2025-05-07@22:50:37 GMT
تلاش کی گنتی: 42636
«جنید جمشید کی»:
(نئی خبر)
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 07 مئی 2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کو ہونے والی ملاقات کے دوران کینیڈا کے نئے وزیر اعظم مارک کارنی کی "انتہائی باصلاحیت شخص" اور "بہت اچھے انسان" کے طور پر تعریف کی۔ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کی میٹنگ کے دوران کہا، "میں کینیڈا سے محبت کرتا ہوں"۔ اسے کینیڈا کو 51 ویں امریکی ریاست بنانے کی ٹرمپ کی مستقل خواہش کے باوجود ان کی سوچ میں تبدیلی کے طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ ٹرمپ کا کینیڈا کو51 ویں امریکی ریاست بنانے کی پیشکش کا اعادہ ٹرمپ نے کارنی کی آمد سے پہلے اپنے ٹروتھ سوشل پلیٹ فارم پر بہت سخت زبان استعمال کی تھی، اور اس بات پر اصرار...
لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے حکومت کو ملکی دفاع میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرادی۔ حافظ نعیم الرحمان نے کارکنان کو قومی رضا کار بننے کے تیاری کرنے جبکہ الخدمت کو ڈیزاسٹر مینجمنٹ فعال رکھنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔ خصوصی وڈیو پیغام میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ بھارت کی کاروائی کا پاک فوج نے ذمہ درانہ اور بھرپور جواب دیا، انہوں نے دشمن کے 5 طیارے اور متعدد ڈرون مار گرانے پر ایئر فورس کو شاندار خراج تحسین بھی پیش کیا۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ دشمن نے ماضی کی طرح ایک بار پھر رات کی تاریکی میں بزدلانہ حملہ کیا اور مساجد و سویلین آبادی کو نشانہ بنایا، بھارت کو سبق سکھانا ناگزیر...
ویب ڈیسک: پاکستان میں معروف سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ (سابقہ ٹوئٹر) کی سروسز ایک سال سے زائد عرصے بعد 7 مئی 2025 کو بحال کر دی گئیں, اب صارفین بغیر وی پی این کے اس پلیٹ فارم تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ 'ایکس' کو فروری 2024 میں اس وقت بند کیا گیا تھا جب بھارت کی جانب سے پاکستان پر میزائل حملوں کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی عروج پر پہنچ گئی تھی۔ حکومت نے اس بندش کی وجہ قومی سلامتی، حساس معلومات کے تحفظ اور سوشل میڈیا پر پھیلنے والی غلط اطلاعات کو قرار دیا تھا۔ میچ کے دوران بولر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا تاہم اس فیصلے کو انسانی حقوق کی...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آئینی بنچ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز ٹرائل سے متعلق کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا،عدالت نے حکومت کی انٹراکورٹ اپیلیں منظورکرلیں، جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس نعیم اختر نے اکثریتی فیصلے سے اختلاف کیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7رکنی آئینی بنچ نے فیصلہ محفوظ کیا تھا، سپریم کورٹ نے 5مئی کو فیصلہ محفوظ کیا تھا،عدالت نے 5رکنی بنچ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیدیاعدالت نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کو درست قرار دیدیا، عدالت نے آرمی ایکٹ کی کالعدم قرار دی جانیوالی شقیں بحال کردیں،عدالت نے آرمی ایکٹ کو اس کی اصل شکل میں بحال کردیا۔آرمی ایکٹ کی تینوں...
ویب ڈیسک:دفتر خارجہ نے بھارتی ناظم الامور کو طلب کرکے ان کے ملک کی جانب حملے پر شدید احتجاج کیاہے۔ ترجمان دفترخارجہ کے مطابق بھارت نے پاکستان کی خود مختاری کی صریحاً خلاف ورزی کی،پاکستان نے بھارتی حملوں پرشدید احتجاج ریکارڈ کرایا۔ ترجمان کے مطابق بھارت نے پاکستان اورآزاد کشمیر میں بلااشتعال حملے کیے، بھارت کوخبردارکیا کہ ایسی مہم جوئی خطے کےامن کیلئے خطرہ ہے۔ میچ کے دوران بولر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا واضح رہے کہ بھارت نے گزشتہ رات تاریکی میں پاکستان کے شہری علاقوں پر حملہ کرکے طبل جنگ بجادیا تھا،بھارتی حملے کے بعد پاکستان کی مسلح افواج نے بزدلانہ حملے کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھارتی فضائیہ کے 3 رافیل طیاروں...
مظفرآباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے موجودہ صورتحال میں ایمرجنسی ہیلتھ رسپانس سینٹر قائم کرنے کی ہدایت کردی۔ چوہدری انوارالحق کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں حالیہ بھارتی حملوں کے تناظر میں پیدا صورتحال سے نمٹنے کے لیے جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ مرکزی ایمرجینسی رسپانس سینٹر قائم کیا گیا ہے جو 24 گھنٹے کام کرے گا جب کہ مرکزی رسپانس سینٹر صورتحال کے بارے میں وزیراعظم کو رپورٹ پیش کرے گا۔ اس کے علاوہ اجلاس میں ایمرجنسی ہیلتھ رسپانس سینٹر قائم کرنے کی بھی ہدایات کی گئی ہے۔ اس موقع پر چوہدری انوارالحق نے کہا کہ ایل او سی پر شہید اور زخمی افراد کے ورثا کی مدد کی جائے،...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی حکومت نے پاک بھارت جنگ کے پیش نظر بڑا فیصلہ کرتے ہوئے ملک بھر میں ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر عائد پابندی ہٹا دی، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ایکس کو بحال کردیا جبکہ سروسز بحال ’سندور بن گیا تندور‘ سمیت دلچسپ ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ بن گئے۔ نجی چینل ے مطابق حکومت نے پاک بھارت جنگ کے باعث ملک بھر میں ایکس پر عائد پابندی ہٹا دی ہے، پی ٹی اے نے ملک بھر میں ایکس (سابقہ ٹوئٹر) کو بحال کر دیا ہے۔ چیئرمین پی ٹی اے نے ’ڈان نیوز‘ کو ایکس بحال کرنے کی تصدیق کردی، صارفین اب بغیر وی پی این کے ایکس تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ پاکستان میں سوشل...
لاہور کی فضائی حدود کو مختلف روٹس کیلئے ایک بار پھر بند کردیا گیا۔بھارت کی جانب سے آزاد کشمیر اور پاکستان میں ہونے والے بزدلانہ حملے کے بعد فضائی آپریشن متاثر ہوا تھا جسے آج صبح بحال کردیا گیا تھا۔تاہم اب دوبارہ بتایا جارہا ہے کہ لاہور کی فضائی حدود کو مختلف روٹس کیلئے ایک بار پھر بند کردیا گیا ہے۔اس حوالے سے پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے ایک نیا نوٹم بھی جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق لاہور کی فضائی حدود مختلف روٹس کے لیے دوبارہ بند کردی گئی ہے۔نوٹم کے مطابق لاہورکی فضائی حدود کے روٹس 24 گھنٹے کیلئے بند کیےگئے ہیں جب کہ اسلام آباد ائیرپورٹ پر فضائی آپریشن بحال کردیا گیا ہے۔نوٹم میں مزید...
وزیراعظم آزاد کشمیر کی ایمرجنسی ہیلتھ رسپانس سینٹر قائم کرنے کی ہدایت WhatsAppFacebookTwitter 0 7 May, 2025 سب نیوز مظفرآباد(آئی پی ایس) وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے موجودہ صورتحال میں ایمرجنسی ہیلتھ رسپانس سینٹر قائم کرنے کی ہدایت کردی۔ چوہدری انوارالحق کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں حالیہ بھارتی حملوں کے تناظر میں پیدا صورتحال سے نمٹنے کے لیے جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ مرکزی ایمرجینسی رسپانس سینٹر قائم کیا گیا ہے جو 24 گھنٹے کام کرے گا جب کہ مرکزی رسپانس سینٹر صورتحال کے بارے میں وزیراعظم کو رپورٹ پیش کرے گا۔ اس کے علاوہ اجلاس میں ایمرجنسی ہیلتھ رسپانس سینٹر قائم کرنے کی بھی ہدایات کی گئی ہے۔ اس موقع...
پشاور(نیوز ڈیسک)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے بھارتی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے قومی یکجہتی کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ وفاق اور افواج پاکستان کے ساتھ خیبر پختونخوا ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔ نجی چینل کے مطابق وزیر اعلیٰ ہاؤس پشاور سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بلااشتعال اور غیر قانونی بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہیں، بھارتی حملہ بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی اور خطے میں امن و استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہے۔ بیان کے مطابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی جانب سے کہا گیا ہے کہ حکومت پاکستان اور افواجِ پاکستان کے ساتھ مکمل یکجہتی اورحمایت کا اظہار کرتے...
فوٹو بشکریہ بین الاقوامی نیوز ایجنسی گزشتہ روز بھارتی میزائل حملوں کے جواب میں پاکستان کے منہ توڑ جواب میں بھارتی فضائیہ کے نقصان کی بین الاقوامی میڈیا نے بھی تصدیق کر دی۔بین الاقوامی میڈیا نے پاکستان کی جانب سے بھارتی طیاروں کو مار گرانے کی تصدیق کی۔غیرملکی خبر رساں ایجنسی (رائٹرز) کے مطابق گزشتہ رات بھارتی مہم جوئی کے جواب میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں تین لڑاکا طیارے گر کر تباہ ہوئے۔ پاک فوج نے 3 بھارتی لڑاکا طیارے مار گرائے، بھارتی میڈیا کا اعترافپاک فوج کی جانب 3 طیاروں کی تباہی کا بھارتی میڈیا نے اعتراف کر لیا۔ بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ چار بھارتی سرکاری ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی...
---فائل فوٹو پاکستانی دارالحکومت اسلام آباد کے ایئرپورٹ پر بھی فلائٹ آپریشن بحال کر دیا گیا ہے۔ایوی ایشن کے ذرائع کے مطابق اسلام آباد ایئر پورٹ پر 4 نجی طیاروں نے لینڈنگ کی ہے۔پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی (پی اے اے) کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کی فضائی حدود پروازوں کےلیے دستیاب ہے۔یاد رہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے باعث گزشتہ 8 گھنٹے کی بندش کے بعد ملک کا فلائٹ آپریشن بحال کردیا گیا تھا۔ پاک بھارت کشیدگی: بھارت میں کئی ایئرپورٹس بند، فلائٹ آپریشن بری طرح متاثربھارتی فوج کی جانب سے پاکستان پر حملے کے بعد کشیدہ صورت حال کو مدِ نظر رکھتے ہوئے بھارت نے اپنے کئی ایئرپورٹس سے فلائٹ آپریشن بند کر دیا ہے۔ لاہور اور کراچی...
بھارتی جارحیت کے خلاف صوبائی اسمبلیوں میں قراردادیں جمع کرائی گئی ہیں، جن میں بھارتی اقدامات کو خطے کے لیے سنگین خطرہ قرار دیتے ہوئے دشمن کومنہ توڑ جواب دینے پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والی رکن سعدیہ جاوید نے سندھ اسمبلی میں بھارتی جارحیت کے خلاف قرارداد جمع کرائی، جس میں کہا گیا ہے کہ بھارتی جارحیت پاکستان کی خودمختاری پر کھلا حملہ ہے۔ قرارداد میں مزید کہا گیا ہے کہ معصوم شہری، خواتین اور بچے بھارتی بزدلانہ حملوں کا نشانہ بنے ہیں۔ بھارتی حملے انسانی حقوق اور عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہیں۔ پاکستانی افواج کو مؤثر اور مکمل جواب دینے کا اختیار حاصل ہے۔...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بھارت کے بزدلانہ حملے کے بعد وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والا قومی سلامتی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس ختم ہوگیا، پاکستان کی مسلح افواج کو بھارت کیخلاف جوابی کارروائی کرنے کی اجازت دے دی گئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا، وفاقی وزرا، مسلح افواج کے سربراہان اجلاس میں شریک ہوئے، اجلاس میں بھارت کے حملے کے بعد کی صورتحال، کشیدگی، موجودہ حالات کے حوالے سے کمیٹی کو بریفنگ دی گئی۔ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے بعد جاری کیے گئے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اجلاس میں بھارت کی بلا اشتعال اور غیر قانونی جارحیت کی شدید مذمت کی گئی، بھارت کی جانب سے...
ذرائع کے مطابق مولانا مسعود ازہر کے بھائی مفتی عبدالرؤف کے نواسے، ان کی بڑی بیٹی کے چاروں بچے، سعدیہ خاتون اور ان کے شوہر سمیت اکثر عورتیں اور بچے زخمی اور جاں بحق ہو چکے ہیں۔ مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ کرینیں ابھی ملبہ ہٹا رہی ہیں، مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پہلگام فالس فلیگ آپریشن کا بہانہ بنا کر پاکستان کے علاقے بہاولپُور میں کالعدم جیش محمد کے مرکز عثمان و علی پر بھارتی حملے کے نتیجے میں جیش محمد کے سربراہ مولانا مسعود اظہر کی بڑی بہن اور ان کا خاندان، مولانا کشف کا پورا خاندان جاں بحق ہو گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مولانا مسعود ازہر کے بھائی مفتی عبدالرؤف کے نواسے، ان...
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے لاہور اور کراچی کی فضائی حدود بحال کر دی۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی پاکستان نے نیا نوٹم جاری کر دیا۔ نوٹم کے مطابق آپریشنل پابندیوں کے دوران ایئر اسپیس کو 48 گھنٹوں کے لیے معطل کیا گیا تھا تاہم متاثرہ فضائی حدود اب مکمل طور پر دستیاب ہے۔ علاقائی صورتحال کے پیش نظر مسافروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اپنی متعلقہ ایئرلائنز سے قریبی رابطے میں رہیں۔ پروازوں کے شیڈول اور راستوں کے بارے میں حتمی فیصلہ ایئرلائنز کا اختیار ہے۔ واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے رات کی تاریکی میں ایک بزدلانہ کارروائی کے بعد ملک کے اہم ہوائی اڈوں پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا تھا۔ نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ...
پاکستان نے غیر ملکی ائیرلائنز کو بھارت جانے کی اجازت دے دی۔ رپورٹ کے مطابق ازبک ائیرویز کی پرواز UZB-423 لاہور کی فضائی حدود استعمال کرتے ہوئے بھارتی پنجاب میں داخل ہوئی۔ ذرائع سی اے اے نے کہا کہ ازبک ائیرویز کا طیارہ تاشقند سے دہلی جارہا ہے، طیارہ کشمیر کے قریب طے شدہ روٹ سے ہٹ کر لاہور سے گزرا ہے۔
پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں رات گئے کیے جانے والے انڈین حملے میں مظفرآباد کے علاقے شوائی میں ایک مسجد مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہے۔
بھارت(نیوز ڈیسک)بھارت کے انگریزی روزنامے ’دی ہندو‘ نے بھی گودی میڈیا کی فہرست میں اپنا نام شامل کروالیا، بھارتی طیارے تباہ ہونے کی خبر ویب سائٹ سے ہٹادی، ٹوئٹر (ایکس) پر پوسٹ کی گئی خبر بھی ڈیلیٹ کردی۔ بھارت کے انگریزی روزنامے دی ہندو نے اپنی ویب سائٹ پر مقبوضہ کشمیر میں پاک فضائیہ کی کارروائی میں 3 بھارتی طیارے تباہ ہونے کی خبر شائع کی، کچھ دیر بعد خبر ویب سائٹ سے ہٹالی، ویب سائٹ پر ابتدا میں خبر دکھائی دے رہی ہے، تاہم کلک کرنے کے بعد تفصیلات سامنے نہیں آتیں، اور بعد میں خبر مکمل غائب ہوجاتی ہے۔ بھارت میں آزادانہ رپورٹنگ کرنے والے میڈیا ہاؤسز کا قحط ہے، مودی سرکار نے بھارتی میڈیا کو اپنے مکمل...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے جبری گمشدہ افراد بازیابی کمیشن کے چیئرمین کی تعیناتی چار ہفتے میں کرنے کا حکم دے دیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جسٹس محسن اختر کیانی نے لاپتہ شہری عمر عبداللہ کی بازیابی سے متعلق انکی اہلیہ کی درخواست پر سماعت کی، عدالت نے چیئرمین کی تعیناتی کے بعد درخواست گزار کی امدادی رقم کی کمیٹی سے منظوری کا عمل دو ہفتے میں مکمل کرنے کی بھی ہدایت کردی۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت میں بتایا کہ درخواست گزار کیلئے امدادی رقم کی منظوری دی جا چکی ہے، نئے چیئرمین تعینات ہوں گے تو ہم امدای رقم پر کارروائی آگے بڑھا سکیں گے، جبری گمشدہ افراد بازیابی کمیشن کے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 07 مئی 2025ء) کیتھولک چرچ کے کالج آف کارڈینلز روم، اٹلی کے ویٹیکن میں، جمع ہیں، جہاں بدھ کے روز سے پوپ فرانسس کی جگہ ایک نئے پوپ کے انتخاب کا عمل شروع ہو رہا ہے۔ پوپ فرانسس، چرچ کے 266 ویں پوپ کی حیثیت سے 12 سال تک چرچ کی قیادت کرنے کے بعد ایسٹر کے موقع پر 21 اپریل کو انتقال کر گئے تھے۔ نئے پوپ کے انتخاب کے لیے پوپل کنکلیو کے دوران ووٹنگ کا عمل سسٹین چیپل میں ہوتا ہے اور یہ انتخاب خفیہ رائے شماری کے ذریعے کیا جاتا ہے۔ کیتھولک چرچ کی قیادت کے لیے ممکنہ امیدوار شخصیات بدھ کے روز 133 کارڈینلز سینٹ پیٹرز باسیلیکا میں...
اسلام آباد: وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈاپور نے عمران خان سے ملاقات نہ کروانے پر توہینِ عدالت کی درخواست دائر کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے، جہاں انہوں نے عدالتی حکم کے باوجود بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کروانے پر توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی ہے۔ علی امین گنڈاپور نے وکیل راجا ظہور الحسن ایڈووکیٹ کے ذریعے توہین عدالت کی درخواست دائر کی ۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیاہے کہ واضح عدالتی احکامات کے باوجود صوبے کے وزیراعلیٰ کو پالیسی معاملات پر رہنمائی کے لیے اپنے لیڈر سے ملنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔ عدالتی...
اسلام آباد: پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کا نیا نوٹم جاری، لاہور کی فضائی حدود کے مختلف فضائی روٹس کو کمرشل پروازوں کے لیے دوبارہ بند کردیا گیا۔ لاہور کی فضائی حدود کے روٹ J139, J 165, اور J 186 روٹ فلائٹ آپریشن کے لیے بند کیے گئے ہیں۔ لاہور فضائی حدود کے یہ روٹس آپریشنل وجوہات کے بعد 24 گھنٹے کے لیے بند کیے گئے ہیں۔ اسلام آباد اور کراچی ایرپورٹس پر فضائی آپریشن بحال ہوگیا ہے، اسلام آباد آنے والی پروازوں کو اے ٹی سی سے معاونت کے بعد آنے کی اجازت ہوگی۔ گلگت، اسکردو وغیرہ کا آپریشن ابھی بند ہی رکھا گیا ہے۔ نیو اسلام آباد ایئرپورٹ کی فضائی حدود کھلنے کے بعد مانیٹرنگ کا عمل جاری...
رہنمائوں نے کہا کہ وکلا برادری افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کرتی ہے، اگر ہماری ضرورت پڑی تو افواج کے ساتھ سرحدوں پر بھی جائیں گے اور بھارت میں گھس کر ماریں گے، ہمیں شہادت کا شوق ہے، بھارت کا خوف نہیں، وکلا نے دو ٹوک اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہماری فوج نے دشمن کو بھرپور جواب دیا ہے، قوم افواج پاکستان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ملک بھر کی طرح ملتان کے وکلاء بھی بھارتی جارحیت کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے، ملتان کے وکلاء نے ہائی کورٹ ایس پی چوک تک مارچ کیا، احتجاجی ریلی کی قیادت ہائیکورٹ بار ملتان کے صدر محمد اظہر مغل اور جنرل سیکرٹری صفدر سرسانہ سیال نے کی۔...
اکستان کی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ختم، وزیر اعظم شہباز شریف قوم سے خطاب کریں گےپاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ختم ہو گیا ہے اور کچھ دیر میں وزیر اعظم شہباز شریف قوم سے خطاب کریں گے۔انڈیا کی جانب سے پاکستان اور اس کے زیرِ انتظام کشمیر میں انڈین حملوں کے بعد بلایا جانے والا قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت ہوا، جس میں انڈین حملوں کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
پاکستان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ فضائی حدود کی بندش سے متعلق جاری کیا گیا نوٹم منسوخ کر دیا گیا ہے اور ملک بھر کی فضائی حدود اب پروازوں کے لیے فعال ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ مسافر اپنی متعلقہ ایئرلانز سے شیڈول کے مطابق پرواز یا کینسل شدہ فلائٹ کے بارے میں تازہ ترین معلومات حاصل کریں۔یاد رہے کہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب انڈیا کی جانب سے پاکستان اور اس کے زیرِ انتظام کشمیر میں کارروائیوں کے بعد پاکستان نے اپنی فضائی حدود کو بند کر دیا تھا۔پاکستان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی فضائی حدود 48 گھنٹے تک بند رہے گی اور تمام ایئرپورٹ آئندہ اطلاع تک...
پاکستان کے دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ انڈیا کے ناظم الاُمور کو طلب کر کے فضائی حملوں پر بھرپور احتجاج کیا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ان حملوں کے نتیجے میں عورتوں اور بچوں سمیت بہت سے شہری ہلاک ہوئے ہیں۔دفترِ خارجہ کا کہنا کہ انڈین ناظم الاُمور کو بتایا گیا کہ یہ حملے پاکستان کی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی ہیں اور اس طرح کے حملے بین الاقوامی قوانین، اقوام متحدہ چارٹر اور دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کے ضمن میں روایات کی بھی خلاف ورزی ہیں۔’انڈیا کو خبردار کیا گیا کہ اس طرح کا غیر ذمہ دارانہ روّیہ علاقائی امن اور سلامتی کے لیے بڑا خطرہ ہے۔‘خیال رہے کہ...
(گزشتہ سے پیوستہ) ایران وپاکستان،اس وقت مزاحمت کے پرچم بردارہیں۔تاہم اس تاریکی میں بھی ایک چراغ روشن ہے ،تہران واسلام آبادکااتحاد۔ایران، جوصہیونی جارحیت کے خلاف برہنہ تلواربنا کھڑا ہے اور پاکستان، جوآبی دہشت گردی کانشانہ بن رہاہے،آج مشترکہ دکھ اورمشترکہ دشمن کے خلاف صف آراہیں۔ ان کا اتحاد مفادکانہیں،ایمان کاہے۔یہ انکارِظلم کا عہدہے۔یہ کربلا کا ورثہ ہے جہاں خون،خنجرسے شکست نہیں کھاتا،بلکہ تاریخ میں اپنامقام بناتاہے۔ وقت آچکاہے کہ ہم صرف مرثیے نہ لکھیں،ہم صرف ماتم نہ کریں،بلکہ ہم تاریخ کارخ بدلنے کے لئے دانش،تدبراوروحدت کے ہتھیاروں سےلیس ہوں۔ ایک سوال،جوتاریخ پوچھے گی،کل جب مورخ قلم اٹھائے گا وہ یہ سوال ضرورلکھے گا:جب دنیاایٹمی آگ کے دہانے پر تھی، تو کیااہلِ دانش،اہلِ قلم،اہلِ اقتدارخاموش تماشائی بنے رہے؟ آج ایٹم کی...
اسلام آباد(اے بی این نیوز)پاکستان آرمی کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر دشمن کی پوسٹوں کو بھاری نقصان پہنچانے کا سلسلہ جاری، ،بھارت کے بزدلانہ حملوں کا جواب جاری، بھارتی فوج نے سانگھڑ پوسٹ بلمقابل چری کوٹ سیکٹر پر بھی سفید جھنڈا لہرادیا۔ اس سے قبل , لیپہ ، چورا کمپلیکس پوسٹ اور چکوٹھی سیکٹر میں بھی بھارتی فوج نے سفید جھنڈا لہرا دیا تھا، جنگ کے دوران سفید جھنڈا لہرانے کا مطلب ، شکست تسلیم کرنا ہے، بھارتی فوج کی بزدلانہ کارروائیوں کا پاک فوج موثر جواب دے رہی ہے، پاکستان کی جانب جوابی کارروائی کے نتیجے میں بھارتی بوکھلاہٹ اور خوف میں مبتلا ہو چکی ہے بھارت کا پاکستان پر حملہ انتہائی شرمناک،امریکی صدر ٹرمپ کا مذاکرات...
مودی سرکار نے ہندوستان کو جنگی ہیجان میں بری طرح مبتلا کر دیا ہے ۔گودی میڈیا ہیجان کی آگ پر مسلسل مسلم دشمنی کا تیل چھڑک رہا ہے۔ پہلگام دہشت گرد حملے کے ڈرامے سے بھارت جو کچھ حاصل کرنا چاہتا تھا وہ اب تک تو نہیں مل سکا۔ پاکستان کو سرحد پار دہشت گردی کا سرپرست قرار دینا چاہا ۔ دنیا بھر میں کوئی بھی ریاست مودی سرکار کا موقف تسلیم نہیں کر رہی۔ یہ نوبت آچکی ہے کہ تزویراتی شراکت دار امریکہ، برطانیہ اور آسٹریلیا بھی دہشت گردی کی مذمت کرکےبھارت سے قربت کی خانہ پری کر رہے ہیں۔ بھارت کے لئے یہ سفارتی دھچکا بہت شدید ہے۔ اس کی شدت اور بھی بڑھ جاتی ہے جب سعودی...
منگل اور بدھ کی درمیانی شب انڈیا کی جانب سے پاکستان اور اس کے زیرِ انتظام کشمیر میں حملوں اور اس کے جواب میں پاکستانی فوج کی کارروائی کے بعد بدھ کی صبح انڈیا اور پاکستان کی سٹاک ماکیٹس میں کاروبار کا آغاز منفی انداز میں ہوا۔پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 6560 پوائنٹس کی کمی کے بعد انڈیکس 107007 پوائنٹس کی سطح تک پہنچ گیا۔دوسری جانب خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق انڈیا کی نفٹی 50 انڈیکس 0.6 فیصد کمی کے بعد 24,233.3 پوائنٹس جبکہ بی ایس سی سینسیکس 0.86 فیصد کمی کے ساتھ 79,948 پوائنٹس پر پہنچ گئیں۔کاروبار کے دوران میں مارکیٹ فروخت کے دباؤ کا شکار نظر آئی۔سٹاک مارکیٹ تجزیہ کار پاکستان پر انڈیا کی جانب سے حملوں کو...
تصویر بشکریہ جیو نیوز پاکستان پر جارحیت کا آغاز کرنے کے بعد بھارتی فوج کو اسکے نتائج بھگتنے کا سلسلہ جاری ہے۔ذرائع کے مطابق پاک فوج کے منہ توڑ جواب کے بعد بھارتی فوج نے وادی لیپا سیکٹر کی پوسٹ وانجل فارورڈ پر بھی سفید جھنڈا لہرا دیا جبکہ چورا کمپلیکس پوسٹ اور چکوٹھی سیکٹر میں بھارتی فوج نے پہلے ہی سفید جھنڈا لہرا دیا تھا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق جنگ کے دوران سفید جھنڈا لہرانے کا مطلب شکست تسلیم کرنا ہوتا ہے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی فوج کی بزدلانہ کارروائیوں کا پاک فوج مؤثر جواب دے رہی ہے۔پاک فوج نے ایک اور بھارتی ڈرون مار گرایاسیکیورٹی ذرائع کے مطابق شکرگڑھ سیکٹر میں پاکستان رینجرز نے بھارتی فوج کا ڈرون مار...
— اسکرین گریب بھارتی حملوں میں شہید ہونے والوں کی متعدد مقامات پر نماز جنازہ آج ادا کی گئی۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت کی جانب سے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب ہونے والے میزائل حملوں میں 26 پاکستانی شہری شہید اور 46 زخمی ہوئے۔میزائل حملے میں شہید ہونے والے 13 شہداء کی نماز جنازہ آج 11.00 بجے دن ڈرنگ اسٹیڈیم بہاولپور میں ادا کی گئی۔ آزاد کشمیر: بھارتی فوج کی گولہ باری سے شہید بہن بھائی کی نمازِ جنازہ اداآزاد کشمیر کے علاقے نکیال میں بھارتی فوج کی گولہ باری سے شہید ہونے والے بہن بھائی کی نمازِ جنازہ مرکزی جامع مسجد میں ادا کر دی گئی۔ پاجگراں مسجد بلال میں شہید ہونے...
---فائل فوٹو پاکستانیوں کی اکثریت امن کی خواہشمند ہے لیکن 93 فیصد لوگ کہتے ہیں کہ بھارت نے جنگ مسلط کی تو خون کے آخری قطرے تک لڑیں گے۔گیلپ پاکستان کی جانب سے نیا سروے کیا گیا جس میں ملک کے 100 اضلاع سے شماریاتی طور پر منتخب پاکستانیوں نے حصہ لیا۔گیلپ پاکستان کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ سروے کے مطابق 7 فیصد پاکستانیوں نے جنگ سے انکار کیا ہے۔سروے کے مطابق 77 فیصد پاکستانیوں نے پہلگام حملے میں پاکستان کے ملوث ہونے کے بھارتی الزاما ت کو مسترد اور انہیں جھوٹ کا پلندہ قرار دیا ہے۔ 17 فیصد پاکستانیوں نے اس بارے میں کچھ معلومات نہ ہونے کا بتایا۔ پاک فوج کی بھارت کو پھر وارننگ، جنگ...

مریدکے سے مظفرآباد تک: انڈیا نے چھ مئی کی شب پاکستان اور اس کے زیرِ انتظام کشمیر میں 5 مقامات کو نشانہ
انڈیا کا دعویٰ ہے کہ اس نے پاکستان اور اس کے زیر انتظام کشمیر میں ’آپریشن سندور‘ کے تحت متعدد مقامات پر ’دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر‘ حملے کیے ہیں اور یہ کارروائی پہلگام میں 26 سیاحوں کی ہلاکت کے ذمہ داران کے خلاف تھی۔انڈین فوج کے حکام نے بدھ کو ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب ایک بج کر پانچ منٹ سے ڈیڑھ بجے تک جاری رہنے والی کارروائی میں پاکستان اور اس کے زیرِ انتظام کشمیر میں جن نو مقامات پر ’دہشتگردوں کے انفراسٹرکچر‘ کو نشانہ بنایا گیا ان میں سے پانچ پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر جبکہ چار پاکستان کے صوبہ پنجاب میں واقع ہیں۔ انڈیا کا دعویٰ ہے کہ ان حملوں...
پاکستان کی جانب سے بھارت کے بزدلانہ حملے کے منہ توڑ جواب کے بعد بھارت نے لائن آف کنٹرول کے مختلف مقامات پر سفید جھنڈے لہرا کر اپنی شکست تسلیم کی۔ پاکستان نے بھارت کے رات کی تاریکی میں کیے گئے بزدلانہ حملے کے نتیجے میں بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارت کے 5 طیارے اور دو کمبیٹ ڈرون مار گرائے اور بھارتی فوج کا بریگیڈ ہیڈ کوارٹر بھی تباہ کر دیا۔ پاکستانی فوج کی طاقت کا خوف بھارتیوں کے سر منڈلانے لگا ہے اور بھارتی ٹی شوز میں آنیوالے بھارت کے ائیر مارشل نے بھی پاکستانی فوج کی طاقت کو تسلیم کیا ہے۔ گزشتہ روز بھارتی کے متنازع ٹی وی میزبان ارناب گوسوامی کے شو میں بھی پاک...
اسلام آباد: ترکیہ کے سفیر نے اسلام آباد میں نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار سے ملاقات کی، جس میں بھارت کی جانب سے پاکستان کی خودمختاری کی بلااشتعال خلاف ورزی اور شہری ہلاکتوں پر گہرے دکھ اور یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔ ترکیہ کے سفیر نے اس ملاقات میں بھارتی حملے کو "پاکستان کی خودمختاری کی سنگین خلاف ورزی" قرار دیا اور کہا کہ ترکیہ ہر سطح پر پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان علاقائی سلامتی، امن و استحکام اور قریبی تعاون کے فروغ پر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی۔ پاکستانی وزارت خارجہ کے مطابق ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ ترکیہ اور پاکستان مستقبل میں بھی ہر قسم کے علاقائی خدشات پر ایک...
اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے جبری گمشدہ افراد بازیابی کمیشن کے چیئرمین کی تعیناتی چار ہفتے میں کرنے کا حکم دے دیا۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے لاپتہ شہری عمر عبداللہ کی بازیابی سے متعلق انکی اہلیہ کی درخواست پر سماعت کی، عدالت نے چیئرمین کی تعیناتی کے بعد درخواست گزار کی امدادی رقم کی کمیٹی سے منظوری کا عمل دو ہفتے میں مکمل کرنے کی بھی ہدایت کردی۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت میں بتایا کہ درخواست گزار کیلئے امدادی رقم کی منظوری دی جا چکی ہے، نئے چیئرمین تعینات ہونگے تو ہم امدای رقم پر کارروائی آگے بڑھا سکیں گے، جبری گمشدہ افراد بازیابی کمیشن کے چیئرمین امدادی کمیٹی کے سربراہ ہیں۔ عدالت نے استفسار کیا کہ چیئرمین کمیشن کی...
حکومت پاکستان نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے قیمتی دھاتوں، زیورات اور قیمتی پتھروں کی درآمد و برآمد معطل کردی۔ رپورٹ کے مطابق قیمتی دھاتوں کی درآمد و برآمد کا حکم 60 دن کے لیے معطل کردیا گیا، SRO 760(I)/2013 کی معطلی کا حکم فوری طور پر نافذ العمل ہوگیا۔ درآمدات و برآمدات کنٹرول ایکٹ 1950 کے تحت فیصلہ کیا گیا، قیمتی اشیاء کی تجارت پر 60 دن کی پابندی عائد کی گئی۔
اسلام آباد: پاک فضائی کی جانب سے بھارتی طیاروں کو مار گرانے کے بعد جے ایف 17 تھنڈر اور جے 10 سی بنانے والی چینی کمپنی کے حصص میں اچانک اضافہ ہوگیا۔ گزشتہ شب بھارتی فضائی نے اپنی حدود سے پاکستان کے 6 مختلف مقامات پر حملے کیے جس میں 26 افراد شہید اور 46 زخمی ہوئے۔ بھارت نے پاکستان میں مساجد کو نشانہ بنایا۔ بھارتی حملے کے جواب پاک فضائیہ نے بھارت کے 5 طیارے اور ڈروزن مار گرائے، جن میں 3 رافیل طیارے، ایک مگ 29 اور ایک سنحوئی طیارہ شامل تھا۔ پاک فضائیہ کی جانب سے بھرپور جواب دینے پر جے ایف 17 تھنڈر اور جے 10 سی بنانے والی چینی کمپنی چینگدو ایئر کرافٹ...
کراچی: ماڑی پور کے علاقے ہاکس بے منوڑہ روڈ ہٹ نمبر این 22 کے قریب منگل کو دوپہر کو نہاتے ہوئے ڈوبنے والے نوجوان تیراک کی لاش بدھ کی صبح فجر کے وقت منوڑہ گیٹ کے قریب سمندر سے مل گئی۔ ترجمان ایدھی کے مطابق جاں بحق ہونے والے نوجوان کی لاش پولیس کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کی گئی، نوجوان کی شناخت 18 سالہ مزمل ولد جمیل کے نام سے کی گئی جو ماڑی پور ہاکس بے کے قریب یونس آباد کا رہائشی تھا جکہ وہ ہاکس بے پر لائف گارڈ کا کام کرتا تھا۔ منگل کو وہ اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ تیراکی کی پریکٹس کر رہا تھا کہ اچانک کیا ہوا کہ اس نے تیرنا بند کر...
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2025ء)ترکیہ نے پاکستان کی خودمختاری کی خلاف ورزی پر بھارتی اقدام کی سخت مذمت کی ہے۔(جاری ہے) ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ترک سفیر نے بے گناہ جانوں کے ضیاع پر پاکستان سے اظہارِ یکجہتی کیا۔وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ترک سفیر نے ملاقات کرکے علاقائی سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔ترجمان کے مطابق پاکستان اور ترکیہ نے قریبی روابط اور تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
نمازِ جنازہ کے بعد شہریوں نے بھارت کے خلاف کالج گراؤنڈ سے پڑاوہ چوک تک ریلی بھی نکالی۔ نمازِ جنازہ مرکزی جامع مسجد میں ادا کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد کشمیر کے علاقے نکیال میں بھارتی فوج کی گولہ باری سے شہید ہونے والے بہن بھائی کی نمازِ جنازہ مرکزی جامع مسجد میں ادا کر دی گئی۔ نمازِ جنازہ کے بعد شہریوں نے بھارت کے خلاف کالج گراؤنڈ سے پڑاوہ چوک تک ریلی بھی نکالی۔ یاد رہے کہ گزشتہ رات کی تاریکی میں میزائل حملوں میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے والے بھارت کے 5 جنگی طیارے پاکستان نے مار گرائے جبکہ متعدد ڈرون اور کواڈ کاپٹر بھی تباہ کر دیے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق لائن آف کنٹرول پر بھی بھارتی جارحیت...
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2025ء)چین نے بھارت کی آج صبح کی فوجی کارروائی کو افسوسناک قرار دے دیا۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیان کا کہنا ہے کہ ہم موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہیں، بھارت اور پاکستان ایک دوسرے کے ہمسایہ تھے، ہیں اور ہمیشہ رہیں گے۔(جاری ہے) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیان نے مزید کہا کہ بھارت اور پاکستان دونوں چین کے بھی ہمسایہ ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ چین ہر قسم کی دہشت گردی کی مخالفت کرتا ہے۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیان کا کہنا تھا کہ فریقین پر زور دیتے ہیں کہ امن و استحکام کے وسیع تر مفاد میں کام کریں، تحمل سے...
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2025ء) پاک بھارت جھڑپوں کے باعث عالمی منڈی میں گرتی ہوئی خام تیل کی قیمت کو سہارا مل گیا۔(جاری ہے) رپورٹس کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں ایک فیصد تک اضافہ ہوا اور گیس کی قیمتیں 2 فیصد بڑھ گئیں۔برینٹ خام تیل 62 ڈالر 52 سینٹس میں فروخت ہونے لگا جبکہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 59 ڈالر 54 سینٹس کی سطح پر موجود ہے۔عالمی منڈی میں گیس 3 ڈالر 55 سینٹس فی ایم ایم بی ٹی یو میں فروخت ہو رہی ہے۔
ویب ڈیسک : بھارتی انگریزی اخبار ’دی ہندو‘ نے مقبوضہ کشمیر میں پاک فضائیہ کی کارروائی میں بھارتی طیارے تباہ ہونے کی خبر ویب سائٹ سے ہٹادی اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ (ٹوئٹر) پر کی گئی پوسٹ بھی ڈیلیٹ کردی۔ ابتدائی طور پر دی ہندو نے خبر شائع کی کہ پاک فضائیہ نے تین بھارتی جنگی طیارے تباہ کر دیے ہیں۔ تاہم کچھ دیر بعد ویب سائٹ پر موجود خبر کلک کرنے پر غائب ہوگئی اور تفصیلات نظر آنا بند ہوگئیں۔ اس کے بعد خبر مکمل طور پر ویب سائٹ سے ہٹا دی گئی۔ سوشل میڈیا پر کی گئی پوسٹ بھی غائب کر دی گئی، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ بھارتی میڈیا شدید حکومتی دباؤ میں ہے۔ ذرائع...
کراچی: ناظم آباد فلائی اوور پر ڈاکوؤں نے لوٹ مار کی واردات کے دوران مزاحمت کرنے پر خاتون سمیت 3 افراد کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔ ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انکی شناخت 40 سالہ سلمیٰ زوجہ سلیم ، 20 سالہ سفی اللہ ولد سلیم اللہ اور 40 سالہ ظہیر ولد محمد اسماعیل کے ناموں سے کی گئی۔ فائرنگ کا واقعہ ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر پیش آیا ، ناظم آباد پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
پاک گلوکار فلک شبیر نے پاکستان میوزک کے لیجنڈری گلوکار نصرت فتح علی خان کے شاہکار گیت ’’سانوں اِک پل چین نہ آوے‘‘ کے نئے ری میک پر اپنی ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔ نصرت فتح علی خان کا یہ گیت عاطف اسلم نے اپنی آواز میں نئے انداز سے گایا ہے لیکن یہ تخلیقی تجربہ ہر کسی کو پسند نہیں آیا۔ پاپ گلوکار فلک شبیر نے نام لیے بغیر عاطف اسلم پر تنقید کرتے ہوئے کہا، ’’خان صاحب کو آرام کرنے دیں اور اصل موسیقی بنائیں۔‘‘ ان کا یہ تبصرہ انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کیا گیا جو فوراً وائرل ہوگیا۔ عاطف اسلم کا یہ گانا دراصل ایک ڈیجیٹل کولیبریشن ہے جس میں نصرت فتح علی خان کی اصل آواز...
انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کی سابق چیمپئین ٹیم ممبئی انڈینز کے سابق کرکٹر شیوالک شرما کو ریپ کیس میں گرفتار کرلیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 26 سالہ شیوالک کو راجستھان پولیس نے حراست میں لینے کے بعد عدالت میں پیش کیا جہاں سے انھیں جوڈیشل کسٹڈی پر پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔ بھارتی کرکٹر پر خاتون نے الزام عائد کیا کہ شیوالک نے شادی کے جھوٹے بہانے سے ان کے ساتھ جسمانی تعلقات قائم کیے، دونوں کی ملاقات 2 برس قبل ودودرا میں ہوئی تھی، جس کے بعد فون پر رابطہ رہا۔ مزید پڑھیں: شبمن سے بریک اَپ؛ سارہ کو نیا سہارا مل گیا، مگر کون؟ شیوالک شرما کی خدمات گزشتہ ایڈیشن میں ممبئی انڈینز نے...
کراچی: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے شراب و اسلحہ برآمد کیس میں علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے ہیں۔ جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کیخلاف کیس پر سماعت کی، علی امین گنڈا پور کی جانب سے انکے وکیل عدالت میں پیش ہوئے۔ پولیس کی جانب سے وارنٹ گرفتاری کے حوالے سے تعمیلی رپورٹ آج عدالت میں پیش نہیں کی گئی۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 26 مئی تک ملتوی کردی، علی امین گنڈا پور کیخلاف تھانہ بارہ کہو میں مقدمہ درج ہے۔
پاکستان نے غیر ملکی ائیرلائنز کو بھارت جانے کی اجازت دے دی۔ رپورٹ کے مطابق ازبک ائیرویز کی پرواز UZB-423 لاہور کی فضائی حدود استعمال کرتے ہوئے بھارتی پنجاب میں داخل ہوئی۔ ذرائع سی اے اے نے کہا کہ ازبک ائیرویز کا طیارہ تاشقند سے دہلی جارہا ہے، طیارہ کشمیر کے قریب طے شدہ روٹ سے ہٹ کر لاہور سے گزرا ہے۔

آزاد کشمیر،آزاد کشمیر کے علاقے نکیال میں بھارتی فوج کی گولہ باری سے شہید ہونے والے بہن بھائی کی نمازِ جنازہ مرکزی جامع مسجد میں ادا کردی گئی۔ نمازِ جنازہ کے بعد شہریوں نے بھارت کے خلاف کالج گراؤنڈ سے پڑاوہ چوک تک ریلی بھی نکالی۔ یاد رہے کہ گزشتہ رات کی تا
نمازِ جنازہ کے بعد شہریوں نے بھارت کے خلاف کالج گراؤنڈ سے پڑاوہ چوک تک ریلی بھی نکالی۔ نمازِ جنازہ مرکزی جامع مسجد میں ادا کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد کشمیر کے علاقے نکیال میں بھارتی فوج کی گولہ باری سے شہید ہونے والے بہن بھائی کی نمازِ جنازہ مرکزی جامع مسجد میں ادا کر دی گئی۔ نمازِ جنازہ کے بعد شہریوں نے بھارت کے خلاف کالج گراؤنڈ سے پڑاوہ چوک تک ریلی بھی نکالی۔ یاد رہے کہ گزشتہ رات کی تاریکی میں میزائل حملوں میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے والے بھارت کے 5 جنگی طیارے پاکستان نے مار گرائے جبکہ متعدد ڈرون اور کواڈ کاپٹر بھی تباہ کر دیے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق لائن آف کنٹرول پر بھی بھارتی جارحیت...
خارجہ سیکرٹری وکرم مسری نے کہا کہ بھارت نے ان حملوں میں دہشتگردی کے بنیادی ڈھانچے کو ختم کرنے اور ہندوستان بھیجے جانے والے دہشتگردوں کو غیر فعال کرنے پر توجہ مرکوز کی۔ اسلام ٹائمز۔ بدھ کی رات "آپریشن سندھور" شروع کئے جانے کے کچھ گھنٹوں کے بعد بھارت نے اس پر باضابطہ طور پر اپنا موقف میڈیا کے سامنے رکھا۔ پاکستان کے خلاف بھارتی فوج کے آپریشن پر وزارت خارجہ اور وزارت دفاع نے باضابطہ طور پر میڈیا سے خطاب کیا۔ خارجہ سیکرٹری وکرم مسری، کرنل صوفیہ قریشی، اور ونگ کمانڈر ویومیکا سنگھ میڈیا کو "آپریشن سندور" کے بارے میں جانکاری دی۔ خارجہ سکریٹری وکرم مسری نے پریس بریفنگ میں کہا کہ مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا...
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھارت کی جانب سے بزدلانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کو ہرگز نظرانداز نہیں کیا جائے گا، کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیں گے۔ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستانی سرزمین اور شہری اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے بھارت نے بزدلانہ حملہ کیا۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے بزدلانہ اور بلا اشتعال حملوں میں شہری علاقوں کو نشانہ بنانا جنگی جارحیت ہے، معصوم خواتین اور بچوں کو نشانہ بنانا طاقت نہیں بلکہ درندگی ہے۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ قوم کی بھرپور حمایت کے ساتھ مسلح افواج بھارتی جارحیت کا جواب دے رہی ہیں، بھارت کی...
بھارتی طیاروں کی تباہی کی خبر نشر ہوتے ہی غائب ،’دی ہند‘ نے دباؤ میں آکر ٹویٹ بھی ڈیلیٹ کردی WhatsAppFacebookTwitter 0 7 May, 2025 سب نیوز بھارتی انگریزی اخبار ’دی ہندو‘ نے مقبوضہ کشمیر میں پاک فضائیہ کی کارروائی میں بھارتی طیارے تباہ ہونے کی خبر ویب سائٹ سے ہٹادی اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ (ٹوئٹر) پر کی گئی پوسٹ بھی ڈیلیٹ کردی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ابتدائی طور پر دی ہندو نے خبر شائع کی کہ پاک فضائیہ نے تین بھارتی جنگی طیارے تباہ کر دیے ہیں۔ تاہم کچھ دیر بعد ویب سائٹ پر موجود خبر کلک کرنے پر غائب ہوگئی اور تفصیلات نظر آنا بند ہوگئیں۔ اس کے بعد خبر مکمل طور پر ویب سائٹ...
ذرائع کے مطابق طیارے پر فرانسیسی فلٹریشن کمپنی لی بوزیک ایٹ گوٹیر کا لیبل پایا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی خبر رساں ادارے ”سی این این“ نے اطلاع دی ہے کہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مار گرائے جانے والے بھارتی ائیر فورس کے ایک طیارے پر فرانسیسی مینوفیکچرر لیبل موجود ہے جس سے پاکستان کے اس دعوے کی تصدیق ہوتی ہے کہ اس نے تین فرانسیسی ساختہ رافیل طیارے مارے گرائے ہیں۔ ذرائع کے مطابق طیارے پر فرانسیسی فلٹریشن کمپنی لی بوزیک ایٹ گوٹیر کا لیبل پایا گیا ہے۔ سی این این نے مزید کہا کہ لی بوزیک مینیسوٹا کی ڈونلڈسن کمپنی کی فرانس میں قائم ذیلی کمپنی ہے۔ذرائع ابلاغ کی رپورٹس میں کہا گیا ہے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 07 مئی 2025ء) منگل کو جاری ہونے والی اقوام متحدہ کی ایک نئی رپورٹ کے مطابق، 2024 میں عالمی ترقی میں پیشرفت سست ہوئی، جس سے یہ خدشات پیدا ہوگئے ہیں کہ حالیہ برسوں میں حاصل ہونے والے فوائد خطرے میں پڑ سکتے ہیں۔ فنڈنگ کی کمی سے تپ دق کے خاتمے کی کوششیں خطرے میں، ڈبلیو ایچ او اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) کی سالانہ ہیومن ڈیولپمنٹ انڈیکس (ایچ ڈی آئی) رپورٹ میں کہا گیا ہے کووڈ وبا کے بعد 2023 تک صحت اقدامات بحال ہو گئے تھے لیکن اس کے باوجود اب رفتار کم ہوتی جا رہی ہے۔ جب کہ متوقع عمر اور آمدن میں اضافے کے...
اسلام آباد (ٹیکنالوجی ڈیسک) – پاکستان میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر، جسے اب “X” کے نام سے جانا جاتا ہے کی سروس بالآخر بحال کر دی گئی ہے۔ صارفین اب ملک بھر میں پلیٹ فارم تک بغیر کسی رکاوٹ کے رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ ٹوئٹر کی بندش کے باعث عوامی سطح پر اظہارِ رائے، معلومات کی ترسیل، اور صحافتی حلقوں میں شدید تشویش پائی جاتی تھی۔ انسانی حقوق کی تنظیموں اور سوشل میڈیا صارفین نے متعدد بار حکومت سے سروس کی بحالی کا مطالبہ کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق سروس کی بندش سیکیورٹی خدشات اور بعض حساس مواد کی روک تھام کے پیشِ نظر کی گئی تھی، تاہم حکومت نے حالات کا جائزہ لینے کے بعد سروس...
بھارت کی جانب سے بزدلانہ کارروائی میں شہید کی جانے والی مریدکے کی مسجد میں نمازیوں کی بڑی تعداد نماز فجر کی ادائیگی کے لیے جمع ہوئی۔بھارتی فوج نے رات کی تاریکی میں بزدلانہ حملہ کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے علاقوں کوٹلی، مظفر آباد اور باغ کے علاوہ مریدکے اور احمد پور شرقیہ میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس میں 2 مساجد بھی شہید ہوئیں۔بھارت کے حملوں کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 26 پاکستانی شہید اور 46 افراد زخمی ہوئے دوسری جانب پاک فوج نے بھارتی بزدلانہ کارروائیوں کا بھرپور جواب دیتے ہوئے بھارتی فوج کے 3 رافیل، ایک سکوئی، ایک مگ 29 اور دو ڈرون تباہ کر دیے جبکہ بھارتی فوج کا بریگیڈ ہیڈ کوارٹر بھی تباہ...
اپنے بیان میں ایم ڈبلیو ایم رہنماء علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ رات کی تاریکی میں کیے جانیوالے بزدلانہ حملے دراصل بھارت کی بوکھلاہٹ اور انتہاء پسند قیادت کی ذہنیت کو آشکار کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہے۔ وطن عزیز پاکستان کے چپے چپے کی حفاظت کریں گے۔ بزدل دشمن کسی غلط فہمی کا شکار نہ رہے۔ قوم متحد ہو کر مکار دشمن کا مقابلہ کرے گی۔ اپنے بیان میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے بھارتی افواج کی جانب سے پاکستان کی سرزمین پر حملے کو کھلی جنگی جارحیت اور بین...
کراچی: پاکستان نے غیر ملکی ائیر لائنز کو بھارت جانے کیلیے اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دے دی۔ ذرائع نے بتایا کہ ازبک ائیرویز کی پرواز لاہور کی فضائی حدود استعمال کرتے ہوئے بھارتی پنجاب داخل ہوگئی، ازبک ائیرویز کا طیارہ تاشقند سے دہلی جا رہا ہے، طیارہ کشمیر کے قریب طے شدہ روٹ سے ہٹ کر لاہور سے گزرا۔ دوسری جانب بھارت کے بزدلانہ حملے کے بعد لاہور اور کراچی ایئرپورٹس پر فضائی آپریشن بحال کر دیا گیا جہاں نجی ایئر لائن کی پرواز لاہور سے کراچی کیلیے روانہ ہوئی۔ نجی ایئر لائن کی پرواز مسقط سے کراچی ایئرپورٹ لینڈ کر گئی، دبئی سے پرواز ایف زیڈ 333 کچھ دیر بعد کراچی ایئرپورٹ لینڈ کرے گی۔...
وقاص عظیم: حکومت پاکستان نے جیولری، قیمتی پتھروں اور جیمز کی درآمد و برآمد پر عارضی طور پر پابندی عائد کر دی ۔ وزارت تجارت نے اس سلسلے میں باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق قیمتی پتھروں، جیمز اور جیم جیولری کی امپورٹ اور ایکسپورٹ پر فوری طور پر 60 دن کے لیے پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ یہ فیصلہ موجودہ معاشی و تجارتی صورتحال کے تناظر میں کیا گیا ہے۔ وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ پابندی کا مقصد غیر ضروری درآمدات کو محدود کرنا اور زرمبادلہ کے ذخائر پر دباؤ کو کم کرنا ہے۔ میچ کے دوران بولر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا حکام نے واضح کیا ہے کہ اس...
میڈیا آؤٹ لیٹ کے مطابق ریاستہائے متحدہ میں گوگل میپس پر خلیج فارس (خلیج عرب) کے طور پر دکھایا گیا ہے، لیکن Apple Maps صرف خلیج فارس کو دکھاتا ہے، امریکی فوج بھی خلیج فارس کا یکطرفہ طور پر جعلی نام استعمال کر رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر خلیج فارس کے قومی دن کی تقریبات کے چند ہی روز بعد خلیج فارس کے لئے ایک فرضی نام استعمال کرنے کا ارادہ کیا ہے۔ تہران کے ساتھ بالواسطہ بات چیت کے دوران امریکی انتظامیہ متضاد اقدامات کو جاری رکھتے ہوئے۔ ایسوسی ایٹڈ پریس نے خبر دی ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ آئندہ ہفتے سعودی عرب کے دورے کے دوران یہ اعلان کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں کہ امریکہ اب خلیج فارس کو "عرب...
نائب وزیر اعظم، وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی کی ہے۔ منگل اور بدھ کی درمیانی رات سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ایکس پر اپنے بیان میں نائب وزیراعظم نے کہا کہ ہم اپنی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کا ہر طرح سے دفاع کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ بھارتی جارحیت پاکستان کی خودمختاری پر حملہ ہے۔
قیصر کھوکھر : پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی میں انفورسمنٹ افسر لاہور ریجن کی اسامیوں کے بھرتی کا عمل مکمل ہو گیا، پنجاب پبلک سروس کمیشن کی جانب سے حتمی نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ترجمان پنجاب پبلک سروس کمیشن کے مطابق انفورسمنٹ افسر لاہور ریجن کیلئے 54 امیدوار کامیاب ہوئے ہیں، کامیاب امیدواروں میں محمد راحیل، فرقان احسن، محمد عمید، اسامہ امتیاز، مبشر احمد معاج، محمد اسامہ شبیر، سحرش نذیر، محمد رؤف، احمد شاہ مسعود، علی رضا، ذبیح اللہ، احمد یار، حسین ارشد، شاہ حسین کاظمی، احسن ذوالفقار، آفاق اصغر، افضل پنو، ارسلان حیدر، سباحت جبین، محمد حمزہ طاہر، ملیحہ محسن، خاقان علی خان، عدنان علی ورک، محمد عدنان، محمد عارف، محمد عثمان امین، شعیب اسلم، محمد...
سٹی42: ملک میں بڑھتی ہوئی سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر سول ڈیفنس کو بھی ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے، جو پاک آرمی اور دیگر سیکیورٹی اداروں کی معاونت کے لیے متحرک ہو چکا ہے۔ سول ڈیفنس حکام کے مطابق لاہور کے مختلف مقامات پر 150 سے زائد سائرن نصب کر دیے گئے ہیں تاکہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں عوام کو بروقت خطرے سے آگاہ کیا جا سکے۔ میچ کے دوران بولر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا ناصرباغ میں سول ڈیفنس کے دستے جمع ہو گئے ہیں جہاں ایمرجنسی مشقوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ ان مشقوں کا مقصد کسی بھی ہنگامی صورتِ حال میں فوری ردِ عمل دینا اور سیکیورٹی اداروں کے...
بھارت نے اپنی جارحانہ روش کو ایک بار پھر ثابت کرتے ہوئے پاکستان کے آبی ذخائر کو نشانہ بنایا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے تصدیق کی ہے کہ گزشتہ رات بھارت نے نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پروجیکٹ پر بھی حملہ تھا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی فوج نے گزشتہ شب دو بجے کے قریب آزاد کشمیر میں واقع نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پروجیکٹ پر شدید گولہ باری کی، جو بین الاقوامی قوانین اور جنگی ضابطوں کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت نے نیلم دریا پر قائم نوسیری ڈیم کے انٹیک اسٹرکچر کو نشانہ بنایا۔ اس حملے میں ڈی سینڈرز یونٹ کے انٹیک گیٹس کو شدید نقصان پہنچا، جب کہ ہائیڈرولک سسٹم کے ایک...
اسلام آباد:ابیٹ آباد کے تاجر زبیع اللّٰہ نے بھارت کی جانب سے حملے میں شہید ہونے والی مساجد کی تعمیر اپنے خرچ پر کرانے کا اعلان کردیا۔ ذبیع اللہ کا کہنا تھا کہ بزدل دشمن نے رات کی تاریکی میں مساجد و سول آبادی پر حملہ کیا جس کی بھرپور مذمت کرتا ہوں، پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔ دوسری جانب بھارت کے رات کی تاریکی میں سویلین آبادی پر بزدلانہ حملے کے بعد پاکستانی عوام کے سر پر خون سوار ہے۔ پاکستانی عوام نے پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے پیغام دیا کہ وہ فوجی جوانوں کے شانہ بشانہ بھارت میں داخل ہونا چاہتے ہیں۔ پاکستانی عوام کا کہنا تھا کہ انڈیا کو ہم...
ڈھاکہ: بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم اور بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (BNP) کی سربراہ خالدہ ضیاء طویل علاج کے بعد وطن واپس پہنچ گئیں، جہاں ہزاروں کارکنان نے ان کا فقید المثال استقبال کیا۔ 79 سالہ خالدہ ضیاء منگل کے روز ڈھاکہ پہنچی تو سڑکوں کے دونوں اطراف ان کے حمایتی پارٹی پرچم، تصاویر اور خیرمقدمی بینرز کے ساتھ موجود تھے۔ پارٹی ترجمان شائیرول کبیر کے مطابق وہ جنوری میں علاج کے لیے برطانیہ گئی تھیں اور اب واپس لوٹ آئی ہیں۔ خالدہ ضیاء کو 2018 میں کرپشن کے الزامات میں جیل بھیجا گیا تھا، تاہم اگست 2024 میں طلبہ کی قیادت میں ہونے والی عوامی تحریک کے بعد موجودہ حکمران شیخ حسینہ اقتدار سے معزول ہوئیں اور ملک چھوڑ...
اسلام آباد: بھارتی حملے کیخلاف حکومتی اور اپوزیشن شخصیات یک زبان ہوگئیں اور دشمن کو بھرپور جواب دینے کا بھی اعلان کر دیا۔ نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے بھارت کی طرف سے پاکستان پر میزائل داغنے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کا میزائل حملہ کھلی جارحیت ہے، مودی نے ابتدا کر دی اور اختتام اب پاکستان کرے گا۔ مظفرآباد، کوٹلی اور بہاولپور پر حملے ناقابل معافی جرم ہیں۔ شیری رحمان نے کہا کہ بھارت نے میزائل داغ کر اپنی ناپاک نیت کو بے نقاب کر دیا، پاکستان اب خاموش نہیں بیٹھے گا، بھارت نے امن کی پیشکش کو کمزوری سمجھا، بھارت کو اب اس کی زبان میں ہی جواب دیا جائے گا۔...
ترکیے میں سیکورٹی حکام نے کئی ٹن وزنی چرس کو جلایا جس کیوجہ سے ہزاروں رہائشی نشے کی حالت میں مبتلا ہوگئے۔ ترکی کے صوبہ دیار باکر کے ایک قصبے لائس میں پولیس کی طرف سے پکڑی گئی دسیوں ٹن جلائی گئی چرس کے دھویں کیوجہ سے 25,000 رہائشی غیر ارادی طور پر نشے میں آگئے۔ ترک حکام نے لائس میں 20 ٹن سے زیادہ ضبط شدہ چرس کو جلانے کے لیے ایک آپریشن کیا گیا جس کی وجہ سے بستی کی ہوا چرس کے دھوئیں سے آلودہ ہوگئی۔ کم از کم پانچ دنوں تک لوگوں کو اپنی کھڑکیاں کھلی رکھنے سے منع کیا گیا تھا تاہم لوگ پھر بھی نشہ میں مبتلا ہوئے اور چکر آنا، متلی اور نظری...
اپنے مذمتی بیان میں ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے سیکرٹری جنرل نے اقوام متحدہ، او آئی سی اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارت کی جنگی جنونیت کا نوٹس لیں اور جنوبی ایشیا کو جنگ کی آگ میں جھونکنے سے روکیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے جنرل سیکرٹری سہیل اکبر شیرازی نے کہا ہے کہ ہم بھارت کی جانب سے پاکستان کے مختلف شہروں پر کی جانے والی حالیہ جارحیت کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ یہ حملے نہ صرف بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں، بلکہ خطے کے امن کو سبوتاژ کرنے کی مذموم کوشش بھی ہے۔ انہوں نے بھارت کی جارحیت کے خلاف اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ پاکستان...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ابیٹ آباد کے تاجر زبیع اللّٰہ نے بھارت کی جانب سے حملے میں شہید ہونے والی مساجد کی تعمیر اپنے خرچ پر کرانے کا اعلان کردیا۔ ذبیع اللہ کا کہنا تھا کہ بزدل دشمن نے رات کی تاریکی میں مساجد و سول آبادی پر حملہ کیا جس کی بھرپور مذمت کرتا ہوں، پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔ دوسری جانب بھارت کے رات کی تاریکی میں سویلین آبادی پر بزدلانہ حملے کے بعد پاکستانی عوام کے سر پر خون سوار ہے۔ پاکستانی عوام نے پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے پیغام دیا کہ وہ فوجی جوانوں کے شانہ بشانہ بھارت میں داخل ہونا چاہتے ہیں۔ پاکستانی عوام کا کہنا تھا کہ انڈیا کو ہم...
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2025ء)متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے ابوظبی کے قصر الشاطی میں ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان کا خیرمقدم کیا۔امارات کی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ملاقات میں امارات اور ترکیہ کے درمیان سٹریٹجک تعلقات کا جائزہ، اقتصادی، تجارتی، سکیورٹی اور ترقیاتی شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔(جاری ہے) مشترکہ مفادات کے تحفظ اور دونوں ملکوں کے تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لیے مسلسل رابطے اور اشتراک عمل پر زور دیا۔مشرق وسطی کی حالیہ صورتحال سمیت کئی علاقائی و بین الاقوامی امور پر بھی بات چیت کی گئی۔اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ خطے میں امن...
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت نے نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر نوسیری ڈیم کے سٹرکچر کوبھی نشانہ بنایا۔ نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے آبی ذخائر پر حملہ بین الاقوامی قوانین کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے تصدیق کی ہے کہ گزشتہ رات بھارت نے نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پروجیکٹ پر بھی حملہ تھا، نیلم جہلم پراجیکٹ پر نوسیری ڈیم کے سٹرکچر کو گزشتہ شب 2 بجے نشانہ بنایا گیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارت نے نیلم دریا پر قائم نوسیری ڈیم کے انٹیک اسٹرکچر کو نشانہ بنایا، اس حملے میں ڈی سینڈرز یونٹ کے انٹیک گیٹس کو شدید نقصان پہنچا، جب...
— فائل فوٹو پاکستان نے بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کر کے بھارت کے بزدلانہ حملے پر شدید احتجاج ریکارڈ کروا کر مراسلہ تھما دیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی جارحیت پاکستان کی خود مختاری کی خلاف ورزی ہے، بھارت کے جارحانہ اقدامات اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قانون کے منافی ہیں۔ بھارت کے بزدلانہ حملے میں 26 معصوم شہری شہید اور 46 زخمی ہوئے: ڈی جی آئی ایس پی آرپاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ بھارت کے بزدلانہ حملے میں 26 معصوم شہری شہید اور 46 زخمی ہوئے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان نے بھارت کے...
پاک بھارت کشیدگی کے باعث گزشتہ 8 گھنٹے کی بندش کے بعد ملک کا فلائٹ آپریشن بحال کردیا گیا۔ لاہور اور کراچی ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں آپریٹ کی گئی ہیں۔قومی ایئر لائن کی جدہ لاہور کی پرواز پی کے 842 کراچی سے لاہور روانہ ہوگئی، نجی ایئر لائن کی پرواز پی کے 401 لاہور سے کراچی روانہ کردی گئی۔ مسقط سے غیرملکی ایئرلائن کی پرواز ای وائی 323، دبئی سے پرواز ای کے 600 اور ایف زیڈ 333 بھی کراچی پہنچ گئیں۔ بھارت کے حملوں کے بعد پاکستان کا ایئر اسپیس بندایوی ایشن ذرائع کے مطابق ملک کے ایئر اسپیس کو 48 گھنٹے کے لیے بند کیا گیا ہے جس کا نوٹم جاری کردیا گیا ہے۔ شارجہ سے غیرملکی ایئرلائن کی...
پاک فضائیہ کی کارروائی میں 3 جدید رافیل طیارے تباہ، فرانسیسی کمپنی کے شیئرز گرگئے WhatsAppFacebookTwitter 0 7 May, 2025 سب نیوز پاکستان کی طرف سے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بھارت کے خلاف بھرپور دفاعی کارروائی کی گئی جس میں بھارتی فضائیہ کے تین رافیل طیاروں سمیت مجموعی طور پر 5 جنگی طیارے تباہ کر دیے گئے۔ رافیل طیاروں کی تباہی کے بعد رافیل بنانے والی فرانسیسی کمپنی ڈسالٹ ایوی ایشن (Dassault Aviation) کے شیئرز میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔ ڈسالٹ ایوی ایشن کے شیئرز کی قدر میں 1.64 فیصد کمی آئی ہے، اس سے قبل گزشتہ 5 روز کے دوران کمپنی کے شیئرز کی قدر میں 3.4 فیصد کا اضافہ ہوا تھا۔ غیر ملکی...
سینیٹر فیصل واوڈا نےنجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے بھارت کی مانگ سے سندور مٹانا شروع کردیا ہے۔ بھارت کی جانب سے حملوں کے فوری بعد سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ کچھ گھنٹے میں پاکستان کا جواب بھی دنیا کو نظر آجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے واضح طور پر کہا تھا کہ چند گھنٹے میں جواب دے دیا جائے گا اور ثابت بھی کیا، بزدلانہ وار کا بہادری سے جواب دیا ہے اور بتا کردیا ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ رات کی تاریکی میں بزدلوں نے حملہ کیا اب جواب کا انتظار کرے۔ سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ...
سربراہ تحریک بیداری کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ بھارت کی ناپاک جسارت پر پاکستان کو فیصلہ کن اور باوقار ردعمل دینا ہوگا، افواجِ پاکستان عسکری مشقوں اور عملی تیاری سے دشمن کو خبردار کرے، عرب و غیر عرب ریاستیں بھارت کے مفاد کی حلیف ہیں، ان پر بھروسہ نہ کریں، بھارت کی جرأت ہماری فلسطین پر خاموشی کا خمیازہ ہے، پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہے، کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے سکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ معروف مفکر اور مفسر قرآن علامہ سید جواد نقوی نے لاہور میں خطاب کرتے ہوئے بھارت کی حالیہ ناپاک جسارت کی شدید مذمت کی اور کہا کہ پاکستان کو اس موقع پر کمزوری یا نرمی نہیں بلکہ باوقار، جرات مندانہ اور...
اسلام آباد: نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پروجیکٹ پر بھارتی گولہ باری کے نتیجے میں نقصان پہنچا جس کی ویڈیو سامنے آگئی۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق نوسیری ڈیم دریائے نیلم پر واقع انٹیک اسٹرکچر کو گزشتہ شب 2 بجے نشانہ بنایا گیا، بھارتی گولہ باری سے ڈی سینڈرز یونٹ میں واقع انٹیک گیٹس کو نقصان پہنچا۔ ہائیڈرولک سسٹم کے ایک ہائیڈرولک پروٹیکشن یونٹ کو بھی نشانہ بنایا گیا جبکہ حملے میں ایک ایمبولینس کو بھی نقصان پہنچا۔ آبی ذخائر جیسے حساس مقامات کو نشانہ بنانا بین الاقوامی اصولوں کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔ واضح رہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے میڈیا بریفنگ میں بتایا تھا کہ بھارت نے نیلم جہلم ہائیڈرو...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان نے بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرکے بھارتی حملوں پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا اور خبردار کیا ایسی مہم جوئی خطےکےامن واستحکام کیلئےخطرہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ گذشتہ رات بھارت کے حملے کے بعد بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرلیا گیا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بھارتی حملوں پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا اور بتایا کہ بھارت نے پاکستان اور آزاد جموں و کشمیر میں بلااشتعال حملے کیے، بھارتی حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت متعدد شہری شہید و زخمی ہوئے۔ دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت کی جارحیت پاکستان کی خودمختاری کی صریح خلاف ورزی ہے،...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس شروع ہو گیا ، یہ بات بدھ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان میں بتائی گئی۔
پاک بھارت کشیدگی: پاکستان اور بھارت کی اسٹاک ایکسچینچز میں شدید مندی WhatsAppFacebookTwitter 0 7 May, 2025 سب نیوز کراچی(آئی پی ایس) پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی جھڑپوں کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج اور ممبئی اسٹاک ایکسیچنج میں کاروبار میں شدید مندی کی صورتحال دیکھنے کو مل رہی ہے۔ رات گئے بھارت کی جانب سے پاکستان پر ہونے والے بزدلانہ حملے اور پاکستان کی جوابی کارروائی کے بعد صبح کاروبار کے شروع ہونے پر بھارت کی ممبئی اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا بدترین آغاز ہوا۔ بھارت کی ممبئی اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار میں ایک فیصد سے زائد کی مندی دیکھی گئی اور سینسیکس انڈیکس 80 ہزار سے نیچے چلا گیا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی کاروبار کا...
ایس یو سی پاکستان کے مرکزی نائب صدر کا کہنا ہے کہ جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیں گے، بھارتی جھوٹے پروپیگنڈے کو ہر فورم پر بے نقاب کریں گے، پاکستان ایک پُرامن ملک ہے، مگر دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے نائب صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے بھارت کی جانب سے بزدلانہ کارروائی پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ دشمن نے رات کی تاریکی میں حملہ کر کے اپنی بزدلی کا ثبوت دیا، حملوں میں معصوم اور نہتے شہریوں کو شہید کیا گیا۔ علامہ سبطین حیدر سبزواری کا کہنا تھاکہ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، پاک فوج کی بروقت کارروائیوں سے دشمن کو بھاری نقصان...
بھارتی حملہ: کئی گھنٹے بند رہنے کے بعد لاہور اور کراچی کی فضائی حدود پروازوں کیلئے بحال WhatsAppFacebookTwitter 0 7 May, 2025 سب نیوز کراچی: بھارتی کی جانب سے آزاد کشمیر اور پاکستان میں ہونے والے بزدلانہ حملے کے بعد فضائی آپریشن متاثر ہوا تھا جسے اب بحال کردیا گیا ہے۔ پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی نے نیا نوٹم جاری کیا ہے جس کے مطابق پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی نے لاہور اور کراچی کی فضائی حدود کو پراوزں کے لیے بحال کر دیا ہے۔ نوٹم کے مطابق آپریشنل پابندیوں کے دوران ائیر اسپیس کو 48 گھنٹوں کے لیے معطل کیا گیا تھا تاہم رات پابندی کے نتیجے میں متاثرہ فضائی حدود اب مکمل طور پر بحال ہیں۔ نوٹم میں مزید بتایا گیا...
ویب ڈیسک: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ جنگ بھارت نے شروع کی اور اب ختم ہم کریں گے۔ عظمیٰ بخاری نے بھارت کے بزدلانہ حملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ میلی آنکھ کو پھوڑ دینا پاکستانی فوج پر فرض ہے، یہ سفید جھنڈے لہرائیں یا جو بھی کریں جنگ بھارت نے شروع کی اور ختم ہم کریں گے، افواج پاکستان نے ہمیشہ ملک کے چپے چپے کی حفاظت کی، پاکستان کو اپنے ایک ایک بے گناہ شہید کا بدلا لینا آتا ہے، ہم نے دشمن کی جارحیت کا جواب سود سمیت ادا کیا ہے۔ میچ کے دوران بولر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ مودی...
قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس شروع ہوگیا جس میں گزشتہ رات کی بھارتی جارجیت اور پاک فوج کے دندان شکن جواب اور آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔ وفاقی وزراء، تینوں مسلح افواج کے سربراہان اجلاس میں شریک ہیں، اجلاس میں پاک بھارت کشیدگی اور موجودہ حالات کے حوالے سے کمیٹی کو بریف کیا جائے گا۔ گزشتہ رات کی بھارتی جارجیت اور پاک فوج کے دندان شکن جواب اور آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا جائے گا۔
بھارت نے اپنی فضائی حدود سے ملک کے مختلف مقامات پر رات کے اندھیرے میں میزائل داغے ہیں اور بلااشتعال بزدلانہ حملہ کیا ہے جبکہ پاک فوج نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے 5 جہاز مار گرائے۔ پاکستان کے فنکاروں کی جانب سے بھارتی کی بزدلانہ کارروائی کی شدید مذمت کی جارہی ہے۔ پاکستان شوبز کی صف اول کی اداکارہ جو بھارتی اداکار شاہ رُخ خان کے ساتھ فلم بھی کر چکی ہیں، ماہرہ خان نے بھارت کی جانب سے پاکستان پر حالیہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے بزدلانہ اقدام قرار دیا۔ ماہرہ کا کہنا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں قوم کے ساتھ کھڑے ہیں۔ https://www.instagram.com/p/DJVbQweCC8j/ اداکار بلال عباس خان نے معصوم جانوں کے ضیاع پر...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت کی جانب سے مختلف مقامات پر بلااشتعال میزائل حملوں پر پاکستان نے بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرکے سخت احتجاج ریکارڈ کرایا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پاکستان نے شہری آبادی پر میزائل حملوں پر بھارتی ناظم الامور پر کی دفتر خارجہ طلب کرلیا،بھارتی ناظم الامور کو ڈیمارش کردیاگیا،بلااشتعال بھارتی حملوں پر پاکستان نے سخت احتجاج ریکارڈکرایا۔ پاکستان نے کہاکہ بھارتی حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت متعدد شہری جاں بحق اور زخمی ہوئے،بھارتی جارحیت پاکستان کی خودمختاری کی سنگین خلاف ورزی ہے،بھارتی اقدامات اقوام متحدہ چارٹر اور عالمی قانون کے منافی ہیں،اس طرح کے اقدامات سے خطے کے امن و استحکام کو شدید خطرہ لاحق ہے۔ ویڈیو: کیا...
بنگلہ دیش(نیوز ڈیسک)بنگلہ دیشی حکومت نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر عوام کو بڑی خوشخبری دیتے ہوئے 10 دن کی تعطیلات کی منظوری دے دی ہے۔ چیف ایڈوائزر کے پریس سیکریٹری شفیق الاسلام نے اپنے آفیشل فیس بک اکاؤنٹ پر بتایا کہ کابینہ کی منظوری کے بعد 10 دن کی سرکاری چھٹیوں کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس طویل تعطیلاتی دورانیے کے باعث دفاتر 17 مئی اور 24 مئی (ہفتے کے دن) کھلے رہیں گے تاکہ سرکاری کام متاثر نہ ہوں۔ اس کے علاوہ مشاورتی کونسل نے اجلاس میں سائبر سیکیورٹی سے متعلق “سائبر شروکھا آردیش 2025” کے مسودے کی بھی منظوری دے دی ہے۔ پاکستان کا بھارت کو منہ توڑ جواب، 5 طیارے اور...
) بھارت کے بزدلانہ حملے کے بعد قومی سلامتی کا اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں شہباز شریف کی زیر صدارت شروع ہو گیا۔ خبر کی مزید تفصیل شامل کی جا رہی ہے
بنوں میں میچ کے دوران جاں بحق ہونے والے بالر علیم خان کی تدفین کردی گئی۔ خاندانی ذرائع کے مطابق پی سی بی چیلنج کپ کے 2 روزہ ٹورنامنٹ کے دوران بالر علیم خان دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے تھے۔ خاندانی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ 24 سالہ بالر علیم خان کی تدفین کردی گئی ہے۔ امپائر انعام اللّٰہ خان نے کہا کہ علیم خان گزشتہ روز میچ کے دوران بولنگ کرتے ہوئے گرگئے تھے، انہیں فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکے۔ Post Views: 5