2025-09-18@03:45:04 GMT
تلاش کی گنتی: 104
«میگ وینچرز»:
(نئی خبر)
کراچی (اسٹاف رپورٹر ) چیف ایگزیکٹو الخدمت کراچی نوید علی بیگ نے کہا ہے کہ الخدمت کی خدمات کا دائرہ وسیع ہو رہا ہے، خدمت کا یہ سفر جاری رہنا چاہیے، کسی بھی ادارے کی ترقی و کام میں بہتری کے لیے باہمی روابط اور ٹیم ورک کی ضرورت سے انکار ممکن نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے الخدمت ہیڈ آفس میں2024ء کی کاکردگی سے متعلق سالانہ جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر الخدمت کراچی راشد قریشی، چیففائنانشل آفیسر آصف جمال، ڈائریکٹر آرفن کیئر پروگرام یوسف محی الدین اور الخدمت کے8 پروگرامز تعلیم، صحت، واش پروگرام، مواخات آرفن کیئر پروگرام، ڈیزاسٹر مینجمنٹ ، بنوقابل اور دیگر شعبہ جات کے منیجر اجلاس میں شریک تھے۔...
کراچی (اسٹاف رپورٹر) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کراچی کے مسائل حل کرنے کے لیے وفاق اور مقامی حکومت کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے، معاشی شہ رگ کراچی کے مسائل کو مل جل کر حل کیا جائے،شاپنگ بیگ مافیا کے خلاف کارروائی ہوگی، عوام شاپنگ بیگ کا استعمال ترک کردیں، سندھ کابینہ کے اگلے اجلاس میں قوانین میں ترمیم کی جائے گی،شہر میں جدید ترین گاربیج ٹرانسفر اسٹیشن بنائے جا رہے ہیں، کچرے سے گیس اور بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں پر بھی کام جاری ہے،ضلع کورنگی میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے 30منی ڈمپرز اور 6بڑے کمپیکٹرز کا اضافہ کیا گیا ہے، سڑکوں اور گلیوں کے سالڈ...
کراچی: پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری سول اسپتال میں تقریب سے خطاب کررہے ہیں کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول زرداری نے کہا ہے کہ سندھ میں بچوں کی شرح اموات پورے پاکستان میں سب سے کم ہے مگر تھر میں بچوں کی ہلاکتوں کو زیادہ اچھالا جاتا ہے۔ سول اسپتال کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوام کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے، سندھ حکومت بچوں کی صحت سے متعلق انقلابیاقدامات کر رہی ہے ہماری شعبہ صحت میں لائی گئی تبدیلیوں کو عالمی سطح پر سراہا گیا، سندھ میں بچوں کی اموات کی شرح 1.2 فیصد جبکہ دیگر صوبوں میں 1.4 فیصد ہے مگر تھر میں بچوں کی ہلاکتوں...
چین سے پھیلنے والا ایچ ایم پی وی (ہیومن میٹا نیو موویروس) وائرس اب دنیا کے دیگر ممالک میں بھی پھیلنے لگا ہے، جس میں ہندوستان، ملیشیا، قزاقستان، برطانیہ، امریکہ، یونان اور سنگاپور شامل ہیں۔ غیر ملکی ذرائع کے مطابق اس وائرس کا زیادہ تر شکار بچے بن رہے ہیں، جس پر ماہرین طب نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ایچ ایم پی وی عام طور پر زیادہ خطرناک نہیں ہوتا اور اس سے سنگین بیماریوں کا امکان کم ہوتا ہے، تاہم اس کے پھیلاؤ کو روکنا ضروری ہے، خاص طور پر کمزور قوت مدافعت والے افراد کے لیے۔ رپورٹس کے مطابق اس وائرس کے متاثرین میں زیادہ تر پانچ سال سے کم عمر کے...