حکمتِ عملی اور قربانیوں سے آگاہ کیا۔انہوں نے کہا کہ آپریشن...
    اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کے تن پر خود کپڑا نہیں، انہوں نے عوام کو ریلیف کیا دینا ہے، یہاں نہ کوئی پوچھنے والا ہے اور نہ بتانے والا ہے۔ اے ٹی سی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری نے کہا کہ کبھی سنا ہے صوبے کی چیف منسٹر صوبے کو ایئر فورس کا جہاز مل جائے اور وہ بھی اس لیے کہ چیف منسٹر نے علاج کے لیے جنیوا جانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا جہاز ایسے استعمال کر رہے ہیں جیسے کہ ٹیکسی ہے، یہ لوگ اپنے ذاتی کاموں کے لیے خرچہ کر رہے ہیں۔ فواد چوہدری نے کہا کہ فیصل...
    کراچی: آئی ایس پی آرکے ڈائریکٹرجنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا ہے کہ آپریشن بنیان مرصوص میں عوام بالخصوص طلبا و طالبات نے کلیدی کردار ادا کیا،بھارتی اسٹریٹجک مفروضوں کو ہمیشہ کے لئے زمین بوس کر دیا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے جناح یونیورسٹی برائے خواتین کراچی کا دورہ کیا، یونیورسٹی آمد پر انتظامیہ اور طالبات نے ان کا پُرجوش استقبال کیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے طالبات کو آپریشن بنیان مرصوص میں دشمن کیخلاف حکمت عملی اور قربانیوں سے آگاہ کیا،انہوں نے کہا کہ کوئی شک نہیں کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔ بلوچستان کے عوام پاکستان کیساتھ مذہب ،ثقافت اور روایات کے رشتوں میں بندھےہیں،فتنہ الہندوستان کے...
    کراچی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بھارت کے خلاف آپریشن میں پاکستانی عوام کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ "آپریشن بنیان مرصوص"میں پاکستانی عوام بالخصوص طلبا و طالبات نے کلیدی کردار ادا کیا اور بھارتی اسٹریٹجک مفروضوں کو ہمیشہ کے لیے زمین بوس کر دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل احمد شریف نے جناح یونیورسٹی برائے خواتین کراچی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے طالبات کو "آپریشن بنیان مرصوص" میں دشمن کے ناپاک ارادوں کو نیست و نابود کرنے پر پاک افواج کی حکمت عملی اور قربانیوں سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ...
    معروف اسلامی اسکالر اور سابق جج مفتی تقی عثمانی نے امت مسلمہ کو ایک بار پھر اتحاد کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کے بڑھتے ہوئے مظالم اور جارحیت کے خلاف تمام مسلم ممالک کو متحد ہو کر مؤثر اقدامات اٹھانے ہوں گے۔ اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر (اب ایکس) پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہا کہ ایران نے اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں بھاری جانی و مالی نقصان برداشت کیا، لیکن اس کے باوجود وہ اسرائیل کو بھرپور جواب دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلی بار اسرائیل کو خود پر بمباری کا سامنا کرنا پڑا ہے اور اسے احساس ہو رہا ہے کہ تباہی کا مطلب کیا ہوتا ہے۔ مفتی تقی عثمانی نے...
    بھارت سے دہشتگردی پر بات ہوگی، جلد دنیا دیکھے گی کہ کئی اہم چیزیں رونما ہونگی، فیلڈ مارشل عاصم منیر WhatsAppFacebookTwitter 0 17 June, 2025 سب نیوز واشنگٹن(سب نیوز) فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہیکہ بھارت سے دہشتگردی پر بات ہوگی اور جلد دنیا دیکھے گی کہ کئی اہم چیزیں رونما ہوں گی۔فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر نے امریکا کے دارالحکومت واشنگٹن میں پاکستانی کمیونٹی کے بڑے اجتماع سے خطاب کیا جس میں انہوں نے آپریشن بنیان مرصوص سیمتعلق کئی نئے پہلووں سے لوگوں کو روشناس کیا اور پاکستان میں دہشتگردی، اقتصادی صورتحال، امریکا سے تعلقات کی نوعیت اور ایران اسرائیل جنگ سمیت کئی اہم امور پر تفصیلی بات چیت بھی کی۔ ذرائع کے مطابق...
      پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سیاسی قیدی ہیں، انکی رہائی کے لئے سیاسی تحریک جاری رکھیں گے۔ کونسل آف پاکستان نیوز پیپرز ایڈیٹرز کے نو منتخب صدر کاظم خان کی قیادت میں کونسل کے وفد سے ملاقات میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ بڑی سیاسی تحریک کے لئے ورکرز کو موبلائز کر رہے ہیں، اس مقصد کیلئے مقامی سطح پر جلسے منعقد کئے جا رہے ہیں، عمران خان کے بیانیے نے عوامی مقبولیت حاصل کی اسے ختم نہیں کیا جاسکتا۔ انکا کہنا تھا کہ اگلے مالی سال کے لئے ہم نے ایک متوازن بجٹ پیش کیا ہے، نئے مالی سال کا ترقیاتی پروگرام اگلے تین برس...
    اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ سے کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) کے وفد نے ملاقات کی جس میں پیکا ایکٹ، باقاعدگی سے شائع نہ ہونے والے اخبارات کا خاتمہ، پرنٹ میڈیا کو واجبات کی ادائیگی، صحافیوں کے تحفظ اور دیگر اہم امور زیر بحث آئے۔ عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ پیکا قانون مستند صحافیوں کو تحفظ فراہم کرتا ہے، تاہم اس کے حوالے سے صحافتی تنظیموں سے مشاورت کے لیے تیار ہیں تاکہ موجودہ غلط فہمیوں کا ازالہ کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ پیکا کا اصل مقصد جعلی اور نام نہاد صحافیوں کو قانون کے دائرے میں لانا ہے۔ وفاقی وزیر نے واضح کیا کہ باقاعدگی سے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(آن لائن )سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کے تن پر خود کپڑا نہیں، انہوں نے عوام کو ریلیف کیا دینا ہے، یہاں نہ کوئی پوچھنے والا ہے اور نہ بتانے والا ہے۔ اے ٹی سی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں فواد چودھری نے کہا کہ کبھی سنا ہے صوبے کی چیف منسٹر صوبے کو ایئر فورس کا جہاز مل جائے اور وہ بھی اس لیے کہ چیف منسٹر نے علاج کے لیے جنیوا جانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا جہاز ایسے استعمال کر رہے ہیں جیسے کہ ٹیکسی ہے، یہ لوگ اپنے ذاتی کاموں کے لیے خرچہ کر رہے ہیں۔ فواد چودھری نے کہا کہ فیصل آباد...
    اسلام آباد:سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں کے حوالے سے دیے گئے فیصلے کے خلاف نظرثانی اپیلوں پر گیارہ رکنی آئینی بینچ نے منگل کو بھی سماعت کی۔ بینچ کی سربراہی جسٹس امین الدین خان کر رہے ہیں جبکہ سنی اتحاد کونسل کے وکیل فیصل صدیقی نے تفصیلی دلائل دیے۔ سماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل نے وکیل سے استفسار کیا، ’آج آپ دلائل مکمل کریں گے؟ اگر آج مکمل نہ کیے تو یہ نہ ہو کہ گھر میں داخلہ ہی بند ہو جائے۔‘ اس پر فیصل صدیقی نے برجستہ جواب دیا کہ ’گھر میں داخلہ تو ویسے بھی بند ہو چکا ہے۔‘ عدالت میں وکیل اور ججز کے درمیان دلائل کے دوران طنز و مزاح کے ساتھ گہری قانونی...
    فائل فوٹو ممتاز عالم مفتی تقی عثمانی نے کہا ہے کہ اسرائیل کو پہلی بار پتہ چل رہا ہے کہ بمباری کیا ہوتی ہے۔سوشل میڈیا پر جاری بیان میں مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ ایران اسرائیلی جارحیت سے بھاری نقصان اٹھانے کے باوجود اسرائیل کو مضبوط جواب دے رہا ہے۔مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ قدرت کی طرف سے یہ ایک اور موقع ہے کہ تمام مسلمان ممالک متحد ہو کر اسرائیلی خطرے کا مکمل سدباب کریں۔ — فوٹو:اسکرین گریب انہوں نے کہا کہ عالمِ اسلام کے خلاف اسرائیل کے عزائم ڈھکے چھپے نہیں اور قدرت کی طرف سے یہ ایک اور موقع ہے کہ تمام مسلمان ممالک متحد ہو کر اسرائیلی خطرے کا مکمل سد باب کریں۔
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2025ء)فائونڈر گروپ کے سرگرم رکن ،پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹر کے رکن ، سینئر نائب صدر فیروز پور روڈ بورڈاورسابق ممبر لاہور چیمبر آف کامرس خادم حسین نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے بڑے حجم کا ٹیکس فری بجٹ پیش کیا ہے تاہم صوبے کی پیداواری گروتھ کیلئے جن اقدامات کی ضرورت ہے انہیں نظر انداز کیا گیا ۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ صوبائی فنانس بل میں عوام پر ٹیکسوں کابوجھ نہیں ڈالا گیا لیکن کچھ سروسز پرٹیکسز کی شرح اب بھی زیادہ ہے جسے کم کرنے کی ضرورت ہے ، نئے شعبوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے بھی اقدامات تجویز نہیں کئے گئے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(کامرس رپورٹر)سندھ کے بجٹ پر نارتھ کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری(نکاٹی) کے صدر فیصل معیز خان نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ سندھ کو لیبرل صنعتی پالیسی کی ضرورت ہے۔فیصل معیز خان نے تجویز کیا کہ شہر کے ساتوں صنعتی زونز کے لئے بجٹ میں رقم مختص کی جائے۔ صدر نکاٹی نے کہا کہ کمبائند ایفولنٹ پلانٹ صنعت کی ضرورت ہے، سیف سٹی منصوبے میں شہر کے ساتوں صنعتی زونز کو شامل کیا جائے۔،حیدرآباد سکھر موٹر وے کی تعمیر فوری کی جائے،اس منصوبے سے کراچی سمیت سندھ بھر کا معاشی رابطہ موثر ہوجائے گا،یہ منصوبہ تقریبا!144ارب روپے کی لاگت کا ہے مگر حیران کن بات یہ ہے کہ وفاق نے اس منصوبے کیلئے 15ارب روپے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر) وزیر ترقیات، توانائی و منصوبہ بندی سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ سولرائیزیشن کے ذریعے عوام کو بجلی کی مد میں ریلیف دینے کیلیے 25 ارب روپے کی رقم مختص کی گئی ہے۔ اس حوالے سے پورے صوبے میں خاص طور پر سندھ کے انتہائی پسماندہ اور غریب عوام کیلیے حکومت کی جانب سے سولر پینل کی فراہمی اور سولرائیزیشن کا عمل جاری ہے۔ محکمہ توانائی سندھ اس حوالے سے ہر ممکناً اور ترجیحی بنیادوں پر اقدام جاری رکھا ہوا ہے۔ وزیر توانائی و منصوبہ بندی نے مزید کہا کہ بجٹ میں رکھے گئے بلاک بجٹ سے صوبے کی عوام کیلیے مختلف اقدامات کئے جائیں گے۔ ناصر شاہ نے کہا کہ ہمارے پاس...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 17 جون 2025ء) اقوام متحدہ کی کونسل برائے انسانی حقوق سے پیر کو خطاب کرتے ہوئے فولکر ترک نے کہا کہ دنیا بھر میں ہونے والی جنگوں میں شہریوں کی دانستہ ہلاکتوں، بھوک اور جنسی زیادتی کو ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جانے لگا ہے جبکہ ان جرائم کا ارتکاب کرنے والے قانون کی گرفت سے محفوظ ہیں۔ غزہ میں امدادی سامان کی تقسیم کے مراکز پر حملے، اقوام متحدہ کی تنقید انہوں نے خبردار کیا ہے کہ انسان جنگوں اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی توہین کے ناقابل دفاع راستے پر گامزن ہے۔ دنیا کو بڑھتے ہوئے مسلح تنازعات، شدید موسمیاتی مسائل، نئی ٹیکنالوجی سے لاحق خدشات اور آمریتوں میں پریشان...
    ایران(نیوز ڈیسک)ایرانی صدر مسعود پزیشکیان نے اپنے نئے بیان میں کہا ہم دشمن کی جارحیت کا پوری قوت سے جواب دیں گے۔ ایرانی صدر مسعود پزیشکیان نے اپنے بیان میں کہااسرائیل پر ایسا حملہ کریں گے جو اسےپچھتانے پر مجبور کردے گا،اسرائیلی حملوں کا اسی کی زبان میں جواب دیں گے،ہم جنگ کو وسعت دینا نہیں چاہتے،ہرکمانڈر کےہاتھ سے گرنے والا پرچم نیا کمانڈر اٹھائے گا اورمیدانِ جنگ میں اترے گا۔ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا آج ترک صدر سے فون پر بات ہوئی،میں نے واضح کیا جنگ ہم نے شروع نہیں کی۔ ایرانی قومی سلامتی کونسل نے اپنے بیان میں کہا اسرائیل کےخلاف جوابی کارروائیوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا ہے،اسرائیلی جارحیت کے خلاف سخت حملے جاری رکھنے...
    اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی سنیارٹی اور تبادلے سے متعلق اہم آئینی مقدمے کی سماعت جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 5 رکنی بینچ نے کی۔ دوران سماعت ایڈووکیٹ حامد خان نے دلائل دیتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ ججز کے تبادلے کے لیے ایڈوائس وفاقی کابینہ دے سکتی ہے اور مصطفیٰ ایمپکس فیصلے کے مطابق ’وفاقی حکومت‘ سے مراد بھی ’کابینہ‘ ہی ہے۔ جس پر جسٹس محمد علی مظہر نے سوال اٹھایا کہ کیا مصطفیٰ ایمپکس فیصلے کے بعد آئین کے آرٹیکل 48 میں استعمال ہونے والا لفظ ’وزیرِاعظم‘ غیر مؤثر ہو چکا ہے؟ یہ بھی پڑھیں: عدالت نے کہا کہ درخواست گزار وکلاء نے سنیارٹی اور حلف سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 17 جون 2025ء) پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پیر کو سینیٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے اسرائیل پر ممکنہ 'جوہری حملے‘ کی خبر جعلی ہے اور اس حوالے سے کسی نے ایسا کوئی بیان نہیں دیا۔ ایران پر اسرائیلی حملے: پاکستان کا فضائی دفاعی نظام فعال سوشل میڈیا پر وائرل خبر میں ایک سینئر ایرانی جنرل کے حوالے سے یہ دعویٰ منسوب کیا گیا تھا کہ پاکستان ایران پر کسی بھی حملے کے جواب میں اسرائیل پر ایٹمی حملہ کرے گا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ "ہم سب کو انتہائی محتاط ہو کر بات کرنی چاہیے، یہ کوئی بچوں کا کھیل نہیں، سنجیدہ جنگ...
    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ اقتدار اللہ کی امانت اور ایک ایک پائی عوام کی ہے۔ ہماری خدمت کا سفررُکے گا نہیں۔ صوبائی کابینہ کے اجلاس سے خطاب میں آئندہ مالی سال 2025-26 کے لیے پیش کردہ بجٹ کو ملک کی تاریخ کا لاثانی بجٹ قرار دیتے ہوئے  وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عوامی خدمت کے عزم کو دہرایا اور کہا کہ یہ زیرو ٹیکس بجٹ ہے، لیکن اس کے باوجود صوبے کی تاریخ کا سب سے بڑا ترقیاتی بجٹ دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ  پائی پائی عوام کی امانت ہے اور ہم اللہ تعالیٰ کے سامنے جوابدہ ہیں۔ مریم نواز شریف نے فنانشل ڈسپلن، ای ٹینڈرنگ اور گڈگورننس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (صباح نیوز)پی ٹی آئی کے رہنما سینیٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اراکین اس بجٹ کو ووٹ نہیں دیں گے، یہ بجٹ منظور ہوا تو پاکستان کی تباہی کا سبب بنے گا۔ سینیٹ اجلاس کے موقع پر اظہارخیال کرتے ہوئے سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ پاکستان بھارت کے خلاف جنگ جیت چکا ہے، اب اسرائیل نے ایران کے خلاف جارحیت کی ہے، اسرائیل نے ایران میں اہم شخصیات کو شہید کیا، ایٹمی تنصیبات پر حملہ کیا، اسرائیل کا اس طرح ایران پر حملہ کرنا ہمارے لیے وارننگ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے جاسوسی ٹیکنالوجی اور جدید ہتھیاروں کا استعمال کیا، پاکستان کے خلاف خطرہ ٹلا نہیں ہے، قانونی اور...
    طلباء کو سفارت خانے کیجانب سے سہولیات دیتے ہوئے ایران کے اندر محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ دیگر قابل عمل اختیارات پر بھی غور کیا جارہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی کے درمیان بھارتی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ ہندوستان دونوں ممالک میں اپنے شہریوں کی حفاظت اور بہبود کو یقینی بنانے کے لئے سکیورٹی کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری کردہ ایک بیان میں وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے تصدیق کی کہ تہران میں ہندوستانی سفارت خانہ سکیورٹی کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے اور ایران میں ہندوستانی طلباء کے ساتھ...
    ٹنڈو محمد خان میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ پاک بھارت جنگ کے دوران بلاول بھٹو نے پاکستان کا سچا اور دلیرانہ مقف دنیا کے سامنے پیش کیا، جس کی وجہ سے سفارتی محاذ پر بھارت کو شکست ہوئی، پیپلز پارٹی ہمیشہ عوامی مسائل کو اجاگر کرتی آئی ہے اور قومی مفادات پر کبھی سودے بازی نہیں کی۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وفاقی وزیر اور رکن قومی اسمبلی  سید نوید قمر نے کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملے کے اثرات صرف دو ممالک تک محدود نہیں رہیں گے بلکہ ان کے براہِ راست اثرات پورے خطے کے امن، و استحکام اور معیشت پر پڑیں گے، اسرائیلی جارحیت پوری دنیا کے...
    نائب وزیراعظم، وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے انکشاف کیا ہے کہ کچھ بااثر ممالک نے ہمیں ایران کے خلاف ووٹ دینے کا کہا لیکن ہم نے صاف انکار کردیا۔جیو نیوزکے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو میں اسحاق ڈار نے کہا کہ یہ خبر جھوٹ کا پلندہ ہے کہ پاکستان نے ایران کو اسرائیل پر جوہری حملے کی یقین دہانی کرائی ہے، بھارت کا پروپیگنڈا  من گھڑت ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کی ایسی کی تیسی، پاکستان کا جوہری پروگرام سیکیورٹی کےلیے ڈیٹیرنس ہے اور ہمارا یہ بیانیہ دنیا میں ریکارڈ ہوچکا ہے۔نائب وزیراعظم نے مزید کہا کہ کچھ بااثر ممالک نے ہمیں ایران کے خلاف آئی اے ای اے کی قرارداد میں...
    سینیٹ اجلاس میں اپوزیشن نے بجٹ کو امیر پرور اور غریب کش قرار دیدیا WhatsAppFacebookTwitter 0 16 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)سینیٹ اجلاس میں حکومت کو سخت تنقید کا سامنا رہا، اپوزیشن نے بجٹ کو امیر پرور اور غریب کش قرار دیدیا اور حکومتی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے معاشی مشکلات، قومی پالیسیوں اور پارلیمانی کارکردگی پر تحفظات کا اظہار کیا۔سینیٹ اجلاس چیئرمین یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت ہوا، اجلاس میں حکومت کے بجٹ اور قومی سلامتی کی صورتحال پر بحث ہوئی۔سینیٹر علی ظفر نے بجٹ کو عوام دشمن اور معیشت شکن قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت صرف بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جیل میں رکھنے کی کوششوں پر توجہ دے رہی...
    چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد نے کہا ہے کہ ہم نے اخلاق و تمیز کے دائرے میں کام کیا اور 18 ماہ میں 20 ارب کی ریکوری کی۔چیئرمین نیب نے ان خیالات کا اظہار اسلام آباد میں فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کی تقریب سے خطاب کیا۔انہوں نے کہا کہ تاجر برداری ملک کی ترقی کا اہم جز ہے، آپ ہی نے پاکستان کو ٹریلین ڈالر کی معیشت بنانا ہے، تاجروں کے مسائل میرے مسائل ہیں۔لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد نے مزید کہا کہ کسی بھی ملک میں تاجروں کو سہولیات فراہم کرنا اس ملک کی ترقی سے جڑا ہے، میں سمجھتا ہوں تاجر دوست ماحول تجارت...
    اقتدار اللہ کی امانت، ایک ایک پائی عوام کی ہے،خدمت کا سفررکے گا نہیں، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز WhatsAppFacebookTwitter 0 16 June, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ اقتدار اللہ کی امانت اور ایک ایک پائی عوام کی ہے۔ ہماری خدمت کا سفررکے گا نہیں۔صوبائی کابینہ کے اجلاس سے خطاب میں آئندہ مالی سال 2025-26 کے لیے پیش کردہ بجٹ کو ملک کی تاریخ کا لاثانی بجٹ قرار دیتے ہوئے وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے عوامی خدمت کے عزم کو دہرایا اور کہا کہ یہ زیرو ٹیکس بجٹ ہے، لیکن اس کے باوجود صوبے کی تاریخ کا سب سے بڑا ترقیاتی بجٹ دیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پائی پائی عوام کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ہمارا جوہری اور میزائل سسٹم  پاکستان کی حفاظت کے لیے ہے، کسی بھی طرح کی جعلی خبروں سے بچنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ایوان بالا (سینیٹ) کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے قائد ایوان اسحاق ڈار نے حالیہ بیانات میں قومی دفاع، سفارتی روابط اور میڈیا میں گمراہ کن معلومات سے متعلق کئی اہم نکات پر روشنی ڈالی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا نیوکلیئر پروگرام اور میزائل سسٹم کسی بیرونی جارحیت یا خطے میں غیر یقینی صورتحال سے بچاؤ کے لیے بنایا گیا ہے اور یہ مکمل طور پر ملک کے تحفظ اور دفاع کی خاطر ہے۔اسحاق ڈار نے زور دے کر کہا...
    عدلیہ میں ڈیپوٹیشن یا جج کو دوسری عدالت میں ضم کرنے کا اصول نہیں، جسٹس محمد علی مظہر WhatsAppFacebookTwitter 0 16 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)سپریم کورٹ میں ججز ٹرانسفر اور سنیارٹی سے متعلق کیس میں جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیئے ہیں کہ عدلیہ میں ڈیپوٹیشن یا جج کو کسی دوسری عدالت میں ضم کرنے کا اصول نہیں ہے، سول سروس میں ڈیپوٹیشن یا ملازم کو محکمہ میں ضم کرنے کا اصول ہے۔ سپریم کورٹ میں جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بنچ نے ججز ٹرانسفر اور سنیارٹی سے متعلق اہم آئینی کیس کی سماعت کی جہاں درخواست گزار ججز کے وکیل بیرسٹر صلاح الدین احمد نے جواب الجواب دلائل دیئے۔...
    اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمداسحاق ڈار نے کہاہے کہ ہمارا نیوکلیئر اور میزائل پروگرام ہماری اپنی حفاظت کیلئے ہے ، جو کوئی بھی پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھے گا اس کی آنکھ نکال لی جائے گی جبکہ پاکستانی قوم متحد ہے اور اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائے گا، ہم اب بھی الرٹ ہیں۔ سینیٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے دوٹوک الفاظ میں واضح  کیا کہ اگر کسی نے کوئی حرکت کی تو اسے پہلے کی طرح جواب ملے گا، پاکستان کا ایٹمی پروگرام آئندہ نسلوں کی امانت ہے اور اس کے تحفظ کا فرض ہم سب مل کر نبھائیں گے۔ نائب وزیر اعظم اسحاق ڈارنے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے...
    ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس میں عدالت نے ملزم کا مزید 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے قتل سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، پولیس نے گرفتار ملزم عمر حیات کو علاقہ مجسٹریٹ محمد حفیظ کی عدالت میں پیش کیا گیا، عدالت نے شناخت پریڈ کیلئے ملزم کو جیل بھیجنے کا حکم دیا تھا۔ پولیس کی جانب سے شناخت پریڈ کا عمل مکمل ہونے پر ملزم کو عدالت میں پیش کیا گیا، پراسیکیوشن نے کہا کہ ملزم کی شناخت ہوگئی ہے۔ دوران سماعت پولیس کی جانب سے ملزم کے 7 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی، پراسیکیوشن نے مؤقف اپنایا کہ ملزم کو 2...
    بلوچستان حکومت آئندہ مالی سال کا بجٹ منگل کو پیش کرنے جا رہی ہے جس کا ممکنہ حجم ایک کھرب روپے سے زائد ہوگا۔ بجٹ میں تعلیم، صحت ور امن و امان حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہوں گی۔ آئیے جانتے ہیں کہ بلوچستان حکومت نے رواں مالی سال کے دوران اپنے بجٹ کا کتنا فیصد حصہ خرچ کیا۔ یہ بھی پڑھیں: بجٹ بلوچستان کی ترقی کا جامع روڈ میپ ہوگا، سرفراز بگٹی بلوچستان حکومت کے ترجمان شاہد رند کے مطابق بلوچستان حکومت نے مالی سال 2024-25 کے لیے مختص پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام (PSDP) کے بجٹ کا 90 فیصد استعمال کر لیا ہے جو کہ صوبے کی تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ باقی 10...
    کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2025ء) وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے کہا ہے کہ پاکستان سے پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے تمام مذہبی و سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو متحد ہونا ہوگا،پولیو کے قطرے ہی بچوں کو معذوری سے بچانے کا واحد راستہ ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کمشنر ہاؤس کوئٹہ میں سیکرٹری ہیلتھ مجیب الرحمان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پولیو وائرس کے کیسز پر دنیا بھر میں تشویش پائی جاتی ہے ،گزشتہ سال ملک بھر میں پولیو کے 61 کیس رپورٹ ہوئے جبکہ رواں سال اب تک 11 کیس سامنے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیو وائرس سے متاثرہ بچے کا علاج دنیا...
       وزیرِ داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے کہا ہے کہ پولیس اور بیوروکریسی کی اپنی اسٹیبلشمنٹ ہے، آئی جی اپنے محکمے کے خود ذمے دار ہیں۔میڈیا سے گفتگو کے دوران ضیاءالحسن لنجار نے کہا کہ آئی جی سے متعلق میرے سوال کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ارمغان کیس میں پولیس کی تحقیقات سامنے آئی ہیں، منشیات کے گروہ چل رہے ہیں۔ضیاء لنجار نے کہا کہ کچہ کے علاقے میں پولیس بہتر کام کر رہی ہیں، آئی جی امن وامان کی صورتحال دیکھ رہے ہوتے ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ٹھٹحہ میں کل ماڈل پولیس اسٹیشن کا افتتاح کیا، سندھ پولیس کو بکتر بند گاڑیاں مل چکی ہیں۔
    — فائل فوٹو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو ٹیکس دہندگان کا ڈیٹا آڈیٹرز کو دینے کی اجازت دے دی۔اسلام آباد میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس منعقد کیا گیا۔دورانِ اجلاس رکن کمیٹی سینیٹر شبلی فراز  نے کہا کہ ہم کبھی ڈیٹا دینے کی اجازت نہیں دے سکتے۔ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ نئے آڈیٹرز ایف بی آر کے ملازم ہوں گے لیکن کانٹریکٹ پر ہوں گے۔ ان کو پہلے ایف بی آر حکام کی مدد کے لیے ہائر کیا جا رہا ہے۔سینیٹر فاروق ایچ نائیک کا کہنا ہے کہ جب ان آڈیٹرز کو ہائر کرلیا ہے تو ڈیٹا بھی دینا چاہیے۔چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ آڈٹ کمپنیوں کو کسی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2025ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے رومانیہ کے سفیر ڈین اسٹونیسکو نے پیر کو پارلیمنٹ ہائوس میں ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات، پارلیمانی روابط اور خطے کی صورتحال بارے تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس موقع پر بات چیت میں سپیکر نے کہا کہ پاکستان رومانیہ کے ساتھ اپنے دیرینہ اور خوشگوار تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات باہمی اعتماد اور احترام پر مبنی ہیں۔سپیکر نےپاکستان ۔رومانیہ پارلیمانی روابط کو مزید مستحکم بنانے کی ضرورت پر زور د یتے ہوئے کہا کہ اس سے دوطرفہ ہم آہنگی اور باہمی تعاون میں اضافہ ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی میں 2013...
    اسلام آباد: پاکستانی سفارتی وفد کی اہم رکن سینیٹر شیری رحمان نے برسلز میں کامیاب دورہ مکمل ہونے پر وفد کی قیادت کرنے والے بلاول بھٹو کو خراج تحسین پیش کیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ایکس‘‘ پر پیغام جاری کرتے ہوئے شیری رحمان نے کہا کہ برسلز میں پاکستان کی سفارتی ٹیم نے کامیاب دورہ مکمل کیا، بلاول بھٹو زرداری نے بہترین انداز میں وفد کی قیادت کی۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی، عالمی تنازعات کے باوجود پاکستان کی نمائندگی بھرپور توانائی اور وقار کے ساتھ کی گئی۔ برسلز سے کچھ اراکین وطن واپس جا رہے ہیں جبکہ باقی اسٹراسبرگ میں مشن جاری رکھیں گے۔ شیری رحمان نے کہا کہ دو ہفتوں سے مسلسل نان اسٹاپ اجلاس...
    لاہور (نیوز ڈیسک) پنجاب کے وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمان صوبے کا آئندہ مالی سال 26-2025 کے لیے 5335 ارب روپے حجم کا بجٹ پنجاب اسمبلی میں پیش کر رہے ہیں۔ پنجاب اسمبلی میں بجٹ تقریر کے دوران اپوزیشن نے شدید احتجاج کیا، اپوزیشن نے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ کر سپیکر اور وزیر خزانہ پر پھینک دیں، اپوزیشن نے سپیکر ڈائس کا گھیراؤ بھی کیا۔ وزیر خزانہ نے بجٹ تقریر میں کہا کہ گزشتہ مالی سال کی طرح یہ بجٹ بھی ٹیکس فری ہے، بھارت کے خلاف پاکستان کی عظیم فتح پر وزیراعظم اورافواج کو سلام پیش کرتا ہوں، فیلڈ مارشل عاصم منیر نےبھارت کے غرور کو پاش پاش کیا، پوری قوم بھارت کی جارحیت کے خلاف سرخرو ہوئی۔...
    ویب ڈیسک: ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل سے متعلق کیس میں عدالت نے ملزم کا مزید 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔  ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،  پولیس نے گرفتار ملزم عمر حیات کو عدالت میں پیش کردیا۔  علاقہ مجسٹریٹ محمد حفیظ کی عدالت میں ملزم کو پیش کیا گیا، عدالت نے شناخت پریڈ کیلئے ملزم کو جیل بیجھنے کا حکم دیا تھا۔ ایران اور اسرائیل کو ایک معاہدہ کرنا چاہیے اور وہ کرینگے؛ ڈونلڈ ٹرمپ  پولیس کیجانب سے شناخت پریڈ کا عمل مکمل ہونے پر ملزم کو عدالت میں پیش کیا گیا، پراسیکوشن نے کہا کہ ملزم کی شناخت ہوگئی ہے۔...
    ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان جاری سفارتی عمل کو اسرائیل نے جارحیت کے ذریعے سبوتاژ کیا ہے، اور اس سلسلے میں امریکہ کو واضح موقف اختیار کرنا چاہیے۔ تہران میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بقائی نے کہا کہ "ہم مذاکرات کے عمل میں مصروف تھے کہ اچانک اسرائیلی جارحیت نے ہمیں حیران کر دیا۔ ہمیں یقین نہیں تھا کہ امریکہ کی حمایت سے ایسا حملہ کیا جائے گا۔" انہوں نے مزید کہا کہ "یہ صیہونی ریاست ہے جس نے سفارتکاری کی راہ میں رکاوٹ ڈالی ہے، اور اب یہ امریکہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ جارحیت کے خلاف دوٹوک موقف اختیار کرے۔" بقائی نے امریکی پالیسی کو...
    —فائل فوٹو وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پنجاب کے بجٹ کی منظور دے دی ہے۔مریم نواز نے صوبائی کابینہ کے 27 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پائی پائی عوام کی امانت ہے، اللّٰہ تعالیٰ کے سامنے جوابدہ ہیں، زیرو ٹیکس اور سب سے بڑا ڈویلپمنٹ بجٹ ہے۔انہوں نے کہا کہ الحمدللہ، سب سے بڑا ترقیاتی فنڈ ہونے کے باوجود، کوئی مالیاتی اسکینڈل سامنے نہیں آیا، پچھلا ترقیاتی بجٹ بھی ایک ریکارڈ تھا، اپنے سارے ریکارڈ خود توڑیں گے۔وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ میسر وسائل سے عوام کی خدمت کر رہے ہیں، کامیابی نیت اور محنت سے ملتی ہے، اس سال بھی زیادہ محنت کریں گے، 700 سڑکیں بن رہی ہیں، 12ہزار کلو...
    ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل سے متعلق کیس میں عدالت نے ملزم کا مزید 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،  پولیس نے گرفتار ملزم عمر حیات کو عدالت میں پیش کردیا۔ علاقہ مجسٹریٹ محمد حفیظ کی عدالت میں ملزم کو پیش کیا گیا، عدالت نے شناخت پریڈ کیلئے ملزم کو جیل بیجھنے کا حکم دیا تھا۔ پولیس کیجانب سے شناخت پریڈ کا عمل مکمل ہونے پر ملزم کو عدالت میں پیش کیا گیا، پراسیکوشن نے کہا کہ ملزم کی شناخت ہوگئی ہے۔ پولیس کیجانب سے ملزم کے 7 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی،  پراسیکوشن نے مؤقف اپنایا کہ ملزم کو 2 لوگوں...
    مخصوص نشستوں سے متعلق نظرثانی کیس؛ سپریم کورٹ میں اہم سوالات زیربحث WhatsAppFacebookTwitter 0 16 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) مخصوص نشستوں سے متعلق نظرثانی کیس کی سماعت سپریم کورٹ میں ہوئی، جس میں اہم آئینی سوالات پر بحث کی گئی۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 13 رکنی آئینی بینچ نے سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں کے معاملے پر نظر ثانی کیس کی سماعت آج دوبارہ کی، جس میں سنی اتحاد کونسل کی جانب سے وکیل فیصل صدیقی نے عدالت میں دلائل دیے۔ سماعت کے دوران دلچسپ جملوں کا تبادلہ بھی دیکھنے میں آیا، جب جسٹس ہاشم کاکڑ نے ریمارکس دیے کہ اگر ان کا تبصرہ دل پر لیا گیا تو وہ اسے واپس...
    اسلام آ باد: بجٹ کے معاملات پر سندھ اور وفاق آمنے سامنے آ گئے۔ صوبائی حکومت کا کہنا ہے کہ سندھ کے ساتھ وفاق کی کالونی جیسا سلوک کیا جا رہا ہے۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پلاننگ اینڈ ڈیولمپنٹ کمیٹی کا اجلاس چیئرپرسن سینیٹر قرۃ العین مری کی زیر صدارت  ہوا، جس میں کمیٹی نے پی ڈبلیو ڈی کے پراجیکٹس سندھ کو نہ دینے پر احتجاج کیا اور وفاقی وزیر احسن اقبال کا بیان مسترد کردیا۔ چیئرپرسن قرۃ العین مری نے کہا کہ سندھ کے ساتھ وفاق کی کالونی جیسا سلوک کیوں کیا جا رہا ہے؟ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پی ڈبلیو ڈی کے پراجیکٹس سے متعلق اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ فیصلہ ہوا...
    جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے ہیں کہ عدلیہ میں ڈیپوٹیشن یا جج کو کسی دوسری عدالت میں ضم کرنے کا اصول نہیں ہے۔ سول سروس میں ڈیپوٹیشن یا ملازم کو محکمہ میں ضم کرنے کا اصول ہے۔ سپریم کورٹ میں ججز ٹرانسفر اور سینیارٹی سے متعلق اہم آئینی کیس کی سماعت آج بروز پیر بھی ہوئی۔ جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بینچ نے کیس کی سماعت کی، جہاں درخواست گزار ججز کے وکیل بیرسٹر صلاح الدین احمد نے جواب الجواب دلائل دیے۔ بیرسٹر صلاح الدین نے اپنے دلائل میں مؤقف اختیار کیا کہ آئین کے آرٹیکل 200 کی وضاحت کا اطلاق صرف ذیلی سیکشن 3 پر ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2025ء) یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ آج کی دنیا انصاف اور امن کی بات تو کرتی ہے، مگر جب غزہ، کشمیر یا فلسطین میں معصوموں پر بم برسائے گئے، تو انسانیت کیوں خاموش رہی؟۔پیر کو یہاں جاری بیان کے مطابق انہوں نے کہا کہ آج اسرائیلی عوام انصاف مانگ رہی ہےتو کیا وہ چیخیں کسی کو یاد ہیں جو فلسطینی بچوں کی لاشوں سے بلند ہوئیں؟کیا وہ مائیں یاد ہیں، جو اپنے بچوں کی لاشیں گود میں اٹھا کر رو رہی تھیں؟جب انصاف کا ترازو جھک جائے، تو امن صرف ایک دھوکہ رہ جاتا ہے۔(جاری ہے) اب وقت ہے کہ ہم صرف دیکھنے والے...
    پاکستان کی جانب سے اسرائیل پر جوہری حملے کی دھمکی کا جھوٹا اور من گھڑت پروپگینڈا بے نقاب ہوگیا جب کہ انتہا پسند بھارتی حکومت اور اسرائیل کے گٹھ جوڑ کے مزید شواہد منظر عام پر آگئے۔ ذرائع نے کہا کہ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ سے منسلک سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے پاکستان کیخلاف زہریلا پروپیگنڈا شروع کردیا۔ را کے فیک  اکاؤنٹ @Iriran_official نے دعویٰ کیا کہ ’اسرائیلی چینلز کے مطابق پاکستان نے امریکا کو آگاہ کیا کہ اگر ایران پر جوہری حملہ ہوا تو پاکستان اسرائیل کے خلاف جوہری ردعمل دے گا۔ ذرائع نے کہا کہ بھارتی خفیہ ایجنسی را کے اس منفی اور بے بنیاد پروپیگنڈے کا مقصد اسرائیل کیلئے ہمدردیاں پیدا کرنا ہے، اس زہریلے پروپیگنڈے کو پاکستان کی...
    ایران کے صدر مسعود پزیشکیان نے کہا ہے کہ ایران کا مقصد جوہری ہتھیار حاصل کرنا نہیں ہے، اور انہوں نے عوام سے موجودہ بحران کے دوران صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی ہے۔ ایک عوامی پیغام میں صدر مسعود پزیشکیان نے کہا کہ ہم اپنے عوام سے کہتے ہیں کہ وہ اس بحران کے دوران صبر کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں، انہوں نے مزید کہا کہ ہم کسی پر تسلط قائم کرنا نہیں چاہتے اور نہ ہی ہم جارح قوم ہیں۔ ایرانی صدر نے اسرائیل پر مسلم ممالک کو منظم انداز میں نشانہ بنانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل ایک ایک کر کے مسلم ریاستوں پر حملہ کر رہا ہے، انہوں نے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250616-01-18 تہران /تل ابیب /واشنگٹن /برسلز /جدہ / دمشق /بغداد/ بیروت/اسلام آباد (صباح نیوز /مانیٹرنگ ڈیسک)اسرائیل اور ایران کے ایک دوسرے پر گزشتہ روز بھی حملے جاری رہے، ایران نے تل ابیب، حیفہ ، تامرا بستی اور کئی شہروں کو 100سے زاید بیلسٹک اور ہائپر سونک میزائلوں سے نشانہ بنایا، ایران نے ڈرون بھی استعمال کیے جس سے 14 اسرائیلی ہلاک اور 300 سے زاید زخمی ہو گئے‘ایران نے اسرائیل پر ہائپر سانک میزائل داغ دیے ‘تل ابیب میں دھماکوں کے بعد دھوئیں کے بادل چھا گئے، اسرائیلی جوہری تنصیبات ڈیمونا کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ایرانی حکام نے بتایا کہ میزائلوں اور ڈرون سے اسرائیلی فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے، شمالی اسرائیل اور ساحلی شہر حیفہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250616-01-12 تہران (مانیٹرنگ ڈیسک ) ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور ترک صدر رجب طیب اردوان کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو ہوئی جس میں اردوان نے اسرائیلی حملوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے ایران سے اظہارِ ہمدردی کیا۔ایرانی خبر رساں ادارے ایرنا (IRNA) کے مطابق، صدر پزشکیان نے کہا کہ مسلم ممالک کو چاہیے کہ وہ اپنی دفاعی صلاحیتیں بڑھائیں اور خطے میں امن و ترقی کے لیے مشترکہ حکمت عملی اپنائیں۔ایرانی صدر نے مزید کہا کہ اسرائیل نے ایک بار پھر یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کی کوئی قدر نہیں کرتا۔ اسرائیل نے عام شہریوں، سائنسدانوں، سرکاری حکام اور فوجی اہلکاروں کو نشانہ بنا کر سنگین جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔...
    بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان نے انڈیا میں اپنے خلاف چلنے والی مہم کے بعد وضاحتیں دینے پر مجبور ہو گئے اور ترکیہ کے بائیکاٹ کی بھی حمایت کر دی۔ عامر خان نے حال ہی میں انڈیا ٹی وی کے مشہور شو ’آپ کی عدالت‘ میں رجت شرما کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ وہ پہلے انڈین اداکار تھے جن کی فلم میں باقاعدہ ’پاکستان‘ کا نام لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ حب الوطنی کی مثال میری فلموں رنگ دے بسنتی، لگان اور سرفروش  میں نظر آئے گی اور سرفروش میں ہم نے کھل کر پاکستان اور آئی ایس آئی کا نام لیا۔ یہ بھی پڑھیں: عامر خان نے سلمان خان کو خود سے بہتر اداکار کیوں...
    ماہرین کے ایک گروپ نے کہا ہے کہ ایران پر اسرائیلی حملوں کا سلسلہ ہفتوں تک جاری رہ سکتا ہے جس کا ممکنہ مقصد یہی ہو سکتا ہے کہ وہاں کے نظامِ حکومت کو تبدیل کیا جائے۔ عرب نیوز کے مطابق مباحثے کا اہتمام مڈل ایسٹ انسٹیٹیوٹ کی جانب سے کیا گیا تھا۔ پینل میں امریکی سینٹرل کمانڈ کے سابق کمانڈر جنرل (ر) جوزف ایل ووٹل کے علاوہ ریٹائرڈ وائس ایڈمرل کیون ڈونیگن، امریکی بحریہ کے سابق عہدیدار الیکس واٹنکا اور ایرانی امور پر گہری نظر رکھنے والے رائٹ پیٹرسن بھی موجود تھے جو اوہائیو کے ایئر فورس اکیڈمی میں پڑھاتے ہیں۔ اس موقع پر الیکس واٹنکا کا کہنا تھا کہ ’اگرچہ ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ...
    —فائل فوٹو ڈپٹی کمشنر گوادر کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ایران کےساتھ گبد کلاتو 250 بارڈر پر راہداری تا حکمِ ثانی بند ہے۔اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ گوادر نے عوام سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ حکومتِ بلوچستان کی ہدایات پر کیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر گوادر  نے کہا کہ کسی بھی قسم کی معلومات یا رہنمائی کے لیے ضلعی انتظامیہ سے رابطہ کیا جائے۔
    جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل اقوام متحدہ اور عالمی عدالت انصاف کے کسی فیصلے کو قبول نہیں کرتا، اسرائیل کا احتساب ہونا چاہیے جبکہ اسلامی دنیا ایران کی حمایت کرتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کی ساسی اور مذہبی جماعتوں اور اعلی حکام نے کہا ہے کہ ہم ہر سطح پر اور ہر فورم میں ایران کی حمایت کرتے رہیں گے۔ جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل اقوام متحدہ اور عالمی عدالت انصاف کے کسی فیصلے کو قبول نہیں کرتا، اسرائیل کا احتساب ہونا چاہیے جبکہ اسلامی دنیا ایران کی حمایت کرتی ہے۔ پاکستان کے ایک...
    صدر ایران کا کابینہ کے اجلاس سے خطاب میں کہنا تھا کہ ہماری مسلح افواج نے اب تک صیہونی جارحیت کا محکم اور مناسب جواب دیا ہے اور جارحیت جاری رہنے کی صورت میں، زیاد سخت اور محکم جواب دیں گی۔ انھوں نے کہا کہ ہم دیکھ رہے ہیں کہ امریکا اور اس کے اتحادی ممالک صیہونی حکومت کی وحشیانہ جارحیت روکنے کے لئے کچھ کرنے کے بجائے، اس کی اسلحہ جاتی سیاسی اور انٹیلیجنس حمایت کررہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ صدر ایران ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے کابینہ کے اجلاس سے خطاب میں ایران کے خلاف صیہونی جارحیت میں امریکا کو براہ راست شریک بتایا ہے۔ صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے کابینہ کے اجلاس سے خطاب میں  کہا ہے کہ  ہماری...
    خواجہ آصف—فائل فوٹو وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ بھارت اور اسرائیل کی سازش کے باوجود پاکستان گرے لسٹ میں شامل نہیں کیا گیا۔ایک بیان میں وزیرِ دفاع نے کہا کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس( ایف اے ٹی ایف) کے ذیلی ادارے انٹرنیشنل کو آپریشن ریویو گروپ کا اجلاس ہوا۔انہوں نے کہا کہ اجلاس میں پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا، چین نے واضح مؤقف اختیار کرتے ہوئے پاکستان کے لیے ریلیف کی حمایت کی۔خواجہ محمد آصف نے کہا کہ اجلاس میں ترکیے نے چین کے مؤقف کی توثیق کی، جاپان نے بھی پاکستان کی مکمل حمایت کی، وہ ایشیاء پیسیفک گروپ کا شریک چیئرمین ہے۔اُن کا کہنا ہے کہ حقیقت...
    اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے ایک بار پھر تہران کے جوہری ہتھیار حاصل کرنے کے خطرے سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوچیں، ایران کے پاس جوہری ہتھیار ہوتے تو کیا ہوچکا ہوتا؟۔ ’سی این این‘ کی رپورٹ کے مطابق وہ بیت یام میں ایرانی حملے سے متاثرہ مقام کا دورہ کر رہے تھے، جہاں کم از کم 4 اسرائیلی شہری ہلاک ہوئے۔ نیتن یاہو نے بیت یام شہر سے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ ہم یہاں اس لیے ہیں، کیوں کہ ہم ایک وجود کی بقا کی مہم میں ہیں، جو آج ہر اسرائیلی شہری پر واضح ہو چکی ہے، سوچیں! اگر ایران کے پاس ایٹمی ہتھیار ہوتے جو وہ اسرائیلی شہروں پر گرا سکتا،...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: وزیر خزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمان کل (پیر کو) مالی سال 2025-26 کا بجٹ پنجاب اسمبلی میں  پیش کریں گے۔اس سے قبل پنجاب کابینہ سے خصوصی اجلاس میں بجٹ کی منظوری لی جائے گی۔میڈیا ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمان کا کہنا ہے کہ پنجاب کا آئندہ بجٹ بھی عوام دوست اور وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے ترقیاتی ویژن کا آ ئینہ دار ہوگا۔صوبائی وزیر خزانہ نے کہا کہ بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جائے گا، پہلے سے لاگو ٹیکسز کی وصولیوں کو یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ وسائل میں اضافے کے لیے صوبائی اثاثوں کا موثر استعمال پنجاب حکومت کی ترجیحی پالیسی ہوگی، تعلیم، صحت اور سماجی تحفظ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران اور اسرائیل کو معاہدہ کرنا چاہیے اور دونوں ممالک کے درمیان جلد ہی امن قائم ہو سکتا ہے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ٹروتھ سوشل” پر جاری اپنے بیان میں ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان معاہدے کے لیے متعدد ملاقاتیں اور فون کالز ہو رہی ہیں، اور وہ پُرامید ہیں کہ یہ معاہدہ جلد ہو جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ معاہدہ ویسا ہی ہوگا جیسا انہوں نے بھارت اور پاکستان کے درمیان کروایا تھا۔ ان کے مطابق اس معاہدے میں انہوں نے دونوں ممالک کو امریکا کے ساتھ تجارتی فوائد کی پیشکش کی، اور دو ایسے رہنماؤں سے رابطہ کیا جو فوری فیصلہ...
    تہران(نیوز ڈیسک)ایران کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ دارالحکومت تہران میں اتوار کی رات سے میٹرو اسٹیشنز کو 24 گھنٹے کے لیے عوام کے لیے کھولا جائے گا تاکہ لوگ انہیں پناہ گاہوں کے طور پر استعمال کر سکیں۔ ’سی این این‘ کے مطابق یہ اعلان ایرانی سرکاری ٹیلی ویژن پر ایک حکومتی ترجمان نے کیا۔ ادھر تہران کی میونسپل کونسل کے سربراہ نے کہا ہے کہ شہر میں بم شیلٹرز کی کمی کے باعث شہریوں کو سرنگوں اور تہہ خانوں کا سہارا لینا ہوگا۔ مہدی چمرن نے اتوار کو صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے، تہران اور ہمارے دیگر شہروں میں شیلٹرز موجود نہیں ہیں، ہمیں اب شیلٹرز بنانے پر کام کرنا ہوگا، ہم ان...
    اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ جب بھارت نے حملہ کیا تو اس کے ہتھیار اسرائیلی ساختہ تھے، پاکستان کو سنجیدہ حکمت عملی اختیار کرنی چاہیے۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے اسد قیصر کا کہنا تھا کہ ایران پراسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہیں۔ ہم اپنے ایرانی بھائیوں کے ساتھ ہیں ۔ بھارت نےجب پاکستان پرحملہ کیا توہتھیاراسرائیلی ساختہ تھے۔ پاکستان کو سنجیدہ حکمت عملی اپنانی ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ اوآئی سی اجلاس بلانے کے لیے پاکستان اپنا کردار ادا کرے ۔ خواجہ آصف صاحب اپنی تقریر کر کے چلے گئے ،انہوں نے اشاروں کنایوں میں ہم پرتنقید کی ۔ جب پلواما حملہ...
    پنجاب کا بجٹ کل پیش کیا جائے گا، کوئی نیا ٹیکس نہ لگانے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 15 June, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)وزیر خزانہ پنجاب مجتبی شجاع الرحمان کل (پیر کو)مالی سال 2025-26 کا بجٹ پنجاب اسمبلی میں منظوری کے لیے پیش کریں گے۔اس سے قبل پنجاب کابینہ سے خصوصی اجلاس میں بجٹ کی منظوری لی جائے گی۔ وزیر خزانہ پنجاب مجتبی شجاع الرحمان کا کہنا ہے کہ پنجاب کا آئندہ بجٹ بھی عوام دوست اور وزیر اعلی مریم نواز شریف کے ترقیاتی ویژن کا آ ئینہ دار ہوگا۔ صوبائی وزیر خزانہ نے کہا کہ بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جائے گا، پہلے سے لاگو ٹیکسز کی وصولیوں کو یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ...
    تہران(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔15 جون ۔2025 )ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ اسرائیل کے حملوں میں امریکا برابر کا شریک ہے اور اسکا خمیازہ بھگتنا ہوگا، اسرائیل نے ایٹمی تنصیبات پر حملہ کرکے نئی سرخ لائن عبور کرلی ہے،توانائی کے انفرااسٹرکچر پر حملے جنگ کو خلیج فارس تک لے آئے، انہوں نے واضح کیا کہ 60 فیصد سے زیادہ یورینیم افزودہ کرنے کا عمل جاری رکھا جائے گا.(جاری ہے) تہران میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے کہاکہ امریکی آشیر باد کے بغیر اسرائیل کا ایران پر حملہ ممکن نہیں تھا،اسرائیلی حملے میں امریکا کے ملوث ہونے کے کافی شواہد موجود ہیں، امریکا نے مکتوب بھیج کر اسرائیلی حملے میں شریک نہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تہران: ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کاکہنا  ہے کہ ایران کا مقصد اسرائیل کے ساتھ جاری کشیدگی کو ہمسایہ ممالک تک وسعت دینا نہیں ہے، اگر صورتحال نے مجبور کیا تو ایران اپنے دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے۔عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق عباس عراقچی نے کہا کہ ایران کی جوابی کارروائیاں مکمل طور پر خوددفاع کے اصول کے تحت کی جا رہی ہیں اور اگر بیرونی جارحیت بند ہو جائے تو ایرانی ردعمل بھی رُک جائے گا۔انہوں نے کہا کہ خلیج فارس میں واقع “ساوتھ پارس” گیس فیلڈ جسے ایران قطر کے ساتھ شیئر کرتا ہے،  پر اسرائیلی حملہ “کھلی جارحیت اور نہایت خطرناک اقدام” ہے، اس نوعیت کی کارروائی دراصل جنگ کو ایران کی سرزمین سے...
    ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ اسرائیل نے ایران کی ایٹمی تنصیبات پر حملہ کر کے ایک نئی سرخ لائن عبور کرلی ہے۔ تہران میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عباس عراقچی نے کہا کہ اسرائیل ایٹمی تنصیبات پر حملے کر رہا ہے۔ اسرائیل کے توانائی کے ڈھانچوں پر حملے جنگ کو خلیجِ فارس تک لے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل پر جوابی حملہ بین الاقوامی قوانین کے مطابق اپنے دفاع میں کیا۔ ایران نے اسرائیل کے فوجی اور اقتصادی اہداف کو نشانہ بنایا۔ ایران پر اسرائیلی حملے امریکا کی آشیرباد کے بغیر ناممکن تھے۔ وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ امریکا کی اسرائیلی حملوں کی پشت پناہی کے ثبوت موجود ہیں۔ اسرائیل...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 15 جون 2025ء) یہ بلڈ سینٹر، جو ملک بھر کے 15 علاقائی مراکز کا حصہ ہے، جرمن حکومت کے تعاون سے قائم کیا گیا تھا تاکہ قومی سطح پر محفوظ خون کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔ جب ڈی ڈبلیو کی نمائندہ نے اس مرکز کا دورہ کیا تو دروازوں پر تالے لگے تھے۔ صحن میں ایک ایمبولینس سمیت چند گاڑیاں موجود تھیں، لیکن وہاں موجود واحد چوکیدار کو مرکز کے مستقبل کی کوئی خبر نہ تھی۔ ’مسلم لیگ (ن) کا منصوبہ‘ اپنی ہی حکومت میں ناکام اس بلڈ سینٹر کا سنگ بنیاد سن 2017 میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور اس وقت کے وزیر مملکت برائے کیپیٹل ایڈمنسٹریشن اینڈ ڈیویلپمنٹ ڈاکٹر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تل ابیب/تہران/نیویارک /بیجنگ (صباح نیوز/ صباح نیوز/مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل کے ایران پر تازہ حملے میں مزید2 جنرلز، 3 جوہری سائنسدانوں اور20 بچوں سمیت 65 ایرانی شہری شہید ہوگئے۔ ایرانی نیم سرکاری نیوز ایجنسی تسنیم کے مطابق اسرائیلی حملوں میں3 ایرانی جوہری سائنسدان مارے گئے، جن کی شناخت علی بقائی کریمی، منصور عسگری اور سعید برجئی کے نام سے کی گئی۔ ایران نے ہفتے کو اسرائیل پر پانچواں بڑا میزائل حملہ کیا، تازہ حملے میں درجنوں میزائل داغے گئے جس کے نتیجے میں6 اسرائیلی ہلاک اور 170 سے زاید زخمی ہوئے ہیں‘ متعدد عمارتیں تباہ ہوگئیں جبکہ ایران نے ایک گھنٹے میں 10 جنگی طیارے مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے جس کے بعد اسرائیل کے مار گرائے گئے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(خبر ایجنسیاں+مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایران پر اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم دنیا متحد نہ ہوئی تو سب کی باری آئے گی۔قومی اسمبلی کا بجٹ پر بحث کے لیے اجلاس اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیرصدارت ہوا، جس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ یہاں بجٹ پر بحث شروع ہے، مگر کل ہمارے ہمسایہ ملک پہ حملہ ہو گیا۔ ایران ہمارا برادر اسلامی ملک ہے، جس کے ساتھ ہمارے گہرے تعلقات ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ایسے رشتے ہیں ایرانیوں کے ساتھ جن کی مثال شاید تاریخ میں کم ہی ملتی ہو۔ اسرائیل نے یمن، ایران، فلسطین کو ٹارگٹ بنایا ہوا ہے۔ آج...
    واشنگٹن ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 جون 2025ء ) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ثالثی کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان معاہدہ کروانا آسان ہے۔ اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ایران پر حملے سے امریکہ کا کوئی تعلق نہیں، اگر ہم پر ایران کی طرف سے کسی بھی شکل میں حملہ ہوتا ہے تو امریکی مسلح افواج کی پوری طاقت آپ پر اس سطح پر اترے گی جو پہلے کبھی نہیں دیکھی گئی تھی، تاہم ہم ایران اور اسرائیل کے درمیان آسانی سے ڈیل کر سکتے ہیں اور اس خونی تنازع کو ختم کر سکتے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے...
    طلحہ انجم کنسرٹ میں آپے سے باہر ہوگئے جس کے بعد سوشل میڈیا پر عوام کا شدید ردِعمل سامنے آیا ہے۔ معروف ریپر اور گلوکار طلحہ انجم نوجوان نسل کے مقبول ترین فنکاروں میں شمار ہوتے ہیں۔ طلحہ انجم اپنی منفرد موسیقی، اسٹائل اور غیر متوقع مزاج کی وجہ سے شہرت رکھتے ہیں، ان کے کنسرٹس اکثر ہنگامہ خیز ہوتے ہیں اور مداحوں کے غیر ذمہ دار رویے کے باعث کئی بار ناخوشگوار واقعات بھی رونما ہوچکے ہیں۔ دو روز قبل ایک کنسرٹ میں مداح نے طلحہ انجم پر بوتل پھینکی، اس واقعے پر طلحہ انجم کا پارہ ہائی ہوگیا، انہوں نے اسٹیج پر ہی اس شخص کو للکارا اور بعد ازاں اسے بالوں سے پکڑ کر اسٹیج...
    کریملن کے ترجمان کا کہنا تھا کہ دونوں صدور نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ ان کے ذاتی تعلقات اتنے مضبوط ہیں کہ وہ سنجیدہ مسائل پر بھی کاروباری انداز میں گفتگو کر سکتے ہیں، چاہے وہ مسائل دو طرفہ ہوں یا عالمی۔ اسلام ٹائمز۔ روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے جس میں انہوں نے ایران پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کی۔ غیر ملکی خبررساں ادارے روسی صدر نے ہفتے کے روز امریکی صدر 50 منٹ طویل ٹیلی فونک گفتگو کی، جس میں اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اس دوران، ڈونلڈ ٹرمپ اور ولادی میر پیوٹن نے اسرائیل اور ایران کے درمیان...
    اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں وفاقی بجٹ پر بحث کے دوران وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جن مسلمان ممالک کے اسرائیل سے تعلقات ہیں وہ منقطع کر دیں او آئی سی کا فوراً اجلاس بلایا جائے۔ زیادہ تر مسلمان ممالک فوجی لحاظ سے بہت کمزور ہیں۔ جس طرح فلسطینی بچوں کو شہید کیا گیااس پر غیرمسلموں کے ضمیر جاگ رہے ہیں۔ جب بھارت نے ہم پر حملہ کیا تو ہم نے اپنے سے پانچ گنا بڑے دشمن کو مٹی میں رول دیاہماری افواج اور عوام نے بھارت کے غرور کو مٹی میں ملا کر رکھ دیاپاکستان کے چپے چپے کا دفاع کریں گے انہوں نے کہا کہ...