2025-05-02@20:40:49 GMT
تلاش کی گنتی: 5779
«فارما انڈسٹری»:
(نئی خبر)
کراچی: عوام پاکستان پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے استفسار کیا کہ ہم کائنیٹک حملے کا دفاع کرلیں گے معیشت کا کیا ہوگا؟ دی ویسٹا سمٹ سے خطاب میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پاکستان کو اس نہج پر لانے میں سب کا کردار ہے، حالات اس لیے ایسے ہیں کہ جو اصلاحات کرنی ہیں وہ نہیں کر رہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت دشمن بن کر ابھر رہا ہے، پاکستان میں سیاسی ہم آہنگی درکار ہے، ممکن ہے وہ حملہ کرکے سوال پوچھے کہ ہم کتنے متحد ہیں۔ سابق وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ سوال یہ ہے کہ ہم کائنیٹک حملے کا دفاع کرلیں گے معیشت کا کیا ہوگا؟ اُن کا کہنا تھا...
سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کی جوابی کارروائی سے دشمن کے متعدد مورچے تباہ ہوئے جبکہ مقبوضہ کشمیر میں واقع بھارتی فوج کی چکپترا پوسٹ کو بھی مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا، مؤثر کارروائی کے بعد بھارتی فوج کی جانب سے فائرنگ بند کر دی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی فوج نے 29 اور 30 اپریل کی درمیانی شب لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے کیانی اور منڈل سیکٹرز میں بلا اشتعال فائرنگ کر دی جس کا پاک فوج نے بھرپور اور مؤثر جواب دیا جس سے دشمن خاموش ہو گیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کی جوابی کارروائی سے دشمن کے متعدد مورچے تباہ ہوئے جبکہ مقبوضہ کشمیر میں واقع...
اسلام آباد: سینٹر فار ڈیولپمنٹ اینڈ اسٹیبلیٹی کےپیٹرن اِنچیف بریگیڈیئر (ر) آصف ہارون راجہ نے بھارت کی جانب سے کئے جانے والے فالس فلیگ آپریشنز پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا ہےکہ بھارت نے 1971 سے لے کر پہلگام حملے تک متعدد فالس فلیگ کارروائیاں کی ہیں تاکہ پاکستان کو بدنام کیا جا سکے، بھارت مسلسل جھوٹے حملے خود کر کے ان کا الزام پاکستان پر ڈال رہا ہے تاکہ عالمی برادری کو گمراہ کیا جا سکے حالانکہ بھارت کی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ پاکستان کے اندر دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث ہے، جن کا مقصد پاکستان کے امن کو نقصان پہنچانا ہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں ڈاکٹر عرفان اشرف کے ہمراہ پر یس کانفرنس...
پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارت کے جارحانہ عزائم کے پیش نظر پاک فوج کی مشقیں جاری ہیں۔ جنگی مشقیں سیالکوٹ، نارووال، ظفروال اور شکر گڑھ کے علاقوں میں کی جارہی ہیں، مشقوں میں چھوٹے بڑے جدید ہتھیاروں سمیت ٹینکوں، توپ خانہ اور انفنٹری نے حصہ لیا ہے۔ واضح رہے کہ 29 اور 30 اپریل کی درمیانی شب بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بلااشتعال فائرنگ کی گئی۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارت نے ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزی کی ہے، بھارت کی جانب سے ایل او سی کے کیانی اور منڈل سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی گئی۔ سکیورٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے بلااشتعال...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2025ء) غیر ملکی سرمایہ کاروں کے اعزاز میں مقامی ہوٹل میں تقریب منعقد ہوئی۔ جس میں صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب کا اہتمام فورذا روما فارما سیوٹیکل گروپ آف کمپنیز نے کیا تھا۔تقریب میں ازبکستان،قازکستان،تاجکستان اور افغانستان کے سرمایہ کاروں نے شرکت کی۔سی ای او فورذا روما فارما سیوٹیکل گروپ آف کمپنیز ڈاکٹر محمد وقارخان نے فارما سیوٹیکل سیکٹر کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا جبکہ صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے پنجاب میں سرمایہ کاری کے مواقع بارے بتایا۔صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ فارما سیوٹیکل سیکٹر میں...
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ سب کی طرح انہیں بھی بولنا آتا ہے لیکن وہ باتیں بنانے سے زیادہ میدان میں پرفارم کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ’آپ کو شرم آنی چاہیے‘، بابر اعظم کے خلاف بات کرنے پر عمر اکمل ٹی وی شو میں لڑ پڑے نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے ان دنوں ملک میں جارجی پی ایس ایل 10 مقابلے میں پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ مجھے زیادہ باتیں کرنا پسند نہیں گو ہر کوئی بول سکتا ہے اور اسی طرح مجھے بھی بولنا آتا ہے لیکن عزت نفس بھی کوئی چیز ہوتی ہے اور مجھے لوگوں کی عزت کرنی آتی ہے۔ بیٹنگ...
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت جو کارروائی کرے گا پاکستان کا جواب اس سے بڑھ کر ہوگا۔پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت جو کارروائی کرے گا پاکستان کا جواب اس سے بڑھ کر ہوگا، دوست ممالک اور خطے کی بڑی طاقتیں بھی ثالثی کا کردار ادا کر رہی ہیں، دوست ممالک چاہتے ہیں کہ جنگ کی صورتحال نہ بنے، اللّٰہ کرے ان ممالک کی کوششوں سے بھارت کو کچھ عقل آجائے۔ وزیر دفاع خواجہ آصف کے انٹرویو کو بھارتی میڈیا سیاق سباق سے ہٹ کر پیش کرنے لگاوزیر دفاع خواجہ آصف کے بین الاقوامی نشریاتی... خواجہ آصف نے کہا کہ بھارتی حملے کو دیکھیں گے اگر...
فائل فوٹو: آئی ایس پی آر پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارت کے جارحانہ عزائم کے پیش نظر پاک فوج کی مشقیں جاری ہیں۔ذرائع کے مطابق جنگی مشقیں سیالکوٹ، نارووال، ظفروال اور شکر گڑھ کے علاقوں میں کی جارہی ہیں، مشقوں میں چھوٹے بڑے جدید ہتھیاروں سمیت ٹینکوں، توپ خانہ اور انفنٹری نے حصہ لیا ہے۔واضح رہے کہ 29 اور 30 اپریل کی درمیانی شب بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بلااشتعال فائرنگ کی گئی۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارت نے ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزی کی ہے، بھارت کی جانب سے ایل او سی کے کیانی اور منڈل سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی گئی۔سیکیورٹی کے ذرائع کا کہنا...
ایک مشترکہ بیان میں گلگت بلتستان کونسل کے اراکین کا کہنا تھا بھارت پاکستان کو مختلف دھمکیوں کے ذریعے ڈرانے کی کوشش کر رہا ہے مگر پاکستانی قوم ان کی دھمکیوں سے خوفزدہ نہیں ہوں گے اور قوم کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کونسل کے ممبران ایوب شاہ، شیخ احمد علی نوری، سید شبیہ الحسنین، عبد الرحمن، اقبال نصیر اور حشمت اللہ نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پہلگام میں ہونے والے واقعے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔ عالمی اداروں سے پہلگام حملے کی جلد شفاف و منصفانہ تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں۔ پاکستان کے برعکس بھارت ہمیشہ دہشتگردی میں ملوث رہا ہے اور اس...
سٹی 42 : وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ کسی کو کچھ شک نہیں ہونا چاہیے بھارت کو بھرپور جواب دیں گے ۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حملے کو دیکھیں گے اگر خلاف ورزی ہوتی ہے تو ہم نے ردعمل دینا ہے، جس طرح کا بھارت کا عمل ہوگا اسی طرح کا رد عمل دیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ جیسے جیسے وقت گزر رہا ہے حملے کے خطرات بڑھ رہے ہیں۔ بس سٹاپس پر پنکھوں، الیکٹرک واٹر کولر کی چوری کو روکنے کا نیا حل خواجہ آصف نے کہا کہ دوست ممالک پڑوسی ممالک اور خطے کی بڑی طاقتیں بھی...
بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس نے جنگ کی بھاری قیمت اور امن برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دفاعی حکمت عملی کا مقصد مطلق فتح ہونا چاہیے۔ یہ بھی پڑھیں: دنیا کا سب سے بڑا مینوفیکچرنگ ملک بننا چاہتے ہیں، چیف ایڈوائزر بنگلہ دیش محمد یونس کا عزم ’آکاش بیجوئے 2025‘ مشق میں بنگلہ دیش ایئر فورس (بی اے ایف) کے اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے محمد یونس نے کہا کہ ایک اسٹریٹجک اسٹریٹیجی ضروری دفاعی تیاری کے ساتھ ساتھ امن کو کو یقینی بناتی ہے۔ انہوں نے موجودہ معاشی کمزوریوں اور ماضی کے گورننس کے مسائل کو درست کرنے کی ضرورت پر روشنی ڈالی جنہوں نے ملک کی مالی حیثیت کو کمزور کیا۔...
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جیسے جیسے وقت گزر رہا ہے حملے کے خطرات بڑھ رہے ہیں، بھارت جتنی طاقت استعمال کرے گا، ہم اس سے زیادہ طاقت سے جواب دیں گے۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حملے کو دیکھیں گے اگر خلاف ورزی ہوتی ہے تو ہم نے ردعمل دینا ہے، جس طرح کا بھارت کا عمل ہوگا اسی طرح کا رد عمل دیا جائے گا کسی کو کچھ شک نہیں ہونا چاہیے بھارت کو بھرپور جواب دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ دوست ممالک پڑوسی ممالک اور خطے کی بڑی طاقتیں بھی ثالثی کا کردار ادا کر رہی ہیں، دوست ممالک چاہتے...
اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ جیسے جیسے وقت گزر رہا ہے حملے کے خطرات بڑھ رہے ہیں، بھارت جتنی طاقت استعمال کرے گا، اس سے زیادہ ہم طاقت جواب دیں گے۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےخواجہ آصف نے کہا کہ بھارتی حملے کو دیکھیں گے اگر خلاف ورزی ہوتی ہے تو ہم نے ردعمل دینا ہے، جس طرح کا بھارت کا عمل ہوگا اسی طرح کا رد عمل دیا جائے گا کسی کو کچھ شک نہیں ہونا چاہیے بھارت کو بھرپور جواب دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دوست ممالک پڑوسی ممالک اور خطے کی بڑی طاقتیں بھی ثالثی کا کردار ادا کر رہی ہیں، دوست ممالک چاہتے ہیں کہ...
وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ خدشہ موجود ہے کہ آئندہ 2 سے 3 دنوں میں پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ چِھڑ جائے گی۔ یہ بھی پڑھیں: بھارت کی درخواست پر وزیر دفاع خواجہ آصف کا انسٹا گرام اکاؤنٹ بلاک وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف نے ایک انٹرویو میں کہا کہ خطے میں جنگ کے بادل منڈلا رہے ہیں، پاکستان ذہنی طور پر جنگ کے لیے تیار ہے، پاکستان پوری قومی صلاحیت سے جواب دے گا، قومی صلاحیت کا مطلب ہمارے پاس موجود تمام صلاحیتوں کا استعمال ہے، اس بات کا خدشہ موجود ہے کہ آئندہ 2، 3 دنوں میں جنگ چھڑجائے گی۔ وزیردفاع نے کہا کہ پہلگام واقعے پر بھارت کی جانب سے مسلسل پاکستان پر بے بنیاد الزامات...
راولپنڈی کے تھانہ گوجرخان کی حدود میں خاتون کی فائرنگ سے 2 خواتین زخمی ہوگئیں۔ رپورٹ کے مطابق پولیس نے موقع پر پہنچ گی، زخمی خواتین کو ہسپتال منتقل کردیا گیا، شہروز کالونی بڑکی کی رہاہشی مسماتہ شمائلہ عروج کے گھر مسماتہ حلیمہ سعدیہ مسماتہ فوزیہ کے ہمراہ ملنے آئی۔ پولیس نے بتایا کہ گفتگو کے دوران مسماتہ حلیمہ سعدیہ اور مسماتہ فوزیہ میں تلخ کلامی ہوئی، مسماتہ فوزیہ نے پرس سے پستول نکال کر فائرنگ شروع کردی۔ فائرنگ سے سے مسماتہ شمائلہ عروج اور مسماتہ حلیمہ سعدیہ ٹانگ اور پاؤں پر گولیاں لگنے سے زخمی ہوگئیں، فائرنگ کرنے والی خاتون موقع سے فرار ہوجانے میں کامیاب ہوگی۔ پولیس نے کہا کہ دونون زخمی خواتین کو ہسپتال منتقل کردیا گیا تحقیقات جاری ہیں۔
صہیونی حکومت نے شام میں ایک عمارت پر اپنے ڈرون حملے کی اطلاع دی ہے، جس میں ان کے بقول ایسے مسلح افراد موجود تھے جو دروزی برادری کو نشانہ بنانے کی تیاری کر رہے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ صہیونی حکومت نے شام میں ایک عمارت پر اپنے ڈرون حملے کی اطلاع دی ہے، جس میں ان کے بقول ایسے مسلح افراد موجود تھے جو دروزی برادری کو نشانہ بنانے کی تیاری کر رہے تھے۔ فارس نیوز کے مطابق، اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو اور وزیر جنگ یوآو گالانت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی فوج نے ایک وارننگ آپریشن کیا ہے اور اُن افراد پر حملہ کیا ہے جو دمشق کے نواحی علاقے صحنایا میں دروزی برادری...
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ امریکہ نے ثالثی کا کردار ادا کرنے کیلئے کوئی رابطہ نہیں کیا۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق سینیٹر عرفان صدیقی نے ”دنیا نیوز“سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بڑا انکشاف کیا کہ پاکستان نے بھی امریکہ سے ثالثی سے متعلق کوئی رابطہ نہیں کیا، کہتے ہیں دیگر ممالک ثالثی کیلئے رابطہ کر رہے ہیں، ہم جنگ کی شروعات نہیں کریں گے۔عرفان صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیں گے، بھارت کو اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے، بھارت کے پاس صلاحیت ہی نہیں کہ ہمارا پانی روک سکے۔ اسرائیل کا...
بھارت نے 29 اور 30 اپریل کی درمیانی شب لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فائرنگ کی جس کا سیاچن سے بحیرہ عرب تک دفاع وطن کے لیے تیار و مستعد پاک فوج کی جانب سے منہ توڑ جواب دے دیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: سیاچن سے بحیرہ عرب تک پاک فوج دفاع وطن کے لیے تیار سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول کے کیانی اور منڈل سکیٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی گئی۔ ذرائع نے بتایا کہ بھارت کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ میں چھوٹے ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی فوج کو منہ توڑ جواب دیا اور...
مشاورتی بیٹھک میں ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما کا کہنا تھا کہ ملک کی معاشی و اقتصادی پالیسیوں کو وفاقی حکومت کے ساتھ ملکر بہتر بنایا جارہا ہے، ایم کیو ایم ٹیکسز میں ریلیف دلوانے کے حوالے سے بجٹ میں سفارشات پیش کرے گی۔ اسلام ٹائمز۔ ایم کیو ایم پاکستان کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے پرِی بجٹ سیشن اجلاس پر کراچی میں ہونے والی مشاورتی بیٹھک میں اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ ملکی مسائل سے نمٹنے کے لیے سیاسی جماعتوں کو افواج کے شانہ بشانہ کھڑا ہونے کی ضرورت ہے۔ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ملک کی معاشی و اقتصادی پالیسیوں کو...
29 اور 30 اپریل کی درمیانی شب بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بلااشتعال فائرنگ کی گئی۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارت نے ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزی کی ہے، بھارت کی جانب سے ایل او سی کے کیانی اور منڈل سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی گئی۔سیکیورٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ میں چھوٹے ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا، پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی فوج کو منہ توڑ جواب دیا۔سیکیورٹی کے ذرائع کے مطابق پاکستان نے ایل او سی پر مؤثر جواب دیتے ہوئے دشمن کو خاموش کروا دیا۔سیکیورٹی کے ذرائع کے مطابق پاک فوج کے مؤثر جواب سے دشمن کے...
— فائل فوٹو سپریم کورٹ نے آڈیو لیکس انکوائری کمیشن کیس غیر مؤثر ہونے کی بنیاد پر نمٹا دیا۔سپریم کورٹ میں جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بینچ نے آڈیو لیکس انکوائری کمیشن کے خلاف درخواست کی سماعت کی۔عدالت کی جانب سے کہا گیا کہ آڈیو لیکس انکوائری کمیشن کے چیئرمین قاضی فائز عیسیٰ ریٹائر ہوگئے، آڈیو لیکس انکوائری کمیشن کے باقی ممبر سپریم کورٹ میں تعینات ہوگئے۔ آڈیو لیکس کمیشن کیس، حکومت کا بینچ پر اعتراض، تینوں ججز سے علیحدہ ہونے کی درخواستاسلام آباد عدالت عظمیٰ میں ’آڈیو لیکس انکوائری... یاد رہے کہ پی ٹی آئی نے آڈیو لیکس کے معاملے کی تحقیقات کرنے والے جوڈیشل کمیشن کو چیلنج کیا تھا۔ حکومت نے تحقیقات کےلیے...
بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر سیزفائر کی خلاف ورزی کی گئی، جس پر پاک فوج نے فوری کارروائی کرتے ہوئے منہ توڑ جواب دیتے ہوئے دشمن کے کئی مورچے تباہ کردیے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق پہلگام فالس فلیگ کے بعد بھارت کی جانب سے مسلسل جارحانہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ اسی دوران 29 اور 30 اپریل کی درمیانی شب لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ کی گئی۔ ذرائع نے بتایا کہ بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول کے کیانی اور منڈل سیکٹرز میں بلااشتعال فائرنگ کی گئی۔ بھارت کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ میں چھوٹے ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا، جس پر پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی فوج کو منہ توڑ...
لاہور ( طیبہ بخاری سے )29 اور 30 اپریل کی درمیانی شب بھارت نے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی کی،بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول کے کیانی اور منڈل سکیٹر میں بلااشتعال فائرنگ کا پاک فوج نے فوری اور منہ توڑ جواب دیا ۔ اور اس کی ویڈیو بھی سامنے آ گئی ہے ۔ رینٹل پاور کیس میں سابق وزیراعظم سمیت تمام ملزمان بری ،تحریری فیصلہ جاری سکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ بھارت کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ میں چھوٹے ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا۔پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی فوج کو منہ توڑ جواب دیا۔مؤثر جواب سے دشمن کو خاموش کروا دیا گیا،پاک فوج کے مؤثر جواب...
لاہور/اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔30 اپریل ۔2025 )بھارتی جارحیت اور کشیدگی کے دوران تین بھارتی سفارتکاروں سمیت سفارتی عملہ کے 22 اراکین واہگہ کے راستے واپس بھارت روانہ ہوگئے نجی ٹی وی کے مطابق ایک بھارتی سفارتکار اور8اسٹاف اراکین واہگہ کے راستے بھارت روانہ ہوئے،بھارتی ہائی کمیشن سے2فیملی ممبران بھی بھارت روانہ ہوئے،دوسرے مرحلے میں 2 سفارتکار، 11اسٹاف ممبران، 2 فیملی کے ارکان واپس روانہ ہوئے بھارتی ہائی کمیشن کے سفارتکار راحل کمار راکیش سمیت سٹاف ارکان نے وفود کو روانہ کیا.(جاری ہے) دوسری جانب پاک بھارت تعلقات میں جاری کشیدگی کے تناظر میں دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے دفاعی عہدیداروں کو وطن واپس بلا لیا پاکستان ہائی کمیشن دہلی میں تعینات ملٹری، فضائی اور نیول اتاشیوں...
سٹی 42 : وزیرِ مملکت برائے آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی قیادت میں آئی ٹی سمیت دیگر شعبے ترقی کر رہے ہیں۔ ڈیجیٹل تعاون تنظیم کی سیکریٹری جنرل دیما الیحییٰ کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وزیرِ آئی ٹی نے کہا کہ وزیرِ اعظم کی ہدایت پر ڈیجیٹل کانفرنس کا آغاز ہو چکا ہے۔ انہون نے بتایا کہ عالمی منڈی تک رسائی کے لیے آئی ٹی کے شعبے میں جدت ناگزیر ہے، پاکستان کی 70 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے، آئی ٹی شعبے کی برآمدات میں 25 فیصد اضافہ 9 ماہ میں ہوا۔ بس سٹاپس پر پنکھوں، الیکٹرک واٹر کولر کی چوری کو روکنے کا نیا حل وزیرِ آئی ٹی...
وزیرِ مملکت برائے آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ—فائل فوٹو وزیرِ مملکت برائے آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم کی قیادت میں آئی ٹی سمیت دیگر شعبے ترقی کر رہے ہیں۔ڈیجیٹل تعاون تنظیم کی سیکریٹری جنرل دیما الیحییٰ کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم کی ہدایت پر ڈیجیٹل کانفرنس کا آغاز ہو چکا ہے۔شزا فاطمہ خواجہ کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی تک رسائی کے لیے آئی ٹی کے شعبے میں جدت ناگزیر ہے، پاکستان کی 70 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے، آئی ٹی شعبے کی برآمدات میں 25 فیصد اضافہ 9 ماہ میں ہوا۔ سرمایہ کار آئی ٹی کے شعبے میں سہولتوں سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں: شزا...

سیاچن سے لے بحیرۂ عرب کے پانیوں تک پاکستان کی مسلح افواج دفاع وطن کیلئے مکمل تیار ، دشمن کو دندان شکن جواب دیا جائے گا: سیکیورٹی ذرائع
لاہور ( طیبہ بخاری سے )پاکستانی قوم اور افواجِ پاکستان تیار ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ سیاچن سے لے بحیرۂ عرب کے پانیوں تک پاکستان کی مسلح افواج دفاع وطن کیلئے مکمل تیار ہیں، کسی بھی بھارتی جارحیت کی صورت میں دشمن کو دندان شکن جواب دیا جائے گا۔دشمن کی کسی بھی مذموم کاروائی سے نپٹنے کے لئے افواج پاکستان مکمل تیار ہیں۔بھارت نے پاکستان کی علاقائی سالمیت کو چیلنج کیا تو بھارت کو اسی کی زبان میں جواب دیا جائے گا۔ لاہور میں لڑکیوں کو اوباش نوجوانوں سے بچانے کے لیے خواتین اہلکار تعینات کی گئیں تو لڑکوں نے پولیس والیوں سے ان کے ہی نمبر مانگنا شروع کر دیے سیکیورٹی ذرائع نے...
پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد سیاچن سے لے بحیرہ عرب کے پانیوں تک پاکستان کی مسلح افواج دفاع وطن کے لیے مکمل تیار ہیں، بھارت نے پاکستان کی علاقائی سالمیت کو چیلنج کیا تو بھارت کو اسی کی زبان میں جواب دیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی قوم اور افواج پاکستان تیار ہیں،کسی بھی بھارتی جارحیت کی صورت میں دشمن کو دندان شکن جواب دیا جائے گا، دشمن کی کسی بھی مذموم کاروائی سے نمٹنے کے لیے افواج پاکستان مکمل تیار ہیں۔ پاک فوج کے جدید جنگی ساز و سامان جس میں جہاز، ٹینک اور گرجتی آرٹلری دشمن کو خاموش کرانے کی بھر پور صلاحیت رکھتے ہیں، پاکستانی مسلح افواج چھوٹے بڑے تمام جدید جنگی ہتھیاروں کیساتھ مکمل...
سکھس فار جسٹس کی جانب سے آرمی کینٹ، پٹیالہ کے قریب ’’پاکستان ۔ خالصتان زندہ باد‘‘ کے نعروں اور خالصتان کے جھنڈے کی خام فوٹیج جاری کردی گئی۔ علیحدگی پسند گروپ سکھ فار جسٹس نے طلبا کو پیغام دیا ہے کہ ہندوستان کا مودی آپ کو یتیم کر دے گا۔ سکھ فار جسٹس کے جنرل کونسلر گرپتونت سنگھ پنوں نے اپنے بیان میں کہا کہ انڈین آرمی میں بچے اپنے والدین سے پوچھیں ، کیا مودی کی سیاست کا دفاع کرنا مرنے کے قابل ہے؟ اگر آپ کے والد یا والدہ ہندوستان کی پاکستان کے خلاف جنگ میں مر جائیں تو آپ کی پرورش کون کرے گا؟۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف جنگ مودی کی الیکشن جیتنے کی...
فائل فوٹو پنجاب کے ضلع شیخوپورہ میں ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 2 بھائی جاں بحق ہوگئے۔پولیس ذرائع کے مطابق شیخوپورہ میں جھامکے کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 2 بھائی جاں بحق ہوگئے۔ کراچی: ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ، ٹریفک افسر زخمیکراچی کے علاقے بلال کالونی میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سےٹریفک افسر زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق دونوں بھائی اپنے بھتیجے کی سالگرہ سے واپس آ رہے تھے۔پولیس نے ڈکیتی واردات کے دوران قتل کے واقعے کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے جبکہ ملزمان کی تلاش کےلیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
امریکی جریدے کے مطابق پہلگام واقعہ کے بعد مودی سرکار اور انتہا پسند ہندوؤں کی مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کے خلاف مہم میں تیزی آ گئی، ہزاروں مسلمانوں کو حراست میں لیا گیا اور ان کے گھر تک مسمار کردیئے گئے۔ اسلام ٹائمز۔ نیویارک ٹائمز نے پہلگام فالز فلیگ کی آڑ میں بھارت کے مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں پر مظالم کا پردہ فاش کر دیا۔ امریکی جریدے کے مطابق پہلگام واقعہ کے بعد مودی سرکار اور انتہا پسند ہندوؤں کی مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کے خلاف مہم میں تیزی آ گئی، ہزاروں مسلمانوں کو حراست میں لیا گیا اور ان کے گھر تک مسمار کردیئے گئے۔ ہیومن رائٹس واچ کی ایشیا کیلئے ڈپٹی ڈائریکٹر میناکشی گنگولی نے کہا کہ...

سعودی عرب کی بھارت اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش، فریقین کو تحمل اور سفارتی حل کی دعوت
سعودی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں بھارت اور پاکستان کے درمیان سرحدی علاقوں میں جاری کشیدگی اور فائرنگ کے تبادلے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ مزید پڑھیں: کیا پہلگام واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیق کے بغیر پاک بھارت ثالثی کی کوششیں کامیاب ہو سکتی ہیں؟ بیان میں سعودی عرب نے دونوں ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کشیدگی میں کمی لائیں، تحمل کا مظاہرہ کریں اور اختلافات کو سفارتی طریقوں سے حل کریں۔ مزید پڑھیں: پہلگام واقعہ: پاکستان کے خلاف مہم جوئی سے انکار پر بھارتی فوج کے جنرل کی چھٹی مملکت نے زور دیا کہ ہمسائیگی کے اصولوں کا احترام کرتے ہوے خطے میں امن و استحکام کے لیے کام کیا جائے، جو دونوں ممالک کے عوام...
نیویارک ٹائمز نے پہلگام فالز فلیگ کی آڑ میں بھارت کے مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں پر مظالم کا پردہ فاش کر دیا۔ امریکی جریدے کے مطابق پہلگام واقعہ کے بعد مودی سرکار اور انتہا پسند ہندوؤں کی مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کے خلاف مہم میں تیزی آ گئی، ہزاروں مسلمانوں کو حراست میں لیا گیا اور ان کے گھر تک مسمار کردیئے گئے۔ ہیومن رائٹس واچ کی ایشیا کیلئے ڈپٹی ڈائریکٹر میناکشی گنگولی نے کہا کہ پہلگام میں حملہ کو اقلیتی گروپوں پر انتقامی کارروائیوں کے جواز کے طور پر نہیں استعمال کیا جانا چاہئے، ایسا کرنے سے مسلمانوں کے خلاف انسانی حقوق کی پامالیوں میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے، مسلمانوں کے خلاف انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر...

چارسدہ ، نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی کار پر فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید محکمہ صحت کا ملازم شدید زخمی
چارسدہ(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30اپریل 2025)خیبرپختونخواہ کے علاقے چارسدہ میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی کار پر فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید جبکہ محکمہ صحت کا ملازم شدید زخمی ہوگیا، جاں بحق اہلکار کی نعش اور زخمی کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ،بتایا گیا ہے کہ افسوس ناک واقعہ چارسدہ سٹی پولیس سٹیشن کی حدود میں غنی جان روڈ پرپیش آیا جہاں موٹرسائیکل پر سوار نامعلوم حملہ آوروں نے ایک کار کو نشانہ بنایا نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے اچانک فائرنگ کر دی جس سے پولیس اہلکارموقع پرہی دم توڑگیا۔ پولیس اہلکار فاروق کی لاش اور زخمی سرکاری ملازم کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ نامعلوم ملزمان کی فائرنگ کے دوران کار...
پہلگام فالس فلیگ حملے کے بعد مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کیخلاف بھارتی مظالم کا نیویارک ٹائمز نے پردہ فاش کردیا۔ یہ بھی پڑھیں:نواز شریف پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کے لیے میدان میں آگئے، بین الاقوامی رابطوں کا آغاز ’نیویارک ٹائمز‘ کی رپورٹ کے مطابق پہلگام فالس فلیگ حملے کے بعد مودی سرکار اور انتہا پسند ہندوؤں نے مسلمانوں کیخلاف مہم تیز کر دی ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں ہزاروں مسلمانوں کو حراست میں لیا گیا اور ان کے گھر مسمار کر دیے گئے ہیں۔ ’نیویارک ٹائمز‘ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کیخلاف کریک ڈاؤن پر انسانی حقوق کی تنظیموں نے اظہار تشویش کیا ہے۔ ہیومن رائٹس واچ کی ایشیا کی ڈپٹی ڈائریکٹر میناکشی گنگولی کا کہنا ہےکہ پہلگام...
مظفر آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )کشمیر میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) اور بین الاقوامی سرحد (آئی بی) پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کے جواب میں پاک فوج نے مؤثر اور فوری کارروائی کرتے ہوئے بھارتی چوکیاں تباہ کر دیں۔ بھارتی افواج کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی چھٹے روز بھی جاری رہی، جو پَرگوال سیکٹر سے شروع ہو کر راجوری ضلع کے سندر بنی اور نوشہرہ سمیت مقبوضہ کشمیر کے دیگر علاقوں تک پھیل گئی۔ یہ سلسلہ پہلگام واقعے کے بعد مزید شدت اختیار کر گیا ہے جس سے دونوں ایٹمی طاقتوں کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔ بھارتی سفارتی عملہ واہگہ کے راستے بھارت روانہ ایک بڑے اقدام...
لاہور: نیشنل ہائی وے پر بے احتیاطی سے گاڑی چلانے کے مقدمے میں یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی نے لاہور ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت حاصل کر لی۔ ڈکی بھائی اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے جہاں جسٹس شہباز رضوی نے ان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے پانچ مئی تک حفاظتی ضمانت دے دی، عدالت نے حکم دیا کہ ملزم پانچ مئی تک متعلقہ عدالت میں پیش ہو۔ واضح رہے کہ ڈکی بھائی کی ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں وہ اسٹیرنگ پر ٹانگ اور پاؤں رکھ کر گاڑی چلا رہا تھا، موٹروے پولیس کے ترجمان کے مطابق ویڈیو سامنے آنے کے بعد ڈکی بھائی کے خلاف...
—تصویر بشکریہ پاکستانی سفارتخانہ امریکا امریکا میں تعینات سفیرِ پاکستان رضوان سعید شیخ کا کہنا ہے کہ ڈیانا میک کارتھر کی گراں قدر خدمات کے اعتراف میں امریکا میں تقریب منعقد کی گئی۔سفیرِ پاکستان کے مطابق پاکستانی سفارتخانے میں منعقدہ تقریب میں ڈیانا میک کارتھر کو تمغہ خدمت دیا گیا۔ ان کا کہنا ہے ڈیانا میک کارتھر نے گلگت بلتستان میں جدید سہولتوں سے آراستہ اسکول بنایا۔ پاکستان سے ان کا بڑا تعلق رہا ہے، فلاحی کاموں میں فعال کردار ادا کیا۔ انہوں نے ثمینہ بیگ کی کوہ پیمائی کی مہمات کے اخراجات برداشت کیے۔ برطانیہ میں پاکستانی سفارتخانے پر حملہ، ہائی کمشنر ڈاکٹر فیصل کی میڈیا بریفنگبرطانیہ پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ اتوار...
سٹی42: بادامی باغ کے علاقے سے لاپتہ ہونے والے ذہنی معذور افراد 35 سالہ نصیر اور 11 سالہ علی رضا کو پولیس نے چند گھنٹوں کی کوشش کے بعد بحفاظت تلاش کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق دونوں افراد گھر سے نکلنے کے بعد لاپتہ ہو گئے تھے اور ذہنی معذوری کے باعث اپنا ایڈریس بتانے سے بھی قاصر تھے۔ ایس پی سٹی کی ہدایت پر ایس ایچ او بادامی باغ عدنان گجر کی نگرانی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی جس نے فوری تلاش کا آغاز کیا۔ 2 بچوں کے دل کے علاج کے لیے بھارت جانے والی فیملی پاکستان واپس پہنچ گئی تلاش کے دوران مساجد میں اعلانات کروائے گئے، سیف سٹی کیمروں اور ہیومین ریسورس...
چارسدہ: خیبر پختونخوا میں کار پر فائرنگ کے واقعے میں پولیس اہل کار جاں بحق اور سرکاری ملازم زخمی ہوگیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق چارسدہ کے غنی خان روڈ پر نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق جب کہ محکمہ صحت کا ایک ملازم شدید زخمی ہو گیا۔ یہ خبر بھی پڑھیں: پشاور میں فائرنگ کر کے خاتون پولیس اہلکار کو قتل کردیا گیا افسوس ناک واقعہ چارسدہ سٹی پولیس اسٹیشن کی حدود میں پیش آیا، جہاں موٹرسائیکل پر سوار نامعلوم حملہ آوروں نے ایک کار کو نشانہ بنایا، جس پر فائرنگ کے نتیجے میں پولیس اہلکار فاروق موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ مزید پڑھیں: پشاور: گاڑی پر فائرنگ کرکے 7 افراد کو قتل کرنے کی...
وی نیوز ایکسکلوسیو میں اداکار و موسیقار جمال شاہ نے کہا ہے کہ آرٹ زندگی ہے، اور آرٹ نے انسانوں کی زندگیاں آسان اور خوبصورت بنائی ہیں۔ جمال شاہ نے کہا کہ انہوں نے آج کل ’آرٹ فار غزہ‘ کے نام سے ایک تحریک شروع کی ہے، جس کا مقصد فلسطین کے مظلوم و معصوم انسانوں کے ساتھ اظہارِ یک جہتی و ہمدری ہے۔ جمال شاہ نے کہا کہ ہم اسلام آباد میں پورے پاکستان سے فنکاروں کو جمع کر رہے ہیں، جس میں آرٹ نمائش، میوزک، تھیٹر اور مختلف پروگرامات کیے جائیں گے۔ اور پورے پروگرام کا مقصد فلسطینیوں کی آواز بننا اور ان کے ساتھ تعاون کرنا ہے۔ جمال شاہ نے کہا کہ ہمارا تعاون فلسطینیوں کے ساتھ...

پختہ اطلاعات ہیں بھارت 36 گھنٹوں میں کارروائی کا ارادہ رکھتا ہے، اگر ایسا ہوا تو بھر پور جواب دیاجائے گا: عطاتارڑ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے تازہ بیان میں کہاہے کہ بھارت پہلگام حملے سے جڑے الزامات کو بنیاد بنا کر پاکستان کیخلاف کارروائی کا ارادہ رکھتاہے اگر ایسا ہوا تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔ رات پونے دو بجے وفاقی وزیر اطلاعات کی جانب سے قوم اور بین عالمی براداری کیلئے اہم پیغام جاری کیا گیا جس میں انہوں نے کہا کہ ہمیں پختہ انٹیلی جنس اطلاعات ہیں کہ بھارت آئندہ 24 سے 36 گھنٹوں میں کارروائی کا ارادہ رکھتاہے ، بھارت نے تصادم کے راستے پر چلنے کا انتخاب کیاہے ، بھات کی کسی بھی فوجی مہم جوئی کا بھر پور جواب دیا جائے گا۔ بھارت نے پہلگام حملے کا...
UPPSALA: سویڈن کے شہر اپسالا میں واقع ہیئر سیلون میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک ہوگئے۔ غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ اپسالا میں ہونے والی فائرنگ سے 3 افراد ہلاک ہو گئے ہیں، جس کی تفتیش شروع کردی گئی ہے اور مشتبہ شخص کی تلاش جاری ہے۔ سویڈن کے وزیر انصاف گونر اسٹرومر کا کہنا تھا کہ وزارت انصاف کا پولیس سے رابطہ ہے اور کیس کے حوالے سے پیش رفت کی قریب سے نگرانی کی جا رہی ہے۔ گونر اسٹرومر نے کہا کہ اپسالا کے وسطی علاقے میں فائرنگ میں یہ واقعہ پیش آیا ہے، یہ وہی جگہ ہے کہاں اپسالا کے شہریوں نے والپرگس نائٹ شروع کرچکے...
بھارتی جارحیت اور پہلگام واقعے پر بے بنیاد الزامات کے بعد واہگہ کے راستے بھارتی شہریوں کی واپسی اور پاکستانی شہریوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی سلسلے کے دوران اٹاری بارڈر پر بھارتی میڈیا کی جانب سے پاکستانی سفارتی عملے سے بدتمیزی کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ اٹاری بارڈر پر بھارتی میڈیا کی جانب سے پاکستانی سفارتی عملے سے بدتمیزی کی گئی۔ بھارتی جارحیت اور پہلگام واقعے پر بے بنیاد الزامات کے بعد واہگہ کے راستے بھارتی شہریوں کی واپسی اور پاکستانی شہریوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی سلسلے کے دوران اٹاری بارڈر پر بھارتی میڈیا کی جانب سے پاکستانی سفارتی عملے سے بدتمیزی کی گئی، بھارتی فوج اور پولیس کی موجودگی میں انڈین صحافیوں نے پاکستانی...
اپنے ایک ویڈیو بیان میں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ ہم سندھ کے پانی کے دفاع کے لئے سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے رہے، سندھ کے پانی کے دفاع کے لئے اپوزیشن جماعتوں اور وکلاء نے بھرپور کردار ادا کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ مشترکہ مفادات کونسل میں نہریں بنانے کا فیصلہ ابھی مؤخر ہوا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پی ٹی آئی کے مرکزی راہنما و قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ ہم سندھ کے پانی کے دفاع کیلئے سیسہ پلائی دیوار بنے رہے، متنازعہ نہروں کے خلاف سندھ کے عوام کی جدوجہد کو سلام پیش کرتا ہوں۔ اپنے ایک ویڈیو بیان میں عمر ایوب نے دریائے سندھ بچاؤ تحریک،...
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 اپریل2025ء) عمران خان کا کہنا ہے کہ فارم 47 والے بھارت کو کوئی جواب نہیں دے سکتے ، نوازشریف اور آصف زرداری ایک بیان تک نہیں دیں گے کیونکہ ان کے ذاتی مفادات جڑے ہوئے ہیں، نوازشریف مودی کے خلاف بیان دے کر اپنے کاروبار کو نقصان نہیں پہنچائے گا۔ تفصیلات کے مطابق بانی تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے منگل کے روز اڈیالہ جیل میں وکلاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ "پہلگام واقعے میں انسانی جانوں کا ضیاع انتہائی پریشان کن اور المناک ہے۔ میں متاثرین اور ان کے اہل خانہ سے اپنی گہری تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ جب فالس فلیگ پلوامہ آپریشن کا واقعہ ہوا تو ہم...

وزیراعظم کا انتونیو گوتریس سے رابطہ، بھارتی الزامات بے بنیاد، مہم جوئی کی صورت میں اپنا دفاع کریں گے، شہباز شریف
فائل فوٹو۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس اور وزیر اعظم شہباز شریف کی جنوبی ایشیا کی حالیہ صورتحال پر ٹیلیفونک گفتگو ہوئی۔وزیر اعظم شہباز شریف نے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ سے ٹیلیفونک رابطے میں عالمی ادارے کے سربراہ سے گفتگو کے دوران کہا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے، پاکستان پر بھارتی الزامات بے بنیاد ہیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان نے پہلگام واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ کسی بھی مہم جوئی کی صورت میں اپنی سالمیت کا دفاع کریں گے، سندھ طاس معاہدے سے متعلق بھارتی غیر ذمہ دارانہ اقدامات ناقابل قبول ہیں۔ سندھ طاس کا پانی 24 کروڑ لوگوں کی لائف لائن ہے،...
حکومتی کونسل کے سامنے ایک رپورٹ پیش کرتے ہوئے میجر جنرل محمد العاطفی کا کہنا تھا کہ خدا کے فضل و کرم، انقلابی قیادت اور سپریم پولیٹیکل کونسل کے بے پناہ تعاون کی بدولت، یمن نے ڈیفنس سسٹم و جدید ٹیکنالوجی کے میدان میں نمایاں ترقی کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ یمنی وزیر دفاع میجر جنرل "محمد العاطفی" نے حکومتی کونسل کے سامنے ایک رپورٹ پیش کی جس میں امریکی و صیہونی دشمن کے خلاف جنگ اور یمنی مسلح افواج کی فتوحات سے متعلق پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس رپورٹ میں یمنی مسلح افواج کے ہاتھوں بحیرہ احمر میں F-18 امریکی لڑاکا طیارے کا گر کر تباہ ہونا بھی ذکر کیا گیا۔ اس موقع پر میجر جنرل محمد...
اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ انڈیا کی طرف سے کسی بھی مہم جوئی کی صورت میں پاکستان اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا پوری طاقت سے دفاع کرے گا۔ منگل کو وزیراعظم کے دفتر سے جاری پریس ریلیز کے مطابق وزیراعظم نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے کہا کہ وہ انڈیا کو ذمہ داری سے کام لینے اور تحمل سے کام لینے کا مشورہ دیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ میں بہت سی قربانیاں دی ہیں اور وہ دہشت گردی کی تمام شکلوں اور مظاہر میں مذمت کرتا ہے۔ پاکستان کے خلاف انڈیا کے الزامات...
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کی صورت میں پاکستان اپنی سالمیت کا دفاع کرے گا۔ وزیراعظم شہباز شریف اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس میں ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، جس میں جنوبی ایشیا کی موجودہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف عالمی جنگ میں بہت سی قربانیاں دی ہیں اور وہ دہشتگردی کی تمام شکلوں اور مظاہر میں مذمت کرتا ہے۔ پاکستان کے خلاف بھارتی الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے وزیراعظم نے پاکستان کو پہلگام واقعہ سے جوڑنے کی کسی بھی کوشش کو دوٹوک الفاظ میں مسترد کیا اور واقعہ کی شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کے اپنے...

وزیراعظم شہباز شریف کا اقوام متحدہ سے اہم سفارتی رابطہ، پاکستان کی امن کوششوں کو عالمی سطح پر سراہا گیا
اسلام آباد (رضوان عباسی سے ) وزیراعظم شہباز شریف اور اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کے درمیان ایک اہم ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں جنوبی ایشیا کی موجودہ صورتحال، خطے میں قیامِ امن اور دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے گفتگو کے دوران پاکستان کی امن کے لیے کی جانے والی کوششوں پر روشنی ڈالی اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان دہشتگردی کی ہر شکل کی شدید مذمت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے عالمی امن کے لیے عظیم قربانیاں دی ہیں، جنہیں دنیا کو تسلیم کرنا چاہیے۔ پہلگام واقعے پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے بھارتی الزامات کو بے بنیاد قرار دیا اور مطالبہ کیا کہ واقعے کی...
پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر ایک اور بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر ایک ہی روز میں بھارتی فوج کے 2 کواڈ کواپٹر مار گرائے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے لائن آف کنٹرول کے ستوال سیکٹر پر بھارتی فوج کا دوسرا کواڈ کاپٹر مار گرایا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ بھارتی فوج کا کواڈ کاپٹر پاکستانی علاقے میں جاسوسی کررہا تھا، مار گرایا جانے والا کواڈ کاپٹر Phantom-4ہے۔ اس سے قبل آج دن کوپاک فوج نے بھارتی 5 آسام رجمنٹ کا ایک کواڈ کا پٹر بھمبر کےعلاقے مناور سیکٹر میں مار گرایا تھا۔ دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے غیر ذمہ...

وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ رانا ثناء اللہ خان سے امریکی سفارتخانے کے سیاسی مشیر زیک ہارکن رائیڈر کی ملاقات
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2025ء) وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ رانا ثناء اللہ خان سے منگل کو امریکی سفارتخانے کے سیاسی مشیر زیک ہارکن رائیڈر نے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان اور امریکہ کے مابین دو طرفہ تعلقات، اقتصادی تعاون اور علاقائی و عالمی سطح پر باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ رانا ثناء اللہ نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان ہمیشہ سے خطے میں امن، ترقی اور باہمی احترام کی بنیاد پر تعلقات کو فروغ دیتا رہا ہے۔ ملاقات میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کرتے ہوئے امریکی وفد نے پاکستانی افواج اور سکیورٹی اداروں کی کوششوں کو سراہا۔ دونوں فریقین نے...
پہلگام واقعے کے تناظر میں بھارتی حکومت وطن لوٹنے والے پاکستانی سفارتی عملے کی واپسی میں رکاوٹیں کھڑی کر رہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت تنازع: پاکستانی سیکریٹری خارجہ کی غیرملکی سفارتکاروں کو بریفنگ ذرائع کے مطابق بھارت میں پاکستان ہائی کمیشن کے عملے اور ان کے خاندانوں کی پاکستان واپسی میں غیر معقول رکاوٹیں کھڑی کی جا رہی ہیں۔ پاکستانی سفیروں کو دستیاب اہم سہولیات منقطع کر دی گئی ہیں جس پر پاکستانی دفتر خارجہ نے آواز اٹھاتے ہوئے مذکورہ صورتحال کی جانب بھارتی حکومت کی توجہ مبذول کروائی ہے۔ مزید پڑھیے: بھارتی مہم جوئی: سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ نے غیرملکی سفارتکاروں کو حقائق بتادیے یاد رہے کہ 22 اپریل کو پہلگام واقع کے بعد بھارتی حکومت نے پاکستانی ہائی...
فائل فوٹو۔ سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تربت میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران 3 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا، سیکیورٹی فورسز نے مؤثر طریقے سے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 3 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشتگردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا، ہلاک دہشتگرد قانون نافذ کرنے والے اداروں اور شہریوں کے خلاف متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔ علاقے میں موجود کسی بھی دوسرے دہشتگرد کی موجودگی کیلیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ آئی...
وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ رانا ثناء اللہ خان سے امریکی سفارتخانے کے سیاسی مشیر زیک ہارکن رائیڈر نے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان اور امریکہ کے مابین دو طرفہ تعلقات، اقتصادی تعاون، اور علاقائی و عالمی سطح پر باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ رانا ثناء اللہ نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان ہمیشہ سے خطے میں امن، ترقی اور باہمی احترام کی بنیاد پر تعلقات کو فروغ دیتا رہا ہے۔ ملاقات میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کرتے ہوئے امریکی وفد نے پاکستانی افواج اور سیکیورٹی اداروں کی کوششوں کو سراہا۔ دونوں فریقین نے دہشتگردی، منی لانڈرنگ اور انتہاپسندی جیسے مشترکہ چیلنجز کے خلاف تعاون جاری رکھنے کے...
وزیرِ مملکت برائے آئی ٹی شزا فاطمہ---فائل فوٹو وزیرِ مملکت برائے آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ کا کہنا ہے کہ ملکی و غیر ملکی سرمایہ کار آئی ٹی کے شعبے میں سہولتوں سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، 42 دن میں 146 محکموں کو 2 سال کی مدت میں ڈیجٹلائز کیا گیا، ڈیجیٹل اکانومی کے تحت اقتصادی شعبے میں آگے بڑھ رہے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ گزشتہ 9 ماہ میں آئی ٹی برآمدات میں 25 فیصد اضافہ ہوا ہے، آئی ٹی شعبے کی برآمدات میں اضافہ معیشت کے لیے خوش آئند ہے، ٹیکنالوجی کا بھرپور اور موثر استعمال حکومت کی ترجیح ہے، ملک میں متعدد ٹیکنالوجی پارکس قائم کیے...
—فائل فوٹو پشاور ہائی کورٹ نے اعظم سواتی کو درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم صادر کر دیا۔پشاور ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی رہنماء اعظم سواتی کے مقدمات کی تفصیلات سے متعلق درخواست پر جسٹس صاحبزادہ اسداللّٰہ اور جسٹس فرح جمشید نے سماعت کی۔ پشاور ہائی کورٹ: الیکشن کمیشن فیصلہ معطلی کا تحریری حکم نامہ جاری دلائل سننے کے بعد عدالت الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کرتی ہے، پشاور ہائی کورٹ کا تفصیلی فیصلہ سماعت میں ڈپٹی اٹارنی جنرل نے موقف اختیار کیا کہ ایف آئی اے میں اعظم سواتی کے خلاف 3 مقدمات درج ہیں۔ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں درج مقدمات کی تفصیلات کی رپورٹ جمع نہیں ہوئی۔انہوں نے مزید بتایا...
راولپنڈی:پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری آج شام ساڑھے 6 بجے اہم پریس کانفرنس کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری آج شام ساڑھے 6 بجے اہم پریس کانفرنس کریں گے۔ واضح رہے کہ یہ پریس کانفرنس ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب پہلگام میں مقامی سیاحوں پر حملے کے بعد بھارت نے بے جا الزام تراشی اور اشتعال انگیزی کا سلسلہ شروع کرتے ہوئے پاکستان کے ساتھ سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے اور سفارتی عملے کو 30 اپریل 2025 تک بھارت چھوڑنے کی ہدایت کی تھی، اس کے علاوہ بھی مودی سرکار نے پاکستان کے حوالے سے کئی...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔29 اپریل ۔2025 )وفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے مختلف وفاقی وزارتوں کی ویب سائٹس پر کیے گئے سائبر حملے پاکستان نے ناکام بنا دئیے ہیں بیان کے مطابق وفاقی وزیر شزہ فاطمہ نے بتایا کہ بھارت کے سائبر حملوں سے کوئی بہت بڑا مسئلہ نہیں ہوا، ٹیلی کام سیکٹر پر سائبر حملوں کا کوئی اثر نہیں آیا کیونکہ وفاقی وزارتوں کی ویب سائٹس کی ہوسٹنگ این ٹی سی پر ہے اور این ٹی سی کے پاس سائبر سیکیورٹی کا بہترین نظام ہے.(جاری ہے) وزیر آئی ٹی نے بتایا کہ قومی اور صوبائی سطح پر کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیمز تشکیل دی جاچکی ہیں جبکہ وفاقی اور...

اقتصادی ترقی کے ساتھ ساتھ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے اور کلائمیٹ فنانس تک منصفانہ رسائی کو یقینی بنانا ضروری ہے. یوسف رضا گیلانی
رباط (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔29 اپریل ۔2025 )چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ کہ اگرچہ اقتصادی ترقی ناگزیر ہے تاہم اس کے ساتھ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے، جامع ترقی کو فروغ دینے اور کلائمیٹ فائنانس تک منصفانہ رسائی کو بھی یقینی بنانا ضروری ہے . چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی اور ان کے وفد کے اعزاز میں صدر ہاﺅس آف کونسلرز آف مراکش محمد ولد راشد کی جانب سے ساﺅتھ پارلیمانی ڈائیلاگ فورم میں شرکت کرنے والے 31 ممالک کے وفود کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا.(جاری ہے) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کے ساتھ وفد میں پاکستان پیپلز پارٹی سے سینیٹر دوست علی جیسر، مسلم لیگ نون سے سینیٹر سعدیہ عباسی...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواعلی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں تمام صوبوں کو پانی کے حقوق دیے جانے کے حق کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے۔نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق ایک بیان میں وزیر اعلیٰ کے پی نے کہا کہ نہروں کی تعمیر کے مسئلے پر ٹیکنیکل کمیٹی بنا کر آگے کا لائحہ عمل بنایا جائے گا۔علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں تمام صوبوں کو پانی کے حقوق دیے جانے کے حق کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔وزیراعلیٰ کے پی کے مطابق اجلاس میں مسائل کو مفاہمت سے حل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم...
ترجمان خیبرپختونخوا حکومت بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے بھارت میں پاکستانی میڈیا کے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر پابندی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمہوریت کا دعویدار بھارت آج ایک بار پھر آزادی صحافت پر حملہ آور ہوا ہے۔ بیرسٹر سیف نے کہا کہ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر پابندی فالس فلیگ آپریشن کی حقیقت چھپانے کی کوشش ہے، فالس فلیگ آپریشن کی حقیقت دنیا کے سامنے آ چکی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: بھارت نے 16 پاکستانی یوٹیوب چینلز پر پابندی لگادی، مگر کیوں؟ ان کا کہنا تھا کہ بھارت اوچھے ہتھکنڈوں سے سچ کو دبانے میں ناکام رہے گا، حقیقت جاننا عوام کا بنیادی حق ہے، اس حق سے محرومی زیادتی ہے۔ بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ مودی سرکار...
واک میں ن لیگ کے رہنما پیر ازہر علی شاہ ہمدانی، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے رہنما علامہ ناظر عباس تقوی، جماعت اسلامی کے رہنما مسلم پرویز، جے یو پی کے رہنما علامہ عقیل انجم قادری، متحدہ علماء محاذ کے رہنما مولانا امین انصاری، پی ٹی آئی کے رہنما اسرار عباسی اور پی ایل ایف کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابومریم سمیت دیگر نے شرکت کی۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو فلسطین فاؤنڈیشن کے تحت کراچی میں طلبہ واک فار فلسطین، سیاسی و مذہبی رہنماؤں سمیت طلباء کی بڑی تعداد شریک فلسطین فاؤنڈیشن کے تحت کراچی میں طلبہ واک فار فلسطین، سیاسی و مذہبی رہنماؤں سمیت طلباء کی بڑی تعداد شریک فلسطین فاؤنڈیشن کے تحت...
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔29 اپریل ۔2025 )امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے خبردار کیا ہے کہ اگررو س یوکرین کے درمیان فائربندی نہ ہوئی تو یہ تنازع ایٹمی جنگ میں تبدیل ہو سکتا ہے امریکی بلاگر چارلی کرک کے ساتھ انٹرویو میں وینس نے کہاکہ بڑے میڈیا ادارے اس خیال کو فروغ دے رہے ہیں کہ اگر یہ جنگ کئی سالوں تک جاری رہی تو روس ٹوٹ جائے گا یوکرین اپنے علاقے واپس حاصل کر لے گا اور سب کچھ ویسا ہی ہو جائے گا جیسا جنگ سے پہلے تھا.(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ آج صورتحال مختلف ہے اور ہم آج کے حالات کا موازانہ سوویت روس کے دور سے نہیں کرسکتے جس نظریے کو بیان...
---فائل فوٹو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ ہم نے نہروں کا معاملہ روکنے میں مرکزی کردار ادا کیا ہے، نہروں کے معاملے پر بلاول بھٹو زرداری مکمل جھوٹ بول رہے ہیں۔عمر ایوب نے جیو نیوز سے گفتگو کے دوران دعویٰ کیا ہے کہ پی ڈی ایم حکومت کا حصہ نگران سیٹ اپ میں نہروں پر پیشرفت ہوئی، الیکشن سے چند منٹ پہلے 7 فروری کو ایکنک میٹنگ میں نہریں بنانے کا فیصلہ ہوا۔انہوں نے مزید کہا کہ صدرِمملکت آصف علی زرداری نے 8 جولائی 2024ء کو گرین منصوبے کے تحت نہریں بنانے کی منظوری دی۔ مشترکہ مفادات کونسل کی باہمی منظوری کے بغیر کوئی نیا نہر منصوبہ شروع نہیں کیا جائے گامشترکہ مفادات...
جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ—فائل فوٹو جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ مشترکہ مفادات کونسل کا فیصلہ دیر آید درست آید ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وفاق اور صوبے پانی کی قلت و آبی ذخائر کا مسئلہ بھی حل کریں۔لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ پاکستان کےلیے دریاؤں کا پانی زندگی اور بقاء ہے۔ مشترکہ مفادات کونسل کی باہمی منظوری کے بغیر کوئی نیا نہر منصوبہ شروع نہیں کیا جائے گامشترکہ مفادات کونسل نے نئی نہریں بنانے کا فیصلہ... نائب امیرِ جماعت اسلامی نے یہ بھی کہا کہ پنجاب حکومت ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف پر ظلم بند کرے، ان کے جائز مطالبات تسلیم کرے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز مشترکہ مفادات...

ڈیجیٹل فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ فورم غیرملکی سرمایہ کاروں کے لیے بہترین مواقع فراہم کررہا ہے، شزا فاطمہ
اسلام آباد میں منعقدہ ڈیجیٹل فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ (DFDI) کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزا فاطمہ نے کہا کہ پاکستان میں ڈیجیٹل معیشت کے فروغ کے لیے بھرپور اقدامات کیے جا رہے ہیں اور یہ فورم غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے بہترین مواقع فراہم کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت وزیراعظم شہباز شریف کے وژن کے تحت جدید ٹیکنالوجی سے بھرپور استفادے کی پالیسی پر گامزن ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ محض 42 دن میں 146 سرکاری محکموں کو ڈیجیٹلائز کیا گیا، جو 2 سال کی قلیل مدت میں ایک نمایاں پیشرفت ہے۔ مزید پڑھیں:پورے ملک میں ای روزگار سینٹرز کھولے جا رہے ہیں، شزا فاطمہ شزا فاطمہ نے بتایا کہ...
پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارتی فوج نے بوکھلاہٹ کا شکار ہوکراپنے ہی سکھ فوجیوں پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 5 سکھ فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق25 اور 26 اپریل کی درمیانی شب مقبوضہ کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی 2 یونٹوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 5 سکھ فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:بھمبر: لائن آف کنٹرول پر بھارتی جاسوسی ناکام، پاک فوج نے کواڈ کاپٹر مار گرایا ’فرینڈلی فائرنگ‘ کا یہ انوکھا واقعہ جاپالہ برج پر بارہ مولا سیکٹر میں پٹرولنگ کے دوران پیش آیا، ذرائع کے مطابق بارہ مولہ میں تعینات 185 بی ایس ایف نے 12 بریگیڈ کی 13 سکھ لائٹ انفنٹری...
پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارتی فوج بوکھلاہٹ کا شکار ہے جب کہ اپنے ہی سکھ فوجیوں پر فائرنگ کردی۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ بھارتی فوج کی دو یونٹوں کی ایک دوسرے پر فائرنگ کی، 25 اور 26 اپریل کی درمیانی شب مقبوضہ کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی دو یونٹوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ کر دی، فائرنگ کے نتیجے میں 5 سکھ فوجی ہلاک ہوگئے۔ ذرائع نے کہا کہ یہ واقعہ جاپالہ بریج ، بارامولا سیکٹر میں دوران پٹرولنگ پیش آیا، 185 بی ایس ایف جو کہ بارہ مولہ میں تعینات ہے نے 12 برگیڈ کی 13 سکھ لائٹ انفنٹری رجمنٹ پر فائرنگ کر دی۔ دفاعی ماہرین نے کہا کہ یہ واقعہ بھارتی فوج...
ویب ڈیسک: بھارت نے پھر سفارتی آداب کی دھجیاں اڑ ا دیں ،اٹاری بارڈر پر بھارتی میڈیا کی جانب سے پاکستانی سفارتی عملے سے بدتمیزی کی گئی۔ بھارتی جارحیت اور پہلگام واقعے پر بے بنیاد الزامات کے بعد واہگہ کے راستے بھارتی شہریوں کی واپسی اور پاکستانی شہریوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی سلسلے کے دوران اٹاری بارڈر پر بھارتی میڈیا کی جانب سے پاکستانی سفارتی عملے سے بدتمیزی کی گئی، بھارتی فوج اور پولیس کی موجودگی میں انڈین صحافیوں نے پاکستانی عملے سے تکرار کی۔ ڈی آئی خان, ڈی ایس پی کی گاڑی کے قریب دھماکہ ذرائع کے مطابق پاکستانی ہائی کمیشن کے عملے کی واپسی پر واقعہ پیش آیا، پاکستانی عملہ اٹاری بارڈر...
بھارت(نیوز ڈیسک)پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارتی فوج بوکھلاہٹ کا شکار ہے، اپنے ہی سکھ فوجیوں پر فائرنگ کر دی، 5 سکھ اہلکار ہلاک ہوگئے۔ نجی چینل کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کی 2 یونٹوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ کی، 25 اور 26 اپریل کی درمیانی شب مقبوضہ کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی 2 یونٹوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 5 سکھ فوجی ہلاک ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق یہ واقعہ جاپالہ برج، بارہمولا سیکٹر میں دوران پٹرولنگ پیش آیا، 185 بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) جو کہ بارہمولہ میں تعینات ہے، نے 12 بریگیڈ کی 13 سکھ لائٹ انفنٹری رجمنٹ پر فائرنگ کی۔ دفاعی ماہرین...
ذرائع کے مطابق کشمیر اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس رہنما نے مایوسی کا اظہار کیا کہ دفعہ 370 کی منسوخی کو سات سال کا عرصہ گزرنے کے بعد بھی مقبوضہ علاقے کی صورتحال اب بھی سنگین ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کانگریس کے رہنما غلام احمد میر نے دفعہ 370 کی منسوخی کے پس پردہ مودی حکومت کے مذموم عزائم پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام کشمیریوں کی مزاحمت ختم کرنے سے زیادہ سیاسی فائدہ حاصل کرنے کی کوشش تھا۔ ذرائع کے مطابق کشمیر اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس رہنما نے مایوسی کا اظہار کیا کہ دفعہ 370 کی منسوخی کو سات سال...
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی جارحیت اور پہلگام واقعے پر بے بنیاد الزامات کے بعد واہگہ کے راستے بھارتی شہریوں کی واپسی اور پاکستانی شہریوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق بھارت سے ایک پاکستانی سفارت کار اور عملے کے 7 ارکا ن واہگہ بارڈر کے راستے وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔واہگہ بارڈرذرائع کے مطابق بھارت سے پاکستانی سفارتکار سہیل قمر اور عملے کے 4 ارکان شام کو واہگہ بارڈر کے راستے لاہور پہنچے۔ اس سے قبل سہ پہر کو بھی پاکستانی سفارت خانے کے 3 ارکان اور ان کے 26 فیملی ممبران واہگہ بارڈر کے راستے وطن واپس پہنچے تھے۔ بھارت نے ڈیلی پاکستان کا یوٹیوب چینل بلاک کردیا مزید :
بین الاقوامی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 9 مئی کو ہوگا۔اس حوالے سے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان کو قرض پروگرام کی اگلی قسط جاری کرنے کےلیے مشن کی سفارشات کا جائزہ لیا جائے گا۔ پاکستان سے کیا بات چیت ہوئی؟ آئی ایم ایف کا اعلامیہ جاریآئی ایم ایف نے پاکستان سے متعلق اعلامیہ جاری کردیا۔ آئی ایم ایف کے مطابق موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کےلیے رقم کی پہلی قسط جاری کرنے کی منظوری بھی اجلاس میں زیِر بحث آئے گی۔ذرائع کے مطابق موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے رقم کی منظوری ہوئی تو پاکستان کو تقریباً 70 کروڑ ڈالر ملنے کا امکان ہے۔
پاکستان کی مسلح افواج نے ہمیشہ پیشہ ورانہ معیار اور آپریشنل تیاری کو برقرار رکھتے ہوئے پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے بے مثال عزم کا مظاہرہ کیا ہے۔ پاکستانی فضائیہ فضائی جنگ میں ایک طاقتور قوت کے طور پر اپنا لوہا منوا چکی ہے جو جدید ٹیکنالوجی اور دفاع کے کئی شعبوں میں مہارتوں سے لیس ہے۔ جدید ترین جنگی طیاروں جیسے J-10C اور JF-17 Block-III کی شمولیت، جو PL-15 میزائلوں سے لیس ہیں، نے پاک فضائیہ کی جنگی صلاحیتوں میں نمایاں طور پر اضافہ کیا ہے۔ یہ جدید ترین دفاعی اثاثے پاکستان کی فضائی دفاع کو ناقابل تسخیر بناتے ہیں اور ہمارے مخالفین کو واضح پیغام دیتے ہیں کہ ہمارے وطن کی فضاؤں کا...
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں تمام صوبوں کو پانی کے حقوق دیے جانے کے حق کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں تمام صوبوں کو پانی کے حقوق دیے جانے کے حق کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے۔ ایک بیان میں وزیر اعلیٰ کے پی نے کہا کہ نہروں کی تعمیر کے مسئلے پر ٹیکنیکل کمیٹی بنا کر آگے کا لائحہ عمل بنایا جائے گا۔ علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں تمام صوبوں کو پانی کے حقوق دیے جانے کے حق کے...
—فائل فوٹو سندھ پنجاب سرحد پر متنازع کینالز کے خلاف جاری احتجاجی دھرنا ختم کر دیا گیا۔متنازع کینالز کے خلاف احتجاجی دھرنا ختم ہونے کے بعد سندھ اور پنجاب سرحد پر ٹریفک بحال ہو گئی۔اس حوالے سے اوباڑو بار کے صدر کا کہنا ہے کہ ساتوں روز احتجاجی دھرنا مطالبات تسلیم ہونے پر ختم کیا گیا۔ وکلا کا ببرلو بائی پاس کے سوا دیگر تمام دھرنے ختم کرنے کا اعلانخیرپور میں وکیل رہنماؤں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کل سے تمام کورٹس میں ہڑٹال ختم کرنے کا اعلان کیا۔ واضح رہے کہ آل سندھ لائرز ایکشن کمیٹی نے ببرلو بائی پاس کے سوا دیگر تمام دھرنے ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔خیرپور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وکیل رہنما سرفراز میتلو...
(عیسی ترین )زیارت میں سی ٹی ڈی اور سکیورٹی فورسز کی دہشت گردوں کے خلاف کارروائی،فائرنگ کےتبادلے میں 7دہشت گرد ہلاک ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق زیارت میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے اہلکاروں، سیکیورٹی فورسز اور دہشتگرودں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں7 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ۔ سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق مارے گئے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم عسکریت پسند تنظیم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) سے تھا۔ محسن نقوی سےفضل الرحمان کی ملاقات، این ایس سی فیصلوں سےبھی آگاہ کیا کارروائی دہشت گردی کی مختلف سرگرمیوں میں ملوث عسکریت پسندوں کی موجودگی سے متعلق مصدقہ انٹیلی جنس کی بنیاد پر کی گئی۔ سی ٹی ڈی ذرائع...
ترجمان خیبرپختونخوا حکومت بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) میں صوبے کے حقوق کا کامیابی سے دفاع کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نیٹ ہائیڈل اور این ایف سی میں ضم اضلاع کا حصہ صوبے کا قانونی اور آئینی حق ہے، وزیراعلیٰ نے دونوں ایشوز پر کونسل کو اعتماد میں لیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: صوبوں کی رضا مندی کے بغیر دریائے سندھ سے نہریں نہیں نکالی جائیں گی، مشترکہ مفادات کونسل کا فیصلہ بیرسٹر سیف نے کہا کہ وفاق کو دونوں ایشوز پر خط لکھے گئے لیکن جواب تاحال موصول نہیں ہوا، اگلے سی سی آئی اجلاس میں دونوں معاملات ایجنڈے کا حصہ ہوں گے۔ انہوں نے...
اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ امید ہے مشترکہ مفادات کونسل اجلاس میں کینالز کا مسئلہ ختم ہو جائے گا جس کے بعد احتجاج بھی ختم ہوگا اور راستے بھی کھل جائیں گے۔ اپنے ویڈیو پیغام میں خورشید شاہ نے کہا کہ کینالز کا معاملہ کافی حد تک حل ہوگیا ہے اور وزیراعظم نے یقین دلایا ہے کہ آج مسئلہ حل ہو جائے گا۔ اس سے قبل ایک میٹنگ ہوگی جس میں عطا تارڑ اور ضیاء لنجار ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس مسئلے سے راستے بند ہیں، لوگ مشکل میں ہیں اور حکومت کا کام ہے کہ مشکلات کا خاتمہ کرے۔ اس مسئلے کو حل کرنے کے...
احمد منصور: پاکستان کی مسلح افواج نے ہمیشہ ملک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے عزم کو ثابت کیا ہے، پاکستان ایئر فورس جدید ٹیکنالوجی اور کثیرالجہتی صلاحیتوں کے ساتھ فضائی جنگ کی مضبوط قوت بن چکی ہے۔ جے-10سی اور جے ایف-17 بلاک تھری طیاروں کی شمولیت سے پاک فضائیہ کی حربی صلاحیت میں نمایاں اضافہ ہوا، پی ایل-15 میزائلوں کی موجودگی پاکستان کی فضائی برتری کو ناقابلِ تسخیر بناتی ہے، سیدو سے پسنی تک پاک فضائیہ 24 گھنٹے نگرانی اور فوری ردِعمل کی صلاحیت برقرار رکھے ہوئے ہے۔ دو روز کے لئے جنگ بندی کا اعلان ک جدید قیادت میں پاک فضائیہ میں اگلی نسل کی ٹیکنالوجیز کی تیز رفتار شمولیت کا عمل جاری ہے،...
چین(نیوز ڈیسک)چینی الیکٹریکل وہیکل کمپنی ’’نیو‘‘ نے شنگھائی آٹو شو 2025ء میں اپنی نئی چھوٹی اور الیکٹرک کار فائر فلائی لانچ کردی۔ ماہرین کے مطابق فائر فلائی پاکستان کیلئے ’’الیکٹرک مہران‘‘ ثابت ہوسکتی ہے، نیو کی فائر فلائی کمپنی کی منصوبہ بندی کا مرکزی حصہ ہے تاکہ یہ 5 براعظموں کی 16 نئی مارکیٹس میں قدم رکھ سکے۔ نیو کمپنی کے سی ای او ولیم لی نے بتایا کہ فائر فلائی کئی ممالک میں تیسری پارٹی کے ڈسٹری بیوٹرز اور مقامی پارٹنرز کے ذریعے متعارف کرائی جائے گی جو کہ کمپنی کی پچھلی فروخت کے طریقے سے مختلف ہوگی۔ واضح امکان ہے کہ فائر فلائی پاکستان میں بھی جلد دستیاب ہوگی، کیونکہ یہاں کئی چینی کار کمپنیاں پہلے ہی مقامی...
کراچی: شہر قائد کے پوش علاقے ڈیفنس میں پی این ایس شفا اسپتال کے قریب فائرنگ کے واقعے میں ایک 24 سالہ راہگیر محمد خلیل زخمی ہو گیا۔ پولیس کے مطابق نامعلوم ملزمان نے اچانک فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں نوجوان زخمی ہوا۔ زخمی کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ مزید پڑھیں: کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات، 2 افراد زخمی واقعے کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے اور تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی تلاش جاری ہے اور مختلف زاویوں سے تفتیش کی...
دونوں ممالک کی سرحدوں پر فوج کھڑی ہے ، خطرہ موجود ہے ، ایسی صورتحال پیدا ہو تو ہم اس کے لیے بھی سو فیصد تیار ہیں، ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیں گے ، تینوں مسلح افواج ملک کے دفاع کے لیے تیار کھڑی ہیں پہلگام واقعے پر تحقیقات کی پیشکش پر بھارت کا کوئی جواب نہیں ملا، ہم پہلگام واقعے پر بھارت کے جھوٹ کو بے نقاب کرنا چاہتے ہیں پوری قومی طاقت کا مطلب ہمارے پاس موجود تمام صلاحیتوں کا استعمال ہے، گفتگو وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ اس خطے پر جنگ کے بادل منڈلا رہے ہیں، ہم جنگ کیلئے ذہنی طور پر تیار ہیں، اس بات کا خدشہ...
بھارت نے پہلگام واقعے کے بعد 100 غیر ملکی سفارت کاروں کو بریفنگ دی، پہلگام واقعے کے ذمہ داروں کی شناخت کے ڈیٹا سمیت تیکنیکی انٹیلی جنس کے بارے میں مختصر طور پر آگاہ کیا سفارت کاروں اور تجزیہ کاروں کے مطابق اس بریفنگ میں بھارت واقعے سے متعلق کوئی ٹھوس ثبوت پیش نہیں کر سکا، مودی نے پاکستان کیخلاف اقدامات کے لیے درجنوں ملکی سربراہان سے رابطہ کیا امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کو بے نقاب کر دیا، بھارت کے جنگی جنون پر نیو یارک ٹائمز کی اہم رپورٹ سامنے آئی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق نیویارک ٹائمز نے دعویٰ کیا کہ ایسا لگتا ہے کہ بھارت پاکستان پر حملے کے لیے اپنا کیس...
لاہور: الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سے غزہ کے جنگ زدہ عوام کے لیے 40 ٹن امدادی سامان اردن کے دارالحکومت عمان پہنچ گیا، فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے لیے اہل پاکستان کی جانب سے الخدمت فاؤنڈیشن نے کراچی سےامدادی سامان روانہ کیا۔ الخدمت فاؤنڈیشن کے صدر ڈاکٹر حفیظ الرحمن کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان اور نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے تعاون سے بھیجے جانے والے امدادی سامان میں 20 ٹن ادویات، 05 ٹن ہائی جین کٹس اور 15 ٹن خیمے شامل ہیں۔ الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان نے رمضان المبارک کے موقع پر غزہ کے محصور اور متاثرہ عوام کی مدد کے لیے 900 ٹن امدادی سامان فضائی کارگو کے ذریعے روانہ کرنے کا فیصلہ کیا...
سٹی42: وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) نے دریائے سندھ سے نئی نہریں نکالنے کا منصوبہ مسترد کردیا۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) کا اجلاس ہوا جس میں چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ سمیت وفاقی وزرا اسحاق ڈار، خواجہ آصف اور امیر مقام شریک ہوئے۔کونسل کے اجلاس میں 25 افراد نے خصوصی دعوت پر شرکت کی۔ دو روز کے لئے جنگ بندی کا اعلان ک مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں 6 نکاتی ایجنڈے پرغورکیاگیا۔کونسل نئی نہریں نکالنے کے منصوبے پر حکومت سندھ کے ایجنڈا آئٹم پر غور کیا۔ مشترکہ مفادات کونسل نے دریائے سندھ سے نئی نہریں نکالنےکا منصوبہ مسترد کردیا۔کونسل نے کینالز سے متعلق...
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ مطالبہ غیر مشروط طور پر مان لیا گیا ہے، ہم نہیں چاہتے کہ پانی کے مسئلے پر قومی اختلاف پیدا ہو۔جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کے دوران خواجہ آصف نے کہا کہ جس کےلیے احتجاج ہورہا تھا وہ مطالبہ غیرمشروط طور پر مان لیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ نہروں کا معاملہ جب بھی ہوگا صوبوں کے اتفاق رائے سے حل ہوگا، ہم نہیں چاہتے کہ پانی کے مسئلے پر قومی اختلاف پیدا ہوا۔وزیر دفاع نے مزید کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی جب سے آئی ہے الیکشن کے وقت ایسے ڈرامے رچائے جاتے ہیں۔ نریندر مودی کا طریقہ واردات ہے کہ نفرت کو ہوا دو...
ابوظہبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 اپریل 2025ء) متحدہ عرب امارات میں قائم پاکستانی سفارتخانے نے 27 اپریل 2025 کو اپنی عمارت میں معروف کتاب "Home#itscomplicated" کی رونمائی کی تقریب کا انعقاد کیا۔ تقریب میں متعدد ادبی شخصیات، سفارتکاروں اور پاکستانی کمیونٹی کے ممتاز اراکین نے شرکت کی۔ پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ تقریب میں زین سعید، امبر ظفر خان اور صباح کریم خان نے بطور پینلسٹ شرکت کی، جبکہ خرّم قریشی نے گفتگو کی میزبانی کے فرائض انجام دیے۔ یہ کتاب مشہور پاکستانی مصنفین، مفکرین، ڈاکٹروں، فلم سازوں، صحافیوں اور دیگر کامیاب شخصیات کی تحریروں کا مجموعہ ہے، جن میں خالد انعم، عمر شاہد حمید، اویس خان، علی خان، محمد علی بندیا ل...