2025-05-01@18:17:09 GMT
تلاش کی گنتی: 6675
«غلط ہے»:
(نئی خبر)
حمل: 21 مارچ تا 21 اپریل مثبت: آپ سفر کے ایک اہم موڑ پر پہنچ گئے ہیں اور اب یہ فیصلہ کرنے کا وقت آ گیا ہے کہ آپ کس طرف جانا چاہتے ہیں۔ آپ تبدیلی لانے کےلیے پیدا ہوئے ہیں، آپ ایک فطری شفا یاب ہیں اور اس کے لیے، آپ کو صرف ’’روحانی‘‘ تحائف حاصل کرنے یا انہیں متحرک کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ آپ جس طرح چاہیں شفا لانا شروع کرسکتے ہیں۔ اختیارات کے درمیان الجھن میں پڑے ہوئے، یہ وقت ہے کہ آپ اپنی بنیادی خواہشات کا دوبارہ جائزہ لیں اور پھر ایک ایسی سمت کا انتخاب کریں جو سب سے زیادہ مناسب محسوس ہوتی ہے۔ جو چلا گیا وہ اب چلا گیا، جب...
نیویارک (اوصاف نیوز) پاکستان میں رواں ہفتے گرمی کا عالمی ریکارڈ بن سکتا ہے۔امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق جنوبی ایشیا میںرواں ہفتے گرمی 50 ڈگری کے عالمی ریکارڈ کو چھو سکتی ہے۔ امریکی اخبار نے خبر دار کیا کہ پاکستان کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں درجہ حرارت پچاس ڈگری تک جا سکتا ہے۔واضح رہے کہ اس سے پہلے پاکستان کے شہر نواب شاہ میں 2018 کے اپریل میں پارہ 50 ڈگری تک گیا تھا جو ایشیا بھر میں گرمی کا ریکارڈ تھا۔ دوسری جانب پنجاب میں آج سے آندھی اور بارشوں کا الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق 30 اپریل سے 04 مئی تک راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، منڈی بہاؤالدین، گجرات،...
دھمکیاں ملنے کے بعد پاکستان چھوڑ جانے والے معروف یوٹیوبر رجب بٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ لندن میں ان پر حملہ ہوا ہے۔ رجب بٹ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ اللہ اکبر کہتے ہوئے گاڑی کا دروازہ کھولتے ہیں جہاں ٹوٹے ہوئے شیشے سیٹوں پر پڑے ہوئے تھے۔ بعد ازاں انہوں نے ایک ویڈیو ریکارڈ کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ لوگ بار بار سوال کر رہے تھے، میں ہر ایک کو جواب نہیں دے سکتا، اس لیے ویڈیو بنا کر یہ واضح کر رہا ہوں کہ مجھ پر حملہ ہوا ہے۔ انہوں نے قسمیں اٹھاتے ہوئے کہا کہ یہ کوئی پرینک یا ڈرامہ...

مصدقہ انٹیلی جنس اطلاعات ہیں کہ بھارت پہلگام واقعہ کو جواز بنا کر اگلے 24 سے 36 گھنٹوں میں فوجی کارروائی کا ارادہ رکھتا ہے: وزیراطلاعات
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ مصدقہ انٹیلی جنس اطلاعات ہیں کہ بھارت پہلگام واقعہ کو جواز بنا کر اگلے 24 سے 36 گھنٹوں میں فوجی کارروائی کا ارادہ رکھتا ہے۔ جیونیوز کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ مستند انٹیلی جنس اطلاعات ہیں کہ بھارت پاکستان کےخلاف فوجی کارروائی کا ارادہ رکھتاہے، بھارت پہلگام واقعے سے جڑے بے بنیاد اور خودساختہ الزامات کو بنیاد بنا رہا ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ بھارت کی کسی بھی قسم کی جارحیت کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا، پاکستان بھارت کا خطےمیں مدعی،منصف اور جلاد کا خودساختہ کردارمسترد کرتا ہے، پاکستان خود دودہائیوں...
زراعت، صنعت، برآمدات اور دیگر شعبوں میں آئی ٹی اور اے آئی سے استفادہ کیا جا رہا ہے 11 ممالک کے آئی ٹی ماہرین کے وفود کو پاکستان آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں، شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کہ ٹیکنالوجی کے شعبے میں تیزی سے تبدیلی آئی ہے ، دو دہائیوں کی نسبت آج کی ڈیجیٹل دنیا یکسر تبدیل ہو چکی ہے ۔ڈیجیٹل فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ 11سے زائد ممالک کے آئی ٹی ماہرین کے وفود کو پاکستان آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں، ڈیجیٹل دنیا آج تمام شعبوں میں غیر معمولی اثر رکھتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی کے شعبے میں تیزی...
پاکستان کی طرف بہہ کر آنے والے دریا محض پانی کا ایسا بہاؤ نہیں جسے جب چاہے جیسے چاہے ان کا رخ موڑ دیا جائے۔ یہ کروڑوں سال سے دریاؤں کی روانی کا تسلسل ہے۔ 1947 سے قبل برصغیر کی زرخیزی کی کہانی اسی سے جڑی ہوئی ہے۔ قافلے آتے رہے ان میں جنگی قافلے بھی تھے، بیوپاریوں کے قافلے بھی تھے۔ زرخیزی تلاش کرنے والے، اپنے جانوروں کے لیے چراگاہیں ڈھونڈنے والے بھی تھے۔ دریا کے کنارے آ کر دور سے اٹک کے مقام کو دیکھتے تو وہیں ٹھٹک کر رہ جاتے۔ یہاں کی زرخیزی، لہلہاتے کھیتوں، ہری بھری چراگاہوں میں دودھ دینے والے جانوروں کو چرتے، دیکھتے تو پھر انھی علاقوں کے ہو کر رہ جاتے جس کی...
اپنے ایک ویڈیو بیان میں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ ہم سندھ کے پانی کے دفاع کے لئے سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے رہے، سندھ کے پانی کے دفاع کے لئے اپوزیشن جماعتوں اور وکلاء نے بھرپور کردار ادا کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ مشترکہ مفادات کونسل میں نہریں بنانے کا فیصلہ ابھی مؤخر ہوا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پی ٹی آئی کے مرکزی راہنما و قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ ہم سندھ کے پانی کے دفاع کیلئے سیسہ پلائی دیوار بنے رہے، متنازعہ نہروں کے خلاف سندھ کے عوام کی جدوجہد کو سلام پیش کرتا ہوں۔ اپنے ایک ویڈیو بیان میں عمر ایوب نے دریائے سندھ بچاؤ تحریک،...

بھارت پاکستان کی صلاحیتوں سے بخوبی واقف ہے، مہم جوئی کی کوشش کی تو بڑا نقصان اٹھانا پڑے گا: احسن اقبال
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کی صلاحیتوں سے بخوبی واقف ہے، مہم جوئی کی کوشش کی تو بڑا نقصان اٹھانا پڑے گا۔ "جیو نیوز "کے پروگرام "کیپٹل ٹاک" میں گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کی صلاحیتوں سے بھارت بخوبی واقف ہے، اگر مہم جوئی کی کوشش کی تو اُس کو بڑا نقصان اٹھانا پڑے گا۔ بھارت اپنے عزائم میں مکمل ناکام رہے گا۔ بھارت پانی کو کشمیر سے توجہ ہٹانے کےلیے ہتھیار کے طور پر استعمال کررہا ہے لیکن وہ اپنے عزائم میں مکمل ناکام رہے گا۔پاکستان کی صلاحیتوں سے بھارت بخوبی واقف ہے۔ پاکستان کے دشمن ہماری صلاحیت، وسائل اور ترقی...
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ بھارت اپنے عزائم میں مکمل ناکام رہے گا۔جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کی صلاحیتوں سے بھارت بخوبی واقف ہے، اگر مہم جوئی کی کوشش کی تو اُس کو بڑا نقصان اٹھانا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ بھارت پانی کو کشمیر سے توجہ ہٹانے کےلیے ہتھیار کے طور پر استعمال کررہا ہے لیکن وہ اپنے عزائم میں مکمل ناکام رہے گا۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پاکستان کی صلاحیتوں سے بھارت بخوبی واقف ہے اگر اُس نے کسی مہم جوئی کی کوشش کی تو اُس کو بڑا نقصان اٹھانا پڑے گا۔احسن اقبال نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کے دشمن...
معروف بھارتی اداکار اور اپنے بابو بھائیآ کردار کیلئے مشہور پراریش راول نے حیران کن انکشاف کیا ہے۔ بھارتی میٖڈیا رپورٹ کے مطابق سینئر اداکار پاریش راول نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں ایسا انکشاف کیا جس نے مداحوں کو حیرت میں ڈال دیا۔ انہوں نے بتایا کہ ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران گھٹنے کی چوٹ کے علاج کیلئے انہوں نے 15 دن تک اپنا پیشاب پیا۔ A post common by Pinkvilla (@pinkvilla) یہ واقعہ ہدایتکار راج کمار سنتوشی کی فلم ’گھاتک‘ کی شوٹنگ کے دوران پیش آیا۔ جب ایک سین میں اداکار راکیش پانڈے کو انہیں مچھلی مارکیٹ میں گھسیٹنا تھا۔ فلم کے سیٹ پر فراہم کردہ چپلیں پھسلن والی تھیں، اور شوٹنگ کے دوران وہ بار...
بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان اپنی گرل فرینڈ گوری سپراٹ اور بیٹے جنید کے ہمراہ سابقہ اہلیہ رینا دتہ کے گھر پہنچے ہیں۔ عامر خان حالیہ دنوں اپنی ذاتی زندگی کے باعث خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں۔ انسٹاگرام پر عامر خان کی ایک نئی وائرل ہو رہی ہے جس میں عامر خان کو اپنی گرل فرینڈ گوری سپراٹ اور بیٹے جنید کے ساتھ اپنی سابقہ اہلیہ رینا دتہ کے گھر آتے دیکھا گیا ہے۔ یہ ویڈیو انسٹاگرام کے مختلف پیجز کی جانب سے شیئر کی گئی ہے۔ سوشل میڈیا صارفین عامر خان کو ان کی گرل فرینڈ کے ہمراہ اپنی سابقہ اہلیہ کے گھر جاتا دیکھ کر حیرت کا اظہار کر رہے ہیں اور اس پر تبصرے بھی کر رہے...
کالڈویل اور دیگر دو سینئر پینٹاگون اہلکاروں کی برطرفی نے "امریکہ فرسٹ" گروپ کو مزید فعال کر دیا ہے، اور ان کی طرف سے اسرائیل نواز عناصر اور سابق موساد ایجنٹس پر کھلا حملہ ریپبلکن پارٹی کے اندر ایک غیر معمولی پیش رفت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر کے بعض اتحادیوں اور ٹرمپ نواز میڈیا شخصیات نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی موساد ایجنٹس اور جنگ پسند عناصر ایران امریکہ مذاکرات کو ثبوتاز کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ٹرمپ کے حامی گروپ کی جانب سے حال ہی میں اسرائیل نواز شخصیات پر تنقید میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے جسے امریکی خارجہ پالیسی کے تناظر میں بڑی تبدیلی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ مڈل ایسٹ آئی...
راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے ملاقات کرنے والے وکلاء پر شکوک و شبہات کا اظہار کردیا اور کہا کہ بانی نے خود بھی ان سے پوچھا کہ وہ کیسے اندر آجاتے ہیں کون انہیں بھیجتا ہے۔ گورکھپور پولیس ناکے پر نورین خان اور عظمی خانم کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ہمارے لیے پیغام بھیجا ہے، ہمارے اپنے دو وکلاء کو بھی ملاقات کی اجازت ملی ہے، بانی نے کہا کہ نریندر مودی نے پاکستان کو اکھٹا کر دیا، لوگ ایک کاز کیلئے اکھٹے ہوگئے ہیں، ہم حکومت کے ساتھ نہیں ہیں، حکومت کے پاس کوئی مینڈیٹ نہیں ہے یہ سنجیدہ...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پاکستانی فوج دشمن کے ہر وار کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ایک تقریب سے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ ہم ایٹمی قوت ہیں، آج اگر پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے تو اس میں غازیوں اور شہدا کی قربانیاں اور نواز شریف کی حقیر سی کوشش ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا تعلق کسی بھی سیاسی جماعت سے ہو، کوئی بھی سیاسی نظریہ ہو اگر ہم پاکستانی ہیں تو اس وقت ہمیں اپنی افواج کے ساتھ کھڑا ہونا ہے تاکہ وہ سیسہ پلائی دیوار کی طرح ہوں۔وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ اللہ تعالی نے پاکستانی قوم اور افواج کو اتنی طاقت دی ہے کہ ہم دشمن کا مقابلہ کر...
پشاور ہائی کورٹ کے بابہر میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ انڈیا کی جارحیت اور کشمیر میں مسلمانوں پر ظلم انسانیت کی بدترین تاریخ ہے، آج جنگ کے بادل منڈلا رہے ہیں، ہماری فوج ملک و قوم کے دفاع کیلئے تیار ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اعظم سواتی نے کہا ہے کہ عمران خان نے پہلے ہی کہا تھا یہ ملک بھی میرا ہے اور فوج بھی، وقت کا تقاضہ ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو رہا کیا جائے۔ پشاور ہائی کورٹ کے بابہر میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ انڈیا کی جارحیت اور کشمیر میں مسلمانوں پر ظلم انسانیت کی بدترین تاریخ ہے، آج جنگ کے بادل منڈلا رہے ہیں،...
ہم بتانے آتے ہیں عدالتوں کی کوئی اوقات نہیں، انہوں نے گرفتار کرنا ہوتا ہے تو کرتے ہیں، عالیہ حمزہ WhatsAppFacebookTwitter 0 29 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پی ٹی آئی کی رہنما عالیہ حمزہ نے کہا ہے کہ ہم عدالتوں کو آکر بتاتے ہیں کہ آپ کی کوئی اوقات نہیں، آپ ضمانت دیں یا کچھ بھی کریں، انہوں نے جب گرفتار کرنا ہوتا ہے تو کر لیتے ہیں۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ارباب اختیار کو نجانے میری کون سی بات بری لگی کہ ایف آئی آرز پر ایف آئی آرز درج ہو رہی ہیں، مجھے تو یاد بھی نہیں کہ کتنے مقدمات درج ہو چکے ہیں، پاکستان کے...
بھارت کا جنگی جنون بے قابو ہوتا جا رہا ہے۔امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق بھارت پہلگام واقعے میں پاکستان کے خلاف شواہد نہ ہونے کے باوجود حملے کا ماحول بنا رہا ہے۔ نیویارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ‘‘ ایسا لگتا ہے کہ بھارت پاکستان پر حملے کے لیے اپنا کیس بنا رہا ہے ، کیونکہ غیر ملکی سفارت کاروں کے مطابق بھارت پہلگام حملے پر پاکستان کے خلاف کوئی ٹھوس ثبوت پیش نہیں کر سکا۔ پہلگام واقعے کے بعد بھارت نے 100غیر ملکی سفارت کاروں کو وزارت خارجہ بلاکر بریفنگ دی، پہلگام واقعے کے ذمہ داروں کی شناخت کے ڈیٹا سمیت تکنیکی انٹیلی جنس کے بارے میں مختصر طور پر آگاہ کیا گیا۔بریفنگ میں شریک...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2025ء) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن سے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے منصورہ میں ملاقات کی جس کے دوران پاک بھارت حالیہ کشیدگی ، سرحدوں کی صورتحا ل اور مسئلہ فلسطین پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ وفاقی وزیر نے جماعت اسلامی کے زیراہتمام اسلام آباد میں غزہ ملین مارچ کی تحسین کی۔انہوں نے امیر جماعت کو نیشنل سیکورٹی کونسل کے فیصلوں کے بارے میں بریفنگ دی اور حکومتی فیصلوں سے آگاہ کیا۔نائب امیر لیاقت بلوچ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ امیر جماعت نے کہا کہ بھارت کے غیر منطقی اور جارحیت پر مبنی اقدامات اور خصوصی طور پر سندھ طاس معاہدہ کی معطلی کے یکطرفہ اور غیر قانونی...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ دریائے سندھ کے پانی پر پیپلزپارٹی کے ڈاکے کے خلاف سب نے بھرپور کردار ادا کیا، 6 ماہ قبل ہم نے پارلیمنٹ میں آواز اٹھائی تھی کہ سندھ کے پانی پر ڈاکا ڈالا گیا ہے، آصف علی زداری، بلاول زرداری نے اسٹیبلشمنٹ سے ملی بھگت کر کے سندھ کا پانی بیچ دیا تھا، خدشہ ہے بجٹ کے بعد پیپلزپارٹی ایک بار پھر سندھ کے پانی پر ڈاکا ڈلوائے گی۔نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق دریائے سندھ پر متنازع کینالزکے حوالے سے اپنے ویڈیو بیان میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب نے کہا کہ دریائے سندھ پر متنازع کینالزکے خلاف...
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی نے کہا ہے کہ عمران خان نے پہلے ہی کہا تھا یہ ملک بھی میرا ہے اور فوج بھی، وقت کا تقاضہ ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو رہا کیا جائے۔ پشاور ہائی کورٹ کے بابہر میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ انڈیا کی جارحیت اور کشمیر میں مسلمانوں پر ظلم انسانیت کی بدترین تاریخ ہے، آج جنگ کے بادل منڈلا رہے ہیں، ہماری فوج ملک و قوم کے دفاع کیلئے تیار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی کمی محسوس کی جارہی ہے، بھارت کو شکست دینے کیلئے عوام کا فوج کے ساتھ کھڑا ہونا ضروری ہے، وقت کا تقاضہ ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو رہا کیا...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2025ء)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ ہم نے نہروں کا معاملہ روکنے میں مرکزی کردار ادا کیا ہے، نہروں کے معاملے پر بلاول بھٹو زرداری مکمل جھوٹ بول رہے ہیں۔ایک انٹرویومیں عمر ایوب نے دعویٰ کیا کہ پی ڈی ایم حکومت کا حصہ نگران سیٹ اپ میں نہروں پر پیشرفت ہوئی، الیکشن سے چند منٹ پہلے 7 فروری کو ایکنک میٹنگ میں نہریں بنانے کا فیصلہ ہوا۔انہوں نے کہا کہ صدرِمملکت آصف علی زرداری نے 8 جولائی 2024 کو گرین منصوبے کے تحت نہریں بنانے کی منظوری دی۔عمر ایوب نے کہا کہ سندھ بچا تحریک، جی ڈی اے سمیت تحریک انصاف نے نہروں...
عالیہ حمزہ — فائل فوٹو پاکستان تحریکِ انصاف کی رہنما عالیہ حمزہ کا کہنا ہے کہ یہاں گرفتاری پہلے مقدمہ بعد میں درج ہوتا ہے۔پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کی۔ان کا کہنا ہے کہ اربابِ اختیار کو پتہ نہیں کونسی بات بری لگی کہ مقدمات پر مقدمات بن رہے ہیں۔ عالیہ حمزہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکمپی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے تو یاد بھی نہیں کتنے مقدمات درج ہو چکے، ہر شہر میں مقدمہ ہے۔عالیہ حمزہ کے مطابق یہاں تو گرفتاری پہلے ہو جاتی ہے اور بعد...
رہنما پی ٹی آئی اعظم سواتی نے کہا ہے کہ بھارت کی جارحیت انسانیت کی بد ترین تاریخ ہے۔ عمران خان نے آنے والی نسلوں کیلئے بات چیت پر رضامندی کا اظہار کیا ہے: اعظم سواتیپی ٹی آئی کے رہنما اعظم سواتی کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے آنے والی نسلوں کے لیے بات چیت پر رضامندی کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وقت کا تقاضا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو رہا کیا جائے۔سرحدی صورتحال پر بات کرتے ہوئے انہوں کہا ہے کہ ہمارے فوجی جوان ملک و قوم کی حفاظت کیلئے تیار کھڑے ہیں۔
— فائل فوٹو تربیلا، منگلا اور چشمہ ریزروائر میں قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 16 لاکھ 67 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔واپڈا کے ترجمان نے بتایا کہ دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر پانی کی آمد 44 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 45 ہزار کیوسک ہے جبکہ دریائے جہلم میں منگلا کے مقام پر پانی کی آمد 36 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 32 ہزار کیوسک ہے۔ تربیلا، منگلا، چشمہ میں قابل استعمال پانی کا کل ذخیرہ 16 لاکھ 35 ہزار ایکڑ فٹ ہے، ترجمان واپڈادریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پرپانی کی آمد 39 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 46 ہزار 700 کیوسک ہے۔ واپڈا ترجمان کا کہنا ہے کہ اس وقت تربیلا، منگلا اور چشمہ ریزر وائر میں قابل استعمال...
لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن )پہلگام فالس فلیگ کے بعد بھارت کے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے یکطرفہ فیصلے کو عالمی سطح پرشدید تنقید کا سامنا ہے،معروف عالمی جریدے نے مودی سرکار کے اس اقدام کو علاقائی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ قرار دیاہے۔نجی ٹی وی سما کے مطابق فنانشل ٹائمز کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کی معطلی سے پاکستان اور بھارت میں آبی تناو بڑھنے کا خدشہ ہے۔ پانی کی سکیورٹی پر کشیدگی میں اضافہ متوقع ہے۔ سندھ طاس معاہدے کے طویل المدتی استحکام کو خطرہ لاحق ہو گیا۔ معاہدے کی معطلی کے دونوں ممالک پر منفی اثرات پڑ سکتے ہیں۔رپورٹ میں کہا کہ بھارت کو یکطرفہ اقدامات پر نظرثانی کرنی چاہئے،ماحولیاتی خطرات بڑھ...
انڈیا کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں 22 اپریل کو ہونے والے حملے کے بعد سے سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مہم شروع کی گئی کہ حملہ آوروں نے پہلے لوگوں سے ان کا مذہب پوچھا اور پھر صرف ہندوؤں کو نشانہ بناتے ہوئے گولیاں ماریں۔ لیکن اب سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں ایک سیاح پہلگام میں ہونے والے حملے کے دوران زپ لائن سے لطف اندوز ہو رہا ہے اور ساتھ ویڈیو بنا رہا ہے جبکہ نیچے حملہ آور لوگوں پر گولیاں چلا رہے ہیں اور وہ اپنی جان بچانے کے لیے بھاگ رہے ہیں۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے اس پر...

اقتصادی ترقی کے ساتھ ساتھ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے اور کلائمیٹ فنانس تک منصفانہ رسائی کو یقینی بنانا ضروری ہے. یوسف رضا گیلانی
رباط (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔29 اپریل ۔2025 )چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ کہ اگرچہ اقتصادی ترقی ناگزیر ہے تاہم اس کے ساتھ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے، جامع ترقی کو فروغ دینے اور کلائمیٹ فائنانس تک منصفانہ رسائی کو بھی یقینی بنانا ضروری ہے . چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی اور ان کے وفد کے اعزاز میں صدر ہاﺅس آف کونسلرز آف مراکش محمد ولد راشد کی جانب سے ساﺅتھ پارلیمانی ڈائیلاگ فورم میں شرکت کرنے والے 31 ممالک کے وفود کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا.(جاری ہے) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کے ساتھ وفد میں پاکستان پیپلز پارٹی سے سینیٹر دوست علی جیسر، مسلم لیگ نون سے سینیٹر سعدیہ عباسی...
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔29 اپریل ۔2025 )امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے خبردار کیا ہے کہ اگررو س یوکرین کے درمیان فائربندی نہ ہوئی تو یہ تنازع ایٹمی جنگ میں تبدیل ہو سکتا ہے امریکی بلاگر چارلی کرک کے ساتھ انٹرویو میں وینس نے کہاکہ بڑے میڈیا ادارے اس خیال کو فروغ دے رہے ہیں کہ اگر یہ جنگ کئی سالوں تک جاری رہی تو روس ٹوٹ جائے گا یوکرین اپنے علاقے واپس حاصل کر لے گا اور سب کچھ ویسا ہی ہو جائے گا جیسا جنگ سے پہلے تھا.(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ آج صورتحال مختلف ہے اور ہم آج کے حالات کا موازانہ سوویت روس کے دور سے نہیں کرسکتے جس نظریے کو بیان...
---فائل فوٹو سندھ حکومت کی ترجمان سعدیہ جاوید نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے بیان پر ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔سعدیہ جاوید نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سی سی آئی اجلاس میں واضح ہو گیا کہ کینالز کی منظوری کس وقت اور کیسے دی گئی۔انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کو آصف زرداری فوبیا ہے، صدر زرداری نے مشترکہ پارلیمنٹ اجلاس میں یہ منصوبہ ختم کرنے کی تجویز دی تھی۔سعدیہ جاوید نے کہا ہے کہ عمر ایوب عوام کو گمراہ کرنے کا کام بند کریں، متنازع کینالز منصوبہ ختم ہو چکا، بلاول بھٹو اور وزیراعلیٰ سندھ نے سیاسی بصیرت سے متنازع کینال منصوبہ ختم کروایا۔سعدیہ جاوید کا کہنا ہے کہ آصف زرداری اور بلاول بھٹو...
جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن—فائل فوٹو جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی-ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ نریندر مودی مسلمان دشمن ہے، اسلام اور مسلمانوں کے مقابلے میں جہاں محاذ ملے گا مودی وہاں کھڑا ہوجائے گا۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے لاہور میں مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، پاکستان بھارت کشیدگی اور فلسطین کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ محسن نقوی نے بھارت کے غیر منطقی اور یکطرفہ اقدامات پر پاکستان کے اصولی موقف پر مولانا فضل الرحمان کو اعتماد میں لیا۔ عید کے بعد تحریک چلانے کا فیصلہ کریں گے، فضل الرحمانجمعیت علماء اسلام (جے یو آئی ف) کے سربراہ...
جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ—فائل فوٹو جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ مشترکہ مفادات کونسل کا فیصلہ دیر آید درست آید ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وفاق اور صوبے پانی کی قلت و آبی ذخائر کا مسئلہ بھی حل کریں۔لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ پاکستان کےلیے دریاؤں کا پانی زندگی اور بقاء ہے۔ مشترکہ مفادات کونسل کی باہمی منظوری کے بغیر کوئی نیا نہر منصوبہ شروع نہیں کیا جائے گامشترکہ مفادات کونسل نے نئی نہریں بنانے کا فیصلہ... نائب امیرِ جماعت اسلامی نے یہ بھی کہا کہ پنجاب حکومت ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف پر ظلم بند کرے، ان کے جائز مطالبات تسلیم کرے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز مشترکہ مفادات...
پی ٹی آئی کی رہنما عالیہ حمزہ نے کہا ہے کہ ہم عدالتوں کو آکر بتاتے ہیں کہ آپ کی کوئی اوقات نہیں، آپ ضمانت دیں یا کچھ بھی کریں، انہوں نے جب گرفتار کرنا ہوتا ہے تو کر لیتے ہیں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ارباب اختیار کو نجانے میری کون سی بات بری لگی کہ ایف آئی آرز پر ایف آئی آرز درج ہو رہی ہیں، مجھے تو یاد بھی نہیں کہ کتنے مقدمات درج ہو چکے ہیں، پاکستان کے ہر شہر میں ہے مقدمہ ہے۔ عالیہ حمزہ نے کہا کہ یہاں تو گرفتاری پہلے ہو جاتی ہے اور بعد میں سوچا جاتا ہے کہ ایف آئی آر کیا دی جائے، شام بھی...
اسلام آباد: پاک بھارت کشیدگی میں بھارت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا، حالیہ صورتحال میں بھارت کی جانب سے پاکستان پر سائبر حملے بھی کیے جا رہے ہیں۔ وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ کے مطابق بھارت کی جانب سے مختلف وزارتوں کی ویب سائٹس پر سائبر حملے ہوئے تاہم پاکستانی آئی ٹی ماہرین نے بھارتی سائبر حملے ناکام بنا دیے۔ شزا فاطمہ کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا کے میدان میں پاکستانی نوجوان بھارت کا زبردست مقابلہ کر رہے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ سائبر سیکیورٹی کے حوالے سے پاکستان کا ٹاپ ٹئیر ممالک میں ہوتا ہے، سائبر سیکیورٹی میں پاکستان کا شمار امریکا اور برطانیہ جیسے ممالک میں ہوتا ہے۔
اللہ رب العزت کا یہ عدل کا نظام ہے کہ ’’ہر کمال کو زوال ہے، ہر بلندی کے بعد پستی کا آنا لازمی ہے۔‘‘ جیسے رات کی تاریکی کے بعد دن کے اجالے کا پھیلنا لازمی ہوتا ہے۔ ایسے ہی ہر بدی اور ہر برائی کے بعد اچھائی اور نیکی کا ہونا بھی لازمی ہوتا ہے۔ اللہ رب العزت نے ہر چیز کا جوڑا پیدا فرمایا ہے۔ اب شاید بدی کی تاریکی چھٹنے اور اجالا پھیلنے کا وقت قریب آنے والا ہے۔ کہتے ہیں کہ جب گیڈر کی موت آتی ہے تو اس کا رخ شہر کی طرف ہو جاتا ہے کچھ ایسا ہی یہاں ہوتا نظر آنے لگا ہے۔ سیاست میں کب کیا کچھ ہو جائے اس کا علم...
انڈیا کے زیر انتظام کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں حملے کے بعد سے انڈین میڈیا اور سوشل میڈیا میں پاکستان کے خلاف جعلی اور جھوٹی خبروں کی بھرمار ہے۔ انڈین میڈیا مقبوضہ کشمیر میں جانے والے سیاحوں کو کشمیریوں اور پاکستان کے بارے میں منفی باتیں کرنے پر مجبور کر رہے ہیں۔ ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک بھارتی سیاح کا کہنا تھا کہ ایک بھارتی ٹی وی چینل نے آ کر ان سے کہا کہ کشمیریوں کے خلاف بولیں اور جب انہوں نے انکار کیا تو چینل کے لوگوں نے انہیں پیسوں کی آفر بھی کی۔ سیاح کا کہنا تھا کہ ’میں کشمیریوں کےخلاف منفی بات کیوں کروں جب یہاں...
—فائل فوٹو سندھ ہائی کورٹ نے لاپتہ افراد کی بازیابی کو یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواست پر سماعت سندھ ہائی کورٹ میں ہوئی۔دوران سماعت عدالت نے سوال کیا کہ سرجانی ٹاؤن سے لاپتہ مظفر علی سے متعلق کیا پیش رفت ہے؟ جس پر فوکل پرسن محکمۂ داخلہ نے بتایا کہ لاپتہ شہری کے اہلخانہ کی مالی معاونت کےلیے سمری منظور ہوچکی ہے۔ یہ بھی پڑھیے لاپتہ افراد کیس انتہائی اہم ہے، ہزاروں لوگ لاپتہ ہیں: جسٹس جمال مندوخیل لاپتہ افراد کیس: پولیس رولز میں 3 ماہ میں اصلاحات کا حکم سرکاری وکیل نے کہا کہ مہلت دی جائے اہلخانہ کی مالی معاونت کی جائے گی۔ عدالت نے استفسار کیا کہ پہلے تو آپ کہہ رہے...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے سپر ٹیکس سے متعلق زیرِ سماعت کیس کی کارروائی ایف بی آر کے وکیل رضا ربانی کی درخواست پر پیر تک ملتوی کر دی ہے۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ دورانِ سماعت ایف بی آر کے وکیل رضا ربانی نے عدالت سے استدعا کی کہ وہ اس وقت کراچی میں موجود ہیں، لہٰذا سماعت جمعرات تک ملتوی کی جائے۔ مزید پڑھیں: سپریم کورٹ: سپر ٹیکس کا ایک روپیہ بھی بے گھر افراد کی بحالی پر خرچ نہیں ہوا، وکیل مخدوم علی خان کا دعویٰ جس پر جسٹس امین الدین نے ریمارکس دیے کہ جمعرات، یکم مئی کو عام تعطیل ہے، اس لیے سماعت اب پیر (5...
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اب میں ملک ہی نہیں دنیا بھی چلا رہا ہوں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ”دی اٹلانٹک“ کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ان کی دوسری مدت صدارت پہلی کے مقابلے میں بہت مختلف ہے اور اب وہ نہ صرف امریکا بلکہ پوری دنیا چلا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ پہلی بار مجھے دو کام کرنے تھے، ملک چلانا اور اپنی بقا کی جنگ لڑنا کیونکہ میرے اردگرد کرپٹ لوگ موجود تھے، اب دوسری بار میں ملک اور دنیا دونوں چلا رہا ہوں، جو کام میں کر رہا ہوں وہ نہایت سنجیدہ ہے، اس کے باوجود میں اسے کرتے ہوئے لطف اندوز ہو رہا ہوں۔‘...
بھارت کو ورلڈکپ جتوانے والے کپتان مہندرا سنگھ دھونی پہلگام واقعہ پر پاکستان مخالف ردعمل نہ دیکر مشکل میں پھنس گئے۔ پہلگام واقعہ پر سابق بھارتی کرکٹرز، موجودہ کرکٹرز ویرات کوہلی، شبمن گل سمیت پاکستان مخالف جذبات رکھنے والے قومی ٹیم کے سابق کرکٹر دانش کنیریا نے افسوس کا اظہار کیا تاہم مہندرا سنگھ دھونی کی جانب سے کوئی بیان نہیں دیا گیا جس پر انہیں بھارتیوں کی جانب سے کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ ناقدین نے دھونی پر لفظی تنقید کے نشتر چلاتے ہوئے کہا کہ یہ کیسا آرمی مین ہے جو ایک ٹویٹ نہیں کر سکتا پہلگام حملہ پر؟۔ مزید پڑھیں: پہلگام واقعہ؛ کنیریا کے بعد دھون بھی آفریدی کیخلاف میدان میں اُتر گئے خیال رہے کہ...
علاقائی حریف کی سرپرستی میں دہشت گردی کا سامنا ہے: پاکستانی قونصلر جواد اجمل WhatsAppFacebookTwitter 0 29 April, 2025 سب نیوز نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن کے قونصلر جواد اجمل نے کہا ہے کہ پاکستان طویل عرصے سے دہشتگردی کا شکار ہے، علاقائی حریف کی سرپرستی میں دہشت گردی کا سامنا ہے۔ اقوام متحدہ میں ’’دہشتگردی کے متاثرین کی ایسوسی ایشن نیٹ ورک‘‘ کے آغازپر پاکستانی قونصلر جواد اجمل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے پاس ٹھوس شواہد ہیں کہ جعفر ایکسپریس حملہ علاقائی حریفوں کی بیرونی معاونت سے کیا گیا، حملے میں 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو دہشت گرد حملوں کے متاثرین اور ان کے خاندانوں...
ذرائع کے مطابق بھارتی فورسز نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں اپنی ظالمانہ کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے بانڈی پورہ، کپواڑہ، شوپیاں اور پلوامہ اضلاع میں مزید 5 کشمیریوں کے گھروں کو مسمار کر دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض حکام غاصبانہ قبضے اور بے دخلی کے اسرائیلی ہتھکنڈے اپناتے ہوئے کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو توڑنے کے لیے ان کے گھروں کو مسمار کر رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق بھارتی فورسز نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں اپنی ظالمانہ کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے بانڈی پورہ، کپواڑہ، شوپیاں اور پلوامہ اضلاع میں مزید 5 کشمیریوں کے گھروں کو مسمار کر دیا ہے۔ 22 اپریل کو پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کے بعد...
وفاقی مشیرِ قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک—فائل فوٹو وفاقی مشیرِ قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا ہے کہ بھارت نے پہلگام واقعے کا الزام پاکستان پر لگانے کی ناکام کوشش کی ہے۔’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پہلگام واقعے کی کوئی انکوائری نہیں کی گئی اور چند منٹ میں پاکستان پر الزام لگا دیا گیا، بھارت کے اندر سے بھی اب آوازیں آنی شروع ہوگئی ہیں۔بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا ہے کہ افواجِ پاکستان مکمل طرح تیار ہیں، بھارت نے مہم جوئی کی تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ بھارت پہلگام واقعے پر سوال اٹھانے پر متعدد مسلمان گرفتارکراچیپہلگام واقعے پر تنقید کرنے پر بھارتی... انہوں نے کہا...
لاہور(نیوز ڈیسک)گزشتہ ہفتے کے دوران ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ادارہ شماریات پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق 24 اپریل کو ختم ہونےوالے ہفتے میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1425 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلہ میں 0.04 فیصد زیادہ ہے۔ اسی طرح ملک کے جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1384 روپے ریکارڈ کی گئی ہے ۔اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1387روپے، راولپنڈی 1379، گوجرانوالہ 1450، سیالکوٹ 1440، لاہور 1475، فیصل آباد 1435، سرگودھا 1420، ملتان 1429، بہاولپور 1470، پشاور 1413 اور...
کینیڈا(نیوز ڈیسک)کینیڈا میں لبرل پارٹی کا اقتدار برقرار رہے گا یا کنزریٹوز وزارت عظمیٰ سنبھالیں گے؟ فیصلے کیلئے ووٹنگ جاری ہے۔ کینیڈا کے اگلے وزیر اعظم کو منتخب کرنے کے لیے ہونے والے انتخابات میں صبح 9 بجے سے رات 9 بجے تک شہری اپنا حقِ رائے دہی استعمال کریں گے۔ کینیڈا کے وزیراعظم اور لبرل پارٹی کے امیدوار مارک کارنی اور کنزرویٹو پارٹی کے پیئر پولی ایو میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔ تمام بڑی سیاسی جماعتوں کے لیڈر اپنا ووٹ کاسٹ کرچکے ہیں اور ووٹنگ سب سے پہلے نیوفاؤنڈ لینڈ اور لیبراڈور میں بند ہوگئی جبکہ اونٹاریو سمیت دیگر علاقوں میں ایسٹرن ٹائم ساڑھے 9 بجے بند ہوگی۔ لبرل پارٹی کے لیڈر مارک کارنی نے اوٹاوا اور ان...
دونوں ممالک کی سرحدوں پر فوج کھڑی ہے ، خطرہ موجود ہے ، ایسی صورتحال پیدا ہو تو ہم اس کے لیے بھی سو فیصد تیار ہیں، ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیں گے ، تینوں مسلح افواج ملک کے دفاع کے لیے تیار کھڑی ہیں پہلگام واقعے پر تحقیقات کی پیشکش پر بھارت کا کوئی جواب نہیں ملا، ہم پہلگام واقعے پر بھارت کے جھوٹ کو بے نقاب کرنا چاہتے ہیں پوری قومی طاقت کا مطلب ہمارے پاس موجود تمام صلاحیتوں کا استعمال ہے، گفتگو وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ اس خطے پر جنگ کے بادل منڈلا رہے ہیں، ہم جنگ کیلئے ذہنی طور پر تیار ہیں، اس بات کا خدشہ...
اپنے خصوصی انٹرویو میں سربراہ ایم ڈبلیو ایم نے کہا کہ حماس کی مزاحمت جاری رہے گی، مزاحمت کبھی ختم نہیں ہوگی۔ ظلم کو شکست ہو کر رہے گی۔ امریکہ جانتا ہے کہ ایران ایٹم بم نہیں بنا رہا، فتوے موجود ہیں۔ ایران طاقتور ہے، امریکہ اسکا مقابلہ نہیں کرسکتا۔ یمن میں امریکہ شکست کھا چکا ہے، طاقت کا مرکز مغرب سے مشرق منتقل ہو کر رہے گا۔ متعلقہ فائیلیںسینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ ہیں۔ راولپنڈی کے علاقے شکریال سے تعلق ہے، جامعہ الحجت مدرسے کے سرپرست بھی ہیں۔ قم المقدس ایران سے علم دین حاصل کرنیکے بعد پاکستان تشریف لائے اور دین کی خدمت میں مصروف ہوگئے۔ ملت جعفریہ پاکستان کو سیاسی...
سب سے اچھی درس گاہ وہ دشمن ہے جو بھاری پڑ رہا ہو۔ایسے دشمن سے نپٹنے کے لیے اس کی نفسیات ، کامیابیوں اور ناکامیوں کے اسباب ، کمزور اور طاقتور پہلو جاننا لازمی ہے۔بصورتِ دیگر وہ آپ کو ہر سمت سے مارتا رہے گا اور آپ اندھیارے میں ٹامک ٹوئیاں مارتے رہ جائیں گے۔ دشمن کی بربریت کی مذمت ، احتجاجی جلسے جلوس ، سفارتی ، سیاسی ، اقتصادی بائیکاٹ ضرور کیجیے اور حقہ پانی بند کرنے کی آرزو بھی زندہ رکھئے۔ مگر محض علامتی اقدامات سے آپ کسی فطین دشمن پر غلبہ پا سکتے ہیں یا اس کے ہوش ٹھکانے لا سکتے ہیں ؟ ہم میں سے کتنوں نے خود سے کبھی یہ پوچھا ہو کہ عربوں اور...
اسلام ٹائمز: دشمن ہمارے اندر سرایت کرچکا ہے۔ آج مسجد اقصیٰ کا حال پوری امت کے سامنے ہے۔ وہ صیہونیت کے پنچے میں ہے۔ اسکی آزادی پر پوری امت کے حکمران خاموش ہیں۔ وہ خاموشی سے اس بات پر متفق ہوچکے ہیں کہ اگر اسرائیل مسجد اقصیٰ پر قبضہ کرنا چاہتا ہے تو کر لے۔ اللہ نے جن قوموں کیخلاف ہمیں مکمل اور بھرپور تیاری کیساتھ میدان جنگ میں اترنے کا حکم دیا تھا، انکے ساتھ ہم دوستی کی پینگیں دراز کر رہے ہیں۔ شرم سے ڈوب مرنے کا مقام ہے کہ جو اسرائیل ہمارے فلسطینی بھائیوں کو تباہ و برباد کر رہا ہے، اسی ظالم کیساتھ ایک عرب ملک فوجی مشقیں کر رہا ہے۔ اپنے تجربات اور اسلحہ اسکے...
اسلام آباد: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ آج کا دن پورے ملک کے لیے ایک اہم معاملہ تھا جبکہ کینالز کے معاملے پر سندھ میں کافی اضطراب پایا جاتا تھا تاہم آج یہ مسئلہ ختم ہوگیا۔ مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا کہ کینال کے معاملے پر سندھ کے عوام میں کافی اضطراب پایا جاتا تھا تاہم آج کے فیصلے پر سندھ کے عوام کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ مراد علی شاہ نے وزیر اعظم شہباز شریف اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس اہم معاملے کی نزاکت کو سمجھا...
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 28 اپریل 2025ء ) پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے بھائی اور وزیراعلیٰ پنجاب نے کوئی بیا ن نہیں دیا بلکہ عجیب وغریب خاموشی ہے، حکومت کو فالس فلیگ آپریشن کا معاملہ فوری عالمی سفارتی سطح پر اٹھانا چاہیئے تھا، انسٹال حکومت میں لیڈرشپ کا فقدان نظر آیا۔ انہوں نے ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے ڈیڑھ دن تک انڈیا کے الزام کا کوئی جواب نہیں دیا، جس سے لیڈرشپ کا فقدان نظر آیا، یہ انسٹال حکومت ہے، یہ مسلط کئے گئے ہیں، پھر ان کی سیاسی جماعت خاموش ہے، وزیر اعظم ہوں یا...
سابق پی ٹی آئی رہنماء کا کہنا تھا بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملنے کی دیر ہے سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا، جب بھی پارٹی کو ضرورت پڑی یا بانی پی ٹی آئی نےب لایا تو جاؤں گا۔ اسلام ٹائمز۔ رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف میں اختلافات دن بدن بڑھتے جا رہے ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت کا کہنا تھا پی ٹی آئی کو ایسا تاثر نہیں دینا چاہیے کہ پارٹی میں انتشار ہے، ان کا کہنا تھا پی ٹی آئی میں اختلافات ہیں اور یہ اختلافات دن بدن بڑھتے جا رہے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں شیر افضل مروت کا کہنا...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ خطے میں جنگ کے بادل منڈلا رہے ہیں ،ہم ذہنی طور پر جنگ کے لیے بالکل تیار ہیں، اس بات کا خدشہ ہے کہ دو ، تین دن میں جنگ چھڑ جائے۔جیو نیوز کے مطابق وزیر دفاع نے کہا کہ بھارت نے پہلگام واقعے کے بعد پاکستان پر بے بنیاد الزامات لگائے ،جنگ کی صورت میں ہم پوری قومی طاقت سے لڑیں گے اور اس کا مطلب ہے کہ ہم اپنے پاس موجود تمام صلاحیتوں کو استعمال کریں گے ۔ مزید :
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ بھارت جنگ کرتا ہے یا مذاکرات پاکستان دونوں کےلیے تیار ہے۔ڈیرہ اسماعیل خان میں میڈیا سے گفتگو میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف دہشت گردی کےلیے استعمال ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت جنگ کرتا ہے یا مذاکرات، پاکستان دونوں کےلیے تیار ہے، ہم اپنے دشمن کو منہ توڑ جواب دینےکی صلاحیت رکھتے ہیں۔گورنر خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت امن کے لیے سنجیدہ نہیں، جب صوبے میں امن ہوگا تو معیشت مضبوط ہوگی۔اُن کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت امن و امان میں مکمل طور پر ناکام نظر آ رہی ہے، پی ٹی آئی کے وزیر...
وزیردفاع خواجہ محمدآصف نے کہاہے کہ خطے پر جنگ کے بادل منڈلارہے ہیں اس بات کا خدشہ موجود ہے کہ دو،تین روزمیں جنگ چھڑجائے ۔ پہلگام واقعہ کے بعدبھارت نے پاکستان پر بے بنیادالزامات لگائے، خطے پر جنگ کے بادل منڈلارہے ہیں اس بات کا خدشہ موجود ہے کہ دو،تین روزمیں جنگ چھڑجائے ، ہم جنگ کے لئے ذہنی طور پر تیارہیں۔انہوں نے کہاکہ پوری قومی طاقت کامطلب ہماری پاس موجود تمام صلاحیتوں کا استعمال ہے، Post Views: 1

کسی سرکاری ہسپتال کو پرائیوٹائز نہیں کرنے جا رہے،گرینڈ ہیلتھ الائنس کا دھرنا بلا جواز ہے‘خواجہ سلمان رفیق
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2025ء)صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں اہم اجلاس منعقدہوا۔اجلاس کے دوران ہسپتالوں کے حالات کا جائزہ لیا گیا۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ گرینڈ ہیلتھ الائنس کا دھرنا بلا جواز ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق 2500 بنیادی مراکز صحت اور 300 دیہی مراکز صحت کے حالات بہتر کر رہے ہیں۔ریفارمز کے بعد بڑے سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کا دباؤ کم ہوگا۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ کسی سرکاری ہسپتال کو پرائیوٹائز نہیں کرنے جا رہے۔ ٹیچنگ ہسپتالوں کے او پی ڈی کی بندش کسی صورت قبول نہیں ہے۔مریضوں کے علاج و معالجہ...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2025ء) چیئر مین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان و خطیب و امام بادشاہی مسجد لاہور مولانا سید عبدالخبیر آزاد نے کہا ہے کہ پاکستان دو قومی نظریہ کی بنیاد پر وجود میں آیا ہے۔ہم ایک قوم ہیں اور نظریہ پاکستان ہی پاکستان کی بقا کا ضامن ہے۔علمائے کرام منبر و محراب کے ذریعے پاکستان میں قومی یکجہتی،امن،مذہبی ہم آہنگی اور ملک میں وحدت کو پیدا کرنے کیلئے کلیدی کردار ادا کریں۔وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے پہلگام واقع کی عالمی سطح پر تحقیقات کرنے کا جو عندیہ دیا ہے اس سے بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہو گیا ہے۔بھارت نے اگر کسی قسم کی جارحیت مسلط کرنے کی کوشش کی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2025ء) سابق اٹارنی جنرل اور سینئر قانون دان اشتر اوصاف نے کہاہے کہ بھارت کی طرف سے سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی سازش کی جا رہی ہے ، پانی کے مسئلے پر پوری قوم متحد ہے اور ابھی وقت ہے کہ بھارت ہوش کے ناخن لے، اگر بھارت نے سندھ طاس معاہدہ ختم کیا تو وہ کبھی اقوام عالم میں اپنی ساکھ بحال نہیں کر سکے گا ، بھارت کسی صورت بھی سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل نہیں کر سکتا، معاہدے کے تحت سندھ طاس کو یکطرفہ طور پر ختم یا معطل کرنا ممکن نہیں، ورلڈ بینک اس معاہدے کا ضامن ہے اور معاہدہ...
صبح ناشتے سے پہلے اگر ایک بات کی عادت ڈال لی جائے تو وہ صحت کے لیے کئی فائدوں کا باعث کا بن سکتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ناشتہ انسانی صحت کے لیے کتنا ضروری ہے؟ ماہرین کی ریسرچ کے مطابق صبح سب سے پہلے صرف ایک یا 2 گلاس پانی پینے سے بڑا فرق پڑ سکتا ہے اور یہ صحت کے لیے انتہائی سودمند ثابت ہوسکتا ہے۔ صحت سے متعلق ایک ویب سائٹ میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق صبح نہار منہ پانی پینے سے جسم کو ری ہائیڈریٹ کرنے، میٹابولزم کو بڑھانے، عمل انہضام کی قوت بخشنے میں مدد ملتی ہے اور یہ عمل توانائی اور کام پر توجہ مرکوز رکھنے کے عمل کو بھی بہتر بنا...

اب ریاست کا امتحان ہے کہ وہ اہل پاراچنار کی امن کی دعوت اور پکار پر کیسے ردعمل دیں گے، علامہ راجہ ناصر عباس
سربراہ ایم ڈبلیو ایم کا کہنا تھا کہ پاراچنار، ضلع کرم کے محاصرے کو سات ماہ ہوچکے ہیں، ابھی تک راستے مکمل طور پر کھل نہ سکے۔ اس دوران ہم نے یہ دیکھا کہ ادویات کی کمی کی وجہ سے معصوم بچوں کی جانیں گئیں، درجنوں شہریوں کے گلے کاٹے گئے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ پاراچنار، ضلع کرم کے محاصرے کو سات ماہ ہوچکے ہیں، ابھی تک راستے مکمل طور پر کھل نہ سکے۔ اس دوران ہم نے یہ دیکھا کہ ادویات کی کمی کی وجہ سے معصوم بچوں کی جانیں گئیں، درجنوں شہریوں کے گلے کاٹے گئے، قتل کیا گیا اور یہاں تک کہ امدادی...
راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں 9 مئی جی ایچ کیو پر حملے کے کیس کی سماعت شیڈول تھی۔ عدالت نے کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 3 مئی تک ملتوی کر دی۔ یاد رہے کہ جی ایچ کیو حملے کا مقدمہ تھانہ آر اے بازار میں درج ہے، مقدمہ میں بانی سمیت پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت اور شیخ رشید احمد نامزد ملزم ہیں، مقدمہ میں مجموعی طور پر 118ملزمان ٹرائل کا سامنا کر رہے ہیں۔ Post Views: 1
پاکستان سپر لیگ یعنی پی ایس ایل 2021 کی فاتح ٹیم ملتان سلطانز کے مالک علی ترین کیا اپنی فرنچائز چھوڑنا چاہتے ہیں اور ٹیموں کی دوبارہ نیلامی کے خواہاں کیوں ہیں؟ ان سوالوں پر خود علی ترین کا کہنا ہے کہ وہ ملتان سلطانز کی دوبارہ نیلامی کے خواہاں ہیں تاکہ اس کی اصل قدر کا اندازہ ہوسکے۔ یہ بھی پڑھیں: ’جب سے ہم نے ملتان سلطانز خریدی ہے ہمارا نقصان ہوا ہے، کنٹریکٹ میں تبدیلی کے بعد ہمارے نقصانات میں کچھ کمی آئی ہے، اس سے ثابت ہوتا ہے کہ کنٹریکٹ میں تبدیلی کی جاسکتی ہے۔‘ https://Twitter.com/CricFollow56/status/1916417241069002914 علی ترین کا کہنا تھا کہ وہ ملتان سلطانز کی ایک فیئر ویلیو پر دوبارہ نیلامی کے خواہاں ہیں تاکہ فرنچائز...
سائنس کہتی ہے کہ ہنسنے سے کبھی کبھار واقعی موت بھی ہو سکتی ہے اگرچہ یہ بہت ہی نایاب ہے تاہم ایسے واقعات ظہور پذیر ہوچکے ہیں۔ لیکن آخر ہنستے وقت ایسا کیا ہوسکتا ہے جس سے موت واقع ہو سکتی ہے؟۔ درج ذیل اسی حوالے سے روشنی ڈالی گئی ہے۔ دل کا دورہ اگر کوئی شخص دل کی بیماری میں مبتلا ہو تو شدید ہنسی اس کا دل تیز دھڑکنے یا بے ترتیب دھڑکنے کا باعث بن سکتی ہے جو جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے۔ سانس بند ہونا (Asphyxiation) بہت زیادہ ہنسنے سے سانس کی نالی دب سکتی ہے اور سانس رکنے کا خطرہ ہو سکتا ہے۔ دماغی شریان پھٹ جانا (Brain Aneurysm) شدید ہنسی سے دماغی دباؤ بڑھ سکتا ہے جو کسی پچھلے...
امید ہے کہ بھارت اور پاکستان مذاکرات کے ذریعے موجودہ اختلافات کو حل کریں گے،چینی وزارت خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 28 April, 2025 سب نیوز بیجنگ :چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے موجودہ پاک بھارت حالات پریومیہ پریس کانفرنس میں کہا کہ چین موجودہ کشیدگی میں کمی کے لیے مفید ثابت ہونے والے تمام اقدامات کا خیرمقدم کرتا ہے اور واقعے کی جلد از جلد غیر جانبدارانہ تحقیقات کی حمایت کرتا ہے۔ بھارت اور پاکستان کے ہمسایے کی حیثیت سے چین کو امید ہے کہ بھارت اور پاکستان تحمل کا مظاہرہ کر تے ہوئے کشیدگی کو کم کرنے کیلئے کام کریں گے، مذاکرات اور مشاورت کے ذریعے موجودہ اختلافات کو مناسب طریقے سے حل کریں گے...
ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ ایک دہشتگرد گولی لگنے سے ہلاک ہوا، دوسرے نے خود کو بم سے اڑا لیا۔ اسلام ٹائمز۔ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے کوئٹہ میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 2 مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ مبینہ دہشتگرد شہر میں تخریب کاری کا منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں سی ٹی ڈی نے درخشاں میں کارروائی کی۔ سی ٹی ڈی اور دہشتگردوں میں فائرنگ کا تبادلہ ایک گھنٹے جاری رہا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ایک دہشتگرد گولی لگنے سے ہلاک ہوا، دوسرے نے خود کو بم سے اڑا لیا۔ کارروائی میں خودکش جیکٹ، گولہ بارود، دھماکہ خیز مواد، ہتھیار برآمد...
امریکی اخبار(اوصاف نیوز) نیویارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ ایسا لگتا ہے بھارت پاکستان پر حملےکےلیے اپناکیس بنارہاہے۔امریکی اخبار کے مطا بق پہلگام واقعے کے بعد بھارت نے 100غیر ملکی مشنز کے سفارتکاروں کو وزارت خارجہ بلا کر بریفنگ دی ۔ اخبار کے مطابق بھارتی حکام نے کہا کہ ان کی تحقیقات جاری ہیں، انہوں نے پہلگام واقعے کے ذمےداروں کے چہرہ شناخت کے ڈیٹا سمیت تکنیکی انٹیلی جنس کےبارےمیں مختصرحوالے دیے۔ تجزیہ کاروں اور سفارتکاروں کے مطابق اس بریفنگ میں بھارت واقعے سے متعلق کوئی ٹھوس ثبوت پیش نہیں کرسکا۔نیویارک ٹائمز کے مطابق اب تک ٹھوس شواہد کی عدم فراہمی سے دو میں سے ایک امکان کی نشاندہی ہوتی ہے کہ بھارت کو معلومات اکٹھی کرنے...
یہ پالیسی فیصلہ بھی کر لیں کہ سول نظام ناکام ہوچکا ہے: جسٹس جمال مندوخیل WhatsAppFacebookTwitter 0 28 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد:سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت 5 مئی تک ملتوی کر دی گئی، جسٹس جمال خان مندوخیل نے اٹارنی جنرل سے مکالمے کے دوران کہا کہ یہ پالیسی فیصلہ بھی کر لیں کہ سول نظام ناکام ہو چکا، سب کیسز فوجی عدالت بھیج دیں۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے جسٹس امین الدین کان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ملٹری ٹرائل کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کی۔ دوران سماعت اٹارنی جنرل...
مانچسٹر(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق صدر عارف علوی کا کہنا ہے پی ٹی آئی پاکستان کی سلامتی کے لیے مذاکرات کے لیے تیار ہے لیکن دوسری طرف سے کوئی پیشرفت نہیں ہو رہی۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق مانچسٹر میں ایک تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر عارف علوی کا کہنا تھا تحریک انصاف پہلگام واقعے کی مذمت کرتی ہے۔ عارف علوی کا کہنا تھا پاکستان کی سلامتی کے لیے پی ٹی آئی مذاکرات کے لیے تیار ہے، لیکن مذاکرات کے لیے دوسری طرف سے پیشرفت نہیں ہو رہی۔سابق صدر مملکت کا کہنا تھا وطن سے محبت اور قربانی سے دریغ نہ کرنے والے اوورسیز پاکستانی ہمارا سرمایہ ہیں۔ ...
ذرائع کے مطابق بھارتی فورسز نے ہفتے کی رات ضلع کپواڑہ کے علاقے کنڈی خاص میں 43سالہ سماجی کارکن غلام رسول ماگرے کو گھر میں گھس کر گولی مار دی۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں ضلع کپواڑہ میں ایک 43سالہ سماجی کارکن کو شہید کر دیا۔ ذرائع کے مطابق بھارتی فورسز نے ہفتے کی رات ضلع کپواڑہ کے علاقے کنڈی خاص میں 43سالہ سماجی کارکن غلام رسول ماگرے کو گھر میں گھس کر گولی مار دی جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔ بعد میں وہ سرینگر کے ایس ایم ایچ ایس اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ مقامی...

مودی سرکار کا "پانی پر بیانیہ " بھی "شرم سے پانی پانی " ہو گیا، دریائے جہلم میں اضافی پانی چھوڑنے کی حقیقت سامنے آ گئی
لاہور ( طیبہ بخاری سے ) دریائے جہلم میں اضافی پانی چھوڑنے کے حوالے سے بھی بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب ہو گیا بلکہ یوں کہنا چاہیے کہ "شرم سے پانی پانی " ہو گیا ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ بھارت سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی کے اعلان کو سچ ثابت کرنے کی کوشش کرے گا، بھارت کی یہ کوشش صرف اپنی عوام کو بیوقوف بنانے کی بھونڈی کوشش کے سوا کچھ نہیں، بھارت نے پہلےدریائے جہلم میں اضافی پانی چھوڑ کر سیلابی صورتحال کا تاثر دینا چاہا جبکہ بھارت کی اس کوشش کے نتیجے میں مظفر آباد کے علاقے ڈومیل سے 22 ہزار کیوسک کا ریلہ گزرا ۔ ماہانہ اور سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد...
— فالئل فوٹو اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ہمیں دیوار سے لگایا ہوا ہے۔ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 11 مقدمات میں فردِ جرم عائد کرنے کےلیے مجھے دستاویزات فراہم کردی گئی ہیں۔ انہوں نے بتایا ہے کہ میں نے ایک دن میں 25 مقدمات میں ضمانت کےلیے عدالت سے رجوع کیا ہے۔پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ پکے کے ڈاکوؤں نے کچے کے ڈاکوؤں کے ساتھ الحاق کر رکھا ہے۔
اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق صدر عارف علوی کا کہنا ہے پی ٹی آئی پاکستان کی سلامتی کے لیے مذاکرات کے لیے تیار ہے لیکن دوسری طرف سے کوئی پیشرفت نہیں ہو رہی۔ سابق صدرعارف علوی نے کہاکہ پاکستان کی سلامتی کیلیےپی ٹی آئی مذاکرات کےلیےتیارہے،مذاکرات کیلیے دوسری طرف سے پیش رفت نہیں ہورہی۔۔ مانچسٹر میں ایک تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر عارف علوی کا کہنا تھا تحریک انصاف پہلگام واقعے کی مذمت کرتی ہے۔ عارف علوی کا کہنا تھا پاکستان کی سلامتی کے لیے پی ٹی آئی مذاکرات کے لیے تیار ہے، لیکن مذاکرات کے لیے دوسری طرف سے پیشرفت نہیں ہو رہی۔ سابق صدر مملکت کا کہنا تھا وطن سے محبت...
اسلام آباد: دریائے جہلم میں اضافی پانی چھوڑنے کے حوالے سے بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب ہو گیا۔ رپورٹ کے مطابق بھارت سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی کے اعلان کو سچ ثابت کرنے کی کوشش کرنے لگا جبکہ بھارت کی یہ کوشش صرف اپنی عوام کو بیوقوف بنانے کی بھونڈی کوشش کے سوا کچھ نہیں ہے۔ بھارت نے پہلے دریائے جہلم میں اضافی پانی چھوڑ کر سیلابی صورتحال کا تاثر دینا چاہا، بھارت کی اس کوشش کے نتیجے میں مظفر آباد کے علاقے ڈومیل سے 22 ہزار کیوسک کا ریلہ گزرا۔ سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی کے بعد مغربی دریاؤں کی نگرانی وزارت آبی وسائل اور واپڈا کر رہے ہیں، بھارت کے پاس دریا کا بہاؤ روکنے یا...
---فائل فوٹو پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدہ صورت حال کے باوجود آج بھی کرتارپور راہداری معمول کے مطابق کھلی ہے۔دربار انتظامیہ کے مطابق آج بھی یاتری کرتارپور راہداری کے ذریعے دربار پہنچ رہے ہیں، جہاں وہ عبادات، مذہبی رسومات اور گورو دوارہ کے درشن میں مصروف ہیں۔یاتریوں کا کہنا ہے کہ یہ راہداری ان کی 70 سالوں کی دعاؤں کا نتیجہ ہے۔ پاک بھارت کشیدگی کے باوجود آج بذریعہ راہداری 208 یاتری بھارت سے کرتار پور پہنچےآج بذریعہ راہداری 208 یاتری بھارت سے کرتار پور پہنچے، یاتریوں نے پاک بھارت حکومتوں سے اپیل کی کہ کرتارپور راہدری کو کھلا رکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں بھی راہداری کھلی رہنی چاہیے، یہاں کے انتظامات اور...
محمد اورنگزیب---فائل فوٹو وفاقی وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کی توجہ اب طویل مدتی اقتصادی تبدیلی پر مرکوز ہے۔وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب اور سفیرِ پاکستان رضوان سعید شیخ نے ہارورڈ پاکستان کانفرنس میں شرکت کی۔اعلیٰ سطح پاکستان کانفرنس سے خطاب کے دوران سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان کی معاشی کامیابیوں کو اُجاگر کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ افراطِ زرمیں کمی، زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ، کرنسی استحکام، مالی سرپلس اہم کامیابیاں ہیں۔ وزیر خزانہ کی ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر سے ملاقاتوفاقی وزیرِ خزانہ سے فلپ مورس انٹرنیشنل کے نائب صدر کرسٹوس ہارپانڈیتس سے ملاقات میں وزیرِ خزانہ نے فلپ مورس انٹرنیشنل سے درخواست کی کہ وہ اپنی ٹیکس تجاویز وزارتِ خزانہ کے ساتھ...
آج بروزپیر،28اپریل 2025 :آج کے دن آپ کے ستارے آپ کی زندگی کے حوالے سے کیا کہتے ہیں ۔ آپ کے کیرئیر ، ملازمت، محبت، صحت، پیسے، کیریئر سے متعلق اپنے گہرے سلگتے سوالات کے جوابات تلاش کریں حمل(Aries) :15مارچ تا 21اپریل آپ تیزی سے تمام سمتوں میں کامیابی کی سیڑھی پر چڑھ جائیں گے۔ آپ خاندانی اور کاروباری معاملات کو اچھی طرح سنبھالیں گے۔ مثبتیت آپ کو پرجوش رکھے گی۔ حساسیت کو برقرار رکھیں۔ ذاتی معاملات میں بہتری آئے گی۔ تعلقات مضبوط ہوں گے۔ آپ سب کو متاثر کریں گے۔ انتظامی اور انتظامی کام پورے ہوں گے۔ عزت و تکریم میں اضافہ ہوگا۔ آپ کا معیار زندگی بلند ہوگا۔ مالی معاملات میں تیزی آئے گی۔ مہمان آ سکتے...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پہلگام پر اگر بھارت کو افسوس ہے تو ہمیں بھی ہے، مودی اسرائیل کا حامی ہے اور اس کیساتھ کھڑا ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے لاہور میں ملین مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پر بھارت کے بزدلانہ حملے کی بھی ایک تاریخ ہے، نہتےلاہوریوں نے ان کو ڈنڈے مار مار کر بھگایا یہ بھی تاریخ ہے، اس بار مودی کو ماضی کے تمام واقعات بھلا دیں گے۔ جے یو آئی کے سربراہ نے کہا کہ اسرائیل کوئی ریاست نہیں، فلسطین پر زبردستی قبضہ کیا ہوا ہے، امریکا اس جبر اور ناجائز قبضہ کا ساتھ...
پہلگام واقعہ! بھارت پاکستان پر حملے کیلئے کیس بنا رہا ہے: نیویارک ٹائمز کا دعویٰ WhatsAppFacebookTwitter 0 28 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد: امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت پاکستان پر حملے کیلئے کیس بنا رہا ہے، بھارتی حکام پہلگام واقعے سے متعلق کوئی ثبوت پیش نہیں کر سکے۔ امریکی اخبار کے مطابق پہلگام واقعے کے بعد بھارت نے 100غیر ملکی مشنز کے سفارتکاروں کو وزارت خارجہ بلا کر بریفنگ دی۔ اخبار کے مطابق بھارتی حکام نے کہا کہ ان کی تحقیقات جاری ہیں، انہوں نے پہلگام واقعے کے ذمہ داروں کے چہروں کی شناخت کے ڈیٹا سمیت تکنیکی انٹیلی جنس کے بارے میں مختصر حوالے دیئے۔ تجزیہ کاروں اور سفارتکاروں کے مطابق اس...
اسلام آباد: پہلگام واقعے کے بعد پاکستان کا پانی روکنے اور دریائے جہلم میں اضافی پانی چھوڑنے کے حوالے سے بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق بھارت سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی کے اعلان کو سچ ثابت کرنے کی کوشش کرے گا، بھارت کی یہ کوشش صرف اپنے عوام کو بیوقوف بنانے کی بھونڈی کوشش کے سوا کچھ نہیں۔ بھارت نے پہلے دریائے جہلم میں اضافی پانی چھوڑ کر سیلابی صورتحال کا تاثر دینا چاہا اور بھارت کی اس کوشش کے نتیجے میں مظفر آباد کے علاقے ڈومیل سے 22 ہزار کیوسک کا ریلہ گزرا۔ سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی کے بعد مغربی دریاؤں کی نگرانی وزارت آبی وسائل اور واپڈا کر رہے ہیں...
بالی ووڈ کی مشہور جوڑی شاہ رخ خان اور کاجول کی دوستی اور آن اسکرین کیمسٹری دنیا بھر میں مقبول ہے۔ فلموں جیسے ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘، ’بازی گر‘، ’کبھی خوشی کبھی غم‘ اور ’مائے نیم از خان‘ میں ان کی شاندار جوڑی نے کئی دہائیوں تک ناظرین کو متاثر کیا ہے۔ ان کی کیمسٹری اتنی حیرت انگیز ہے کہ اکثر شائقین کو یہ گمان کرنے پر مجبور ہوجاتے ہیں کہ وہ حقیقی زندگی میں بھی ایک جوڑی ہیں، تاہم حقیقت میں دونوں کے درمیان صرف ایک دیرینہ اور خالص دوستی کا رشتہ ہے۔ حال ہی میں ایک پرانی ویڈیو منظرعام پر آئی ہے، جس میں دونوں فنکار نیویارک کے ٹائمز اسکوائر میں ’مائے نیم از خان‘ کی شوٹنگ...
سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ پہلگام واقعے کا ملبہ پاکستان پر ڈالنے کی کیا حیثیت ہے؟ مودی کا اعلان بتاتا ہے کہ وہ اسلام اور مسلمان دشمن ہے، مودی اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہے، اسرائیل جنگی مجرم ہے، عورتوں اور بچوں کا قتل عام کررہا ہے۔جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے مینار پاکستان گراؤنڈ میں قومی فلسطین کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ اہل فسطین مسجد اقصیٰ کی آزادی کے لیے محاذ جنگ پر ہیں، فلسطین کی حمایت سے پاکستان کے وجود کا آغاز ہوا تھا۔انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کو پیغام دینا چاہتا ہوں پاکستان کے عوام آپ کے ساتھ ہیں، نیتن یاہو کے خلاف عالمی عدالت انصاف...
8 فروری2024کو، جب پاکستان کے عوام نے جماعت اسلامی کی انتخابی سیاست کو مسترد کر دیا، اور اس کا کوئی امیدوار اپنے انتخابی نشان’ ترازو‘ پر منتخب ہو کے اسمبلی میں نہ پہنچ سکا ، تو یہ ایسی عبرتناک شکست تھی کہ جماعت کی تاریخ میں اس سے پہلے اس طرح کی کوئی مثال نہیں ہے۔ سراج الحق، جو اس وقت تک بطور امیر اپنی دوسری مدت پوری کر چکے تھے، وہ بھی اپنی سیٹ نہ بچا سکے، بلکہ اس کے فوراً بعد پارٹی الیکشن میں امارت بھی کھو بیٹھے ۔ ارکان جماعت نے ان کی جگہ کراچی کے حافظ نعیم الرحمن کو نیا امیر منتخب کر لیا۔ یہ الگ بات ہے کہ 8فروری کو وہ بھی ہار چکے تھے۔...
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ قبائل مشین گنز اور راکٹوں سمیت بھاری ہتھیار رضا کارانہ طورپر جمع کرا رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اپر اور لوئر کرم میں امن معاہدے کی رو کے مطابق اسلحہ جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ قبائل مشین گنز اور راکٹوں سمیت بھاری ہتھیار رضا کارانہ طورپر جمع کرا رہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ فریقین کے ایک ہزار بنکرز گرانے کے بعد اسلحہ جمع کرنا امن کی جانب دوسرا قدم ہے۔ اس حوالے سے قبائلی رہنما ملک ضامن کا کہنا تھا کہ آمدورفت کے راستے کھولنے اور محفوظ بنانے کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں۔
جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ دنیا اسرائیل کے ارادے خطرناک ہیں، وہ گریٹر اسرائیل کے خواب دیکھ رہا ہے، مسلمان ممالک خاموش رہے تو کوئی بھی محفوظ نہیں رہےگا۔ لاہور میں قومی فلسطین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حماس نے اسرائیل کو شکست فاش دی ہے، وہ مزاحمتی تنظیم کا مقابلہ نہیں کرسکتا اس لیے بمباری کررہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں جماعت اسلامی کے زیراہتمام اسلام آباد میں غزہ مارچ: پاکستان میں حماس کا دفتر کھولا جائے، حافظ نعیم کا مطالبہ امیر جماعت اسلامی نے کہاکہ دنیا میں اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لیے ماحول بنایا جارہا تھا، لیکن حماس نے اس منصوبے کو ناکام بنا دیا۔ حافظ نعیم الرحمان نے...
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ہمارے پاس یہ معلومات کچھ دن سے تھیں کہ انکے بیرونی آقا ان پر زور ڈال رہے تھے کہ یہ جلد از جلد پاکستان میں گھسیں اور وہاں کوئی سرگرمی انجام دیں، انہی معلومات کی بنیاد پر سرحدوں پر نگرانی اور چیکنگ سخت کر دی گئی تھی اور اسی دوران انکی نشاندہی ہوگئی۔ اسلام ٹائمز۔ پاک فوج نے افغانستان سے دراندازی کی کوشش کرنے والے 54 خوارجی دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔ یہ دہشتگرد شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں درندازی کی کوشش کر رہے تھے۔ پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ہلاک ہونے والے...
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس یہ معلومات کچھ دن سے تھیں کہ ان کے بیرونی آقا ان پر زور ڈال رہے تھے کہ یہ جلد از جلد پاکستان میں گھسیں اور وہاں کوئی سرگرمی انجام دیں، ان ہی معلومات کی بنیاد پر سرحدوں پر نگرانی اور چیکنگ سخت کر دی گئی تھی اور اسی دوران ان کی نشاندہی ہو گئی۔ اسلام ٹائمز۔ پاک فوج نے افغانستان سے دراندازی کی کوشش کرنے والے 54 خوارجی دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔ یہ دہشتگرد شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں درندازی کی کوشش کر رہے تھے۔ پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے کے...
سابق روس زار سلطنت پھر سابق سوویت یونین اور اب روس ۔ اس کی تاریخ میں جس بادشاہ نے روس کو عظیم سلطنت بنایا وہ دی گریٹ پیٹر اعظم تھا جو 9 جون 1672 ء کو پیدا ہوا اور 8 فروری 1725 ء میں 52 سال کی عمر میں وفات پائی ۔ اُس کی بادشاہت روسی سلطنت پر 7 مئی 1682 ء سے 8 فروری1725 ء تک رہی لیکن اُس نے 1690 ء سے اپنی وفات تک زار سلطنت اور روس کو دنیا کی طاقتور سلطنت اور ملک بنا دیا۔ اس کے بعد سے اب تک روس کئی بحرانوں سے گذرا۔ ترکی سے بھی روس کی جنگیں ہوئیں، 1812 ء میں نپولین نے روس پر حملہ کیا، 1904-05ء میں روس...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف پاکستان نے 90 ہزار جانیں قربان کی ہیں اور اس جنگ میں پاکستانی معیشت کو کھربوں ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔ڈان نیوز کے مطابق اسلام آباد میں غیرملکی میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑ نے کہا کہ ہمیں سب سے پہلے یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ پاکستان خود دہشت گردی کا شکا رہے، کسی بھی ملک نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 90 ہزار جانیں قربان نہیں کی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن ریاست ہیں، اس جنگ میں ہماری سکیورٹی فورسز، پولیس، ایجنسیوں اور عوام نے بے پناہ قربانیاں دی...
سکھر: پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھارتی جارحیت پر سخت جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ سندھو ہمارا ہے اور سندھو ہمارا رہے گا یا تو اس سندھو میں پانی بہہ گا یا پھر ان کا خون۔ سکھر میں پی پی پی کے جلسے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بھارت نے پہلگام واقعے کا الزام پاکستان پر لگایا ہے، اپنی کمزوریاں چھپانے اور اپنے عوام کو بے وقوف بنانے کے لیےمودی نے جھوٹے الزامات لگائے ہیں۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت نے یک طرفہ فیصلہ کرتے ہوئے سندھ طاس معاہدے کو معطل کیا ہے جس کے تحت بھارت تسلیم...
کراچی(نیوز ڈیسک)سابق قومی کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ انہیں پاکستان کرکٹ ٹیم سے لگاؤ نہیں ہے جب کہ پی سی بی میں بھی تسلسل نہیں ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق سابق قومی کپتان شاہد آفریدی نے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں آمد کے بعد میڈیا سے گفتگو میں پاکستان کرکٹ بورڈ اور ٹیم کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی اور کہا کہ انہیں مجھے پاکستان کرکٹ ٹیم سے کوئی لگاؤ نہیں ہے۔ اگر مجھے سے کام لینا ہے تو گراس روٹ لیول پر کام لیا جائے۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ میں تسلسل نہیں ہے۔ محسن نقوی نے پنجاب میں کافی کام کیا اور وہ ڈلیور کر چکے ہیں۔ محسن نقوی کو کہا کہ...