2025-07-28@12:56:09 GMT
تلاش کی گنتی: 57536
«اجازت نہیں»:
(نئی خبر)
متحدہ قومی موومنٹ کے سینئر رہنما نے سندھ حکومت سے کراچی میں جاری ڈکیتی کی وارداتوں پر قابو پانے کا مطالبہ کرتا ہوئے کہا ہے کہ اگر اقدامات نہ کیے گئے تو پھر اپنا علیحدہ نظام لانے پر مجبور ہوجائیں گے۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر مرکزی رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کورنگی زمان ٹاؤن میں ایک اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کراچی میں بڑھتی ہوئی بدامنی، لاقانونیت اور حکومتی ناکامی پر شدید تنقید کی۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ صرف کورنگی ڈسٹرکٹ میں گزشتہ ماہ درجنوں رہزنی کی وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔ دن دیہاڑے ڈکیتی کی وارداتوں میں معصوم بچے بھی شہید کیے گئے، مگر حکومت سندھ، وزراء اور پولیس افسران خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔...
پشاور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جولائی 2025ء ) ضلع خیبر کے علاقہ وادی تیراہ میں پیش آنے والے واقعے پر ضلعی انتظامیہ اور پاک فوج کا قبائلی عمائدین سے جرگہ کامیاب ہوگیا۔ اطلاعات کے مطابق صوبہ خیبر پختونخواہ کی وادی تیراہ میں ضلعی انتظامیہ و پاک فوج کے بریگیڈیئر اور قبائلی عمائدین کے درمیان تفصیلی جرگہ ہوا، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ واقعے کے ہر شہید کے لواحقین کو 15 لاکھ روپے اور زخمیوں کو 2 لاکھ روپے کا فوری مالی تعاون دیا جائے گا، زخمیوں کا علاج ریاستی خرچ پر کرایا جائے گا۔ جرگہ نے فیصلہ کیا کہ اس افسوسناک واقعات کی شفاف تحقیقات کی جائیں گی اور جہاں ضروری ہوا تو قانون کے مطابق کارروائی...
کراچی میں چینی کی قیمت کو پُر لگ گئے اور انتظامیہ بھی گراں فروشوں کیلیے کارروائی سے گریزاں نظر آتی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کمشنر کراچی کی جانب سے چینی کی تھوک قیمت 170 روپے اور خوردہ قیمت 173 روپے فی کلو مقرر کیے جانے کے باوجود شہر بھر میں سرکاری نرخوں پر عمل درآمد نہ ہوسکا۔ مارکیٹ میں چینی ہول سیل سطح پر 175 روپے جبکہ خوردہ سطح پر 190 روپے فی کلو میں فروخت کی جا رہی ہے، جبکہ گلی محلوں کی چھوٹی دکانوں پر چینی کی قیمت 200 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے۔ ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی قیمت میں 8 روپے فی کلو کی کمی واقع ہوئی ہے اور موجودہ نرخ 175 روپے...
وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیراعظم شہباز شریف کی وجہ سے آج پاکستانی دنیا میں سر اٹھا کر چل رہے ہیں، دشمن کو پیغام ہے کہ فتنہ الہند چاہے بلوں کے اندر ہو یا باہر، اسے وہیں کچل دیں گے۔ لاہور پریس کلب میں ’میٹ دی پریس‘ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ ترکیہ، روس اور دیگر ممالک میں اوورسیز پاکستانیوں کو عزت دی جا رہی ہے، جو پاکستان کی مضبوط خارجہ پالیسی کا نتیجہ ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ریلوے نظام میں بہتری کے لیے انقلابی اقدامات جاری ہیں، وزیر ریلوے حنیف عباسی انہوں نے کہا کہ دنیا پاکستان کی طاقت کو تسلیم کر چکی ہے، بھارت زخم...
میڈیا سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ نون سے ہمارا ایسا کوئی معاہدہ نہیں کہ پیپلزپارٹی ضمنی الیکشن میں نون لیگ کے مد مقابل الیکشن نہیں لڑے گی۔ اسلام ٹائمز۔ پیپلزپارٹی نے میاں اظہر کے انتقال کے بعد خالی ہونے والی این اے 129 کی نشست پر ضمنی الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا۔ میڈیا سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل پیپلزپارٹی نیر بخاری کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ نون سے ہمارا ایسا کوئی معاہدہ نہیں کہ پیپلزپارٹی ضمنی الیکشن میں نون لیگ کے مد مقابل الیکشن نہیں لڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو بیرون ملک ہیں آج میں ان سے مشاورت کروں گا، مشاورت کے...

باغ میدان میں خوارج کی ایک اور بزدلانہ کارروائی ، احتجاجی شہریوں پر پہاڑوں سے فائرنگ، تین افراد شہید، نو زخمی
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)آج باغ میدان میں مقامی شہری اپنے جائز مطالبات کے حق میں بریگیڈ ہیڈ کوارٹر کے سامنے پرامن احتجاج کر رہے تھے کہ خوارج نے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی روایتی بزدلی، مکاری اور فتنہ پروری کا مظاہرہ کیا۔ موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے خوارج نےقریبی پہاڑوں سے احتجاجی عوام پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں 3 بے گناہ شہری شہید اور 9 شدید زخمی ہو گئے۔قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ حالیہ دنوں میں عوامی جرگے نے سیکیورٹی فورسز کے ساتھ مل کر خوارج کے خلاف اجتماعی مزاحمت کا اعلان کیا تھا۔ خوارج کو عوامی اتحاد کا یہ فیصلہ ایک خطرہ محسوس ہوا، اسی لیے انہوں نے عوام کو نشانہ بنا...
اسرائیلی وزیر دفاع نے ایک بار پھر ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو براہِ راست دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایران نے دوبارہ اسرائیل کو دھمکانے کی کوشش کی تو اسرائیل تہران پر پھر حملے کرے گا، اور اس بار نشانہ خود خامنہ ای ہوں گے۔ یہ بھی پڑھیں: اسرائیل ایران جنگ کے 40 دن بعد، ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای نے قوم کے لیے نئے اہداف کا اعلان کردیا میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر دفاع نے رامون ایئربیس کے دورے کے دوران کہاکہ وہ ایرانی قیادت کو ایک واضح پیغام دینا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر خامنہ ای نے اسرائیل کو دھمکانا بند نہ کیا تو اسرائیلی افواج کے طویل ہاتھ ایک...
پیپلزپارٹی کا این اے 129لاہور کی خالی ہونے والی نشست پر ضمنی الیکشن لڑنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 27 July, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس )پیپلزپارٹی نے میاں اظہر کے انتقال کے بعد خالی ہونے والی این اے 129 کی نشست پر ضمنی الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل پیپلزپارٹی نیر بخاری کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن سے ہمارا ایسا کوئی معاہدے نہیں کہ پیپلزپارٹی ضمنی الیکشن میں ن لیگ کے مد مقابل الیکشن نہیں لڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو بیرون ملک ہیں آج میں ان سے مشاورت کروں گا، مشاورت کے بعد جلد پیپلزپارٹی کے امیداروں سے درخواسیتیں لینے کی تاریخ دوں گا۔نیر بخاری کا...
اسرائیلی حکومت کی جانب سے امدادی سامان کی ترسیل پر پابندی کے بعد اردن اور متحدہ عرب امارات نے پیراشوٹ کے ذریعے غزہ میں انسانی امداد پہنچانے کا آغاز کر دیا ۔ قابض اسرائیلی ریاست کی جانب سے جاری شدید بمباری اور سرحدی بندش کے باعث غزہ کے عوام شدید غذائی قلت، بھوک، اور طبی سہولیات کی عدم دستیابی کا سامنا کر رہے ہیں۔ اب تک 60 ہزار کے قریب فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جن میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے، جبکہ ہزاروں زخمی اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ پیراشوٹ سے 25 ٹن امداد کا فضائی مشن اردن اور یو اے ای کے اس مشترکہ امدادی مشن میں اردن کے دو سی-130 طیارے اور یو اے...
خیبرپختونخوا،محکمہ لائیوسٹاک کیلئے خریدی گئیں 80گاڑیاں غائب، آڈٹ رپورٹ نے بھانڈا پھوڑ دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 27 July, 2025 سب نیوز پشاور(آئی پی ایس )خیبرپختونخوا کے محکمہ لائیوسٹاک سے متعلق آڈٹ رپورٹ میں 80 گاڑیاں غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق آڈٹ رپورٹ کی دستاویزات کے مطابق اس میں کہا گیا ہے کہ محکمہ لائیو سٹاک نے آڈٹ کے دوران 80گاڑیوں کا ریکارڈ پیش نہیں کیا جب کہ محکمہ ایکسائز کے مطابق 80 سے زائد گاڑیاں ڈی جی لائیو سٹاک کے نام رجسٹرڈ ہیں اور رجسٹریشن کے باوجود غائب گاڑیاں فیلڈ یا دفاتر میں موجود نہیں۔ رپورٹ میں محکمہ لائیو سٹاک کی غائب سرکاری گاڑیوں کا پتا لگانے کی سفارش کی گئی ہے اور آڈٹ رپورٹ نے...
ابراہیم قریشی : شاہ پور کانجراں میں جماعت اسلامی پی پی 167 کے زیر انتظام ممبرز کنونشن ہوا ،کنونشن کی صدارت امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری نے کیسیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان امیر العظیم بھی کانفرنس میں شریک ہوئے ، امیر جماعت اسلامی لاہور غربی سید علی ارتضیٰ حسنی بھی خصوصی شریک ہوئے ،صدر سیاسی کمیٹی ضلع غربی میاں ظہور احمد وٹو بھی موجود تھے ، امیر پی پی 167 چوہدری عبد القیوم گجر سمیت دیگر نے شرکت کی،امیر العظیم کی جانب سے علاقے کی نو منتخب کمیٹیوں سے حلف لیا گیا اے سی شالیمار اور پیرافورس پرمسلح لینڈمافیاکاحملہ ؛ پولیس نے دو ملزم گرفتار کرلیے جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل امیر العظیم نے کہا...
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ عمران خان کو توڑنے والے خود ٹوٹ جائیں گے، عوام ان کے ساتھ ہیں، عمران خان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں، پیچھے ہٹنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ اسلام ٹائمز۔ پی ٹی آئی نے آئندہ احتجاج سے متعلق حکمت عملی کا اعلان یکم اگست کو کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی ٹی آئی خیبر پختون خوا کے صدر جنید اکبر کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے احتجاج سے متعلق حکمت عملی کا اعلان یکم اگست کو کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ احتجاج سے متعلق پارٹی رہنماؤں کی رائے لی جا رہی ہے، 5 اگست کا احتجاج تحریک تحفظ آئین کے پلیٹ فارم سے ہوگا۔ وزیراعلیٰ خیبر...
پاکستان کے امن ،سلامتی اوراستحکام کوچھیڑنے کی اجازت نہیں دیں گے،چیئرمین علما کونسل حافظ طاہر اشرفی WhatsAppFacebookTwitter 0 27 July, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)چیئرمین پاکستان علما کونسل مولانا طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ پاکستان کے امن ،سلامتی اور استحکام کوچھیڑنے کی اجازت کسی کو نہیں دیں گے۔ وفاقی دارالحکومت میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مولانا طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ پوچھنا چاہتا ہوں،فتنہ الہندوستان کے سہولت کار اورسرپرست کون ہیں؟ وطن کے بیٹے روز شہادتیں دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میرے بھائی کے بارے میں بات ہوتی ہے، آج دعوت دیتا ہوں قیام پاکستان سے اب تک ہمارے خاندان کو احتساب کرلو، میرا صرف ایک اکانٹ ہے جس کو کئی بار چیک کیا گیا، ملک...
ویب ڈیسک : پنجاب حکومت نے صوبے کے تاریخی ورثے کو محفوظ اور فروغ دینے کے لیے تین شہروں کو ہیریٹیج سٹی قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے جن میں ٹیکسلا، ہڑپہ اور بھیرہ شامل ہیں۔ حکومت کے اس منصوبے کا مقصد ان مقامات کو نہ صرف بین الاقوامی سطح پر متعارف کرانا ہے بلکہ مقامی سیاحت، معیشت اور ثقافت کو بھی فروغ دینا ہے۔حکومت نے اس منصوبے کے لیے ابتدائی طور پر 60 ارب روپے مختص کیے ہیں تاکہ 60 اہم تاریخی اور آثار قدیمہ کی حامل جگہوں کو جدید سہولیات سے آراستہ کیا جا سکے۔سیکرٹری سیاحت وآرکیالوجی راجہ جہانگیر انور نے بتایا ٹیکسلا کو اس منصوبے کے تحت سب سے نمایاں مقام حاصل ہے اور اسے "انٹرنیشنل ہیریٹیج...
وفاقی دارالحکومت میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان علما کونسل کا کہنا تھا کہ ملک میں رہنے والے تمام غیر مسلموں کا تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ چیئرمین علما کونسل کا مزید کہنا تھا کہ غیر مسلم بالکل ویسے ہی پاکستانی ہیں جیسا میں ہوں، آئین پاکستان میں غیر مسلموں کے وہی حقوق ہیں جیسے میرے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پاکستان علما کونسل مولانا طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ پاکستان کے امن، سلامتی اور استحکام کو چھیڑنے کی اجازت کسی کو نہیں دیں گے۔ وفاقی دارالحکومت میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مولانا طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ پوچھنا چاہتا ہوں، فتنہ الہندوستان کے سہولت کار اور سرپرست کون ہیں۔؟ وطن کے بیٹے روز...
لاہور: گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ مریم نواز عوام کی خدمت میں ہمہ وقت مصروف عمل رہتی ہیں، اچھے کاموں کو سراہا جائے گا۔ گورنر پنجاب نے ایک بیان میں کہا کہ پنجاب کے اضلاع حافظ آباد اور پنڈی بھٹیاں کے سیلاب متاثرین کی مدد کرنے پر وزیر اعلیٰ سے اظہار تشکر کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا سیلاب متاثرین کو 10 لاکھ روپے فی خاندان دینے پر مریم نواز کے شکر گزار ہیں۔ امید ہے چکوال اور جہلم کو بھی جلد آفت زدہ قرار دیا جائے گا۔ سردار سلیم حیدر نے کہا کہ امید ہے چکوال اور جہلم میں نقصانات اور نظام زندگی بحال کرنے کےلئے اقدامات کیے جائیں گے،اچھے کاموں کو سراہا جائے گا...
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جولائی 2025ء ) چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی جنید اکبر کا کہنا ہے کہ وادی تیراہ میں امن مارچ پر فائرنگ میں بچوں سمیت 7 بے گناہ افراد شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔ اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وادی تیراہ میں امن مارچ میں نہتے قبائلی مشران و نوجوانوں اور معصوم بچوں پر فائرنگ کے نتیجے میں بچوں سمیت 7 بے گناہ افراد کو شہید کردیا گیا اور اس دوران متعدد زخمی بھی ہوئے ہیں، دوران جنگ بھی معصوم بچوں کو قتل کرنے کی اجازت کوئی مذہب، ریاست اور قانون نہیں دیتا، سوچیے اور غور کیجئے ریاست کے اس سے فعل سے دہشت گردی میں کمی آئے...
فرنٹیئر کور بلوچستان نارتھ کے آئی جی سے ملاقات میں وفاقی وزیر داخلہ نے بلوچستان میں قیام امن کیلئے فرنٹیئر کور نارتھ کے گراں قدر خدمات کو سراہا اور کہا کہ فرنٹیئر کور بلوچستان نارتھ مایہ ناز فورس ہے، ایف سی بلوچستان نارتھ کی قیام امن کیلئے قربانیاں انمٹ ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ایف سی بلوچستان نارتھ کی قیام امن کیلئے قربانیاں انمٹ ہیں۔ وفاقی وزیر داخلہ نے ہیڈ کوارٹرز نارتھ فرنٹیئر کور بلوچستان کا دورہ کیا، ایف سی بلوچستان نارتھ کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ فرنٹیئر کور بلوچستان نارتھ کے آئی جی میجر جنرل عابد مظہر نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا افسران سے تعارف کرایا۔...
اسلام آباد: الیکٹرک گاڑیوں کے انفرا اسٹرکچر کی تعمیر کے حوالے سے بڑی پیش رفت ہوئی ہے اور 3 ہزار 800 سرمایہ کاروں اور کمپنیوں نے الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز لگانے میں دلچسپی ظاہر کردی ہے۔ ایم ڈی نیکا ڈاکٹرمعظم نے بتایا کہ 30 سے 35 ورکنگ چارجنگ اسٹیشنز نے رجسٹریشن کے لیے رجوع کیا ہے، اس کے علاوہ بین الاقوامی اور مقامی کمپیوں نے الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز لگانے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی توانائی بچت اور تحفظ اتھارٹی نے 71 الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز کو لائسنس جاری کردیے ہین۔ ڈاکٹر سردار معظم نے کہا کہ 128 ای وی چارجنگ اسٹیشنز کی درخواستیں رجسٹریشن کے مراحل میں ہیں، ای وی چارجنگ...
لاہور: وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) نے انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے ملتان زون کی جانب سے بڑی کارروائیاں کی گئی ہیں اور انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان میں فیروز قیصر سگو، محمد اعظم اور محمد وزیر شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان سادہ لوح شہریوں کو بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورنے میں ملوث پائے گئے۔ ترجمان نے بتایا کہ ملزم فیروز قیصر کو چھاپہ مار کارروائی میں خانیوال سے گرفتار کیا گیا، ملزم کا نام انتہائی مطلوب انسانی اسمگلرز کی فہرست...
اسرائیل کا غزہ امداد لے جانے والی کشتی حنظلہ پر حملہ، 21سماجی کارکن، عملہ اغوا WhatsAppFacebookTwitter 0 27 July, 2025 سب نیوز غزہ (سب نیوز)اسرائیلی فوج نے اٹلی سے روانہ ہونے والی امدادی کشتی حنظلہ کو غزہ پہنچنے سے پہلے ہی حملہ کر کے روک دیا اور کشتی کو قبضے میں لے لیا جبکہ سماجی کارکن اور عملہ بھی اغوا کر لیا۔کشتی کے منتظمین کی جانب سے چلائی جانے والی لائیو ویڈیو میں اسرائیلی فوجیوں کو زبردستی کشتی پر چڑھتے دیکھا گیا جس کے کچھ دیر بعد براہ راست نشریات بند ہوگئیں۔ اسرائیلی فوجیوں کی جانب سے کشتی پر قبضے سے کچھ دیر قبل کشتی پر سوار ایک خاتون رکن اِما فوریو نے اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا تھا...
—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی مظفر آباد میں شہید میجر رب نواز کی رہائش گاہ گئے اور شہید کے والد، بھائی اور دیگر عزیزوں سے ملاقات کی۔اس موقع پر وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے میجر رب نواز کی شہادت پر اُن کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔محسن نقوی نے شہید میجر رب نواز کو بہادری اور شجاعت پر خراجِ عقیدت پیش کیا۔محسن نقوی نے شہید کے اہل خانہ سے مخاطب ہو کر کہا کہ جس قوم کے پاس آپ جیسے بلند حوصلہ والد ہوں، اسے دشمن شکست نہیں دے سکتا۔انہوں نے کہا کہ میجر رب نواز ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے، شہداء کے خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمیشہ کھڑے رہیں...
خیبر پختون خوا کے آئی جی ذوالفقار حمید نے کہا ہے کہ صوبے میں کچھ ہائی ویز ایسی ہیں جو خطرناک علاقوں میں ہیں، ایسی ہائی ویز پر طالبان آتے ہیں، ناکا لگانے کی کوشش کرتے ہیں تو پولیس فوری کارروائی کرتی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ طالبان کو ہائی ویز پر آنے سے روکنے کا مستقل حل ٹانک ڈی آئی خان روڈ پر چوکیاں قائم کرنا ہے۔آئی جی کے پی کا کہنا ہے کہ درازندہ اور بلوچستان تک جو روڈ جاتے ہیں ان پر بھی چوکیاں قائم کرنے کی ضرورت ہے، چوکیاں قائم کرنے کے لیے اسکیم منظور ہو گئی، فنڈز ملتے ہی ان کو مکمل کریں گے۔انہوں نے کہا کہ موٹر وے پر ایک سال سے پیٹرولنگ بند تھی،...
بھارت کی بلوچستان،خیبرپختونخوا میں پراکسی وارجاری ہے،حنیف عباسی WhatsAppFacebookTwitter 0 27 July, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)وفاقی وزیرریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے بھارت کی بلوچستان، خیبرپختونخوا میں پراکسی وار جاری ہے۔لاہور پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ ہم معاشرے کی اصلاح میں اہم کردارادا کررہے ہے، ریلوے کی بہتری کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارتی جارحیت کیخلاف پاکستان کوعظیم فتح ملی،ہمیں اپنی مسلح افواج پر فخر ہے، آج بھارت اپنے زخم چاٹ رہا ہے، وزیراعظم اورفیلڈ مارشل کی بہترین حکمت عملی سے پاکستان کا وقارمزید بلند ہوا۔ وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ کامیاب سفارت کاری سے پاکستان کے دنیا سے تعلقات مزید مضبوط ہورہے...
لاہور پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان کو عظیم فتح ملی، ہمیں اپنی مسلح افواج پر فخر ہے، آج بھارت اپنے زخم چاٹ رہا ہے، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی بہترین حکمت عملی سے پاکستان کا وقار مزید بلند ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ بھارت کی بلوچستان، خیبر پختونخوا میں پراکسی وار جاری ہے۔ لاہور پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ ہم معاشرے کی اصلاح میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، ریلوے کی بہتری کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان...
محکمہ موسمیات نے کل سے ملک بھر میں مون سون کا نیا اسپیل شروع ہونے کی پیشگوئی کردی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 28 سے 31 جولائی کے دوران اسلام آباد کے ساتھ ساتھ خیبر پختونخوا اور پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی بارش کا امکان ہے، ندی نالوں میں طغیانی اور شہروں میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔ بلوچستان میں 29 سے 31 جولائی جبکہ سندھ میں 30 سے 31 جولائی کے دوران بارشیں ہوں گی، اس دوران کچھ علاقوں میں طوفانی بارشیں بھی ہو سکتی ہیں، مختلف شہروں میں نشیبی علاقے زیر آب جبکہ بالائی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ ہوسکتی ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق سیاح اور مسافر موسم کو دیکھ کر...
واشنگٹن: نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے خطے میں امن اور استحکام کے لیے تمام ممالک کو تعمیری کردار ادا کرنے کی ضرورت کو نمایاں کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی خطے میں اپنی بالاتری اور تسلط کی کوششیں 7 سے 10 مئی کے دوران دفن کردی گئی ہیں۔ امریکی تھنک ٹینک اٹلانٹک کونسل سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ ہمارا خطہ تنازعات کے ہوتےہوئے ترقی نہیں کر سکتا، دو روز قبل سلامتی کونسل کے اجلاس میں تنازعات کے پرامن حل پر زور دیا تھا اور سلامتی کونسل میں اس پر غیرمعمولی طور پر اتفاق کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ جموں و کشمیر پاکستان اور...
لاہور: لاہورصوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب بھر میں مون سون کا سسٹم کمزور پڑنے سے حبس اور گرمی میں اضافہ ہوگیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مون سسٹم کے اثرات کم ہونے کے سبب بارشوں کی شدت میں نمایاں کمی دیکھی جا رہی ہے، جس کے نتیجے میں درجہ حرارت بڑھنے لگا ہے اور حبس میں بھی اضافہ محسوس کیا جا رہا ہے۔ موسمیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ آج موسم عمومی طور پر خشک رہے گا اور بارش کے امکانات انتہائی کم ہیں۔ لاہور میں آج کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ظاہر کیا جا...
آڈٹ رپورٹ کی دستاویزات کے مطابق محکمہ لائیو سٹاک نے آڈٹ کے دوران 80 گاڑیوں کا ریکارڈ پیش نہیں کیا جبکہ محکمہ ایکسائز کے مطابق 80 سے زائد گاڑیاں ڈی جی لائیو سٹاک کے نام رجسٹرڈ ہیں اور رجسٹریشن کے باوجود غائب گاڑیاں فیلڈ یا دفاتر میں موجود نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبرپختونخوا کے محکمہ لائیوسٹاک سے متعلق آڈٹ رپورٹ میں 80 گاڑیاں غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق آڈٹ رپورٹ کی دستاویزات کے مطابق اس میں کہا گیا ہے کہ محکمہ لائیو سٹاک نے آڈٹ کے دوران 80 گاڑیوں کا ریکارڈ پیش نہیں کیا جب کہ محکمہ ایکسائز کے مطابق 80 سے زائد گاڑیاں ڈی جی لائیو سٹاک کے نام رجسٹرڈ ہیں اور رجسٹریشن کے باوجود غائب...
اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں چینی کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے اور مختلف مارکیٹوں میں چینی نایاب ہو چکی ہے جبکہ دکانداروں نے انتظامیہ کے چھاپوں کے باعث چینی کی فروخت بند کر دی ہے۔ اسلام آباد میں چینی کا بحران ایک بار پھر سر اٹھانے لگا جہاں شہر کے مختلف علاقوں میں چینی کی عدم دستیابی کے باعث شہری پریشان ہیں اور انتظامیہ کی جانب سے مہنگی چینی فروخت کرنے والوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے بعد بیشتر دکان داروں نے چینی بیچنے سے گریز کرنا شروع کر دیا ہے۔ شہریوں کا مؤقف ہے کہ چینی مارکیٹ میں دستیاب نہیں ہے اگر ہے بھی تومہنگے داموں مل رہی ہے۔ دوسری جانب دکان داروں...
خیبرپختونخوا میں حکومت کا ایک کے بعد ایک اسکینڈل سامنے آرہا ہے۔ اب ایک تازہ انکشاف ہوا ہے جس کے مطابق محکمہ لائیو اسٹاک کی 80 گاڑیاں غائب ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق خیبرپختونخوا کے محکمہ لائیو اسٹاک سے متعلق جاری کردہ تازہ آڈٹ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ محکمے کی 80 سرکاری گاڑیاں غائب ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: کوہستان میگا کرپشن اسکینڈل: نیب خیبرپختونخوا نے اعظم سواتی کو طلب کرلیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آڈٹ کے دوران محکمہ لائیو اسٹاک مطلوبہ گاڑیوں کا ریکارڈ پیش کرنے میں ناکام رہا۔ محکمہ ایکسائز کے ڈیٹا کے مطابق یہ 80 سے زیادہ گاڑیاں ڈائریکٹر جنرل لائیو اسٹاک کے نام پر رجسٹرڈ ہیں، تاہم رجسٹریشن کے باوجود یہ گاڑیاں نہ دفاتر...
اسلام ٹائمز: یہ محض ایک انتظامی فیصلہ نہیں، بلکہ ایک عوامی صدمہ ہے۔ اس پر خاموشی مجرمانہ ہوگی۔ اگر عوام کی آواز کو مسلسل دبایا جاتا رہا، اگر انکی مذہبی آزادیوں پر قدغن لگتی رہی، اگر انکی قربانیوں کا مذاق اڑایا جاتا رہا، تو کل کو ریاست سے اعتماد مکمل طور پر ختم ہو جائے گا۔ یہ وقت ہے کہ حکومت ہوش کے ناخن لے، زائرین کے نقصانات کا ازالہ کرے، سکیورٹی کے نام پر لگائے گئے اس پردے کو شفاف بنایا جائے اور ایک واضح، منظم اور عوام دوست پالیسی وضع کی جائے، تاکہ مذہبی جذبات کی تذلیل نہ ہو۔ تحریر: سید مرتضیٰ عباس وزیرِ داخلہ سید محسن نقوی کا حالیہ بیان کہ اس سال زائرین کو سڑک...
وفاقی وزیررانا تنویر حسین نے عمران خان کے بیٹوں کے آمد کے حوالے سے دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے بیٹے آرہے ہیں یا جن بھوت آرہے ہیں؟ بانی کے بیٹوں کا انتظار کررہے ہیں کہ وہ آئیں۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا تنویر حسین نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو پہلے بھی حکومت میں آنے کی دعوت دی وہ نہیں آئے مگر اب مجھے علم نہیں وہ حکومت میں آرہے ہیں یا نہیں، پنجاب میں پیپلز پارٹی کو انتظامی امور میں مسئلہ ہے، وہ چاہتے ہیں انتظامی امور میں ان کا عمل دخل ہو، ہم نے پہلے ہی ان کو بہت زیادہ پذیرائی دی ہوئی ہے۔ رانا...
سٹی 42 : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی، مظفر آباد میں شہید میجر رب نواز کی رہائش گاہ پہنچ گئے، محسن نقوی نے شہید میجر رب نواز کے والد، بھائی اور دیگر اہل خانہ سے ملاقات کی۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے میجر رب نواز کی شہادت پر اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا، اور درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔ محسن نقوی نے شہید میجر رب نواز کی بہادری اور شجاعت کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے شہید میجر رب نواز کے والد اور بھائی کے حوصلے اور جذبے کو سراہا، کہا کہ جس قوم کے پاس آپ جیسے بلند حوصلہ والد ہوں، اسے دشمن شکست نہیں دے سکتا۔ اے سی شالیمار اور پیرافورس پرمسلح لینڈمافیاکاحملہ ؛...
پنجاب حکومت نے صوبے کے تاریخی ورثے کو محفوظ اور فروغ دینے کے لیے تین شہروں کو ہیریٹیج سٹی قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے جن میں ٹیکسلا، ہڑپہ اور بھیرہ شامل ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت کے اس منصوبے کا مقصد ان مقامات کو نہ صرف بین الاقوامی سطح پر متعارف کرانا ہے بلکہ مقامی سیاحت، معیشت اور ثقافت کو بھی فروغ دینا ہے۔ حکومت نے اس منصوبے کے لیے ابتدائی طور پر 60 ارب روپے مختص کیے ہیں تاکہ 60 اہم تاریخی اور آثار قدیمہ کی حامل جگہوں کو جدید سہولیات سے آراستہ کیا جا سکے۔ سیکرٹری سیاحت وآرکیالوجی راجہ جہانگیر انور نے بتایا ٹیکسلا کو اس منصوبے کے تحت سب سے نمایاں مقام حاصل ہے...
سندھ کے سینئر وزیر نے کہا کہ یلو لائن نہ صرف شہریوں کی نقل و حرکت کو بہتر بنائے گی بلکہ معاشی سرگرمیوں کو بھی فروغ دے گی، ہم چاہتے ہیں کہ منصوبہ عالمی معیار کے مطابق مکمل ہو، اس میں سہولتوں کو عالمی شہروں جیسا بنایا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ یلو لائن بی آر ٹی کراچی کا ایک اسٹریٹیجک اور وژنری منصوبہ ہے جس کا مقصد عوام کو تیز، سستی اور محفوظ سفری سہولت دینا ہے۔ عالمی بینک کے اعلیٰ سطحی وفد نے یلو لائن بی آر ٹی منصوبے کے سائٹ آفس اور جام صادق پل کے قریب جاری تعمیراتی کام کا دورہ کیا، اس موقع پر...
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلی خیبر پخونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ مراد سعید کی واپسی ہوگئی، ہم نے انہیں سینیٹر بنادیا یہ ہماری جیت ہے۔ منگل کو پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی خیبر پخونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ اگلوں کی ضد تھی کہ مراد سعید مائنس ہے، ہم نے انہیں سینیٹر بنا کر سینیٹ پہنچا دیا۔ انہوں نے کہا کہ مراد سعید کو سینیٹ میں پہنچانا ہماری بڑی جیت ہے۔ سینیٹ الیکشن میں خرید و فروخت نہیں ہوئی۔صحافی نے سوال اٹھایا کہ آپ نے سینیٹ میں 3 ووٹ ڈالے ۔ علی آمین گنڈاپور نے جواب دیا کہ ہمارا مقصد پورا ہوا کہ ہم نے خیبر پختونخوا میں خرید و فروخت والا کام نہیں...
ایک بیان میں سیکریٹری جنرل ٹی این ایف جے نے کہا کہ زیارت کے سفر کو تحفظ فراہم کرکے ریاست کی طاقت کا عملی مظاہرہ کیا جائے، پابندی سے غریب زائرین مقدس سفر سے محروم ہو جائیں گے، حکومت کی ذمہ داری ہے کہ تمام شہریوں کو بلا تفریق تحفظ اور بنیادی حقوق فراہم کرے جس سے پہلو تہی کسی صورت نہیں کرنے دی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان کے سیکریٹری جنرل علامہ راجہ بشارت حسین امامی نے حکومت زمینی راستے سے زیارات پر پابندی کا فیصلہ واپس لے، پابندی سے دہشت گردوں کے سامنے ریاست کی بے بسی کا تاثر ابھرے گا، زیارت کے سفر کو تحفظ فراہم کرکے ریاست کی طاقت کا عملی مظاہرہ...
تجزیہ ایک ایسا پروگرام ہے جس میں تازہ ترین مسائل کے بارے میں نوجوان نسل اور ماہر تجزیہ نگاروں کی رائے پیش کی جاتی ہے۔ آپکی رائے اور مفید تجاویز کا انتظار رہتا ہے۔ یہ پروگرام ہر اتوار کے روز اسلام ٹائمز پر نشر کیا جاتا ہے۔ متعلقہ فائیلیںتجزیہ انجم رضا کے ساتھ موضوع: پاکستان کی تازہ ترین سیاسی صورتحال مہمان تجزیہ نگار: تصور حسین شہزاد میزبان و پیشکش: سید انجم رضا موضوعات پارلیمنٹ خصوصی نشستیں/ سینیٹ الیکشن تحریک انصاف قائدین کو سزائیں قومی سطح پر امن و امان پاڑہ چنار میں اسلحہ کی جمع آوری مہم اہم نکات و خلاصہ گفتگو پاکستان کی سیاسی جمہوری صورتِ حال ہمیشہ سے عدم توازن کا شکار رہی ہے پاکستان کے جمہوری سیاسی...
خیبرپختونخوا کے محکمہ لائیواسٹاک سے متعلق آڈٹ رپورٹ میں 80 گاڑیاں غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ نجی ٹی وی کےمطابق آڈٹ رپورٹ میں کہا گیا کہ محکمہ لائیو اسٹاک نے آڈٹ کے دوران 80 گاڑیوں کا ریکارڈ پیش نہیں کیا، محکمہ ایکسائز کے مطابق 80 سے زائد گاڑیاں ڈی جی لائیو اسٹاک کے نام رجسٹرڈ ہیں اور رجسٹریشن کے باوجود غائب گاڑیاں فیلڈ یا دفاتر میں موجود نہیں۔ آڈٹ رپورٹ میں محکمہ لائیو اسٹاک کی غائب سرکاری گاڑیوں کا پتا لگانے کی سفارش کی گئی ہے اور آڈٹ رپورٹ نے محکمے کی شفافیت پربھی سوالات اٹھا دیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق محکمے نے 200 سے زائد گاڑیاں منصوبوں کے لیے خریدی تھیں اور یہ سال 2007 سے 2021 تک...
متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اردن نے غزہ میں انسانی امداد کی فراہمی کے لیے فضائی ترسیل کا ایک نیا مرحلہ شروع کر دیا ہے۔ اماراتی حکام کے مطابق شمالی غزہ میں ایئر ڈراپ شروع کیا گیا ہے جس کے تحت ہوائی جہازوں کی مدد سے علاقے میں راشن اور دیگر بنیادی ضروریات کی اشیا پھینکی جارہی ہیں۔ دوسری طرف اسرائیل نے عالمی برادری کے دباؤ کے تحت بالآخر اعلان کیا ہے کہ وہ غزہ کے بعض علاقوں میں روزانہ 10 گھنٹے کی عارضی جنگ بندی کرے گا تاکہ امداد کی راہ ہموار ہو سکے۔ یہ بھی پڑھیے: سعودی عرب کی فضائی راستے سے غزہ میں 30 ٹن خوراک و دیگر امدادی اشیا کی فراہمی دوسری جانب مغربی...
کشمیریوں کو بے گھر کر کے شناخت اور زندگی چھینی جا رہی ہے، مشعال ملک WhatsAppFacebookTwitter 0 27 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ ہندوستان کے کالے قوانین کے تحت کشمیریوں پر ظلم اب ناقابل برداشت ہو چکا ہے۔ کشمیریوں سے زندگی اور شناخت چھینی جا رہی ہے۔ حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مظلوم کشمیریوں کو انصاف کا کوئی موقع دیئے بغیر ان کی چھت تک چھین لی گئی۔ اور حق خود ارادیت کی جدوجہد کو دبانے کے لیے زنجیروں اور بندوقوں کا سہارا لیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ دہائیوں کی قربانیوں...
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ صوبائی حکومت کراچی کو اپنانے کو تیار ہی نہیں، آپ کا رویہ بتا رہا ہے کہ کراچی سندھ کا حصہ نہیں، لوگوں کو دیوار سے لگا کر سندھ کو کیوں تقسیم کیا جا رہا ہے، ابھی میٹرک کا امتحانی نتیجہ آنے والا ہے پھر کوئی نئی کہانی شروع ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما فاروق ستار نے کہاہے کہ نیب کیسز کھلنے کی دیر ہے پھر کوئی ایک وزیر پاکستان میں نہیں ہوگا۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے سندھ حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سب پر نیب...
کیا آپ یقین کریں گے کہ ہمارا دماغ کسی بلب کی طرح روشنی خارج کرتا ہے جو ہماری آنکھیں دیکھنے سے قاصر ہوتی ہیں۔ جرنل آئی سائنس میں شائع تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ انسانی دماغ ایسے مدھم روشنی کے سگنلز خارج کرتا ہے جو کھوپڑی سے گزرتے ہیں اور دماغی سرگرمیوں کے ردعمل میں تبدیل ہوتے ہیں۔ اس تحقیق میں پہلی بار ایسے شواہد پیش کیے گئے جن سے عندیہ ملتا ہے کہ یہ الٹرا ویک فوٹون ایمیشن (یو پی ای) ممکنہ طور پر دماغی افعال کو مانیٹر کرنے کا ایک ذریعہ ثابت ہوسکتا ہے۔ یو پی ای قدرتی روشنی کے ایسے اخراج کو کہا جاتا ہے جو خلیاتی میٹابولزم کے نتیجے میں ہوتا ہے،...
چیئرمین ایم کیو ایم کا کہنا تھا کہ آرٹیکل 140-A کے تحت اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی کے حوالے سے مقدمہ سپریم کورٹ میں جیت چکے ہیں، مگر تاحال اس پر عملدرآمد نہیں ہو سکا، جس پر اب توہینِ عدالت کا مقدمہ دائر کرنے یا دیگر قانونی راستے اختیار کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکز بہادرآباد سے متصل پارک میں چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی زیرِ صدارت لیگل ایڈ کمیٹی اور لائرز فورم کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں آئندہ کی قانونی حکمتِ عملی، مردم شماری میں شہری علاقوں کی نمائندگی، لاپتا افراد، اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی اور آئینی حقوق کے حوالے سے تفصیلی مشاورت...
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی—فائل فوٹو وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ رواں سال اربعین کے لیے بذریعہ سڑک ایران اور عراق جانے کی اجازت نہیں ہو گی، زائرین صرف فضائی راستے کے ذریعے جا سکیں گے۔محسن نقوی کا کہنا ہے کہ دفترِ خارجہ، بلوچستان حکومت اور سیکیورٹی ایجنسیوں سے طویل مشاورت کے بعد عوام کے تحفظ اور نیشنل سیکیورٹی کے پیشِ نظر یہ مشکل فیصلہ کرنا پڑا۔ پاکستانی شہریوں کو ایران، عراق، لبنان اور شام کے غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت پاکستان نے ایران، عراق، لبنان اور شام کے لیے سفری انتباہ جاری کردیا، وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات ہوئی، جس میں انہوں نے وزیرِ اعظم کو...
پنجاب حکومت نے ’اپنی چھت اپنا گھر‘ پروگرام کے تحت بلاسود قرضہ جات کی فراہمی کے حجم میں نمایاں اضافہ کردیا ہے، جس کا مقصد 2028 تک 5 لاکھ خاندانوں کو ذاتی گھر کی تعمیر کے لیے مالی مدد فراہم کرنا ہے۔ یہ فیصلہ سیکریٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل کی زیر صدارت ہونے والے ایک اہم اجلاس میں کیا گیا، جس میں ڈی جی پھاٹا سکندر ذیشان نے پروگرام کی اب تک کی پیش رفت پر تفصیلی بریفنگ دی۔ یہ بھی پڑھیں: وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے ’اپنی چھت اپنا گھر پروگرام‘ کے لیے 62 ارب روپے کی منظوری دیدی سیکریٹری ہاؤسنگ نے اجلاس کے دوران بتایا کہ اب تک 60 ہزار سے زیادہ خاندان اس اسکیم سے مستفید ہو چکے ہیں، جبکہ...
سوشل میڈیا پر جاری کردہ ویڈیو پیغام میں ایس یو سی رہنما نے کہا کہ محسن نقوی سے رابطہ کررہے ہیں اور دیکھ رہے ہیں کہ اس مسئلے کو کیسے حل کیا جاسکتا ہے اور جو انشاءاللہ زائرین کے حق میں سب سے بہترین فیصلہ ہوگا اس کو ہم انشاءاللہ آگے بڑھائیں گے، اللہ تعالی ہم سب کی مدد کرے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے کہا ہے کہ ہمیں وزارت داخلہ سے نوٹیفیکیشن ملا ہے کہ زائرین امام حسینؑ کو بعض سیکورٹی خدشات کی بناء پر بائی روڈ جانے سے منع کردیا گیا ہے۔ اپنے سوشل میڈیا پر جاری کردہ ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ مومنین...
لاہور: لاہور میں چینی سرکاری ریٹ کے بجائے دکانداروں کی مرضی پر فروخت ہونے لگی، مہنگائی کے باعث دیگر اشیاء کی طرح چینی مہنگی ہونے سے شہری پریشان ہیں۔ پیرا اور پرائز کنٹرول مجسٹریٹس بھی چینی کو سرکاری ریٹ پر فروخت نہ کروا سکے۔ سرکاری طور پر چینی کی قیمت 173 روپے مقرر کی گئی ہے۔ بڑے ڈیپارٹمنٹل اسٹورز نے چینی فروخت کرنا چھوڑ دی، شہر کے بیشتر چھوٹے اور بڑے ڈیپارٹمنٹ اسٹورز پر چینی غائب ہے۔ شہر میں دکاندار چینی 200 سے لے کر 210 روپے تک فروخت کر رہے ہیں۔ اسٹورز مالکان کا کہنا ہے کہ چینی کم سے کم 190 روپے کی پڑتی ہے جو کم قیمت پر فروخت کر رہے ہیں وہ نقصان کر...
پاکستان کے ابھرتے ہوئے اداکار احمد حسن نے حال ہی میں ایک ٹی وی شو میں شرکت کے دوران ایسا انکشاف کردیا جس نے سوشل میڈیا پر ہنسی، حیرت اور بحث کی لہر دوڑ گئی ہے۔ اداکار نے نجی ٹی وی کے انٹرٹینمنٹ شو ’’گپ شاپ نائٹ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ: ’’یہ میرا روز کا معمول ہے کہ میں سونے سے پہلے بیوی کے پاؤں دباتا ہوں۔ اس سے اسے سکون ملتا ہے، اور مجھے برکت۔‘‘ احمد حسن اور نوشین احمد حسن پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار ہیں جو گزشتہ 12 سال سے خوشگوار ازدواجی زندگی گزار رہے ہیں۔ دونوں کی ملاقات ایک ڈرامے کے سیٹ پر ہوئی تھی اور پھر یہ رشتہ محبت میں بدل گیا۔...
مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے معروف ٹول چیٹ جی پی ٹی کے صارفین اسے مختلف کاموں کے لیے استعمال کرتے ہیں، جن میں تحریری معاونت، معلوماتی سوالات اور بعض اوقات ذاتی مشورے بھی شامل ہوتے ہیں۔ تاہم اوپن اے آئی کے چیف ایگزیکٹو سام آلٹمین نے خبردار کیا ہے کہ صارفین کو اس ٹیکنالوجی سے اپنی نجی اور حساس معلومات شیئر کرنے میں احتیاط برتنی چاہیے۔ ایک حالیہ پوڈکاسٹ انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے سام آلٹمین کا کہنا تھا کہ اے آئی سے بات کرتے وقت بھی ویسی ہی احتیاط ضروری ہے جیسی آپ کسی وکیل یا ڈاکٹر سے گفتگو کرتے وقت برتتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: خاتون نے چیٹ جی پی ٹی کی مدد سے 11 ہزار ڈالرز سے زائد...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 27 جولائی 2025ء) جرمنی کی سب سے امیر ریاست باویریا نے سب سے زیادہ رقوم منقتل کیں لیکن ساتھ ہی اس ریاست نے اس مالیاتی نظام میں اصلاحات کا مطالبہ کر دیا ہے۔ اس مالیاتی توازن کے نظام کا مقصد جرمنی کی 16 ریاستوں میں تقریباً یکساں رہن سہن کے حالات کو یقینی بنانا ہے۔ مالی طور پر مضبوط ریاستیں رقم ادا کرتی ہیں، جبکہ مالی طور پر کمزور ریاستیں اس سے مستفید ہوتی ہیں۔ ہزاروں انتہائی امیر جرمن باشندوں کی تعداداور دولت میں مزید اضافہ نیوز ایجنسی ڈی پی اے کے مطابق سن 2025 کی پہلی ششماہی میں برلن ریاست منتقل شدہ فنڈز کی سب سے بڑی وصول کنندہ رہی جبکہ اس...
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی سیکرٹریٹ سے منسلک درجنوں ملازمین شدید مالی بحران کا شکار ہو چکے ہیں، جب کہ پارٹی قیادت کی جانب سے تنخواہوں کی ادائیگی کے وعدے تاحال پورے نہیں کیے جا سکے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اکتوبر 2024 سے اب تک ملازمین کی تنخواہوں میں 50 فیصد کٹوتی کی جا رہی ہے، جس سے ان کے روزمرہ کے معاملات بُری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی سیکریٹریٹ پر چھاپے کے دوران گرفتاریاں، اسلام آباد ہائیکورٹ نے اہم سوالات اٹھا دیے میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ان ملازمین میں کئی ایسے افراد بھی شامل ہیں جنہوں نے پارٹی کے لیے اپنی خدمات کے دوران نہ صرف گرفتاریاں برداشت...
پاکستان نے تعلیم کے میدان میں دنیا میں نئی تاریخ رقم کرلی WhatsAppFacebookTwitter 0 27 July, 2025 سب نیوز پاکستان نے تعلیم کے میدان میں دنیا میں نئئ تاریخ رقم کرلی، انٹرنیشنل بایولوجی اولمپیاڈ میں پاکستان نے پہلا گولڈ میڈل حاصل کرلیا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان نے بین الاقوامی سائنس اولمپیاڈ میں اپنی تاریخ کا پہلا گولڈ میڈل جیت کر ایک نئی مثال قائم کرلی۔ ترجمان ایٹمک انرجی کے مطابق عبدالرافع پراچہ نے 35ویں انٹرنیشنل بایولوجی اولمپیاڈ (IBO) میں گولڈ میڈل حاصل کیا، مقابلے فلپائن میں 20 سے 27 جولائی 2025 تک منعقد ہوئی۔ ترجمان نے بتایا کہ پاکستانی ٹیم نے اس اولمپیاڈ میں اسٹیم کیرئیر پروگرام STEM Careers Programme کے تحت شرکت کی۔ ترجمان ایٹمک انرجی کمیشن نے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 27 جولائی 2025ء) للیانی کی اسی سرزمین پر، جہاں کبھی سکھ حکومت کی تاریخ کا آخری باب لکھا گیا تھا، گزشتہ 24 برسوں سے 'پنجابی کھوج گڑھ‘ کے نام سے ایک نئی داستان رقم ہو رہی ہے۔ یہ ادارہ پنجابی زبان، ثقافت اور شعور کی اس ٹوٹی ہوئی کڑی کو تلاش کرنے کی کوشش کر رہا ہے، جو 1846ء میں وقت کی دھول میں گم ہو گئی تھی۔ پنجابی کھوج گڑھ کوئی سرکاری ریسرچ سنٹر یا یونیورسٹی سے منسلک تحقیقی ادارہ نہیں، بلکہ یہ ایک شخص کی ذاتی دلچسپی اور کوشش کا نتیجہ ہے، اور وہ شخصیت ہیں شاعر، مؤرخ، محقق، اور پنجابی ثقافت کے لیے وقف ایک ہمہ جہت شخصیت اقبال قیصر۔...
پشاور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جولائی 2025ء ) صوبہ خیبرپختونخواہ کے علاقہ وادی تیراہ باغ میدان میں احتجاجی شہریوں پر فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد شہید اور 9 زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق کل وادی تیراہ کے باغ بازار میں مارٹر شیلنگ کے نتیجے میں ایک معصوم بچی شہید ہوئی، اس واقعہ کے بعد آج اہل علاقہ احتجاج کے لیے سکیورٹی فورسز کے ہیڈکوارٹر کے سامنے جمع ہوئے تو اُن پر براہِ راست فائرنگ کی گئی، اس فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد شہید ہوئے اور 9 شہریوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے، وادی تیراہ میں پرامن احتجاج پر فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہونے والے نوجوانوں کی میتیں ان کے آبائی علاقوں میں بھیج...
ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی رہنما کا ’’اسلام ٹائمز‘‘ سے خصوصی گفتگو میں کہنا تھا کہ وزیر داخلہ صاحب، آپ کہتے ہیں بلوچستان ایک ایس ایچ او کی مار ہے، تو آپ ایک ایس ایچ او تعینات نہیں کر سکتے؟ زائرین کیلئے راستوں کی بندش عالمی استعمار کا ایجنڈا ہے، استعمار نہیں چاہتا کہ اربعین کا اجتماع ہو، حکومت استعماری ایجنڈے کو فسلیٹیٹ کر رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما سید ناصر عباس شیرازی نے ’’اسلام ٹائمز‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زائرین کیلئے زمینی راستوں کی بندش کسی طور بھی قابل قبول نہیں، یہ اقدام ہمارے بنیادی آئینی حقوق پر ضرب لگانے کی کوشش ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشکل حالات...
صدر ٹرمپ کی فون کال کے بعد تھائی لینڈ کے قائم مقام وزیر اعظم پھم تھم وچایچائی نے کہا تھا کہ وہ اصولی طور پر جنگ بندی اور جلد بات چیت پر راضی ہو گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ تھائی لینڈ اور کمبوڈیا میں اتوار کو چوتھے روز بھی جھڑپیں جاری ہیں، حالاں کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مداخلت کے بعد دونوں فریقوں نے جنگ بندی پر بات چیت کے لیے آمادگی ظاہر کی تھی۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق دونوں ہمسایہ ممالک ہر سال لاکھوں غیر ملکی سیاحوں کی منزل ہوتے ہیں، اس وقت کئی سالوں کے خونریز ترین تنازع میں الجھے ہوئے ہیں، جس میں اب تک کم از کم 33 افراد کی ہلاکت...
معروف اداکار و ہدایتکار احمد حسن نے اپنی ازدواجی زندگی کے دلچسپ پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ وہ ہر رات سونے سے پہلے اپنی اہلیہ، اداکارہ نوشین احمد کے پاؤں دباتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ان کی روزمرہ کی عادت بن چکی ہے، جو نہ صرف محبت بلکہ ذمہ داری کا مظہر بھی ہے۔ واسع چوہدری کے شو میں اپنی اہلیہ کے ہمراہ شرکت کرتے ہوئے احمد حسن نے کئی دلچسپ اور ذاتی نوعیت کے انکشافات کیے۔ گفتگو کے دوران جب ان سے ان کی پہلی ملاقات کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے بتایا کہ ان کی پہلی ملاقات ڈرامہ ’پیا کا گھر پیارا لگے‘ کے سیٹ پر ہوئی۔ نوشین میک...
امریکہ میں پاکستانیوں سے خطاب میں نائب وزیراعظم نے کہا کہ امریکا سے مضبوط تعلقات چاہتے ہیں، امریکی وزیر خارجہ سے دوستانہ ماحول میں ملاقات ہوئی، دو طرفہ، علاقائی اور عالمی موضوعات پر گفتگو ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ دورہ امریکا کے دوران نیویارک میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک کا سرمایہ ہیں، حکومتی کوششوں کی بدولت معیشت میں نمایاں بہتری آئی، ہم نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، حکومت 3سال کی قلیل مدت میں معاشی اشاریوں میں بہترئی لائی، جی ڈی پی گروتھ میں نمایاں بہتری آئی۔ نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار نے کہا کہ تمام عالمی مالیاتی ادارے پاکستان کی معاشی بہتری کے معترف ہیں،...
ویب ڈیسک: پاک فوج کے عظیم سپوت اور نشانِ حیدر حاصل کرنے والے پہلے شہید کیپٹن محمد سرور کا 77واں یومِ شہادت آج عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ ملک بھر میں کیپٹن سرور شہید کے یومِ شہادت پر تقریبات کا انعقاد کیا گیا جن میں ان کے عظیم کارناموں کو یاد کیا گیا، قوم آج اپنے اس عظیم ہیرو کو بھرپور خراجِ عقیدت پیش کر رہی ہے۔ کیپٹن محمد سرور شہید (نشانِ حیدر) کے 77 ویں یومِ شہادت پر مساجد میں قرآن خوانی اور دعاؤں کا اہتمام کیا گیا، علماء کرام نے شہید کے درجات کی سربلندی کے لئے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا۔ عمان میں موجود پاکستانیوں کیلئے اہم خبر آگئی گوجر خان...
بھارتی فضائیہ (IAF) کی تاریخ میں طویل ترین خدمات انجام دینے والا لڑاکا طیارہ مگ-21 ستمبر 2025 کو اپنی آخری پرواز کرے گا، یوں اس کا اہم لیکن متنازعہ دور اختتام پذیر ہونے کو ہے۔ جہاں ایک طرف مگ-21 کو 1971 کی جنگ سمیت کئی محاذوں پر اہم کامیابیوں کا سہرا دیا جاتا ہے، وہیں اسے اڑتا ہوا تابوت کہہ کر بدنام بھی کیا گیا —ایک خطاب جو اس کے حادثات کے سبب اس کے ریکارڈ سے جڑا ہے۔ بھارتی میڈیا ادارے ’این ڈی ٹی وی‘ کی ایک رپورٹ میں بھارتی فضائیہ کے مورخ اور ماہر انچت گپتا نے مگ-21 کے کردار، کامیابیوں، چیلنجز اور اس کی بدنامی کی وجوہات کا تفصیل سے جائزہ لیا۔ ان کے مطابق، مگ-21 کو...
پاکستانی اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبار خٹک نے حالیہ دنوں پاکستانی ڈراما انڈسٹری کے خلاف ایک تفصیلی اور بے باک بیان دے کر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ انسٹاگرام پر اپنی اسٹوریز میں صحیفہ نے نہ صرف انڈسٹری کی ظاہری چمک دمک پر سوالات اٹھائے بلکہ اس کے پس پردہ چلنے والے غیر انسانی رویوں اور غیر پیشہ ورانہ ماحول پر بھی کڑی تنقید کی۔ صحیفہ کے مطابق پاکستانی ڈراموں میں سنجیدہ اور بامقصد کہانیوں کی جگہ صرف گلیمر اور سطحی تفریح کو ترجیح دی جارہی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ انہیں کبھی کام کی کمی کا سامنا نہیں ہوا، بلکہ انہوں نے خود کئی ایسے پروجیکٹس سے انکار کیا جن کے پیغام سے وہ متفق نہیں تھیں۔...
کراچی: سندھ رینجرز اور پولیس کی جانب سے بن قاسم کے علاقے میں مشترکہ آپریشن کے دوران علیحدگی پسند کالعدم جماعت سے تعلق رکھنے والے 2ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ رینجرز اور سندھ پولیس کی جانب سے خفیہ معلومات کی بنیاد پر بن قاسم تھانے کے علاقے میں مشترکہ آپریشن کیا گیا، آپریشن علیحدگی پسند کالعدم جماعت سے تعلق رکھنے والے شرپسند ملزم عطاء اللہ شر کی موجودگی کی اطلاع پر عمل میں لایا گیا۔ آپریشن کے نتیجے میں علیحدگی پسند کالعدم جماعت سے تعلق رکھنے والے 2ملزمان زاہد علی مگسی اور عبدالغفور کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک موبائل فون برآمد کر لیا گیا۔ گرفتار ملزمان 27 اپریل...
بالی ووڈ کے مشہور فلم ساز اور ہدایتکار کرن جوہر نے اپنی ذاتی زندگی کے ایک حساس باب پر روشنی ڈالتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ نوعمری میں اُنہیں اپنی زنانہ چال ڈھال اور مختلف اندازِ زندگی کی وجہ سے شدید تنقید اور معاشرتی دباؤ کا سامنا کرنا پڑا۔ جے شیٹی کے یوٹیوب چینل پر دیے گئے ایک انٹرویو میں کرن جوہر نے اپنے بچپن اور نوجوانی کی تلخ یادوں کو بیان کیا اور بتایا کہ وہ ہمیشہ اپنے ہم عمر بچوں کے ساتھ گھلنے ملنے اور ان کا حصہ بننے کی کوشش کرتے رہے، مگر وہ خود کو ان کی دنیا میں کبھی پوری طرح شامل نہ کر پائے۔ کرن کے مطابق اُن کی چال ڈھال، دوڑنے کا...
لاہور(نیوز ڈیسک)شاداب خان کے انتظار میں نائب کپتان کی پوسٹ ہی ختم ہوگئی، دورہ بنگلا دیش کے بعد ویسٹ انڈیز سے سیریز کیلیے بھی کپتان سلمان علی آغا کا کوئی نائب مقرر نہیں کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ کوچ مائیک ہیسن کا ہے، وہ سینیئر آل راؤنڈر کی واپسی کے منتظر ہیں، دوسری جانب ایک ’’بااثر‘‘ سلیکٹر تو شاداب کی ٹیم میں شمولیت کے ہی سخت مخالف ہیں۔ تفصیلات کے مطابق مائیک ہیسن اور شاداب خان کوچ اور کپتان کی حیثیت سے ایک ہی پی ایس ایل فرنچائز اسلام آباد یونائٹیڈ میں شامل رہے ہیں، اس دوران ان کی اچھی انڈر اسٹینڈنگ ہوگئی، کوچ کو آل راؤنڈر کی صلاحیتوں پر مکمل اعتماد ہے، وہ انھیں اچھا ٹیم...
پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا نے کہا ہے کہ آئرلینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز کیلئے بھرپور تیاری کررہے ہیں۔ نیشنل اسٹیڈیم میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قومی ویمن کپتان نے کہا کہ دورہ آئرلینڈ کا مقصد عالمی کپ کے لیے تیاری ہے، میگا ایونٹ میں روایتی حریف بھارت سمیت کوئی بھی ٹیم اسان نہیں ہوگی، پوری ٹیم کا مورال بلند ہے، اچھے نتائج کی توقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیریز کے لیے بھرپور تیاریاں کی ہیں، دورہ آئرلینڈ کا مقصد عالمی ویمن کپ کی تیاری ہے، میگا ایونٹ میں ہر ٹیم کو مضبوط حریف تصور کریں گے، کوشش ہوگی کہ ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف اچھی کارکردگی دکھائیں، کسی بھی...
دریائے سندھ میں تربیلا، کالا باغ، چشمہ، تونسہ کے مقام پر پانی کی سطح میں اضافہ ہو گیا۔ وزیراعلی پنجاب کی ہدایات پر پی ڈی ایم اے پنجاب کی فلڈ ریلیف سرگرمیاں جاری ہیں۔ پی ڈی ایم اے پنجاب کیجانب سے متاثرہ اضلاع میں ریلیف کیمپس قائم کر دیے گئے۔ 624 افراد اور 380 مویشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر صوبے بھر میں فلڈ ریلیف سرگرمیاں تیز کر دی گئی ہیں۔ پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق، دریائے سندھ میں تربیلا، کالا باغ، چشمہ اور تونسہ کے مقامات پر پانی کی سطح میں اضافہ ہو رہا ہے، جس کے بعد متاثرہ اضلاع میں مجموعی طور پر 47 ریلیف...
معروف ہالی ووڈ اداکار وِل اسمتھ کے بیٹے اور نوجوان ریپر و اداکار جیڈن اسمتھ ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے ہیں، لیکن اس بار کسی نئی فلم یا البم کی وجہ سے نہیں، بلکہ اُن کے مبینہ منشیات کے استعمال اور سڑک پر عجیب و غریب حرکات کے باعث۔ جیڈن کو حالیہ دنوں میں پیرس کے دو مشہور پارٹی مقامات سے باہر آتے دیکھا گیا، جہاں وہ سر پر بنی (beanie) پہنے ہوئے تھے اور اُن کے ہاتھ میں ایک بونگ (bong) تھا۔ اس منظر نے ان کے مداحوں اور قریبی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔ ایک وائرل ویڈیو میں، 27 سالہ جیڈن کو سرخ رنگ کی ہُڈی اور پینٹ میں پیرس کی...
امریکا میں طبی ماہرین نے واضح کیا ہے کہ پالیئیٹو کیئر کو اکثر لوگ ہاسپِس کیئر سے خلط ملط کر دیتے ہیں، حالانکہ دونوں مختلف نوعیت کی خدمات ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:مائیکروپلاسٹکس انسانی صحت کے لیے کس قدر خطرناک ہیں؟ پالیئیٹو کیئر کا مقصد کسی بھی سنگین یا دائمی بیماری کے دوران مریض کو آرام، درد میں کمی اور جذباتی مدد فراہم کرنا ہوتا ہے، اور یہ علاج کے ساتھ ساتھ جاری رہ سکتی ہے۔ اس کے برعکس ہاسپِس کیئر ان مریضوں کے لیے مخصوص ہے جنہیں چند ماہ کی زندگی باقی ہو اور تمام علاج بند کر دیے گئے ہوں۔ ماہرین نے زور دیا ہے کہ پالیئیٹو کیئر کو بیماری کے آغاز سے ہی شامل کیا جانا چاہیے...
بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بولر جسپریت بمراہ کی انگلینڈ کیخلاف مایوس کن کارکردگی نے ان کے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے، اس سے قبل بھارتی بولر فٹنس کے مسائل کا شکار رہے جس کے باعث ان کی بولنگ میں اتنی رفتار نظر نہیں آرہی جتنی انجری سے قبل تھی۔ تاہم اب جسپریت بمراہ کی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے خبریں زیر گردش ہیں، سابق بھارتی کھلاڑی نے بمراہ کی ریٹائرمنٹ سے متعلق دعویٰ کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق سابق بھارتی بیٹر محمد کیف نے دعویٰ کیا ہے کہ اسٹار پیسر جسپریت بمراہ ممکن ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لیں، کیونکہ وہ انگلینڈ کے خلاف جاری سیریز میں اپنے کام کے بوجھ کے باعث مشکلات...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے قومی ہیروز پر انعامات کی بارش کر دی۔ کھلاڑیوں کے لیے انعامی پالیسی میں بڑی تبدیلی کرتے ہوئے انہیں بھرپور مالی اعزازات سے نوازنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نئی پالیسی کے تحت بین الاقوامی مقابلوں میں میڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں کو خطیر رقم دی جائے گی۔ منظوری کے بعد یہ انعامی پالیسی فوری طور پر نافذ کر دی گئی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ملک کے قومی ہیروز اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے بڑا فیصلہ کر لیا۔ حکومتِ پاکستان نے مختلف بین الاقوامی اور قومی مقابلوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کے لیے انعامی رقم میں نمایاں اضافہ کرتے ہوئے نئی انعامی پالیسی نافذ کر دی ہے۔ نئی...
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بلوچستان میں فتنۂ ہندوستان سے مقابلے کے دوران شہید ہونے والے میجر ربنواز گیلانی کے گھر جا کر اہلِ خانہ سے ملاقات کی اور شہید کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ وزیر داخلہ نے شہید کے والد سید طارق گیلانی اور دیگر اہل خانہ سے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے ان کے حوصلے اور عزم کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ یہ بھی پڑھیں:بلوچستان: دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ، پاک فوج کا میجر شہید، 3 دہشتگرد ہلاک انہوں نے کہا کہ قوم اپنے بہادر سپوتوں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔ اس موقع پر کمشنر مظفرآباد ڈویژن چوہدری گفتار، ڈی آئی جی یاسین قریشی، ڈپٹی کمشنر مدثر فاروق اور ایس ایس پی ریاض حیدر...
پاکستانی اداکارہ علیزے شاہ حالیہ دنوں اس وقت خبروں میں آئیں جب انہوں نے اپنی ساتھی اداکارہ منسا ملک کے غیر مناسب رویے پر تنقید کی۔ رپورٹس کے مطابق ڈراما ’محبت کی آخری کہانی‘ کے سیٹ پر شوٹنگ کے دوران منسا ملک نے علیزے شاہ کو دھکا دیا اور تھپڑ مارا، جس کے جواب میں علیزے شاہ نے ان پر اپنی چپل پھینکی۔ اداکار سامی خان نے بھی اس واقعے کی تصدیق کی۔ یہ بھی پڑھیں:جو برا کرے گا انجام بھگتے گا، عروہ حسین بھی علیزے شاہ کی حمایت میں بول اٹھیں سوشل میڈیا پر علیزے شاہ کے بیانات وائرل ہو گئے اور ان کے مداح منسا ملک پر تنقید کرنے لگے۔ منسا ملک نے تاحال خاموشی اختیار کر رکھی...
کراچی (نیوز ڈیسک)سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ کراچی ٹریفک پولیس نے ایک غریب سائیکل سوار پر 500 روپے کا چالان کر دیا۔ حقیقت: یہ ویڈیو اور واقعہ نیا نہیں بلکہ 5 سال پرانا ہے۔ واقعہ کراچی کے علاقے کلفٹن کا ہے جہاں ایک ٹریفک آفیسر غلام علی جمالی نے ون وے کی خلاف ورزی پر ایک سائیکل سوار کا چالان کیا۔ چونکہ سائیکل کے لیے الگ کوڈ موجود نہیں، اس لیے موٹر سائیکل والے کوڈ (70) کے تحت ای- چالان جاری کیا گیا۔ ویڈیو میں سائیکل سوار کی مالی حالت دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین نے پولیس پر تنقید کی، لیکن بعد ازاں پولیس حکام نے وضاحت کی کہ چالان کی رقم...
مانسہرہ (نیوز ڈیسک)مسلم لیگ ن کے رہنمااور سابق رکن قومی اسمبلی کیپٹن(ر) صفدرکا نواز شریف کی مانسہرہ سے شکست پر اہم بیان سامنے آ گیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں کیپٹن(ر)صفدر کا رپورٹر سے گفتگو کرتے ہوئے کہناتھا کہ تین انجم گزرے ہیں ،اب وہ ریٹائرڈ ہوگئے ہیں ورنہ میں بھی کسی عدالتی کٹہرے میں ان کوبھی بلاتااورکہتا کہ الیکشن کا رزلٹ 10تاریخ کو آتا ہے، آپ کی ایجنسیاں کہتی ہیں کہ نوازشریف ہار گیا ہے یہاں سے نکلو، فائرنگ ہو رہی ہے۔یہ کیا تھا،میں اب کھری بات کروں گا تو پھر ۔ رپورٹر کاکہنا تھا کہ کریں کریں آپ نے ہمیشہ کھری باتیں ہی کی ہیں،اس پر کیپٹن صفدر نے کہاکہ تب ہی تو دھوپ میں کھڑے...
نیویارک: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں یوکرین کے معاملے پر امریکا اور چین کے مندوبین کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔ امریکا کی قائم مقام سفیر ڈورتھی شیا نے الزام لگایا کہ چین اور دیگر ممالک روس کو ایسی اشیا فراہم کر رہے ہیں جن سے اس کا فوجی صنعتی نظام مزید مضبوط ہو رہا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ چین فوراً ایسی اشیا کی فراہمی بند کرے جو روسی جارحیت میں مدد دے سکتی ہیں۔ اس پر چین کے نائب مندوب گنگ شوانگ نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ چین یوکرین تنازع میں کسی فریق کا حصہ نہیں ہے، اور نہ ہی اس نے روس یا یوکرین کو کبھی ہتھیار فراہم کیے ہیں۔...
عالمی دباؤ کارگر، اسرائیل کا غزہ کے 3 علاقوں میں حملے روکنے کا اعلان، امداد کی فراہمی کا دعویٰ WhatsAppFacebookTwitter 0 27 July, 2025 سب نیوز غزہ(آئی پی ایس)غزہ میں بھوک کے باعث انسانی بحران سنگین ہونے کے بعد پڑنے والے عالمی دباؤ کے اثرات سامنے آنا شروع ہوگئے، اسرائیل نے غزہ کے 3 علاقوں میں روزانہ 10 گھنٹے کے لیے عسکری کارروائیاں روکنے کا اعلان کرتے ہوئے فضائی اور زمینی راستے سے امداد کی فراہمی شروع کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ وہ غزہ کے 3 مخصوص علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر عسکری کارروائیاں عارضی طور پر روک دے گی، یہ اعلان اس وقت...
نجی تعلیمی ادارے پاکستان کی تعلیمی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں،ڈاکٹر ملک ابرار حسین WhatsAppFacebookTwitter 0 27 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد /اٹک(سب نیوز)آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر ڈاکٹر ملک ابرار حسین نے کہا ہے کہ نجی تعلیمی ادارے پاکستان کے تعلیمی شعبے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ پرائیویٹ سیکٹر نے ہمیشہ اعلیٰ تعلیمی معیار کو برقرار رکھتے ہوئے نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔پسماندہ علاقوں میں قائم تعلیمی اداروں کی ترقی اور تعلیم کے فروغ میں گورنرپنجاب اپنا کردار ادا کریں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز اٹک اور جنڈ سمیت علاقہ کے دیگر نجی تعلیمی اداروں کے ہنگامی دورہ کے بعد پنجاب گروپ...
نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان، چین اور امریکا دونوں سے اچھے تعلقات رکھتا ہے، کسی بلاک کا حصہ نہیں بننا چاہتے، بھارت سے بھی مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔ نیویارک میں پاکستانی کمیونیٹی سے خطاب میں انہوں نے کہ اقوام متحدہ اور او آئی سی کو صرف بیانات سے آگے بڑھ کر عملی اقدامات کرنا ہوں گے، فلسطین اور کشمیر دیرینہ تنازعات ہیں، ان کا حل عالمی امن کے لیے ناگزیر ہے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ او آئی سی دنیا کی دوسری بڑی تنظیم ہے، اس کا کردار اب علامتی نہیں بلکہ فیصلہ کن ہونا چاہیے، 2 ریاستی حل ہی فلسطین کے مسئلے کا واحد پائیدار حل ہے، فلسطینیوں کے لیے فوری...
جسپریت بمراہ کی جلد ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کی اطلاعات زیرگردش ہیں۔ بھارتی فاسٹ بولر فٹنس مسائل کا شکار ہیں، انگلینڈ سے چوتھے ٹیسٹ میں ان کی کارکردگی مایوس کن رہی، وہ 33 اوورز میں صرف 2 وکٹیں لے پائے، ان کی رفتار پر بھی تشویش ظاہر کی جانے لگی، وہ اس میچ میں صرف ایک بار ہی 140 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کرپائے، بمرا معمولی انجری کا بھی شکار دکھائی دیے، پہلے ہی ٹیم مینجمنٹ نے فٹنس مسائل کی وجہ سے انھیں احتیاط سے استعمال کرنے کا اعلان کیا تھا ، سیریز داؤ پر لگتی دیکھ کر چوتھے ٹیسٹ میں آرام دینے کے بجائے میدان میں اتارا گیا۔ سابق بھارتی کرکٹر محمد کیف نے کہا کہ مجھے...
وزیراعظم شہباز شریف نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر پاکستان بھیجنے کی سہولت اسکیم کو جاری رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ہماری طاقت اور پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں۔وزیراعظم نے ترسیلاتِ زر پاکستان بھیجنے کی سہولت اسکیم جاری رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے وزارت خزانہ کو ورکرز ریمٹینس انسینٹیوو اسکیم کے لیے فوری فنڈ جاری کرنے کی ہدایت کردی۔اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ہماری طاقت اور پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں، مالی سال 2024-2025 میں پاکستانیوں نے تاریخ کے بلند ترین 38 ارب تیس کروڑ ڈالرز بیرون ملک سے پاکستان بھیجے۔انہوں نے کہا کہ ترسیلات زر سے نہ صرف بڑھتے درآمدی بل کی ادائیگی...
گجرات (انٹرنیشنل ڈیسک) گجرات کے ضلع امریلی میں ایک چونکا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے جس نے سیاسی حلقوں میں ہلچل مچا دی ہے۔ سورت سے تعلق رکھنے والی ایک ماڈل نے مقامی سیاسی لیڈر پردیپ بھاکھر پر عصمت دری، بلیک میلنگ اور جھوٹے مقدمے میں پھسانے جیسے سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ یہ معاملہ اس لیے بھی سرخیوں میں ہے کیونکہ اس میں ایک سیاسی جماعت کے عہدیدار پر نہ صرف جنسی استحصال بلکہ دیگر سنگین جرائم کے الزامات بھی شامل ہیں۔ شکایت گر سومناتھ کے تلالہ پولیس اسٹیشن میں درج کی گئی ہے۔ ریسورٹ میں پیش آیا لرزہ خیز واقعہ خاتون ماڈل کا کہنا ہے کہ وہ کچھ دن قبل اپنے شوہر کے ساتھ گر سومناتھ کے...
جنوبی ایشیا میں بلند ترین شرح نمو پاکستانی وزارتِ صحت کے دستیاب اعداد و شمار کے مطابق ملک میں آبادی کی شرح نمو دو اعشاریہ چار فیصد تک پہنچ چکی ہے، جو جنوبی ایشیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہے۔ یہاں ہر ایک خاتون اوسطاً تین سے زائد بچوں کو جنم دے رہی ہے۔ صورتحال یہ ہے کہ صرف ایک چوتھائی خواتین ہی مانع حمل طریقوں سے فائدہ اٹھا پا رہی ہیں، جبکہ 17 فیصد خواتین ایسی بھی ہیں جو خاندانی منصوبہ بندی کی خواہش کے باوجود اس سہولت سے محروم ہیں۔ آبادی کو کنٹرول کرنے کا نظام مکمل ناکام یہ تشویش ماضی کی طرح اب صرف ماہرین تک محدود نہیں رہی بلکہ اس کا اعتراف سرکاری طور...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 27 جولائی 2025ء) بھارت کے نیشنل ایکشن فار میکانائزڈ سینی ٹیشن ایکو سسٹم (این اے ایم ایس ٹی ای یا نمستے) کے اعداد و شمار کے مطابق، ہندوستان کے 38 ہزار 'سیور اینڈ سیپٹک‘ ورکرز میں سے کم از کم 77 فیصد دلت برادری سے ہیں۔ دلت ایک تاریخی طور پر پسماندہ گروہ ہیں، جو بھارت کی صدیوں پرانی امتیازی ذات پات کی درجہ بندی میں سب سے نچلی سطح پر سمجھے جاتے ہیں۔ بھارت: دلت لڑکی کا مبینہ ریپ واقعہ، 60 میں سے 43 ملزم گرفتار بھارت میں دلت خواتین کے خلاف جنسی جرائم کبھی رکیں گے بھی؟ نمستے ایک ایسی تنظیم ہے جس کا مقصد صفائی کرنے والے ملازمین کی فلاح...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 27 جولائی 2025ء) دو سال قبل سارہ قنان ہائی اسکول کی ایک اسٹار طالبہ تھیں جو فائنل امتحانات کی تیاری کر رہی تھیں اور ڈاکٹر بننے کا خواب دیکھ رہی تھیں۔ وہ آج غزہ پٹی میں گرمی میں تپتے ایک خیمے میں رہتی ہیں اور کہتی ہیں کہ وہ اب صرف زندہ رہنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ اب 18 سالہ سارہ قنان فلسطینیوں کی اس نسل سے ہیں، جو اکتوبر 2023 میں غزہ کی جنگ شروع ہونے کے بعد سے تعلیم سے محروم ہے۔ سات اکتوبر 2023 کو اسرائیل میں حماس کے دہشت گردانہ حملے کے بعد غزہ میں اسرائیلی ملٹری آپریشن کے آغاز پر لاکھوں افراد اپنا گھر بار چھوڑنے پر...
نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ہم نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، پی ٹی آئی حکومت مزید 6 ماہ رہتی تو ملک ڈیفالٹ کر چکا ہوتا، ملک میں معاشی استحکام آ چکا ہے، ہمارا ہدف پاکستان کو جی 20 میں شامل کرنا ہے۔نیویارک میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانی ملک کا سرمایہ ہیں، حکومتی کوششوں کی بدولت معیشت میں نمایاں بہتری آئی ہے، تین سال کی قلیل مدت میں معاشی اشاریوں میں بہتری لائی گئی، جی ڈی پی گروتھ میں نمایاں بہتری آئی ہے، تمام عالمی مالیاتی ادارے پاکستان کی معاشی بہتری کے معترف ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے...
پی ٹی آئی حکومت مزید 6 ماہ رہتی تو پاکستان دیوالیہ ہو جاتا: اسحاق ڈار WhatsAppFacebookTwitter 0 27 July, 2025 سب نیوز نیویارک: (آئی پی ایس) نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ہم نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، پی ٹی آئی حکومت مزید 6 ماہ رہتی تو ملک ڈیفالٹ کر چکا ہوتا، ملک میں معاشی استحکام آ چکا ہے، ہمارا ہدف پاکستان کو جی 20 میں شامل کرنا ہے۔نیویارک میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانی ملک کا سرمایہ ہیں، حکومتی کوششوں کی بدولت معیشت میں نمایاں بہتری آئی ہے، تین سال کی قلیل مدت میں معاشی اشاریوں میں بہتری...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 27 جولائی 2025ء) ایشین ٹرانسپورٹ آبزرویٹری کہلانے والے اس ادارے نے بتایا ہے کہ آبادی کے لحاظ سے دنیا کے بڑے ملکوں میں شمار ہونے والے پاکستان میں سڑکوں پر پیش آنے والے حادثات میں تقریباﹰ ہر چھ منٹ بعد کسی نہ کسی انسان کی موت کی تصدیق عالمی ادارہ صحت کے اعداد و شمار سے بھی ہوتی ہے۔ اس آبزرویٹری کے مطابق پاکستان میں ہر سال ٹریفک حادثات میں ہلاک ہونے والوں میں سے تقریباﹰ 60 فیصد افراد 15 سے 44 برس کی عمر کے ہوتے ہیں۔ ٹریفک حادثات اور بچوں کی ہلاکتیں اس کے علاوہ پاکستانی سڑکوں پر حادثات میں مرنے والوں میں سے قریب 20 فیصد 14 سال سے...
راولپنڈی کے تھانہ پیرودھائی کے علاقے فوجی کالونی میں غیرت کے نام پر جرگے کے زریعے 17 سالہ سدرہ کے قتل کے معاملے میں پولیس نے تین گرفتار ملزمان قبرستان کمیٹی کے ممبر، گورکن اور رکشہ ڈرائیور سے تفتیش جاری ہے۔ پولیس نے قبرستان میں قبرستان کمیٹی کے دفتر پر نصب سی سی ٹی وی کیمروں کا ریکارڈ و ڈی وی آر تحویل میں لے لی، ذرائع نے کہا کہ سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج میں وقوعہ والے دن شدید بارش کے دوران جرگے کے شرکاء کو تدفین کے لیے وہاں نقل وحرکت دیکھا گیا۔ رکشے و سدرہ کی لاش کے حوالے سے پولیس کو فوٹیجز کے زریعے شواہد ملے، پولیس نے ڈی وی آر تحویل میں لیکر محفوظ کرلی۔...
پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے رکن اور سابق گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان نے اعلان کیا ہے کہ 5 اگست کو عمران خان کی رہائی کے لیے ملک بھر میں یونین کونسل کی سطح سے لے کر شہروں تک احتجاجی مظاہرے ہوں گے۔ یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کی حکومت مزید 6 ماہ رہتی تو ملک ڈیفالٹ کرجاتا، اسحق ڈار وی نیوز سے خصوصی گفتگو میں شاہ فرمان نے کہا کہ 5 اگست عوامی فیصلہ ہو گا۔ لوگ بتائیں گے کہ عمران خان کو رہا کرنا ہے یا نہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ملک کی 95 فیصد آبادی عمران خان کے ساتھ ہے اور وہ ان کی رہائی چاہتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تحصیل،...
مشرقی وسطی میں پائیدار امن کے قیام کیلئے دور ریاستی حل ضروری ہے، پاکستان WhatsAppFacebookTwitter 0 27 July, 2025 سب نیوز نیویارک(آئی پی ایس) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کا مسئلہ دیرینہ ہے۔تفصیلات کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے العربیہ کو انٹرویو میں کہا کہ مشرقی وسطی میں پائیدار امن کے قیام کیلئے دور ریاستی حل ضروری ہے، مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کا مسئلہ دیرینہ ہے اور جن ممالک نے فلسطین کو تسلیم نہیں کیا انہیں بھی یہ قدم اٹھانا ہوگا۔پاکستان کے نائب وزیراعظم نے کہا کہ فلسطین پر فرانس اور سعودی عرب کی جانب سے ہونے والی کانفرنس کا خیر مقدم کرتے ہیں امید ہے اس کانفرنس کے مثبت نتائج سامنے...