حافظ نعیم کی حماس کے سربراہ حسن درویش، خالد مشعل و دیگر رہنماؤں سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے دوحا (قطر) میں حماس کے سربراہ حسن درویش، سابق سربراہ خالد مشعل، مرکزی رہنما ڈاکٹر خلیل الحیہ اور دیگر مرکزی قائدین سے ملاقات کی۔ جماعت اسلامی کے ڈائریکٹر امور خارجہ آصف لقمان قاضی بھی اس ملاقات میں موجود تھے۔
حافظ نعیم الرحمن نے غزہ میں جنگ بندی معاہدے اور 15ماہ تک مکمل ثابت قدمی کے ساتھ مزاحمت کرنے پر اہل غزہ اور حماس کی قیادت کو خراج تحسین پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے لاکھوں کارکنان اہل غزہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے موجود رہے ہیں۔ الخدمت فاونڈیشن کل بھی اہل غزہ کے شانہ بشانہ تھی اور آئندہ بھی رہے گی، پاکستان کے عوام غزہ کی تعمیر نو میں اپنا فرض ادا کریں گے۔
امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ ہم اس اہم موڑ پر اہل پاکستان کی جانب سے اظہار یکجہتی کے لیے حاضر ہوئے ہیں۔ ہم اسماعیل ہنیہ، یحییٰ سنوار اور غزہ کے 60 ہزار شہدا کو سلام پیش کرتے ہیں۔ حماس اور اہل غزہ نے پوری امت کے لیے ایک قابل تقلید مثال پیش کی ہے۔ ہم اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ اسرائیل اپنے جنگی اہداف کے حصول میں ناکام رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ فلسطین کی سرزمین مکمل طور سے فلسطینیوں کا وطن ہے۔ فلسطین کی سرزمین پر صرف ایک ریاست کا جائز وجود ہے اور وہ فلسطین ہے۔ فلسطین کی سرزمین کے ایک انچ پر بھی اسرائیل کا وجود ناقابل قبول ہے۔ فلسطین اور القدس کی مکمل آزادی تک اہل فلسطین کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔
حماس کے سربراہ حسن درویش نے اہل فلسطین کی جانب سے جماعت اسلامی پاکستان اور پاکستان کے عوام کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی پاکستان نے ماضی میں بھی امت کے مسائل کے حل کے لیے قائدانہ کردار ادا کیا ہے اور آئندہ بھی ہم ان سے کلیدی کردار کی توقع رکھتے ہیں۔ جنگ بندی کے بعد غزہ کے عوام لاکھوں کی تعداد میں اپنے تباہ حال گھروں کو واپس لوٹیں گے۔ بحالی اور تعمیر نو کے کام میں ہم پاکستان کی حکومت اور عوام سے تعاون کی امید رکھتے ہیں۔
حافظ نعیم الرحمن نے انہیں یقین دلایا کہ وہ ہر فورم پر فلسطین کی آزادی کی آواز اٹھا تے رہیں گے۔ بین الاقوامی شہرت رکھنے والی ممتاز شخصیات کا ایک وفد تشکیل دیا جائے گا جو بعض اہم ممالک کا دورہ کرے گا۔
امیر جماعت اسلامی نے بتایا کہ وہ اس سلسلے میں وزیر اعظم اور دیگر سیاسی جماعتوں کے قائدین سے رابطہ کریں گے۔ اس ملاقات کے فوراً بعد امیر جماعت اسلامی نے الخدمت فاونڈیشن پاکستان کو غزہ کے متاثرین کے لئے فوری طور سے 10 ہزار خیمے بھیجنے کی ہدایت کی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم فلسطین کی اہل غزہ کے لیے غزہ کے
پڑھیں:
اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی ملاقات، علاقائی امن کے لیے سفارتی روابط جاری رکھنے پر اتفاق
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل اجلاس کے موقع پر ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات اور خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کا آغاز، اسحاق ڈار کی شرکت
وزارت خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ایران کے درمیان قریبی اور دیرینہ تعلقات کا اعادہ کرتے ہوئے باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر گفتگو کی۔
اس موقع پر اسحاق ڈار نے حالیہ علاقائی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پائیدار امن اور استحکام کے لیے تمام فریقوں کو مذاکرات، تحمل، کشیدگی میں کمی اور مسلسل سفارتی رابطوں کو فروغ دینا ہوگا۔
انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ جون 2026 میں طے پانے والے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت (اسلام آباد ایم او یو) کے تحت ہونے والی پیش رفت کو آگے بڑھایا جانا چاہیے تاکہ خطے میں دیرپا امن اور استحکام یقینی بنایا جا سکے۔
مزید پڑھیے: اسحاق ڈار اور پینی وونگ کی ملاقات، خطے میں امن کے لیے سفارتکاری پر زور
ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے خطے میں امن و سلامتی کے فروغ کے لیے پاکستان کی مسلسل سفارتی حمایت اور مثبت کردار کو سراہا۔
انہوں نے ایرانی ماہی گیروں اور عملے کی محفوظ وطن واپسی میں پاکستان کے تعاون پر بھی شکریہ ادا کیا جن میں وہ افراد بھی شامل تھے جنہیں امریکی حکام نے مختلف کارروائیوں کے دوران حراست میں لیا تھا۔
عراقچی نے کہا کہ پاکستان نے ایرانی، امریکی اور دیگر متعلقہ حکام کے ساتھ مؤثر رابطہ کاری کرتے ہوئے ان افراد کی پاکستان کے راستے محفوظ واپسی کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔
مزید پڑھیں: افغانستان سے دہشتگردی خطے کے لیے بڑا خطرہ، اسحاق ڈار کا ایس سی او سے مؤثر کردار ادا کرنے کا مطالبہ
ملاقات میں دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی دلچسپی کے امور پر قریبی رابطے اور باقاعدہ مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا جبکہ خطے میں امن، استحکام اور مشترکہ خوشحالی کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسحاق ڈار اور عباس عراقچی ملاقات ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی ایس سی او شنگھائی تعاون تنظیم نائب وزیراعظم اسحاق ڈار