2025-05-29@04:40:03 GMT
تلاش کی گنتی: 20494
«بھی کبھی»:
(نئی خبر)
ٹرمپ دوبارہ صدر بننے کے بعد سے ٹروتھ سوشل پر اکثر پاکستان کے حق میں پوسٹ کرتا دکھائی دیتا ہے۔ 10 مئی کو ایسی ہی ایک پوسٹ میں ٹرمپ نے کہا کہ ‘پاکستان ٹیلنٹڈ لوگوں کا ملک ہے، ہمیں فخر ہے کہ ہم ان کے ساتھ مل کر دہشتگردی کے خلاف لڑ رہے ہیں’۔ 17 مئی کو تو لٹ ہی پڑگئی۔ فاکس نیوز کو ایک انٹرویو میں ٹرمپ نے پاکستان کو ‘دنیا کے بہترین اور باصلاحیت لوگوں’ کا ملک بھی قرار دے دیا جو بہترین پراڈکٹ تیار کرتے ہیں۔ ایسا کہتے ہوئے وہ یہ کہنا نہیں بھولا کہ انڈیا نے امریکی پراڈکٹ پر سب سے زیادہ ٹیرف عائد کر رکھے ہیں۔ انڈیا کو لتاڑنے پر تو چلیں آج کل ہمارا...
پاکستان کے ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس میں جیولن تھرو کے مقابلوں میں نیا اولمپک ریکارڈ قائم کرتے ہوئے نہ صرف طلائی تمغہ حاصل کیا بلکہ پاکستانی قوم کا ان عالمی کھیلوں میں میڈل کے حصول کا 3 دہائیوں سے جاری انتظار بھی ختم کیا تھا۔ ارشد نے یہ کارنامہ 92.97 میٹر فاصلے پر نیزہ پھینک کر سرانجام دیا جو ان کے کریئر کی بہترین کارکردگی بھی ہے۔ یہ ارشد کے کریئر کی سب سے بڑی جبکہ دنیا میں اب تک پھینکی جانے والی چھٹی سب سے طویل جیولن تھرو تھی۔ارشد نے اس مقابلے میں اپنی آخری تھرو بھی 90 میٹر سے زیادہ فاصلے پر پھینکی تھی۔ یہ بھی پڑھیے: ارشد ندیم پر انعامات کی برسات جاری، گورنر پنجاب نے...
چین نے روس اور یوکرین تنازع میں کبھی کسی فریق کو مہلک ہتھیار فراہم نہیں کیے، چینی وزارت خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 27 May, 2025 سب نیوز بیجنگ :یوکرین کے غیر ملکی انٹیلی جنس چیف نے کہا کہ انہوں نے ان معلومات کی تصدیق کی ہے کہ چین نے روس کی 20 فوجی فیکٹریوں کو اہم مصنوعات فراہم کی جن میں دفاعی مینوفیکچرنگ کے لیے خصوصی کیمیائی مصنوعات، بارود اور دیگر اجزاء شامل ہیں۔م نگل کے روز چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے اس حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ یوکرائن کے معاملے پر چین کا موقف ہمیشہ واضح رہا ہے اور چین جنگ بندی اور امن مذاکرات کو فروغ دینے کے لیے سرگرم...
حکومتِ سندھ نے سرکاری اسکولوں میں بچوں کو اجرک اور سندھی ٹوپی بطور تحفہ دینے کی روایت ختم کرتے ہوئے اس پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ یہ فیصلہ صوبائی سطح پر اسکولوں اور دیگر تعلیمی اداروں میں غیر تدریسی سرگرمیوں کو محدود کرنے اور طلبہ کو رسمی تقریبات میں علامتی طور پر استعمال کیے جانے سے روکنے کے لیے کیا گیا ہے۔ محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری تقریبات میں کسی بھی قسم کے تحائف دینے کی روایت کو ختم کیا جا رہا ہے، جس میں اجرک اور ٹوپی جیسے روایتی تحائف بھی شامل ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ سرکاری تقریبات میں مہمانوں کے استقبال کے لیے اسکول کے بچوں کو قطاروں...
وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ مودی بھی زور لگائے گا اور پی ٹی آئی بھی لیکن کچھ نہیں کرسکیں گے ، معرکہ حق میں مودی کا دھڑن تختہ ہوا اور پی ٹی آئی کا بھی نقصان ہوا ہے، معرکہ حق دراصل حق و باطل کی لڑائی تھی، معرکہ حق کا نتیجہ خدانخواستہ کچھ اور ہوتا تو پی ٹی آئی آسمان سر پر اٹھا لیتی۔ ایک انٹرویو میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی والے بڑی باتیں کررہے ہیں لیکن کچھ نہیں کرسکیں گے، بات کرنے سے کسی کو نہیں روکا جاسکتا، تحریک چلانا پی ٹی آئی والوں کا کام نہیں ہے۔انھوں نے کہا کہ معرکہ حق میں پاکستان کی کامیابی...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے پلے آف میچز کے بعد پاک بنگلادیش ٹی20 سیریز بھی ڈی آر ایس کے بغیر کھیلی جائے گی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پاک بھارت کشیدگی کے باعث دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی کے بعد براڈکاسٹنگ عملے میں شامل ڈی آر ایس ٹیکنالوجی آپریٹ کرنے والوں نے ملک کا رخ نہیں کیا تھا، جس کے باعث اہم ٹیکنالوجی میسر نہیں تھی۔ پی سی بی ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ 3 میچز پر مشتمل پاکستان بنگلادیش کی ٹی20 سیریز میں بھی ڈی آر ایس ٹیکنالوجی استعمال نہیں ہوگی۔ مزید پڑھیں: پاک بنگلادیش سیریز؛ سیکیورٹی کی ذمہ داری پاک فوج کے سپرد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)...
پاکستان تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی اور کارکنان اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر عدلیہ سے اظہارِ یکجہتی کے لیے جمع ہو گئے اور احتجاج کیا ۔ احتجاج کے پیش نظر اسلام آباد ہائی کورٹ کے اطراف میں سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے ۔پولیس اور ایف سی کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی جبکہ قیدی وین اور بکتر بند گاڑیاں بھی ہائی کورٹ کے باہر پہنچا دی گئیں ۔ سکیورٹی اداروں کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ کر دیا گیا ۔پی ٹی آئی قیادت نے کہا کہ 190 ملین پائونڈ کیس میں بانی تحریک انصاف کی سزا معطلی کی درخواست تاحال مقرر نہیں کی جا سکی، جس پر پارٹی میں شدید بے...

جدید دور میں ڈیجیٹل مارکیٹنگ نہ صرف کاروباری ترقی کا ذریعہ ہے بلکہ قومی ترقی کا ستون بھی ہے، مریم نواز
مریم نواز—فائل فوٹو وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ جدید دور میں ڈیجیٹل مارکیٹنگ ناصرف کاروباری ترقی کا ذریعہ ہے بلکہ قومی ترقی کا ستون بھی ہے۔ ورلڈ مارکیٹنگ ڈے پر ایک پیغام میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ مارکیٹنگ جدید معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے، مارکیٹنگ کے شعبے سے وابستہ تمام افراد کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ خاتون وزیرِ اعلیٰ بن کر ہر بہن و بیٹی کی کامیابیوں کا سوچتی ہیں: وزیرِاعلیٰ پنجابوزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وہ آج ہر بیٹی، بہن اور ماں کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ علم، اخلاق اور جدت کے ساتھ مارکیٹنگ کو پاکستان کی ترقی کا ذریعہ...
عیدالاضحی کی آمد آمد ہے اور قربانی کے جانوروں کے خرید وفروخت کا سلسلہ بھی عروج پر ہے، کوئی خریدار تو کوئی بیچنے والے لیکن جس وقت سب کی نظریں اس وقت قربانی کے جانوروں کے گرد گھوم رہی ہیں، ایسے میں کراچی کے ایڈیشنل سیشن جج ویسٹ سہیل احمد مشوری کی عدالت میں ایک درخواست جمع ہوتی ہے جس میں خاتون مدعی پولیس اہلکاروں کے خلاف شکایت کرتی ہیں۔ درخواست گزار بسمہ زوجہ آصف نے عدالت سے درخواست کی ہے کہ ایس ایچ او انور مہراج اور تھانہ مومن آباد کے دیگر اہلکار بغیر وارنٹ کے ان کے گھر میں داخل ہوئے، خواتین کو ڈرایا دھمکایا، فرنیچر توڑا اور 10 بکرے، ایک ٹی وی، تقریباً 6 تولے سونا اور...
محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ خیبرپختونخوا کے بیشتر میدانی اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم بعض بالائی اور قبائلی علاقوں میں آندھی، گرج چمک اور ہلکی بارش کی توقع ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے جب کہ محکمہ موسمیات نے بعض مقامات پر بارش اور ژالہ باری کا امکان بھی ظاہر کیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ خیبر پختونخوا کے بیشتر میدانی اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم بعض بالائی اور قبائلی علاقوں میں آندھی، گرج چمک اور ہلکی بارش کی توقع ہے۔ چترال، دیر بالا و زیریں، سوات، ملاکنڈ، شانگلہ، کرم، اورکزئی، باجوڑ، خیبر اور شمالی...
لاہور: عید الاضحیٰ پر جہازوں کو حادثات سے بچانے کیلئے پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی نے اقدامات شروع کردیے۔ عید الاضحیٰ کے موقع پر جہازوں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات کے پیش نظر حفاظتی اقدامات شروع کردیے گئے ہیں، اس حوالے سے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ایئرپورٹ کے اطراف میں صفائی کا خصوصی پلان تیار کیا گیا۔ اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ اور دیگر اداروں کے ساتھ مل کر خصوصی مہم چلائی جائے گی، پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے ایئرپورٹ کے قرب و جوار میں گندگی اور جانور روں کی آلائشیں نہ پھینکنے سے متعلق عوامی آگاہی کیلئے پمفلٹ بھی تیار کرلیے ہیں جبکہ مساجد میں بھی اس حوالے سے اعلانات کرائے جائیں گے، امام مساجد جمعہ کے خطبات...
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عماد وسیم نے کرکٹر سکندر رضا کی لاہور قلندرز سے کمٹمنٹ کو پیسے سے جوڑتے ہوئے کہا کہ پیسہ کچھ بھی کر سکتا ہے۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں راولپنڈی ایکسپریس، شعیب اختر اور عماد وسیم کو بطور تجزیہ کار لیا گیا اور سکندر رضا کے لاہور قلندرز کی کی فتح میں کردار کو سراہتے ہوئے عماد وسیم سے پوچھا گیا کہ سکندر رضا کو ایک لفظ میں بیان کریں؟ یہ بھی پڑھیں: لاہور قلندرز کی ایک اور فتح: ’یہ ماننا پڑے گا کہ شاہین کو کپتانی آتی ہے‘ اس کا جواب دیتے ہوئے عماد وسیم نے کہا کہ جیسا شعیب اختر نے کہا پیسہ کچھ بھی...
(گزشتہ سے پیوستہ) اجتہاد کے لیے علمی ماخذ یعنی قرآن وسنت اور ان سے متعلقہ علوم کی مہارت کے ساتھ ساتھ یہ بھی ضروری ہے کہ جن حالات اور محل پر اس کا اطلاق کیا جانا ہے، اس سے بھی کماحقہ واقفیت حاصل کی جائے یعنی اجتہاد کے ماخذ اور محل دونوں سے یکساں آگاہی اجتہاد کے عمل کے صحیح ہونے کا ناگزیر تقاضا ہے مگر ہمارے دینی اداروں میں دوسرے پہلو کو یکسر نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ اس کی ایک چھوٹی سی مثال عرض کروں گا کہ ایک دینی مدرسہ کے دار الافتا میں مفتی صاحب ایک استفتا پر غور کر رہے تھے جو بینک کے کسی معاملہ کے حوالے سے تھا۔ میں بھی اتفاق سے وہاں...
22مئی کو اوصاف میں صحابہؓ و اہل بیتؓ کے عنوان سے شائع ہونے والا کالم اللہ کے فضل و کرم سے قارئین میں بے حد پسند کیا گیا، اور اکثر قارئین نے اس سلسلے کو مزید آگے بڑھانے کی رائے بھی دی،جس سے اس خاکسار کو اندازہ ہوا کہ عوام، سیاست دانوں، حکمرانوں، اسٹیبلشمنٹ کی تعریف و تنقید کے کالموں سے اکتا چکے ہیں، صحابہ و اہل بیتؓ میرے آقا مولی ﷺ کے باغ کے وہ خوبصورت پھول ہیں کہ جن کی خوشبو سے زمانہ ساڑھے چودہ سو سال سے معطر ہے،صحابہ کرام ؓکی گواہی پہ پورے دین اسلام کی بنیاد استوار ہے۔ذیل میں ایک بہادر اور جرات مند عالم دین مولانا اورنگزیب فاروقی کا اس خاکسار کے نام...
اقوام کی زندگیوں میں ایسے مواقعہ بہت کم آتے ہیں جب وہ کٹھن امتحانات سے سرخرو ہو کر نکلتی ہیں تو اچانک انقلابی ترقی کی راہ پر فطری طور پر گامزن ہو جاتی ہیں۔ انقلاب کا ایک مفہوم بھی یہی ہے کہ جس طرح سینے میں قلب الٹا لٹکا ہوا ہوتا ہے، اسی طرح ’’انقلاب‘‘ بھی اقوام کی زندگیوں اور حالات کو الٹے رخ پر پھیرتا ہے۔ اگر کوئی قوم کم و بیش زندگی کے تمام شعبوں میں گرواٹ اور بدحالی کا شکار ہو تو یہ بدیہی تبدیلی ان سارے کے سارے شعبوں میں اچانک بہتری لانے لگتی ہے۔ جیسا کہ، ’’ہر کالے بادل میں ایک سلور لائن ہوتی ہے‘‘، اسی طرح انڈیا اور مودی جی کے آپریشن سندور...
پاکستان،چائنا انسٹیٹیوٹ کی تازہ ترین رپورٹ ’’16 گھنٹے میں جنوبی ایشیاء کی تاریخی تبدیلی‘‘ منظرعام پر آئی ہے جس کے مطابق پاکستان نے نہ صرف خطے کے تزویراتی خدوخال کو بدل کر رکھ دیا ہے بلکہ عالمی برادری کو بھی اس امر پر قائل کر دیا ہے کہ پاکستان اب ایک فعال اور بالادست طاقت کے طور پر ابھر چکا ہے۔ اس رپورٹ کا ہر صفحہ اس ناقابلِ تردید حقیقت کی گواہی دیتا ہے کہ پاکستان نے ایک فیصلہ کن جنگ جیتی اور اس تاریخی فتح کے پسِ پشت فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کی مدبرانہ قیادت کارفرما ہے۔یہ وہی جنرل عاصم منیر ہیں جنہیں ماضی میں اکثر ایک خاموش مزاج، محتاط طبیعت اور پسِ پردہ کردار نبھانے والی...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ آئینی بنچ میں مخصوص نشستوں سے متعلق کیس میں جسٹس مسرت ہلالی نے وکیل فیصل صدیقی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ آپ سنی اتحاد کے وکیل ہیں یا پی ٹی آئی کے؟کیا آپ کو پی ٹی آئی نے ان کی طرف سے بولنے کی اجازت دے رکھی ہے؟فیصل صدیقی نے کہاکہ میں پی ٹی آئی کا وکیل نہیں ہوں،جسٹس مسرت ہلالی نے کہاکہ صاف چھپتے بھی نہیں، سامنے آتے بھی نہیں۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ آئینی بنچ میں مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں لارجر بنچ نے سماعت کی، وکیل فیصل صدیقی نے کہاکہ سنی اتحاد کونسل نے...
دنیا بھر کے ایئرپورٹس میں سامان کا کھو جانا ایک عام سی بات ہے, اوسطاً ہر 1,000 مسافروں میں سے تقریباً 7 افراد کا بیگ سفر کے دوران کہیں نہ کہیں گم ہو جاتا ہے۔ یہ گمشدگیاں زیادہ تر انسانی غلطیوں، کنویئر بیلٹس پر بارکوڈ نہ پڑھ سکنے، یا عملے کی کمی جیسے مسائل کی وجہ سے پیش آتی ہیں۔ خاص طور پر ٹرانزٹ کے دوران بیگز کا کسی دوسرے ہوائی اڈے پر رہ جانا یا تاخیر کا شکار ہونا معمول بن چکا ہے۔ تاہم، ان تمام چیلنجز کے باوجود دنیا کا ایک ایسا ایئرپورٹ بھی ہے جو پچھلے 30 برسوں سے اس مسئلے سے مکمل طور پر محفوظ رہا ہے۔ جی ہاں جاپان کا کنسائی انٹرنیشنل ایئرپورٹ، جہاں 2023...
کراچی(نیوز ڈیسک) فیڈرل بی ایریا عزیز آباد کے ایک شادی ہال میں شادی کی تقریب اس وقت میدان جنگ بن گئی جب دلہا اور دلہن والوں کے درمیان تلخ کلامی جھگڑے میں تبدیل ہو گئی۔ جھگڑے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آ گئی ہے جس میں واضح طور پر دونوں جانب کے افراد کو ایک دوسرے پر کرسیوں سے وار کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بات چیت کے دوران پیدا ہونے والی تلخی شدت اختیار کر گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے ہال میدان جنگ بن گیا۔ جھگڑے کے دوران شادی ہال کی انتظامیہ نے فوری طور پر علاقائی پولیس کو طلب کیا۔ پولیس کے...
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عماد وسیم نے کرکٹر سکندر رضا کی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) ٹیم لاہور قلندرز سے کمٹمنٹ کو پیسے سے جوڑا دیا۔ پاکستانی نژاد زمبابوین کرکٹر سکندر رضا کی پی ایس ایل 10 کے فائنل میں لاہور قلندرز کی ٹیم میں غیر متوقع واپسی اور وِننگ شاٹ کھیلنے کے حوالے سے دنیا بھر میں ان کی کمٹمنٹ کے چرچے ہو رہے ہیں۔ جہاں سکندر رضا کو کرکٹ شائقین کی جانب سے بے حد پزیرائی مل رہی ہے وہیں اس معاملے پر عماد وسیم نے بھی اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے شو میں راولپنڈی ایکسپریس، شعیب اختر کے ساتھ بطور تجزیہ کار شرکت کرنے والے عماد...
بھارت کے انسٹی ٹیوٹ فار کونفلکٹ مینجمنٹ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اجے ساہنی نے بھارتی دعوؤں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ایئر فورس کے 20 فیصد انفرا اسٹرکچر تباہ کرنے کا بھارتی میڈیا کا دعویٰ غلط ہے۔ بھارتی صحافی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نقصان 20 فیصد سے بہت زیادہ کم ہے۔ اجے ساہنی کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت میں عسکری معاملات سمجھنے والا کوئی بھی نہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ لوگ ہر کام کا سہرا اپنے سر لینے کی کوشش کرتے ہیں۔ Post Views: 4
کراچی: کراچی کے بعد سندھ کے دیگر بڑے شہروں میں بھی الیکٹرک بس سروس شروع کرنے کے لیے حکومت سندھ نے کوششیں تیز کر دیں۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن سے کراچی میں ملاقات کی جس میں صوبے کے تیزی سے ترقی پذیر ٹرانسپورٹ سیکٹر میں ممکنہ سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ سندھ اسد ضامن اور منیجنگ ڈائریکٹر سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کمال دایو نے بھی شرکت کی۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کے وفد کی جانب سے سندھ کے پبلک ٹرانسپورٹ کے نظام میں بہتری کے لیے سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا گیا۔ شرجیل انعام میمن نے وفد کو خوش...
پاکستان کے سابق وزیراطلاعات فواد چوہدری نے پاکستانی نژاد گلوکار عدنان سمیع پر طنزیہ وار کردیے۔عدنان سمیع نے 2016 میں پاکستانی شہریت ترک کرکے بھارتی شہریت اپنا لی تھی، جس کے بعد سے وہ بھارت کے شہر ممبئی میں مقیم ہیں۔اب حال ہی میں پاک بھارت کشیدگی کے بعد انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر نئی ہوسٹ شیئر کرتے ہوئے اپنے بھارتی پرچم والے ایئرفونز دکھائے، جو وہ لائیو پرفارمنس کےلیے استعمال کرتے ہیں۔ — اسکرین شاٹ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ ابھی امریکی کمپنی کی جانب سے مجھے، میری مرضی کے مطابق لائیو کنسرٹس کےلیے 'اِن ایئر مانیٹرز' موصول ہوئے ہیں، یہ میری دوسری جوڑی ہیں اور یہ ناقابل یقین...

وزیر اعلیٰ مریم نواز کا شاہ پور کانجراں ماڈل کیٹل مارکیٹ کا دورہ، ملک کی سب سے بڑی مویشی منڈی کا افتتاح
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے شاہ پور کانجراں میں ملک کی سب بڑی ماڈل کیٹل مارکیٹ کا افتتاح کردیا۔ وزیر اعلیٰ نے شاہ پور کانجراں ماڈل کیٹل مارکیٹ کا دورہ کیا اور دستیاب سہولتوں کا جائزہ بھی لیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو ماڈل کیٹل مارکیٹ پراجیکٹ پر بریفننگ دی گئی۔ لاہور کی شاہ پور کانجراں ماڈل کیٹل مارکیٹ میں 25 ہزار بڑے جانور اور ڈیرہ لاکھ چھوٹے جانور کی گنجائش ہوگی، 74 ایکڑ رقبے پر قائم ماڈل کیٹل مارکیٹ میں مویشیوں کے لیے 20 بڑے شیڈ بنائے گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: کراچی کی مویشی منڈی کیسے روزگار کے مواقع فراہم کرتی ہے؟ ماڈل مارکیٹ میں پہلی مرتبہ جانوروں کے شیڈ میں پنکھے بھی لگائے گئے ہیں اور...
ہنوئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2025ء)فرانسیسی صدر ایمانویل میکروں کی غیر ملکی دورے کے دوران اپنی اہلیہ بریجٹ کے ہاتھوں بدسلوکی کی وڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق جنوب مشرقی ایشیا کے دورے کے دوران فرانسیسی صدر ویتنام کے دارالحکومت ہنوئی میں اترنے کے بعد طیارے کے دروازے پر پہنچے خاتون اول نے ان نے زور سے ان کے منہ پر ہاتھ رکھ کر ان کو پیچھے کی طرف دھکا دیا۔(جاری ہے) فرانسیسی صدر اس کے فورا بعد کیمرے کی طرف متوجہ ہوئے اور انہوں نے اپنے استقبال کے لئے آنے والوں کی مسکراتے ہوئے ہاتھ ہلایا۔ بعد ازاں طیارے کی سیڑھیاں اترتے ہوئے فرانسیسی خاتون اول نے صدر...
اسلام آباد: پاکستان میں عیدالاضحیٰ کب ہوگی اور ذوالحج کے چاند کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ ملک میں عید الاضحیٰ کی ممکنہ تاریخ پر قیاس آرائیاں ختم ہونے کو ہیں۔ ذوالحج کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اہم اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔ محکمہ موسمیات اور سپارکو کے مطابق آج شام چاند کی عمر صرف 11 گھنٹے ہوگی، جو فلکیاتی اصولوں کے مطابق رویت کے لیے ناکافی تصور کی جاتی ہے۔ اسی بنیاد پر ماہرین کا کہنا ہے کہ آج چاند نظر آنے کے امکانات نہایت کم ہیں۔ سپارکو نے پیش گوئی کی ہے کہ یکم ذوالحج 29 مئی کو ہونے کا امکان ہے اور اگر یہی حساب...
عیدالاضحیٰ کی آمد کے ساتھ ہی ملک بھر میں ریفریجریٹرز اور ڈیپ فریزرز کی طلب میں اضافہ دیکھنے میں آتا ہے اور گزشتہ چند برسوں میں مہنگائی کی شرح میں اضافے کے سبب الیکٹرونک اشیا کی قیمتیں بھی تقریبا دوگنی ہوچکی ہیں، یہی وجہ ہے کہ اس مرتبہ عیدِ قرباں پر اس ضمن میں خریدوفروخت کا وہ رجحان نظر نہیں آیا جو عموماً سخت گرم موسم میں منائی جانیوالی اس بڑی عید کے موقع پر دیکھا جاتا ہے۔ راولپنڈی باڑا بازار میں تقریبا 12 برس سے الیکٹرانک اشیا کے کاروبار سے وابستہ شاہین سلیم کہتے ہیں کہ عید قرباں پر ڈیپ فریزرز کی مانگ میں بہت زیادہ اضافہ ہوجاتا ہے اور اس کے علاوہ گرمیاں شروع ہوتے ہی ریفریجریٹرز اور...
مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2025ء)فیصل آباد ڈویژن سمیت ملک بھر میں حالیہ کچھ عرصہ کے دوران آلو کے زیر کاشت رقبہ میں اضافہ ہو ا ہے کیونکہ نشاستہ، منرلز اور پروٹینز کی بھر پور مقدار کے باعث جہاں خوراک کو متوازن بنانے میں آلو کا استعمال زیادہ ہوا ہے وہیں آلو سے بننے والی دیگر غٖذائی مصنوعات کی مانگ بھی کئی گنا بڑ ھ گئی ہے جس سے متعلقہ سٹیک ہولڈرز بھاری منافع حاصل کر رہے ہیں۔جامعہ زرعیہ کے زرعی ماہرین نے بتایا کہ آلو دنیا کی ایک مشہور فصل ہونے کے ساتھ ساتھ مکمل غذ ا بھی ہے جسے نہ صرف چھوٹی عمر کے بچوں میں انتہائی مقبولیت حاصل ہے بلکہ اسے ہر...
اقوام متحدہ نے اسرائیل کے اس متنازع قانون پر شدید تشویش ظاہر کی ہے جس کے تحت 12 سال کے بچوں کو بھی عمر قید کی سزا دی جا سکتی ہے۔ عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے ماہرین نے اس قانون کو اقوام متحدہ کے بچوں کے حقوق کے کنونشن کی ممکنہ سنگین خلاف ورزی قرار دیا ہے، جسے اسرائیل نے 1991 میں تسلیم کیا تھا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ نومبر 2024 میں اسرائیلی پارلیمنٹ "کنیسٹ" نے انسداد دہشتگردی قانون میں ترمیم کی، جس کے بعد کسی بھی 12 سالہ بچے کو اگر وہ قتل یا اقدام قتل جیسے جرم میں ملوث ہو، اور وہ جرم دہشتگردی کے زمرے میں آتا ہو، تو...
عیدالاضحیٰ قریب آتے ہی ملک بھر میں قربانی کے جانوروں کی خریداری شروع ہو چکی ہے۔ کئی مقامات پر مویشی منڈیاں قائم ہو گئی ہیں جہاں نہایت خوبصورت جانور فروخت کے لیے پیش کیے جارہے ہیں تاہم حیدرآباد کا40 من وزنی بیل ’جے ایف 17 تھنڈر‘ توجہ کا مرکزبنا ہوا ہے۔ ’جے ایف 17 تھنڈر‘ بیل کو دیکھنے کے لیے شہری دور دور سے آ رہے تھے اور اس کے ساتھ سیلفیاں بنا رہے تھے۔ مویشی کے مالک نے اپنے بھاری بھرکم جانور کی قیمت 50 لاکھ روپے لگائی جس کا سودا بھی طے ہوگیا ہے۔ View this post on Instagram A post shared by DIVA Magazine Pakistan (@divamagazinepakistan) خریدار بیل کو لینے آئے تو اس موقع...
پاکستانی شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار و فلمساز ہمایوں سعید اور ماہرہ خان کی آنے والی رومانٹک فلم لو گُرو کے ٹائٹل سانگ ‘دل توڑن والیا‘ کے بعد اب رومانٹک سانگ ’بے خبریاں’ بھی مداحوں کیلئے ریلیز کر دیا گیا ہے۔ ’لو گرو’ کا یہ گانا گزشتہ روز 26 مئی کو یوٹیوب چینل پر اپلوڈ کیا گیا جس نے چند ہی لمحات میں ہزاروں ویوز اور لائکس اپنے نام کرلیے۔ 2منٹ 46 سیکنڈ پر مشتمل اس گانے کو شیراز اپل اور نرمل رائے نے اپنی سریلی آواز میں گایا ہے جبکہ کمپوزیشن اور موسیقی بھی شیراز اپل نے ہی ترتیب دی ہے اور گانے کے بول مبشر حسن نے لکھے ہیں۔ یہ گانا برطانیہ کے خوبصورت مقامات پر...
پاکستان سے بابر اعظم اور بھارت سے ویرات کوہلی کی شہرت تو بہت ہے لیکن دنیا کا امیر ترین کرکٹر کوئی اور ہے۔ دنیا کے امیر ترین کرکٹرز ناصرف اپنی شاندار کرکٹ مہارتوں کےلیے مشہور ہیں بلکہ برانڈ کی توثیق، کرکٹ لیگز کے ساتھ معاہدوں اور مختلف کاروباری سرگرمیوں کے ذریعے بہت زیادہ پیسہ کمانے کے لیے بھی شہرت رکھتے ہیں۔ تاہم ان میں سے چند ہی کا شمار دنیا کے امیر ترین کرکٹرز میں کیا جاتا ہے۔ دنیا کے امیر ترین کرکٹر کوئی اور نہیں بلکہ بھارت کے سابق کرکٹر سچن ٹنڈولکر ہیں جن کی مجموعی مالیت 170 ملین ڈالر ہے۔ سچن ٹنڈولکر کا شمار کرکٹ کی تاریخ کے بہترین کھلاڑیوں میں کیا جاتا ہے۔ 2013 میں بین...
آسٹریلیا میں ایک کینگرو ایک شخص کےلیے اتنا خطرناک ہوگیا کہ اس نے اسے سیلاب کے پانی میں ڈبونے کی کوشش کی اور اس پر حملہ بھی کردیا۔ غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق کینگرو نے سڑک پر موجود ایک شخص پر بری طرح حملہ کیا جس کے بعد متاثرہ شخص نے بھی خود کو بچانے کی کوشش کی، اس دوران کینگرو نے اسے سیلاب کے پانی میں ڈبونے کی کوشش کی۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق کینگرو نے متاثرہ شخص پر بالکل انسانوں کی طرح حملہ کیا، اسے گھونسے مارے اور اس کا سر پانی میں ڈبونے کی کوشش کی۔ کچھ دیر بعد قریب سے آنے والی گاڑی سے کینگرو ڈر گیا اور وہاں سے بھاگ گیا۔ یہ واقعہ...
لاہور: ملک بھر میں شدید گرمی کے بعد محکمہ موسمیات نے بارش اور تیز ہواؤں سے متعلق پیش گوئی کر دی۔ لاہور سمیت پنجاب بھر میں پھر خشک اور گرم موسم کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 27 اور زیادہ سے زیادہ پارہ 40 ڈگری تک جانے کے امکانات ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش اور تیز ہواؤں کا سلسلہ بدھ 28 مئی کو پاکستان میں داخل ہوگا، تیز ہواؤں اور بارش کا سلسلہ داخل ہونے سے موسم پھر تبدیل ہوگا۔ جمعرات 29 مئی کو تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کے امکانات ہیں۔ خیبر پختونخوا خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم چند مقامات پر...
بھارتی تجزیہ کار اور صحافی بھی مودی سرکار کی انتہا پسند اور ناکام پالیسیوں پر کھل کر تنقید کرنے لگے۔ رپورٹ کے مطابق حال ہی میں کرن تھاپر نے تجزیہ کار اجے ثانی کا بھارتی چینل دی وائر پر ایک انٹرویو جاری کیا، انٹرویو میں بھارتی حکومت کی نااہلی اور بھارتی میڈیا کے جھوٹ سے پردہ فاش کیا گیا۔ کرن تھاپر نے سوال کیا کہ بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ پاکستانی ایئر فورس 20 فیصد تباہ ہو چکی ہے، اجے ثانی نے جواب دیا کہ بھارتی میڈیا صرف مبالغہ آرائی کر رہی ہے تا کہ جھوٹ کی تشہیر کی جا سکے، بھارتی حکومت کی فوجی حکمت عملی شدید ناکامی کا شکار ہو چکی ہے۔ اجے ثانی نے مزید کہا کہ آپریشن سندور محض سیاسی...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ’ملک گیر تحریک‘ شروع کرنے کا اعلان کر دیا جبکہ پارٹی ممبران اور حامیوں کو تیار رہنے کی ہدایت کر دی، تاہم کسی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم’ ایکس’ پر ایک پوسٹ میں، پی ٹی آئی سینیٹر علی ظفر نے لکھا کہ آج سابق وزیراعظم کے ساتھ 6 گھنٹے طویل ملاقات ہوئی، اور اس دوران تمام امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ سینیٹر نے علی ظفر نے مزید لکھا، ’ کچھ بہت اہم معاملات پر تبادلہ خیال ہوا، ان میں ایک ملک گیر تحریک بھی شامل تھی جس کے لیے پارٹی کو تیاری کرنی چاہیے اور اچھی طرح منظم ہونا چاہیے۔’ سینیٹر علی ظفر نے خبردار کیا...
ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے مسئلہ فلسطین پر پاکستان کا مؤقف نہایت قابل ستائش قرار دے دیا۔ وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے بعد ایکس پر ایک پیغام میں سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ پاکستان کا مسئلہ فلسطین پر مؤقف قابل تحسین رہا ہے، جب کہ اسلامی ممالک کو ہمیشہ صہیونی حکومت کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کے لیے ترغیبات دی جاتی رہی ہیں، پاکستان ان ترغیبات سے کبھی متاثر نہیں ہوا۔ Pakistan’s stance on the Palestinian issue has been very commendable. While there have always been inducements for Islamic countries to establish ties with the Zionist regime, Pakistan has never been influenced by those inducements. — Khamenei.ir (@khamenei_ir) May 26, 2025...
آج سے 31 مئی تک آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان WhatsAppFacebookTwitter 0 27 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) محکمہ موسمیات نے آندھی، طوفان اور بارشوں کی پیش گوئی کر دی۔ آج سے 31 مئی تک ملک کے مختلف شہروں میں تیز آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے مختلف شہروں لاہور، راولپنڈی، مری، اٹک، گوجرانوالہ اور سیالکوٹ میں بارش متوقع ہے، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد میں بھی بادل برسیں گے۔ خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے اضلاع میں بھی بارشوں کا امکان ہے، مغربی و جنوبی پاکستان خصوصاً بلوچستان میں گرد و غبار کے طوفان کی پیشگوئی کی گئی ہے، تیز ہواؤں...
کراچی: انسدادِ دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے سابق ایم ڈی کے ای ایس سی شاہد حامد قتل کیس میں ملزم منہاج قاضی کے وکیل مشتاق احمد اعوان کو آئندہ سماعت پر بھی دلائل جاری رکھنے کی ہدایت کردی۔ سینٹرل جیل کراچی میں انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت کے روبرو سابق ایم ڈی کے ای ایس سی شاہد حامد قتل کیس کی سماعت ہوئی، جس میں وکیل صفائی مشتاق احمد اعوان ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ مقتول کی بیوہ اور بیٹا چشم دید گواہ نہیں۔ دونوں ماں بیٹے کے بیانات میں تضاد ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تفتیشی افسر نے فاروق ستار، نسرین جلیل اور قاضی خالد کو شامل تفتیش کیوں نہیں کیا۔...
اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں ٹریفک قوانین مزید سخت کردیے گئے، جن کے تحت خلاف ورزی پر بھاری جرمانوں کے ساتھ گاڑی بھی تھانے منتقل کی جائے گی۔ کیپٹل پولیس نے خلاف ورزیوں کے سدباب کے لیے نئی اور سخت حکمت عملی مرتب کر لی ہے۔ چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) کیپٹن (ر) ذیشان حیدر کا کہنا ہے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر اب بلا تفریق فوری کارروائی کی جائے گی۔ نئی پالیسی کے تحت بغیر ڈرائیونگ لائسنس، بغیر پرمٹ، کم عمر ڈرائیورز، لین وائلیشن، ون ویلنگ اور اوور لوڈنگ پر نہ صرف بھاری جرمانے عائد ہوں گے بلکہ گاڑی کو موقع پر ہی تھانے منتقل کر دیا جائے گا۔ سی ٹی او...

وزیرعظم کا حمایت پر ایرانی صدر کا شکریہ ملاقات میں فیلڈمارشل بھی موجود سٹرہٹجک تعلقات نئی بلند یوں تک لے جانے کا عزم: تجارت سرمایہ کاری بڑھائیں گے: پاکستان ایران
تہران +اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ خبرنگار خصوصی) وزیراعظم محمد شہباز شریف دو روزہ دورے پر ایران کے دارالحکومت تہران پہنچ گئے۔ مہرآباد ایئر پورٹ آمد پر ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی، پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم، پاکستان کے ایران میں سفیر مدثر ٹیپو اور اعلی سفارتی حکام نے وزیراعظم شہباز شریف اور پاکستانی وفد کا استقبال کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف کو مہرآباد ایئرپورٹ پر ایرانی فوج کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی۔ نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار، چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی، وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ اور معاون خصوصی سید طارق فاطمی نے وزیراعظم کے ساتھ ملاقاتوں میں...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) فتنہ الہندوستان بلوچستان میں کالعدم تنظیموں کے دہشت گردوں کی سرپرست اعلیٰ بن گئی، معرکہ حق " آپریشن بنیان مرصوص" میں تاریخی شکست کے بعد مودی سرکار بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکی۔ رپورٹ کے مطابق سکیورٹی ذرائع نے کہا کہ بلوچستان میں بھارتی سپانسرڈ پراکسیز کی معاونت سے دہشتگرد کارروائیاں ایک بار پھر بے نقاب ہو گئی ہیں۔ بھارتی خفیہ ایجنسیاں پراکسیز کو مالی معاونت فراہم کر تی ہیں۔ سکیورٹی ذرائع نے کہا کہ بھارتی سپانسرڈ پراکسیز نہ صرف حملوں کی منصوبہ بندی کرتی ہیں بلکہ کالعدم تنظیموں کو تربیت اور اسلحہ بھی فراہم کرتی ہیں۔ بھارتی سپانسرڈ پراکسیز کے کالعدم تنظیموں کے علاج معالجے کے ساتھ ساتھ سرکاری روابط بھی قائم ہیں۔ سکیورٹی ذرائع...
عالمی برادری مودی کے نفرت انگیز اور پرتشدد بیانات کا نوٹس لے: پاکستان mofa WhatsAppFacebookTwitter 0 27 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) پاکستان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی گجرات میں حالیہ تقریر کو نفرت انگیز، پرتشدد اور عالمی اصولوں کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے عالمی برادری سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ مودی کے انتخابی ریلی میں بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ جوہری طاقت کے حامل مُلک بھارت کے وزیراعظم کی جانب سے ایک انتہائی غیر ذمہ دارانہ بیان دیا گیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان مودی کے بیان کو لاپرواہی اور اشتعال انگیزی سمجھتا ہے، پاکستان اپنی سالمیت، خود مختاری کے لئے...
اسلام آباد(وقائع نگار)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے بانی پی ٹی آئی کا کیس مقرر نہ ہونے اور رہائی سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ہم کوشش کر رہے ہیں اللہ تعالی سے امید ہے،بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے ورکرز کے سوالات اٹھانا ٹھیک ہے،ورکرز کے جذبات کی قدر کرتے ہیں،کوئی بھی یہ تصور نہیں کر سکتا ہے بانی پی ٹی آئی نے دو سال جیل میں کیوں گزارے،ورکرز اپنے جذبات قابو میں رکھیں ،بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں،ہم نے دھرنے اور احتجاج بھی کیے،ہم اسمبلی میں بھی بات کر رہے ہیں،بانی پی ٹی آئی کا کہنا ہے اللہ...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز نے پیدائشی طور پر یا کمسنی میں ذیابیطس ٹائپ ون میں مبتلا کمسن مریض بچوں کے لئے ’’سی ایم انسولین برائے ذیابیطس‘‘ کے منفرد پروگرام کا آغاز کر دیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے خود جاکر ’’سی ایم انسولین کارڈ‘‘ پروگرام لانچ کیا۔ مریم نواز پاکستان پوسٹ کے رائیڈرز کے ہمراہ خود انسولین کارڈ لے کر کمسن بچوں کے گھروں میں پہنچ گئیں۔ سبزہ زار کیو بلاک کے واسع عدنان کو گھر جاکر انسولین کارڈ دیا۔ جمیل ٹاؤن جاکر زینب وحید اور زین شہزاد کو بھی ’’سی ایم انسولین کارڈ‘‘ دیا۔ وزیراعلیٰ نے واسع، زینب اور زین کو انسولین،گلوکو میٹر بی ایس آر سٹرپس اور نیڈل کا باکس بھی دیا۔ وزیر اعلیٰ کمسن واسع عدنان...
وزیراعظم کے مشیر اور مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا مقصد صرف بانی عمران خان کو باہر لانا ہے اور یہ کوئی سیاسی نظریہ نہیں۔ ایک نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معرکہ حق میں جہاں مودی کا دھڑن تختہ ہوا وہیں پی ٹی آئی کو بھی جھٹکا لگ چکا ہے، اب ان کے لیے کچھ کرنا مشکل ہے۔ یہ بھی پڑھیے: ملک معاشی بحران سے نکل آیا ہے، بجٹ میں عوام کو ریلیف دیں گے، رانا ثنا اللہ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اس پوزیشن میں نہیں کہ تحریک چلا سکے، یہ بڑی باتیں کررہے ہیں، تحریک...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ذوالحج کاچاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہو گا۔ سپارکو کے مطابق آج چاند کے نظر آنے کے امکانات تقریباً نہ ہونے کے برابر ہیں ،کیونکہ 27 مئی کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 11 گھنٹے ہوگی۔ سپارکو کے مطابق یکم ذو الحج 29 مئی کو متوقع ہے۔اس حساب سے ملک بھر میں عیدالاضحٰی 7 جون کو ہونے کا امکان ہے۔ دوسری جانب سعودی عرب میں بھی ذو الحج کا چاند دیکھنے کے لیے اجلاس آج ہوگا۔ سعودی ماہر فلکیات کے مطابق آج چاند نظر آنے کا امکان ہے ۔ اس کے علاوہ متحدہ عرب امارات کے فلکیاتی مرکز کا بھی کہنا ہے کہ آج ذوالحج کا چاند...
محکمہ موسمیات کے مطابق نم آلود ہوائیں ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں مسلسل داخل ہو رہی ہیں۔ مغربی ہواؤں کا سلسلہ بھی 27 مئی سے ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے جس کے باعث 27 مئی (شام/رات) سے 31 مئی کے دوران کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، میانوالی، سرگودھا، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، اوکاڑہ، لاہور، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، گوجرانوالہ، گجرات، شیخوپورہ میں وقفے وقفے سے آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، مانسہرہ، بٹگرام، شانگلہ، کوہستان، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، مردان، صوابی، نوشہرہ، مہمند، خیبر، اورکزئی، کرم، بنوں، لکی مروت، کوہاٹ، کرک اور...
پی ٹی سی ایل گروپ (پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ اور یو فون) نے ملک میں آئی فون 16 آفرز متعارف کرانے کے لیے امریکا کی معروف کمپنی ایپل کے آفیشل ڈسٹریبیوٹر، مرکنٹائل کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔ یہ آفرز وارنٹی، فوری انشورنس، اور ٹیلی کام کے مخصوص فوائد کے ساتھ آتی ہیں۔ مرکنٹائل پاکستان میں ایپل اپرووڈ ایپل مصنوعات فراہم کر رہا ہے، جن کے ساتھ 2 سال کی وارنٹی بھی شامل ہے۔ یہ پی ٹی سی ایل گروپ کے ساتھ شراکت کے ذریعے، ہم مزید سہولیات بھی فراہم کر رہا ہے، جن میں حادثاتی نقصان اور چوری کے انشورنس کا کور شامل ہے، جس کی حد 4 لاکھ روپے تک ہے۔ حاالیہ شراکت داری کے بعد پی...
جو بھی ٹارچر کرلیں غلامی تسلیم نہیں کروں گا، لوگوں کو اسلام آباد نہیں بلاؤں گا، پورے پاکستان میں تحریک چلائیں گیِ عام قیدی کے جو حقوق ہیں وہ بھی نہیں دئیے جارہے،بانی پی ٹی آئی 8 ماہ میں صرف ایک بار بچوں سے بات کرائی،جیل انتظامیہ کتابیں روک لیتی ہیں، بشریٰ بی بی کو مجھ پر دباؤ ڈالنے کے لیے جیل میں رکھا گیا،علیمہ خان کی اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ جو بھی ٹارچر کرلیں غلامی تسلیم نہیں کروں گا، ساری زندگی جیل میں بھی رکھ لیں نہیں جھکوں گا، پارٹی بڑی تحریک کی تیاری کرے۔علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج بانی...
(نوجوان بھارت کی مدد کرکے سکھ چین کی روٹی کھائیں،ورنہ میری گولی تو ہے ہی) پاکستان کو آتنک کی بیماری سے مکت کرنے کیلئے پاکستان کے عوام کو آگے آنا ہوگا،بھارتی وزیراعظم اپنی فوج کی شکست سے بوکھلائے مودی نے گجرات کی ریلی سے خطاب میں عوام کو مخاطب کرلیا پاکستان کے ہاتھوں تین رافیل سمیت 6 طیارے اور 26 دفاعی تنصیبات تباہ کرانے اور ذلتیں سمیٹنے کے بعد بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اپنی بدحواسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کے عوام کو کھلی دھمکی دیدی ہے اور کہا ہے کہ وہ بھارت کی مدد کرکے سکھ چین کی روٹی کھائیں، ’ورنہ میری گولی تو ہے ہی۔‘اپنی آبائی ریاست گجرات میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مودی کی وہ...
لاہور(نیوز ڈیسک)پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے آندھی اور بارشوں کا الرٹ جاری کردیا، جس کے مطابق 27 سے 31 مئی کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آندھی، گرد آلود ہوائیں اور بارش کی پیشگوئی ہے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، منڈی بہاوالدین، گجرات، جہلم، گجرانوالہ میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی ہے۔ لاہور، قصور، سیالکوٹ، نارووال، اوکاڑہ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، خوشاب، سرگودھا اور میانوالی میں بارشوں کے امکانات ہیں جبکہ 27 سے 30 مئی تک جنوبی پنجاب ملتان ڈیرہ غازی خان بہاولپور اور بہاولنگر میں بھی بارش پیشگوئی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے مطابق ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا...
پاکستان نے بھارتی وزیر اعظم کے گجرات میں دیے گئے حالیہ بیان کا نوٹس لے کر اسے تشویشناک قرار دیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نے ایک ایٹمی طاقت کے سربراہ کے شایانِ شان سنجیدگی کی بجائے انتخابی مہم کے انداز میں بیان دیا اور ان کے بیان میں نفرت اور تشدد انگیز لب و لہجہ نہایت تشویشناک ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیراعظم کا بیان پہلے سے غیر مستحکم خطے میں خطرناک نظیر قائم کرنے کی کوشش ہے، ہم بھارتی قیادت میں سیاسی بلوغت اور شائستگی کے زوال پر افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: جوہری بلیک مارکیٹ بھارت کی جوہری سلامتی پر سنگین سوالیہ نشان ہے،...
سعودی عرب کے شہر جدہ میں دنیا بھر سے آئی باصلاحیت خواتین، کاروباری شخصیات، فنکاروں اور پیشہ ور خواتین کو خراج تحسین پیش کرنے اور ان کی حوصلہ افزائی کے لیے سی ایس او ایس ایم لومیئر شگفتہ مناف نے ایک تقریب کا انعقاد کیا جس میں با اختیار خواتین نے اپنی متاثر کن کہانیاں شیئر کیں۔ یہ بھی پڑھیں: خواتین کی ڈرائیونگ، کاروبار اور اعلیٰ عہدوں تک رسائی، ماڈرن سعودی عرب میں کیا کچھ بدل چکا ہے؟ اس تقریب میں اسٹالز، لائیو آرٹ، خطاطی، دلچسپ گیمز اور اسٹیج پر خواتین کی کامیابی کی کہانیوں نے ایک تخلیقی، جاندار اور باہمی تعاون پر مبنی ماحول پیدا کیا۔ استقبالیہ خطبے میں میزبان آمنہ فرحان جو کہ خود ایک ایچ آر اسپیشلسٹ ہیں...
عید قرباں نہ صرف مسلمانوں کا بڑا مذہبی تہوار ہے بلکہ یہ کسی بھی ملک کی معیشت میں بھی نمایاں کردار ادا کرتا ہے۔ عید قرباں کی آمد پر چھریاں اور ٹوکے فروخت کرنے والوں، قصائیوں، چمڑے اور ٹرانسپورٹ سے وابستہ افراد کو بھی روزگار کے بہترین مواقع فراہم ملتے ہیں۔ یہ مذہبی تہوار عوام کے روزگار اور پاکستانی معیشت کے لیے کس قدر بہترین موقع ہوتا ہے؟ آئیے جانتے ہیں۔ معاشی ماہر راجہ کامران کا کہنا ہے کہ عیدالاضحیٰ نہ صرف مذہبی اہمیت کی حامل ہے بلکہ یہ ایک بڑی معاشی سرگرمی بھی بن چکی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں عیدالاضحیٰ 2025 کب ہوگی؟ سپارکو نے پیشگوئی کردی انہوں نے کہا کہ اس موقعے پر موشیوں کی خریدوفروخت زوروں...
پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار علی رحمان خان نے حال ہی میں ایک ٹی وی انٹرویو کے دوران وہ باتیں کہہ ڈالیں جو اکثر مرد صرف دل میں ہی رکھتے ہیں۔ گوہر رشید کے شو میں شرکت کے دوران علی رحمان نے اپنی ذاتی زندگی، خاندانی تعلقات اور معاشرتی رویوں پر کھل کر بات کی، اور خاص طور پر ان لمحات کو شیئر کیا جب رشتے ٹوٹے، اور ان کے اثرات نے دل اور دماغ کو چور کر دیا۔ علی رحمان نے کہا کہ کسی بھی رشتے کے اختتام پر معاشرہ بلا جھجک مرد کو ہی قصوروار ٹھہرا دیتا ہے، چاہے وہ حقیقت میں ذمے دار ہو یا نہ ہو۔ ان کے مطابق رشتہ ختم ہو جائے تو...
خوبصورت اداکارہ نیلم منیر کی حال ہی میں شادی دبئی کے ایک نوجوان کے ساتھ ہوگئی اور حیران کن اس ے متعلق 9 سال قبل ایک پیشن گوئی بھی کی گئی تھی۔ یہ قصہ سال دو سال کا نہیں بلکہ پورے نو برس پرانی بات ہے جب نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں موجود نجومی نے نیلم منیر کی شادی کے بارے میں پیشن گوئی کی تھی۔ قسمت کا حال اور ستاروں کی چال بتانے والے اس نجومی نے کہا تھا کہ اداکارہ نیلم منیر کی شادی کسی عرب ملک میں ہوگی۔ نجومی نے مزید بتایا تھا کہ نیلم منیر کا شریکِ حیات یا تو عرب ہوگا* یا پھر وہاں مشرق مقیم کوئی پاکستانی نوجوان ہوگا۔ اس بات پر نیلم منیر کو بھی بالکل یقین نہیں...
اسلام آباد، پنجاب ، خیبر پختونخوا ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آج شام سے 31 مئی کے دوران آندھی اور بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق چند مقامات پر ژالہ باری یا موسلادھار بارش بھی ہو سکتی ہے۔ژوب، زیارت، بارکھان میں بھی آندھی اور بارش متوقع ہے۔ این ڈی ایم اے نے بھی ایمرجنسی آپریشن سینٹرز کو ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔
لاہور: رہنما تحریک انصاف علی محمد خان کا کہنا ہے کہ جو مخصوص نشستیں ہیں وہ آئین کے مطابق جو بھی جماعتیں جنرل الیکشن میں ووٹ لیتی ہیں اس کے تناسب سے ان کو دی جاتی ہیں، نہ کم نہ زیادہ۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام اسٹیٹ کرافٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جہاں تک حکومت کا تعلق ہے ان کا تویہ کیس ہی نہیں ہے، ان کی جتنی سیٹیں تھیں وہ ان کو مل گئی ہیں، اس سے اگر ایک بھی سیٹ زیادہ ان کو ملے گی تو وہ بھی آئین کی اتنی ہی خلاف ورزی ہو گی جتنی کسی کو سیٹ نہ دینا، ہم اب بھی پرامید ہیں کہ ہمیں ہمارا حق ملے گاْ۔ ...
لاہور: گروپ ایڈیٹر ایکسپریس ایاز خان کا کہنا ہے کہ وہ چند گھنٹے کی جنگ تو نو ڈاؤٹ ہم نے جیتی،بڑے اچھے طریقے سے جیتی، آپ سمجھیں کہ وہ ٹریلر تھا، وہ اصل جنگ نہیں تھی، اصل جنگ اب شروع ہو نے جا رہی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام ایکسپرٹس میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ظاہر ہے کہ پانی ایک ایسی چیز ہے کہ اور یہ نریندر مودی کا خواب ہے کہ پاکستان کو اس نے پیاسا کر کے مارنا ہے۔ تجزیہ کار فیصل حسین نے کہا انڈیا کی جو مثال ہے نہ اس وقت وہ ایک زخمی گیڈر کی ہے، اب وہ گیڈر اپنے آپ کو شیر سمجھنا شروع کر دے تو وہ شیر...
’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی اور آواز نے مجھے چونکا دیا‘ میں نے اس کی طرف دیکھا‘ وہ آنکھیں بند کر کے تسبیح کر رہی تھی‘ اس کے چہرے پر سفید دودھیا جھریوں کا جال بچھا تھا‘ میں نے اس سے پہلے کسی چہرے پر اتنی جھریاں نہیں دیکھی تھیں لیکن ان جھریوں‘ ان شکنوں میں بھی ایک تقدس تھا‘ اس کے چہرے پر نور بھی تھا اور کشش بھی اور یہ کشش اور یہ نور دیکھنے والے کی نظروں کو جکڑ لیتا تھا‘ میں بھی دیر تک اسے دیکھتا رہا۔ ٹرین چل رہی تھی‘ کھڑکیوں کے منظر تیزی سے بدل رہے تھے‘ ٹرین کی کھڑکیاں عظیم فوٹوگراف بن چکی تھیں‘ اپریل کا مہینہ تھا‘ سورج...
یورپی ممالک غزہ کی لاش پر ’’ غم زدہ‘‘ بھی ہیں اور اشک بار آنکھوں کے ساتھ اسرائیل کے ہاتھ میں لہراتے ’’ ساختہِ مغرب‘‘ خنجر کی دھار تیز کرنے کی مشین بھی کاندھے پر اٹھائے ساتھ ساتھ چل رہے ہیں۔ جب سے روس نے یوکرین پر فوج کشی کی کوئی مغربی ملک روس سے کاروبار نہیں کر رہا۔نسل کشی کے الزام میں انٹرنیشنل کرائم کورٹ کے وارنٹ نکلنے کے بعد یورپی یونین نے بھی ولادی میر پوتن پر سفری پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔ مگر اسرائیل کے بارے میں پابندیوں کا مطالبہ چھوڑ ایسے امکانات کے بارے میں سوالات اٹھانا بھی قابلِ تعزیر ’’ یہود دشمنی ‘‘ کے دائرے میں آتا ہے۔ گزشتہ ہفتے برطانیہ ، فرانس اور کینیڈا...
اسرائیلی فوج نے غزہ پٹی کے کل جغرافیائی رقبے کے 77 فی صد حصے پر قبضہ کر لیا ہے۔ غزہ کے سرکاری میڈیا آفس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ قبضہ براہ راست زمینی دراندازی، شہری علاقوں میں قابض افواج کی تعیناتی، غیر منصفانہ جبری بے داخلی کی پالیسیوں اور بھاری بمباری کے ذریعے فلسطینی شہریوں کو ان کے گھروں، علاقوں، زمینوں اور املاک تک رسائی سے روک کر حاصل کیا گیا ہے۔ دوسری جانب غزہ کی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ روز اسرائیلی بربریت میں غزہ میں ایک ڈاکٹر کے 9 بچے ، ایک صحافی اور ان کے خاندان کے متعدد افراد سمیت 38 فلسطینی شہید ہوگئے۔ اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ یہ حملے تب تک...
جمہوریت کے نظام اور شفافیت کے تناظر کی بنیادی کنجی انسانی حقوق کی اہمیت،پاسداری اور اس کے اصولوں کے ساتھ خود کو جوڑنا ہوتا ہے اور یہ ہی عمل ریاستی نظام کی جمہوری ساکھ کو یقینی بناتا ہے۔ انسانی حقوق سے مراد وہ عالمی قوانین اور معاہدے ہوتے ہیں جن کو ہم نے دنیا کے عالمی نظام میں تسلیم کیا ہوتا ہے اور ہم ان قوانین پر عملدرآمد کے پابند اور جوابدہ ہوتے ہیں۔ پاکستان میں 1973کے آئین میں موجود جو پہلا باب ہے جس میں آرٹیکل 8 سے 28 ہیں وہ بنیادی انسانی حقوق کی ریاست اور شہریوں کے درمیان ضمانت بنتے ہیں اوراسی عمل کو ہم عمرانی معاہدہ بھی کہتے ہیں۔پاکستان میں کیونکہ جمہوری نظام کمزور اور اپنے...
عموماً لوگ یہ سمجھتے ہیںکہ گھریلو خواتین پر کام کا بوجھ نہیں ہوتا۔ حالانکہ حقیقت اس کے برعکس ہے ۔ گھریلو خاتون وہ فرد ہے جس کے سر پہ پورے خاندان کا نظام چل رہاہوتا ہے۔ اس پر مختلف نوعیت کی ذمہ داریاں ہوتی ہیں جیسے بچوں، شوہر ساس سسر کی دیکھ بھال، کھانا پکانا، کپڑے دھونا استری کرنا اور ہر وہ کام کرنا شامل ہے جس سے گھر کا انتظام بہتر انداز میں چلتا رہے۔ گھریلو خاتون ہونے کا مطلب ہے کہ آپ کل وقتی خدمات دینے کو تیار ہیںو ہ بھی بلا معاوضہ۔ ہو تا کچھ یوں ہے کہ جب دو لوگ شادی کے بندھن میں بندھتے ہیں تو جیسے ہی کچھ وقت گزر جاتا ہے زندگی پہلے...
جمّوں وکشمیر میں ڈرامے کا آغاز کم وبیش ہندوستان کے اُسی دور سے ہوا جب پارسی تھئیٹر کمپنیوں کا راج تھا۔ حبیبؔ کیفوی (مصنف ’کشمیر میں اردو‘) کے بیان کے مطابق، ہندوستان سے جمّوں وکشمیر آنے اور کام یابی حاصل کرنے والی تھئیٹر کمپنیوں کو دیکھ کر کشمیر کی حکومت کو خیال آیا کہ کیوں نہ سرکاری وسائل استعمال کرکے ریاست کا پیسہ ریاست ہی کے عوام پر خرچ کیا جائے۔ ’’اس سے دربارِ کشمیر کو یہ خیال ہوا کہ کیوں نہ ریاست میں ناٹک کمپنی قائم کی جائے، جس سے عوام کو تفریح مہیا کی جائے اور مُلک کا رُوپیہ مُلک ہی میں رہے، چنانچہ محکمہ دھرم اَرتھ نے ، جس کے پاس لاکھوں روپے کا بے کار پڑا...
ہم ایک ایسے معاشرے میں رہتے ہیں جہاں خواتین کی صحت کے کئی پہلو، خصوصاً دل سے متعلق مسائل یا تو مکمل طور پر نظر انداز کر دیے جاتے ہیں یا پھر انہیں معمولی سمجھ کر وقتی علاج پر ٹال دیا جاتا ہے۔ افسوسناک حقیقت یہ ہے کہ خواتین خود بھی اپنی علامات کو اکثر ذہنی دباؤ، کام کی زیادتی یا ہارمونی تبدیلیوں سے جوڑ کر سنجیدگی سے نہیں لیتیں لیکن یہی لاپروائی اکثر جان لیوا ثابت ہوتی ہے۔ دل کے امراض صرف مردوں کا مسئلہ نہیں بلکہ عالمی سطح پر خواتین میں بھی دل کی بیماریاں سب سے زیادہ اموات کی وجہ بن رہی ہیں۔Journal of the American College of Cardiology کی 2020 کی رپورٹ کے مطابق امریکہ اور...
کراچی: دنیا میں سب سے مہنگا آم میازاکی ہے جو تقریباً ڈھائی لاکھ روپے فی کلو میں فروخت ہوتے ہیں۔ اس آم کی قسم میازاکی ہے جن کی کراچی کے ضلع ملیر میں بھی پیداوار شروع ہوچکی ہے۔ سرخ اور جامنی رنگ اور غیر معمولی مٹھاس کے حامل میازاکی آم کی اس سے قبل جاپان سمیت دیگر ممالک میں پیداوار ہوتی تھی۔ بین الاقوامی منڈیوں میں، میازاکی آم کی قیمت $800 سے $900 فی کلو گرام ہے، جو پاکستان میں تقریباً 250,000 سے 300,000 روپے کے برابر ہے۔ میازاکی آم کو اس کے گہرے جامنی رنگ، بغیر ریشے کے گودے اور بھرپور، خوشبودار ذائقے سے پہچانا جاتا ہے۔ اس کی منفرد خصوصیات نے اسے عرفیت حاصل کی ہے جیسے...
اچانک مجھے یاد آیا، ہم دینہ سے پہلے کالا گجراں ریلوے اسٹیشن کی طرف بھی تو گئے تھے۔ ہم جہلم شہر سے نکلے تو سڑک کے بیچوں بیچ کالا گجراں پولیس اسٹیشن کا بورڈ تھا۔ میں نے چوں کہ جی پی ایس سسٹم آن کر رکھا تھا تو جی پی ایس بتانے لگا کہ اب ہمیں جرنیلی سڑک سے بائیں جانب مڑنا ہے۔ اس سفر میں ہمارے پاس دو موٹر سائیکلیں تھیں اور ہم کُل چار لڑکے تھے۔ دوسری بائیک والوں کو حالاں کہ میں نے منع بھی کیا تھا کہ مجھ سے آگے نہیں نکلنا مگر وہ لوگ تیزی سے بہت آگے چلے گئے۔ ہم جب چوآ کڑیالہ ریلوے اسٹیشن سے نکلے تھے تو اگلی ٹرینوں بارے معلومات لی...
اسلام ٹائمز: یاد رہے یہ تھنک ٹینک امریکی وزارت دفاع، پینٹاگون اور صیہونزم کے حامی شدت پسند عناصر کی نظریاتی رہنمائی کرتا ہے۔ امریکہ میں اس طرح کے اور بہت سے تھنک ٹینکس اور تحقیقاتی مراکز یہ تاثر پھیلانے کی کوشش میں مصروف ہیں کہ ایران کا جوہری پروگرام اس کے لیے نظریاتی حیثیت کا حامل ہے اور اسے محض مذاکرات سے روکا نہیں جا سکتا۔ اس بنیاد پر ان کا خیال ہے کہ ایران سے صرف فنی معاہدہ انجام پانا ممکن نہیں اور ایران کے نظریات اور افکار کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ اس قسم کے تاثرات صیہونی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کی جانب سے ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق دیے...
غزہ میں مستقل اور دیرپا جنگ بندی کا مطالبہ زور پکڑ رہا ہے، ایسے میں فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس اور امریکی نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف جنگ بندی کے معاہدے پر متفق ہوگئے۔ عرب میڈیا کے مطابق حماس اور اسرائیل کے درمیان مجوزہ معاہدہ میں 10 اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی شامل ہے، جس کے بعد میں 60 فلسطینیوں کو رہا کیا جائےگا۔ یہ بھی پڑھیں حماس اسرائیل جنگ بندی معاہدہ، سعودی عرب کا خیر مقدم، غزہ میں جشن مجوزہ معاہدے کے تحت جنگ بندی کے پہلے روز 5 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کیا جائےگا، جبکہ 5 یرغمالی غزہ جنگ بندی کے 60ویں روز رہا ہوں گے۔ عرب میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جنگ بندی معاہدے اور...
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ کا کہنا تھا کہ بانی نے کہا ہے کہ پارٹی میں سب پر گہری نظر رکھی ہوئی ہے، بانی نے کہا کہ جو افراد وکٹ کے دونوں اطراف کھیل رہے ہیں وہ بھی اپنا فیصلہ کرلیں۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے کیسز کو نہیں سنا جا رہا۔ اسلام ٹائمز۔ بانی تحریک انصاف کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ بانی نے کہا ہے کہ پارٹی تیاری کر لے تحریک کا اعلان کرنے لگا ہوں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ عدالتی احکامات کی مسلسل خلاف ورزی کی جا رہی ہے، بانی پی ٹی آئی کی بچوں سے بھی بات نہیں...
راولپنڈی ڈیولپمنٹ اتھارٹی (آر ڈی اے) کے ڈائریکٹر جنرل نے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کو خط لکھ کر بتایا کہ آر ڈی اے کے آفیشل بینک اکاؤنٹ میں 1.64 ارب کی خردبرد سامنے آئی ہے۔ڈائریکٹر جنرل آر ڈی اے نے نیب اور اینٹی کرپشن کو بھی خط لکھ دیا، جس میں انہوں نے بتایا کہ 22 اکاؤنٹس میں236 ٹرانزیکشنز کے ذریعے رقوم ٹرانسفر کی گئیں۔خط میں کہا گیا کہ خردبرد کا علم آر ڈی اے فنانس ٹو کی رپورٹ سے ہوا، سابق، موجودہ ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس کےخلاف تحقیقات کی گئیں۔سابق اور موجودہ اے ڈی فنانس ون اور ٹو سے بھی جواب طلب کیے گئے، کسی نے بھی کوئی جواب فراہم نہیں کیا، آر ڈی اے...
سعودی عرب نے فیفا 2034 کے تناظر میں شراب پر عائد پابندی ختم کرنے کی افواہوں کی سخی سے تردید کی ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودیہ کے ایک اعلیٰ سرکاری عہدیدار نے میڈیا کو بتایا کہ ملک میں 72 سال سے عائد شراب پر پابندی کو فیفا ورلڈکپ کے دوران ہٹانے کی خبریں بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں۔ ان خبروں کو من گھڑت قرار دیتے ہوئے سعودی حکام نے مزید بتایا کہ شراب پر عائد پابندی کو ہٹانے کی تجویز بھی کبھی اور کہیں بھی زیر غور نہیں رہی ہے۔ سعودی حکام کا مزید کہنا تھا کہ اسلام کے مقدس ترین مقامات مکہ اور مدینہ کی سرزمین میں شراب کی فروخت یا استعمال کا تصور بھی ناقابل قبول ہے۔ خیال رہے کہ یہ افواہ سب سے پہلے ایک...
سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی خفیہ ایجنسیاں پراکسیز کو مالی معاونت فراہم کرتی ہیں، بھارتی سپانسرڈ پراکسیز نہ صرف حملوں کی منصوبہ بندی کرتی ہیں بلکہ کالعدم تنظیموں کو تربیت اور اسلحہ بھی فراہم کرتی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان میں بھارتی پراکسیز کی سہولت کاری بے نقاب، بلوچستان میں بھارتی سپانسرڈ پراکسیز کی معاونت سے دہشتگرد کارروائیاں ایک بار پھر بے نقاب ہو گئی ہیں۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق فتنہ الہندوستان بلوچستان میں کالعدم تنظیموں کے دہشتگردوں کی سرپرست اعلیٰ معرکہ حق آپریشن بنیان مرصوص میں تاریخی شکست کے بعد مودی سرکار بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکی۔ بھارتی خفیہ ایجنسیاں پراکسیز کو مالی معاونت فراہم کرتی ہیں، بھارتی سپانسرڈ پراکسیز نہ صرف حملوں کی منصوبہ بندی کرتی ہیں بلکہ کالعدم...
عوامی نیشنل پارٹی(اے این پی) کے صدر ایمل ولی خان نے پشتون روایات کے مطابق گزشتہ دنوں سینیٹ کی فنکشنل کمیٹی میں ہونے والی نوک جھونک پر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے چیئرمین میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان کا جرگہ قبول کرلیا۔ چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان باچا خان مرکز پہنچے جہاں ایمل ولی نے مہمانوں کا استقبال کیا۔ ایمل ولی نے پشتون روایات کے مطابق چیئرمین پی ٹی اے کا جرگہ قبول کر لیا۔ چیئرمین پی ٹی اے نے کہا کہ جو واقعہ پیش آیا، وہ غلط فہمی کی بنیاد پر ہوا، اُس روز بھی معذرت کی تھی اور آج بھی گلہ دور کرنے آیا ہوں۔ ان کا کہنا تھاکہ ایمل ولی...
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب ۔ فائل فوٹو وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ افواج پاکستان کی جتنی مدد کرسکے کریں گے، یہ صرف افواج کی نہیں پاکستان کی ضرورت ہے۔اسلام آباد میں تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ بھارت نے آئی ایم ایف بورڈ میں پاکستان کا قرض پروگرام ڈی ریل کرنے کی پوری کوشش کی، مگر پاکستان کے کیس کا میرٹ پر فیصلہ ہوا۔ دنیا پاکستان کی معاشی بہتری کا اعتراف کر رہی ہے: وزیر خزانہواشنگٹن اور لندن میں سرمایہ کاروں سے ملاقاتوں میں معیشت پر مثبت رد عمل آیا، دنیا پاکستان کے مائیکرو اکنامک استحکام سے مطمئن ہے، محمد اورنگزیب وزیر خزانہ نے اگلے بجٹ میں...
یتیموں اور بیواؤں کی کفالت کے لیے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے اعلان کردہ دو پروگرامز ’’روشن مستقبل کارڈ اور سہارا کارڈ ‘‘ کا باضابطہ اجرا کر دیا گیا۔ اس سلسلے میں پیر کے روز وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔ صوبائی وزیر برائے سوشل ویلفیئر سید قاسم علی شاہ کے علاوہ اراکین صوبائی اسمبلی، سرکاری حکام اور دیگر بھی تقریب میں شریک ہوئے۔ وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر یتیم بچوں میں روشن مستقبل کارڈز جبکہ بیواؤں میں سہارا کارڈز تقسیم کیے۔ روشن مستقبل کارڈ کے ذریعے 5 سے 16 سال تک کی عمر کے یتیم بچوں کو...
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف نے بلدیاتی حکومتوں کے قیام کی ترمیم مزید غور کیلئے وزارت قانون کو بھیجنے کا فیصلہ کرلیا۔ چیئرمین محمود بشیر ورک کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کا اجلاس ہوا جس میں رکن علی محمد خان نے کہا کہ اٹھارہویں ترمیم آسمانی صحیفہ نہیں بلکہ انسانوں کا بنایا ہوا قانون ہے اور اب وقت آگیا ہے کہ اختیارات عوام تک منتقل ہوں۔ وزیر مملکت برائے قانون وانصاف بیرسٹرعقیل ملک نے کہا کہ آئینی ترمیم کیلئے دو تہائی اکثریت چاہیے، ہم گلیاں نالیاں بنانا نہیں چاہتے لیکن اس لئے بنانی پڑتی ہیں کیونکہ بلدیاتی نظام نہیں ہے۔ چیئر مین کمیٹی نے کہا بلدیاتی نظام ضروری تھا...
حماس نے امریکا کی 60 روزہ جنگ بندی کی تجویز پر مشروط طور ہامی بھرلی تاہم اسرائیل نے تردید کی ہے۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی حریت پسند تنظیم حماس نے امریکی تجویز پر جنگ بندی معاہدے کے ایک مسودے کو منظور کرلیا ہے۔ معاہدے کے تحت ابتدائی طور پر پانچ اسرائیلی زندہ یرغمالیوں کو رہا کیا جائے گا جب کہ دیگر پانچ کو 60 ویں دن رہا کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں حماس کئی اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں بھی واپس کرے گی۔ جس کے بدلے میں فلسطینی قیدیوں کو دو مراحل میں رہا کیا جائے گا۔ حماس نے اس معاہدے کو جن شرائط پر منظور کرنے کا عندیہ دیا ہے ان میں اسرائیلی افواج غزہ سے واپس چلی جائیں گی۔ حماس نے یہ شرط بھی رکھی...
امریکا اور حماس غزہ میں جنگ بندی پر متفق ہوگئے، اسرائیل ہٹ دھرمی پر قائم WhatsAppFacebookTwitter 0 26 May, 2025 سب نیوز غزہ (سب نیوز)حماس نے امریکا کی 60 روزہ جنگ بندی کی تجویز پر مشروط طور ہامی بھرلی تاہم اسرائیل نے تردید کی ہے۔الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی حریت پسند تنظیم حماس نے امریکی تجویز پر جنگ بندی معاہدے کے ایک مسودے کو منظور کرلیا ہے۔معاہدے کے تحت ابتدائی طور پر پانچ اسرائیلی زندہ یرغمالیوں کو رہا کیا جائے گا جب کہ دیگر پانچ کو 60 ویں دن رہا کیا جائے گا۔علاوہ ازیں حماس کئی اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں بھی واپس کرے گی۔ جس کے بدلے میں فلسطینی قیدیوں کو دو مراحل میں رہا کیا جائے...
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 مئی 2025ء) عمران خان نے پارٹی رہنماوں کو دو ٹوک پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ جو وکٹ کے دونوں جانب کھیل رہے ہیں ان کی بھی پارٹی میں کوئی جگہ نہیں ہے، بہت سے نوجوان جیل کاٹ رہے ہیں، یہ الیکٹیبلز کی پارٹی نہیں ہے۔ تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل میں قید بانی تحریک انصاف عمران خان اہم پیغام سامنے آیا ہے۔ پیر کے روز اڈیالہ جیل میں بانی تحریک اںصاف سے ملاقات کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے بتایا کہ آج بانی پی ٹی آئی عمران خان نے تین نکاتی پوائنٹس بھیجے ہیں، عمران خان نے کہا ہے کہ عام قیدی کے جو حقوق ہیں وہ بھی...
پاکستان علما کونسل کے چیئرمین علامہ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے پاکستان کے پرائیویٹ حج آپریٹرز کو چار مواقع دیے تھے کہ وہ بروقت اپنا حج پراسیس مکمل کر سکیں مگر ڈیڈ لائن گزرنے تک ان مواقع سے فائدہ نہیں اٹھایا جا سکا جس کی وجہ سے پرائیویٹ کوٹہ پر حجاج متاثر ہوئے، تاہم اس حوالے سے وزیراعظم کی قائم کردہ کمیٹی کی رپورٹ کا انتظار کرنا چاہیے۔ وی نیوز کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں علامہ طاہر اشرفی نے کہاکہ پاکستان کی حکومت اور پرائیویٹ حج آپریٹرز کا معاہدہ ہوا کہ 14 فروری تک حج کے تمام عمل کو مکمل کریں گے مگر حقیقت میں اس تاریخ تک صرف 3 ہزار لوگوں کا عمل مکمل...
پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کلاس بی شیئرز میں ریکارڈ اضافہ ہوا اور شیئرز کی قیمت بڑھ کر 22ہزار روپے سے بھی تجاوز کرگئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کے کلاس بی شیئرز میں غیر معمولی اضافہ دیکھا گیا ہے۔ایک ماہ میں پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کلاس بی شیئرز میں 18 ہزار روپے سے زائد کا اضافہ ہوا اور شیئرز کی قیمت بڑھ کر فی شیئر 22ہزار روپے سے بھی تجاوز کرگئی۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے نوٹس کے جواب میں، پی آئی اے کی انتظامیہ نے ایک باضابطہ جواب جمع کرایا، جس میں کہا گیا کہ وہ کسی بھی پیش رفت یا معلومات سے لاعلم ہیں، جو حصص کی قدر میں اس قدر تیزی...
بھارت کے شہر حیدرآباد میں مبینہ طور پر ہراساں کیے جانے پر مس انگلینڈ نے مس ورلڈ کے مقابلے کو خیرباد کہہ دیا۔ یہ بھی پڑھیں: مقابلہ حسن جیتنے والی بھارتی حسینہ ریچل گپتا کا پاک، بھارت تعلقات پرجذباتی نوٹ بھارتی میڈیا کے مطابق 24 سالہ مس انگلینڈ میلا میگی نے الزام لگایا کہ انہیں حیدرآباد میں قیام کے دوران ہراساں کیا گیا اور ان کے ساتھ بدسلوکی کی گئی جس نے برطانیہ اور ہندوستان دونوں میں سخت ردعمل کا اظہار کیا۔ مس انگلینڈ 2024 میگی 7 مئی کو انٹرنیشنل ایونٹ کے لیے حیدرآباد پہنچی تھیں تاہم وہ 16 مئی کو برطانیہ واپس چلی گئیں۔ برطانوی ٹیبلائڈ دی سن کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے اپنے ساتھ ہونے والی ہراسانی کا...
سرکاری میڈیا کے مطابق ایران کے جوہری پروگرام پر بات چیت کے حوالے ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ ایسا نہیں کہ اگر وہ ہم سے بات چیت نہ کریں یا پابندیاں لگائیں تو ہم بھوک سے مر جائیں گے۔ صدر مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ ہم جینے کا راستہ ڈھونڈ لیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اگر امریکا کے ساتھ کوئی مذاکرات نہ بھی ہوں اور مزید پابندیاں عائد کی جائیں، تب بھی ایران زندہ رہے گا۔ تہران سے ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق ایران کے جوہری پروگرام پر بات چیت کے حوالے سے انھوں نے کہا ایسا نہیں کہ اگر وہ ہم سے بات...
کراچی: امریکی صدر ٹرمپ کی یورپین ممالک کی درآمدات پر ٹیرف میں اضافہ جولائی تک موخر ہونے سے خام تیل کی بڑھتی ہوئی عالمی قیمتوں اور نئے وفاقی بجٹ میں ٹیکسوں کی شرح بڑھنے کے خدشات سے مالی سال کے اختتامی مہینوں میں درآمدات میں نمایاں اضافے کے سبب زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں پیر کو بھی اتارچڑھاو کے بعد ڈالر کی پیشقدمی جاری رہی جس سے ڈالر کے انٹربینک ریٹ دوبارہ 282روپے سے تجاوز کر گئے۔ انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے دوران ڈالر کی قدر ایک موقع پر 10پیسے کی کمی سے 281روپے 87پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی لیکن نئے وفاقی بجٹ میں 600ارب روپے کے نئے ٹیکسز عائد ہونے کی خبروں، رواں مالی...
اسلام آباد: پاکستان نے غلطی سے کنٹرول لائن کے اس پارداخل ہونے والی خاتون کو بھارتی حکام کے حوالے کردیا۔بھارتی میڈیاکی رپورٹ کے مطابق43 سالہ سنیتا جامگڑے کاتعلق مہاراشٹر کے شہر ناگپور سے جو رواں ماہ کے اوائل میں کارگل کے راستے لائن آف کنٹرول عبور کر کے پاکستان میں داخل ہوگئی تھیں، سنیتا جامگڑے کو 14 مئی کو لاپتہ قرار دیا گیا تھا، پاکستان رینجرز کی جانب سے خاتون کو اٹاری بارڈر پر انڈین بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کے حوالے کیا گیا، جس کے بعد بی ایس ایف نے انہیں امرتسر پولیس کے حوالے کر دیا۔ناگپور کے ڈپٹی کمشنر آف پولیس (زون V) نکتن قدم نے دی انڈین ایکسپریس کو بتایا کہ ایک افسر اور دو خواتین...
غزہ کی ماہر امراض اطفال کے گھر پر اسرائیلی حملے کی صورت میں انہوں نے 10 میں 9 بچے کھو دیے جبکہ بچ جانے والا آخری بچہ اور شوہر زندگی و موت کی کشمکش میں ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: غزہ کے اسکول پر اسرائیلی حملے میں خواتین اور بچوں سمیت کم از کم 20 فلسطینی شہید اسپتال کے حکام کے مطابق جنوبی غزہ کی پٹی میں خان یونس کے قریب اسرائیلی فضائی حملے کے بعد ایک ماہر اطفال اور 10 بچوں کی ماں علاء النجر اپنے 9 بچوں کی موت پر سوگ منا رہی ہے۔ ڈاکٹر علاء النجر کے شوہر، جو خود بھی ایک ڈاکٹر بھی ہیں، اس حملے میں شدید زخمی ہوئے اور اب انتہائی نگہداشت میں ہیں۔ حماس کے...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ میں ساری زندگی جیل میں رہنے کے لیے تیار ہوں لیکن جھکوں گا نہیں، پارٹی بڑی تحریک کی تیاری کرے۔ عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان کا کہنا ہے کہ ان کو عام قیدیوں کے حقوق بھی میسر نہیں، 8 ماہ میں صرف ایک بار بچوں سے بات کرائی گئی۔ ساری پارٹی تیاری رکھے میں جلد پورے پاکستان میں تحریک چلانے کی کال دونگا۔ عمران خان کا جیل سے پیغام pic.twitter.com/b0On0nWaMm — PTI (@PTIofficial) May 26, 2025 یہ بھی پڑھیں بیرسٹر گوہر عمران خان کی رہائی کے لیے پُرامید، کارکنان کو جذبات قابو...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2025ء)سپریم کورٹ نے جناح ہاؤس حملہ کیس کے ملزم رضا علی کی ضمانت منظور کرکے رہائی کا حکم دیدیاعدالت نے 2 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی۔۔جسٹس ہاشم کاکڑ نے ریمارکس دیے کہ 2 لوگ ایک ہی پولیس والے کو زخمی کیسے کرسکتے ہیں جونیئر وکیل کیس کررہے ہوں تو زیادہ سختی نہ کیا کریں، آپ بھی کبھی جونیئر وکیل رہے ہیں، ضمانت ہو لینے دیں، پراسیکیوٹر صاحب ساس بھی کبھی بہو تھی۔انھوں نے یہ ریمارکس پیرکے روزدیے ہیں۔جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے جناح ہاؤس حملہ کیس کے ملزم رضا علی کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔بینچ کے رکن جسٹس ہاشم کاکڑ...
راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں 1ارب 94 کروڑ کی کرپشن، نیب نے تحقیقات شروع کردیں WhatsAppFacebookTwitter 0 26 May, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز)راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں 1ارب 94 کروڑ کی مبینہ کرپشن کی تحقیات کے لیے معاملہ نیب کے سپرد کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے فنڈز سے این بی پی سٹی برانچ میں آر ڈی اے کے اکاونٹ سے 22 اکاونٹس میں 236ٹرانزیکشنز 1 ارب 94 کروڑ کے ذریعے رقوم ٹرانسفر کی گئیں۔آر ڈی اے کی تحقیقاتی کمیٹی حتمی طور پر ذمہ داری کا تعین نہ کرسکی۔ آر ڈی اے پروب کمیٹی نے آر ڈی اے مالی معاملات میں کوتاہی کی تصدیق کی۔آر ڈی اے نے تمام متعلقہ بینکوں کو چیک، پے آرڈر کے ذریعے...
وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن مورو میں ہنگامہ آرائی اور احتجاج کے دوران وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار کا گھر اور ٹرک جلانے کے حقائق سامنے لے آئے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران شرجیل میمن نے مظاہرین کے پولیس اہلکاروں پر تشدد اور آگ لگانے کی ویڈیوز چلا دیں۔صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ 20 مئی کو احتجاج میں نقاب پوش مظاہرین اور غیر مقامی افراد بھی شامل تھے جو کسی اور زبان میں بات کر رہے تھے، مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ اور فائرنگ بھی کی، نقاب پوش مظاہرین نے کیمیکل کے ذریعے لنجار ہاؤس کو آگ لگائی، کیمیکل ایسا تھا کہ دیواروں کو بھی آگ لگ گئی۔شرجیل میمن نے کہا کہ کالعدم جئے سندھ متحدہ محاذ کے...
اسلام آباد: پاکستان کیخلاف بلاجواز جارحیت پر بھارتی حکومت پر شدید تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔ بھارتی میڈیا میں پاکستان کیخلاف جارحیت اور بھارتی فوج کی ناکامی پر تنقید کا سلسلہ جاری ہے، بھارتی دفاعی تجزیہ کار پرواین سواہنے نے ایک بار پھر بھارتی مہم جوئی کو غلط قرار دے دیا۔ ایک ٹی وی پروگرام میں اینکر ارفع خانم شیرازی کے سوال پر پراوین سواہنے نے کہا کہ ہم پاکستان کیخلاف حملہ کرکے کچھ بھی حاصل نہیں کرپائے اور اس سے ہماری بین الاقوامی ساکھ کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ پراوین سواہنے نے کہا کہ پوری دنیا دیکھ رہی ہے کہ ہم نے ایک بحران کے اندر اپنی کیا فوجی طاقت دکھائی؟، بالاکوٹ میں بھی فضائیہ کا...
امریکی سرپرستی میں صہیونی اسرائیل کی بدترین جارحیت و دہشتگردی، غزہ تباہ حالی کا شکار، حماس قیادتوں کی مسلسل شہادتیں، مسلم حکمرانوں و عرب بادشاہتوں کی مسئلہ فلسطین سے خیانت اور امریکا و اسرائیل کے ساتھ تعلقات و بڑھتی ہوئی قربتیں، مزاحمتی تحریک مشکلات کا شکار، محور مقاومت کا مضبوط گڑھ شام کا ہاتھ سے چلے جانا، موجودہ جولانی حکومت اسرائیل کو تسلیم کرنے کیلئے تیار، لبنانی حکومت پر اسرائیل کو تسلیم کرنے کیلئے دباؤ، ایران کو مذاکرات کی میز پر لے آنا، کیا پھر بھی اسرائیل کی نابودی کیلئے فعال محور مقاومت آگے بڑھے گا؟ اسرائیل نابود اور مقبوضہ فلسطین آزاد ہوگا؟ کیسے؟ امید کیا ہے؟ ان سمیت دیگر متعلقہ و اہم سوالات کے جوابات جاننے کیلئے سینیئر تجزیہ...