2025-11-10@21:36:29 GMT
تلاش کی گنتی: 214
«یرغمالی کی رہائی»:
(نئی خبر)
پشاور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے حکومت پر الزام عائد کیا ہے کہ بلوچستان سے منتخب ہونے والے رکن قومی اسمبلی عادل بازئی کی سپریم کورٹ سے بحالی کے بعد سول کورٹ اور اہلکاروں کو زد وکوب کیا جا رہا ہے۔ پشاور میں پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے پریس کانفرنس میں کہا کہ بلوچستان سے منتخب ہونے والے نوجوان رکن قومی اسمبلی سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کو نظرانداز کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عادل بازئی کو سپریم کورٹ کے حکم پر بحال کیا گیا جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے حلف نامہ 19 تاریخ کو جمع کیا تھا...
عدالت نے ایس ایس پی ایسٹ سے پیشرفت رپورٹ طلب کرلی اور ریمارکس دیئے کہ اگر کیس میں کوئی پیشرفت نہ ہوئی تو آئندہ سماعت پر ایس ایس پی ایسٹ ذاتی حیثیت میں پیش ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ ہائیکورٹ نے 2016ء سے لاپتا شخص اور دیگر افراد کی گمشدگی کیخلاف درخواستوں پر شہریوں کے اہل خانہ کی فوری مالی معاونت کرنے کا حکم دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق ہائیکورٹ میں 2016ء سے لاپتا شخص اور دیگر افراد کی گمشدگی کیخلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی، جس میں درخواستگزار کے وکیل نے مؤقف دیا کہ محمد طاہر تھانہ سہراب گوٹھ سے 2016ء لاپتا ہوا تھا، ہر پیشی پر پولیس روایتی رپورٹس پیش کر دیتی ہے۔ پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ جے آئی ٹیز نے طاہر...
کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے 2016 سے لاپتا شخص اور دیگر افراد کی گمشدگی کیخلاف درخواستوں پر شہریوں کے اہل خانہ کی فوری مالی معاونت کرنے کا حکم دیدیا۔ ہائیکورٹ میں 2016ء سے لاپتا شخص اور دیگر افراد کی گمشدگی کیخلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی، جس میں درخواستگزار کے وکیل نے مؤقف دیا کہ محمد طاہر تھانہ سہراب گوٹھ سے 2016 لاپتا ہوا تھا۔ ہر پیشی پر پولیس روایتی رپورٹس پیش کردیتی ہے۔ پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ جے آئی ٹیز نے طاہر کی جبری گمشدگی کا تعین کیا ہے۔ سندھ حکومت نے لاپتا طاہر کے اہلخانہ کی مالی معاونت بھی کردی ہے۔ لاپتا طاہر کی اہلیہ نے کہا کہ میرا شوہر بازیاب کرایا جائے۔ 9 برسوں...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان کی 47 یونیورسٹیوں نے ٹائمز ہائر ایجوکیشن (ٹی ایچ ای) ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ برائے 2025 میں جگہ بنالی ہے۔نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد کو درجہ بندی میں 401 سے 500 کے درمیان رکھا گیا ہے، اس کے بعد کئی دیگر ادارے 601 سے 800 کے درمیان ہیں۔ان میں ایئر یونیورسٹی اسلام آباد، کیپٹل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد، نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی اسلام آباد، سکھر آئی بی اے یونیورسٹی، یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ٹیکسلا اور یونیورسٹی آف مالاکنڈ دیر لوئر شامل ہیں۔ عبدالولی خان یونیورسٹی مردان، انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد، خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی...
بھمبر: وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ یقین دلاتا ہوں کہ پاکستان خوشحالی اور ترقی کے سفر کی طرف تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے ، افواج پاکستان کے سپہ سالار جنرل عاصم منیر کی کشمیر کاز سے وابستگی غیرمتزلزل ہے۔ آزاد کشمیر میں دانش اسکول کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ خوشی کا مقام ہے کہ آزاد کشمیر میں دانش اسکولوں کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے، یہ وہ اسکول ہیں، جس کی بنیاد میرے قائد میاں نواز شریف کی سربراہی میں ہم نے پنجاب میں رکھی، ان دور افتادہ علاقوں کےلیے، ان ماؤں کے بیٹوں اور کے لیے جو انتہائی ذہین ہیں۔ وزیراعظم نے کہا...
ایف پی سی سی آئی معیشت کی بحالی کے لیے تمام شعبوں میں اصلاحات پر اپنی توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے زراعت کے ساتھ تعمیرات اور ہاؤسنگ کے شعبے پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 جنوری2025ء) پیٹرن انچیف فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری ایس ایم تنویر اور چیئرمین قائمہ کمیٹی کپاس صنعت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایف پی سی سی آئی معیشت کی بحالی کے لیے تمام شعبوں میں اصلاحات پر اپنی توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے زراعت کے ساتھ تعمیرات اور ہاؤسنگ کے شعبے پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ 72 صنعتی شعبے اس صنعت سے براہ راست جڑے ہوئے ہیں، وہ روزگار کے بے پناہ مواقع پیدا کرتے ہیں اور معاشی ترقی کو آگے بڑھاتے ہیں۔ پاکستان کے ہاؤسنگ سیکٹر کی مکمل صلاحیت کو بحال کرنے اور اس سے فائدہ اٹھانے کے لیے ہم حکومت...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے گوادر ائیرپورٹ سے پروازوں کے آغاز پر گہری خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اس موقع کو پاکستان کی ترقی اور خطے میں مواصلاتی روابط کے فروغ کی جانب ایک اہم سنگ میل قرار دیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ آج اللہ کے فضل سے گوادر کو وسطی اور مشرقی ایشیا، مشرق وسطیٰ، اور خلیجی ممالک کے درمیان ایک اہم رابطہ بنانے کی جانب ایک اور قدم اٹھایا گیا ہے۔ گوادر ائیرپورٹ کی فعالی نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کے لیے ترقی کے نئے مواقع پیدا کرے گی اور سی پیک کے ذریعے خطے کی خوشحالی کے خواب کو حقیقت میں بدلنے میں مددگار ہوگی۔ وزیراعظم نے...
تل ابیب /غزہ/ اوٹاوا (مانیٹرنگ ڈیسک/ اے پی پی /صباح نیوز) وزیرِاعظم بنجمن نیتن یاہو کی سربراہی میں ہونے والے سیکورٹی کابینہ نے حماس کے ساتھ جنگ بندی کے معاہدے کی منظوری دیدی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل کی سیکورٹی کابینہ اجلاس نے کئی گھنٹے غور اور جائزے کے بعد جنگ بندی معاہدے کے حق میں فیصلہ دیدیا۔ سیکورٹی کابینہ نے حکومت کو جنگ بندی معاہدہ قبول کرنے کی سفارش کردی۔ اس کے بعد اب حکومتی کابینہ اجلاس میں بھی منظوری لی جائے گی جو کہ اسرائیلی آئین کے تحت لازمی ہے تاہم بآسانی منظوری ملنے کے امکانات قوی ہیں۔ اگر مکمل کابینہ سے بھی منظوری مل جاتی ہے تو اتوار کے روز پہلا اسرائیلی یرغمالی حماس کی...
دسمبر 2024ء میں ملکی برآمدات 3.05 ارب ڈالرز، درآمدات 4.77 ارب ڈالرز، جبکہ تجارتی خسارہ 1.72 ارب ڈالرز رہا۔ اسلام ٹائمز۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ دسمبر 2024ء کا کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس 58.20 کروڑ ڈالرز، جبکہ رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کا کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس 1.21 ارب ڈالرز رہا ہے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال 2024ء کی پہلی ششماہی کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 1.39 ارب ڈالرز تھا۔ دسمبر 2024ء میں ملکی برآمدات 3.05 ارب ڈالرز، درآمدات 4.77 ارب ڈالرز، جبکہ تجارتی خسارہ 1.72 ارب ڈالرز رہا۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال کی پہلی ششماہی میں برآمدات 7 فیصد اضافے سے 16.22 ارب ڈالرز اور مالی سال 2025ء کی پہلی ششماہی کی درآمدات 9 فیصد اضافے سے 27.74...
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2025ء)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ قدرتی آفات سے متاثرہ افراد کی مدد انسانیت کی بے لوث خدمت ہے کشمیر آرفین ریلیف ٹرسٹ جیسے ادارے اس خدمت کا عملی مظہر ہیں تنظیم نے بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کوئٹہ سٹی، مستونگ، پشین، قلعہ سیف اللہ، اور صحبت پور میں 250 گھروں کی تعمیر مکمل کی ہے جو متاثرین کے لیے امید کی ایک نئی کرن ہے کار خیر کے اس عظیم منصوبے پر ادارے کے سربراہ چوہدری محمد اختر سمیت تمام مخیر حضرات اور رضا کاروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز چیف منسٹر سیکرٹریٹ میں منعقدہ...
روس کیلئے لڑ رہے شمالی کوریائی فوجی ہارنے کے باوجود یوکرین کیلئے خوف کی علامت بن گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 15 January, 2025 سب نیوز کیف(آئی پی ایس )روس کیلئے لڑنے والے شمالی کوریا کے فوجی ہارنے کے باوجود یوکرین کے لئے خوف کی علامت بن گئے۔رواں ہفتے روسی افواج کے ساتھ شدید لڑائی کے بعد یوکرین کے خصوصی دستے کرسک کے علاقے کے برفانی مغربی علاقے سے لاشیں نکال رہے تھے، جہاں انہیں درجن سے زیادہ شمالی کوریا کے فوجیوں کی لاشیں ملیں، ان میں سے ایک فوجی ابھی تک زندہ تھا۔یوکرین کی اسپیشل آپریشنز فورسز نے ایکس پر پوسٹ میں مقبوضہ کرسک کے علاقے میں ہونیوالی شدید لڑائی کے بارے میں بتایا کہ جیسے ہی فوجی اہلکار لاشوں...
لاہور ہائیکورٹ میں10ججز کی خالی آسامیوں کے لئے 4 سیشن ججز سمیت 50 وکلا ءکے نام جوڈیشل کمیشن کو ارسال
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2025ء) ججز کی تقرری کے رولز بننے کے بعد لاہور ہائیکورٹ میں10ججز کی خالی آسامیوں کے لئے 4 سیشن ججز سمیت 50 وکلا کے نام جوڈیشل کمیشن کو ارسال کردیئے گئے،جن میں رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ عبہر گل خان،ایڈووکیٹ جنرل پنجاب خالد اسحاق کے نام سر فہرست ہیں،کمیشن کا اجلاس چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحیی آفریدی کی سربراہی میں 6 فروری کو ہوگا،لاہور ہائیکورٹ میں اسوقت ججز کی خالی آسامیوں کی تعداد 25 ہے جبکہ اس وقت صرف 35 ججز فرائض سر انجام دے رہے ہیں،پہلے مرحلے میں لاہور ہائیکورٹ میں ججز کی دس خالی آسامیوں کو پر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،ججز کی تقرری کے لیے رولز بننے...
سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف اور وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے شمالی وزیرستان میں خوارجی دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی جانب سے شمالی وزیرِ ستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پزیرائی کی گئی۔ وزیرِ اعظم نے دو مختلف کاروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دھشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکورٹی فورسز کے متعلقہ افسران و اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔ جنوبی پنجاب میں تعلیمی ادارے کب کھلیں گے؟ اہم خبر شہباز شریف نے کہا کہ دہشتگردی کی عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف...
سندھ ہائی کورٹ : فائل فوٹو سندھ ہائی کورٹ میں 12 ججز کی خالی آسامیوں کیلئے 46 نام سامنے آگئے، سیکریٹری جوڈیشل کمیشن نے 46 ناموں کی فہرست کمیشن ارکان کو بھجوا دی، جس میں 6 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اور 40 وکلاء کے نام شامل ہیں۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز میں سریش کمار، خالد حسین شہانی، مشتاق احمد لغاری، تسنیم سلطانہ، منور سلطانہ اور امیر علی مہیسر کا نام بھی فہرست میں شامل ہے۔بھیجے گئے 40 وکلاء کے ناموں میں علی حیدر، نثار احمد بھمبھرو، ریاضت علی ساحر، میراں محمد شاہ، راجہ جواد علی سحر، عبید الرحمان، رفیق احمد کلوار، عمائمہ انور، محمد عثمان علی ہادی شامل ہیں۔عمر لاکھانی، منصور علی، ذیشان عبداللّٰہ، جعفر رضا، ذوالفقار سولنگی، حق نواز...