2025-04-25@23:35:35 GMT
تلاش کی گنتی: 12645

«نوعمری کی شادی کے»:

(نئی خبر)
    لیجنڈری اداکارہ ریکھا کی پرتعیش حویلی ممبئی کے  سب سے خوبصورت ‏اور مشہور مقامات میں سے ایک بینڈ اسٹینڈ پر واقع ہے۔ ریکھا کی حویلی ’بسیرا‘ کی پورے بھارت میں ہی دھوم ہے جسے دیکھنے کے لیے لوگ دور دور سے آتے ہیں کیوں کہ یہ حویلی انھیں امراؤ جان ادا کی یاد دلاتے ہیں۔ اس حویلی کا سب سے دلکش منظر داخلی دروازے پر چھتری بنی ہونا ہے جو دور سے دیکھنے پر خوبصورت منظر کو جنم دیتی ہے۔ حویلی کی کھڑکیاں اور دروازے برصغیر کی شاندار ثقافت اور روایتی نقش و نگار سے سجے ہیں۔  حویلی کو اس طرح تعمیر کیا گیا ہے کہ سورج کی روشنی ایک ایک کمرے تک داخل ہوسکے اور ہوا کا بھی گزر ہو۔ 180 سے ‏زائد...
    حج ایک مقدس فریضہ ہے جسکے لئے بلاوا بھی اللہ تعالی کی طرف سے آتا ہے،چیئرمین سی ڈی اے WhatsAppFacebookTwitter 0 24 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے سی ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے)کی جانب سے اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں حج کی ادائیگی کیلئے سی ڈی اے کے ملازمین کے اعزاز میں ایک اہم تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی. تقریب میں سی ڈی اے بورڈ کے ممبران، چیئرمین پاکستان سویٹ ہوم کے سرپرست اعلی زمرد خان، جنرل سیکرٹری سی ڈی اے مزدور یونین چوہدری محمد یاسین سمیت سی ڈی اے ملازمین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔چیئرمین سی...
    وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 31 واں اجلاس ہوا جس میں پہلگام واقعے کے بعد بھارتی حکومت کے جارحانہ رویے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ بھارتی حکومت کا یہ رویہ افسوسناک اور ناقابل برداشت ہے اور مودی سرکار ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت اس واقعے کو پاکستان کے خلاف استعمال کرنے کی ناکام کوشش کر رہی ہے۔علی امین گنڈاپور نے اپنے دوٹوک موقف میں کہا کہ خیبر پختونخوا اور پورا پاکستان بھارت کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے ہر طرح سے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ بھارتی حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا...
    پاکستان کے سرکاری دورے پر آئے ہوئے زمبابوے کی ایئرفورس کمانڈر ایئر مارشل جان جیکب نزویدے نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں ملاقات کی۔ یہ بھی پڑھیں: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کی نائجیریا کی عسکری قیادت سے ملاقاتیں ملاقات کے دوران دونوں فوجی رہنماؤں نے سلامتی اور دفاع میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے زمبابوے کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلقات اور موجودہ دفاعی تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے لیے باہمی عزم پر زور دیا۔ معزز مہمان نے پاکستان کی مسلح افواج کے اعلیٰ پیشہ ورانہ معیار...
    عالمی ادارہ محنت (آئی ایل او) نے مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹلائیزیشن کے فوائد کے ساتھ ساتھ اس کے محنت کشوں کو نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا اور نہ صرف یہ کہ ان کی کھپت کم ہوجائے گی بلکہ اس ٹینکالوجی سے ان کی زندگیاں بھی خطرے میں پڑسکتی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: کیا مصنوعی ذہانت انسانوں کی طرح  فریب دے سکتی ہے؟ آئی ایل او کی شائع کردہ نئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مصنوعی ذہانت، ڈیجیٹلائزیشن اور خودکار مشینیں دنیا میں کام کے ماحول کو تبدیل کر رہی ہیں جس سے کارکنوں کے تحفظ اور بہبود میں بہتری آنے کے ساتھ نئے خطرات نے بھی جنم لیا ہے۔ ادارے نے اس بات پر زور دیا کہ جدید ٹیکنالوجی...
    فائل فوٹو۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے میٹرک بورڈ کراچی کے چیرمین غلام حسین سہو کو بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کراچی کے چیئرمین کے عہدے کا اضافی چارج دینے کی منظوری دیدی ہے۔جبکہ ایڈیشنل سکریٹری بورڈز و جامعات سہیل بلوچ کو حیدرآباد بورڈ کے چیرمین کے عہدے کا چارج دینے کی منظوری دیدی۔اس حوالے سے کچھ دیر میں ان کا نوٹیفکیشن بھی جاری ہوجائے گا۔ یاد رہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ نے چیف سکریٹری سندھ حیدر شاہ سے ان دونوں افسران سے انٹرویو لینے کی ہدایت کی تھی۔
    بھارت کی طرف سے اٹاری بارڈر بند کئے جانے کے بعد پاکستان نے بھی واہگہ سرحد بند کردی ہے. جس کے بعد بھارت سے پاکستانی اور یہاں سے بھارتی شہریوں کی اپنے ملک واپسی کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔بھارت کی طرف سے اچانک ویزے منسوخ ہونے کی وجہ سے کئی پاکستانی خاندانوں کو واہگہ بارڈر سے واپس لوٹنا پڑا جبکہ انڈیا سے پاکستان میں شادی کی تقریب میں شرکت کے لئے آنیوالی ایک سکھ فیملی بھی شادی کی تقریبات ادھوری چھوڑ کر واپس لوٹ گئی۔پاکستان اور بھارت کے درجنوں شہری روزانہ واہگہ /اٹاری بارڈر کے ذریعے ایک دوسرے ملک آتے جاتے ہیں لیکن حالیہ پاک بھارت کشیدگی اور واہگہ اٹاری بارڈر بند ہونے سے مسافروں کی آمدورفت بند ہوگئی ہے۔جمعرات...
    سعید احمد : پاکستان کی فضائی حدود بھارتی طیاروں کے لیے باقاعدہ طورپربند کردی گئی فضائی حدود ایک ماہ کے لیے بند کردی گئی، سول ایوی ایشن کا نوٹم جاری کردیا گیا ،  نوٹم کے مطابق پاکستانی فضائی حدود بھارتی رجسٹرڈ سول اور ملٹری طیاروں کے لیے دستیاب نہیں ہے ، بشمول وہ طیارے جو بھارتی ایئر لائنز و آپریٹرز کی ملکیت ہیں یا لیز پر زیر استعمال ہیں 
    سندھ طاس معاہدے پر بھارت کے یکطرفہ اقدامات اور شملہ معاہدے کی معطلی: قانونی نقطہ نظر WhatsAppFacebookTwitter 0 24 April, 2025 سب نیوز تحریر۔۔حافظ احسان احمد کھوکھر،ایڈووکیٹ سپریم کورٹ اور ممتاز ماہرِ آئینی و بین الاقوامی قانونبھارت کی مسلسل پاکستان دشمنی اور دو طرفہ و بین الاقوامی وعدوں کی خلاف ورزیوں کے پیش نظر، سندھ طاس معاہدے اور شملہ معاہدے کی معطلی جیسے حالیہ اقدامات کا قانونی جائزہ لینا نہایت ضروری ہے۔ یہ دونوں معاہدے پاک بھارت تعلقات کی بنیاد سمجھے جاتے ہیں، اور بین الاقوامی قانون کے تحت پاکستان کا موقف اصولی، مضبوط اور قابلِ دفاع ہے۔سندھ طاس معاہدہ، جو 1960 میں بھارت اور پاکستان کے درمیان عالمی بینک کی ضمانت کے ساتھ طے پایا تھا، ایک بین...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بھارت پاکستان کے شہروں پر دہشت گردی کی منصوبہ بندی کررہا ہے، اگر ہمارے شہریوں پر حملہ ہوا تو بھارتی شہری بھی محفوظ نہیں رہیں گے۔ خواجہ آصف نے مزید کہا کہ پاکستان اپنے دفاع کا پورا حق رکھتا ہے، اگر بھارت نے کوئی ایڈونچر کرنا چاہا تو پاکستان تیار ہے، پاکستان اپنے دفاع میں کسی بین الاقوامی دباؤ کو خاطر میں نہیں لائے گا۔ قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں بھارت ملوث ہے، جو بی ایل اے کر رہی ہے، جو افغانستان سے ہورہا ہے اس میں بھارت کا ملوث ہونا...
    ڈیلٹا ایئر لائن نے شکاگو سے سیئٹل جانے والے ایک مسافر کو 3 ہزار ڈالر کی پیشکش کی لیکن شرط یہ تھی کہ وہ جہاز سے اتر کر کوئی اور فلائٹ پکڑ لے۔ یہ بھی پڑھیں: ’بیٹھنے میں جہاں زمانے لگے‘، برسوں پیسہ جوڑ کر فراری خریدنے والے کی خوشی چند منٹوں کی نکلی مذکورہ مسافر نے سوشل میڈیا پر تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ اس نے بورڈنگ مکمل کر لی تھی کہ ایئرلائن اسٹاف کی جانب سے اس کو فلائٹ چھوڑ کو کسی اور جہاز سے جانے کے عوض ڈالر کی پیشکش کی گئی۔ مسافر کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ پیر کو شکاگو اوہیئر سے سیئٹل جانے والی ڈیلٹا فلائٹ میں پیش آیا انہوں نے کہا کہ بورڈنگ کا...
    ایجنسیوں کی کلیئرنس کے بعد اوگرا میں تعیناتی کیلئے 3نام فائنل، سمری وزیراعظم آفس کو ارسال WhatsAppFacebookTwitter 0 24 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)حکومت نے 9ماہ بعد اوگرا رکن فنانس کے لیے تین نام فائنل کر دیے۔رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ سلمان امین، شکیل اور فہیم کے ناموں کا انتخاب کیا گیا، متعلقہ ایجنسیوں نے تینوں امیدواروں کو کلیئر کر دیا۔ذرائع کے مطابق کابینہ ڈویژن نے سمری دستخط کے لیے وزیراعظم آفس بھجوا دی۔ذرائع نے دعوی کیا کہ سلمان امین سب سے مضبوط امیدوار کے طور پر سرفہرست ہیں۔ذرائع کے مطابق سلمان امین کا تعلیمی و پیشہ ورانہ تجربہ دیگر امیدواروں سے بہتر ہے، سلمان امین چارٹرڈ اکاونٹنٹ ہیں، وہ وزارت خزانہ میں بھی...
    وزیر اعظم شہباز شریف اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے درمیان آج شام ملاقات متوقع ہے۔ جس میں متنازع کینال کے معاملے پر بڑی بیشرفت کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری آج اسلام آباد پہنچیں گے اور وزیرِ اعظم سے ملاقات کریں گے ، ملاقات میں وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی موجود ہوں گے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ بلاول بھٹو اور وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کینال سے متعلق سندھ کے عوام کے تحفظات وزیر اعظم کو بتائیں گے . ملاقات میں کینال کے معاملے پر مثبت پیشرفت کا امکان ہے
    اسلام آباد: پہلگام واقعے کے بعد بھارت کی جانب سے کی جانے والی آبی جارحیت کے خلاف بھارتی ہائی کمیشن کے باہر سول سوسائٹی کے نمائندوں نے احتجاج کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پہلگام واقعے کی آڑ بھارتی آبی جارحیت یکطرفہ اقدامات کیخلاف بھارتی ہأئی کمشن کے سامنے سول سوسائٹی نے احتجاج کیا۔ احتجاجی مظاہرے میں شرکا کی بڑی تعداد شریک ہوئی جس نے بھارتی اقدامات کیخلاف نعرے بازی کی۔ شرکا نے بھارت کی آبی جارحیت کیخلاف نعرے لگائے جبکہ مظاہرین مین گیٹ سے اندر داخل ہو گئے۔
    حکومت نے 9 ماہ بعد اوگرا رکن فنانس کے لیے تین نام فائنل کر دیے۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع  نے کہا کہ سلمان امین، شکیل اور فہیم کے ناموں کا انتخاب کیا گیا، متعلقہ ایجنسیوں نے تینوں امیدواروں کو کلیئر کر دیا۔ ذرائع کے مطابق کابینہ ڈویژن نے سمری دستخط کے لیے وزیراعظم آفس بھجوا دی۔ ذرائع نے دعویٰ کیا کہ سلمان امین سب سے مضبوط امیدوار کے طور پر سرفہرست ہیں۔ ذرائع کے مطابق سلمان امین کا تعلیمی و پیشہ ورانہ تجربہ دیگر امیدواروں سے بہتر ہیں، سلمان امین چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ ہیں، وزارت خزانہ میں خدمات انجام دے چکے ہیں۔
    ایشیائی ترقیاتی بینک نے سالانہ رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پاکستان کو سماجی تحفظ کے لیے 33 کروڑ ڈالر اضافی فراہم کریں گے۔ اے ڈی بی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں سماجی تحفظ پروگرام سے 93 لاکھ افراد مستفید ہوں گے، جس کے لیے ملک کو 33 کروڑ ڈالر اضافی فراہم کیے جائیں گے، اس پروگرام میں غریب خواتین اور ان کے خاندان شامل ہیں۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق نئی مالی معاونت سے گھریلو غربت کی امداد کی بہتر نشان دہی کی جائے گی، رقم سے غریب خواتین اور بچوں کی بہتر غذائیت تک رسائی میں اضافہ ہوگا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وسطی اور مغربی ایشیا کو اب بھی ترقی اور سماجی بہبود کے...
    اگر آپ کو گوشت کھانا پسند نہیں یا آپ کسی اور وجہ سے اسے کھانے سے قاصر ہیں تو کوئی بات نہیں اس کے متبادل بھی موجود ہیں جن سے آپ کو پروٹین کے خزانے مل سکتے ہیں۔ یہی نہیں بلکہ ان متبادل اشیائے خورونوش کے کھانے کا ایک اور فائدہ یہ ہے کہ اس سے عمر بھی بڑھتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کیا کافی عرصہ چھوڑ دینے کے بعد گوشت دوبارہ کھانا خطرناک ثابت ہوسکتا ہے؟ آسٹریلوی محققین کا کہنا ہے کہ وہ ممالک جہاں پروٹینز کا استعمال جانوروں سے حاصل ہونے والے پروٹینز کے بجائے زیادہ تر نباتاتی ذرائع مثلا دالیں، سبزیاں اور سویا بین سے کیا جاتا ہے وہاں لوگوں کی اوسط عمر زیادہ ہوتی ہے۔ یہ نئی...
    بیجنگ :چینی صدر شی جن پھنگ کی اہلیہ پھنگ لی یوان نے کینیا کے صدر کی اہلیہ ریچل روٹو سے بیجنگ میں ملاقات کی جو کینیا کے صدر ولیم روٹو کے ساتھ چین کے سرکاری دورے پر تھیں۔جمعرات کے روزپھنگ لی یوان نے کہا کہ چین اور کینیا کے درمیان دوستی کی ایک طویل تاریخ ہے اور وہ دونوں ممالک کے درمیان تبادلوں کو مضبوط بنانے اور عوام کے درمیان دوستی کو بڑھانے کی منتظر ہیں۔پھنگ لی یوان نے ریچل روٹو کو غربت کے خاتمے میں حاصل کی گئی چینی کامیابیوں کے بارے میں بتایا ۔انہوں نے سماجی بہبود کے لیے ریچل کی طویل مدتی خدمات کی تعریف کی اور امید ظاہر کی کہ دونوں فریق تجربات کا تبادلہ کریں...
    اقوام متحدہ: اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب فو  چھونگ نے “بین الاقوامی تعلقات پر یکطرفہ اور غنڈہ گردی کے اثرات” کے موضوع پر سلامتی کونسل کے آریا فارمیٹ اجلاس کی صدارت کی، جس میں سلامتی کونسل کے ارکان سمیت 80 سے زائد ممالک نے شرکت کی۔جمعرات کے روز سفیر فو  چھونگ نے کہا کہ امریکہ ” مساوی محصولات ” اور “انصاف” کے جھنڈے تلے  زیرو سم گیم میں مصروف ہے ، جو بنیادی طور پر محصولات کے ذریعے موجودہ بین الاقوامی اقتصادی اور تجارتی نظام کو تباہ کر رہا ہے، امریکی مفادات کو بین الاقوامی برادری کے عمومی مفادات پر ترجیح دے رہا ہے، اور دنیا کے تمام ممالک کے جائز مفادات کی قیمت پر امریکی بالادستی کے...
    امریکا کی 12 ریاستوں نے غیر قانونی محصولات پر ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف مقدمہ دائر کردیا۔ یہ بھی پڑھیں: صدر ٹرمپ کا چین پر ٹیرف میں کمی کا عندیہ، امریکی ریاستوں کا عدالت سے رجوع اے پی پی کے مطابق ایریزونا، کولوراڈو، کنیکٹی کٹ، ڈیلاویئر، الینوائے، مینے، مینیسوٹا، نیواڈا، نیو میکسیکو، نیویارک، اوریگون اور ورمونٹ کے اٹارنی جنرل نے ٹرمپ انتظامیہ کو ٹیرف نافذ کرنے سے روکنے کے لیے مقدمہ دائر کیا۔ قانونی چارہ جوئی میں کہا گیا ہے کہ پالیسی نے قومی تجارتی پالیسی کو ٹرمپ کی قانونی اختیار کے صحیح استعمال کے بجائے خواہشات کے تابع چھوڑ دیا ہے۔ عدالت سے ٹیرف کو غیر قانونی قرار دینے اور سرکاری ایجنسیوں اور افسران کو ان کے نفاذ سے روکنے کی...
    شواہد کے بغیر الزام تراشی بھارت کا وطیرہ ہے،پہلگام میں سیاحوں پر حملے کی مذمت کرتے ہیں ، سعد رفیق WhatsAppFacebookTwitter 0 24 April, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز)پاکستان مسلم لیگ(ن)کے سینئر رہنما و سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ شواہد کے بغیر پاکستان پر الزام تراشی بھارت کا وطیرہ ہے، پہلگام میں سیاحوں پر حملے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کسی دہشتگردی کی کارروائی کی حمایت نہیں کرتا، ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پاکستان نے بہت قیمت ادا کی، بد قسمتی سے بھارتی حکومت دہشتگردی کے واقعات کا الزام ہمیشہ پاکستان پر لگاتی ہے حالانکہ خطے میں ہر ہونے والی دہشتگردی کے...
    شریف خاندان کے اقتدار میں ملکی سالمیت خطرے میں پڑھ جاتی ہے، پی ٹی آئی رہنماوں کی حکومت پر تنقید WhatsAppFacebookTwitter 0 24 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماوں نے حکومت پر سخت تنقید کی ہے جب کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ شریف خاندان جب بھی اقتدار میں آتا ہے ملک کی سالمیت خطرے میں پڑ جاتی ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہاں سیاستدان موجود ہیں، ہمیں قومی ہم آہنگی چاہیے، اپ کا قومی لیڈر جیل میں پڑا ہوا ہے، ہماری قومی آہنگی آج نہیں رہی کیونکہ آپ نے ایک قومی لیڈر کو جیل میں ڈالا...
    سٹی42:  پاکستان نے بھارت کی تمام ائیر لائنز کے لئے پاکستان کی فضائی حدود فوری طور پر بند کر دی ہیں۔ واہگہ بارڈر کو بھی فوری طور پر بند کر دیا گیا ہے اور  سارک ویزا پر پاکستان آئے ہوئے تمام بھارتیوں کے ویزے فوری طور پر منسوخ کر دیئے ہیں۔  پاکستان نے یہ اقدام آج اسلام آباد میں مقوی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں کئے گئے فیصلہ پر عملدرآمد کرتے ہوئے کیا ہے۔ پاکستان کی فضائی حدود میں آنے پر  پابندی کا اطلاق تمام بھارتی ائیر لائنز اور بھارتی آپریٹڈ ائیر لائنز پر ہو گا۔ پی ایس ایل10؛ ملتان سلطانز کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ پاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی نے یہ فیصلہ بھارت کی...
    چین کے ایسٹرن تھیٹر کمانڈ کی آبنائے تائیوان سے امریکی جنگی جہاز کے گزرنے پر مکمل نگرانی WhatsAppFacebookTwitter 0 24 April, 2025 سب نیوز بیجنگ : چین کے ایسٹرن تھیٹر کمانڈ کے ترجمان شی ای نے کہا ہے کہ امریکی گائیڈڈ میزائل ڈسٹرائر یو ایس ایس لارنس آبنائے تائیوان سے گزرا جس کی عوامی سطح پر تشہیر کی گئی ۔ جمعرات کے روزترجمان نے بتا یا کہ چین کی پیپلز لبریشن آرمی کی ایسٹرن تھیٹر کمانڈ نے اس پورے عمل کے دوران امریکی جنگی جہاز کے گزرنے کی نگرانی اور اپنے حفاظتی اقدامات کے تحت بحری اور فضائی افواج کو منظم کیا اور قانون کے مطابق اس سے مؤثر طریقے سے نمٹا۔ ایسٹرن تھیٹر کمانڈ کے ترجمان نے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 24 اپریل 2025ء) دوسری جانب شکی مزاج خواتین اپنے شوہر پر کڑی نگاہ کسی باڈی گارڈ کی مانند رکھتی ہیں اور خوامخواہ یہ تصور کرتی ہیں کہ ان کا افیئر کسی کے ساتھ چل رہا ہے۔ شک کی بیماری ہمارے معاشرے میں بہت سارے لوگوں میں پائی جاتی ہے۔اگر اس شک کو زوجین تقویت دیں تو زندگی اجیرن ہو جاتی ہے۔ یہ معاملہ ایسا ہے کہ جس کا رفع دفع ہونا بہت مشکل ہوتا ہے۔ یعنی ایک ایسا روگ ہے کہ اگر بروقت ختم نہ ہو یا اس کا مناسب حل نہ ڈھونڈا جائے تو باہمی چپقلش سے اچھا خاصا گھر پاتال بن جاتا ہے۔ شکی انسان اپنے آپ کو مریض نہیں گردانتا...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 24 اپریل 2025ء) جنوبی ایشیا کے جوہری طاقت رکھنے والے دو حریف بھارت اور پاکستان کے درمیان پچھلے پچہتر سال کے دوران کئی جنگیں ہو چکی ہیں اور دونوں کے درمیان بیشتر اوقات تعلقات کشیدہ رہے ہیں، تاہم پانی کے ایک اہم وسیلے سے متعلق چھ دہائیوں سے زیادہ عرصے قبل کیا گیا سندھ طاس آبی معاہدہ پر اس کا کوئی اثر نہیں پڑا۔ لیکن، بھارت کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے اہم سیاحتی مقام پہلگام میں گزشتہ منگل کو ہونے والے دہشت گردانہ حملے، جس میں 26 سیاح ہلاک ہوئے، نے اس معاہدے کو بھی متاثر کردیا۔ بھارت نے اپنی طرف سے اس معاہدے کو معطل کرنے کا اعلان کردیا ہے۔...
    اسلام آباد(اوصاف نیوز) نیٹ ورک کی بندش کاروباروں کے لیے اہم چیلنجز کا باعث بنتی ہے، مالیاتی نقصان، صارفین کے اعتماد کو ٹھیس اور پیداواری صلاحیت میں خلل ڈالتی ہے ۔ کیسپرسکی کی حالیہ کی تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ 71فیصد تر کمپنیوں کو نیٹ ورک کی بندش کے بعد کام بحال کرنے کے لیے ایک سے پانچ گھنٹے درکار ہوتے ہیں، جب کہ دس میں سے ایک کمپنی کو کام کا پورا دن یا اس سے بھی زیادہ وقت درکار ہوتا ہے۔ نیٹ ورک کی بندش ایسا مسئلہ ہے جب نیٹ ورک دستیاب نہ ہو یا اکثر ہارڈ ویئر کی ناکامی، سافٹ ویئر کی خرابیوں، انسانی غلطیوں، یا قدرتی آفات کی وجہ سے خرابی کا شکار ہو جائے۔...
    لاہور: ہائیکورٹ نے الیکشن میں دھاندلی کے مرتکب ریٹرننگ آفیسر کے فرائض انجام دینے والے سول جج کو نوکری سے برطرف کرنے کا فیصلہ درست قرار دیدیا ۔ جسٹس ساجد محمود سیٹھی پر مشتمل 3 رکنی بینچ نے تفصیلی فیصلہ جاری کردیا ، جس میں کہا گیا ہے کہ اصل نتائج کو جاری کرنے کے ایک ماہ بعد نتائج کو تبدیل کیا گیا۔ مختلف پولنگ اسٹیشنز پر جیتنے والے امیدوار کے ووٹوں کو کم کیا گیا۔ فیصلے میں لکھا گیا کہ جیتنے والے امیدوار کے ووٹوں  کو ہارنے والے امیدواروں میں تقسیم کر دیا گیا اور  ایک گواہ کے مطابق انکوائری شروع ہونے پر سول جج نے شکایت کنندہ سے خدا کے نام پر معافی مانگی۔ عدالت نے...
    پہلگام واقعے کے بعد بھارت کے یک طرفہ جارحانہ اقدامات پر وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس اختتام کو پہنچ گیا۔ ڈان نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں تینوں سروسز چیفس، نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کے علاوہ وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ، اٹارنی جنرل منصور عثمان خان، وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری توقیر شاہ اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور خارجہ طارق فاطمی نے شرکت کی ۔ اجلاس میں پہلگام ڈرامے کے بعد پیدا ہونے والی داخلی و خارجی صورتحال اور بھارت کے عجلت میں اٹھائے گئے ناقابل عمل آبی اقدامات کا بھی جائزہ لیا...
    سوشل میڈیا پر ریاستی اداروں اور اہم شخصیات کے خلاف جعلی اور نازیبا ویڈیوز کی اپ لوڈنگ کے معاملے پر پولیس نے سخت کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔ ڈی آئی جی انویسٹیگیشن سید ذیشان رضا کی ہدایت پر مختلف تھانوں میں 24 گھنٹوں کے دوران پیکا ایکٹ کے تحت 23 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ ڈی آئی جی انویسٹیگیشن کا کہنا ہے کہ قومی اداروں کی تضحیک اور ان کے خلاف قابل اعتراض مواد کی تشہیر میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ ایسے افراد کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے گی تاکہ قانون کی حکمرانی قائم رہے۔ مزید پڑھیں: معروف ٹک ٹاک اسٹار امشا رحمان نے نازیبا ویڈیو لیک کرنے والے ملزم کو کیوں معاف کیا؟ انہوں نے...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پہلگام فالس فلیگ حملے کی آڑ میں بھارت کی آبی جارحیت کو سیاسی رہنماوں اورقانونی ماہرین نے 1960 کے سندھ طاس معاہدے کی کھلم کھلا خلاف ورزی قراردے دیا۔پیپلزپارٹی کی سینئر رہنما شیری رحمان نے کہا کہ عالمی معاہدے اس طرح یک طرفہ طور پر معطل یا ختم نہیں ہوتے، سندھ طاس معاہدہ جنگیں ہونے کے باوجود فعال رہا ہے۔سابق سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا کہ بھارت اگر پاکستان کا پانی روکتا ہے تو یہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی اور جنگ کے مترادف ہوگا، بھارت پاکستان کا یا چین بھارت کا پانی بند کرے تو حالات مزید خراب ہوں گے۔بین الاقوامی قوانین کے ماہر احمر بلال صوفی نے کہا کہ بھارت کے...
    ---فائل فوٹو پشاور ہائیکورٹ میں بلدیاتی نمائندوں کو 3 سال توسیع دینے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔سماعت جسٹس اعجاز انور اور جسٹس فضل سبحان نے کی۔دورانِ سماعت درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ درخواست گزار میئرز اور تحصیل چیئرمینز ہیں، 3 سال ہو چکے لیکن بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات نہیں دیے گئے، اختیارات دیے بغیر بلدیاتی نمائندوں کی مدت میں 3 سال کی توسیع کی گئی۔ پشاور ہائیکورٹ: لاپتہ شوہر سے متعلق بیوی کی درخواست پر تفصیلی رپورٹ طلبپشاور ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے شوہر کے لاپتہ ہونے سے متعلق بیوی کی درخواست کی سماعت کی۔ وکیل نے کہا کہ بلدیاتی نمائندوں کو ابھی تک فنڈز بھی جاری نہیں کیے گئے،...
    ---فائل فوٹو  مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کے سربراہ مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا ہے کہ بھارت کو یہ تکلیف ہے کہ معاشی طور پر پاکستان کیوں اوپر آ رہا ہے۔مولانا عبدالخبیر آزاد نے قومی یک جہتی کانفرنس سے خطاب کے دوران کہا کہ پوری قوم آج فلسطین کے حق میں احتجاج کر رہی ہے، دشمن کے ایجنڈے اور سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ان کا کہنا ہے کہ کسی املاک، بلڈنگ اور شخص کو نقصان پہنچانا ہمارے ملک کا نقصان ہے۔مولاناعبدالخبیرآزاد نے یہ بھی کہا کہ پیغامِ پاکستان کے بیانیے پر 10 ہزار علماء نے دستخط کیے ہیں۔
    بلاول بھٹو کینالز کے تنازع پر کسانوں کا مقدمہ جیت گئے، وفاق نے پیپلز پارٹی کی شرائط مان لیں WhatsAppFacebookTwitter 0 24 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد: بلاول بھٹو زرداری کینالوں کے متنازع منصوبے پر سندھ اور پنجاب کے کسانوں کا مقدمہ جیتنے میں کامیاب ہوگئے۔ مسلم لیگ ن نے پیپلز پارٹی کی تمام شرائط تسلیم کرلی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کی ہدایت پر گزشتہ روز سندھ کے وزیراعلیٰ اور وزیر آبپاشی نے وفاقی حکومت کے نمائندوں سے طویل ملاقاتیں کیں، جس کے بعد پیشرفت ہوئی۔ متنازع کینالوں کے مسئلے کو مستقل طور پر ختم کرنے کے لئے بلاول بھٹو آج اسلام آباد روانہ ہوگئے، جہاں وہ شام میں وزیراعظم سے ملاقات کریں...
    مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں سیاحوں پر جان لیوا حملے کے پس منظر میں بھارتی حکومت کی جانب سے اٹاری بارڈر بند کرنے کے بعد پاکستان کی جانب سے واہگہ بارڈر  تاحال کھلا ہے، جہاں بھارت سے پاکستانی شہریوں کی آج واپسی کا امکان ہے۔ بھارتی حکومت کی جانب سے انڈیا میں موجود پاکستانی شہریوں کو 48 گھںٹوں میں بھارت چھوڑنے کا کہا گیا ہے، جن کی آج سے واپسی کا امکان ہے، پاکستان کی جانب سے واہگہ سرحد ابھی تک کھلی رکھنے کی یہی وجہ بیان کی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بھارت کا سندھ طاس معاہدہ معطل اور پاکستان کے ساتھ سرحد بند کرنے کا اعلان حکام کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت کی طرف سے عام...
    نیوزی لینڈ کے کرکٹر کین ولیمسن پاکستان سپر لیگ 10 میں شرکت کے لیے لاہور پہنچ گئے۔کین ولیمسن نے لاہور میں کراچی کنگز کی ٹیم کو ہوٹل میں جوائن کر لیا ہے۔ انہیں کراچی کنگز نے ایچ بی ایل پی ایس ایل ڈرافٹ 2025ء میں سپلیمنٹری کیٹیگری میں منتخب کیا تھا۔کراچی کنگز کا اگلا مقابلہ لاہور میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ ہو گا۔کراچی کنگز کی ٹیم آج شام 6 بجے لاہور سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن گراؤنڈ میں پریکٹس کرے گی۔
    ممبئی پولیس نے ٹائیگر شروف کو دھمکیاں دینے والے شخص کو گرفتار کر لیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کے بعد اداکار ٹائیگر شروف کو بھی جان سے مارنے کی دھمکی موصول ہوئی ہے جس پر فوری ایکشن لیتے ہوئے ممبئی پولیس نے دھمکی دینے والے شخص کو تلاش کر کے گرفتار کر لیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق پولیس کو منگل کے روز ایک فون کال موصول ہوئی جس میں ایک شخص نے جھوٹی معلومات پھیلاتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ٹائیگر شروف کی جان لینے کا دو لاکھ روپے کا معاہدہ ہو چکا ہے۔         View this post on Instagram                       A post...
    اسلام آباد (نیوزڈیسک)پاکستان نےکراچی کے ساحل سے زمین سے سطح پر مار کرنے والے میزائل کے شیڈول ٹیسٹ کی تیاریاں مکمل کرلیں. کشمیر میڈیا سروس کے مطابق میزائل کا تجربہ 24 اپریل سے 25 اپریل کے درمیان کسی وقت کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق بھارت کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان، پاکستان نے ایک نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ کراچی کے ساحل سے زمین سے زمین پر مار کرنے والے میزائل کا تجربہ کرے گا۔ اس سے قبل پاکستانی فوج نے تلہ رینج میں فائرنگ کی مشقیں کیں، جسے ماہرین طاقت کے مظاہرے کے طور پر دیکھتے ہیں۔پٔاکستان کا یہ فیصلہ بدھ (23 اپریل) کو جموں اور کشمیر کے پہلگام کے قریب خوبصورت بایسران...
    بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے شام کے لیے رون وین روڈن کو سربراہ کی حیثیت سے مقرر کیا ہے۔ شام کے لیے یہ تقرری 14 سال بعد عمل میں لائی گئی ہے۔شام کے وزیر خزانہ محمد یونس برنیح نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ 14 سال قبل شروع ہونے والی خانہ جنگی کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ شام کے لیے 'آئی ایم ایف' سربراہ کی تقرری ہوئی ہے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'لنکڈ ان' پر پوسٹ کی گئی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ برنیح 'آئی ایم ایف' سربراہ برائے شام روڈن سے مصافحہ کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ 'آی ایم ایف' سربراہ کی تقرری شام کے کہنے پر ہوئی ہے۔وں نے مزید...
    ---فائل فوٹو  بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں پارٹی رہنماؤں کی ملاقات کے لیے 6 رہنماؤں کی فہرست جیل حکام کو بھیج دی گئی۔رہنماؤں کی فہرست سلمان اکرم راجہ کی جانب سے جیل حکام کو بھیجی گئی ہے۔عمران خان سے ملاقات کے لیے فہرست میں کنول شوزب، مریم کلثوم اکرم،  محمد احمد چٹھہ، مبین عارف جٹ، مزمل اسلم اور مصدق عباسی کا نام شامل ہے۔
    7 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ایس پی کینٹ کی ہدایت پر غازی آباد پولیس نے 15 کی کال پر فوری ایکشن لیا۔ ایس پی کینٹ کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا نے بتایا کہ 7  سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم ریاض گرفتار کرلیا گیا۔ بچی گھر سے باہر گلی میں کریانہ اسٹور پر سرف لینے گئی تھی تو اسٹور والے ملزم ریاض نے بچی کو ورغلا پھسلا کر بچی کے ساتھ زیادتی کرنے کی کوشش کی۔ ایس پی کینٹ نے کہا کہ متاثرہ بچی کے والد عابد کھوکھر کی مدعیت میں نامزد ملزم ریاض کے خلاف فوری مقدمہ درج کرلیا گیا۔
    لندن(نیوز ڈیسک) حکومتِ پاکستان اور برطانیہ کی ممتاز تعلیمی درسگاہ یونیورسٹی آف کیمبرج کے درمیان “علامہ اقبال وزیٹنگ فیلوشپ” کے قیام کے لیے ایک اہم مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کیے گئے ہیں۔ اس یادداشت کا مقصد کیمبرج یونیورسٹی کے سنٹر فار ساؤتھ ایشین اسٹڈیز میں علامہ اقبال کے نام سے ایک وزیٹنگ فیلوشپ کا باضابطہ آغاز ہے، جو پاکستان کے علمی، ادبی اور فکری ورثے کو فروغ دے گا۔ اس موقع پر برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے وزارتِ تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت، حکومتِ پاکستان اور یونیورسٹی آف کیمبرج کے درمیان ہونے والی مفاہمتی تقریب میں شرکت کی۔ تقریب میں یونیورسٹی آف کیمبرج کے پرو وائس چانسلر پروفیسر کمال منیر، سنٹر فار ساؤتھ ایشین...
    اسلا آباد(نیوزڈیسک)پہلگام فالس فلیگ کے بعد ایک اور مذموم بھارتی منصوبہ بے نقاب ہوگیا۔ پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کے بے نقاب ہونے پر بھارت نے نیا ڈرامہ رچانے کا منصوبہ بنا لیا، ذرائع کے مطابق اس سے قبل ضیا مصطفی نامی پاکستانی شہری کو جنوری 2003 سے بھارتی خفیہ ایجنسیوں نے جبری و غیر قانونی حراست میں رکھا تھا، ذرائع ضیاء مصطفیٰ کو اکتوبر 2021 میں بھارتی خفیہ ایجنسیوں نے فیک انکاونٹر میں شہید کر دیا،ذرائعاِسی طرح محمد علی حسن کو بھی 27 اکتوبر 2006 سے بھارتی خفیہ ایجنسیوں نے جبری و غیر قانونی قید میں رکھا تھا، ذرائعمحمد علی حسن کو بھی اگست 2022 میں میجر فیک انکاونٹر میں شہید کر دیا گیا،ذرائع2003ء سے بھارتی خفیہ ایجنسیوں...
    حکومت نے قومی ایئر لائن پی آئی اے کی نجکاری کے لیے ایک مرتبہ پھر سے اشتہار جاری کر دیا ہے، پی آئی اے کی خریداری میں دلچسپی رکھنے والی پارٹیوں سے آج 24 اپریل کو درخواستیں طلب کر لی ہیں جو کہ 3 جون تک جمع کرائی جاسکتی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:پی آئی اے نجکاری: واحد کمپنی بلیو ورلڈ سٹی نے ریزور سے کم بولی لگادی، معاملہ ملتوی حکومت کی جانب سے جاری اشتہار میں بتایا گیا ہے کہ حکومت پی آئی اے کے 51 سے 100 فیصد تک شیئرز فروخت کرنا چاہتی ہے، اس کے علاوہ پی آئی اے کے تمام اہم بزنسز فروخت کرنے کا ارادہ ہے۔ بزنس میں مسافروں اور گراؤنڈ کی ہینڈلنگ، کارگو، فلائٹ کچن،...
    سکھر جناح میونسپل اسٹیڈیم میں ایک روزہ کرکٹ میج کا انعقاد کیا گیا، جس میں خواجہ سراؤں نے حصہ لے کر خوب چھکے چوکے لگائے۔اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئر ڈپارٹمنٹ کی جانب سے سکھر کے جناح میونسپل اسٹیڈیم میں خواجہ سراؤں کی 2 ٹیموں گولڈن کوئن سکھر اور سلور کوئن خیر پور کے مابین شان دار کرکٹ میچ اور رسہ کشی کا مقابلہ ہوا۔کرکٹ مقابلے میں گولڈن کوئن نے سلور کوئن کی 3 وکٹیں حاصل کیں، گولڈن کوئن سکھر کے کھلاڑی نومی 27 رنز بنا کر مین آف دی میچ رہے، میچ جیتا سلور کوئن خیرپور نے۔ کرکٹ میچ کے اختتام پر جواجہ سراؤں کی دونوں ٹیموں کے درمیان رسہ کشی کا بھی مقابلہ ہوا، جس میں گولڈن کوئن فاتح رہی۔
    بھارت نے پہلگام واقعے کے بعد ایک بار پھر اپنی تنگ نظری اور پاکستان دشمنی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حکومت پاکستان کے سرکاری سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو بلاک کردیا ہے۔ بھارتی حکومت نے ہمیشہ کی طرح واقعے کی کوئی مناسب تحقیقات کرنے کے بجائے یکطرفہ طور پر پاکستان کے خلاف کارروائی کرنے کو ترجیح دی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، مودی سرکار نے اپنے ہی ملک میں ’’گورنمنٹ آف پاکستان‘‘ کے سرکاری سوشل میڈیا اکاؤنٹس تک رسائی روک دی ہے۔   یہ اقدام اس وقت سامنے آیا ہے جب پاکستانی حکومت نے پہلگام واقعے میں ہلاک ہونے والوں کےلیے افسوس کا اظہار کیا تھا اور زخمیوں کی صحتیابی کی دعا کی تھی۔ لیکن بھارت نے نہ صرف سوشل میڈیا...
    —فائل فوٹو لاہور میں اہم شخصیات سے متعلق نازیبا ویڈیو بنانے اور اپ لوڈ کرنے کے معاملے پر مختلف تھانوں میں 24 گھنٹوں میں پیکا ایکٹ کے تحت 23 مقدمات درج کر لیے گئے۔اس حوالے سے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان رضا کا کہنا ہے کہ قومی اداروں کے خلاف نازیبا مواد کی تشہیر میں ملوث افراد رعایت کے مستحق نہیں۔انہوں نے کہا کہ اداروں کی تضحیک اور تمسخر اڑانے والے عناصر کو سخت سزا دلوائی جائے گی۔ پیکا ایکٹ میں ترمیم کیخلاف درخواست: حکومت، پی ٹی اے اور پیمرا کو نوٹس جاریپشاور ہائی کورٹ نے پیکا ایکٹ میں ترمیم کے خلاف درخواست پر وفاقی حکومت، پی ٹی اے اور پیمرا کو نوٹس جاری کر دیے۔ دوسری جانب پشاور ہائی...
    (گزشتہ سے پیوستہ) اس پر محفل میں ایک چلبلی اور شوخ لڑکی ’’بروانہ‘‘نے شعر اچھالا،گھر کی صفائی، کھانا اور بچوں کی دیکھ بھال،لڑکی کو چائے لانا بہت مہنگا پڑااس پر محفل میں موجود ’’گلِ بختاور‘‘ نے چٹکی لی کہ ’’ ناہید کو جس لڑکی نے چائے نہیں پوچھی تھی، وہ شائد،گھر کی صفائی، کھانا اور بچوں کی دیکھ بھال،جیسا مہنگا سودا نہیں کرنا چاہتی ہوگی۔‘‘ جس پر کِھلکھاتی صنفِ نازک کی یہ محفل زعفران زار بن گئی۔گرم مشروبات کے ساتھ لطیفوں کی روایات، اس کے علاوہ چائے کی چسکیوں کے ساتھ ہلکا پھلکا ہنسی مذاق بھی ان کی زندگی میں رنگ بھرتا ہے۔ہرات میں موجود Latte Caf (دودھ والی کافی) “Latte” اطالوی زبان میں ’’دودھ‘‘ کے معنی رکھتا ہے میں...
    پہلگام واقعے کے بعد بھارت کے یک طرفہ جارحانہ اقدامات پر وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس شروع ہوگیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں اعلیٰ سول و عسکری قیادت شریک ہے، اجلاس میں پہلگام ڈرامے کے بعد پیدا ہونے والی داخلی و خارجی صورتحال پر غور جاری ہے، اجلاس میں بھارت کے عجلت میں اٹھائےگئے ناقابل عمل آبی اقدامات کا بھی جائزہ لیا جاریا ہے۔ وزیراعظم بھارت کے غیر ذمہ دارانہ اقدامات پر اعلیٰ عسکری قیادت کے ساتھ مشاورت کریں گے جبکہ سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے سمیت دیگر بھارتی اقدامات پر ردعمل دیا جائے گا۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی بھارتی اقدامات کا موثر...
    پہلگام حملے کے بعد بھارت کی جانب سے پاکستان کے کیخلاف اٹھائے جانے والے اقدامات کا جائزہ اور پر مؤثر ردعمل دینے کے لیے وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کی سربراہی میں قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس شروع ہوگیا ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
    مریم نواز سے ایتھوپیا کے سفیر کی ملاقات، تعلقات مضبوط بنانے پر زور WhatsAppFacebookTwitter 0 24 April, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ا یس) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ایتھوپیا کے سفیر نے ملاقات کی جس میں تعلقات مضبوط بنانے پر زور دیا گیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سے ایتھوپیا کے سفیر ڈاکٹر جمال بیکر عبداللہ نے ملاقات کی، مریم نواز نے ایتھوپیا کے سفیر کا خیر مقدم کیا اور تعلقات مزید مستحکم کرنے پر زور دیا، باہمی دلچسپی کے امور، دو طرفہ تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دوران ملاقات زراعت، تعلیم، صحت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور تجارتی شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کا...
    باخبر ذرائع نے وال اسٹریٹ جورنل کو بتایا ہے کہ انتہاء پسند امریکی صدر نے جنگ یوکرین کی سختی کو تسلیم کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ یوکرینی بحران کے حل کیلئے مذاکرات "میری سوچ" سے بھی کہیں زیادہ مشکل ہیں!! اسلام ٹائمز۔ اپنی نئی صدارت کے آغاز کے تقریباً 3 ماہ بعد، آج انتہاء پسند امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو یہ احساس ہو چلا ہے کہ یوکرینی جنگ کا 1 ہی دن میں خاتمہ مکمل طور پر "وہم" تھا۔ معروف امریکی اخبار وال اسٹریٹ جورنل نے اس بارے اعلان کیا ہے کہ آگاہ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے معاونین کو بتایا ہے کہ یوکرین پر گفتگو "میری توقع" سے بھی کہیں زیادہ "مشکل" ہے! اپنا...
    پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے حکومت پر سخت تنقید کی ہے جب کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ شریف خاندان جب بھی اقتدار میں آتا ہے ملک کی سالمیت خطرے میں پڑ جاتی ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہاں سیاستدان موجود ہیں، ہمیں قومی ہم آہنگی چاہیے، اپکا قومی لیڈر جیل میں پڑا ہوا ہے، ہماری قومی آہنگی آج نہیں رہی کیونکہ آپ نے ایک قومی لیڈر کو جیل میں ڈالا ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آپکے ملک کی اکانومی ختم ہو چکی ہے، شریف خاندان بھارت کے خلاف سخت ایکشن نہیں لے سکتا یہ اُن کے ساتھ کاروبار کرتے ہیں، سخت ایکشن صرف ایک...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی وزیراعظم شہبازشریف سے آج ملاقات متوقع ہے،ملاقات میں متنازع کینالز کے معاملے پر بڑی پیشرفت کا امکان  ہے۔ نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق دونوں رہنماؤں کی ملاقات آج شام اسلام آباد میں ہوگی،وزیراعلیٰ سندھ بھی ملاقات میں شرکت کریں گے،سندھ حکومت نئی نہروں پر اپنا موقف وزیراعظم کے سامنے رکھے گی،ملاقات میں نہروں کے معاملے پر اہم پیشرفت کا امکان ہے۔ مزید :
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نجکاری کمیشن نےپاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کارپوریشن لمیٹڈ (پی آئی اے سی ایل) کے 51 سے 100 فیصد حصص کی نجکاری کے لیے ممکنہ بولی دہندگان کے انتخاب کے لیے پیشگی اہلیت کے معیار کی درخواستیں طلب کرلی ہیں۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز رپورٹ کے مطابق پیشگی اہلیت کے معیار کی درخواستیں تین جون 2025تک پراسیسنگ فیس کے ساتھ نجکاری کمیشن کے پاس  جمع کروانا ہونگیں۔نجکاری کمیشن نے پیشگی اہلیت کے معیار کی درخواستوں کی وصولی کیلئے اشتہار جاری کردیا۔ واضع رہے نجکاری کمیشن بورڈ  نے پچھلے ہفتے پی آئی اے سی ایل کے 51 سے 100 فیصد حصص کی نجکاری کے لیے ممکنہ بولی دہندگان کے انتخاب کے لیے پیشگی اہلیت کے معیار کی...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) جب گرین پاکستان انیشیٹو کا آغاز کیا گیا تو بعض ماہرین نے صوبوں کو پہلے سے مختص پانی، خصوصاً نئی نہروں کی تعمیر سے لاکھوں ایکڑ بنجر زمین سیراب کرنے کی فزیبلٹی کے بارے میں خدشات کا اظہار کیا۔ ان خدشات کو دور کرنے کیلئے آبی وسائل کے پاکستانی اور امریکی ماہرین کی ایک مشترکہ ٹیم کے ذریعے تحقیق کرائی گئی۔ اس ٹیم نے ایک اصلاحاتی حل پیش کیا جو آبپاشی کا ایک پائیدار، سرمایہ کاری کیلئے مؤثر اور وقت کے لحاظ سے موثر طریقہ ہے جو نئی نہروں کی تعمیر کے بغیر تمام وفاقی اکائیوں کے پانی کے حقوق کا تحفظ بھی کرتا ہے، اور وفاقی اکائیوں کے حصے کو متاثر کیے بغیر، یہ حل...
    پاکستان اور دو غیر ملکی کمرشل بینکوں کے درمیان ایک ارب ڈالر کے قرض کے حصول کے لیے اہم مالیاتی سمجھوتہ طے پا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ قرض سات اعشاریہ چھ فیصد شرح سود پر حاصل کیا جائے گا اور اس کی حتمی وصولی ایشیائی ترقیاتی بینک (ADB) کی پچاس کروڑ ڈالر کی گارنٹی سے مشروط ہوگی۔ معاہدے کے تحت یہ پہلا غیر ملکی تجارتی قرض ہوگا جس پر پانچ سال کے لیے دستخط کیے جائیں گے۔  ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے گارنٹی کی منظوری منیلا میں 28 مئی کو متوقع ہے، جس کے بعد قرضے کے اجرا کا باضابطہ عمل شروع کیا جائے گا۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق بینکوں کے ساتھ بات چیت...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)قائد حزبِ اختلاف عمر ایوب خان نے ایک سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی پاکستان کے لیے ایک “ٹک ٹک ٹائم بم” ہے، اور یہ درحقیقت پاکستان کے خلاف اعلانِ جنگ کے مترادف ہے۔ انہوں نے موجودہ حکومت کے رویے کو بزدلانہ، کمزور اور غیر ذمہ دارانہ قرار دیا۔ عمر ایوب نے وزیر اعظم شہباز شریف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ “انہیں ‘ارڈلی’ ہونا بند کرنا ہوگا۔” ان کے بقول، موجودہ حکومت کی سمت واضح نہیں ہے اور ملک شدید داخلی اور خارجی خطرات سے دوچار ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ جنرل باجوہ کے ذریعے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی...
    پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما و سابق صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ عمران خان کو جو مقبولیت ملی وہ اللہ تعالی نے بہت سارے انبیا کو بھی نہیں دی۔ لندن میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر پاکستان کا کہنا تھا کہ کسی بھی لیڈر کی 91 فیصد مقبولیت غیر معمولی ہے۔ اگر اس میں کوئی ہیر پھیر ہوئی تو چلیں 80 فیصد  سمجھ لیں لیکن یہ مقبولیت بہت زیادہ ہے اور اللہ تعالیٰ نے یہ نعمت بہت سے انبیا کو بھی نہیں دی۔ لیکن ساتھ انہوں نے یہ وضاحت بھی کردی کہ اللہ کے انبیا اور عمران خان کا کسی صورت کوئی مقابلہ ہی نہیں۔ تاہم اس منتازعہ بیان کے بعد سے...
    بالی ووڈ کی اداکارہ جیکولین فرنینڈس کے مبینہ سابقہ بوائے فرینڈ سکیش چندرشیکھر نے اداکارہ کے نام جذباتی پیغام شیئر کر دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 200 کروڑ بھارتی روپے منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار سکیش چندرشیکھر نے اداکارہ جیکولین فرنانڈس کے نام ایک جذباتی پیغام شیئر کیا ہے، جس میں انہوں نے ان کی مرحومہ والدہ کم فرنینڈس کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔  سکیش نے اپنے پیغام میں کہا کہ جیکولین کی والدہ ’جیکولین کی بیٹی کے روپ میں دوبارہ جنم لیں گی‘۔         View this post on Instagram                       A post shared by Pinkvilla (@pinkvilla) اپنے پیغام میں سکیش نے کہا کہ انہوں نے انڈونیشیا کے جزیرہ...
    مقبوضہ کشمیر جنگی جنون میں مبتلا بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے کنٹرول سے باہر ہو چکا ہے اور آرٹیکل 370 کی منسوخی بھی مودی سرکار کا ایک ناکام اقدام ثابت ہوا ہے۔ آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد سے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال غیر مستحکم و تشویش ناک ہے اور مقبوضہ وادی کا کنٹرول مودی سرکار کے ہاتھ سے نکل چکا ہے، جس سے امن کے دعوے بے بنیاد ثابت ہو رہے ہیں۔ آرٹیکل370 کی منسوخی سمیت مودی کی تمام یکطرفہ پالیسیوں نے عوامی غصے کو بغاوت کی شکل دے دی ہے۔ یاد رہے کہ آرٹیکل 370 کی منسوخی پر امت شاہ نے اسے پارلیمنٹ میں تاریخی قدم قرار دیا تھا اور دعویٰ کیا تھا کہآرٹیکل 370 ہٹانے سے...
    بھارت کی جانب سے فالس فلیگ آپریشنز کوئی نئی بات نہیں۔ تاریخ گواہ ہے کہ بھارت نے بارہا جھوٹے الزامات کے ذریعے پاکستان کو عالمی سطح پر بدنام کرنے کی کوشش کی۔ ایسے کئی واقعات تب پیش آئے جب بھارت کو اندرونی مسائل سے توجہ ہٹانی تھی یا اہم سفارتی لمحات درپیش تھے۔ جنوری 1971 میں انڈین ایئرلائنز کا ایک طیارہ اغواء کر کے لاہور لے جایا گیا تو بھارت نے فوراً پاکستان پر الزام لگا کر اس کی مشرقی پاکستان کے لیے فضائی پروازوں پر پابندی عائد کر دی۔ اسی طرح 20 مارچ 2000 کو امریکی صدر بل کلنٹن کے بھارتی دورے کے دوران مقبوضہ کشمیر میں 36 سکھوں کا قتل عام ہوا، جس پر ابتدا میں الزام...
    مودی حکومت کے اقدامات سے کشمیر ایک کھلی جیل کی شکل اختیار کر چکا ہے۔ کرفیو نافذ کر کے انسانی حقوق کی پامالیاں  عام بات بن چکی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر جنگی جنون میں مبتلا بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے کنٹرول سے باہر ہو چکا ہے اور  آرٹیکل 370 کی منسوخی  بھی مودی سرکار کا ایک ناکام اقدام ثابت ہوا ہے۔ آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد سے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال غیر مستحکم و تشویش ناک ہے اور مقبوضہ وادی کا کنٹرول مودی سرکار کے ہاتھ سے نکل چکا ہے، جس سے امن کے دعوے بے بنیاد ثابت ہو رہے ہیں آرٹیکل 370 کی منسوخی سمیت مودی کی تمام یکطرفہ پالیسیوں نے عوامی غصے کو بغاوت کی شکل...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 24 اپریل 2025ء) بھارت کی جانب سے آبی وسائل سے متعلق سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے، سرحدی راستہ بند کرنے، ویزوں کو منسوخ کرنے اور دفاعی اتاشیوں کو ملک بدر کرنے جیسے فیصلوں کے بعد پاکستان میں آج (جمعرات) کے روز قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہو رہا ہے، جس میں فوجی حکام بھی شامل ہیں۔ بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے معروف سیاحتی مقام پہلگام میں منگل کے روز شدت پسندوں نے سیاحوں پر حملہ کیا تھا، جس میں کم از کم 26 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔ بدھ کی شام کو بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں کابینہ کی سلامتی کمیٹی (سی سی ایس ) کی ایک میٹنگ...
    آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر عثمان خواجہ تارکینِ وطن کے حق میں بول پڑے۔ عثمان خواجہ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں تارکینِ وطن پر ہاؤسنگ کے بحران کے الزام پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ تارکینِ وطن نے آسٹریلیا میں جو حصہ ڈالا ہے اس کا جشن منانا چاہیے، یہ حقیقت نہیں ہے کہ تارکینِ وطن کی وجہ سے ہاؤسنگ کا بحران پیدا ہوا ہے۔ عثمان خواجہ کا کہنا ہے کہ کورونا کی وباء کے دوران جب تارکینِ وطن آسٹریلیا نہیں آ رہے تھے تب بھی ہاؤسنگ کے شعبے میں قیمتیں آسمان کو چھو رہی تھیں۔ آسٹریلوی کرکٹر نے مزید کہا ہے کہ مجھے یہ الزام مایوس کرتا ہے، آسٹریلیا تارکینِ وطن کی وجہ سے...
    ادکارہ بہنوں ایمن خان اور منال خان کے بھائی معاذ خان کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہو گیا، مایوں کی خوبصورت تصاویر منظرِ عام پر آ گئیں۔ پاکستان کی معروف اور باصلاحیت اداکارہ ایمن خان اور منال خان کے مداحوں کے لیے خوشخبری ہے، کیونکہ ان کے چھوٹے بھائی معاذ خان کی شادی کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے۔ گزشتہ برس معاذ خان کا نکاح صبا کے ساتھ ایک سادہ اور نجی تقریب میں انجام پایا تھا اور اب ان کی مایوں کی خوبصورت تقریب کراچی میں منعقد ہوئی ہے۔ مایوں کی تقریب نہایت رنگا رنگ اور خوشیوں بھری تھی، جس میں خاندان کے قریبی عزیز و اقارب اور دوست احباب نے شرکت کی۔ ایمن...
    وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے مالی امور محمد بن ھادی الحسینی سے ملاقات کی۔ واشنگٹن میں ہوئی اس ملاقات میں وزیر خزانہ نے متحدہ عرب امارات کے ہم منصب کو پاکستان کے معاشی اشاریوں، حالیہ فِچ کی طرف سے خودمختار کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری اور حکومت کے نجکاری کے ایجنڈے سے آگاہ کیا۔ انہوں نے مفاہمتی یادداشتوں کو عملی معاہدوں میں بدلنے کی ضرورت پر زور دیا اور کرپٹو کرنسی کے ضابطہ کار سے متعلق متحدہ عرب امارات کے تجربے سے فائدہ اٹھانے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ وزیر خزانہ نے متحدہ عرب امارات کے وزیر مالیات کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی۔ Post Views: 1
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک)انڈیا اور پاکستان کے درمیان دریائوں کی تقسیم کا سندھ طاس معاہدہ کیا ہے ؟ ،بھارت اور پاکستان کے نمائندوں کے درمیان برسوں کے مذاکرات کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان عالمی بینک کی ثالثی میں (Indus Water Treaty )سندھ طاس معاہدہ 19ستمبر 1960 کو عمل میں آیا تھا۔ اس وقت انڈیا کے وزیر اعظم جواہر لال نہرو اور پاکستان کے سربراہ مملکت جنرل ایوب خان نے کراچی میں اس معاہدے پر دستخط کیے تھے۔ مغربی دریاؤں یعنی سندھ، جہلم اور چناب کو پاکستان ، مشرقی دریاؤں یعنی راوی، بیاس اور ستلج کا کنٹرول انڈیا کے ہاتھ میں دیا گیا ،دونوں ممالک نے دریاؤں کے حوالے سے اپنے مشترکہ مفادات کو تسلیم کرتے ہوئے...
    امریکہ(نیوز ڈیسک)تیل کی عالمی قیمتوں میں بدھ کے روز تقریباً 2 فیصد کمی واقع ہوئی کیونکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ اوپیک پلس آئندہ ماہ اپنی تیل کی پیداوار میں اضافے میں تیزی لا سکتا ہے۔ برینٹ کروڈ فیوچر 1.14 ڈالر یا 1.69 فیصد کی کمی سے 66.30 ڈالر پر بند ہوا جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ 1.17 ڈالر یا 1.84 فیصد کی کمی سے 62.50 ڈالر پر بند ہوا۔ اس سے قبل برینٹ کی قیمت 68.65 ڈالر فی بیرل تھی جو 4 اپریل کے بعد کی بلند ترین سطح ہے۔ اوپیک پلس مذاکرات سے واقف تین ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ اوپیک پلس کے متعدد رکن ممالک تجویز کریں گے کہ گروپ جون میں مسلسل...
    وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ زکوٰۃ کی تنظیمِ نو اور اصلاحات سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس میں غریب و مستحق افراد تک مالی امداد بروقت اور شفاف طریقے سے پہنچانے کے طریقہ کار پر مشاورت کی گئی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کی سربراہی میں محکمہ زکوٰۃ کی تنظیم نو اور اصلاحات کے لیے ایک جامع پلان تیار کیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی کہ اصلاحاتی عمل کے دوران کسی بھی ملازم کو ملازمت سے برطرف نہیں کیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زکوٰۃ کی تقسیم کے لیے ایسا مؤثر میکنزم تشکیل دیا...
    پہلگام واقعے کے بعد پاکستان کے سپر اسٹار فواد خان کی بالی ووڈ فلم ’ابیر گلال‘ کی ریلیز خطرے میں پڑگئی ہے۔ مقبوضہ جموں و کشمیر میں منگل کے روز پیش آنے والے واقعے میں 26 افراد ہلاک ہوئے، جن میں زیادہ تر سیاح شامل تھے۔ اس واقعے کے بعد فواد خان اور بھارتی اداکارہ وانی کپور کی فلم شدید تنقید کی زد میں آ گئی ہے اور بھارت میں پاکستانی فنکاروں کے خلاف سخت ردعمل سامنے آ رہا ہے۔ فلم ’’ابیر گلال‘‘ کا ٹیزر یکم اپریل کو جاری کیا گیا تھا، یہ فلم جو پہلے ہی تنقید کی زد میں تھی اب اس کی ریلیز اور کامیابی متاثر ہونے کا خدشہ ہے کیونکہ فلم کیخلاف سوشل میڈیا پر بائیکاٹ مہم کا آغاز...
    اسلام آباد( نیوز ڈیسک) پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی آڑ میںبھارت کی پاکستان کے خلاف سازش کھل کرسامنے آگئی ، حملے کے پیچھے چھپے بھارتی محرکات بھی بے نقاب ہوگئے ۔ ذرائع کے مطابق بھارت اپنے اقدام سے آبی جارحیت پر اتر آیا، ہندوستان کسی بھی طرح قانونی طور پر اس معاہدے کو یکطرفہ ختم نہیں کر سکتا، ہندوستان نے اپنا غیر ذمہ دارانہ اور مذموم چہرہ دنیا کو دکھا دیا، ہندوستان نے پہلگام فالس فلیگ کے چوبیس گھنٹے کے اندر اندر سندھ طاس معاہدے کو غیر قانونی طور پر یک طرفہ معطل کر دیا۔ باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ مذموم حرکت 1960 کے سندھ طاس کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے، سندھ طاس معاہدے کے شق نمبر12...
    آسٹریلیا کی مردوں کی قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی کیتھ سٹیک پول 84 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ انہوں نے اپنے کرکٹ کیریئر کا آغاز 1966 میں انگلینڈ کے خلاف ایک مڈل آرڈر کھلاڑی کے طور پر کیا تھا۔ کیتھ سٹیک پول بلے بازی کے ساتھ ساتھ لیگ سپن بولر بھی تھے، لیکن 1969 کے اوائل میں انہوں نے بل لاری کے ساتھ اوپننگ کی۔ کیتھ سٹیک پول نے 43 ٹیسٹ میچز اور 6 ایک روزہ بین الاقوامی میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی۔ ان کے ٹیسٹ کرکٹ میں 2807 رنز تھے، جن میں 7 سینچریاں اور 14 نصف سینچریاں شامل ہیں۔ ان کی سب سے بڑی اننگز 1970 میں انگلینڈ کے خلاف گابا کے میدان...
    لاہور (نیوز رپورٹر) حکومت کاشتکاروں کو گندم کی پوری قیمت دے۔پیپلز پارٹی ن لیگ کی اتحادی نہیں بلکہ پاکستان کے عوام کی اتحادی ہے۔ ملکی سلامتی میں علماء مشائخ کا کردار ہمیشہ اہم رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار  سردار سلیم حیدر نے گورنر ہائوس لاہور میںعلماء مشائخ، اور پیپلز پارٹی کے رہنماوں سے ملاقات کے دوران کیا۔ گورنر پنجاب  نے کہا کہ پنجاب کا گورنر ضرور ہوں لیکن پیپلز پارٹی کا جیالا پہلے ہوں۔ پارٹی کے جیالے اور کارکن سیالکوٹ پی پی 52 کے ضمنی انتخابات کی تیاری کریں۔گورنر پنجاب نے کہا کہ سیالکوٹ کے پی پی 52 میں پیپلز پارٹی ضمنی انتخابات میں اپنا لوہا منوائے گی۔ اْنہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری مفاہمت کی سیاست اور...
    کراچی (سٹاف رپورٹر) عوام پاکستان پارٹی کے کنوینئر، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ کراچی کے موجودہ حالات دیکھ کر افسوس ہوتا ہے۔ پیپلز پارٹی 17سال سے سندھ میں حکومت کر رہی ہے، کیا پیپلز پارٹی کے لوگ پانی کے مسائل حل نہیں کر سکتے؟ کراچی سے باہر نکلیں گے تو سمجھ آئے گا کہ کراچی کتنا محروم ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن (آئی بی اے) کراچی کی تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ شاہد خاقان عباسی نے دریائے سندھ کی نئی کینالز کے منصوبے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت آج تک واضح نہیں کر سکی کہ کینالز سندھ کے پانی پر کیا...
    فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر) نے ٹیکس چوروں کیخلاف کاروائیاں تیز کرتے ہوئے بین الاقوامی شہرت یافتہ فیشن ڈزائینر نومی انصاری کیخلاف سوا ارب روپے کے سیلز ٹیکس فراڈ کی ایف آئی آر درج کرلی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ ایف بی آر کے ماتحت ادارے کارپوریٹ ٹیکس آفس کراچی نے ٹیکس چوری کی اطلاع ملنے پر کارپوریٹ ٹیکس آفس کراچی کی ٹیم نے ورکنگ مکمل کرکے اور اپنی ابتدائی چھان بین میں شواہد ملنے کی بنیاد پرکارروائی کی۔ حکام نے مجسٹریٹ سے سرچ وارنٹس حاصل کرنے کے بعد نومی انصاری کی فیکٹری اور شہر کے مختلف علاقوں مہران ٹاون، کورنگی اور ڈی ایچ اے میں واقع اہم آوٴٹ لیٹس پر چھاپے مار کر...
    اسلام آباد: پاک فوج کی ٹلہ رینجز میں تربیتی مشقیں جاری ہیں، مشقوں میں جدید ہتھیاروں اور ٹیکٹکس کا عملی مظاہرہ کیا جارہا ہے.  کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل فیاض حسین شاہ نے مشقوں کا معائنہ کیا اور افسروں اور جوانوں سے ملاقات کی. کور کمانڈر لاہور نے جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت اور صلاحیت کو سراہا.  مزید پڑھیں: پاک سعودی مشترکہ فوجی مشقیں الصمصام 8 ختم ہوگئی ٹلہ رینجز میں پاک فوج کی سالانہ فیلڈ فائرنگ کی آپریشنل تیاریوں کے لیے مختلف یونٹس کی مشترکہ تربیت کے دوران مشقوں میں جدید ہتھیاروں اور ٹیکٹکس کا عملی مظاہرہ کیا گیا ، مشقوں کا مقصد حقیقی جنگی ماحول میں تیاری کو جانچنا ہے تاکہ دشمن کی کسی بھی جارحیت کا...
    اسلام آباد: دفاعی تجزیہ کار (ر)میجر جنرل زاہد محمود کا کہنا ہے کہ بہت افسوس ناک سچویشن ہے اور یہ نہ صرف پاکستان کے لیے، ہندوستان کے لیے یہ پورے خطے کے لیے بہت خطرناک سچویشن ہے، یہ کسی بھی لحاظ سے قابل قبول نہیں، ریجن ہمارا جب ڈی سٹیبلائز ہو گا تو پورے ورلڈ کی چیزیں ڈی سٹیبلائز ہوں گی۔  ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ یہ کوئی عام ریجن نہیں ہے یہ ہمیں پتہ ہونا چاہیے، دو نیوکلیئرکنٹریز ہیں انڈیا، پاکستان، پھر چین یہاں پر ہے، روس یہاں پر ہے تو یہ پورے ریجن کو امپیکٹ کرے گا، انڈیا جو ہے اس وقت اس کو اب بلیم میں...
    لاہور: گروپ ایڈیٹر ایکسپریس ایاز خان کا کہنا ہے ان کی تو حالت یہ ہے کہ مجھے لگتا ہے کہ اسٹوڈیو میں کوئی میزائل پڑے ہوتے تووہ انھوں نے وہیں سے مار دینے تھے، مجھے بریگیڈیئر فاروق حمید کا شکریہ ادا کرنے دیجیے کہ انھوں نے آج ہماری تعریف کی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام ایکسپرٹس میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ بہت کم ہماری تعریف ہوتی ہے کیونکہ ہمارے لیے تو پیکا ہی ہوتا ہے ہمیشہ جب بھی ہوتا ہے لیکن میں یہ بتا دینا چاہتا ہوں۔  تجزیہ کار نوید حسین نے کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آ رہی کہ ہمیں کیوں حیرت ہوتی ہے اس بات پر جس اس طرح کی کوئی کارروائی ہوتی...
    کراچی: حر جماعت کے روحانی پیشوا اور ممتاز سیاسی شخصیت پیر صاحب پگارا نے خطے کی موجودہ کشیدہ صورتحال کے پیش نظر پوری حر جماعت کو ہدایت کی ہے کہ وہ ہر لمحہ پاکستان کے دفاع، سلامتی اور استحکام کے لیے افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ تیار رہیں۔ اپنے ایک اہم بیان میں پیر پگارا نے کہا کہ مادر وطن کا دفاع ہمارے لیے ہر چیز پر مقدم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی نازک موقع پر نہ صرف حر جماعت بلکہ پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حالات میں ہمیں سیاسی اختلافات کو پس پشت ڈال کر قومی یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ پیر صاحب پگارا نے...
    شہر قائد میں جاری ڈاکو راج کے دوران پیر سے بدھ تک 3 روز میں ڈاکوؤں کی سفاکانہ فائرنگ کا نشانہ بن کر 4 افراد زندگی سے محروم ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق 21 اپریل بروز پیر اسٹیل ٹاؤن گلشن حدید میں ڈاکوؤں نے کار شوروم کے مالک خان عالم کو فائرنگ کر کے قتل کیا اور اس سے 8 لاکھ 90 ہزار روپے نقدی اور لائسنس یافتہ اسلحہ بھی چھین کر لے گئے۔ 22 اپریل بروز منگل ڈاکوؤں نے سپر ہائی وے وزیر گوٹھ اتوار بازار کے قریب فائرنگ سے دنبہ گوٹھ کے رہائشی 28 سالہ غنی کو موٹر سائیکل چھیننے کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کا نشانہ بنا کر ابدی نیند سلا دیا ۔ اسی روز کورنگی سو کوارٹر ظہور...
    کراچی کے علاقے گلشن احباب پاکستان بازار تھانے کی حدود میں سیکٹر 16 میں ڈکیتی کی کوشش کے دوران فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں ایک 14 سالہ معصوم بچہ جاں بحق جبکہ ایک ڈاکو مارا گیا۔ تفصیلات کے مطابق دو موٹرسائیکل سوار مسلح ملزمان علاقے میں ایک راہگیر سے ڈکیتی کی کوشش کر رہے تھے کہ اسی دوران قریبی موجود شہری شہنشاہ حسن نے اپنی ذاتی لائسنس یافتہ اسلحہ سے مداخلت کرتے ہوئے ملزمان پر فائرنگ کی۔ شہری کی فائرنگ سے ایک ملزم موقع پر ہلاک ہوگیا جبکہ دوسرا زخمی حالت میں فرار ہونے میں کامیاب رہا۔ تاہم، فرار ہوتے ڈاکو نے اندھا دھند فائرنگ کی جسکی زد میں آکر 14 سالہ بچہ حسین ولد علی جاں بحق ہوگیا، جس...
    نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار  کا کہنا ہے کہ بھارت کے ہر اقدام کا ترکی بہ ترکی جواب دیا جائے گا، وزارت خارجہ نے سفارشات تیار کر لی ہیں، قومی سلامتی کمیٹی فیصلہ کرے گی۔اسحاق ڈار نے  کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں پہلگام واقعے کی ذمے داری جس تنظیم نے لی ہے اس سے تو ہمارا کوئی لینا دینا ہی نہیں ہے۔نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار  نےکہا کہ بھارت کے ہر اقدام کا ترکی بہ ترکی جواب دیا جائے گا، وزارت خارجہ نے سفارشات تیار کر لی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے پر بھارت سے ہمارے پہلے ہی مسائل چل رہے ہیں اور عالمی بینک بھی اس سلسلے میں بات چیت میں شریک...
    زمبابوے کی فضائیہ کے کمانڈر کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے وفد نے ایئر ہیڈکوارٹر اسلام آباد کا دورہ کیا۔ سربراہ زمبابوے ایئرفورس کو پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق زمبابوے فضائیہ کے کمانڈر ایئرمارشل جان جیکب نزویدے نے سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں تربیتی پروگرامز اور تکنیکی مہارت سمیت دفاعی تعاون کے فروغ کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں ایئرچیف نے پاک فضائیہ کی آپریشنل صلاحیتوں پر روشنی ڈالی، ایئرچیف نے زمبابوے ایئرفورس کےلیے آپریشنل تربیت میں بہتری کےلیے ہرممکن مدد...
    ٹینس کی سابق اسٹار اور بھارت کی مایہ ناز کھلاڑی، ثانیہ مرزا نے حال ہی میں پوڈکاسٹر معصوم مینوالا سے ایک بے تکلف گفتگو میں اپنی ذاتی زندگی کے اہم پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے ماں بننے کے تجربے، حمل کے دوران کی جسمانی اور جذباتی کیفیت، بچے کو دودھ پلانے کے سفر اور اپنی ریٹائرمنٹ کے فیصلے کے پس منظر پر تفصیل سے بات کی۔ ثانیہ مرزا نے بتایا کہ ریٹائرمنٹ کا فیصلہ محض جسمانی حالت یا کیریئر کے تقاضوں کی وجہ سے نہیں تھا بلکہ اس کی ایک بڑی وجہ ان کا اپنے بیٹے ازہان کے ساتھ وقت گزارنے کی خواہش تھی۔ ان کا کہنا تھا، "میری سب سے بڑی ترجیحات میں سے ایک یہ تھی کہ...
     اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )سیاسی رہنما اور بین الاقوامی امور کے ماہر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ بھارت نے پہلگام واقعے کو سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کیلئے بہانا بنایا، سکیم کے تحت بھارت پاکستان پر دباؤ ڈالنا چاہتا ہے۔  "جیو نیوز" سے گفتگو کرتے ہوئے مشاہد حسین نے کہا کہ سندھ طاس پاکستان اور بھارت کے درمیان دو طرفہ عالمی معاہدہ ہے، یو این سیکریٹری جنرل کو آگاہ کیا جائے کہ بھارت کی جانب سےجھوٹے الزامات لگائے جا رہے ہیں۔ بھارت اگر پاکستان کا پانی روکتا ہے تو یہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی اور جنگ کے مترادف ہوگا، بھارت پاکستان یا چین بھارت کا پانی بند کرے تو حالات مزید خراب ہوں گے۔...
    محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق کل ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر رات کے اوقات میں بارش کی توقع ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آئندہ 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر کا موسم کیسا رہے گا، محکمہ موسمیات نے رپورٹ جاری کر دی۔ رپورٹ کے مطابق کل ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر رات کے اوقات میں بارش کی توقع ہے۔ اسلام آباد کا درجہ حرارت 33 سے 35، کوئٹہ 24 سے 26، لاہور 40 سے 42، کراچی 41 سے 43، پشاور 35 سے 37،...