2025-05-14@13:02:34 GMT
تلاش کی گنتی: 10962
«فیصد سے کم»:
(نئی خبر)
بلوچستان میں صنعتی ترقی کو فروغ دینے کے لیے چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروباروں کو آسان قرض کی سہولت مہیا کی جائے گی ،وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کی چیف ڈویلپمنٹ آفیسر سے ملاقات میں گفتگو
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2025ء) وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا ہے کہ بلوچستان میں صنعتی ترقی کو فروغ دینے کے لئے چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروباروں کو آسان قرض کی سہولت مہیا کی جائے گی ،خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے ضلعی سطح پر کمپلیکس قائم کئے جائیں گے جن میں خواتین چیمبرز، جم، آڈیٹوریمز اور تربیتی مراکز ایک ہی چھت تلے موجود ہوں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو چیف ڈویلپمنٹ آفیسر آسیہ پروین سے اپنے دفتر میں ملاقات میں کیا ۔جام کمال خان کو آسیہ پروین کی جانب سے بلوچستان کے سرحدی اضلاع میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لئے جامع منصوبے پر بریفنگ...
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2025ء)وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے قومی اسمبلی کو آگاہ کیا ہے کہ انتخابی فہرستوں میں خواتین ووٹرز کی رجسٹریشن کو یقینی بنانے کے لیے جامع اقدامات کیے جا رہے ہیں،مرد اور خواتین ووٹرز کے درمیان موجودہ صنفی فرق 7.39 فیصد ہے۔فہرستوں میں عورتوں کی نمائندگی کم ہونے کے حوالے سے وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل نے ایوان کو بتایا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی)نے ہمیشہ انتخابی فہرستوں میں خواتین کی شمولیت کو ترجیح دی ہے۔وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل نے کہا کہ تمام متعلقہ ادارے اس فرق کو ختم کرنے کے لیے باہمی تعاون کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ ان...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 13 مئی ۔2025 )پاکستان تحریک انصاف کے راہنما جنید اکبر نے چیئرمین پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا، جنید اکبر نے استعفی چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے حوالے کرنے کی تصدیق کی ہے جنید اکبر نے واضح کیا ہے کہ یہ عہدہ پارٹی کی امانت تھی، پارٹی قیادت کی ہدایت پر اپنااستعفیٰ جمع کروادیا.(جاری ہے) رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان نے پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے صدر جنید اکبر کو ہدایت کی تھی کہ وہ پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی (پی اے سی) کے چیئرمین کے عہدے سے استعفیٰ دے کر صوبائی امور پر توجہ دیں پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات...
خواجہ محمد آصف — فائل فوٹو وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف کا کہنا ہے کہ مودی کے دن گنے جاچکے ہیں، اب فیصلہ بھارتی عوام کرے گی۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی پر پارلیمنٹ کے اندر اور باہر تنقید کا سیلاب آیا ہوا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ مودی نے اپنے خطاب میں چیزوں کو سمیٹنے کی کوشش کی لیکن چیزیں اتنی بکھر چکی ہیں کہ وہ سمیٹ نہیں سکے گا۔ مودی کے دن گنے جاچکے ہیں، اب فیصلہ بھارتی عوام کرے گی۔ بھارت کشمیر پر اکڑ دکھائے گا لیکن ٹرمپ کا بیان آچکا ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت...
ایف بی آر کو بجٹ سے قبل ریونیو میں اضافے کی امید ہے جب کہ عدالتوں سے 250 ارب روپے کی ممکنہ وصولی متوقع ہے۔ رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ ٹیکس بینچ میں زیر التوا مقدمات میں کامیابی کی توقع ہے، 30 جون سے پہلے 250 ارب روپے حاصل ہونے کا امکان ہے۔ سپر ٹیکس کے 200 ارب روپے کے کیسز عدالتوں میں زیر التوا ہیں، ٹریبونلز میں 600 ارب روپے کے ٹیکس مقدمات زیر سماعت ہیں۔ ایف بی آر نے ٹیکس شارٹ فال پورا کرنے کے لیے کوششیں تیز کردی ہیں، دو بڑی کمپنیوں سے 20 ارب روپے کی وصولی ہو چکی ہے، مزید بڑی کمپنیوں سے ٹیکس وصولی کی توقع بڑھ گئی۔
اسلام آباد: تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی جنید اکبر نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے استعفا دے دیا۔ جنید اکبر نے اپنا استعفا پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر کے حوالے کر دیا۔ پی اے سی کی چیئرمین شپ چھوڑنے والے جنید اکبر کا کہنا تھا کہ یہ عہدہ پارٹی کی امانت تھا اور پارٹی قیادت کی ہدایت پر اپنا استعفا جمع کروایا۔ جنید اکبر نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات بھی کی جس میں پی اے سی کے عہدے سے استعفے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاکستان شوبز کے اداکار اور ٹی وی میزبان فہد مصطفیٰ نے حالیہ بھارتی اشتعال انگیزی کے خلاف پاکستان کے مؤثر دفاعی ردعمل کو سراہتے ہوئے پاک افواج کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل پر اپنے شو کے آغاز میں فہد مصطفیٰ نے افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج مزہ ہی آگیا دل خوش ہوگیا، انہوں نے بھارت کو پیغام دیا کہ یہ وہ ملک ہے جس میں ہندو مسلمان سکھ عیسائی سب ایک ساتھ رہتے ہیں اور ان کی عزتیں ہمیشہ برقرار رہتی ہیں ایک دوسرے کو پیار اور عزت سے دیکھتے ہیں۔ انہوں نے بھارت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ وہ ملک نہیں ہے جہاں صرف...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2025ء) سپریم کورٹ میں زیر سماعت نور مقدم قتل کیس کے فیصلے کیخلاف اپیلوں میں مجرم ظاہر جعفر کے وکیل سلمان صفدر نے مزید دستاویزات جمع کرانے کیلئے مہلت مانگ لی۔سپریم کورٹ کے جسٹس ہاشم خان کاکڑ کی سربراہی میں منگل کو تین رکنی بنچ نے نور مقدم قتل کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت مجرم ظاہر جعفر کے وکیل سلمان صفدر عدالت میں پیش ہوئے اور مزید دستاویزات جمع کرانے کیلئے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی۔ جسٹس ہاشم کاکڑ نے استفسار کیا کہ آپ عدالت میں موجود ہیں تو التوا کیوں دیں؟ سلمان صفدر نے موقف اختیار کیا کہ ظاہر جعفر ذہنی مریض ہے، اس نکتے کو...
چیئرمین پی اے سی جنید اکبر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 13 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی جنید اکبر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔اس حوالے سے جنید اکبر کا کہنا ہے کہ میں نے اپنا استعفیٰ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر علی کے سپرد کر دیا ہے، بانی پی ٹی آئی جو فیصلہ کریں گے وہ قبول ہو گا۔انہوں نے کہا کہ یہ عہدہ پارٹی کی امانت تھا، پارٹی قیادت کی ہدایت پر استعفیٰ جمع کرایا۔جنید اکبر نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات کی۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں پی اے سی کے عہدے سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔واضح رہے کہ بانی پی...
علی ساہی :حکومت کا جیلوں میں قیدیوں کو گرمی سے بچانے کا فیصلہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق آئندہ چند روز میں شدید گرمی اورحبس بڑھنے کی اطلاعات د ی جاری ہیں،جیلوں میں ہیٹ سٹروک اور لو سے بچنے کے لیے موثر اقدامات کی ہدایت دی گئی۔ جاری کردہ مراسلہ کے مطابق ٹھنڈے اور صاف پانی کی فراہمی کا ہمہ وقت انتظام کیا جائے ، اسیران کو سایہ دار جگہ پر رہنے کی ترغیب دی جائے۔ہر جیل میں ہیٹ سٹروک روم کا قیام عمل میں لایا جائے ۔ہیٹ سٹروک روم میں آئس باکس اور آئس مناسب مقدار میں موجود ہونی چاہیے۔کچن کو ہوا دار بنانے کے لیے مناسب اقدامات کیے جائیں،ایگزاسٹ فین لگائے جائیں اور پہلے سے درست حالت میں...
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی ٹیم کے 5 سابق کھلاڑیوں اور ٹیموں کے مینٹورز کو فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق ڈومیسٹک کرکٹ میں ٹیموں کیلئے مینٹورز کی نمائندگی کرنیوالے شعیب ملک، سرفراز احمد، مصباح الحق، وقار یونس اور ثقلین مشتاق کو کارکردگی کا جائزہ لینے بعد گھر بھیجنے کا فیصلہ کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق کپتان سرفراز احمد اور مصباح الحق کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں اہم ذمہ داریاں سونپے جانے کا امکان ہے۔ مزید پڑھیں: چیمپئینز کپ کا مستقبل خطرے میں! لاکھوں روپے لینے والے مینٹورز کا کیا ہوگا؟ تاہم دونوں سابق کپتانوں کو کیا عہدے دیے جائیں گے، اس حوالے سے کوئی اعلان سامنے نہیں آیا ہے۔
— فائل فوٹو سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں سے متعلق کیس میں دائر نظرثانی اپیل پر سماعت 19 مئی تک ملتوی کردی گئی۔سماعت کے دوران سنی اتحاد کونسل کے وکیل فیصل صدیقی نے روسٹرم پر آکر سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی تھی۔ فیصل صدیقی کی جانب سے جواب جمع کروانے کے لیے وقت مانگا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پہلی سماعت پر نوٹس موصول نہیں ہوا اور دوسری سماعت پر جنگ چھڑ چکی تھی۔ مخصوص نشستوں کا فیصلہ، 11 ججز نے نظرثانی درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی، 2 کی مخالفتاسلام آباد عدالت عظمیٰ کے آئینی بینچ نے اکثریتی... سنی اتحاد کونسل کے وکیل فیصل صدیقی نے 11 رکنی آئینی بینچ پر اعتراض کیا اور تحریری اعتراض داخل کرنے کےلیے...
چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) جنید اکبر نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے اپنا استعفیٰ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر کو پیشکش کردیا، ان کا کہنا تھا کہ یہ عہدہ پارٹی کی امانت تھا پارٹی قیادت کے کہنے پر واپس کردیا۔ یہ بھی پڑھیے: جنید اکبر عمران خان کی رہائی کے لیے مؤثر تحریک چلانے میں ناکام کیوں؟ ان کا کہنا تھا کہ جو بانی پی ٹی آئی عمران خان کہیں گے وہی منظور ہوگا۔ دوسری طرف جنید اکبر کی اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے بھی ملاقات ہوئی جس میں پنلک اکاؤنٹس کمیٹی کے عہدے سے متعلق گفتگو ہوئی۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جنید اکبر نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کی چیئرمین شپ سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق جنید اکبر نے اپنا تحریری استعفیٰ پی ٹی آئی کے چیئرمین گوہر علی خان کے حوالے کر دیا ہے۔ استعفے کی وجوہات کے حوالے سے پارٹی کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا، تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی کے اندرونی فیصلوں اور تنظیمی حکمت عملی کے تحت یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔ جنید اکبر نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی سربراہی کے دوران متعدد اہم حکومتی محکموں اور منصوبوں کی آڈٹ رپورٹس پر کارروائی کی، اور کرپشن کے متعدد کیسز کو اجاگر کیا۔ واضح رہے کہ بانی پی ٹی...
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹ ٹیم کے چیمپیئنز ٹرافی مینٹورز کو ہٹانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ فیصلہ مینٹورز کی کارکردگی جانچنے کے بعد کیا گیا جس کی ہدایت چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کی تھی۔ رپورٹس کے مطابق اس فیصلے کے بعد شعیب ملک، وقار یونس، ثقلین مشتاق، مصباح الحق اور سرفراز احمد کو بطور منیٹورز ان کے عہدوں سے فارغ کیا جاسکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: پی ایس ایل 10 کے 2 میچ ری شیڈول کر دیےگئے، پی سی بی کی تصدیق تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ مصباح الحق اور سرفرار احمد کو بورڈ کے اندر کوئی اور عہدہ دینے کا امکان موجود ہے۔ یہ فیصلہ چیئرمین...
وزیر دفاع خواجہ آصف ے کہا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم مودی کے دن گنے جا چکے ہیں۔ اور فیصلہ اب وہاں کی عوام کرے گی۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم مودی پر پارلیمنٹ کے اندر اور باہر تنقید کا سیلاب آیا ہوا ہے۔ اور مودی نے اپنی تقریر میں جن معاملات کو سمیٹنے کی کوشش کی وہ سمیٹ نہ سکا۔انہوں نے کہا کہ مودی کے دن گنے جاچکے ہیں۔ تاہم فیصلہ بھارتی عوام کریں گے۔خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان 25 سال سے دہشتگردی کا شکار ہے۔ اور پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بڑا نقصان اٹھایا ہے۔ وزیر اعظم نے خود پیش کش کی تھی کہ پہلگام واقعے...
ٹرمپ پہلے انٹرنیشنل دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے، ایران اور غزہ پر اہم فیصلے متوقع WhatsAppFacebookTwitter 0 13 May, 2025 سب نیوز ریاض(آئی پی ایس) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مشرق وسطیٰ کے اپنے 4 روزہ اہم دورے کے آغاز پر سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچ گئے، جہاں ان کا پرتپاک استقبال سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کیا۔ ریاض پہنچنے پر صدر ٹرمپ کو روایتی عربی قہوہ پیش کیا گیا اور ان کی محمد بن سلمان سے بند کمرہ ملاقات بھی ہوئی، جس میں خطے کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔ واشنگٹن پوسٹ کے مطابق یہ ٹرمپ کا وائٹ ہاؤس واپسی کے بعد پہلا بڑا بین الاقوامی دورہ ہے۔ وہ اس دورے میں قطر اور...
فیصل آباد:فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے پاک فوج کے بہادر سپوت حوالدار محمد نوید شہید کو فیصل آباد میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کردیا گیا۔ شہید حوالدار محمد نوید معرکہ حق کے دوران شہادت کے عظیم رتبے پر فائز ہوئے، انکی نماز جنازہ و تدفین فیصل آباد میں ادا کی گئی جس میں جنرل آفیسر کمانڈنگ سرگودھا سمیت پاک فوج کے سینئر افسران و جوانوں، شہید کے عزیزو اقارب اور عمائدین علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شہید کی نماز جنازہ میں شرکت کرنے والوں نے حوالدار محمد نوید شہید کو خراجِ تحسین بھی پیش کیا، جنرل آفیسر کمانڈنگ نے حوالدار محمد نوید شہید کے لواحقین سے اظہارِ تعزیت کیا اور شہید کی بہادری کو...
لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ سے مینٹورز کو فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اہم اجلاس میں مینٹورز کی کارگردگی کا جائزہ لیا اور اس عہدے سے فارغ کرنے کا فیصلہ کیا۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ مینٹورز وقار یونس، شعیب ملک، ثقلین مشتاق، مصباح الحق اور سرفراز احمد فارغ کو فارغ کردیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ مصباح الحق اور سرفراز احمد کو پی سی بی میں اہم ذمہ داری دی جائیں گی۔ وفاقی کابینہ میں رد و بدل جبکہ چار وزرا کو فارغ کیے جانے کا امکان
مودی کے دن گنے جاچکے، فیصلہ بھارتی عوام کریں گے،خواجہ آصف WhatsAppFacebookTwitter 0 13 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ چیزیں اتنی بکھر چکی ہیں کہ مودی سمیٹ نہیں سکے گا، مودی پرپارلیمنٹ کے اندراور باہر تنقید کا سیلاب آیا ہوا ہے۔ مودی کے دن گنے جاچکے۔ فیصلہ بھارتی عوام کریں گے۔ میڈیا سے گفتگو میں وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت کے ساتھ کشمیر اور دہشتگردی پر بات ہوگی، ملاقات کے ایجنڈے مں 3 چیزیں ہیں، دہشتگردی ایجنڈے کا ایک حصہ ہے، مسئلہ کشمیر پر بھی بات ہونی چاہیے۔ تیسرا پانی کے مسئلہ پر بات کی جائے گی۔ جب مذاکرات کی کوششں شروع ہو تومعاہدہ کی شقوں کےمطابق...
سیکریٹری اطلاعات خیبر پختون خوا شیخ وقاص اکرم—فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ جنید اکبر نے اب تک استعفیٰ کیوں نہیں دیا؟ اس کا علم نہیں۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنید اکبر کو آگاہ کر چکے کہ پپلک اکاؤنٹس کمیٹی سے مستعفی ہو جائیں۔شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے احکامات پر عمل درآمد سب کےلیے لازم ہے۔ بانی پی ٹی آئی کی جنید اکبر کو پی اے سی کی چیئرمین شپ چھوڑنے کی ہدایتبانی پی ٹی آئی عمران خان نے جنید اکبر کو پبلک اکاونٹس کمیٹی (پی اے سی) کی چیئرمین شپ چھوڑنے کی ہدایت کر دی۔ واضح ...
— فائل فوٹو لاہور کے علاقے ڈیفنس فیز 6 سے نامعلوم افراد نے مبینہ طور پر ڈاکٹر کو اغوا کرلیا۔پولیس نے ڈاکٹر کے اغوا کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔پولیس کے مطابق 62 سالہ ڈاکٹر طاہر جمیل کلینک سے واپس اپنے گھر آ رہے تھے کہ راستے میں دو موٹرسائیکل سواروں نے انہیں روکا اور اپنے ساتھ لے گئے۔ کراچی: گلشن اقبال سے 15 سالہ لڑکی کا مبینہ اغوا، مقدمہ درج، تلاش شروع، پولیسکراچی کے علاقے گلشن اقبال سے 15 سال کی لڑکی کو مبینہ طور پر اغوا کرلیا گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران رات گئے ہی موقع پر پہنچے اور شواہد کا جائزہ لیا۔ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران...
قیصر کھو کھر :محکمہ آرکائیو نےقائد اعظم لائبریری کی بحالی کا فیصلہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ آرکائیو نے اگلے مالی سال کیلئےبجٹ سکیم ارسال کر دی،لائبریری کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا،قائد اعظم لائبریری میں نئی کتب رکھنے کا فیصلہ کر لیا،لائبریری کی بلڈنگ کی بحالی کی جائے گی۔ لائبریری میں جدید طرز کی سہولتیں فراہم کی جائیں گی،لائبریری میں ای لائبریری کی سہولت بھی موجودہوگی۔ اکراس دی بورڈ فائر بندی، ڈرون مداخلت بند؛ ملٹری آپریشنز ڈی جیز کا اتفاق رائے
پنجاب اسمبلی نے سماعت سے محروم شہریوں کو اسمبلی کارروائی سے باخبر رکھنے کے لیے خصوصی سائن لینگویج ٹرانسلیٹر (ایس ایل ٹی) کی سہولت کا اعلان کردیا ہے۔ اس سہولت سے اب سماعت سے محروم حضرات بھی اسمبلی اجلاس سمجھ سکیں گے جس کا مقصد اسمبلی کو عوام دوست اور اس کی کارروائیوں میں شراکت کو بڑھانا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: اسکردو کی انیقہ بانو جنہیں سماعت سے محروم بچوں سے محبت نے صدارتی ایوارڈ کا حقدار بنا دیا اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے ہدایت کی ہے کہ اسمبلی اجلاس میں اب سے سائن لینگویج ٹرانسلیٹر موجود رہے گا، سائن لینگویج ٹرانسلیٹر کو لائیو نشریات میں اسکرین کا مخصوص حصہ دیا جائے گا اور اسمبلی میں ایک کیمرا...
فیز تین میں زمین استعمال نہ ہونے کے باعث 77؍کروڑ روپے کا نقصان ہو گیا انتظامیہ کی غیر موثر حکمت عملی کے باعث زمین کے کرائے کی مد میں نقصان ہوا کراچی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون زمین کے استعمال میں ناکام ہو گیا، فیز تین میں زمین استعمال نہ ہونے کے باعث 77 کروڑ روپے کا نقصان ہو گیا۔ جرأت کی رپورٹ کے مطابق ایکسپورٹ پروسیسنگ زون اتھارٹی کا مینڈیٹ ہے کہ ترقی کے لئے منصوبے بنائے ، آرڈیننس 1980 کے سیکشن 10 میں تحریر ہے کہ زمین کے استعمال، زونز اور زمین مختص کرنے کے لئے اسکیمیں تیار کرے ۔ ایکسپورٹ پروسیسنگ زون کراچی کو سال 2015-16 کے دوران 257پلاٹس کی الاٹمنٹ کے لئے 53 درخواستیں موصول ہوئیں، کراچی ایکسپورٹ...
2022میں عام آدمی کو ٹیکس سے بچانے کے لیے بڑی صنعتوں پر سپر ٹیکس لگایا گیا ، سپر ٹیکس میں کمی نہ ہوئی تو سرمایہ کاری نکل کر دبئی جانے کا خدشہ، ایف بی آر ذرائع پاکستان نے سپر ٹیکس میں کمی کیلئے آئی ایم ایف سے رابطیکا فیصلہ کیا ہے ۔ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے سپر ٹیکس میں کمی کے لیے آئی ایم ایف سے بات چیت کا فیصلہ کیا ہے ، سپر ٹیکس میں کمی نہ ہوئی تو سرمایہ کاری نکل کر دبئی جانے کا خدشہ ہے ، مختلف عدالتوں میں سپر ٹیکس کے 200 ارب کے مقدمات زیر التوا ہیں۔ذرائع ایف بی آر نے بتایا کہ 2022 میں عام آدمی کو ٹیکس سے بچانے کے...
بھارت کیخلاف پاک فضائیہ کی کارروائیوں کو مختصر ، موثر انداز میں پیش کرنے پر تعریفیں ایکس صارفین نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے ہینڈسم قرار دیا، باڈی لینگویج کی بھی ستائش ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری اور وائس ایڈمرل رب نواز کے ساتھ 11مئی کو بھارت کے خلاف پاکستان کی آپریشن بنیان مرصوص پر دی گئی بریفنگ کے دوران ڈپٹی چیف آف ایئر آپریشنز وائس ایئرمارشل اورنگزیب احمد کے انداز نے سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لیے اور ان کا نام ایکس پر ٹرینڈ کرنے لگا۔پریس بریفنگ کے دوران وائس ایئرمارشل اورنگزیب احمد کی جانب سے دلچسپ انداز اور بھارت کے خلاف پاک فضائیہ کی کارروائیوں کو مختصر اور موثر انداز میں پیش...
اسلام آباد(نیوزی ڈیسک)ناقص کاکردگی پر وفاقی کابینہ میں رد وبدل کا فیصلہ ۔چار وزرا کو فارغ کیے جانے کا امکان، ذرائع سے معلوم ہوا ہےکہ چار نئے وزرا کو کابینہ میں شامل کیا جائے گا۔ ایم این اے چوہدری نصیراحمد عباس سدھو کو وفاقی وزیر بنانے کا فیصلہ زیر غور ہے ، ذرائع نے بتایا ہے کہ وفاقی وزرا کو ناقص کاکردگی کی بنیاد پر تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا،وزیر اعظم کچھ وزرا کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہیں جس کے باعث یہ ردوبدل کرنے کا فیصلہ سامنے آیاہے۔ بھارتی فضائیہ کے سربراہ کی ایئر ہیڈ کوارٹر میں اپنے پائلٹس کے ہاتھوں دھلائی
حسن علی:جماعت اسلامی نےآئی ٹی سنٹر قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق بنو قابل آئی ٹی پروگرام سے جدید کمپیوٹر کورسسز کی تعلیم دی جائے گی،امیر جماعت اسلامی ضیا الدین انصاری آئی ٹی سنٹر کاافتتاح کل کریں گے،بنو قابل آئی ٹی سنٹر شیر شاہ کالونی میں بنایا گیا ہے۔ بنو قابل پروگرام سے 50طلبہ 1وقت میں کورسسز کر سکیں گے،آئی ٹی سنٹر میں 3شفٹوں میں سٹوڈنٹس کو تعلیم دی جائے گی۔ اکراس دی بورڈ فائر بندی، ڈرون مداخلت بند؛ ملٹری آپریشنز ڈی جیز کا اتفاق رائے
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آئینی بنچ نے سنی اتحاد کونسل کے وکیل فیصل صدیقی کی استدعا پرمخصوص نشستوں سے متعلق کیس کی سماعت پیر تک ملتوی کردی۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سپریم کورٹ آئینی بنچ میں مخصوص نشستوں سے متعلق کیس میں دائر نظرثانی اپیل پر سماعت ہوئی،جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 11رکنی آئینی بنچ نے کیس کی سماعت کی، الیکشن کمیشن کے وکیل سکندر بشیر اور ن لیگ کے وکیل حارث عظمت عدالت پیش ہوئے،سنی اتحاد کونسل کے وکیل فیصل صدیقی نے پیر تک سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کردی،فیصل صدیقی کی جانب سے جواب جمع کرانے کیلئے وقت مانگ لیا، فیصل صدیقی نے کہا کہ پہلی سماعت پر نوٹس موصول نہیں...
— فائل فوٹو آج بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کےلیے ان کے وکلاء اور فیملی ممبرز اڈیالہ جیل آئیں گے۔پی ٹی آئی نے ملاقات کےلیے وکلاء کی فہرست جیل حکام کو گزشتہ روز بھجوا دی تھی۔ جنید اکبر کو پی اے سی کی چیئرمین شپ چھوڑنے کو کیوں کہا گیا؟ علیمہ خان نے وجہ بتادیبانی پی ٹی آئی کی جانب سے جنید اکبر کو پی اے سی کی چیئرمین شپ چھوڑنے کی ہدایت ملنے کی وجہ سامنے آگئی۔ اس فہرست میں بیرسٹر گوہر، بیرسٹر سلمان صفدر اور نیاز اللّٰہ نیازی کے نام شامل ہیں۔ان کے علاوہ وکیل نعیم پنجوتھہ، علی بخاری اور ظہیر عباس کے نام بھی فہرست میں شامل ہیں۔عمران خان کی بہنیں علیمہ خان،...

ممتاز عالم دین، دانشور، سابق ڈائریکٹر ریڈیو تہران آغا سید محمد رضوی بلتستانی اپنے خالق حقیقی سے جا ملے
انکی نماز جنازہ آج بتاریخ 13 مئی بمطابق 15 ذیقعد بروز منگل بعد از نماز ظہرین ٹھیک ایک بجے جامع مسجد جامعہ المنتظر میں پڑھائی جائے گی۔ بعد ازاں آپکو تدفین کے لئے کراچی منتقل کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ ممتاز عالم دین، دانشور، سابق ڈائریکٹر ریڈیو تہران آغا سید محمد رضوی بلتستانی سوموار کی شب داعی اجل کو لبیک کہتے ہوئے اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔ ان کی نماز جنازہ آج بتاریخ 13 مئی بمطابق 15 ذیقعد بروز منگل بعد از نماز ظہرین ٹھیک ایک بجے جامع مسجد جامعہ المنتظر میں پڑھائی جائے گی۔ بعد ازاں آپ کو تدفین کے لئے کراچی منتقل کیا جائے گا۔ کراچی میں ان کی نماز جنازہ آج بتاریخ...
جسٹس امین الدین کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 11 رکنی آئینی بینچ نے سماعت کی، جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس نعیم اختر افغان سمیت جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس ہاشم کاکڑ، جسٹس شاہد بلال، جسٹس صلاح الدین پنہور، جسٹس عامر فاروق، جسٹس باقر نجفی بھی بینچ میں شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: سنی اتحاد کونسل کے وکیل فیصل صدیقی کی جانب سے جواب جمع کروانے کے لیے وقت مانگ لیا گیا، ان کا کہنا تھا کہ پہلی سماعت پر نوٹس ہی موصول نہیں ہوا، دوسری سماعت پر جنگ چھڑ چکی تھی۔ جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا کہ کیا وہ کل تک جواب جمع کروادیں گے، جس پر فیصل صدیقی نے استدعا کی...
ویب ڈیسک: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک کے صارفین کے لیے فروری 2025 کے ماہانہ فیول چارج ایڈجسٹمنٹ (ایف سی اے) پر فیصلہ جاری کر دیا ہے جس کے تحت صارفین کو بجلی کے بلوں میں 3.64 روپے فی یونٹ کا ریلیف دیا جائے گا۔ نیپرا کے اعلامیے کے مطابق یہ ریلیف مئی 2025 کے بلوں میں صارفین کو منتقل کیا جائے گا، جس کا اطلاق صرف کے الیکٹرک کے صارفین پر ہوگا۔ اکراس دی بورڈ فائر بندی، ڈرون مداخلت بند؛ ملٹری آپریشنز ڈی جیز کا اتفاق رائے فیصلے کے مطابق، نیپرا نے جنریشن ٹیرف سے متعلق اپنے پچھلے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے، جو جولائی 2023 سے کنٹرول پیریڈ کے لیے ہے، فروری...
پیرس/نئی دہلی: بھارتی فضائیہ کی جانب سے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب پاک فضائیہ کے ہاتھوں بھارتی طیارے گرنے کا بالواسطہ اعتراف سامنے آنے کے بعد، رافیل طیارے بنانے والی فرانسیسی کمپنی “ڈاسو ایوی ایشن” کے شیئرز میں مزید 5.59 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، گزشتہ روز بھارت کی مسلح افواج کی میڈیا بریفنگ میں ائیر مارشل اے کے بھارتی سے جب ایک صحافی نے رافیل طیارہ گرنے کی تصدیق سے متعلق سوال کیا تو انہوں نے جواب دیا: “نقصانات لڑائی کا حصہ ہوتے ہیں، میں اس سے زیادہ تفصیل نہیں بتا سکتا، اس سے فریق مخالف کو فائدہ ہوتا ہے۔” تجزیہ کاروں کے مطابق یہ بالواسطہ اعتراف ہی سمجھا جا رہا...
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ ہائیکورٹ کراچی میں اسلام آبادہائیکورٹ کےجسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری کیس سے متعلق جسٹس آغا فیصل نے سماعت سے انکار کرتے ہوئے کیس ڈسچارج کر دیا۔ نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق سماعت کے آغاز پر جسٹس آغا فیصل نے واضح کیا کہ یہ کیس میرے روسٹر میں شامل نہیں ہے، لہٰذا اس کی سماعت نہیں کر سکتا۔ عدالت نے ہدایت کی کہ کیس کو متعلقہ بینچ کے روبرو سماعت کے لیے مقرر کیا جائے۔ عدالت نے کیس میں جاری حکم امتناع میں بھی توسیع کرتے ہوئے مزید کسی قسم کی کارروائی سے روک دیا۔ قلات اورگردونواح میں زلزلے کے جھٹکے یاد رہے کہ یہ مقدمہ جسٹس طارق محمود جہانگیری کی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 13 مئی 2025ء) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) اور اس کے شراکت داروں نے بتایا ہے کہ دنیا بھر میں گزشتہ پانچ سال کے دوران صحت کے شعبے میں نرسوں کی تعداد 19 لاکھ بڑھ گئی ہے لیکن ہر جگہ ان کی خدمات مساوی طور پر دستیاب نہیں ہیں۔'ڈبلیو ایچ او'، نرسوں کی بین الاقوامی کونسل اور دیگر اداروں کی جانب سے مریضوں کی دیکھ بھال کرنے والے اس طبی عملے سے متعلق رواں سال کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2018 میں دنیا بھر میں نرسوں کی تعداد 27.9 ملین تھی جو 2023 میں بڑھ کر 29.8 ملین ہو گئی۔ Tweet URL تاہم خدمات کی فراہمی کے حوالے سے پائی...
معروف اداکار اور ٹیلی ویژن میزبان فہد مصطفیٰ نے بھارتی جارحیت پر پاکستانی قوم اور افواجِ پاکستان کے بھرپور جواب کو سراہا اور بھارت کو دوٹوک وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ دوبارہ نہ کرنا بیٹا ورنہ چھوڑیں گے نہیں۔ فہد مصطفیٰ نے نجی ٹی وی پر اپنے شو کے آغاز میں مسلح افواج کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ بھارت کو یہ سمجھنا ہوگا کہ یہ کوئی فلمی سین نہیں، حقیقی دنیا ہے اور یہاں ہر قدم کا مؤثر جواب دیا جاتا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان حال ہی میں ایک نازک صورتحال سے گزرا ہے جب بھارت نے پہلگام حملوں کا الزام لگا کر جنگ چھیڑنے کی کوشش کی۔ تاہم افواج پاکستان کی بھرپور دفاعی...
پاکستان کے ہاتھوں جنگی میدان میں بدترین شکست کے بعد غیر ملکی کرکٹرز کرکٹرز بھی بھارت جانے سے کترانے لگے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا نے اپنے انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں دوبارہ کھلاڑیوں کی شمولیت کے فیصلے کو پلئیرز پر ڈال کر راہ فرار اختیار کرنے کی تیاری کرلی۔ پاک بھارت کشیدگی کے بعد آئی پی ایل 17 مئی سے دوبارہ شروع ہوگا تاہم ٹورنامنٹ کے دوران پیش آئے واقعات نے کھلاڑیوں کو ڈرا دیا ہے، غیر ملکی پلئیرز کے اصرار اور سیکیورٹی کی پیش نظر بھارتی حکومت کو آئی پی ایل بند کرنا پڑگیا تھا۔ مزید پڑھیں: شکست خوردہ بھارتیوں نے آسٹریلوی کرکٹر کو بھی نہ بخشا کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے جاری کردہ بیان میں...
انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے اپنے آرٹیفشل انٹیلی جنس (اے آئی) سسٹم جیمنائی میں تصاویر ایڈٹ کرنے کا فیچر پیش کردیا۔ گوگل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اب کانٹینٹ کریئیٹرز اور صارفین گوگل جیمنائی سے تصاویر بھی ایڈٹ کر سکیں گے۔ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ جیمنائی کو فوٹو ایڈیٹنگ کی تربیت دے دی گئی اور صارفین اب جیمنائی کو ہدایات دے کر تصاویر ایڈٹ کروا سکیں گے۔ صارفین جیمنائی میں تصاویر بھیج کر اسے ہدایات دے کر اپنی مرضی کے مطابق تصاویر کو ایڈٹ کروا سکیں گے۔ فیچرز کے مطابق صارفین تصاویر کے بیک گراؤنڈ کو تبدیل کروانے کے علاوہ اس میں نمایاں تبدیلیاں بھی کروا سکیں گے۔ گوگل جیمنائی کی جانب سے تصاویر کو اس...
اداکار و ٹی وی میزبان فہد مصطفیٰ نے پاک بھارت کشیدگی کے بعد بھارت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے پیغام دیا ہے کہ ’دوبارہ حملہ نہیں کرنا بیٹا، ورنہ اس بار سچ میں نہیں چھوڑیں گے۔ یہ بالی ووڈ فلم نہیں چل رہی‘۔ فہد مصطفیٰ نے پاک فوج کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’مزہ ہی آ گیا، دل خوش ہو گیا‘۔ انہوں نے بھارت کو کہا کہ ’یہ فلم نہیں ہے جب سچ میں ہوتا ہے تو ایسا ہوتا ہے اب ذرا انجوائے کرو اس کو‘ "Film ni chal ri hai" Fahad mustafa ate ???? pic.twitter.com/dOz4jz1QN1 — Sadia A ???????? (@Dr_SadiaAz) May 12, 2025 ساتھ ہی انہوں نے پاکستانی میڈیا کی بھی تعریف کی اور کہا کہ...
امریکا کی ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے پناہ گزین کا درجہ دیے گئے 59 سفید فام جنوبی افریقی باشندے پیر کے روز ورجینیا کے واشنگٹن ڈلس انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچ گئے۔ یہ ٹرمپ دور میں پہلے مہاجرین ہیں جنہیں امریکا میں سیاسی پناہ دی گئی ہے، اور امکان ہے کہ مزید افریکنرز بھی آئندہ امریکا منتقل ہوں گے۔ امریکی حکام کے مطابق، یہ افراد مبینہ طور پر نسلی امتیاز اور سنگین خطرات کا شکار تھے۔ امریکی نائب وزیر خارجہ کرسٹوفر لینڈاؤ اور ڈپٹی سیکریٹری برائے ہوم لینڈ سیکیورٹی ٹرائے ایڈگر نے ان مہاجرین کا خیر مقدم کیا اور انہیں امریکی سرزمین پر خوش آمدید کہا۔ لینڈاؤ نے کہا کہ یہ افراد اچھی کوالٹی کے بیجوں کی طرح ہیں جو امریکی...
لاہور‘فیصل آباد(نمائندہ خصوصی) فیصل آباد کا ایک سپوت دھرتی پر قربان ہوگیا‘ 7 چک فیصل آباد کے آرمی جوان کے بہادر بیٹے حوالدار محمد نوید انصاری نے 8 مئی کو دشمن کے حملے خلاف والٹن روڈ لاہور میں اپنے مادر وطن کا دفاع کرتے ہوئے شدید زخمی ہوئے تھے۔ محمد نوید نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے گزشتہ شام شہادت نوش کیا۔ شہید کی نماز جنازہ لاہور اور فیصل آباد سرگودھا روڈ حاجی کیمپ میں ادا کردی گئی۔ شہید کو فوجی اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد سپرد خاک کردیا گیا۔ نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی اور جنازہ گاہ کلمہ توحید اور اللہ اکبر...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان اور انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں غیر معمولی کمی ہوگئی، فی اونس نرخ 104 ڈالر اور فی تولہ 10 ہزار 400 روپے سستا ہوگیا۔ آل پاکستان صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن سے جاری اعداد و شمار کے مطابق عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 104 روپے کم ہوگئی، جس کے بعد نرخ 3221 ڈالر ہوگئے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت 10 ہزار 400 روپے کمی سے تین لاکھ 40 ہزار 500 روپے اور دس گرام 8917 روپے سستا ہوکر 2 لاکھ 91 ہزار 923 روپے ہوگیا۔ جاری اعداد و شمار کے مطابق فی تولہ چاندی 17 روپے کمی سے...
پاکستان افواج بالخصوص پاک فضائیہ کی جانب سے ’بنیان مرصوص‘ آپریشن کے تحت بھارت کو منہ توڑ جواب دینے پر، کوئٹہ کی مرکزی سول سوسائٹی یومِ تشکر منا رہی ہے۔ اس حوالے سے تفصیلات بتا رہے ہیں وی نیوز کے نمائندہ کوئٹہ۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
لاہور: لاہور کے علاقے ڈیفنس فیز 6 سے معروف ڈاکٹر طاہر جمیل کے مبینہ اغواء کا واقعہ پیش آیا، جس کی اطلاع ملتے ہی لاہور پولیس مکمل متحرک ہو گئی۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران موقع پر پہنچے اور جائے وقوعہ کے تمام شواہد کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے متاثرہ خاندان سے بھی ملاقات کی اور انہیں مغوی کی جلد بحفاظت بازیابی کی یقین دہانی کرائی۔ پولیس ترجمان کے مطابق ڈاکٹر طاہر جمیل 62 سال کی عمر کے حامل ہیں اور ڈی ایچ اے فیز 6 کے رہائشی ہیں۔ وہ اپنے کلینک سے واپس اپنے گھر آ رہے تھے کہ راستے میں دو موٹر سائیکل سواروں نے انہیں روکا اور اپنے ساتھ لے گئے۔ ڈی آئی...
ویب ڈیسک : امریکہ اور چین نے کہا ہے کہ وہ ٹیرف کو کم کرنے پر متفق ہو گئے ہیں جس سے عالمی طور پر جنم لینے والی اقتصادی ہلچل میں کمی آنے کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق ٹیرف کے معاملے پر چین اور امریکہ کے حکام کے درمیان مذاکرات جنیوا میں ہوئے، جس کے بعد امریکہ کے وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ نے صحافیوں کو بتایا کہ فریقین نے ٹیرف میں 90 دن کے وقفے پر اتفاق کیا ہے جس کے بعد ٹیرفس 100 فیصد سے کم ہو کر 10 فیصد پر آ جائیں گے۔ ’دونوں ممالک نے اپنے اپنے مفاد کو بہت بہتر انداز میں پیش کیا اور ہم دونوں ایک متوازن...
امریکا اور چین ایک دوسرے کی اشیا پر بھاری محصولات عارضی مدت کے لیے کم کرنے پر راضی ہوگئے۔ یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کا چینی مصنوعات پر ٹیرف 80 فیصد تک لانے کا عندیہ رائٹرز کے مطابق پیر کے روز دونوں ممالک نے کہا کہ وہ ایک دوسرے پر اپنے بھاری محصولات کو عارضی طور پر کم کرنے پر تیار ہوگئے ہیں۔ دنیا کی 2 سرفہرست معیشتوں نے تجارتی جنگ پر بریک لگا دیا ہے جس سے عالمی کساد بازاری کے خدشات ختم ہوگئے۔ مزید پڑھیے: ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کے ساتھ ٹیرف اور تجارت پر مذاکرات کو خوش آئند قرار دے دیا فریقین نے کہا کہ امریکا گزشتہ ماہ چینی درآمدات پر عائد اضافی محصولات کو اگلے 90 دنوں کے لیے...
اسلام ٹائمز: ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے حفیظ الرحمن، جاوید حسین، شمس میر و دیگر نے کہا کہ پاک فوج نے بھارت کو سبق سکھایا ہے، بھارتی جارحیت کے جواب نے پاکستان کے شاہینوں نے جس طرح کا کارنامہ سرانجام دیا اور دشمن کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا جسے رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: لیاقت علی انجم بھارت کی جارحیت کیخلاف پاک فوج کے منہ توڑ جواب پر مسلم لیگ نون گلگت بلتستان کی جانب سے یوم تشکر منایا گیا، ریلیاں نکالی گئیں اور پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ گلگت میں نون لیگ کے سیکرٹریٹ سے ریلی نکالی گئی جس میں کارکنوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ ریلی کی...
اسلام ٹائمز: ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے حفیظ الرحمن، جاوید حسین، شمس میر و دیگر نے کہا کہ پاک فوج نے بھارت کو سبق سکھایا ہے، بھارتی جارحیت کے جواب نے پاکستان کے شاہینوں نے جس طرح کا کارنامہ سرانجام دیا اور دشمن کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا جسے رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: لیاقت علی انجم بھارت کی جارحیت کیخلاف پاک فوج کے منہ توڑ جواب پر مسلم لیگ نون گلگت بلتستان کی جانب سے یوم تشکر منایا گیا، ریلیاں نکالی گئیں اور پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ گلگت میں نون لیگ کے سیکرٹریٹ سے ریلی نکالی گئی جس میں کارکنوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ ریلی کی...
بولی وڈ سُپر اسٹار سلمان خان کو پاکستان اور بھارت میں جنگ بندی کی ٹوئٹ ڈیلیٹ کرنے پر تنقید کا سامنا ہے اور سوشل میڈیا صارفین انہیں ٹرول کرتے دکھائی دیے۔ شوبز ویب سائٹ ’مشابل‘ کے مطابق سلمان خان نے جنگ بندی کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے ایکس پر شکر ادا کرنے کی ٹوئٹ کی لیکن جلد ہی اسے ڈیلیٹ کردیا، جس پر بھارتی صارفین نے برہمی کا اظہار کیا۔پاکستان اور بھارت نے 10 مئی کی سہ پہر کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی کے بعد فوری اور مکمل جنگ بندی کا اعلان کیا تھا۔دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی کے اعلان کے بعد سلمان خان نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر مختصر ٹویٹ میں لکھا کہ شکر...
ابوظہبی ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 12 مئی 2025ء ) ابوظہبی کی عدالت کی تاریخ کے سب سے بڑے "طلاق کیس" کا فیصلہ ، خاتون کو کروڑں درہم ملیں گے۔ خلیجی خبر رساں ادارے دی نیشنل نیوز کی خبر کے مطابق ابوظہبی کی سول فیملی عدالت کی جانب سے اپنی تاریخ کے سب سے بڑے علیحدگی کیس کا غیر معمولی فیصلہ سنایا گیا ہے۔ خبر کے مطابق برطانیہ میں شادی کرنے والا جوڑا جو اب ابوظہبی میں رہائش پذیر ہے، جوڑے کی جانب سے مارچ 2025 میں علیحدگی کیلئے ابوظہبی کی سول فیملی عدالت سے رجوع کیا گیا۔(جاری ہے) بتایا گیا ہے کہ شوہر کا تعلق برطانیہ جبکہ خاتون کا تعلق امریکا سے ہے، تاہم ابوظہبی میں رہائش...
کوئٹہ کے مقامی مدرسہ میں خطاب کرتے ہوئے جے یو آئی رہنماء عبدالرحمٰن رفیق نے کہا کہ مظلوم فلسطینیوں کیلئے آواز بلند کرنا ہر مسلمان کی دینی اخلاقی اور انسانی ذمہ داری ہے۔ ہم نے ہمیشہ امت مسلمہ کے مظلوموں کی حمایت کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنماء مولانا عبدالرحمٰن رفیق نے کہا ہے کہ مظلوم فلسطینی عوام پر جاری اسرائیلی مظالم پر خاموشی اختیار کرنا انسانیت کے اصولوں کے منافی ہے۔ مظلوم فلسطینیوں کے لیے آواز بلند کرنا ہر مسلمان کی دینی اخلاقی اور انسانی ذمہ داری ہے۔ جمعیت علمائے اسلام نے ہمیشہ امت مسلمہ کے مظلوموں کی حمایت کی ہے اور موجودہ حالات میں ملک بھر میں فلسطین کے حق میں اجتماعات ریلیاں اور...
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے سعودی سفیر کی ملاقات،دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوئوں پر تبادلہ خیال WhatsAppFacebookTwitter 0 12 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے ملاقات کی۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات کے دوران انہوں نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوں پر تبادلہ خیال کیا۔جاری کردہ بیان میں مزید کہا گیا کہ دونوں رہنماوں نے تمام شعبوں میں پہلے سے موجود برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو...
وزیر اعظم شہباز شریف سے پاکستان میں تعینات جمہوریہ ترکیہ کے سفیر عرفان نذیر اوعلو نے ملاقات کی جبکہ ترک سفیر نے فوجی اور سفارتی کامیابی پر وزیراعظم اور قوم کو مبارکباد دی۔ وزیر اعظم شہباز شریف سے ترکیہ کے سفیر عرفان نذیر اوعلو نے ملاقات کی، اس دوران شہباز شریف نے حالیہ کشیدگی میں پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی پر صدر رجب طیب اردوان کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حالیہ کشیدگی میں ترکی کے کردار کو سراہتے ہیں، ترکی نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا، دونوں ممالک کے برادرانہ تعلقات کی ایک تاریخ ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر طیب اردوان کی حمایت سے پاکستان اور ترکیہ کے برادرانہ تعلقات کی تاریخ...
پاکستان کا سپر ٹیکس میں کمی کیلئے آئی ایم ایف سے رابطے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 12 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان نے سپر ٹیکس میں کمی کے لیے آئی ایم ایف سے رابطے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر نے سپر ٹیکس میں کمی کے لیے آئی ایم ایف سے بات چیت کا فیصلہ کیا ہے، سپر ٹیکس میں کمی نہ ہوئی تو سرمایہ کاری نکل کر دبئی جانے کا خدشہ ہے، مختلف عدالتوں میں سپر ٹیکس کے 200 ارب کے مقدمات زیر التوا ہیں۔ذرائع ایف بی آر کا بتانا ہے کہ 2022 میں عام آدمی کو ٹیکس سے بچانے کے لیے بڑی صنعتوں پر ٹیکس لگایا گیا تھا، سیمنٹ،...

چیئرمین سی ڈی اے اور آئی جی پولیس کی زیر صدارت اجلاس، مختلف مراکز میں غیر قانونی پارکنگ کے خلاف آپریشن کا فیصلہ
چیئرمین سی ڈی اے اور آئی جی پولیس کی زیر صدارت اجلاس، مختلف مراکز میں غیر قانونی پارکنگ کے خلاف آپریشن کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 12 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد اور آئی جی پولیس سمیت ڈپٹی کمشنر اسلام آباد، ضلعی انتظامیہ کے افسران اور ڈائریکٹر ڈی ایم اے کی سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں اجلاس میں شرکت ،اجلاس میں وفاقی دارالحکومت میں غیر قانونی پارکنگ کے بڑھتے ہوئے مسائل کے حل کے حوالے سے تبادلہ خیال، اجلاس میں ضلعی انتظامیہ کا مختلف مراکز میں غیر قانونی پارکنگ کے خلاف آپریشن کا فیصلہ ۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ رات کے اوقات میں اسلام آباد کے مختلف کمرشل...
لاس اینجلس(نیوز ڈیسک)ایپل کے آئی فون 17 سیریز کے ماڈلز ستمبر میں متعارف کرائے جائیں گے۔ آئی فون 17، آئی فون 17 ائیر، 17 پرو اور 17 پرومیکس پر کمپنی کی جانب سے کام کیا جا رہا ہے جن میں سے آئی فون 17 ائیر اس کمپنی کا پتلا ترین فون ہوگا۔ ان ڈیوائسز کے بارے میں لیکس مہینوں سے سامنے آرہی ہیں اور بظاہر کچھ بھی ایسا نہیں جس سے یہ کمپنی صارفین کو چونکا سکے۔ مگر ان فونز کی قیمت کیا ہوسکتی ہے؟ یہ وہ سوال ہے جو صارفین کے ذہنوں میں کافی عرصے سے موجود ہے۔ اب ایک نئی لیک میں آئی فون 17 سیریز کی قیمتوں میں اضافے کے بارے میں بتایا گیا ہے۔ وال اسٹریٹ...
بالی ووڈ اسٹار سلمان خان امن کے حق میں ایک ٹویٹ پوسٹ کرنے پر جنگجو بھارتی سوشل میڈیا صارفین کے عتاب میں اس طرح گھر گئے کہ وہ اپنی ٹویٹ ڈیلیٹ کرنے پر مجبور ہوگئے۔ سلمان خان کی جانب سے پاک بھارت جنگ بندی کی حمایت میں لکھی گئی ٹویٹ نے بھارت میں سوشل میڈیا صارفین کو سیخ پا کردیا۔ انہوں نے محض یہ لکھا تھا کہ خدا کا شکر ہے کہ (پاکستان اور بھارت کے درمیان) جنگ بندی ہوگئی۔ اس پر انھیں سوشل میڈیا کے بھارتی صارفین کی طرف سے شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑا جن کا کہنا تھا کہ سلمان خان نے جنگ بندی کی حمایت کرکے بھارتی فوجیوں کی قربانیوں کو نظرانداز کردیا۔ سلمان خان کی...
کراچی: ترجمان کے الیکٹرک کے اعلامیہ کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے۔ الیکٹرک کے فروری 2025 کے عارضی ماہانہ فیول چارج ایڈجسٹمنٹ (ایف سی اے) کی درخواست پر فیصلہ جاری کردیا ہے، جس کے تحت صارفین کو بجلی کے بلوں میں 3.64 روپے فی یونٹ کا ریلیف دیا گیا ہے، جسے مئی 2025کے بلوں کے ذریعے صارفین کو منتقل کیا جائے گا۔ نیپرا نے جنریشن ٹیرف کے حوالے سے اپنے فیصلے میں جو جولائی 2023 سے کنٹرول پیریڈ کے لیے ہے، فروری 2025 کے ایف سی اے سے جزوی لوڈ، اوپن سائیکل اور ڈیگریڈیشن کروز کے ساتھ ساتھ اسٹارٹ اَپ لاگت کے حوالے سے 3 ارب روپے کی عارضی رقم برقرار رکھی ہے اور...
راولپنڈی میں11 سالہ طالب علم سے جبری زیادتی کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا جس میں 2 مجرمان کو 14 ،14 سال قید اور 2، 2 لاکھ روپے جرمانے کی سزا دی گئی۔ رپورٹ کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افشاں اعجاز صوفی نے فیصلہ سنایا۔ عدالت نے کہا کہ جرمانہ ادا نا کرنے پر مزید 6، 6 ماہ قید بھگتنا ہوگی، مجرمان فیضان اور سلطان کو سزا ہوتے ہی گرفتار کر کے جیل بھیج دیا گیا۔ تھانہ کوٹلی ستیاں نے 17 اپریل 2024 کو مقدمہ درج کیا تھا۔
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 10 ہزار 400 کی بڑی کمی سامنے آئی ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 10 ہزار 400 روپے کی کمی کے بعد 3 لاکھ 40 ہزار 500 روپے ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا ریٹ 8 ہزار 970 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 91 ہزار 923 روپے ہے۔امریکی ٹیرف جنگ میں نرمی کے بعد سونے کے ریٹ میں عالمی اور مقامی سطح پر کمی رونما ہوئی ہے۔عالمی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے ریٹ میں 104 ڈالر کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد فی اونس سونے کی قیت 3 ہزار 221 ڈالر ہے۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی واقع ہوئی ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا ایک روزمیں 10ہزار400 روپےسستا ہوگیا جس کے بعد فی تولہ سونے کی نئی قیمت 3 لاکھ 40ہزار500 روپے ہوگئی۔بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب،دنیا بھر میں پاکستان کی پذیرائیاسی طرح 10گرام سونا 8ہزار917 روپےسستا ہو کر 2 لاکھ 91 ہزار923 روپےکا ہوگیا۔
نیپرا نے فروری2025 کے ایف سی اے میں 3.64 روپے فی یونٹ ریلیف کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے۔الیکٹرک کے فروری 2025 کے عارضی ماہانہ فیول چارج ایڈجسٹمنٹ (ایف سی اے) کی درخواست پر فیصلہ جاری کر دیا ہے، جس کے تحت صارفین کو بجلی کے بلوں میں 3.64 روپے فی یونٹ کا ریلیف دیا گیا ہے جسے مئی 2025کے بلوں کے ذریعے صارفین کو منتقل کیا جائے گا۔ نیپرا نے جنریشن ٹیرف کے حوالے سے اپنے فیصلے میں جو جولائی 2023 سے کنٹرول پیریڈ کے لیے ہے، فروری 2025 کے ایف سی اے سے جزوی لوڈ، اوپن سائیکل اور ڈیگریڈیشن کروز کے ساتھ ساتھ اسٹارٹ اَپ لاگت کے حوالے سے 3 ارب...
سٹی 42 : وزیر اعظم شہباز شریف سے پاکستان میں تعینات جمہوریہ ترکیہ کے سفیر عرفان نذیر اوعلو نے آج ملاقات کی۔ وزیراعظم نے جنوبی ایشیاء میں حالیہ کشیدگی کے دوران پاکستان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرنے پر صدر رجب طیب ایردوان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا، کہا کہ اپنی مستقل حمایت کے ذریعے صدر ایردوان نے ایک بار پھر پاکستانی عوام کے دل جیت لئے۔ وزیراعظم نے ترکیہ کے برادر عوام کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان مشکل گھڑیوں میں اپنے پاکستانی بھائیوں اور بہنوں کا ساتھ نہیں چھوڑا اور اس طرح پاکستان اور ترکیہ کے برادرانہ تعلقات کی تاریخ میں ایک نئے اور شاندار باب کا اضافہ ہوا۔ اسحاق ڈار کا...
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے عندیہ دیا ہے کہ وہ قطری شاہی خاندان کی جانب سے دیے گئے بوئنگ 747-8 طیارے کو بطور تحفہ قبول کرے گی، جسے عارضی طور پر ایئر فورس ون کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔ تاہم بعد ازاں یہ لگژری طیارہ ٹرمپ کی صدارتی لائبریری کو عطیہ کر دیا جائے گا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق بوئنگ 747-8 کی مارکیٹ قیمت تقریباً 400 ملین ڈالر ہے، جو کہ امریکی حکومت کو ملنے والے سب سے قیمتی تحائف میں سے ایک ہو گا۔ اس حوالے سے صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ٹروتھ سوشل” پر ایک پوسٹ میں اس اقدام کی تصدیق کی۔ ٹرمپ...
بھارتی فضائیہ کی جانب سے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب پاک فضائیہ کی جوابی کارروائی میں بھارتی طیارے گرنے کا بالواسطہ اعتراف کرنے بعد رافیل طیارے بنانے والی فرانسیسی کمپنی کے شیئرز مزید گرگئے۔ گزشتہ روز بھارت کی مسلح افواج کے افسران کی میڈيا بریفنگ میں بھارتی ائیر مارشل اے کے بھارتی سے پوچھا گیا کہ کیا آپ رافیل طیارہ گرائے جانے کی تصدیق کرتے ہیں؟ اس کے جواب میں کہاکہ نقصانات لڑائی کا حصہ ہوتے ہیں اور میں اس سے زیادہ تفصیل نہيں بتاسکتا، اس سے فریق مخالف کو فائدہ ہوتا ہے۔ ائیر مارشل اے کے بھارتی کے اس اعتراف کے بعد رافیل بنانے والی فرانسیسی کمپنی ڈاسو ایوی ایشن کے شیئرز آج مزید 5.59 فیصد گرگئے۔...

ملک بھر کی موٹرویز کے اطراف پھلدار درخت اور وسیع شجرکاری کا فیصلہ،نجی شعبے کو سرکاری اراضی لیز پر دینے کی تجویز
ملک بھر کی موٹرویز کے اطراف پھلدار درخت اور وسیع شجرکاری کا فیصلہ،نجی شعبے کو سرکاری اراضی لیز پر دینے کی تجویز WhatsAppFacebookTwitter 0 12 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)ملک بھر کی موٹرویز کے اطراف پھلدار درخت اور وسیع شجرکاری کا فیصلہ کرلیا گیا جبکہ موٹرویز کے اطراف سرکاری اراضی نجی شعبے کو لیز پر دینے کی تجویز دی گئی۔وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان اور وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی مصدق ملک کی زیر صدارت مشترکہ اجلاس میں ملک بھر کی موٹرویز کے اطراف پھلدار درخت لگانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ عبدالعلیم خان نے کہا موٹرویز کے سفر کو خوشگوار اور ماحول کو بہتر بنانا ترجیح ہے۔دوران اجلاس موٹرویز کے اطراف سرکاری اراضی نجی شعبے کو...
کراچی: مصطفیٰ عامر قتل کے مقدمے میں ملوث ملزمان شیراز اور ارمغان نے ایس ایس پی کے روبرو اعتراف جرم کی ویڈیو ریکارڈ کروائی، کیس کا عبوری چالان انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت میں جمع کرادیا گیا۔ ایکسپریس کے مطابق مصطفی عامر قتل کیس کا 13 صفحات پر مشتمل عبوری چالان اسکروٹنی مکمل ہونے پر پراسیکیوٹر ذوالفقار علی آرائیں نے انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت میں جمع کرادیا۔ عبوری چالان میں کہا گیا ہے کہ کیس میں 2 ملزمان ارمغان عرف آرمی اور شیراز گرفتار ہیں۔ ملزم شیراز کا بیان بھی عبوری چالان میں شامل ہے۔ ملزم شیراز نے دوران تفتیش اعتراف جرم کیا اور کہا کہ 4 فروری کو ارمغان نے کال کرکے گھر بلایا،...
پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹر جنرلز ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم اوز) کے درمیان ہاٹ لائن پر رابطہ ہوا ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews آرمی چیف بھارتی جارحیت پاک بھارت کشیدگی پاکستان بھارت جنگ جنرل سید عاصم منیر میزائل فائر وی نیوز
پاک بھارت کشیدگی، حکومت کا آئی ایم ایف کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 12 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)حکومت نے پاک بھارت جنگ اور حالیہ صورتحال پر آئی ایم ایف کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ سال میں ٹیکس ریونیو کا ہدف جی ڈی پی کے 11 فیصد رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ ایف بی آر کا ٹیکس ہدف 14 ہزار ارب روپے سے تجاوز کرنے کا امکان ہے۔پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی پر حکومت نے آئی ایم ایف کو صورتحال پر اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت سے حالیہ جنگ کے باعث دفاعی اخراجات...
وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ بزدل دشمن بھارت کو گمان تھا کہ پاکستان اندرونی خلفشار کا شکار ہے، جب وہ جارحیت کرے گا تو پاکستان کے اندر لڑائی شروع ہو جائے گی، قوم تمام اختلاف کو بالائے طاق رکھتے ہوئے چٹان کی طرح افواج پاکستان کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار بن گئی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج سے 20دن پہلے کا پاکستان آج کے پاکستان سے مختلف ہے، پوری قوم ریاست اور افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے، خدا پاک نے ہمیں کامیابی دی ہے اور دشمن کا منہ کالا کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ...
ڈھاکا: بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کا پاکستان کیخلاف سیریز سے قبل بڑا فیصلہ سامنے آگیا۔ بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے سابق بولنگ کوچ شون ٹیٹ کو اپنا نیا فاسٹ بولنگ کوچ مقرر کر دیا ہے۔ 42 سالہ سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر شون ٹیٹ رواں ماہ کے آخر میں بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کو جوائن کریں گے اور ان کا معاہدہ نومبر 2027 تک جاری رہے گا۔ شون ٹیٹ اپنے کیریئر کے دوران دنیا کے تیز ترین گیند بازوں میں شمار ہوتے تھے جنہوں نے آسٹریلیا کی جانب سے 59 بین الاقوامی میچز میں 95 وکٹیں حاصل کیں اور 2007 کا ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کا بھی حصہ تھے۔ بطور کوچ شون ٹیٹ...
پاکستانی فضائیہ کی جانب سے بھارت کے فرانسیسی ساختہ 4.5 جنریشن ڈاسو رافیل لڑاکا طیارے کو مار گرانے کی خبر کے بعد چینی دفاعی کمپنی چنگدو ایئرکرافٹ کارپوریشن (CAC) کے حصص میں زبردست اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔شینزن اسٹاک ایکسچینج (SZSE) میں درج CAC کے شیئرز ایک ہفتے کے اندر CNY 36 کے اضافے کے ساتھ 63 فیصد بڑھ گئے۔ 5 مئی سے مسلسل تیزی کے بعد، آج چنگدو کے حصص کی قیمت CNY 95.86 پر پہنچ گئی، جو کہ ایک ہی دن میں CNY 16 یا 20 فیصد اضافے کو ظاہر کرتی ہے۔چنگدو ایئرکرافٹ کارپوریشن، چین کی معروف دفاعی کمپنی ہے جو JF-17 تھنڈر اور J-10C لڑاکا طیارے بناتی ہے۔ پاکستان فضائیہ کی جانب سے بھارتی رافیل طیاروں کو...

’پاکستانی افواج سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کرنے میں آج بھی پہلے نمبر پر‘، بھارتی فوجی قیادت کی پریس کانفرنس پر صارفین کا ردعمل
بھارت اور پاکستان کے مابین حالیہ کشیدگی کے بعد پاکستان نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھارت کی ائیر بیس اور ملٹری چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا، پاکستان کی اس شاندار کامیابی کے بعد بھارت نے گھٹنے ٹیک دیے اور سیز فائر ہو گیا۔ پاکستان اور انڈیا کے مابین سیز فائر کے اعلان کے بعد پاکستان اور بھارتی فوجی قیادت نے پریس کانفرنس کی اور صحافیوں کے سوالات کے جواب دیے۔ پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے پاکستان ایئر فورس اور نیوی کے سینیئر افسران کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہا کہ پاکستان فوج نے انڈیا کے اندر 26 عسکری تنصیبات کو نشانہ بنایا،...
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹینینٹ جنرل احمد شریف چوہدری اور وائس ایڈمرل رب نواز کے ساتھ 11 مئی کو بھارت کے خلاف پاکستان کی آپریشن ’بنیان مرصوص‘ پر دی گئی بریفنگ کے دوران ڈپٹی چیف آف ایئر آپریشنز وائس ایئرمارشل اورنگزیب احمد کے انداز نے سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لیے اور ان کا نام ایکس پر ٹرینڈ کرنے لگا۔پریس بریفنگ کے دوران وائس ایئرمارشل اورنگزیب احمد کی جانب سے دلچسپ انداز اور بھارت کے خلاف پاک فضائیہ کی کارروائیوں کو مختصر اور موثر انداز میں پیش کرنے پر ایکس پر ان کی تعریفیں کی گئیں۔زیادہ تر سوشل میڈیا صارفین نے ان کے ایک جملے کی ویڈیو کلپ کو بار بار شیئر کرتے ہوئے ان کے ڈائلاگ...
ویب ڈیسک : وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے ملاقات کی۔ دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 12 مئی 2025ء) امریکہ اور چین نے آج 12 مئی بروز پیر 90 دن کے لیے ایک دوسرے پر عائد بھاری تجارتی محصولات (ٹیرفس) میں نمایاں کمی کرنے پر اتفاق کر لیا۔ دنیا کی دو سب سے بڑی معیشتوں کے مابین اس اتفاق رائے سے عالمی مالیاتی منڈیوں میں پائی جانے والی بے چینی اور معاشی سست روی کے خدشات میں کمی آنے کی امید ہے۔ یہ پیش رفت دونوں ممالک کے اعلیٰ سطحی نمائندوں کے مابین پہلی براہ راست ملاقات کے بعد سامنے آئی، جو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے تجارتی جنگ کے آغاز کے بعد عمل میں آئی۔ ان مذاکرات کے بعد جاری کردہ ایک مشترکہ اعلامیے کے مطابق...

آج نرسوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ،پنجاب حکومت اس شعبے کی بہتری کےلئے اقدامات کررہی ہے،صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2025ء) وزیر برائے سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ آج کا دن نرسوں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے، حکومت شعبہ نرسنگ کی بہتری کےلئے اقدامات کررہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نرسوں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کیا۔(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز کے ویژن کے مطابق پنجاب حکومت شعبہ نرسنگ کی بہتری کےلئے اقدامات کررہی ہے،حال ہی میں محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے تین ہزار نرسوں کی بھرتی کا عمل مکمل کیا ہے۔خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ نرسوں کو جدید تقاضوں کے...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12 مئی 2025)حکومت کا پاک بھارت جنگ اور حالیہ صورتحال پر عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ،حکومت آئی ایم ایف سے سٹریٹجک، معاشی اور مالیاتی معاملات پر آئندہ مذاکرات میں صورتحال سے آگاہی فراہم کرے گی،آئی ایم ایف کے ساتھ نئے بجٹ 26-2025ءکے اہداف پر مشاورت ہوگی۔ذرائع کا کہناہے کہ بھارت سے حالیہ جنگ کے باعث دفاعی اخراجات و ضروریات بڑھ گئیں۔پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات 14 مئی سے شروع ہوں گے۔ آئندہ سال میں ٹیکس ریونیو کا ہدف جی ڈی پی کے 11 فیصد رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ ایف بی آر کا ٹیکس ہدف 14 ہزار ارب روپے سے تجاوز کرنے کا امکان ہے۔ذرائع...
ویب ڈیسک: ملک بھر میں موٹرویز کے اطراف پھلدار درخت اور وسیع شجرکاری کا فیصلہ کرلیا گیا۔ وفاقی وزریر مواصلات عبدالعلیم خان اور وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی مصدق ملک کی زیر صدارت مشترکہ اجلاس میں ملک بھر کی موٹرویز کے اطراف پھلدار درخت لگانے کا فیصلہ کیا گیا۔ دورانِ اجلاس موٹرویز کے اطراف سرکاری اراضی نجی شعبے کو لیز پر دینے کی بھی تجویز دی گئی جس کے لیے فوری اقدامات ہوں گے۔ اس حوالے سے جاری اعلامیے کے مطابق موٹرویز کے اطراف پھلدار درخت لگانے کیلئے پچیس سالہ پلان تشکیل دیا جائے گا۔ مختلف تھانوں میں انچارج انویسٹی گیشنز کے تقرر و تبادلے وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا کہ زرعی ماہرین اور فارمرز اس نیک مقصد...
فوٹو بشکریہ اے پی پی سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
— فائل فوٹو پاکستان نے بھارت کے ساتھ کشیدگی کے بعد کی صورتحال پر انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) سے رابطے کا فیصلہ کیا ہے۔ایف بی آر ذرائع کے مطابق سپر ٹیکس میں کمی پر بھی آئی ایم ایف سے بات چیت کرنے کا فیصلہ کیا ہے، سپر ٹیکس میں کمی نہ ہوئی تو سرمایہ کاری نکل کر دبئی جانے کا خدشہ ہے۔ایف بی آر ذرائع نے بتایا کہ مختلف عدالتوں میں سپر ٹیکس کے 200 ارب کے مقدمات زیر التوا ہیں۔یاد رہے کہ 2022ء میں عام آدمی کو ٹیکس سے بچانے کےلیے بڑی صنعتوں پر ٹیکس لگایا گیا تھا۔ سیمنٹ، اسٹیل، شوگر انڈسٹری، آئل اینڈ گیس اور ایل این جی ٹرمینل پر سپر ٹیکس عائد کیا گیا...
---فائل فوٹو کراچی کے رہائشی نوجوان مصطفیٰ عامر کے قتل کیس میں تفتیشی افسر نے عبوری چالان انسداد دہشت گردی کی عدالت (اے ٹی سی) میں جمع کروادیا۔چالان کے متن میں کہا گیا کہ کیس میں ملزم ارمغان اور شیراز گرفتار ہیں، مصطفیٰ عامر کے اغواء کا مقدمہ مقتول کی والدہ کی مدعیت میں درج ہے، 14 فروری 2025ء کو ملزم شیراز کو اختر کالونی سے گرفتار کیا، ملزم شیراز کا بیان بھی عبوری چالان میں شامل ہے، ملزم شیراز نے دوران تفتیش اعتراف جرم کیا۔متن کے مطابق ملزم ارمغان اور شیراز نے جائے وقوعہ کی نشاندہی بھی کروائی، ملزم نے جس ہوٹل پر ناشتہ کیا اس کے ویٹر کا بیان بھی لیا گیا، لاش سے حاصل ڈی این اے سے...
ترک عسکریت پسند تنظیم ’پی کے کے‘ نے 40 سالہ مسلح جدوجہد ختم کرنے کا اعلان کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 12 May, 2025 سب نیوز کردستان ورکرز پارٹی (PKK) نے ترک ریاست کے خلاف چار دہائیوں سے جاری خونی مسلح جدوجہد کو ختم کرنے اور تنظیم کو تحلیل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ یہ خبر ”پی کے کے“ سے قریبی تعلق رکھنے والی خبر رساں ایجنسی ”فرات“ نے پیر کے روز دی ہے۔ فرات نیوز ایجنسی کے مطابق، ”پی کے کے“ کی شمالی عراق میں منعقدہ 12ویں کانگریس میں اس فیصلے کا اعلان کیا گیا جہاں تنظیم کا مرکزی ڈھانچہ قائم ہے۔ کانگریس کے اختتامی اعلامیے میں کہا گیا کہ ’پی کے کے کی تنظیمی ساخت تحلیل کر...
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 12 مئی ۔2025 )امریکا اور چین نے 90 روز کے لیے ایک دوسرے کی مصنوعات پر محصولات واپس لینے پر اتفاق کرلیا ہے” سی این این“ کے مطابق یہ اعلان سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں دنیا کی 2 بڑی معیشتوں کے حکام کی جانب سے طویل تجارتی مذاکرات کے اختتام پر سامنے آیا ہے.(جاری ہے) مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 14 مئی تک امریکا چینی مصنوعات پر محصولات کو عارضی طور پر 145 فیصد سے کم کرکے 30 فیصد کرے گا جب کہ چین امریکی درآمدات پر محصولات کو 125 فیصد سے کم کرکے 10 فیصد کرے گا اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ فریقین نے چین کے نائب وزیر اعظم ہی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2025ء) وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال نے ڈپٹی کمشنر ضلع کوٹلی میجر ر یٹائرڈ ناصر رفیق سے ملاقات کی ۔ ڈپٹی کمشنر کوٹلی نے وزیر صحت کا استقبال کیا ۔میٹنگ میں بریگیڈ کمانڈر بریگیڈیئر سمیع اللہ بھی موجود تھے ۔(جاری ہے) جاری بیان کے مطابق مصطفی کمال نے بریگیڈ کمانڈر بریگیڈیئر سمیع اللہ کو انڈیا کیخلاف شاندار فتح پر مبارکباد پیش کی ۔انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان نے ہر شعبے میں بزدل دشمن کو دندان شکن جواب دے کر ان کا غرور خاک میں ملا دیا۔انہوں نے شہداء کے ناقابل تلافی نقصان پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ سے مکمل...
معروف اداکار فیروز خان کی سابقہ اہلیہ سیدہ علیزہ سلطان نے سنگل پیرنٹ کے طور پر بچوں کی پرورش کرنے کو ایک مشکل ذمہ داری قرار دے دیا۔ حال ہی میں علیزہ سلطان نے ایک انٹرویو میں بطور سنگل پیرنٹ زندگی کے چیلنجز پر کھل کر بات کی۔ انہوں نے کہا کہ اکیلے والدین بن کر بچوں کی پرورش کرنا ایک مشکل ذمہ داری ہے جس میں ماں اور باپ دونوں کے کردار ادا کرنے پڑتے ہیں۔ علیزہ نے کہا کہ وہ اپنے گھر والوں کے سپورٹ کے بغیر بچوں کی پرورش نہیں کر سکتی تھیں ان کے گھر والوں نے انکا ساتھ دیا اس ہی لئے وہ آج مضبوط ہیں۔ علیزہ کا کہنا تھا کہ بعض اوقات زندگی ایسے فیصلے...
پشاور(اوصاف نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے پارٹی کے ایم این اے جنید اکبر کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کے چیئرمین کے عہدے سے سبکدوش ہونے کی ہدایت کی ہے۔ پارٹی ذرائع نے تصدیق کردی۔ذرائع کے مطابق عمران خان کا پیغام ان کی بہن علیمہ خان نے پارٹی قیادت کو پہنچایا۔ سابق وزیر اعظم کی طرف سے ایک تحریری ہدایت پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان اور سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کو بھیجا گیا تھا جس میں اکبر سے کہا گیا تھا کہ وہ اس کردار سے دستبردار ہو جائیں اور پارٹی کے اندر اپنی ذمہ داریوں پر پوری توجہ دیں۔ اندرونی ذرائع نے مشورہ دیا ہے...
پاک فوج کی جانب سے بھارت کو آپریشن بُنْیَانٌ مَّرْصُوْص میں فیصلہ کن شکست دینے پر آج شمالی وزیرستان میں یومِ تشکر منایا گیا اور گورنر کاٹیج سے یونس خان اسپورٹس کمپلیکس تک ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان محمد یوسف کریم نے کی۔ ریلی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر، اسسٹنٹ کمشنر و ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر میران شاہ، پولیس، علما کرام، مشران، تاجر برادری، طلبا اور عام شہریوں کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔ یہ بھی پڑھیے: آپریشن بُنیان مّرصُوص کی کامیابی، وزیراعظم کا آج ملک بھر میں یوم تشکر منانے کا اعلان میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان محمد یوسف کریم نے کہا کہ افواجِ پاکستان نے دشمن کے...
اسلام آباد: پاکستان نے بھارت کے ساتھ کشیدگی پر بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سپر ٹیکس میں کمی پر ایف بی آر نے بھی آئی ایم ایف سے بات چیت کرنے کا فیصلہ کیا ہے، سرمایہ کاری کو ملک میں روکنے کے لیے سپر ٹیکس میں کمی کی کوشش کی جائے گی کیونکہ سپر ٹیکس میں کمی نہ ہوئی تو سرمایہ کاری نکل کر دبئی جانے کا خدشہ ہے۔ ذرائع ایف بی آر کے مطابق مختلف عدالتوں میں سپر ٹیکس کے 200 ارب کے مقدمات زیر التوا ہیں۔ سال 2022 میں عام آدمی کو ٹیکس سے بچانے کے لیے بڑی صنعتوں پر ٹیکس لگایا گیا...
پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے تمام پہلوؤں پر گفتگو کی گئی اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ دوطرفہ تعاون کے تمام شعبوں میں دونوں ممالک اپنے برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط کریں گے۔ یہ بھی پڑھیے: آپریشن بُنیان مَرصُوص:سعودی عرب کا پاکستان اور بھارتی وزرائے خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ اس سے قبل سعودی عرب کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور عادل الجبیر نے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کو فون کرکے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی مفاہمت کا خیرمقدم کیا۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور بھارت فوری و مکمل...