نوجوان کھلاڑی نے بغیر اجازت ویرات کوہلی کا بیگ کھول کر پرفیوم نکال لیا
اشاعت کی تاریخ: 26th, March 2025 GMT
انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی فرنچائز رائل چیلنجرز بینگالورو (آر سی بی) کے نوجوان کھلاڑی سواستک چِکارا نے اسٹار بلے باز ویرات کوہلی کے ساتھ ڈریسنگ روم میں ایسی حرکت کی کہ ساتھی کھلاڑی ہنستے رہے گئے۔
آر سی بی کے فاسٹ بولر یش دیال نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک ویڈیو میں بتایا کہ کولکتہ میں میچ کے بعد سب ڈریسنگ روم میں بیٹھے تھے کہ سواستک چِکارا نے ویرات کوہلی کے بیگ کو بغیر اجازت کھولا اور پرفیوم کی بوتل نکال لی۔ سب ہنسنے لگے۔ انہوں (ویرات کوہلی) نے کچھ نہیں کیا اور بیٹھ کر دیکھتے رہے۔
آر سی بی کے کپتان رجت پاٹیدار نے کہا کہ ویرات بھائی وہیں بیٹھے تھے اور وہ (رجت) سوچ رہے تھے کہ یہ کیا کر رہا ہے۔
اپنی اس حرکت کی صفائی دیتے ہوئے سواستک چکارا نے کہا ’ویرات کوہلی ہمارے بڑے بھائی ہیں۔ میں اس بات کو یقینی بنا رہا تھا کہ وہ کوئی خراب پرفیوم نہ استعمال کر رہے ہوں۔ انہوں نے پوچھا کہ یہ کیسا تھا۔ میں نے کہا اچھا۔ میں صرف ان کو بتانے کے لیے چیک کر رہا تھا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ویرات کوہلی
پڑھیں:
شیر افضل مروت نے مشکل وقت میں پاٹی کو سہارا دیا، اس کو نکال دیا گیا، معظم بٹ
معظم بٹ ایڈووکیٹ - فوٹو: فائلرہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) معظم بٹ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ شیر افضل مروت نے مشکل وقت میں پاٹی کو سہارا دیا اس کو نکال دیا۔
پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما معظم بٹ ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ شیر افضل بانی پی ٹی آئی کے باہر آنے کا انتظار کریں۔
انکا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے مائنز اینڈ منرلز ایکٹ کو رد کیا ہے۔
معظم بٹ ایڈووکیٹ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے جنید اکبر کو احتساب کمیٹی کا ممبر بنایا تھا، جنید اکبر کو کمیٹی سے کیسے ہٹایا گیا؟
ان کا کہنا تھا کہ احتساب کمیٹی کے رولز ریگولیشن نہیں بنے، جس کمیٹی کا سربراہ نہ ہو وہ تحیقیقات کیا کرے گی؟