2025-11-04@11:29:54 GMT
تلاش کی گنتی: 120

«میڈیکل ا فیسر»:

(نئی خبر)
    لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13فروری 2025ء)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کا کہنا ہے کہ خواتین یونیورسٹیوں میں مرد پروفیسرز ٹیچرز کوہٹانے فیصلہ کرلیا گیا ہے، یونیورسٹیوں میں ہراساں کرنے والوں کوسخت سزائیں ہوں گی، خواتین کو ہراسگی کا نشانہ بنانے کے حوالے سے ملنی والی شکایات کے بعد اس اقدام کا فیصلہ کیاگیا ہے،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ خواتین کو بلیک میلنگ سے بچانے کیلئے پیپرز بنانے اور ان کی چیکنگ کا نظام تبدیل کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کارکردگی کی بنیاد پر سزا اور جزا کا فیصلہ کیا جائے گا۔ پیپرز لینے اور چیکنگ کا سسٹم تبدیل کرنے کیلئے تمام یونیورسٹی انتظامیہ کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ وائس چانسلرز اور پروفیسرز کی کارکردگی...
     پرائیویٹ میڈیکل کالجز میں داخلےکیلئے دوسری سلیکشن لسٹ جاری کر دی گئی۔پنجاب کے32پرائیویٹ میڈیکل کالجز میں داخلوں کی دوسری سلیکشن لسٹ جاری ہو گئی،یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے سلیکشن لسٹ اپنی ویب سائٹ پر جاری کردی، دوسری سلیکشن لسٹ ایم بی بی ایس کی 1744 خالی سیٹوں کیلئے لگائی گئی ۔دوسری لسٹ میں ایم بی بی ایس کے کم از کم میرٹ میں 4.17 فیصد کمی رہی،سہارا میڈیکل کالج نارووال کا میرٹ سب سے کم 75.5682 فیصد رہا، العلیم میڈیکل کالج لاہور کا میرٹ سب سے زیادہ 91.3515 فیصد رہا ۔لاہور میں کم سے کم میرٹ عذرا ناہید میڈیکل کالج کا 77.2470 فیصد رہا ،نئے داخل ہونے والے امیدواروں کیلئے فیس جمع کروانے اور جوائننگ کی آخری تاریخ 17 فروری...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹرفاروق ستار نے میڈیکل جامعات میں داخلوں کیلیے ڈومیسائل کی شرط ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔ منگل کو پریس کانفرنس میںفاروق ستار نے کہا کہ انٹر بورڈ میں صرف 30 فیصد بچے پاس ہوئے ہیں، داخلہ پالیسی میں ہمارے بچوں کو ڈومیسائل کی مار ماری جا رہی ہے، 50 فیصد سیٹیں اندرون سندھ اور دیگر علاقوں کے طلبہ کو دی جا رہی ہیں حالانکہ ان سیٹوں پر صرف کراچی کے بچوں کا 90 فیصد حق ہے۔
    پریس کانفرنس میں سینئر رہنما فاروق ستار نے کہا کہ انٹر بورڈ میں صرف 30 فیصد بچے پاس ہوئے ہیں، داخلہ پالیسی میں ہمارے بچوں کو ڈومیسائل کی مار ماری جا رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے میڈیکل کالجز و جامعات میں داخلوں کیلئے ڈومیسائل ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ منگل کو مرکز بہادرآباد کراچی میں پریس کانفرنس میں فاروق ستار نے کہا کہ انٹر بورڈ میں صرف 30 فیصد بچے پاس ہوئے ہیں، داخلہ پالیسی میں ہمارے بچوں کو ڈومیسائل کی مار ماری جا رہی ہے۔ ایم کیو ایم رہنما کا کہنا تھا کہ 50 فیصد سیٹیں اندرونِ سندھ اور دیگر علاقوں کے طلبا کو دی جا رہی...
    کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران رہنما ایم کیو ایم پاکستان کا کہنا تھا کہ پہلے ہمارا یہ رونا تھا کہ کوٹہ سسٹم سندھ کے شہری علاقوں میں رہنے والوں پر روزگار کے دروازے بند کرتا ہے، تاہم اب سندھ حکومت کی پالیسیوں کے سبب پروفیشنل تعلیمی اداروں میں داخلہ لینا بھی مشکل ہوگیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کراچی میں پروفیشنل تعلیمی اداروں میں داخلے کے لیے ڈومیسائل کی شرط ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ رہنما ایم کیو ایم پاکستان کا کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران کہنا تھا کہ سندھ کے شہری علاقوں کے بچوں کے مستقبل اور میرٹ کا قتل عام کیا جا رہا ہے۔ ان کا کوٹہ...
    فاروق ستار—فائل فوٹو ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے میڈیکل جامعات میں داخلوں کے لیے ڈومیسائل ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ انٹر بورڈ میں صرف 30 فیصد بچے پاس ہوئے ہیں، داخلہ پالیسی میں ہمارے بچوں کو ڈومیسائل کی مار ماری جا رہی ہے۔ایم کیو ایم رہنما کا کہنا ہے کہ 50 فیصد سیٹیں اندرونِ سندھ اور دیگر علاقوں کے طلباء کو دی جا رہی ہیں، حالانکہ ان سیٹوں پر صرف کراچی کے بچوں کا 90 فیصد حق ہے۔ ایم کیو ایم پاکستان میں اختلافات، تنظیمی عہدوں کی تقسیم پر متعدد رہنما ناراضذرائع کا کہنا ہے کہ متعدد رہنماؤں کو ذمہ داری نہ ملنے پر کارکنان...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جنوری2025ء) وزیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار لاہور میں 915 بستروں پر مشتمل اسٹیٹ آف دی آرٹ نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ بنایا جا رہا ہے ۔وہ جمعہ کو یہاںسمپوزیم کے شرکاسے خطاب کر رہے تھے۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ نرسنگ شعبہ نظام صحت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ کینسر کے مریضوں کے علاج و معالجہ میں نرسنگ شعبہ کو بنیادی حیثیت حاصل ہے۔ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں عوام تک صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں۔پنجاب کی عوام کیلئے چیف منسٹرز چلڈرن ہارٹ سرجری...
    اسلام آباد: پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے ڈینٹل کورس کی معیاد 5 سال کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا، کونسل نے گزشتہ سال ڈینٹل کا کورس 4 سال کی بجائے 5 سال کرنے کا فیصلہ لاگو کیا تھا۔ جبکہ صدر پی ایم ڈی سی نے ڈین پمز اسپتال کی حیثیت سے رٹائرمنٹ کے بعد دوسری بار بھی ملازمت میں توسیع کرا لی۔ ذرائع وزارت صحت کے مطابق ڈینٹل سرجنز ایسوسی ایشن کے دباؤ پر کونسل نے اپنا فیصلہ واپس لے لیا جبکہ پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے پرائیویٹ میڈیکل کالجز کی فیکلٹی کی عمر کی حد مزید پانچ سال بڑھا دی۔ پی ایم اینڈ ڈی سی نے پرائیویٹ میڈیکل کالجز میں فکلٹی کی عمر کی حد...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2025ء) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں اہم اجلاس منعقدہوا۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے اجلاس کے دوران گورنمنٹ ٹی بی ہسپتال سرگودھا کو مکمل فعال کرنے کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا۔صوبائی وزیر نے کہاکہ گورنمنٹ ٹی بی ہسپتال سرگودھا کو مکمل فعال بنانا چاہتے ہیں۔ گورنمنٹ ٹی بی ہسپتال سرگودھا کو انتظامی طور پر گزشتہ سال جولائی میں محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کے حوالے کر دیا گیا تھا۔سرگودھا ٹیچنگ ہسپتال کی میڈیکل ایمرجنسی کو بھی گورنمنٹ ٹی بی ہسپتال سرگودھا میں فوری طور پر منتقل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔(جاری ہے)...
    پنجاب کے سرکاری میڈیکل کالجوں میں داخلوں کے لیے پہلی سلیکشن لسٹ جاری کر دی گئی ہے۔ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (یو ایچ ایس) کے ترجمان کے مطابق سرکاری میڈیکل کالجوں میں کم از کم میرٹ 94.3621 فیصد رہا۔ کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج لاہور کا میرٹ سب سے زیادہ 96.0727 فیصد رہا، لاہور کا میرٹ 95.609 فیصد تھا، جب کہ سروسز انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز لاہور کا میرٹ 95.2773 فیصد رہا۔ نشتر میڈیکل کالج ملتان کا میرٹ 95.1591 فیصد، راولپنڈی میڈیکل کالج کا میرٹ 94.8091 فیصد اور ایمیرالدین میڈیکل کالج لاہور کا میرٹ بھی 94.8091 فیصد رہا۔ فاطمہ جناح میڈیکل کالج لاہور کا میرٹ 94.7318 فیصد رہا۔ ترجمان نے بتایا کہ داخلہ حاصل کرنے والے امیدواروں کو اپنی کالج کی...
    : پنجاب کے سرکاری میڈیکل کالجز میں داخلوں کی پہلی سلیکشن لسٹ جاری کر دی گئی۔ایم بی بی ایس کی پہلی سلیکشن لسٹ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی ویب سائٹ پر جاری کردی گئی ، سر کا ر ی میڈیکل کالجز کیلئے کم سے کم میرٹ 94.3621 فیصد رہا، اوپن میرٹ سیٹوں پر کنگ ایڈورڈ میڈ یکل کالج لاہور کا میرٹ سب سے زیادہ 96.0727 فیصد رہا ،علامہ اقبال میڈیکل کالج لاہور کا میرٹ 95.6091 فیصد رہا ۔سروسز انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز لاہور کا میرٹ 95.2773 فیصد رہا ،نشتر میڈیکل کالج ملتان کا میرٹ 95.1591 فیصد رہا ،راولپنڈی میڈیکل کالج راولپنڈی کا میرٹ 94.8091 فیصد رہا، امیر الدین میڈیکل کالج لاہور کا میرٹ 94.8091 فیصد رہا ،فاطمہ جناح میڈیکل کالج...
    وائس چانسلر پروفیسر امجد سراج میمن نے امسال غزہ سے جناح یونیورسٹی آنے والے 25 فلسطینوں طالب علموں کو داخلے اور وظیفے دینے کا بھی اعلان کیا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کی جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے سالانہ کانووکیشن میں کامیاب ہونے والے 505 طالب علموں کو اسناد تفویض کر دی گئیں، جبکہ یونیورسٹی نے فلسطینی طالب علموں کی فیسں معاف اور انہیں وظیفے دینے کا بھی اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے چھٹے کاونوکیشن میں ایم بی بی ایس، بی ڈی ایس، ڈاکٹر آف فارمیسی، ماسٹر آف ہبلتھ، بیچلر آف سائنس نرسنگ سمیت مختلف شعبوں کے 505 فارغ التحصل طلبہ وطالبات کو گریجویٹس کی اسناد تفویض کی گئیں۔ تقریب میں بہترین ٹیچرز کو بھی ایوارڈز دئیے...
    کراچی: جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے سالانہ کانووکیشن میں کامیاب ہونے والے 505 طالب علموں کو اسناد تفویض کردی گئیں جبکہ  یونیورسٹی نے فلسطینی طالب علموں کی فیسں معاف اور انہیں وظیفے دینے کا بھی اعلان کردیا۔  ایکسپریس نیوز کے مطابق جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے چھٹے کاونوکیشن میں ایم بی بی ایس، بی ڈی ایس، ڈاکٹر آف فارمیسی، ماسٹر آف ہبلتھ، بیچلر آف سائنس نرسنگ سمیت مختلف شعبوں کے 505 فارغ التحصل طلبہ وطالبات کو گریجویٹس کی اسناد تفویض کی گئیں۔ تقریب میں بہترین ٹیچرز کو بھی ایوارڈز دئیے گئے۔ کاونوکیشن میں وائس چانسلر پروفیسر امجد سراج میمن، رجسٹرار ڈاکٹر اعظم خان سمیت تمام شعبوں کی فیکلٹی نے شرکت کی جبکہ کانووکیشن میں پہلی بار ڈاکٹر آف فزیکل تھراپی...
    ترجمان حکومت بلوچستان کا کہنا ہے کہ دہری تنخواہیں وصول کرنے والے 36 میڈیکل آفیسران، 29 لیڈی میڈیکل آفیسران اور 9 ڈینٹل سرجن کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان حکومت نے دہری تنخواہیں وصول کرنے والے 36 میڈیکل آفیسران، 29 لیڈی میڈیکل آفیسران اور 9 ڈینٹل سرجن کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ صوبائی وزیر بخت محمد کاکڑ نے ایک بیان میں کہا کہ محکمہ صحت نے بدعنوانی کے ثبوتوں کے ساتھ ڈاکٹروں کی فہرست جاری کر دی ہے۔ مالی بدعنوانی میں ملوث ڈاکٹروں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بدعنوان عناصر کو سزا دی جائے گی۔ بین الاقوامی اداروں سے کنٹریکٹ ڈاکٹروں کی تفصیلات طلب کی جا رہی ہیں۔...
    راولپنڈی (نیوزڈیسک)190 ملین پاؤنڈ کے ریفرنس میں سزا سنائے کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کو قیدی قرار دے کر قیدی نمبر الاٹ کر دیا ۔ جبکہ بشریٰ بی بی کا میڈیکل معائنہ جیل ہسپتال کے ڈاکٹر کر رہے ہیں، بشریٰ بی بی کا میڈیکل چیک اپ کے بعد بائیومیٹرک بھی کیا جائے گا۔ تمام قانونی تقاضے مکمل کرنے کے بعد بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو خواتین کی بیرکس میں منتقل کردیا جائے گا۔ واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بالترتیب 14 سال اور 7 سال کی سزائیں سنائی ہیں،...
    کوئٹہ(نمائندہ جسارت)بلوچستان حکومت نے دہری تنخواہ لینے والے 36 میڈیکل آفیسرز، 29 لیڈی میڈیکل آفیسرز، اور 9 ڈینٹل سرجنز کے خلاف کارروائی کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان حکومت نے دہری تنخواہیں لینے والے ڈاکٹروں کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان کر دیا۔جس کے تحت 36 میڈیکل آفیسرز، 29 لیڈی میڈیکل آفیسرز، اور 9 ڈینٹل سرجنز کے خلاف کارروائی کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے کہا کہ مالی بدعنوانی میں ملوث ڈاکٹروں کی فہرست جاری کر دی گئی ہے اور ان کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بدعنوان عناصر کو سزا دی جائے گی تاکہ صحت کے شعبے...
    اسلام آباد(آن لائن)نجی میڈیکل کالجزکی سالانہ فیس 18 لاکھ روپے مقرر کرنے کی سفارش کر دی،ذرائع کے مطابق پی ایم ڈی سی نے کمیٹی کی تجویز کردہ فیس اسٹرکچر کو منظوری کیلئے وزارت صحت کو ارسال کر دیا،نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی سربراہی میں قائم میڈیکل ایجوکیشن کمیٹی نے فیس اسٹرکچر کا از سر نوز جائزہ لینے کی ہدایت دی تھی، وزارت کی جانب سےمنظوری کی صورت میں ملک بھر کے نجی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز کے لئے یہ فیس مقرر کی جائے گی، ملک بھر کے 121 نجی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز کیلئے سالانہ بنیاد پر داخلہ فیس مقرر کی جائے گی،ملک بھر کے تمام پرائیویٹ میڈیکل کالجز سالانہ 3 لاکھ روے تک فیس فی طالبعلم وصول کر رہے...
    حکومت بلوچستان نے خلاف قانون ہڑتال اور اسپتالوں کی بندش میں ملوث ڈاکٹروں اور ماتحت اسٹاف کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔ صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے کہا ہے کہ حکومت نے ہڑتال اور اسپتالوں کی بندش میں شامل ڈاکٹروں، پیرا میڈیکس اور فارماسسٹ کے خلاف محکمانہ کارروائی شروع کردی ہے۔ یہ بھی پڑھیں بلوچستان: یونین قائدین کی گرفتاریوں کے خلاف ڈاکٹروں نے سروسز کا بائیکاٹ کردیا، مریضوں کو مشکلات انہوں نے کہاکہ 29 ڈاکٹروں اور فارماسسٹ کو شوکاز نوٹس جاری کردیے گئے ہیں۔ صوبائی وزیر نے کہاکہ میڈیکل افسران ڈاکٹر بہادر شاہ، ڈاکٹر کلیم اللہ، ڈاکٹر صبور کاکڑ، ڈاکٹر یاسر اچکزئی، ڈاکٹرمبارک خان، ڈاکٹر عبدالمالک کو شوکاز نوٹس جاری کردیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ فارماسسٹ میں اعجاز...
    (رپورٹ: نجم انوار)پاکستان میںادویات کی قیمتوں میں 200فیصد سے بھی زیادہ اضافہ کر دیا گیا ہے۔حکومت نے ادویہ ساز اداروں کو مریضوں کو لوٹنے کی کھلی چھٹی دے دی ہے۔ بچوں کی ادویات دودھ وٹامنز پر 18فیصد جی ایس ٹی و سیل ٹیکس عائد ،4 ہزار میڈیکل ڈیوائسز بشمول شوگر ٹیسٹ کرنے کی اسٹرپس پر بھی 65 سے 70فیصد ٹیکس امپورٹ پر لگا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اے ول انجکشن (Avil injection) کی قیمت432روپے سے سیدھی1500 کر دی گئی۔ اسی طرح ہائی نون کمپنی کی دل کے امراض کی دوا بائی فورج 360روپے سے بڑھ کر 450 روپے کی ہو گئی ہے۔ جسم میں بخار اور درد کی دوا ایری نیک کی قیمت 549روپے سے بڑھ کر 686 روپے...