2025-12-13@04:34:16 GMT
تلاش کی گنتی: 142

«لوگ کیا»:

(نئی خبر)
    گینگ وار کمانڈر نے پولیس اہلکار سے بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہم چاہتے ہیں اب آپ بھی ڈیوٹی کرو، اب پورے شہر میں کارروائی کروں گا، دیکھو تم اب، بہت آرام کرلیا آپ لوگوں نے، پولیس اہلکار نے جواب دیا کہ اب ہم بھی آرام سے نہیں ہیں، ہم تیار بیٹھے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گینگ وار کمانڈر نے پولیس کو دھمکیاں دیتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں اتنے لوگ ماروں گا کہ مجبور ہو جاؤ گے۔ پولیس اہل کار اور گینگ وار کمانڈر وصی اللہ لاکھو کے درمیان ہونے والی گفتگو کی ریکارڈنگ منظرعام پر آگئی ہے، جس میں گینگ وار کمانڈر وصی اللہ لاکھو نے کہا کہ چھالیہ کا دو نمبر کام کریں گے اور پیسے...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ جو لوگ عمران خان سے ملنا چاہتے ہیں انہیں نہیں ملنے دیا جارہا، مرضی کے لوگوں کی ملاقاتیں کروائی جارہی ہیں۔ راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہاکہ جیل میں ملاقات کا دن ہونے کے باوجود عمران سے بہنوں کی ملاقات نہیں ہونے دی گئی، جبکہ بشریٰ بی بی سے ان کی خاندان کی ملاقات کرائی گئی۔ یہ بھی پڑھیں بابر اعوان کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت ملنے پر پی ٹی آئی کا جیل عملے سے تنازع انہوں نے کہاکہ ہمیں ڈھائی گھنٹے تک جیل میں بٹھا کر رکھا گیا لیکن تینوں بہنوں...
    سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری کا کہنا ہے کہ رمضان ٹرانسمیشنز سے قبل لوگ عبادت پر زیادہ توجہ دیتے تھے۔ بشریٰ انصاری نے ڈیلی وی لاگنگ کرتے ہوئے رمضان کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔اداکارہ نے کہا کہ آج کل رمضان میں رونقیں لگی ہوئی ہیں، ہر گھر میں کھانے پکائے جارہے ہیں، سحری اور افطاری کا اہتمام کیا جارہا ہے اور ہر چینل پر کچھ نا کچھ سکھایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کل رمضان رونقی ہوگئے ہیں، پہلے کے رمضان ایسے نہیں تھے، شاید وہ وقت اچھا بھی تھا، اب میں بھی رمضان ٹرانسمیشن میں جاتی ہوں، رمضان ٹرانسمیشن دیکھ کر روزے کا وقت گزر جاتا ہے۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ جب ہم رمضان ٹرانسمیشن...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ آئی این پی) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ ہم نے دہشتگردی کا خاتمہ کیا۔ پی ٹی آئی دور میں دہشتگردوں کو پھر افغانستان سے یہاں لاکر بسایا گیا۔ ذرائع کے مطابق پارلیمانی کمیٹی کے ان کیمرا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع نے اجلاس میں شرکت نہ کرنے پر پی ٹی آئی پر کڑی تنقید کی۔ ان کا کہنا تھا کہ آج کے دن بھی اپوزیشن نے ریاست کی بجائے ایک شخص کو ترجیح دی۔ عوام کو ان کا اصل چہرہ دیکھنا چاہئے۔ ہم نے سابق دور حکومت میں دہشتگردی کا مکمل خاتمہ کیا۔ پی ٹی آئی کے دور میں پھر افغانستان سے دہشتگردوں کو لاکر یہاں بسایا گیا۔ ان...
    سپریم کورٹ نے کرسچن کمیونٹی کے ساتھ امتیازی سلوک کے خلاف درخواست رجسٹرار آفس کے اعتراضات برقرار رکھتے ہوئے خارج کر دی۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت عدالت نے درخواست گزار خاتون وکیل کے رویے پر برہمی کا اظہار کیا۔ جسٹس امین الدین خان نے ریمارکس دیے کہ “آپ کو عدالت کے سامنے پیش ہونے کا طریقہ کار نہیں آتا، کیا آپ اس سپریم کورٹ کی ایڈووکیٹ ہیں؟” جس پر وکیل نے جواب دیا، “میں ایڈووکیٹ ہائیکورٹ اور اس کیس میں درخواست گزار ہوں۔”جسٹس امین الدین خان نے ریمارکس دیے کہ “اتنے سینئر وکلاء پیش ہوئے ہیں، کسی نے آواز اتنی اونچی کی ہے؟” درخواست گزار...
    وزیراعلیٰ بلوچستان اور ڈی جی آئی ایس پی آر کی جمعہ کی مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران لاپتہ افراد کی بازگشت بھی سنائی دی۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے درست کہا کہ دنیا کے دیگر حصوں میں بھی ایسے لوگ لاپتہ ہو رہے ہیں۔ تاہم اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنے کے لیے پاکستان کو بہت زیادہ ہائی لائٹ کیا جاتا ہے۔ حالانکہ یہاں ایسے کیسز کی تعداد دنیا کے دیگر ممالک کے مقابلے میں بہت ہی کم ہے کیونکہ آفیشل ریکارڈ کے مطابق 90فیصد کیسز ٹریس آؤٹ ہوچکے ہیں۔ قارئین کے لیے یہاں ہم لاپتہ افراد کی ریکارڈ شدہ تخمینی تعداد دکھاتے ہیں جن سے واضح ہوتا ہے کہ پاکستان میں ایسے کیسز کی تعداد آٹے میں نمک کے برابر ہے۔ حالانکہ...
    آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
    اسلام آباد: رہنما مسلم لیگ (ن) افنان اللہ خان کا کہنا ہے کہ بات یہ ہے کہ وڈیو موجود ہے اگر آپ کہیں گے تو میں دکھا بھی دوں گا جس میں عمران خان صاحب فرما رہے ہیں کہ 40 ہزار لوگ وہاں پر ہمارے ہیں، ان کو ہم واپس نہ لائیں تو کیا کریں، 40 لاکھ عوام یہاں پہ ہمارے پاس بیٹھے ہوئے ہیں، ہم 40 ہزار بندہ وہاں نہیں چھوڑ سکتے، یہ ہے ان کی دلیل، جس کی وجہ سے وہاں سے لے کہ آ کہ، یہاں پر انھوں نے اسے امپورٹ کیا، پورے پاکستان کے حالات خراب کیے۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ آپ کا لگایا...
    زرتاج گل— فائل فوٹو تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل نے کہا ہے کہ اگر آپ غلط نہ ہوتے تو خٹک جیسے لوگ آپ کے وزیر نہ ہوتے۔راولپنڈی میں اے ٹی سی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زرتاج گل نے کہا کہ حالات بہت خراب ہیں جعفر ایکسپریس کا واقعہ ہوا ہے، ہم ہمیشہ کہتے ہیں کہ ہم اپنی فورسز کے ساتھ کھڑے ہیں۔زرتاج گل نے کہا کہ دہشت گردی ایک ایسا مسئلہ ہے جو پاکستان پر مسلط کیا گیا، کسی ایک وفاقی وزیر کو بھی نہیں پتا اس کے محکمے میں کیا ہو رہا ہے۔ پیکا بل کو لانے کا مقصد سوشل میڈیا کا گلا دبانا ہے، زرتاج گل زرتاج گل نے کہا کہ پیکا ترمیمی بل...
    رمضان المبارک کے دوران دنیا بھر میں سحری اور افطاری کے دسترخوان میں کون سے پکوان تیار کیے جاتے ہیں؟ اس کیلیے ہر ملک کے باشندے اپنی تہذیب اور روایات کے مطابق اپنے دسترخوان سجاتے ہیں۔ماہ رمضان میں سحری و افطاری کیلئے دنیا بھر میں خصوصی اہتمام کیا جاتا یے، تاہم کن ممالک میں افطاری کیلئے کیا کیا پکوان پسند کیے جاتے ہیں؟اس حوالے سے ایک رپورٹ مرتب کی ہے جسے قارئین کیلئے شائع کیا جارہا ہے, اگرچہ کھجور، پھل اور جوس جیسے کچھ کھانے ہر جگہ افطار کے دسترخوان کے لیے لازمی سمجھے جاتے ہیں، لیکن دنیا بھر میں افطار کے لیے کچھ علاقائی اور روایتی کھانوں کا اہتمام کیا جاتا ہے مصر :محشی ورق العنب یعنی انگور کی...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ دنیا بھر کی ٹیمیں پاکستان میں کھیل رہی ہیں، لیکن بھارت نے انکار کردیا، غیر ملکی ٹیموں انگلینڈ اور آسٹریلیا کو پاکستان میں کھیلتا دیکھ کر دل خوش ہوگیا۔ پاکستان میں کھیلوں کے عالمی مقابلوں کی بحالی پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے لاہور میں یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  یاد رکھیں کہ دہشت گرد کا کوئی مذہب نہیں ہوتا، 2013ء سے 2017ء کے دوران ملک میں امن قائم تھا، ایک حکومت نے فیصلہ کیا کہ طالبان اچھے لوگ ہیں انہیں واپس لاؤ۔ دہشتگردوں کو واپس لاکر ملک کے امن کو داؤ پر لگایا...
    وفاقی وزیر اطلاعات کا لاہور میں تقریب سے خطاب میں کہنا تھا کہ دہشتگرد برے لوگ ہیں اب انہیں جڑ سے اکھاڑ کر پھینکیں گے، دہشتگردوں نے چھوٹے بچوں کو شہید کیا تو وہ کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ سرحد پار اقلیتوں کیساتھ امتیازی سلوک کیا جاتا ہے اس لئے دو قومی نظریے کی جتنی ضرورت آج ہے اتنی پہلے کبھی نہیں ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ ماضی میں دہشت گردوں کو واپس لاکر ملک کے امن کو داو پر لگایا گیا، یہ عناصر ملک کے امن کو عدم استحکام سے دوچار کرنا چاہتے ہیں۔ لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و...
    سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے عوام صوبائی حکومت سے مایوس ہوچکے ہیں، عام انتخابات میں لوگ اندھے بہرے ہوگئے تھے۔ عام انتخابات کے بعد منظر نامے سے غائب ہو جانے والے پرویز خٹک قریباً ایک سال بعد سامنے آئے ہیں اور نوشہرہ میں جلسہ عام سے خطاب کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں پرویز خٹک کا پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز  سے کوئی تعلق نہیں، چیئرمین میں ہوں، محمود خان پرویز خٹک نے کہاکہ نوشہرہ کے عوام نے ہمارے ساتھ نہیں اپنے ساتھ زیادتی کی، میں نے اپنی پوری زندگی سیاست میں تباہ کردی ہے۔ تحریک انصاف والے سب سے زیادہ جھوٹ بولتے ہیں، آج سے ان کے خلاف جہاد شروع کررہا ہوں۔ پاکستان کا سب سے...
    آٹھ فروری کو تحریک انصاف نے بطور یوم سیاہ منایا تھا۔ ویسے تو تحریک انصاف پورے ملک میں احتجاج کرنے میں بری طرح ناکام رہی۔ تاہم صوابی میں جلسہ ہوا۔ آج کل جلسوں کی تصاویر اور ویڈیوز سے جلسوں کی کامیابی اور ناکامی کا اندازہ کرنا مشکل ہوتا ہے۔ رات کی ویڈیوز لائٹ سب چھپا دیتی ہیں۔ اس لیے سب جلسے ہی اچھے لگتے ہیں۔ اسی لیے رات کا انتظار بھی کیا جاتا ہے۔ دن کے جلسے اسی لیے ختم ہو گئے ہیں۔ بہر حال فروری میں دو جلسے ہوئے ہیں۔ تحریک انصاف نے اپنے گڑھ صوابی میں جلسہ کیا ہے۔ جب کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے بھی اپنے گڑھ نارووال میں جلسہ کیا ہے۔ ہم کسی حد تک...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آئینی بنچ میں ملٹری کورٹ میں سویلینز کے ٹرائلز سے متعلق انٹراکورٹ اپیلوں پر سماعت کے دوران جسٹس مسرت ہلالی نے کہاکہ 5ہزار سے زیادہ لوگ گرفتار ہوئے،103کو فوجی تحویل میں بھیجا گیا،کیا ان پر بھی وہی چارجز آئے جو فوجی تحویل والوں پر آئے؟ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ملٹری کورٹ میں سویلینز کے ٹرائلز سے متعلق انٹراکورٹ اپیلوں پر سماعت ہوئی، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7رکنی بنچ نے سماعت کی،بانی پی ٹی آئی کے وکیل عزیر بھنڈاری  نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ ٹوون ڈی آئین کے آرٹیکل 8کی ذیلی شق 3اے میں آتا ہے تو ایف بی علی کیس ختم کرنا پڑے گا، جسٹس جمال مندوخیل...
    لاہور: سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ بات یہ ہے کہ جب یہ لوگ اپوائنٹ ہوئے ہیں تو ان لوگوں کو شاید اس لیے اپوائنٹ کیا گیا ہوکہ اسٹیبلشمنٹ سے کوئی بات ہی کرلیں اور معاملات کو آگے بہتر کرنے کی کوشش کر لیں کیونکہ اس کے علاوہ ان کی اپوائنٹمنٹ کی کوئی اور لاجک سمجھ نہیں آتی ہے، کیونکہ یہ سارے پی ٹی آئی میں 9مئی کے بعد آئے ہیں، ان کا توکوئی تعلق ہی نہیں ہے تحریک انصاف سے.  ایکسپریس نیوز کے پروگرام اسٹیٹ کرافٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ جب سے لوگ آئے ہیں ان کے اوپر بھی کوئی کارروائی نہیں ہوئی ہے، آپ کے سامنے ہے کہ جیسے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)انٹرنیٹ کے اس دور میں، جہاں فاصلے سمٹ گئے ہیں اور سرحدیں صرف نقشوں میں رہ گئی ہیں، وہیں کچھ لوگ اس ’ڈیجیٹل محبت‘ کو حقیقت میں بدلنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ایسی ہی ایک کہانی حال ہی میں سامنے آئی، جس نے پاکستان اور امریکہ دونوں ممالک میں توجہ حاصل کی۔ لیکن یہ محبت رومانوی انجام کو پہنچنے کے بجائے دنیا بھر میں مزاق بن گئی۔ اونیجا اینڈریو رابنسن، جو نیویارک کی 33 سالہ خاتون اور دو بچوں کی ماں ہیں، نے آن لائن ایک 19 سالہ پاکستانی نوجوان ندال میمن سے دوستی کی۔ یہ دوستی جلد ہی محبت میں بدل گئی، اور اونیجا نے فیصلہ کیا کہ وہ ندال سے شادی کرنے کے لیے پاکستان کا...
    عمران خان کے پاس مخصوص 8، 10لوگ جاتے ہیں، وہی چپاتیاں پکا رہے ہیں، شیر افضل مروت WhatsAppFacebookTwitter 0 15 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے پاس مخصوص 8، 10لوگ جاتے ہیں، وہی چپاتیاں پکا رہے ہیں، بانی کے کان بھرتے ہیں، کسی کو وزارت، کسی کو ریجنل صدور بناتے ہیں اور کسی کو گراتے ہیں، کے پی کی پوری کابینہ اور پی ٹی آئی عہدیدار ان لوگوں کے ہاتھوں ذہنی مریض بن چکے ہیں، یہ لوگ انہیں بلیک میل کرتے ہیں کام نہ کریں تو بانی سے شکایت لگاتے ہیں۔ شیر افضل مروت کہا ہے کہ کمپنی نے...
    اسلام آباد:رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے پاس مخصوص 8، 10لوگ جاتے ہیں، وہی چپاتیاں پکا رہے ہیں، بانی کے کان بھرتے ہیں، کسی کو وزارت، کسی کو ریجنل صدور بناتے ہیں اور کسی کو گراتے ہیں، کے پی کی پوری کابینہ اور پی ٹی آئی عہدیدار ان لوگوں کے ہاتھوں ذہنی مریض بن چکے ہیں، یہ لوگ انہیں بلیک میل کرتے ہیں کام نہ کریں تو بانی سے شکایت لگاتے ہیں۔ نجی ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے شیر افضل مروت کہا ہے کہ کمپنی نے ہمارا ستیا ناس کیا ہوا ہے، سلمان اکرم راجا قبضہ مافیا کے ماؤتھ پیس ہیں، ہم آئین پاکستان کی بالادستی...
    ہم سب عملی، ذہنی، نفسیاتی اور قومی سطح پر لاقانونیت کے اتنے عادی ہوچکے ہیں کہ اگر کوئی اس کا راستہ روکنے کی کوشش کرے تو ہمیں وہ برا لگتا ہے، غلط لگتا ہے۔ ہم کسی سڑک پر جا رہے ہوں اور کسی کا سگنل توڑنے پرچالان ہوتے دیکھیں تو کہتے ہیں، اوہ بے چارے کا چالان ہوگیا یعنی ہم اس پر برہم نہیں ہوتے کہ اس نے قانون کی خلاف ورزی کی ہے ۔ معاملہ کچھ زیادہ سنگین ہوچکا ہے کہ ہم میں سے بہت سارے کسی کو سگنل توڑ تے دیکھیں تو کہتے ہیں، واہ، زبردست، کتنا بہادر ہے۔ مجرموں کو بہادرسمجھنا ، انہیں سراہنا ظاہر کرتا ہے کہ ہم ہیرو اور ولن کی بنیادی تعریفوں اور تصورات...
    جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن ہے‘ یہ نسبتاً سستا بھی ہے‘ مجھے ایک بار اس کے شہر ڈیل مونٹ (Dele Mont) جانے کا اتفاق ہوا‘ یہ جورا کا دارالحکومت ہے‘ شہر کے درمیان چوک ہے اور میں نے وہاں ایک عجیب منظر دیکھا‘ لوگ چوک میں کھڑے تھے اور ان کے درمیان ایک شخص کھڑا ہو کر تقریر کر رہا تھاجب کہ سائیڈز پر لوگ کھڑے ہو کر تماشا دیکھ رہے تھے‘ میں اسے مداری کا کھیل سمجھ کر رک گیا‘ درمیان میں کھڑا شخص تقریر کے بعد خاموش ہوا اور سامنے کھڑے لوگ آپس میں تقسیم ہو گئے۔  آدھے اس کے دائیں بازو کھڑے ہو گئے اور آدھے بائیں جانب‘ درمیان میں کھڑے...
    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ لوگ سوشل میڈیا پر بات کررہے تھے کہ اسٹیڈیمز نہیں بنیں گے، آج وہ لوگ ہارے اور ہم جیتیں ہیں۔ کراچی کے نیشنل سٹیڈیم کی تعمیر نو میں حصہ لینے والے مزدوروں کے اعزاز میں خصوصی تقریب ہوئی جس میں ورکرز کا ریڈ کارپٹ استقبال کیا گیا۔ چیئرمین پی سی بی کی جانب سے 700 سے زائد ورکرز کے اعزاز میں خصوصی طعام کا اہتمام کیا گیا۔ انہوں نے دن رات محنت کر کے اسٹیڈیم کا کام مکمل کرنے پر مزدوروں کو خراج تحسین پیش کیا۔ محسن نقوی نے مزدوروں کے ساتھ فرداً فرداً ملاقات کی اور ان سے بات چیت کی۔ چئیرمین پی سی بی نے مزدوروں...
    اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ میں وکلاء کے پیش نہ ہونے پر ملٹری ٹرائل کیس کی سماعت آج تک ملتوی کردی گئی۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سات رکنی آئینی بنچ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف انٹراکورٹ اپیل پر پیرکے روز سماعت کی۔ سماعت شروع ہوئی تو سلمان اکرم راجہ کے معاون وکیل رانا وقار نے عدالت کو بتایا کہ سلمان اکرم راجہ ٹریفک کے سبب عدالت نہیں پہنچ سکے، سپریم کورٹ آنے کیلئے صرف ایک ہی راستہ مارگلہ روڈ والا کھلا ہے۔ اس پر جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ خواجہ حارث پہنچ گئے، باقی لوگ بھی پہنچ گئے ہیں۔ سلمان اکرم راجہ آدھا گھنٹہ پہلے نکل آتے تو وہ اس وقت یہاں...
    اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/صباح نیوز) اسلام آباد میں وکلا کے احتجاج کے پیش نظر راستوں کی بندش کی وجہ سے عدالت عظمیٰکے آئینی بینچ نے ملٹری کورٹس کیس کی سماعت آج (منگل) تک ملتوی کردی۔ عدالت عظمیٰ میں جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں7 رکنی آئینی بینچ نے سماعت شروع کی، تو معاون وکیل رانا وقار نے آگاہ کیا کہ عدالت عظمیٰ آنے کے لیے صرف مارگلہ روڈ والا ایک ہی راستہ کھلا ہوا ہے، سلمان اکرم راجا ٹریفک میں پھنسنے کے سبب نہیں پہنچ سکے۔ جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا کہ خواجہ حارث صاحب اور باقی لوگ بھی پہنچ گئے، آپ بھی تو آ گئے ہیں، اگر آدھا گھنٹہ پہلے نکل آتے اس وقت سپریم کورٹ ہوتے۔...
    کندھکوٹ(نمائندہ جسارت)خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں بالخصوص پارا چنار میں ہونے والے قتل عام کے خلاف قومی امن کمیٹی کے رہنمائوں ٹیپو خان بروہی، امان اللہ چنا، دین محمد شر، علی چھجن و دیگر نے ڈسٹرکٹ پریس کلب کے سامنے رہنمائوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کی حکومت ہے لیکن بے امنی رکنے کا نام نہیں لے رہی۔ آئے روز کسی نہ کسی کو سرعام قتل کیا جاتا ہے۔ پورا صوبہ بے امنی کی آگ میں جل رہا ہے لیکن وزیراعلیٰ کے پی کے کو عوام کی فکر تک نہیں ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پارا چنار کے لوگ فرقہ وارانہ فساد کی لپیٹ میں زندگی بسر کر رہے ہیں۔ ناحق قتل ہونے کے...
    آزمائش کے مختلف مواقع پر اگر ہم عمل سے یہ ثبوت بہم پہنچادیں کہ ہماری زندگی کسی خاص گروہ یا جماعت یا کسی قوم کے فائدے کے لیے نہیں ہے بلکہ حق کے نصب العین کے لیے ہے تو ذہنوں کو فتح کرلینے میں کوئی دشواری نہ ہوگی۔ حقیقت یہ ہے کہ ابھی تک ہمارے ساتھ بے شمار عصبتیں چمٹی ہوئی ہیں اور ان کا ایک اچھا خاصا موٹا خول خود ہمارے گرد لپٹا ہوا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہم لوگ خود اپنی دعوت کی راہ کی پہلی اور سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔ یہ خول ہمیں جتنا جلد ممکن ہو اتار دینا چاہیے اور حق کو بالکل بے نقاب کر کے لوگوں کے سامنے لانا چاہیے تا کہ...
    سپریم کورٹ میں ایسے لوگ ہیں جو اسٹیبلشمنٹ کا ساتھ دے رہے ہیں،حامد خان کا الزام WhatsAppFacebookTwitter 0 1 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حامد خان نے کہا ہ کہ سپریم کورٹ میں چند ایسے لوگ ہیں جو اسٹیبلشمنٹ کا ساتھ دے رہے ہیں، چیف جسٹس نے عہدہ قبول کر کے ہمیں بہت مایوس کیا، ہمارے چیف جسٹس منصور علی شاہ ہیں۔لاہور ہائی کورٹ بار میں وکلا نمائندہ کنونشن کا انعقاد کیا گیا، کنونشن 26 ویں ترمیم کے عدلیہ پر اثرات کے عنوان سے منعقد کیا گیاکنونشن میں سینٹر حامد خان ، ہائی کورٹ بار کے صدر اسد منظور بٹ ، لاہور بار کے صدر مبشر رحمان شریک ہوئے۔ ،...
    راولپنڈی(آن لائن)پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز نے سپریم کورٹ ججز کے حوالے سے بڑا دعویٰ کیا ہے۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ سپریم کورٹ میں 12 ججز لیے جا رہے ہیں، ایسا ماحول بنایا جارہا ہے کہ عدالتوں میں اپنی پسند کے لوگ رکھے جائیں۔انہوں نے کہا کہ ایسا اس لیے کیا جا رہا ہے تاکہ نہ پاکستان تحریک انصاف کو اور نہ عمران خان کو انصاف مل سکے۔شبلی فراز کا کہنا تھا کہ 8فروری کے احتجاج کے حوالے سے رہنماؤں کو ہدایات دے دی گئی ہیں۔ القادر ٹرسٹ کیس کے فیصلے سے ظاہر ہوتا ہے کہایک خاص ایجنڈے کے تحت سزائیں دی جارہی ہیں۔پی ٹی آئی رہنما نے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 29 جنوری 2025ء) ایک تازہ رائے عامہ کے جائزے سے پتہ چلا ہے کہ گرین لینڈ کے 85 فیصد باشندے امریکہ میں شامل ہونے کی مخالفت کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اصرار کیا تھا کہ گرین لینڈ کے لوگ یہی چاہتے ہیں، جس کے بعد یہ پول کیا گیا۔ پولسٹر ویرین کے ایک سروے، جسے ڈنمارک کے اخبار برلنگسک نے کمیشن کیا تھا، کے مطابق صرف چھ فیصد گرین لینڈ کے باشندے امریکہ کا حصہ بننے کے حق میں ہیں، جب کہ نو فیصد افراد غیر فیصلہ کن ہیں۔ گرین لینڈ: ٹرمپ کی دھمکی پر جرمنی اور فرانس کی سخت تنقید اس ماہ کے اوائل میں امریکی...
    کراچی : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے تاجروں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ آپ مذاق کیا کریں لیکن ان کیساتھ جوبرداشت کرسکیں کیونکہ آپ لوگ مذاق کرتے ہیں دوسرے لوگ سیریز لے لیتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے تاجر برادری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج بزنس کمیونٹی کی تمام باتیں سنی ہیں، جہاں پوری دنیا کے لوگ آکر رہتے ہوں وہاں مسائل تو ہوں گے. کراچی پاکستان کاگروتھ انجن ہے اور پورے پاکستان کو چلاتا ہے.وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ مجھے حال ہی میں پتہ چلا کہ تاجر مذاق کرتے ہیں. مذاق ان لوگوں کے ساتھ کیا کریں جو برادشت کرسکیں اور جو مذاق برداشت نہیں کرسکتے وہ کسی اورڈائریکشن...
    ضلع کرم میں چار ماہ بعد بھی مین شاہراہ کھل نہ سکی، جس کے باعث ادویات، ایندھن اور اشیائے ضروریہ کی قلت پیدا ہونے سے شہری پریشان ہیں۔ پیٹرول کی قلت کے باعث لوگ میلوں پیدل چلنے پر مجبور ہیں۔ پارا چنار کے قبائل میں لواحقین نے میت کے ساتھ پندرہ کلومیٹر کا فاصلہ پیدل طے کیا اور میت کو اسپتال سے گھر پہنچایا۔ ترجمان صوبائی حکومت بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ راستے محفوظ بنانے کے لیےاقدامات کے جا رہے ہیں، امن معاہدے کے تحت علاقے میں بنکرز مسمار کیے جارہے ہیں۔ ممبر صوبائی اسمبلی علی ہادی عرفانی نے حکومت سے معاہدے کی خلاف ورزی کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
     محمد شہباز صدیقی، پاکستان میں Riches to Rags کی عملی مثال ہیں۔ بہت معمولی شروعات کے باوجود ، صبر، محنت ، سیکھنے کی لگن کے ساتھ ایک کامیاب کاروباری فرد بنے ہیں۔ ای کامرس کے ایک پلیٹ فارم کے سی ای او ہیں۔ آن لائن کمائی کے لیے درکار مختلف مہارتوں کی تربیت اور بزنس ٹو بزنس مشاورت بھی دیتے ہیں۔ چین کے ای کامرس کے ایک بڑے گروپ علی بابا کے پاکستان میں کاروباری شراکت دار ہیں۔ سوال: زندگی کی شروعات کیسے ہوئی۔ جواب۔ شروعات تو بہت ہی معمولی تھیں۔ میں کوئی زیادہ پڑھا لکھا نہیں ہوں۔ نہ ہی میرے والد صاحب یا بھائی پڑھے لکھے تھے۔ایک گاؤں میں رہتے تھے۔ روزگار کی وجہ سے سیالکوٹ کے قصبے سمبڑیا...
    کیا منظر ہوتا ہے جب کوئی شخص جتن کرکے کسی باہر ملک کو جاتا ہے۔وہ آنکھوں میں بہت سارے خواب اور دل میں بے شمار امیدیں سجا کر اپنے پیاروں سے رخصت ہوتا ہے اور اس کے لواحقین انھیں ہزاروں امیدوں سے رخصت کرتے ہیں۔ اور پھر خبر آتی ہے کہ ان کے پیارے کسی لانچ میں ڈوب گئے، کسی کنٹینر میں دم گھٹ کرمرگئے، کسی کان میں دب گئے یا جیلوں میں سڑ رہے ہیں۔اور جو بچ جاتے ہیں وہ تپتی ریت یا کان یا کارخانے میں جل رہے ہیں یا عدم پتہ ہوگئے،یا آٹھویں سمندر میں غرق ہوگئے ہیں، چھٹی نہ کوئی سندیس جانے وہ کونسا دیس جہاں تم چلے گئے اک آہ بھری ہوگی،میں نے نہ سنی...
    یہ کہانی وفا، قربانی اور امید کی ہے، مگر آج بھی انصاف کی منتظر ہے۔ پاکستان کی تاریخ میں ایسے بے شمار المیے دفن ہیں جو وقت گزرنے کے ساتھ ماضی کا حصہ بن گئے، مگر کچھ کہانیاں ایسی بھی ہیں جو وقت کے دھارے میں بہنے کے باوجود اپنی تکمیل کے لیے زندہ رہتی ہیں۔ پاکستان کی کہانی بھی ایسی ہی ایک کہانی ہے، جس کا ایک اہم باب آج بھی مکمل ہونے کا منتظر ہے۔ یہ باب بنگلا دیش میں محصور پاکستانیوں کا ہے، وہ لوگ جنہوں نے پاکستان کی سالمیت کے لیے اپنی جان، مال، عزت اور سب کچھ قربان کر دیا، مگر بدقسمتی سے آج بھی وہ انصاف کی دہلیز پر کھڑے ہیں۔ ان کی داستان...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکرٹری جنرل اور جی ڈی اے کے سیکرٹری اطلاعات سردار عبدالرحیم نے کہا ہے کہ سندھ کی امن و امان کی صورتحال انتہائی خراب ہو نے کی وجہ سے لوگ راتیں جاگ گزارنے پر مجبور ہیں اور اب تو دن مین بھی اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں اضافہ ہو گیا، حکومت کنٹرول کرنے میں مکمل ناکام ہوچکی،سندھ میں اغوا برائے تاوان ایک صنعت بن گئی ہے ، صحافی سمیت کئی لوگ ڈاکوؤں کے قبضے میں ہیں، جن کو ڈاکو تشدد کرتے ہوئے دیدہ دلیری سے وڈیو وائرل کر رہیں ہے مگر کرپٹ اور نااہل حکومت خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک بیان میں کیا۔...
    اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) فوجی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل کے خلاف انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت کے دوران جج آئینی بینچ نے کہا کہ 9 مئی کے روز کیسے لوگ بغیر ہتھیاروں کے کور کمانڈر ہائوس پہنچ گئے؟۔ لوگوں کا کورکمانڈر ہائوس کے اندر جانا سکیورٹی کی ناکامی ہے۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے سات رکنی آئینی بینچ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کی۔ جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس مسرت ہلالی، جسثس نعیم اختر افغان اور جسٹس شاہد بلال حسن بھی بینچ کا حصہ ہیں۔ وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے گزشہ کئی روز...
    معیشت میں سیاحت کی صنعت کا نمایاں حصہ ہے۔دنیا کے بےشترممالک سیاحت کی صنعت کے فروغ کے لئے ٹھوس اور عملی اقدامات اٹھارہے ہیں اور سیاحت کے فروغ کےلئے کوشاں ہیں جس سے وہ زرمبادلہ کمارہے ہیں۔وطن عزیز پاکستان سیاحت کےلئے بہترین ہے لیکن حکومتی سطح پر سیاحت کےلئے عملی طور پر گرم جوشی ناگزیرہے ۔ صوبہ پنجاب ، سندھ، بلوچستان، خیبرپختون خوا ، گلگت بلتستان اور کشمیراپنی منفرد ثقافت، طرز معاشرت ، حسن وجمال، تہذیب وتمد ن کے باعث سیاحت کے لئے پرکشش ہیں۔ پاکستان سیاحت سے بہت زیادہ کماسکتا ہے۔مستوج کے بعدہرچین کے لئے محو سفر ہوگئے ۔یہ وادی لاسپور ہے جوکہ آنشٹ سے سور تک علاقے پر مشتمل ہے۔وادی لاسپور بھی قابل دید ہے ۔سرسبز وشاداب علاقہ...