2025-06-21@16:49:21 GMT
تلاش کی گنتی: 30293

«میں بدعنوانی»:

(نئی خبر)
    اسرائیل کو اقوام متحدہ کے چارٹرکے مطابق جواب دے رہے ہیں، ایرانی وزیر خارجہ کا انسانی حقوق کونسل میں خطاب WhatsAppFacebookTwitter 0 20 June, 2025 سب نیوز جنیوا(آئی پی ایس )ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اسرائیل کے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملوں کو سنگین جنگی جرائم قرار دے دیا۔اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں خطاب کرتے ہوئے عباس عراقچی نے کہا کہ پوری طاقت کے ساتھ اپنی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کا دفاع کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ 15 جون کو امریکا کے ساتھ ملاقات طے تھی تاکہ ایک حوصلہ افزا معاہدے تک پہنچا جاسکے لیکن اسرائیلی حملے سفارتکاری کے ساتھ غداری تھے۔ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایرانی عوام کے خلاف...
    مسلح تنازعات میں جنسی تشدد سے جنگی چال اور دہشت پھیلانے کا کام لیا جاتا ہے۔ اس سے نہ صرف متاثرین کی زندگی پر تباہ کن اثرات ہوتے ہیں بلکہ خاندانوں اور معاشروں کو بھی شدید نقصان پہنچتا ہے جس سے جنم لینے والی تکلیف، شرمندگی اور بدنامی کے اثرات نسلوں تک محسوس کیے جاتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ’بھارت میں ہر 17 منٹ میں جنسی زیادتی کا واقعہ، کیا ہم ہر 17 منٹ میں شرمندہ ہوں؟‘ اقوام متحدہ نے بتایا ہے کہ گزشتہ سال ہی جنگوں میں جنسی تشدد (سی آر ایس وی) کے 4،500 واقعات سامنے آئے تاہم حقیقی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہو سکتی ہے۔ ایسے واقعات میں 93 فیصد متاثرین خواتین اور لڑکیاں تھیں۔ بین الاقوامی...
    پشاور(نیوز ڈیسک)پشاور کے تاریخی تجارتی مرکز قصہ خوانی کے تاجر بھی مہنگائی کی دہائی دینے لگے۔۔ کہتے ہیں کہ یوٹیلٹی بلز اور بجٹ میں تجویز نئے ٹیکس کاروبار کی مزید تباہی کا سبب بنیں گے۔ پشاور کے تاریخی تجارتی مرکز، قصہ خوانی بازار کے تاجروں نے مہنگائی اور نئے ٹیکسوں کے بڑھتے ہوئے بوجھ پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ یوٹیلٹی بلز اور بجٹ میں تجویز کردہ نئے ٹیکس کاروبار کی مزید تباہی کا سبب بنیں گے۔ پشاور سے لائبہ حسن کی رپورٹ کے مطابق، قصہ خوانی بازار کے تاجر اس بات پر گلہ کرتے ہیں کہ وہ دور گزر چکا جب ان کا کاروبار عروج پر تھا، اور اب صورتحال یہ ہے کہ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2025ء) وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے مختلف امور اور جاری بجٹ سیشن پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈپٹی چیئرمین ن سینیٹ اور وفاقی وزیر مواصلات کے مابین ملاقات میں مختلف سیاسی امور پر بھی بات چیت ہوئی جبکہ خطے کی موجودہ صورتحال، پاکستان کے کردار اور دیگر معاملات زیر غور آئے۔(جاری ہے) بلوچستان میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے مختلف منصوبوں پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا کہ کوئٹہ سے کراچی کے نیشنل ہائی وے این 25 پر تیزی سے کام کر رہے ہیں۔انہوں نے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2025ء) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی و عوامی امور رانا ثناء اللہ نےکہا ہے کہ عمانی بائیکرز کا دورہ پاکستان دونوں برادر ممالک کے عوامی رابطوں کے استحکام اور ثقافتی تبادلوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا،حکومت بائیکرز کے دورہ کو محفوظ، آرام دہ اور یادگار بنانے کے لیے پرعزم ہے، بائیکرز پاکستان کے خوبصورت شمالی علاقہ جات کے سحر انگیز حسن کا نظارہ کریں گے ۔ان خیالات کا اظہاروزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی و عوامی امور رانا ثناء اللہ نے پاکستان کا دورہ کرنے والے عمان کے بوشر بائیکرز کلب کے ارکان کا پرتپاک خیرمقدم کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان سیاحتی اور...
    جنیوا: ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقیچی نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل اجلاس میں کہا کہ ایران پر جوہری تنصیبات پر حملے سنگین جنگی جرائم ہیں، اسرائیل کی جارحیت جنگی جرم ہے، خود کا دفاع کر رہے ہیں۔ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں یورپی حکام کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقیچی نے اسرائیل پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے ایران پر بلا جواز اور ظالمانہ حملے کیے ہیں، جو اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 2 پیراگراف 4 کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ یہ ایک غیر منصفانہ جنگ ہے جو ہماری عوام پر 13 جون بروز جمعہ علی الصبح مسلط کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی میں وقت کے ساتھ شدت بڑھتی جا رہی ہے۔ ایران کی جانب سے تازہ جوابی حملوں میں صہیونی ریاست کے کئی شہروں پر میزائل داغے گئے ہیں، جس سے ہر جانب دھماکوں کی گونج ہے، جس کے باعث متعدد ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایران نے اسرائیل کے مختلف علاقوں کو نشانہ بناتے ہوئے ایک اور حملہ کیا ہے، جس میں میزائل داغے جانے کے نتیجے میں متعدد دھماکے سنے گئے ہیں۔ ابتدائی رپورٹس میں جانی نقصان کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔اسکائی نیوز عربیہ اور دیگر بین الاقوامی میڈیا اداروں نے اپنی رپورٹس میں بتایا ہے کہ حملے کے دوران اسرائیل کے کئی شہروں میں فضا دھماکوں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر نادرا نے شناختی قواعد میں اہم تبدیلیاں متعارف کرادی ہیں جو فوری طور پر نافذ العمل ہو گئی ہیں۔نادرا کے مطابق اب ب فارم کے حصول کے لیے یونین کونسل میں بچے کی پیدائش کا اندراج لازمی ہوگا۔ یہ اقدام بچوں کی درست رجسٹریشن اور مستقبل میں کسی بھی جعلسازی سے بچاؤ کے لیے اٹھایا گیا ہے۔تین سال سے کم عمر بچوں کے لیے تصویر اور بائیو میٹرک ضروری نہیں ہوگا، جبکہ تین سے دس سال کے بچوں کے لیے تصویر اور آئرس اسکین لازمی قرار دی گئی ہے۔ دس سے اٹھارہ سال کے بچوں کے لیے تصویر، بائیو میٹرک اور آئرس اسکین سب لازم ہوں گے۔ اب ہر بچے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">برلن: غزہ پر اسرائیل کے حالیہ وحشیانہ حملوں کے بعد جرمنی میں عوامی رائے میں غیرمعمولی تبدیلی رونما ہوئی ہے اور اب اکثریتی جرمنی شہری اسرائیل کے بارے میں منفی رائے رکھتے ہیں۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کےمطابق  معروف جرمن ادارے آلنس باخ ریسرچ انسٹیٹیوٹ کی جانب سے فرینکفرٹر الگمائنے سائٹونگ اخبار کے لیے کیے گئے تازہ سروے میں انکشاف ہوا ہے کہ 57 فیصد جرمن عوام اسرائیل کے بارے میں منفی رائے رکھتے ہیں جبکہ صرف دو سال قبل یہ شرح صرف 23 فیصد تھی۔سروے کے نتائج کے مطابق جرمن عوام میں اسرائیل کی عسکری کارروائیوں پر شدید تحفظات پائے جاتے ہیں، 65 فیصد شہریوں نے اسرائیلی حملوں کو “نامناسب” قرار دیا جبکہ صرف 13 فیصد نے اس...
    خیبر پختونخوا کے سیاحتی علاقے ناران گلیشیئر گرنے کے نتیجے میں لاہور سے تعلق رکھنے والے 3 سیاح جاں بحق ہو گئے۔ یہ بھی پڑھیں: موسمیاتی بحران: 2025 گلیشیئرز کے تحفظ کا سال قرار ریسکیو 1122 کے ترجمان کے مطابق ناران کے علاقے کے سیاحتی مقام سوہنی آبشار کے قریب جمعے کی صبح گلیشیئر گرنے کی اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو 1122 ناران اسٹیشن سے میڈیکل ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر روانہ ہوئی جہاں تین افراد نیچے دب کر جان کی بازی ہارچکے تھے۔ مرحومین کی شناخت طاہر (35 سال)، ابو بکر (13 سال) اور طیب (22 سال) کے طور پر ہوئی ہے جو کہ سیاحت کی غرض سے لاہور سے ناران آئے تھے۔ ریسکیو 1122 کے ترجمان نے...
    تہران(انٹرنیشنل‌ڈیسک)ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے اسرائیل کی طرف سے غیرمشروط طور پر جارحیت روکنے کو جنگ کے خاتمے کا واحد راستہ قرار دیا ہے۔ جمعہ کو ایکس اکاؤنٹ پر اپنے پیغام میں ایرانی صدر نے کہا کہ ایران نے ہمیشہ امن اور سکون کی خواہش کی ہے، لیکن موجودہ حالات میں جنگ کے خاتمے کا واحد طریقہ غیرمشروط طور پر جنگ بندی ہے اور دشمن کے حملوں کے مستقل خاتمے کے لیے ناقابلِ شکست ضمانتیں درکار ہیں۔ ایرانی صدر نے خبردار کیا کہ اگر اسرائیلی حکومت کی جارحیت کو روکا نہ گیا تو ایران زیادہ سے زیادہ سخت جواب دے گا جس سے حملہ آور کو شرمندگی کا سامنا ہوگا۔ دوسری جانب ایران کے نائب وزیر خارجہ عباس عراقچی نے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اگر معافی مانگ لیں تب بھی اب انہیں کبھی اقتدار نہیں ملے گا۔ عرب نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیردفاع خواجہ آصف نے سابق حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں ’نام نہاد ہائبرڈ نظام‘ ناکام رہا کیونکہ اُس وقت سیاسی اور عسکری قیادت میں ہم آہنگی کا فقدان تھا۔ خواجہ آصف نے کہا کہ موجودہ حکومت اور عسکری ادارے باہم مشاورت اور ہم آہنگی سے ملک کو بحران سے نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے نہ صرف ریاستی اداروں کے خلاف جرائم کیے بلکہ اب وہ...
    کراچی: وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) نے جعلی دستاویزات پر پاکستانی پاسپورٹ بنوانے میں ملوث دو ایجنٹس کو گرفتار کر لیا۔ ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی نے کارروائی کے دوران جعلی دستاویزات کے ذریعے پاکستانی پاسپورٹ کے حصول میں ملوث دو ایجنٹس کو گرفتار کرلیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ چھاپہ مارکارروائی خفیہ اطلاع ملنے پرعمل میں لائی گئی، دونوں ایجنٹوں کوشاہراہ عراق صدرسےگرفتار کیا گیا اور گرفتارملزمان کی شناخت محمد اسلام اور گلزاراحمد کے نام سے ہوئی ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ ملزمان جعلی دستاویزات پر پاکستانی پاسپورٹ بنوانےمیں ملوث پائے گئے، چھاپہ مار کارروائی میں ملزمان سے 5 عدد پاسپورٹ برآمدکیے گئے اور ملزمان سے شناختی کارڈزکی کلر...
    کراچی (نیوز ڈیسک)عید قرباں کے بعد کراچی میں کانگو وائرس کے کیسز بڑھنے کا خدشہ سامنے آگیا۔ محکمہ صحت سندھ نے کانگو وائرس سے حالیہ دنوں میں دو اموات کی تصدیق کر دی ہے، جس سے شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق 42 سالہ ملیر کا رہائشی شخص 16 جون کو کانگو وائرس کا شکار پایا گیا جس کی رپورٹ مثبت آنے کے اگلے ہی روز یعنی 17 جون کو اس کا انتقال ہوگیا۔ دوسرا کیس ابراہیم حیدری کے 26 سالہ نوجوان کا ہے جو مہلک وائرس کے سبب جان کی بازی ہار گیا۔ ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ کانگو وائرس جانوروں سے انسان اور انسان سے انسان میں منتقل ہوتا ہے۔ یہ...
    اسلام آباد: وزیردفاع خواجہ آصف نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات کے حوالے سے کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں اس ملاقات سے خوش آئند باتیں نکلیں گی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ اس ملاقات سے آنے والے دنوں میں بہتر نتائج نکلیں گے کیونکہ پاکستان مشرق وسطیٰ میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیلڈمارشل عاصم منیر اور امریکی صدر ٹرمپ کی ملاقات بہت اہم ہے، حالیہ کشیدگی میں پاکستانی آرمی چیف کو مدعو کرنا ہمارے لیے عزت کا باعث ہے۔ ذرائع کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے فیلڈ مارشل سے ملاقات کو اپنے لیے عزاز قرار دیا اور کہا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد سے حاصل ہونے والی تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے فنانس بل 2025 کے تحت نان فائلرز کے خلاف سخت اقدامات کا آغاز کر دیا ہے۔ نئے قوانین کے مطابق اب ایف بی آر کو نان فائلرز کے بینک اکاؤنٹس منجمد کروانے، زبردستی رجسٹریشن کروانے اور بجلی و گیس کی سہولیات منقطع کرنے کا اختیار حاصل ہوگا۔فنانس بل 2025 میں واضح کیا گیا ہے کہ اگر کوئی شخص سیلز ٹیکس کے دائرے میں آتا ہے مگر رجسٹرڈ نہیں تو کمشنر ان لینڈ ریونیو ایسے افراد کو زبردستی رجسٹر کروا سکے گا۔ اگر وہ تعاون نہ کریں تو ان کے بینک اکاؤنٹس منجمد کیے جا سکیں گے، جو صرف رجسٹریشن مکمل ہونے پر بحال ہوں گے۔اس حوالے...
    اٹک جیل میں افسران کی موجودگی میں قیدی پر بدترین تشدد، سپرنٹنڈنٹ جیل عہدے سے فارغ WhatsAppFacebookTwitter 0 20 June, 2025 سب نیوز راولپنڈی(آئی پی ایس ) اٹک جیل میں افسران کی موجودگی میں حوالاتیوں پر تشدد کے واقعے کے بعد آئی جی جیل خانہ جات پنجاب نے سپرنٹنڈنٹ اٹک جیل کو عہدے سے ہٹا دیا۔سپرنٹنڈنٹ اٹک جیل عارف شہزاد کو لاہور رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے، اس کے علاوہ آئی جی جیل خانہ جات نے دو افسران سمیت 5 اہلکاروں کو بھی معطل کردیا۔ ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق معطل ہونے والوں میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ صمد حسن اور اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ مشتاق احمد شامل ہیں۔ اس کے علاوہ چیف وارڈر محمد رفیق، ہیڈ وارڈر محمد ذوالفقار...
    خیبر پختونخوا میں تنازعات کے متبادل حل، جرگہ سسٹم کی بحالی کا جائزہ لینے کیلئے 18رکنی کمیٹی تشکیل WhatsAppFacebookTwitter 0 20 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیر اعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا میں تنازعات کے متبادل حل اور جرگہ سسٹم کی بحالی کا جائزہ لینے کے لیے 18 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔ کمیٹی صوبے کے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کرکے ایک ماہ کے اندر وزیر اعظم کو تجاویز پیش کرے گی۔ وزیراعظم ہاوس سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق وزیر اعظم نے خیبر پختونخوا کے لیے 18 رکنی کمیٹی تشکیل دی ، جس کا بنیادی مقصد اس امر کا جائزہ لینا ہے کہ صوبے میں تنازعات کے متبادل حل کے لیے جرگہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد سے جاری حالیہ رپورٹ کے مطابق، اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کے تعاون سے فری لانسرز کے لیے اب بین الاقوامی ادائیگیاں وصول کرنا نہایت آسان ہو گیا ہے۔ پے پال کے ذریعے رقوم کی منتقلی کا باقاعدہ آغاز فری لانسر کمیونٹی کے لیے ایک اہم پیش رفت ہے، جس سے ہزاروں افراد مستفید ہوں گے۔ایس آئی ایف سی نے اپنے قیام کے دوسرے سال میں آئی ٹی اور ٹیلی کام سیکٹر میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ گوگل، مائیکروسافٹ، اور سیسکو جیسی عالمی کمپنیوں کی شمولیت سے ڈیجیٹل پاکستان پروگرام کو نئی رفتار ملی ہے۔ دو لاکھ یونیورسٹی گریجویٹس کو آئی ٹی اسکلز ٹریننگ کے تحت مارکیٹ کے قابل بنایا گیا ہے۔چین...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2025ء)چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹرمحمدراغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ علماء محرم میں امن وامان کیلئے کردار ادا کریں ، آئمہ وخطباء اورواعظین محراب ومنبر سے قومی یکجہتی کوفروغ دیں، محرم الحرام ہمیں امن اور صبر کا سبق دیتا ہے،ملک میں فرقہ واریت کو ہوا دینے عناصر پر کڑی نظر رکھنی ہوگی اور ہمیں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ملک پہلے ہی دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے مزید ملک میں امن و امان کے قیام کے لیے بہترین حل تلاش کرناہوگا۔ پاکستان کے دشمن ملک میں انتشار اور فرقہ واریت پھیلانا چاہتے ہیں،علماء کرام خطباء اور مصنفین اپنی تقریروں اور تحریروں میں توازن و اعتدال پیدا کریں اور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ملک میں شرحِ سود بلند سطح پر برقرار رہنے کے باوجود عوام کی جانب سے بینکوں میں رقوم جمع کرانے کا رجحان مسلسل بڑھ رہا ہے۔ بینکنگ ڈپازٹس میں اضافہ معاشی سرگرمیوں میں بہتری کی علامت قرار دیا جا رہا ہے۔مئی 2025 کے اختتام پر ملک کے بینکنگ نظام میں مجموعی ڈپازٹس 32 ہزار 757 ارب روپے تک پہنچ گئے، جو مئی 2024 میں 29 ہزار 349 ارب روپے تھے۔ اس لحاظ سے ایک سال میں 3 ہزار 408 ارب روپے کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ صرف اپریل سے مئی کے دوران ہی 441 ارب روپے کے ڈپازٹس کا ماہانہ اضافہ سامنے آیا۔یہ اضافہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایران اسرائیل کشیدگی کی شدت میں وقت کے ساتھ تیزی سے اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور اس صورتحال میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا تازہ بیان اہم ہے۔ایرانی صدر نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل نے اپنی فوجی کارروائیاں بند نہ کیں تو ایران کی جانب سے اگلا ردعمل نہ صرف شدید بلکہ ناقابل برداشت ہوگا، جس کے نتائج دشمن کے لیے بہت بھاری ثابت ہوں گے۔بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق صدر مسعود پزشکیان نے اپنے سرکاری بیان میں کہا کہ ایران نے ہمیشہ علاقائی امن، استحکام اور سفارتی حل کو ترجیح دی ہے، لیکن موجودہ حالات میں جب دشمن نے جنگ مسلط کر رکھی ہے، تو خاموشی مزید تباہی کو دعوت دینے کے...
    مودی کے جنگی جنون نے خطے کو ایٹمی تصادم کے دہانے پر لاکھڑا کیا، عالمی ادارے کی وارننگ WhatsAppFacebookTwitter 0 20 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )بھارت میں مودی سرکار کے سر پر سوار جنگی جنون نے پورے خطے کو ایٹمی تصادم کے دہانے پر لاکھڑا کیا ہے۔ مودی کی انتہا پسند پالیسیوں کے نتیجے میں مقبوضہ کشمیر سمیت پورا خطہ شدید خطرات سے دوچار ہوچکا ہے۔ ریاستی دہشتگردی اور فالس فلیگ سے مودی سرکار خطے کو جنگ میں جھونک رہی ہے۔ گلوبل پیس انڈیکس نے صورت حال کے تناظر میں سنگین وارننگ جاری کی ہے۔ سڈنی انسٹیٹیوٹ فار اکنامکس اینڈ پیس نے ہوشربا رپورٹ جاری کی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ بھارت...
    اسرائیلی عوام کو ایران کے ساتھ طویل جنگ کا خوف، ٹرمپ سے جنگ ختم کرانے کی اپیل WhatsAppFacebookTwitter 0 20 June, 2025 سب نیوز تل ابیب (آئی پی ایس )اسرائیلی عوام میں بڑھتے خدشات اور دباو کے باعث امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ وہ کام مکمل کریںیعنی ایران پر فیصلہ کن حملہ کریں تاکہ جنگ جلد ختم ہو۔اسرائیلی فوج اور حکومت کی جانب سے اگرچہ مسلسل برتری کا دعوی کیا جا رہا ہے، خاص طور پر فضائیہ کی جانب سے، جو ایرانی فضائی حدود میں باآسانی میزائل داغنے اور اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے، لیکن عوامی سطح پر ایک اور قسم کی بحث جاری ہے۔ رپورٹ کے مطابق خدشہ یہ...
    وفاقی وزیر داخلہ کی ہدایت پر نادرا نے قومی شناختی کارڈ قواعد 2002 میں اہم ترامیم کا نفاذ کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 20 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )وفاقی وزیر داخلہ و انسدادِ منشیات، جناب محسن نقوی کی ہدایت پر نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے قومی شناختی کارڈ قواعد 2002 میں اہم ترامیم کا نفاذ کر دیا ہے۔ ان ترامیم کا مقصد قومی شناختی نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنا، جعل سازی کا خاتمہ کرنا اور اس نظام کو محفوظ بنانا ہے۔ قومی شناختی کارڈ قواعد نادرا کے قیام کے بعد سال 2002 میں وضع کئے گئے تھے۔ وفاقی وزیر داخلہ کی ہدایت پر ان قواعد کو دورِحاضر کے تقاضوں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">استنبول: ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان کاکہنا ہے کہ اسرائیل کے حملوں سے شروع ہونے والا تشدد کا نیا سلسلہ نہ صرف مشرق وسطیٰ بلکہ یورپ کے لیے بھی خطرناک ثابت ہو سکتا ہے، جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر مہاجرین کی نقل مکانی اور ایٹمی اخراج کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق ترکیہ کے صدارتی مواصلاتی ڈائریکٹوریٹ نے کہاکہ رجب طیب ایردوان نے جرمنی کے چانسلر فریڈرک مرٹز سے ٹیلیفونک پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کے حالیہ حملے خطے میں پہلے سے موجود کشیدگی کو مزید بڑھا رہے ہیں اور اس کے اثرات صرف مشرق وسطیٰ تک محدود نہیں رہیں گے بلکہ یورپ بھی اس بحران کی زد میں آسکتا ہے۔ترک...
    اسرائیل پر ایران کے جوابی حملے جاری ہیں، میزائل حملے میں متعدد عمارتیں ملیا میٹ ہو گئیں۔ عرب میڈیا کے مطابق تازہ حملے میں بیر شیبہ میں سائرن بجا دیے گئے۔ اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ بیر شیبہ میں دھماکے کی آواز سنائی دی اور عمارت سے دھوئیں اٹھتے دیکھے گئے۔ ایران کی جانب سے جنوبی اسرائیل میں میزائلوں سے حملہ کیا گیا، جس سے متعدد عمارتیں تباہ ہو گئی ہیں اور بیشتر مقامات پر دھواں اٹھ رہا ہے، اسرائیلی فوج کے کمانڈ اور انٹیلی جنس ہیڈ کوارٹرز کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ بحیرہ مردار میں ڈرونز کی دو بار پروازوں کے بعد میزائل داغے گئے، حملے میں کسی کے ہلاک ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے، جنوبی...
    سٹی 42 : ایران میں پھنسے ہم وطنوں کو لے کر پی آئی اے کی دوسری خصوصی پرواز آذر بائیجان کے شہر باکو سے لاہور پہنچ گئی .  ایرانی فضائی حدود بندش کے باعث، ایران میں موجود پاکستانی شہری زمینی راستے کے ذریعے آذر بائیجان  کے شہر باکو پہنچے، جس کے بعد پی آئی اے کی خصوصی پرواز پی کے 7160 کے ذریعے 121 مسافر آج سہ پہر 3 بجکر 40 منٹ پر بحفاظت وطن پہنچے۔ اس تمام عمل میں ایران اور آذر بائیجان میں پاکستانی سفارتخانوں نے کلیدی کردار ادا کیا۔ بجلی صارفین کے لئے بڑی خوشخبری قومی ایئر لائن کی یہ خصوصی پرواز حکومتِ پاکستان کی ہدایات پر روانہ ہوئی تھی۔  پی آئی اے نے اس...
    نادرا نے قومی شناختی کارڈ قواعد 2002 میں اہم ترامیم کا نفاذ کر دیا جس کے تحت ب فارم بنوانے کیلئے یونین کونسل میں پیدائش کا اندراج لازم ہو گا، بغیرچِپ والے کارڈ پر اردو کے ساتھ انگریزی کوائف بھی درج ہوں گے، کیوآرکوڈ شامل ہو گا اور اس پر کوئی اضافی فیس نہیں لی جائےگی۔ اعلامیہ کے مطابق تین سال تک کے بچوں کیلئے بائیومیٹرک اور تصویر کی ضرورت نہیں ہو گی ، 3 سے 10 سال کی عمر کے بچوں کی تصویر لازمی ہو گی، آئرِس سکین بھی لیا جائے گا، 10 سے18 سال کے بچوں کیلئے تصویر،بائیو میٹرک اور آئرِس سکین لازمی ہوں گے۔ہر بچےکو الگ ب فارم جاری کیا جائے گا جس پر میعاد بھی درج...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> لاہور: واسا حکام کے مطابق لاہور میں جلد پانی کےمیٹرز لگائے جائیں گے۔اسموگ سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران لاہور ہائیکورٹ کو آگاہ کیا گیا کہ واسا شہر میں پانی کے میٹرز نصب کرنے کا عمل جلد شروع کرے گا، جس کا مقصد پانی کے ضیاع کو روکنا اور وسائل کے مؤثر استعمال کو یقینی بنانا ہے۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم کی سربراہی میں ہونے والی سماعت کے دوران واسا حکام نے پانی کا میٹر بطور نمونہ عدالت میں پیش کیا۔ حکام کا کہنا تھا کہ ابتدائی مرحلے میں تجارتی صارفین کے کنکشنز پر میٹرز نصب کیے جائیں گے۔پنجاب حکومت کے نمائندے نے عدالت کو بتایا کہ دو لاکھ پانی کے میٹرز کی تنصیب کے لیے...
    عوام کو ریلیف دینے ، آئی ایم ایف پروگرام میں توازن کو برقرار رکھیں گے، بلال اظہر کیانی WhatsAppFacebookTwitter 0 20 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ عوام کو ریلیف دینے اور آئی ایم ایف پروگرام میں توازن کو برقرار رکھیں گے۔قومی اسمبلی اجلاس میں بلال اظہر کیانی نے وفاقی بجٹ پر اظہارِ خیال کیا، انہوں کہا کہ عوام کو ہر ممکن ریلیف کی فراہمی ممکن بنائی جائے گی، قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹ جلد ایوان میں پیش کی جائیں گی، حکومتی کوششوں سے معیشت مستحکم ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشی بہتری کی کوششوں میں ساتھ دینے پر اتحادیوں کے مشکور ہیں، ملکی زرمبادلہ کے ذخائر...
    پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے ایم ڈی کیٹ امتحان کے قواعد و ضوابط جاری ہوگئے میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں داخلے کیلئے ایف ایس سی میں کم از کم 65 فیصد نمبر لازمی ہیں ، ایم ڈی کیٹ میں صرف صوبے کا ڈومیسائل ہولڈر امیدوار حصہ لے سکیں گے،ایک صوبے کا ڈومیسائل ہولڈر دوسرے صوبے میں ایم ڈی کیٹ امتحان نہیں دے سکے گا،بیرون ملک صرف سعودی دارالخلافہ ریاض میں ایم ڈی کیٹ امتحان کا سنٹر بنے گا ۔ رواں سال ایم ڈی کیٹ امتحان نئے قواعدوضوابط کے تحت ہوگا ۔
    مہاجر ہونا کوئی جرم نہیں یہ ایک کربناک مجبوری ہے، مریم نواز WhatsAppFacebookTwitter 0 20 June, 2025 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس )وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ مہاجر ہونا کوئی جرم نہیں یہ ایک کربناک مجبوری ہے۔مریم نواز نے پناہ گزین افراد کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ کوئی شوق سے پناہ گزین نہیں بنتا، زندگی بچانے کے لئے اپنا آنگن، اپنی مٹی اور اپنی چھت چھوڑنا پڑتی ہے، جنگیں ختم ہو جاتی ہیں مگر مہاجرین کی بے گھری نسلوں تک رہ جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین و شام کے دربدر مہاجرین انسانیت کے لیے ایک کڑا امتحان ہیں، دنیا کو ادراک ہونا چاہیے کہ پناہ مانگنے والا کمزور نہیں...
    خیبر پختونخوا میں حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف نے بانی چیئرمین عمران خان سے بجٹ پر مشاورت کے لیے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر اسمبلی میں بجٹ پاس کرانے کے عمل کو روکتے ہوئے واضح کیا ہے کہ جب تک وزیر اعلیٰ کی عمران خان سے مشاورت نہیں ہو گی تب تک بجٹ منظور نہیں ہو گا۔ یہ بھی پڑھیں: اس بار ہتھیاروں کے ساتھ اڈیالہ جیل جائیں گے اور مزاحمت کریں گے، علی امین گنڈاپور جمعے کو اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے اسمبلی کو بتایا کہ ایجنڈے کے مطابق آج کٹ موشن پر بحث اور ووٹنگ کا عمل شروع ہونا ہے جس سے بجٹ کو پاس کرنے کا باقاعدہ عمل...
    صدرڈونلڈ ٹرمپ آئندہ 2ہفتوں میں ایران کے حوالے سے فیصلہ کریں گے،ترجمان وائٹ ہاوس WhatsAppFacebookTwitter 0 20 June, 2025 سب نیوز واشنگٹن (آئی پی ایس )ترجمان وائٹ ہاوس کا کہنا ہے کہ صدرٹرمپ آئندہ 2ہفتوں میں ایران کے حوالے سے فیصلہ کریں گے،میڈیا میں ایسی بہت ساری باتیں ہیں جن کا ٹرمپ سے کوئی تعلق نہیں۔ کیرولین لیوٹ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایران پرصدر ٹرمپ کے فیصلے کے حوالے سے میڈیا میں قیاص آرائیاں ہیں ،امریکا کی ایران اسرائیل جنگ میں شمولیت کی خبر پر صدر ٹرمپ نے پیغام دیا ہے،مستقبل میں ایران کے ساتھ مذاکرات ہو بھی سکتے ہیں یا نہیں بھی ہو سکتے۔ایران کو یورینیم افزودگی کی اجازت نہیں دی جا سکتی، ایران کے...
    ہلال احمر کے صدر نے کہا کہ یہ تمام اقدامات بین الاقوامی قوانین کے خلاف ہیں اور ہم ان نئے ثبوتوں کو بین الاقوامی فورمز جیسے بین الاقوامی عدالت انصاف اور عالمی ریڈ کراس کو بھیجیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران میں صیہونی رجیم کی جارحیت کے نتیجے میں پانچ ہسپتالوں کو نقصان پہنچا ہے۔ ایرانی ہلال احمر کے صدر نے کہا کہ صیہونی رژیم کی جارحیت کے آغاز سے اب تک پانچ ہسپتالوں اور ان کے اردگرد کی عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دھماکوں کی وجہ سے کھڑکیاں ٹوٹ گئیں۔ اس کے علاوہ، مریضوں کو دھوئیں سے مختلف بیماریوں کا سامنا کرنا پڑا ہے اور اس وقت ان پر طاری خوف اور اضطراب کو نظر...
    خیبر پختونخوا حکومت گرانے کی منظم سازش کی جارہی ہے، علی امین گنڈاپور WhatsAppFacebookTwitter 0 20 June, 2025 سب نیوز پشاور (سب نیوز)وفاق اور خیبرپختونخوا ایک بار پھر آمنے سامنے آگئے ہیں، اور وزیراعلی علی امین گنڈاپور نے وفاق کی جانب سے صوبے میں معاشی ایمرجنسی لگانے پر صوبائی اسمبلی توڑنے کی دھمکی دے دی۔ وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ میں کسی بھی وقت اسمبلی تحلیل کر سکتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ اگر ہم بجٹ پاس نہیں کرتے تو وفاق فنانشل ایمرجنسی کی بنیاد پر صوبے کا کنٹرول سنبھال سکتا ہے، وزیراعلی خیبرپختونخوا نے کہا کہ سازشوں کے ذریعے خیبر پختونخوا کی حکومت کو گرانے کی کوشش کی جا رہی...
    ملک میں ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کا پارہ صفر اعشاریہ 27فیصد بڑھ گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 20 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )ملک میں مہنگائی کا پارہ چڑھنے لگا۔ ایک ہفتے کے دوران چینی، آلو، آٹے، مٹن بیف سمیت 23 اشیا مہنگی ہو گئیں۔ ادارہ شماریات نے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔ملک بھر میں مہنگائی کا گراف ایک بار پھر بلند ہو گیا ہے، جس کے باعث عوام کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے۔ ایک ہفتے کے دوران چینی، آلو، آٹا، مٹن، بیف اور دیگر 23 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ اس دوران، ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 452 روپے 48 پیسے مہنگا ہو...
    ملک میں مہنگائی کا پارہ چڑھنے لگا۔ ایک ہفتے کے دوران چینی، آلو، آٹے، مٹن بیف سمیت 23 اشیا مہنگی ہو گئیں۔ ادارہ شماریات نے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔  ملک بھر میں مہنگائی کا گراف ایک بار پھر بلند ہو گیا ہے، جس کے باعث عوام کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے۔ ایک ہفتے کے دوران چینی، آلو، آٹا، مٹن، بیف اور دیگر 23 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ اس دوران، ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 452 روپے 48 پیسے مہنگا ہو گیا ہے، جبکہ چینی کی قیمت میں بھی فی کلو 3 روپے 77 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔  ادارہ شماریات کی ہفتہ وار بنیادوں پر...
    بیجنگ :چائنا کوسٹ گارڈ کے ترجمان لیو ڈہ جون نے کہا کہ فلپائن کے سرکاری جہاز نمبر 3006 نے چین کی جانب سے بار بار ہدایات اور انتباہ کے باوجود چین کے جزیرہ ہوانگ یان  کی سمندری حدود میں داخل ہونے پر اصرار کیا ۔ کوسٹ گارڈ قانون اور کوسٹ گارڈ ایجنسیوں کے انتظامی قانون نافذ کرنے کے طریقہ کار کی دفعات کے مطابق ، چائنا کوسٹ گارڈ نے فلپائنی جہاز کو اپنے پانیوں سے  نکالنے کے لئے ضروری اقدامات اٹھائے ہیں ، اور سائٹ پر آپریشن پیشہ ورانہ ، معیاری ، جائز اور قانونی ہے۔ فلپائن کے اقدامات نے چین کی خودمختاری کی سنگین خلاف ورزی کی ہے اور بین الاقوامی قانون اور چینی قانون کی متعلقہ دفعات کی...
    بیجنگ :چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے معمول کی پریس کانفرنس میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے بارے میں تبصرہ کیا۔جمعہ کے روز ترجمان نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف فوجی کارروائی کے بعد، چین نے فعال سفارتی اقدامات اپنائے ہیں، ایران اور اسرائیل سمیت تمام فریقوں کے ساتھ رابطہ برقرار رکھا، اور تناؤ کو جلد کم کرنے کے لیے کوشش کی، تاکہ خطے کو مزید انتشار سے بچایا جا سکے۔ صدر شی جن پھنگ نے صدر پوٹن کے ساتھ بات چیت میں موجودہ صورتحال کے بارے میں چار نکات پیش کیے، اور چینی موقف کی وضاحت کی۔ طاقت کا استعمال بین الاقوامی تنازعات کا صحیح حل نہیں ہے، اور خطے میں تناؤ میں...
    قومی اسمبلی اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے صدر جنید اکبر نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے اگر کوئی ترقی دکھائی ہے تو وہ یہ ہے کہ گدھوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے لیکن میں حیران ہوں کہ صرف گدھوں کی تعداد میں اضافہ کیوں ہوا ہے گدھیوں کی تعداد کیوں نہیں بڑھی۔ حکومت نے اگر کوئی ترقی دکھائی ہے تو وہ یہ ہے کہ گدھوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے،لیکن میں حیران ہوں کہ گدھوں کی تعداد میں ہی اضافہ ہوا ہے، گدھیا کیوں نہیں بڑھیں؟ جنید اکبر خان#ReleaseLeaderOfUmmah pic.twitter.com/fwWaMcMTsd — PTI Punjab (@PTIPunjabPK) June 20, 2025 انہوں نے مزید کہا کہ ہماری ایکسپورٹس کم ہو رہی ہیں، زراعت...
    بیجنگ :چین کے صدر شی جن پھنگ  سے  بیجنگ کے عظیم عوامی ہال  میں نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم  کرسٹو فر لوکسن نے ملاقات کی۔جمعہ کے روز شی جن پھنگ نے کہا کہ 50 سال قبل سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے چین اور نیوزی لینڈ کے تعلقات بدلتے ہوئے بین الاقوامی تقاضوں پر  پورا اترے ہیں  اور دونوں فریق ہمیشہ ایک دوسرے کا احترام کرتے ہوئے ساتھ ساتھ آگے بڑھے ہیں۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ چین اور نیوزی لینڈ کو دوطرفہ تعلقات میں تعاون کو زیادہ اہمیت دینی چاہئے، اپنے تکمیلی فوائد کو مکمل طور پر بروئے کار لانا چاہئے، تجارت اور سرمایہ کاری تعاون کو گہرا کرنا چاہئے، سائنسی اور تکنیکی جدت طرازی، موسمیاتی...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20جون 2025)پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹرگوہر کا کہنا ہے کہ پارٹی کسی بھی بیرونی ملک سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کیلئے درخواست نہیں کرے گی، تحریک انصاف جمہوری اور آئینی حدود میں رہ کر اپنا مؤقف پیش کر رہی ہے اور کسی قسم کی بیرونی مداخلت یا سیاسی دباؤ پر انحصار نہیں کیا جائے گا، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے کہا کہ پی ٹی آئی نے آئینی و قانونی طریقے اختیار کرتے ہوئے عدالتوں سے ہی ریلیف حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ اس رکاوٹ کی وجہ سے خیبرپختونخواہ حکومت کے بجٹ کی منظوری...
    لاہور میں خطاب کرتے ہوئے تحریک بیداری کے سربراہ کا کہنا تھا کہ جو صادقین کیساتھ نہیں، وہ لاشعوری طور پر غزہ، ایران اور انسانیت کے قاتلوں ٹرمپ، نیتن یاہو اور ان کے صہیونی ایجنڈے کیساتھ کھڑا ہے۔ انہوں نے امت مسلمہ کو خبردار کیا کہ اس معرکے میں خاموشی، غفلت یا غیر جانبداری دراصل ظلم کیساتھ کھڑا ہونے کے مترادف ہے اور وقت کا تقاضا ہے کہ پاکستان صدائے حق کے ساتھ واضح اور بے خوف انداز میں کھڑا ہو۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی نے لاہور میں اپنے خطاب کے دوران کہا کہ ایران محض ایک ناجائز صہیونی ریاست کیخلاف نہیں لڑ رہا، بلکہ وہ اسلام، قرآن، انسانیت اور پاکستان کے دیرینہ...
    سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ خان آفریدی سے ملاقات کی جس کے دوران دونوں ممالک کی عدلیہ کے درمیان روابط بڑھانے کا عزم کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار سے سعودی سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس پاکستان نے سعودی سفیر کا گرم جوشی سے استقبال کیا۔ فریقین نے پاکستان اور سعودی عرب کے دیرینہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا اور ملاقات کے دوران سعودی عرب کے وژن 2030 کے فریم ورک کے تحت عدالتی تعاون کو وسعت دینے پر بھی زور دیا۔ چیف جسٹس نے سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کے  تاریخی تعلقات کو...
    سی ٹی ڈی ساہیوال کی خفیہ اطلاع پر کارروائی، کالعدم ٹی ٹی پی کا خارجی گرفتار ctd raids WhatsAppFacebookTwitter 0 20 June, 2025 سب نیوز ساہیوال (آئی پی ایس )سی ٹی ڈی ساہیوال نے خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے کالعدم ٹی ٹی پی کے خارجی کو گرفتار کرلیا۔ حکام کے مطابق سی ٹی ڈی نیمغربی بائی پاس اوکاڑہ سے خارجی کو گرفتار کیا،گرفتارخارجی سے بارودی مواد ڈیٹونیٹر پرائما کارڈ اور الیکٹرک سرکٹ برآمد کرلیاگیا۔حکام کے مطابق گرفتار دہشت گرد کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی گئیں،خارجی زاہد حامد ڈیرہ غازی خان کا رہائشی ہے اور دہشت گردی کی نیت سے ان علاقوں میں موجود تھا۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے...
    ان دنوں پاکستان کے یوٹیوبر معاذ صفدر کی جانب سے اہلیہ کو سالگرہ پر دیا گیا پھولوں کا بڑا گلدستہ مہنگا تحفہ ہونے کی وجہ سے سوشل میڈیا پر خاصا زیرِ بحث رہا۔ معاذ صفدر نے اپنی بیوی صبا کے لیے گلابوں کا ایک انتہائی قیمتی اور بڑا گلدستہ بنوایا جس کی ویڈیو انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شیئر کی۔ بتایا گیا ہے کہ اس گلدستے کی قیمت تقریباً تین سے چار لاکھ روپے تھی اور اسے لانے کے لیے ایک خصوصی ٹرک کا انتظام کیا گیا تھا۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے سامنے آئے۔ بعض لوگوں نے اس اقدام کو محبت کے اظہار کا خوبصورت طریقہ قرار دیتے ہوئے معاذ صفدر کی...
    ہونڈا نے اپنا پہلا تجرباتی دوبارہ قابل استعمال راکٹ لانچ اور محفوظ لینڈنگ کے ساتھ کامیابی سے مکمل کرلیا ہے۔ یہ راکٹ ٹیسٹ رواں ماہ کو جاپان کے ٹائکی ٹاؤن میں ہوا جہاں راکٹ نے 271 میٹر (تقریباً 890 فٹ) بلندی تک پرواز کی اور 56.6 سیکنڈ کے پرواز کے بعد زمین پر اتر کر نشانے پر لینڈ کیا۔ راکٹ کی لمبائی 6.3 میٹر (20.7 فٹ) تھی اور وزن (ایندھن کے بغیر) 900 کلو گرام اور مکمل ایندھن کے ساتھ 1,312 کلو گرام تھا۔ یہ تجربہ راکٹ کے ثابت قدمی، کنٹرول اور عمودی لینڈنگ کی صلاحیت کو ثابت کرتا ہے۔ ہونڈا نے یہ راکٹ اپنی گاڑیوں اور آٹو ڈرائیونگ ٹیکنالوجیز میں موجود تجربات کی بنیاد پر تیار کیا ہے۔ علاوہ ازیں اس سے...
    حکومت کا چینی کی قیمتوں میں استحکام کیلئے 5لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 20 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)حکومت نے چینی کی قیمتوں میں استحکام کے لیے 5 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔ وزارت غذائی تحفظ نے واضح کیا ہے کہ ملک میں چینی کی قلت کا تاثر غلط ہے۔حکام کے مطابق چینی کی درآمد کا فیصلہ قیمتوں میں استحکام اور عوامی سہولت کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ اضافی اسٹاک کی موجودگی قیمتوں میں توازن قائم رکھنے میں مدد دے گی۔ وزارت غذائی تحفظ کے مطابق گزشتہ سیزن میں چینی کے وافر ذخائر کے باعث اس کی برآمد کی اجازت دی گئی تھی۔ وزارت نے عوامی...
    ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے اسرائیل کی طرف سے غیرمشروط طور پر جارحیت روکنے کو جنگ کے خاتمے کا واحد راستہ قرار دیا ہے۔ جمعہ کو ایکس اکاؤنٹ پر اپنے پیغام میں ایرانی صدر نے کہا کہ ایران نے ہمیشہ امن اور سکون کی خواہش کی ہے، لیکن موجودہ حالات میں جنگ کے خاتمے کا واحد طریقہ غیرمشروط طور پر جنگ بندی ہے اور دشمن کے حملوں کے مستقل خاتمے کے لیے ناقابلِ شکست ضمانتیں درکار ہیں۔ ایرانی صدر نے خبردار کیا کہ اگر اسرائیلی حکومت کی جارحیت کو روکا نہ گیا تو ایران زیادہ سے زیادہ سخت جواب دے گا جس سے حملہ آور کو شرمندگی کا سامنا ہوگا۔ یہ بھی پڑھیے: اسرائیلی جارحیت جاری رہی تو خطہ کبھی...
    جب ہم یہ کہتے ہیں کہ ’’زندہ ہے بھٹو زندہ ہے‘‘ تو کچھ لوگ اپنی متعصبانہ اور تنگ نظر سوچ کی وجہ سے اس بات کا مذاق اڑاتے ہیں اور وہ اپنے اس رویے پر غور بھی نہیں کرتے۔ یہ لوگ تاریخ سے نابلد ہیں۔ انہیں معلوم نہیں کہ انسانی سیاسی تاریخ میں بڑے بڑے رہنما پیدا ہوئے، جو مقبولیت کی انتہا پر تھے اور جنہوں نے تاریخ کی کایا پلٹ دینے والے انقلابات برپا کیے لیکن تاریخ نے وقت کے ساتھ ان کے سیاسی فلسفہ کو غلط ثابت کیا اور وہ سیاسی طور پر مر چکے ہیں۔ کیونکہ انہوں نے انتہاپسندی اور اشتعال انگیزی کو ہوا دے کر عوامی حمایت یا مقبولیت حاصل کی اور اس عوامی حمایت سے...
    پاکستان کے معروف موسیقار، نغمہ نگار اور فلمساز خواجہ پرویز کو اپنے مداحوں سے بچھڑے آج 14 برس بیت گئے۔ 1932 میں امرتسر کے ایک کشمیری گھرانے میں آنکھ کھولنے والے نامور موسیقار کا اصل نام خواجہ غلام محی الدین جبکہ پرویز تخلص تھا، انہوں نے قیام پاکستان کے بعد لاہور کو اپنا مسکن بنایا اور 1950 کی دہائی میں نغمہ نگاری کا آغاز کیا۔  خواجہ پرویز نے اپنے 40 سالہ طویل کیریئر کے دوران اردو اور پنجابی زبان میں 10 ہزار سے زائد فلمی گیت تحریر کیے، ان کا لکھا ہر گانا اپنی مثال آپ تھا۔ پاکستان شوبز میں ان کی خدمات کو آج بھی سراہا جاتا ہے۔ نور جہاں، مہدی حسن اور استاد نصرت فتح علی خان جیسے عظیم...
    — فائل فوٹو  پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رہنما نفیسہ شاہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے ایران پر حملہ کر کے بین الاقوامی قوانین توڑے۔نفیسہ شاہ نے قومی اسمبلی اجلاس کے دوران اپنے خطاب میں ایران اسرائیل جنگ پر بات کی اور کہا کہ اسرائیل کو عالمی سطح پر استثنیٰ کیوں دیا جا رہا ہے؟ اسرائیل اپنے جرائم پر کبھی جوابدہ کیوں نہیں؟ اُنہوں نے کہا کہ ایران پر حملہ اسرائیل کا واحد جرم نہیں، نیتن یاہو ایک جنگی مجرم ہے، پچاس ہزار فلسطینی شہید کر چکا ہے۔ ایران اسرائیل جنگ کے منفی اثرات پاکستان پر بھی پڑنا شروعایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ کے منفی اثرات پاکستان پر بھی پڑنا شروع ہو گئے ہیں۔ نفیسہ شاہ کا...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2025ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی ترجمان شازیہ مری نے کہا ہے کہ پاکستان ایک ذمہ دار جوہری ریاست ہے،پاک فوج نے بھارت کو پیشہ وارانہ انداز میں منہ توڑ جواب دے کر نہ صرف ملک وقوم کا سر فخر سے بلند کردیا بلکہ دنیا پر ثابت کردیا کہ وہ دشمن کےناپاک عزائم کو خاک میں ملانے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہے، دنیا کے سامنے بھارتی چہرہ بے نقاب کرکے کامیاب دورے سے آج واپسی پر بلاول بھٹو زرداری کا کراچی میں والہانہ استقبال کیا جائے گا۔ پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے اعلیٰ سطحی پارلیمانی وفد...
     قیصر کھوکھر:ڈسٹرکٹ جیل اٹک میں اختیار سے تجاوز، بدانتظامی ،نااہلی پر 5 افسران  کومعطل کر دیا۔ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ جیل اٹک سرمد حسن ،اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل مشتاق احمد، چیف وارڈر محمد رفیق ،ہیڈ وارڈر ذوالفقار اور وارڈر محمد ایوب کو بھی معطل کر دیا گیا۔معطل کئے گئے افسران و عملہ قیدی پر تشدد میں ملوث پائے گئے۔محکمہ داخلہ پنجاب نے پیڈا کے تحت کارروائی کا آغاز کر دیا۔ بجلی صارفین کے لئے بڑی خوشخبری سپرنٹنڈنٹ جیل اٹک عارف شہزاد کو پہلے ہی عہدے سے ہٹایا جاچکا ہے،عارف شہزاد کو ڈائریکٹوریٹ آف پریژن رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا،محکمہ داخلہ نے تمام جیلوں میں انتظام و انصرام کیلئے قواعد و ضوابط جاری کئے۔ محکمہ داخلہ کا کہنا تھا...
    کراچی: سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے گورنر ہاؤس کے دفاتر کو تالا لگانے کے خلاف قائم مقام گورنر اویس قادر شاہ کی درخواست پر دفاتر کھولنے کا حکم دیتے ہوئے پرنسپل سیکریٹری کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ جسٹس کے کے آغا اور جسٹس عدنان الکریم میمن پر مشتمل آئینی بینچ کے روبرو گورنر ہاؤس کے دفاتر کو تالا لگانے کے خلاف قائم مقام گورنر اویس قادر شاہ کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے فوری سماعت کی درخواست منظور کرلی۔ ہائیکورٹ نے قائم مقام گورنر کو فوری گورنر سندھ میں داخلے کی اجازت دے دی۔ عدالت نے رہائشی کمروں کے علاؤہ دیگر دفاتر کھولنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے 23 جون کے لیے...
    وفد نے ایران پر اسرائیلی دہشتگردی کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور جماعت اسلامی کی قیادت نے اسرائیل خلاف ایران کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔ ضیاءالدین انصاری ایڈووکیٹ نے اسرائیلی جارحیت کیخلاف ایران کے بھرپور جوابی حملے پر تحسین کی۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاءالدین انصاری ایڈووکیٹ نے وفد کے ہمراہ ایرانی قونصلیٹ کا دورہ کیا اور قائم مقام قونصلیٹ محمد حسین حسینی اور ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ ایران ڈاکٹر اصغر مسعودی سے ملاقات کی۔ وفد نے ایران پر اسرائیلی دہشتگردی کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور جماعت اسلامی کی قیادت نے اسرائیل خلاف ایران کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔ ضیاءالدین انصاری ایڈووکیٹ نے اسرائیلی جارحیت کیخلاف ایران کے بھرپور جوابی حملے پر تحسین...
    اسلام آباد (صغیر چوہدری )پاکستان کے ٹیلی کام انفراسٹرکچر اور سالمیت کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) کے مشترکہ تعاون سے غیر قانونی آئی ایم ای آئی کی ٹیمپرنگ اور سم کے غیر قانونی اجرا کے خلاف اقدامات کا دائرہ کار بڑھا دیا ۔ پی ٹی اے زونل آفس کراچی نے NCCIA حیدرآباد کے ساتھ مل کر لطیف آباد یونٹ 8، چراغ کمپلیکس، حیدرآباد میں واقع ایک موبائل مرمت کی دکان پر کامیاب چھاپہ مارا۔ چھاپے کے دوران ایک ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر اور آئی ایم ای آئی کلوننگ میں استعمال ہونے والا مخصوص سافٹ ویئر قبضے میں لے لیا گیا۔ واقعے میں ملوث دو...
    — فائل فوٹو گورنر سندھ کے دفتر کو تالہ لگانے پر قائم مقام گورنر سندھ اور اسپیکر سندھ اسمبلی اویس شاہ نے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔درخواست گزار کے وکیل نے عدالت سے فوری سماعت کی درخواست کی، جسے عدالت نے منظور کرلیا۔عدالت میں دائر درخواست میں کہا گیا کہ 2 جون سے گورنر سندھ کامران ٹیسوری بیرون ملک ہیں، تاہم جب سے اویس شاہ نے قائم مقام گورنر کا چارج لیا ہے گورنر ہاؤس میں رسائی نہیں دی جارہی۔ کامران ٹیسوری دفاتر کی چابیاں ساتھ لے گئے، گورنر کو یہ حرکت زیب نہیں دیتی: اویس قادر شاہاویس قادر شاہ نے کہا کہ پولیس افسران گورنر ہاؤس پہنچ چکے ہیں، وزیر داخلہ بھی اسلام آباد سے یہیں آ رہے...
    پاکستان شوبز کی سینئر اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے فلم دیمک کی شوٹنگ سے قبل پیش آنے والا دل دہلا دینے والا واقعہ سُنا دیا۔  حال ہی میں ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ثمینہ پیرزادہ نے بتایا کہ وہ اپنی ڈراؤنی فلم دیمک کی شوٹنگ سے قبل ہی جنات کے حملے کا شکار ہوچکی تھیں اور جنات ان کے پاس پہلے ہی آگئے تھے۔ اداکارہ نے بتایا کہ ان کے بیک یارڈ (گارڈن) کی لائٹ نہیں جل رہی تھی جس کیلئے انہوں نے دو تین بار نوکر کو کہا کہ اسے جلا دو تاہم جب کسی نے لائٹ نہیں جلائی تو وہ خود ہی بیک یارڈ میں پہنچیں اور لائٹ جلا دی۔ https://www.instagram.com/reel/DLEqvxaoqkE/?utm_source=ig_web_copy_linkigsh=MzRlODBiNWFlZA== دیمک کی اداکارہ نے بتایا کہ...
    ایف بی آر کا بڑا ایکشن،ن لیگی رہنما کی فیکٹری پر چھاپہ،2 کروڑ مالیت کے غیر قانونی سگریٹ ضبط WhatsAppFacebookTwitter 0 20 June, 2025 سب نیوز ملتان(سب نیوز)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ادارہ انٹیلیجنس اینڈ انویسٹیگیشن ان لینڈ ریونیو ملتان نے سگریٹ انڈسٹری میں ٹیکس چوری کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے خانیوال کے قریب واقع شام کوٹ ادا کے مقام پر 25 لاکھ سے زائد غیر قانونی سگریٹ ضبط کر لیے۔ ذرائع کے مطابق کارروائی انٹیلیجنس بیورو کی خفیہ اطلاع پر عمل میں لائی گئی۔ ضبط کیے گئے سگریٹوں کی مالیت تقریباً 2 کروڑ روپے بتائی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ سگریٹ سندھ کے علاقے کنری منتقل کیے جا رہے تھے۔ ضبط شدہ...
    بھارت(نیوز ڈیسک)آپریشن سندور میں پاکستان کے ہاتھوں بدترین ناکامی اور مودی کی سفارتی نااہلی نے بھارتی اپوزیشن اور عوام پر جنون طاری کر دیا ہے۔ اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ ساتھ بھارتی عوام اور سوشل میڈیا انفلیوئنسرز بھی مودی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے نظر آتے ہیں۔ انڈین نیشنل کانگریس (آئی این سی) کے بعد معروف یوٹیوبر دھرو راٹھی کی بھی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ مودی 89 غیر ملکی ٹرپ اور 75 سے زیادہ ملکوں کے دورے کیے جن پر عوام کے ٹیکس کے پیسے خرچ ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ مودی میٹنگز میں ناریل پانی پیتے اور دوسروں سے گلے ملتے نظر...
    ویب ڈیسک : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ مہاجر ہونا کوئی جرم نہیں اپنا آنگن، اپنی چھت چھوڑنا بہت کرب ناک مجبوری ہے۔  پناہ گزین افراد کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ کوئی شوق سے پناہ گزین نہیں بنتا زندگی بچانے کیلئے اپنا آنگن، اپنی مٹی، اپنی چھت چھوڑنا پڑتا ہے، جنگیں ختم ہو جاتی ہیں مگر مہاجرین کی بے گھری نسلوں تک رہ جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ‎فلسطین و شام کے دربدر مہاجرین انسانیت کیلئے ایک کڑا امتحان ہیں، دنیا کو ادراک ہونا چاہیے کہ پناہ مانگنے والا کمزور نہیں، مظلوم ہوتا ہے، پاکستان نے محدود وسائل کے باوجود فراخ دلی سے لاکھوں مہاجرین کی با...
    لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ مہاجر ہونا کوئی جرم نہیں، اپنی مٹی چھوڑنا بہت کرب ناک مجبوری ہے۔ پناہ گزیں افراد کے عالمی دن (ورلڈ رفیوجی ڈے) کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ کوئی شوق سے پناہ گزیں نہیں بنتا، زندگی بچانے کے لیے اپنا آنگن، اپنی مٹی، اپنی چھت چھوڑنا پڑتا ہے ۔ مہاجر ہونا کوئی جرم نہیں یہ ایک کرب ناک مجبوری ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنگیں ختم ہو جاتی ہیں مگر مہاجرین کی بے گھری نسلوں تک رہ جاتی ہے۔ ‎فلسطین و شام کے دربدر مہاجرین انسانیت کے لیے ایک کڑا امتحان ہیں۔ دنیا کو ادراک ہونا چاہیے کہ پناہ مانگنے والا کمزور...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 جون2025ء) مسلم لیگ ق کے رہنما خواجہ رمیض حسن پریس ریلیز میں کہا کہ پاکستان مسلم لیگ کا وژن عوامی ترقی اور انہیں قومی وسائل سے مستفید کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین پاکستانی سیاست میں شائستگی اور وضع داری میں اپنی مثال نہیں رکھتے۔(جاری ہے) چوہدری سالک حسین چوہدری شجاعت حسین کے جانشین کی حیثیت سے اپنی خاندانی روایات کو بہترین انداز میں نبھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز وہیومن ریسورس ڈوویلپمنٹ ہنر مند نوجوانوں کو اقوامِ عالم میں نمایاں مقام دلوانے اور خودمختار بنانے کے لیے خصوصی کردار کررہے ہیںوفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کا وژن نوجوانوں کی خوشحالی اور باصلاحیت بنانا ہے۔
    خانیوال(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20جون 2025)خانیوال میں ریلوے سٹیشن پرٹرین سگنل پول کی سیڑھی سے ٹکراگئی، 27 مسافر زخمی،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریلو ے حکام موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں،ریلوے حکام کے مطابق نامعلوم افراد نے سیڑھی ٹریک پر دھکیل دی تھی، زخمی مسافر کھڑکی سے ہاتھ نکال کر بیٹھے تھے،حکام کے مطابق زخمی مسافر عوامی ایکسپریس اپ،عوامی ایکسپریس ڈاؤن اور موسیٰ پاک ایکسپریس میں سوار تھے، زخمیوں میں خواتین، بزرگ اور نوجوان شامل ہیں۔ ریلوے حکام کامزید یہ بھی کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی گئیں ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی خانیوال ریلوے سٹیشن پر مسافر پل گر گیا تھاجس سے ریلوے ایس ٹی جاں بحق اور...
    چین جنوبی ایشیا تعاون فورم کے چھٹے اجلاس کے موقع پر ایڈیشنل سیکریٹری ایشیا پیسیفک ایمبیسیڈر عمران احمد صدیقی نے چینی نائب وزیرِ خارجہ سن وے ڈونگ سے ملاقات میں عالمی اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں ممالک نے پاک چین ہمہ موسمی تزویراتی تعاون و شراکت داری کے عزم کا بھی اعادہ کیا، فریقین نے تعاون، نئے چیلنجز اور مشترکہ مواقع کے تناظر میں علاقائی استحکام اور خوشحالی کے لیے تذویراتی ابلاغ اور تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔ یہ بھی پڑھیں: چینی ماڈل سے متعلق خدشات غلط ثابت، پاکستان چین کے تجربات سے سیکھنا چاہتا ہے، وزیراعظم شہباز شریف پاکستان اور چین نے اقتصادی راہداری منصوبے سی پیک کے تحت زراعت، کان کنی، انڈسٹریل پارکس، آف شور...
    لاہور: لاہور ہائیکورٹ میں واسا نے پانی کے میٹر کو بطور سیمپل عدالت کے روبرو پیش کردیا۔ اسموگ تدارک سے متعلق شہری ہارون فاروق سمیت دیگر کی دائر درخواستوں پر جسٹس شاہد کریم نے سماعت کی، دوران سماعت واسا کے وکیل میاں عرفان نے عدالت کو آگاہ کیا کہ لاہور میں پانی کے میٹرز جلد نصب کیے جائیں گے اور پہلے مرحلے میں کمرشل مقامات پر یہ میٹرز لگائے جائیں گے۔ پانی کے میٹر کو بطور نمونہ عدالت میں پیش بھی کیا گیا۔ عدالت نے پانی کی قلت کو ایک بڑا مسئلہ قرار دیتے ہوئے اس اقدام کو سراہا۔ واسا کے وکیل نے مزید بتایا کہ لاہور میں کھدائی کا عمل جولائی کے آخر تک مکمل کر لیا...
    پشاور: بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے مشاورت کیے بغیر خیبر پختونخوا حکومت کو بجٹ منظوری سے روک رکھا ہے لیکن بجٹ شیڈول کے مطابق 24 جون کو بجٹ منظور کروانا ہے۔ عمران خان نے وزیراعلیٰ، مشیر خزانہ اور سابق صوبائی وزیر تیمور سلیم جھگڑا کو مشاورت کے لیے طلب کر رکھا ہے۔ آئینی ماہرین کا کہنا ہے کہ نئے مالی سال کا بجٹ 30 جون تک منظور کروانا حکومتی ذمہ داری ہے، گورنر 30 جون تک بجٹ منظوری نہ ہونے پر وزیراعلیٰ کو اعتماد کا کہہ سکتے ہیں، بجٹ منظور نہ ہونے پر یکم جولائی سے سرکاری فنڈز کا استعمال رک جائے گا جبکہ معاشی بحران پر آرٹیکل 234 اور 235 کے تحت وفاق صوبے میں ایمرجنسی...
    لاہور: پنجاب میں ماحولیاتی بہتری اور جنگلات کے فروغ کے لیے "پنجاب گرین پروگرام" کے تحت بڑے پیمانے پر شجرکاری اور ماحولیاتی منصوبوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ترجمان محکمہ جنگلات کے مطابق چیف منسٹر پلانٹ فار پاکستان انیشی ایٹو کے تحت 50 ہزار 869 ایکڑ رقبے پر 4 کروڑ 20 لاکھ درخت لگانے کا جامع منصوبہ ترتیب دیا گیا ہے۔ سی ایم ایگروفاریسٹری انیشی ایٹو کے تحت 3,790 ایکڑ فارسٹ ویسٹ لینڈ پر 13 لاکھ 75 ہزار درختوں کی شجرکاری جاری ہے۔ گرین پاکستان پروگرام کا دائرہ بھی وسیع کیا جا چکا ہے، جس کے تحت 2 لاکھ 51 ہزار ایکڑز پر 46 کروڑ 64 لاکھ سے زائد درخت لگائے جا رہے ہیں۔ نہری رقبوں پر 10...
    اسرائیل(نیوز ڈیسک)ایران کی جانب سے میزائل حملے کے خطرے کے باعث اسرائیلی نیوز چینل 14 کے اینکرز اور مہمان براہِ راست نشریات کے دوران سائرن بجتے ہی خوفزدہ ہو کر اسٹوڈیو سے بھاگ نکلے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جیسے ہی میزائل حملے کا سائرن بجا، اسٹوڈیو میں موجود میزبان، مہمان اور پروڈیوسر فوری طور پر اپنی جان بچانے کے لیے بھاگ نکلے اور پروگرام اچانک بند ہوگیا۔ ایک صارف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا: “لائیو اسرائیلی ٹی وی مباحثے کے دوران جیسے ہی ایرانی میزائلوں کا الرٹ آیا، اینکر اور مہمان پروگرام چھوڑ کر دوڑ گئے۔” اس واقعے کو سوشل میڈیا پر کافی مزاح اور تنقید کا نشانہ بنایا جا...
    راولپنڈی: سی سی ڈی راولپنڈی نے اغواء برائے تاوان میں ملوث انتہائی خطرناک اشتہاری ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم محمد شاہد نے دیگر ساتھیوں سے ملکر غیر ملکی شہری کو اغواء کرکے 5 کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا تھا۔ ملزم تاوان کی رقم نہ ملنے پر مغوی پر تشدد کی ویڈیو بنا کر ورثا کو سینڈ کرتا تھا، سفاک ملزم ڈکیتی، نقب زنی سمیت درجنوں سنگین جرائم کی ورداتوں میں مطلوب تھا۔ پولیس حکام کہنا ہے کہ دیگر ساتھی ملزمان کی گرفتاری کے لیے علیحدہ ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، عوام کے جان ومال کے تحفظ میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی۔
    راولپنڈی: راولپنڈی میں ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا ہے جہاں مقامی قبرستان سے 60 سالہ بزرگ کی میت غائب ہو گئی۔  پولیس کے مطابق تھانہ گوجرخان کی حدود میں واقع علاقے چنگا میرا میں کامران نامی شہری نے ایمرجنسی نمبر 15 پر اطلاع دی کہ اس کے سسر محمد اشفاق تین ماہ قبل انتقال کر گئے تھے، صبح جب قبرستان گیا تو دیکھا سسر کی قبر کھلی ہے اور قبر میں سسر کی میت بھی موجود نہیں۔ واقعے کی اطلاع پر پولیس حکام فوری طور پر موقع پر پہنچے اور شواہد اکٹھے کیے۔ ایس پی صدر نبیل کھوکھر کے مطابق قبر سے تقریباً ایک میٹر کے فاصلے پر تازہ مٹی پائی گئی، کسی نے میت کو...
    آپریشن سندور میں پاکستان کے ہاتھوں بدترین ناکامی اور مودی کی سفارتی نااہلی نے  بھارتی اپوزیشن اور عوام پر جنون طاری کر دیا ہے۔ اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ ساتھ بھارتی عوام اور سوشل میڈیا انفلیوئنسرز بھی مودی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے نظر آتے ہیں۔ انڈین نیشنل کانگریس (آئی این سی)  کے بعد معروف یوٹیوبر دھرو راٹھی کی بھی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ مودی 89 غیر ملکی ٹرپ اور 75 سے زیادہ ملکوں کے دورے کیے جن پر عوام کے ٹیکس کے پیسے خرچ ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ مودی میٹنگز میں ناریل پانی پیتے اور دوسروں سے گلے ملتے نظر آتے...
    سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2025ء) سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان دہائیوں سے دنیا بھر کے مظلوم مجبور انسانوں کے لیے پناہ گاہ بنا ہوا ہے، خاص طور پر افغان مہاجرین کی کفالت میں ہماری قوم کا کردار قابلِ فخر اور دنیا کے لیے مثال ہے۔انہوں نے عالمی یوم پناہ گزین کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پناہ گزینوں کے مسائل محض اعداد و شمار کا معاملہ نہیں بلکہ انسانیت، ہمدردی اور عالمی ذمہ داری کا تقاضا ہیں۔(جاری ہے) اس موقع پر انہوں نے اپنے خطاب میں عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ مہاجرین کی بحالی، تعلیم، صحت اور...
    ویب ڈیسک :وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ میں کسی بھی وقت اسمبلی تحلیل کر سکتا ہوں۔  انہوں نے کہا کہ اگر ہم بجٹ پاس نہیں کرتے تو وفاق فنانشل ایمرجنسی کی بنیاد پر صوبے کا کنٹرول سنبھال سکتا ہے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ سازشوں کے ذریعے خیبر پختونخوا کی حکومت کو گرانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔  ان کا کہنا تھا کہ گورنر نے بجٹ اجلاس کے لیے بھیجی گئی سمری بھی منظور نہیں کی تھی، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے حکومتی اراکین اسمبلی کو آج کٹ موشن پر ووٹنگ میں حصہ نہ لینے کی ہدایت کر دی۔ اساتذہ کا اسکولوں سے حاضری لگا کر غائب ہونے کا انکشاف...
    جنیوا: پاکستان نے پہلگام واقعے پر بھارتی دعوے پھر مسترد کر دیئے WhatsAppFacebookTwitter 0 20 June, 2025 سب نیوز جنیوا:پاکستان کے اقوام متحدہ میں مستقل مشن نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام واقعے پر بھارت کی جانب سے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کو گمراہ کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ جنیوا میں اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کی سالانہ رپورٹ پر ’انٹریکٹیو ڈائیلاگ‘ کے دوران جوابی حق کا استعمال کرتے ہوئے پاکستان کے نمائندے منیب احمد نے بھارتی جھوٹے دعووں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے پہلگام واقعے میں بغیر کسی ثبوت کے پاکستان پر الزامات عائد کیے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے واقعے کی آزاد اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کے مطالبے...
    سینیٹر کامران مرتضیٰ ایڈوکیٹ نے عدالت سے ترمیمی ایکٹ کو غیر آئینی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے اسے خارج قرار دینے کی درخواست کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشت گردی بلوچستان ترمیمی ایکٹ 2025 کو بلوچستان ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ سینئر قانون دان سینیٹر کامران مرتضیٰ ایڈووکیٹ نے انسداد دہشت گردی بلوچستان ترمیمی ایکٹ کے خلاف آئینی درخواست ہائی کورٹ میں دائر کی ہے۔ آئینی درخواست میں چیف سیکرٹری کے توسط سے بلوچستان حکومت کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست گزار کامران مرتضیٰ کا موقف ہے کہ آئینی درخواست کو انسانی حقوق اور مفاد میں فوری دیکھا جائے۔ انہوں نے عدالت سے استدعا کہ کہ انسداد دہشت گردی ترمیمی ایکٹ آئین میں بنیادی...
    پشاور(نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ میرے پاس اختیار ہے میں کسی وقت بھی اسمبلی کو تحلیل کر سکتا ہوں۔ اپنے ویڈیو پیغام میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ ہمارے لیڈر کو جیل میں ناحق رکھا گیا ہے، 9 مئی کے بعد جو رویہ ہمارے ساتھ رکھا گیا اور پھر ہمارے مینڈیٹ کو چوری کیا گیا، خیبر پختونخوا کے عوام نے اپنے مینڈیٹ کو بچایا، خیبرپختونخوا حکومت کو ختم کرنے کیلئے پوری کوشش کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ اجلاس بلانا گورنر کی آئینی ذمہ داری ہے لیکن گورنر نے بجٹ اجلاس نہیں بلایا، بانی پی ٹی آئی کا آئینی، قانونی اور اخلاقی حق ہے کہ وہ بجٹ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2025ء)وزیر اعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا میں تنازعات کے متبادل حل اور جرگہ سسٹم کی بحالی کا جائزہ لینے کے لیے 18 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔ کمیٹی صوبے کے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کرکے ایک ماہ کے اندر وزیر اعظم کو تجاویز پیش کرے گی۔وزیراعظم ہائوس سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق وزیر اعظم نے خیبر پختونخوا کے لیے 18 رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے، جس کا بنیادی مقصد اس امر کا جائزہ لینا ہے کہ صوبے میں تنازعات کے متبادل حل کے لیے جرگہ سسٹم کو کیسے بحال کیا جائے اور سول انتظامیہ کو کیسے با اختیار بنایا جائے۔نوٹیفکیشن کے مطابق جرگہ ارکان صوبے کے...
    لاہور: لاہور میں خواتین اور بچوں سے موبائل فون چھیننے والے گروہ سمیت 4 ڈکیتوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان ڈولفن کے مطابق شادباغ ٹیم نے واردات کی اطلاع ملنے پر گول باغ کے قریب دونوں ملزمان عمررضا اور عبدالرحمان کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان نے پندرہ منٹ قبل شادباغ مین روڈ پر واردات کی تھی، جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کر لی گئی ہے۔ گرفتار ملزمان کو قانونی کارروائی کے لیے تھانہ شادباغ کے حوالے کر دیا گیا۔  دوسری جانب اسلام پورہ چوکی اکرم پارک پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خطرناک ڈکیت گینگ گرفتار کر لیا۔  ایس پی سٹی بلال احمد کے مطابق ملزمان عبد الستار اور علی اسرار کو گن پوائنٹ پر...
    فٹبال کی عالمی تنظیم (فیفا) کے صدر جیانی انفینٹینو اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی سے ملاقات ہوئی ہے۔ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی کی فیفا کے صدر جیانی انفینٹینو کے ساتھ واشنگٹن میں ملاقات ہوئی، جس میں پاکستان میں کرکٹ کے بعد فٹبال کی بڑھتی مقبولیت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ محسن نقوی نے جیانی انفینٹینو کو پاکستان آنے کی دعوت دی، جسے فیفا صدر نے قبول کیا اور جلد آمد کا وعدہ کیا۔ قبل ازیں خبریں سامنے آئیں تھی کہ فیفا کے صدر جیانی انفینٹینو رواں برس نومبر، دسمبر میں پاکستان کے دورے پر آسکتے ہیں۔ Washington DC : Had an excellent meeting with FIFA President Gianni Infantino....
     ویب ڈیسک:ریلوے حکام کے مطابق خانیوال ریلوے اسٹیشن پر سگنل پول کی سیڑھی ٹکرانے سے 27 مسافر زخمی ہو گئے۔  حکام کے مطابق زخمی مسافر عوامی ایکسپریس اپ،عوامی ایکسپریس ڈاؤن اور موسیٰ پاک ایکسپریس میں سوار تھے، زخمیوں میں خواتین، بزرگ اور نوجوان شامل ہیں۔  ریلوے حکام کے مطابق نامعلوم افراد نے سیڑھی ٹریک پر دھکیل دی تھی، زخمی مسافر کھڑکی سے ہاتھ نکال کر بیٹھےتھے، واقعے کی تحقیقات شروع کردیں۔ اساتذہ کا اسکولوں سے حاضری لگا کر غائب ہونے کا انکشاف
    نومبر 2024 جنس تبدیل کروا کر لڑکے سے لڑکی بننے والی سابق بھارتی کرکٹر و کوچ سنجے بانگر کی بیٹی انایا نے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سے ویمنز کرکٹ میں ٹرانس جینڈر پلئیرز کو کھلانے کا مطالبہ کردیا۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جاری کردہ ویڈیو میں 23 سالہ انایا بانگر نے بتایا کہ مانچسٹر یونیورسٹی نے ہارمونز ریپلسمنٹ تھراپی مکمل ہونے کے بعد میرے تمام ٹیسٹ کیے، جس میں پٹھوں کی طاقت، قوت مدافعت، گلوکوز اور آکسیجن کی سطح کے اعداد و شمار کیے، جس کا موازنہ خواتین اتھلیٹس کیساتھ کیا گیا۔ اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ میرے اور خواتین اتھلیٹ کے درمیان کوئی...
    حالیہ دنوں سوشل میڈیا پر دو ویڈیوز تیزی سے وائرل ہوئی ہیں، جن میں امریکی رہنما ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کو پاکستان کے حوالے سے متنازع بیانات دیتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ ان ویڈیوز کے منظرعام پر آنے کے بعد عوامی حلقوں میں شدید تشویش کی لہر دوڑ گئی اور کئی جانب سے ان بیانات کی مذمت کی جارہی ہے۔ عوامی ردعمل کے بعد فیکٹ چیک ٹیم نے ان ویڈیوز کی حقیقت جاننے کے لیے تحقیقات کیں۔   کیا ٹرمپ نے واقعی پاکستان کو ایران-اسرائیل تنازع سے دور رہنے کی ہدایت کی؟ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو میں ڈونلڈ ٹرمپ کو یہ کہتے ہوئے دکھایا گیا کہ ’’پاکستان کو اسرائیل اور ایران کے تنازع میں...