نئی شرائط سے بھکاریوں، غیرقانونی امیگریشن کی روک تھام ہوگی،وفاقی وزیر داخلہ
اشاعت کی تاریخ: 10th, April 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پاسپورٹ حصول کیلئے نئی شرائط کے قانونی امور مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئی شرائط سے بھکاریوں، غیرقانونی امیگریشن کی روک تھام ہوگی۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیرصدارت ڈائریکٹوریٹ آف امیگریشن میں اہم اجلاس ہوا،وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری، سیکرٹری داخلہ، ڈی جی ایف آئی اے اور ڈی جی پاسپورٹ اجلاس میں شریک ہوئے،محسن نقوی نے پاسپورٹ حصول کیلئے نئی شرائط کے قانونی امور مکمل کرنے کی ہدایت کی۔
نومیکا سارن کی ایک تصویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی، یہ کس بالی ووڈ سٹار کی پوتی ہے؟ جانئے
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہاکہ نئی شرائط سے بھکاریوں، غیرقانونی امیگریشن کی روک تھام ہوگی،طلال چودھری کاکہنا تھا فیصلے سے بین الاقوامی برادری کو مثبت پیغام جائے گا، وفاقی وزیر داخلہ نے کہاکہ ڈی پورٹ افراد کے پاسپورٹ بلاک کی ہدایت پر 100فیصد عملدآمد یقینی بنایا جائے۔
وزیر داخلہ نے نئی نصب شدہ 6ایم آر پی اور 2ای پاسپورٹ مشینوں کا معائنہ بھی کیا، اس کے علاوہ وزیر داخلہ نے مشینوں کی تنصیب کیلئے پاکستان آئی جرمن ٹیم سے بھی ملاقات کی۔
محسن نقوی نے کہاکہ نئی مشینوں سے پاسپورٹ آفس کی استعدادکار میں اضافہ ہوگا، نئی مشینوں سے پاسپورٹ کا اجرا تیزی سے ممکن ہوگا، ڈی جی پاسپورٹ نے وفاقی وزیر داخلہ کو تفصیلی بریفنگ دی،ڈی جی پاسپورٹ نے کہا کہ شہریوں کی سہولت کیلئے جلد موبائل ایپ لانچ کی جائے گی۔
کونسی بھارتی اداکارہ فلم کے سب سے زیادہ پیسے لیتی ہیں؟ جواب جان کر آپ کو یقین نہیں آئے گا
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: وزیر داخلہ وفاقی وزیر محسن نقوی نقوی نے
پڑھیں:
ملک بھر میں پاسپورٹ دفاتر سے ہزاروں پاسپورٹ چوری ہونے کا انکشاف
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد : پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں ملک بھر میں پاسپورٹ دفاتر سے ہزاروں پاسپورٹ چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس طارق فضل چوہدری کی زیر صدارت ہوا جس میں ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹ مصطفیٰ قاضی نے پاسپورٹ دفاتر سے پاسپورٹ چوری ہونے کا انکشاف کیا، انہوں نے بتایا کہ ملک کے 25 پاسپورٹ دفاتر سے مختلف سالوں میں ہزاروں پاسپورٹ چوری ہوئے۔
ڈی جی پاسپورٹ نے کہا کہ اس معاملے میں جتنے پاسپورٹ جاری ہوئے انہیں بلاک کردیا گیا، ان پاسپورٹس کی تجدید نہیں ہوئی اور نہ ہوگی۔
آڈٹ حکام نے بتایا کہ ایبٹ آباد سمیت دیگر پاسپورٹ دفاتر سے 32 ہزار674 پاسپورٹ چوری ہوئے۔
اس پر کنوینر کمیٹی طارق فضل چوہدری نے کہا کہ یہ بہت ہی تشویش ناک معاملہ ہے، جس طرح کے حالات ہیں ان پاسپورٹ کا غلط استعمال کیا جاسکتا ہے۔
ڈی جی پاسپورٹ کا کہنا تھا کہ جو غیر ملکی ( چوری شدہ پاسپورٹس پر) پاکستان سے سعودی عرب گئے وہاں وزارت داخلہ نے انہیں گرفتار کیا، سعودی عرب نے افغان شہریوں کو ملک بدر کیا۔
انہوں نے کہا کہ اس واقعے کے بعد نادرا اور پاسپورٹ کا سسٹم مکمل ڈیجیٹائز کردیا گیا، اب کوئی بھی جعلی کام کرنا بہت مشکل ہوگیا ہے۔
کنوینر کمیٹی طارق فضل چوہدری نے استفسار کیا کہ مشکوک شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کا تناسب کتنا فیصد ہوگا۔
ڈی جی پاسپورٹ نے کہا کہ جعلی پاسپورٹ والوں کو نہ پکڑنے کا تصور ہی نہیں کیا جاسکتا جس پر پی اے سی کی ذیلی کمیٹی نے ڈی جی پاسپورٹ کو انکوائری رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کردی۔