2025-05-24@16:20:03 GMT
تلاش کی گنتی: 69478
«اور یشما»:
(نئی خبر)
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے معروف پاکستانی کوہ پیما نائلہ کیانی کو دنیا کی تیسری بلند ترین چوٹی “کنچن جنگا” سر کرنے پر زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ نائلہ کیانی یہ اعزاز حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئی ہیں۔ وزیراعظم نے اپنے پیغام میں نائلہ کیانی کی کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ “پاکستانی کھیلوں کے ہر شعبے میں اپنے ملک کا نام روشن کررہے ہیں۔ نائلہ کیانی کی کامیابی نہ صرف قوم کے لیے باعثِ فخر ہے بلکہ پاکستانی خواتین کے حوصلے اور صلاحیتوں کا بھی مظہر ہے۔” وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ کوہ پیمائی جیسے کٹھن اور جان جوکھم والے کھیل میں خواتین کا بین الاقوامی سطح پر ریکارڈ...
امریکا نے شام کے ساتھ اپنے تعلقات کو نئی راہ پر ڈالتے ہوئے 13 سال سے جاری اقتصادی پابندیوں کو باضابطہ طور پر اٹھانے کا تاریخی فیصلہ کرلیا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ مارکوروبیو کے مطابق، شام کو 180 دن کی معطلی کے بعد یہ پابندیاں مکمل طور پر ختم کردی گئی ہیں، جو دونوں ممالک کے تعلقات کی بحالی کی جانب پہلا اہم قدم ہے۔ امریکی وزیر خزانہ نے اس موقع پر کہا کہ ’’شام کو ایک مستحکم اور خوشحال ملک بننے کے لیے کام جاری رکھنا چاہیے۔ ہمارے یہ اقدامات شامی عوام کو استحکام اور ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔‘‘ یہ فیصلہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ دورہ سعودی عرب کے دوران...
اسلام آباد: آئی ایم ایف مشن کا دورۂ پاکستان مکمل ہوگیا، جس میں مہنگائی میں کمی، ٹیکس آمدن میں اضافے اور اصلاحات جاری رکھنے پر زور دیا گیا ہے۔ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے مشن کا نیتھن پورٹر کی قیادت میں پاکستان کا دورہ مکمل ہوگیا۔ یہ دورہ 19 مئی سے شروع ہوا تھا، جس میں مالی سال 2025-26 کے بجٹ، اقتصادی اصلاحات اور پالیسی معاملات پر تفصیلی اور تعمیری مذاکرات کیے گئے۔ مشن کے اختتام پر جاری کیے گئے اعلامیے میں آئندہ دنوں میں بجٹ مذاکرات جاری رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے، جب کہ اگلا جائزہ اجلاس رواں سال کی دوسری ششماہی میں ہوگا۔ اعلامیے کے مطابق پاکستانی حکام سے ہونے والی بات...
سکھوں کے مقدس مقام ننکانہ صاحب پر بھارتی ڈرون حملے کے بعد دنیا بھر میں سکھ برادری میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔ سوئٹزرلینڈ میں قائم سکھ تنظیم MAAR نے اس حملے کو مذہبی آزادی پر کھلا حملہ قرار دیتے ہوئے بھارت کے خلاف عالمی فوجداری عدالت (آئی سی سی) میں باضابطہ شکایت درج کروا دی ہے۔ سکھ تنظیم کا کہنا ہے کہ 7 اور 8 اپریل کی رات کو بھارت نے ڈرون کے ذریعے ننکانہ صاحب پر حملہ کیا، جسے پاکستانی افواج نے بروقت اور کامیابی سے ناکام بنایا۔ تاہم، یہ واقعہ بھارت کے اس خطرناک رجحان کی ایک اور مثال ہے جس میں وہ نہ صرف سرحدی کشیدگی کو بڑھا رہا ہے بلکہ اقلیتوں کے...
— فائل فوٹو پنجاب کنٹرول آف غنڈہ ایکٹ 2025 کا مسودہ تیار کرلیا گیا۔محکمہ داخلہ پنجاب کے ترجمان کے مطابق اس ایکٹ میں غنڈوں اور بدمعاشوں کی قانونی شناخت واضح کی گئی ہے، ڈسٹرکٹ انٹیلیجنس کمیٹی کو ملزم کو غنڈہ قرار دینے کا اختیار ہوگا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ پولیس، انتظامیہ اور حساس اداروں کی رپورٹ یا تحریری شکایت پر عمل ہوگا۔ غنڈے اور بدمعاش شخص کو نو فلائی لسٹ میں رکھا جاسکتا ہے۔ترجمان کے مطابق غنڈے اور بدمعاش کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کیا جاسکتا ہے۔غنڈہ قرار دیے گئے شخص کے بینک اکاؤنٹس منجمد اور اسلحہ لائسنس بھی کینسل کیے جاسکتے ہیں۔
—فائل فوٹو پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق راولپنڈی، اسلام آباد میں آندھی، طوفان اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔اس کے علاوہ لاہور، نارووال، اٹک، جہلم، چکوال، میانوالی، سیالکوٹ میں بھی بادل برسنے امکان ہے۔ بحیرۂ عرب میں موجود کم دباؤ شدت اختیار کر کے ایک واضح کم دباؤ میں تبدیل کم دباؤ کراچی سے تقریباً 985 کلومیٹر جنوب مشرق میں ہے۔ خیبر پختونخوا کے علاقے مردان، پشاور، صوابی، چارسدہ، نوشہرہ، مانسہرہ اور ابیٹ آباد میں بھی آندھی، طوفان اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں...
شہرِ قائد میں آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کی توقع ہے۔ کراچی سمیت ساحلی علاقوں میں سردی کی لہر آنے کا امکان نہیں: ماہرِ موسمیاتماہرِ موسمیات نے بتایا ہے کہ سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں سے موسمِ سرما ختم ہو چکا ہے، اب کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں سردی کی لہر آنے کا امکان نہیں ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کراچی کا کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ شہر میں آج جنوب مغرب سے 19 کلومیٹر کی رفتار سے سمندری ہوائیں چل رہی ہیں جن...
آئی ایم ایف کیساتھ بجٹ اہداف پر اتفاق رائے نہ ہو سکا، مذاکرات جاری رکھنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 24 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان آئندہ مالی سال کے بجٹ اہداف پر مکمل اتفاق رائے نہ ہوسکا تاہم آئی ایم ایف نے نئے مالی سال کے بجٹ پر مذاکرات جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔ آئی ایم ایف وفد کا دورہ پاکستان مکمل ہونے پر اعلامیہ جاری کر دیا گیا، آئی ایم ایف کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق پاکستانی حکام کے ساتھ آئندہ مالی سال کے بجٹ پر اتفاق رائے کے لیے آنے والے دنوں میں مذاکرات جاری رہیں گے۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے...

سینیٹرمشاہد حسین نے تھنک ٹینک کی رپورٹ ’’ 16 گھنٹے میں جنوبی ایشیا کی تاریخی تبدیلی‘‘ کا اجرا کر دیا
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان-چائنا انسٹی ٹیوٹ جو چین اور خطے پر کام کرنے والا ممتاز تھنک ٹینک ہے اور جسے سینیٹر مشاہد حسین سید نے قائم کیا تھا نے حالیہ پاک-بھارت کشیدگی پر ایک جامع رپورٹ کا اجرا کیا ہے جس کا عنوان ’’ 16 گھنٹے میں جنوبی ایشیا کی تاریخی تبدیلی: مودی کا غلط اندازہ کس طرح پاکستان کی برتری کا باعث بنا‘‘ ہے۔ رپورٹ کے اجرا کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا کہ پاکستان-چائناانسٹی ٹیوٹ پاکستان کا پہلا تھنک ٹینک ہے جس نے اس نوعیت کی جامع رپورٹ تیار کی جو اس کشیدگی کے تمام پہلوؤں اور اس کے نتائج، مودی کے غلط اندازے اور پاکستان کی کامیابی کی وجوہات...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 24 مئی 2025ء) پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے (یو این ایچ سی آر) نے رواں ماہ میانمار کے ساحل پر روہنگیا پناہ گزینوں کی دو کشتیاں ڈوبنے سے 427 افراد کی ہلاکت سے متعلق اطلاعات پر گہری تشویش کا اظہار ہے۔ادارے کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش کے ساحلی شہر کاکس بازار اور میانمار کی ریاست راخائن سے سے 267 لوگوں کو لے کر جانے والی کشتی 9 مئی کو ڈوب گئی جس پر سوار 66 افراد زندہ بچ سکے تھے۔ اس سے اگلے روز 247 افراد کو لے جانے والی کشتی بھی میانمار کے ساحل کے قریب پانی میں غرق ہو گئی جس پر سوار 21 لوگ ہی جان...
راؤ دلشاد:محکمہ داخلہ نے"پنجاب کنٹرول آف غنڈہ ایکٹ 2025" کا مسودہ تیار کر لیا۔ مسودہ کے مطابق ایکٹ غنڈوں کی شناخت، نگرانی و روک تھام کیلئے جامع قانونی فریم ورک فراہم کرتا ہے۔امن عامہ اور معاشرتی فلاح کیلئے خطرہ بننے والے عناصر قانون کی گرفت میں آئیں گے۔ایکٹ میں غنڈوں، بدمعاشوں کی قانونی شناخت واضح کی گئی۔غنڈہ ایسا شخص ہے جو عادتاً بدنظمی، مجرمانہ سرگرمی یا سماج مخالف رویے میں ملوث ہو۔غنڈہ امن عامہ کیلئے خطرہ اور عوامی پریشانی کا باعث بننے والا شخص ہے۔ اوکاڑہ ؛ ٹریفک حادثہ میں باپ سمیت 3 بچے جاں بحق ہوگئے ایکٹ کے تحت کسی بھی شخص کو غنڈہ قرار دینے کا اختیار ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کو دیا گیا۔منشیات فروشی،...
انہوں نے کہا کہ وقف ترمیمی بل کو لیکر اسد الدین اویسی کو پارلیمنٹ کی رکنیت سے استعفٰی دینا چاہیئے تھا۔ اسلام ٹائمز۔ آل انڈیا کانفیڈریشن آف مینارٹیز تلنگانہ یونٹ کے صدر مہیشور راج نے تجویز پیش کی کہ ملک میں وقف ترمیمی قانون 2025 پر عمل آوری روکنے کے لئے حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ اسد اویسی کو پارلیمنٹ کی رکنیت سے استعفیٰ دینا چاہیئے۔ حیدرآباد میں مسلم پرسنل لاء بورڈ کی جانب سے منعقدہ راونڈ ٹیبل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مہیشور راج نے کہا کہ پارلیمنٹ میں بل پر مباحث کے دوران اسد الدین اویسی نے بل کی کاپی کو پھاڑتے ہوئے اپنی ناراضگی اور مخالفت کا اظہار کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ کیا ہی بہتر ہوتا...
برطانیہ میں سیاسی پناہ کے متلاشی افراد کی فہرست میں پاکستانی شہریوں نے پہلا مقام حاصل کرلیا ہے۔ برطانوی وزارت داخلہ کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق، گزشتہ برس 11 ہزار 48 پاکستانی شہریوں نے سیاسی پناہ کی درخواستیں جمع کرائیں، جو مجموعی طور پر 1 لاکھ 9 ہزار 343 درخواستوں کا ایک بڑا حصہ ہے۔ یہ اعداد و شمار ایک دلچسپ موڑ کی نشاندہی کرتے ہیں، کیونکہ 2023-24 کے دوران پاکستانی شہری سیاسی پناہ کے خواہاں افراد میں تیسرے نمبر پر تھے۔ اس سال ان کا پہلے نمبر پر آنا ایک قابل ذکر تبدیلی ہے۔ ایک اور اہم بات یہ ہے کہ چھوٹی کشتیوں کے ذریعے خطرناک سمندری سفر کرکے برطانیہ پہنچنے والے مہاجرین میں سے 33...
لاہور: صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب بھر میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے جب کہ محکمہ موسمیات نے بارش سے متعلق بھی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے میدانی علاقے ان دنوں شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں، تاہم گزشتہ چند روز کی نسبت سورج کی تپش میں قدرے کمی آنے سے شہریوں نے سکھ کا سانس لیا ہے۔ دوسری جانب لاہور میں چلنے والی ہلکی ہواؤں نے گرمی کی شدت کو کچھ حد تک کم ضرور کیا، مگر موسم اب بھی خشک اور گرم ہے۔ موسمیاتی ماہرین کے مطابق لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت آج 39...
امریکا کے ٹائمز اسکوائر پر ہمایوں سعید اور ماہرہ خان کی فلم ’لوو گرو‘ کے ٹریلر کی نمائش کر دی گئی۔ پاکستانی سینما نے بین الاقوامی سطح پر ایک نئی کامیابی حاصل کی ہے، جہاں فلم ’لوو گرو‘ کا ٹریلر نیویارک کے مشہور ٹائمز اسکوائر پر پیش کیا گیا۔ یہ پہلا موقع ہے کہ کسی پاکستانی فلم کو اس اسکرین کی زینت بننے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔ اس رومانوی مزاحیہ فلم کے ٹریلر کی نمائش کے موقع پر دونوں سپر اسٹارز بھی موجود تھے۔ انہوں نے مداحوں سے ملاقات کی، تصاویر بنوائیں اور اس یادگار لمحے کو سوشل میڈیا پر شیئر بھی کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ https://www.instagram.com/reel/DJ7He2ZM9Ob/ فلم کا ٹریلر ٹائمز اسکوائر پر موجود افراد...
امریکا میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ بھارتی قیادت کے بیانات ہندوتوا کی دہشت گردانہ سوچ کی عکاسی کرتے ہیں۔ مختلف ذرائع ابلاغ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے رضوان سعید شیخ کا کہنا تھا کہ بھارت اور پاکستان کے مابین جنگ بندی میں امریکا نے نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ صدر ٹرمپ کی جانب سے بذات خود جنگ بندی کا اعلان اس حوالے سے امریکی کردار کو واضح کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی میں کمی لانے کے حوالے سے امریکی قیادت کا کردار قابلِ تحسین ہے۔ صدر ٹرمپ امن کے داعی ہیں۔ مسئلہ کشمیر کے حل میں پیش رفت کے حوالے سے امریکی صدر کی کوششوں کی قدر کرتے ہیں۔...
آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان کا پرائمری سرپلس کا ہدف 1.6 فیصد مقرر ہے جبکہ آئندہ دنوں میں بجٹ پر مزید بات چیت جاری رہے گی، پروگرام کے تحت مالی نظم و ضبط برقرار رکھا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے درمیان مذاکرات کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔اعلامیے کے مطابق آئی ایم ایف مشن کا دورہ پاکستان مکمل ہو گیا، اس دوران مالی سال 26-2025ء کے بجٹ پر حکام سے تعمیری بات چیت ہوئی۔ آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان کا پرائمری سرپلس کا ہدف 1.6 فیصد مقرر ہے جبکہ آئندہ دنوں میں بجٹ پر مزید بات چیت جاری رہے گی، پروگرام کے تحت مالی نظم و ضبط برقرار رکھا جائے گا۔...
سلامتی کونسل مباحثے میں صائمہ سلیم نے کہا کہ اگر بھارت واقعی امن، سلامتی اور اچھے ہمسائیگی کے اصولوں پر کاربند ہے، تو اسے چاہیے کہ وہ ریاستی دہشت گردی بند کرے، کشمیری عوام پر ظلم و ستم کا سلسلہ ختم کرے۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی کونسلر صائمہ سلیم نے بھارت کو دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ وہ ریاستی دہشت گردی بند کر کے بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات کا آغاز کرے۔ ذرائع کے مطابق صائمہ سلیم نے یہ بات سلامتی کونسل کے کھلے مباحثے کے دوران بھارتی بیان پر ردعمل میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے ایک بار پھر گمراہ کن معلومات، انحراف اور انکار کا سہارا لیا ہے۔ بھارت کی گول مول باتیں...
پاکستان میں HP لیپ ٹاپس اب زیرو مارک اپ پر آسان اقساط میں دستیاب ہیں۔ اس اسکیم کے تحت صارفین کو مہنگے لیپ ٹاپ ایک ساتھ خریدنے کی بجائے ماہانہ اقساط میں خریدنے کی سہولت دی گئی ہے۔ Core i5 اور HP ProBook جیسے جدید ماڈلز اس اسکیم میں شامل ہیں۔ ان لیپ ٹاپس میں 16GB ریم، 512GB SSD اسٹوریج، اچھے گرافکس اور بہترین بیٹری لائف جیسے فیچرز موجود ہیں۔ یہ لیپ ٹاپس پڑھائی، آفس ورک، گیمنگ یا تفریح کے لیے استعمال کیے جا سکتے ہیں۔ قسطوں کا دورانیہ 3 ماہ سے لے کر 36 ماہ تک رکھا گیا ہے۔ اگر کوئی صارف 3، 6 یا 9 ماہ کی قسطوں کا انتخاب کرے تو اسے زیرو مارک اپ کی سہولت...
معروف امریکی گلوکارہ برٹنی اسپیئرز کو نجی پرواز کے دوران سگریٹ نوشی اور شراب نوشی پر حکام کی جانب سے وارننگ دی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 44 سالہ برٹنی اسپیئرز میکسیکو کے شہر کیبو سان لوکاس سے لاس اینجلس واپس آ رہی تھیں، جب انہوں نے دورانِ پرواز پہلے شراب نوشی کی اور بعد ازاں سگریٹ سلگا لی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گلوکارہ کی اس حرکت سے جہاز میں موجود فلائٹ اٹینڈنٹس اور دیگر افراد حیرت زدہ اور پریشان ہو گئے۔ متعدد افراد نے برٹنی کو یاد دلایا کہ طیارے کے اندر سگریٹ نوشی سختی سے ممنوع ہے۔ تنبیہ کے بعد برٹنی نے سگریٹ بجھا دی، تاہم اس واقعے کی اطلاع ایئرپورٹ حکام کو دے دی گئی۔...
حیدرآباد(نیوز ڈیسک) پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی اور سعید آفریدی کو گرفتار کرلیا ہے۔ نجی چینل کے مطابق صدر پی ٹی آئی سندھ حلیم عادل شیخ نے دونوں رہنماؤں کی گرفتاری کی تصدیق کردی ہے، دونوں رہنماؤں کو پولیس نے اس وقت حراست میں لیا، جب وہ کارکنوں سمیت ریلی نکالنے کی کوشش کررہے تھے۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال بھی دونوں پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف احتجاج کے دوران ہنگامہ آرائی، ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) کیماڑی کے دفتر میں توڑ پھوڑ سمیت دیگر مقدمات درج کیے گئے تھے، جو اس وقت انسداد دہشتگردی کی عدالتوں میں زیر سماعت ہیں۔ 19 جنوری 2023 کو کراچی میں ڈی سی کیماڑی کے دفتر کے باہر ہنگامہ آرائی...
شارجہ(نیوز ڈیسک) کرکٹ کی دنیا کے سپر اسٹار اور لیجنڈس شارجہ کے تاریخی میدان پر پاکستان میں مشہور کرکٹ فارمیٹ ٹیپ بال کھیلنے جمع ہوگئے۔ پاکستان کے سابق کپتان اور کرکٹ لیجنڈ انضمام الحق اور شاہد آفریدی بھی ٹیپ بال کرکٹ ایکشن میں نظر آرہے ہیں جبکہ سری لنکا کے تلکارتنے دلشان بھی کرکٹ بیٹ تھامنے کو تیار ہیں۔ انضمام الحق نے نجی چینل کو بتایا کہ پاکستان میں کرکٹر کبھی نہ کبھی ٹیپ بال ضرور کھیلتا ہے۔ انضمام الحق نے کہا کہ انہوں نے پروفیشنل کرکٹ سے ٹیپ بال کھیل کر کوئی ریوریس قدم نہیں اُٹھایا بلکہ یہ کرکٹ نئے ٹیلنٹ کو تلاش کرنے میں مدد دے گی۔ شاہد آفریدی بھی کرکٹ کھیلنے کے لیے پرجوش نظر آئے اور...
حمل: 21 مارچ تا 21 اپریل مثبت: خود پر اعتماد کریں۔ اپنی کامیابی کے راستے پر اعتماد کریں۔ جب آپ اپنے شوق، اپنی حکمت، اپنے جذبات اور اپنے ذہن کو اپنے تخلیقی مواصلاتی مہارتوں کے ساتھ ملا دیتے ہیں، تو ایک جادو ہوتا ہے۔ اور جبکہ ہر چیز کو محض انعام حاصل کرنےکے لیے کرنے کا مطلب نہیں ہے، اکثر، جب آپ بے لوث ہو کر کچھ کرتے ہیں تو یہ آپ کی زندگی میں مختلف طریقوں سے برکتوں کے طور پر ظاہر ہوتا ہے۔ اپنے آپ سے اتنا پیار کریں کہ اپنے ماضی کو جانے دیں۔ اپنے آپ سے اتنا پیار کریں کہ لوگوں کی توقعات کو جانے دیں۔ منفی: بہت زیادہ حساس ہونے کی وجہ سے دباؤ میں...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) آج بروز ہفتہ کے روز آند ھی /جھکڑ/گرج-چمک /ژالہ باری اور تیز/موسلادھار بارش کے باعث کمزور انفراسٹرکچر (بجلی کے کھمبے، درخت، گاڑیاں، سولر پینل وغیرہ) کو نقصان کا اندیشہ۔ ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ۔ تاہم کشمیر ، با لائی خیبرپختونخوا ،خطہ پوٹھوہار ، اسلام آباد اور شمال مشرقی پنجاب میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کی توقع۔ اس دوران چند مقامات پرژالہ باری کی بھی توقع۔ ہفتہ کے روز کشمیر، خیبرپختونخوا ، اسلام آباد، پنجاب اور شمال مشرقی بلوچستان میں آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔ اس دوران چند...
سیکریٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا پولی گراف ٹیسٹ کرنے کی کوشش توہین آمیز ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈرز عمر ایوب اور شبلی فراز کے خطوط کے باوجود چیف الیکشن کمشنر کی تقرری نہیں کی جارہی ہے۔ اسد قیصر نے کہاکہ اسپیکر کےخلاف تحریک عدم اعتماد لانےکا کوئی فیصلہ نہیں کیا، تحریک عدم اعتماد لائیں گے تو پکا کام کریں گے۔انہوں نے کہا کہ کوئی بیک ڈور ملاقاتیں یا مذاکرات نہیں ہو رہے، ملک کی خاطر تمام سیاسی جماعتوں کو اکٹھا کر رہے ہیں، بانی پی ٹی آئی کا پولی گراف ٹیسٹ کرنا بےعزتی ہے۔
جامشورو ٹول پلازہ کے قریب خاتونِ اوّل و رکنِ قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری کے قافلے کو روکنے پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ایس ایس پی جامشورو ظفر صدیق کے مطابق نقصِ امن کا باعث بننے والے کچھ ملزمان کو گرفتار بھی کر لیا گیا ہے۔آصفہ بھٹو زرداری کا قافلہ کراچی سے نواب شاہ جاتے ہوئے گزشتہ روز روکا گیا تھا۔قافلے میں شامل پولیس نفری نے ایک منٹ میں ہی آصفہ بھٹو کی گاڑی کو بحفاظت نکال لیا تھا۔ایس ایس پی جامشورو ظفر صدیق کا کہنا ہے کہ مشتعل مظاہرین نے قافلے میں شامل گاڑیوں پر ہاتھ اور ڈنڈے بھی مارے تھے۔مظاہرین کینال منصوبے اور کارپوریٹ فارمنگ کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔
اگر دہشت گرد پاکستان میں ہیں تو ہم انہیں جہاں ہوں گے وہاں ماریں گے بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے کہا کہ فی الحال فائرنگ کا کوئی تبادلہ نہیں ہوا اور اس کے مطابق فورسز کی جگہ بدلی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ فوجی آپریشن جاری ہے اگر 22 اپریل کو ہم نے جس طرح کی کارروائیاں دیکھی تھیں ایسا کچھ ہوا تو جواب دیا جائے گا، ہم دہشت گردوں کو نشانہ بنائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر دہشت گرد پاکستان میں ہیں تو ہم انہیں جہاں ہوں گے وہاں ماریں گے۔واضح رہے کہ نریندر مودی اور جے شنکر کے تبصروں پر پاکستان کی طرف سے فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔
حمیداللہ بھٹی عالمی طاقتیں اپنے مفادات کی نگہبانی اتحادی ممالک سے کراتی ہیں اِس تناظر میں سات عشروں تک امریکہ کے لیے پاکستان جبکہ روس کے لیے بھارت نے کام کیا لیکن اب حالات کروٹ لے چکے ہیں۔ روس اتحادی ممالک کواسلحہ وتیل توفراہم کرتا ہے لیکن کمزور معیشت کی بناپر مالی تعاون کے قابل نہیں رہا جبکہ امریکی پالیسی اب یہ ہے کہ مہنگا اسلحہ فروخت کرو اور بھاری سرمایہ کاری بھی حاصل کرو جس نے نئی عالمی تقسیم کو جنم دیا ہے۔ جنوبی ایشیا کے دونوں جوہری ممالک نے بھی اپنے نئے سرپرستوں کا انتخاب کر لیا ہے۔ اب امریکہ کے لیے بھارت اہم ہے جبکہ چینی سرپرستی پاکستان کو حاصل ہے ۔رواں ماہ چھ سے دس مئی...
اونچ نیچ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آفتاب احمد خانزادہ ایسوپ قدیم یونان کا ایک قصہ گو تھا اس کا زمانہ 620تا 564 قبل از مسیح مانا جا تا ہے اس کی لکھی کہانیاں ہم تک Aesop’s Fabless کی شکل میں ہیں وہ اپنی ایک حکایت میں لکھتا ہے ” ایک سوداگر دریاکے پاس سے اپنے گدھے پر نمک کے بھاری ڈلے لادے گھر جارہا تھا دریا کی ذراکم پانی والی وہ جگہ آگئی جہاں سے وہ بنا کسی حادثے کے روز گزرتا تھا لیکن اس روز درمیان میں جاکر گدھے کا پائوں پھسلا او ر وہ پانی میں گر گیا اور جب تک سوداگر نے اسے دوبارہ پیروں پر کھڑا کیا تو آدھے سے زیادہ نمک پانی میں حل ہوچکاتھا گدھے نے باقی...
افتخار گیلانی پہلگام میں سیاحوں کی ہلاکت اور پھر اس کے بعد ہندوستان اور پاکستان کی فوجی معرکہ آرائی، جو تقریباً باضابطہ جنگ کے قریب آن پہنچی تھی کے بعد پانچ گروپوں میں ہندوستانی پارلیامنٹ کے 59 اراکین دنیا کے مختلف ممالک میں پاکستانی بیانیہ کا توڑ کرنے کی مہم پر نکل پڑے ہیں۔ملک میں گو کہ آج کل مسلمانو ں کا قافیہ تنگ ہے ، مگر بھلا ہو پاکستان کے ساتھ تصادم کا، اس قافلہ میں 11 مسلمانوں کو شامل کردیا گیا ہے ، یعنی 18.64فیصد۔ کاش دیگر شعبہ ہائے زندگی میں بھی ان کا یہی تناسب ہوتا۔ خیر ہندوستان میں نرسمہا راؤ سے لے کر منموہن سنگھ کی وزارت اعظمیٰ کے ادوار، جو میں نے بطور صحافی...
ریاض احمدچودھری رکن قومی اسمبلی سنجے پروانی کا کہنا ہے کہ بھارت میں مسلمان اور دیگر اقلتیں تو درکنار شودر ہندو بھی محفوظ نہیں، پاکستان کے ہندو تو شکر کریں کہ وہ بھارت کے مقابلے میں کہیں محفوظ ہیں۔مودی کا بھارت ایسا ہوگا، ہندوؤں نے بھی کبھی سوچا نہیں تھا۔ سیکولر انڈیا اب انتہا پسند انڈیا میں بدل چکا ہے، مودی پہلگام طرز کے فالس فلیگ آپریشن کرنے کا ماہر ہے۔ ہندوستان دنیا کا سب سے بڑا دہشت گرد ہے، جعفر ایکسپریس واقعہ دنیا کو یاد ہوگا۔ بھارت نے افغانستان میں جو قونصل خانے کھولے ہوئے تھے وہ ویزے دینے کے لیے نہیں بلکہ دہشتگردی کے لیے تھے۔آج بھارتی فوجی بلبلا رہے ہیں، ہم نے تو ابھی کیا ہی کچھ...
کانگریس کے رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ کسی بھی بحران کے دوران ہمیشہ ممالک کال کرتے ہیں اور ان تک پہنچتے ہیں اور ہندوستان نے ہر جگہ ایک ہی راستہ اختیار کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ششی تھرور نے بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی کا کریڈٹ لینے پر امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ پر تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں کسی تیسرے فریق کے ساتھ ثالثی کی کوئی باقاعدہ اپیل نہیں کی گئی اور نہ ہی ایسا کچھ ہوا۔ ششی تھرور نے کہا کہ حکومت نے عالمی رہنماؤں کو بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف کی گئی کارروائی سے آگاہ کیا اور کئی ممالک کے وزرائے خارجہ کو بھی اس کارروائی سے...
عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے حریت رہنمائوں کے ایک اجلاس کے بعد جاری بیان میں اقوام متحدہ اور عالمی برادری سے تنازعہ کشمیر کے حل میں مدد کی اپیل کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی طور پر زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے اقوام متحدہ اور عالمی امن اور آزادی پسند ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق دیرینہ تنازعہ کشمیر کے فوری حل کیلئے بھارت پر دبائو بڑھائیں۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے حریت رہنمائوں کے ایک اجلاس کے بعد جاری بیان میں اقوام متحدہ اور عالمی برادری سے تنازعہ کشمیر کے حل میں مدد کی اپیل...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ این این آئی+ خبرنگار خصوصی ) پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ خضدار میں 21 مئی کو فتنۃ الہندوستان نے بھارت کے حکم پر بچوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا۔ فتنۃ الہندوستان جان بوجھ کر معصوم اور نہتے پاکستانیوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔ وفاقی سیکرٹری داخلہ محمد خرم آغا کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا کہ خضدار میں بچوں کی شہادت میں فتنۃ الہندوستان ملوث ہے۔ بھارت خطے میں امن کو سبوتاژ کررہا ہے اور گزشتہ 20 سال سے ریاستی دہشت گردی کی پالیسی جاری رکھے ہوئے ہے۔ ڈی جی آئی ایس...

بلاول کی ملاقات، دنیا میں پاکستانی موقف اجاگر کرنے کیلئے رہنمائی لی، افواج نے 10 مئی کو قوم کے اتحاد سے بھارت کو تاریخی شکست دی: شہباز شریف
اسلام آباد+ لاہور (خبر نگار خصوصی+ نمائندہ خصوصی+ کامرس رپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ 10 مئی کو افواج پاکستان نے قوم کے اتحاد و اتفاق سے بھارت کو جو تاریخی شکست دی اسے دشمن قیامت تک یاد رکھے گا۔ شہباز شریف نے اسلام آباد میں جناح سکوائر انٹرچینج منصوبے کا افتتاح کردیا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے اسلام آباد کے انٹرچینج کی تعمیر 35 دن میں مکمل کرنے پر وزیرداخلہ محسن نقوی اور ان کی ٹیم کی تعریف کی۔ شہباز شریف نے کہا کہ اتنے کم وقت میں ایسا منصوبہ مکمل کرنا آسان کام نہیں تھا۔ شہباز شریف سے بلاول بھٹو کی ملاقات ہوئی جس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورت حال...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) فیلڈ مارشل عاصم منیر سے پاکستان کرپٹو کونسل کے چیف ایگزیکٹو افسر بلال بن ثاقب نے ملاقات کی۔ پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت کو مضبوط بنانے اور نوجوان نسل کو بلاک چین، کرپٹو کرنسی اور مصنوعی ذہانت کے ذریعے بااختیار بنانے کیلئے جی ایچ کیو میں ایک اجلاس ہوا۔ اس موقع پر فیلڈ مارشل عاصم منیر سے پاکستان کرپٹو کونسل کے سی ای او بلال بن ثاقب نے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان کی معیشت کو جدید ٹیکنالوجیز کے ذریعے مستحکم بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ نوجوانوں کو ڈیجیٹل مالیاتی نظام اور بلاک چین ٹیکنالوجی میں مہارت دینے پر زور دیا گیا۔ بلال بن ثاقب نے پی سی سی کی کامیابیوں اور مستقبل کے...

معاہدہ نہ ہو سکا، آئی ایم ایف شرائط کے باعث بجٹ 10جون کو آئے گا: آئی ایم ایف پروگرام سے ترقی ہو گی، صدر
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی + نوائے وقت رپورٹ) آئندہ مالی سال 26-2025 کا بجٹ 2 جون کے بجائے عید کے بعد 10جون کو پیش کیا جائے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ عالمی مالیاتی ادارے کی بعض شرائط کو پورا کرنے کے لیے کابینہ کمیٹی بھی بنا دی گئی ہے۔ آئی ایم ایف نے ریلیف کی بجائے حکومتی اخراجات کم کرنے کی شرط رکھی ہے۔ ذرائع کے مطابق اخراجات کم کرنے کے لیے کمیٹی کو رواں ماہ کام مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ آئی ایم ایف شرائط کے باعث بجٹ کی تاریخ میں تبدیلی کی گئی ہے۔ دریں اثنا، وفاقی وزیر خزانہ کے مشیر خرم شہزاد نے تصدیق کرتے ہوئے کہا آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ 10 جون...
اسلام آباد( اپنے سٹاف ر پو رٹر سے )و فاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم کے جذبہ کو کوئی شکست نہیں دے سکتا، خضدار بس واقعہ میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے بچوں کے والدین کا حوصلہ اور جذبہ قابل دید ہے، ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں، بھارت اپنی پراکسیز کے ذریعے بلوچستان کو عدم استحکام کا شکار کرنا چاہتا ہے لیکن بھارت کے مکروہ عزائم خاک میں ملائیں گے اور ہر صورت امن قائم کریں گے، بھارت کو دنیا بھر میں ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا ہے، اب وہ سافٹ ٹارگٹ پر اتر آیا ہے، فتنہ الہندوستان کو انجام تک پہنچا کر دم لیں گے، مودی اور اس کے...
لاہور+اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کی ٹاپ خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نے دنیا کی تیسری بلند ترین چوٹی کنچن جونگا کو سر کرکے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا۔نائلہ کیانی نے کیمپ فور سے کینچن جونگا کی حتمی سمٹ کی جانب سفر شروع کیا تھا ۔ کینچن جونگا کے ٹاپ پر پہنچیں اور 8586 میٹر بلند کینچن جونگا کے ٹاپ پر پاکستان کا پرچم بلند کرلیا۔کینچن جونگا بھارت اور نیپال کی سرحد پر واقع اور بھارت میں بلند ترین چوٹی ہے۔نائلہ کیانی کا کہنا تھا کہ اس کارنامہ پر فخر ہے لیکن میرا سفر ابھی ختم نہیں ہوا اور کینچن جونگا سر کرنا میرے لیے ایک ذاتی کارنامہ نہیں۔ یہ پاکستان کی تمام خواتین کیلئے ایک پیغام ہے، خواتین کو بتانا...
اسلام آباد (خبر نگار+ نوائے وقت رپورٹ) ایوان بالا نے سول کورٹس ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور کر لیا، جبکہ دیگر بلز متعلقہ کمیٹیوں کے سپرد کردئیے گئے۔ اپوزیشن لیڈر سینیٹر شبلی فراز نے وفاقی وزیر کی عدم موجودگی اور بل کی وضاحت نہ ہونے پر شدید اعتراض کیا۔ جمعہ کو سینٹ اجلاس کے دوران وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی شزرہ منصب نے سول کورٹس ترمیمی بل 2025ء پیش کیا۔ اس موقع پر اپوزیشن لیڈر سینیٹر شبلی فراز نے ایوان کو بل کے حوالے سے اگاہ کرنے کا مطالبہ کیا جس پر وزیر مملکت شزرہ منصب نے کہا کہ یہ بل صوبوں میں منظور ہوچکا ہے۔ اب وفاق کی سطح پر پیش کیا گیا ہے اور یہ بل متعلقہ...
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحٰق ڈار کے سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلی فونک رابطے میں دونوں رہنماؤں کے درمیان علاقائی صورتحال کی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان برادرانہ تعلقات کا جائزہ لیا۔ مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ علاوہ ازیں اسحاق ڈار نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام 2025 اور 2026 کے بارے میں کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں منصوبہ بندی، اقتصادی امور اور فوڈ سکیورٹی کے وزراء، وزیراعظم کے مشیر ڈاکٹر توقیر شاہ، سیاسی امور سے متعلق وزیراعظم کے معاون...
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان نے بھارتی وزیراعظم کی جانب سے اشتعال انگیز بیان کے بعد دوبارہ دو ٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر نئی دہلی نے کوئی بھی اشتعال انگیزی کی تو اسلام آباد اس کا منہ توڑ جواب دے گا۔دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارتی قیادت کے حالیہ بیانات محض اشتعال انگیزی نہیں بلکہ علاقائی سلامتی کیلئے سنجیدہ خطرہ ہیں۔ انہوںنے کہاکہ بھارت کے الزامات محض پروپیگنڈے کا حصہ ہیں، جو خطے میں کشیدگی کو ہوا دینے کی کوشش ہے۔بیان میں کہا گیا کہ پاکستان امن کو ترجیح دیتا ہے، لیکن دفاع اس کا آئینی اور بین الاقوامی حق ہے۔ ترجمان نے واضح کیا کہ اگر سرحد پار...
روس اور یوکرین نے جمعہ کے روز قیدیوں کے تبادلے کا آغاز کیا جس میں دونوں فریقوں میں سے ہر ایک نے 390 قیدیوں کو رہا کیا۔ یہ اقدام تین سالہ جنگ کے دوران اب تک کا سب سے بڑا قیدیوں کا تبادلہ ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق یہ تبادلہ استنبول میں ہونے والے حالیہ مذاکرات کے بعد طے پایا جس میں دونوں ممالک نے ایک ہزار قیدیوں کے تبادلے پر اتفاق کیا تھا تاہم جنگ بندی پر کوئی معاہدہ نہیں ہو سکا تھا۔ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے اس تبادلے کو ایک اہم پیش رفت قرار دیا اور کہا کہ "ہمارے لوگ آزاد ہیں، ہمارے لوگ گھر واپس آ گئے ہیں"۔ انہوں نے متحدہ عرب امارات...
اسلام ٹائمز: امریکی ایک برے معاہدے کی تلاش میں ہیں، جسے وہ جب بھی ضرورت ہو، بغیر قیمت کے نظرانداز کرسکیں، لیکن ایک اچھا معاہدہ وہ ہوتا ہے، جو فریقین کیلئے قابل قبول ہو۔ ٹرمپ کے جے سی پی او اے کو پھاڑ دینے کے بعد، جس چیز نے ایران کے ہاتھ مضبوط رکھے، وہ تھا "پابندیوں کو ہٹانے اور ایرانی عوام کے حقوق کے تحفظ کیلئے اسٹریٹجک ایکشن" کا قانون تھا، جس نے ایران کے حق میں ایک توازن پیدا کیا۔ ایران نے افزودگی کی سطح کو بڑھا کر اور ایٹمی ایجنسی کیساتھ تعاون کی سطح کو منظم کرکے امریکیوں کو مجبور کیا ہے کہ وہ دوبارہ مذاکرات کی میز پر آئیں۔ تحریر: محمد جواد اخوان ایران اور...
مکہ مکرمہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 مئی 2025ء) سعودی عرب نے حج کے دوران غیر قانونی طور پر داخلے کی کوششوں کی روک تھام اور حج کے مجموعی انتظامی نظام کو بہتر بنانے کے لیے جدید ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال شروع کر دیا ہے۔ حج سیکیورٹی فورسز کی جانب سے جاری گرینڈ آپریشن میں یہ ڈرونز مکہ مکرمہ کی حدود اور اردگرد کے صحرائی علاقوں میں مسلسل نگرانی کر رہے ہیں تاکہ کسی بھی غیر قانونی نقل و حرکت کو بروقت روکا جا سکے۔ سعودی حکام کے مطابق یہ قدم حج کے دوران امن و امان کو یقینی بنانے، اجازت کے بغیر آنے والوں کی نشاندہی اور ان کے داخلے کو روکنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ ڈرونز جدید کیمروں...
غزہ: غزہ پر اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے جمعے کی صبح سے اب تک کم از کم 76 افراد شہید اور متعدد زخمی ہو چکے ہیں۔ انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق غزہ کے شمالی علاقے میں واقع جبالیہ پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی حملہ سب سے ہولناک ثابت ہوا جہاں ایک خاندان کے گھر کو نشانہ بنایا گیا۔ اس حملے میں تقریباً 50 افراد شہید یا لاپتہ ہو گئے۔ عینی شاہدین نے الجزیرہ کو بتایا کہ "اسرائیلی فوج شہریوں کو تفریحاً قتل کر رہی ہے۔" دوسری جانب اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے غزہ کی صورتحال کو "اس سفاک جنگ کا سب سے ظالمانہ مرحلہ" قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل غزہ کو معمولی مقدار میں...

ملتان، ایرانی صدر آیت اللہ رئیسی کی پہلی برسی کی مناسبت سے خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران میں تقریب کا اہتمام
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رہنمائوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان دوستی، بھائی چارے اور ہمسائے کا تعلق مثالی ہے، اس وقت عالم اسلام کو متحدہو کر عالم کفر کا مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے، آج عالم اسلام کو اتحاد و وحدت کی زیادہ ضرورت ہے، مسلم ممالک کے خلاف بڑھتی ہوئی صیہونی سازشیں مسلم حکمرانوں کی خاموشی اور بے توجہی کا نتیجہ ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ایرانی صدر شہید آیت اللہ ابراہیم رئیسی اور اُن کے رفقاء کی پہلی برسی کی مناسبت سے خانہ فرہنگ اسلامی جمہوری ایران کے زیراہتمام تقریب کا اہتمام کیا گیا، برسی کی تقریب میں علمائے کرام، اساتذہ، شعراء اور مختلف مسالک سے تعلق رکھنے والے اسکالرز نے شرکت کی۔ اس موقع پر...
شہدائے خدمت کی پہلی برسی سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ سید حسن ظفر نقوی نے کہا کہ شہید نے اپنے کردار اور ملک کے لیے کی جانے والی خدمات کے صلے میں ایک بلند مقام پایا ہے، انقلاب اسلامی کی تاریخ شہید ابراہیم رئیسی جیسے پاکباز، نڈر، جری اور شجاع مجاہدوں سے بھری پڑی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شہید خدمت آیت اللہ ابراہیم رئیسی اور ان کے رفقاء کی پہلی برسی کی مناسبت سے دفتر مجلس وحدت مسلمین مشہد مقدس میں مجلس عزا کا اہتمام کیا گیا، جس سے معروف خطیب اور ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ سید حسن ظفر نقوی نے خطاب کیا۔ مجلس عزا کا آغاز تلاوت کلام...
شہدائے خدمت کی پہلی برسی سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ سید حسن ظفر نقوی نے کہا کہ شہید نے اپنے کردار اور ملک کے لیے کی جانے والی خدمات کے صلے میں ایک بلند مقام پایا ہے، انقلاب اسلامی کی تاریخ شہید ابراہیم رئیسی جیسے پاکباز، نڈر، جری اور شجاع مجاہدوں سے بھری پڑی ہے۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو مشہد مقدس، ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام شہید آیت اللہ رئیسی اور ان کی رفقا کی پہلی برسی کا انعقاد ، علامہ حسن ظفر نقوی کا خطاب مشہد مقدس، ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام شہید آیت اللہ رئیسی اور ان کی رفقا کی پہلی برسی کا انعقاد ، علامہ...
اسلام ٹائمز: ایران کے وزیر خارجہ نے نئے علاقائی نظام یا new regional order کا نظریہ پیش کرکے حقیقت میں اس نظام کا متبادل پیش کیا ہے، جسکا تذکرہ ڈونالڈ ٹرمپ نے خلیج فارس کے چند ممالک کے حالیہ دورے کے دوران کیا ہے۔ امریکہ سکیورٹی کی فراہمی کے نام پر خطے میں اپنا تسلط پیدا کرکے دیگر اہداف کے ساتھ اسرائیل کے تحفظ کو یقینی بنانا چاہتا ہے۔ اسی تناظر میں رہبر انقلاب آيت اللہ سید علی خامنہ ای نے بھی خبردار کیا ہے کہ امریکہ کا یہ انتظام خطے کے لئے قابل قبول نہیں ہے۔ تحریر: ڈاکٹر راشد عباس نقوی ایرانی وزیر خارجہ سید محمد عباس عراقچی نے اپنے ایک مضمون میں تہران کے مجوزہ "نئے علاقائی...
رحیم یار خان: تھانہ صدر پولیس اور مسلح ملزمان کے درمیان ہونے والے فائرنگ کے تبادلے میں ایک بین الاضلاعی خطرناک ڈاکو عبدالغفور عرف غفوری کلہ مارا گیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکو متعدد سنگین جرائم میں ملوث تھا جن میں پولیس پر حملے، لوٹ مار کے دوران شہریوں کا قتل، ڈکیتی اور راہزنی شامل ہیں۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب تھانہ صدر پولیس نے مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو ناکہ بندی کے دوران روکنے کی کوشش کی۔ اس پر موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکوؤں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی جس کے جواب میں پولیس نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے ایک ڈاکو کو ہلاک کر دیا۔ پولیس نے ہلاک ڈاکو کے قبضے سے...
شہدائے خدمت کی پہلی برسی سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ سید حسن ظفر نقوی نے کہا کہ شہید نے اپنے کردار اور ملک کے لیے کی جانے والی خدمات کے صلے میں ایک بلند مقام پایا ہے، انقلاب اسلامی کی تاریخ شہید ابراہیم رئیسی جیسے پاکباز، نڈر، جری اور شجاع مجاہدوں سے بھری پڑی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شہید خدمت آیت اللہ ابراہیم رئیسی اور ان کے رفقا کی پہلی برسی کی مناسبت سے دفتر مجلس وحدت مسلمین مشہد مقدس میں مجلس عزا کا اہتمام کیا گیا ۔جس سے معروف خطیب اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ سید حسن ظفر نقوی نے خطاب کیا۔ مجلس عزا کا آغاز تلاوت کلام...
فلسطینی اداروں کی رپورٹ کے مطابق، غزہ کی جنگ کے آغاز سے اب تک کرانہ باختری میں کم از کم 967 فلسطینی شہید، تقریباً 7000 زخمی اور 17000 سے زیادہ گرفتار ہو چکے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی آبادکاروں کے غربی سلفیت کے قصبے بروقین پر حملے کے نتیجے میں آٹھ فلسطینی جل گئے اور کئی گھروں اور گاڑیوں کو آگ لگا دی گئی۔ فارس نیوز کے مطابق، جمعرات کی شام دیر گئے، اسرائیلی آبادکاروں کے ایک گروہ نے شمالی کرانہ باختری کے قصبے بروقین پر دھاوا بولا اور کئی گھروں اور گاڑیوں کو آگ لگا دی۔ فلسطینی ریڈ کراس نے اعلان کیا کہ اس حملے میں آٹھ افراد جل گئے جن کا طبی امدادی عملے نے علاج کیا۔ سوشل میڈیا...
نصرالدین عامر، جو کہ تحریک انصاراللہ کے میڈیا عہدیدار ہیں، نے ایک بار پھر فضائی اور بحری کمپنیوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ بن گوریون ایئرپورٹ اور حیفا بندرگاہ میں آمد و رفت اور موجودگی سے بچیں۔ اسلام ٹائمز۔ نصرالدین عامر، جو کہ تحریک انصاراللہ کے میڈیا عہدیدار ہیں، نے ایک بار پھر فضائی اور بحری کمپنیوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ بن گوریون ایئرپورٹ اور حیفا بندرگاہ میں آمد و رفت اور موجودگی سے بچیں۔ فارس نیوز کے مطابق، انصار اللہ تحریک کے میڈیا امور کے نائب سربراہ نصرالدین عامر نے ایک بار پھر فضائی اور بحری کمپنیوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ بن گوریون ایئرپورٹ اور حیفا بندرگاہ میں آمد و رفت سے گریز کریں۔...
چند گھنٹے قبل انصاراللہ تحریک کے میڈیا کے ایک اعلیٰ عہدیدار نصرالدین العامر نے ایک بار پھر ایئر لائنز اور شپنگ کمپنیوں کو بن گوریون ایئرپورٹ اور حیفا بندرگاہ میں نقل و حرکت سے باز رہنے کا انتباہ دیا۔ اسلام ٹائمز۔ یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے غزہ کے عوام کی حمایت میں تل ابیب کے بین الاقوامی بن گوریون ایئرپورٹ پر میزائل حملے کی خبر دی ہے۔ فارس نیوز کے مطابق، یمنی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحیی سریع نے اعلان کیا ہے کہ فلسطینی عوام اور ان کے مجاہدین کی حمایت اور غزہ میں صہیونی حکومت کی اجتماعی نسل کشی کے ردعمل کے طور پر تل ابیب میں ایک ہدف پر میزائل حملہ کیا گیا ہے۔ اپنے...
امریکہ کی اسٹنفورڈ یونیورسٹی کے متعدد طلبہ نے فلسطینی عوام کی حمایت میں آواز بلند کی ہے اور اس علاقے میں جاری انسانی بحران کی طرف توجہ دلانے کا مطالبہ کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکہ کی اسٹنفورڈ یونیورسٹی کے متعدد طلبہ نے فلسطینی عوام کی حمایت میں آواز بلند کی ہے اور اس علاقے میں جاری انسانی بحران کی طرف توجہ دلانے کا مطالبہ کیا ہے۔ فارس نیوز کے مطابق، کیلیفورنیا کی اسٹنفورڈ یونیورسٹی میں 20 سے زائد طلبہ گزشتہ گیارہ دنوں سے بھوک ہڑتال پر ہیں اور وہ یونیورسٹی انتظامیہ سے اپنے مطالبات پورے کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ یہ طلبہ جو نوارِ غزہ میں جاری انسانی بحران پر احتجاج کر رہے ہیں، چاہتے ہیں کہ یونیورسٹی ان...
اسرائیلی فوج کی جانب سے تربیت یافتہ نہ ہونے والے فوجیوں کو غزہ پٹی میں بھیجنے کے اقدام پر ان فوجیوں کے اہل خانہ نے شدید احتجاج کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی فوج کی جانب سے تربیت یافتہ نہ ہونے والے فوجیوں کو غزہ پٹی میں بھیجنے کے اقدام پر ان فوجیوں کے اہل خانہ نے شدید احتجاج کیا ہے۔ فارس نیوز کے مطابق، اسرائیلی فوج نے آج (جمعہ) اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے اس فیصلے سے پیچھے ہٹ رہی ہے جس کے تحت ایک نئی کھیپ کو غزہ پٹی میں بھیجا جانا تھا، اور یہ بھی کہا ہے کہ وہ فوجی جنہوں نے اپنی تربیت مکمل نہیں کی، اب غزہ نہیں بھیجے جائیں گے۔ یہ فیصلہ فوجیوں کے...
کراچی: ٹرینٹ برج ٹیسٹ میں زمبابوین ٹیم فالوآن کا شکار ہو گئی، انگلینڈ کیخلاف پہلی اننگز کا 63.2 اوورز میں265 رنز پر اختتام ہوا، یوں اسے 300 رنز کے خسارے کا سامنا کرنا پڑا۔ اوپنر برائن بینیٹ نے زمبابوے کی جانب سے 97 بالز پر تیز ترین سنچری کا اعزاز حاصل کیا، وہ139 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، اسپنر شعیب بشیر نے3 وکٹوں کے لیے 62 رنز دیے۔ قبل ازیں انگلینڈ نے دوسرے دن 3 وکٹ پر 498 رنز سے نامکمل پہلی اننگز شروع کی اور 96.3 اوورز میں6 وکٹ پر565 رنز بنا کر ڈیکلیئرڈ کر دی، ہیری بروک نے 58 رنز بنائے، پہلے دن زیک کرولی، بین ڈکٹ اور اولی پوپ نے سنچریاں بنائی تھیں۔ بلیسنگ موزاربانی...
کراچی: ڈسٹرکٹ ایسٹ کے علاقے محمود آباد اعظم بستی میں میڈیکل اسٹور پر ڈاکوؤں کے 4 رکنی گروہ کی لوٹ مار ، مزاحمت پر دکاندار کو تشدد کا نشانہ بنانے اور اس پر گولیاں چلانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا کہ 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4 ڈاکو جو کہ چہرے پر ماسک لگائے اور پی کیپ پہنے ہوئے تھے اعظم بستی ڈبل روڈ پر قائم میڈیکل اسٹور پر آتے ہیں اور اسلحے کے زور پر دکانداروں کو یرغمال بنا کر دکان پر موجود گاہک سے پرس چھین لیتے ہیں۔ اس دوران ایک ڈاکو نقدی نکالنے کے لیے کاؤنٹر سے دکان کے اندر کود گیا اور کیش کاؤنٹر سے نقدی جمع...
لاہور: مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی امجد علی جاوید نے صوبے میں دوبارہ پنچایت نظام لانے کی تجویز کر دی۔ پنچایت 2025 کے نام سے بل پنجاب اسمبلی میں پیش کر دیا گیا، جس میں ہر ضلع اور یونین کونسل میں ایک کمیٹی بنانے کی تجویز دی گئی۔ اسمبلی ذرائع کے مطابق چھوٹے چھوٹے معاملات تھانوں و کچہریوں میں لٹک جانا بل کا باعث بنا۔ بل میں تجویز دی گئی کہ کمیٹی گھریلو جھگڑوں، چھوٹے مالی تنازعات اور معمولی جرائم کا فیصلہ صرف 30 دنوں میں کرے گی۔ کمیٹی گھریلو تشدد، جہیز کے جھگڑے، پانی کے تنازعات، چوری، مارپیٹ اور 3 سال تک کی سزا والے جرائم سمیت 28 قسم کے معاملات سنے گی۔...
پشاور: خیبر پختونخوا کے شہر پشاور میں جہازوں کی اڑان کے تحفظ کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق دفعہ 144 کے تحت ہوائی فائرنگ، ڈرون کے استعمال، کبوتر اور پتنگ اُڑانے پر پابندی ہوگی۔ دفعہ 144 کا اطلاق 60 یوم کے لیے ہوگا جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ 188 پی پی سی کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ Tagsپاکستان
ضلع کرم پاراچنار کے زیر اہتمام آئی ایس او پاکستان کا 53واں یوم تاسیس نہایت جوش و جذبے اور عقیدت واحترام کے ساتھ منایا گیا، جس میں علماء سینیئر احباب اور ضلعی کابینہ، یونٹس برادران نے شرکت کی۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو آئی ایس او خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام 53واں یوم تاسیس آئی ایس او خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام 53واں یوم تاسیس آئی ایس او خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام 53واں یوم تاسیس آئی ایس او خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام 53واں یوم تاسیس آئی ایس او خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام 53واں یوم تاسیس آئی ایس او خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام 53واں یوم تاسیس آئی ایس...
ہر سوچنے والے انسان کے ذہن میں یہ سوال ضرورت اٹھتا ہے کہ بانی پاکستان ‘ اپنے تراشے ہوئے ملک کو کیسا بنانا چاہتے تھے؟ کیسا دیکھنا چاہتے تھے؟ یہ سوال حد درجہ سنجیدہ ہے۔ ‘تسلیم کیجیے یا نہ کیجیے۔ نئی نسل اور پرانی نسل کے ان گنت افراد‘ اپنے ملک کی تشکیل کے متعلق ابہام کا شکار ہیں۔ یہ ان کا قصور نہیں۔ سرکاری اور غیر سرکاری سرپرستی میں‘ جناح صاحب پر ہم نے عقیدت کا ایسا غلاف چڑھا دیا ہے ‘ جسے چاک کر کے دلیل پر‘ بنیادی سوالات پوچھنے کی ممانعت سی ہے۔ زمینی حقائق کے مطابق عرض کر رہا ہوں۔ جسے بڑے جہاندیدہ لوگ بھی دبے لفظوں میں بیان کرتے نظر آتے ہیں کہ پاکستان بنا...
کبھی سنا کرتے تھے کہ شاہراہ ریشم پر تجارتی قافلے چلا کرتے تھے۔ ان راہوں پر مال تجارت سے لدے ہوئے خچروں کی گھنٹیاں سنا کرتے تھے۔ تھوڑے فاصلوں پر ان کاررواں کے لیے سرائے، قدیم ہوٹل اور کہیں ایک تندور والی روٹیاں تازہ تازہ مسحور کن خوشبو سے رچی بسی جو بھوک کو بھی دور سے آواز دے کر قریب بلا لیتی تھی اور اپنی مٹی کی ہانڈی سے سالن نکال کر تاجر کو پیش کر دیتی اور پھر قریبی کنوئیں کا ٹھنڈا پانی پی کر تاجر سیر ہو کر اٹھتا اور یوں تجارتی قافلے ہزاروں میل کا سفر طے کرکے یورپ کے ملک ملک، نگر نگر بھی مال تجارت فروخت کرتے تھے۔ یہ شاہراہ ریشم جو قدیم زمانے...
غزہ میں جاری نسل کشی کے دو سال سات مہینے بعد کم ازکم اتنا ضرور ہوا ہے کہ امریکا کو چھوڑ کے برطانیہ ، فرانس اور کینیڈا جیسے سرکردہ مغربی ممالک ’’ افسوس ناک صورتِ حال‘‘ اور ’’تشویش‘‘ جیسے الفاظ سے آگے بڑھ کے یہ کہہ رہے ہیں کہ اگر اسرائیل نے غزہ کی غذائی ناکہ بندی ختم نہ کی تو ہم پابندیاں لگانے پر ’’ غور‘‘ کریں گے۔ اسپین نے کئی مہینے پہلے اسلحے اور اشیا کی تجارت معطل کر دی تھی مگر یہ معطلی عملاً علامتی ہے کیونکہ اسرائیل اسپین سے بہت زیادہ تجارت پہلے بھی نہیں کرتا تھا۔ناروے کئی برس سے فلسطینی ریاست کے قیام کا پرزور حامی ہے۔آئرلینڈ غزہ اور مقبوضہ مغربی کنارے پر اسرائیلی اقدامات...
پاکستان High level of food insecurity خوراک کی کمی کی بدترین صورتحال کا شکار ہے۔ اقوام متحدہ کی خوراک اور زراعت کی تنظیم Food and Agriculture Organization کی Global Report 2025 میں تحریر کیا گیا ہے کہ ایک کروڑ 10 لاکھ افراد خوراک کی بدترین عدم دستیابی کا شکار ہوئے۔ اس رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ بلوچستان، سندھ اور خیبر پختون خوا صوبوں کے سیلاب سے متاثر ہونے والے علاقوں کی 22 فیصد آبادی کے لیے تین وقت کا کھانا ملنا بہت مشکل رہا۔ اس رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ان اعداد و شمار میں وہ 1.7 ملین افراد بھی شامل ہیں جو شدید ایمرجنسی کی صورتحال میں خوراک سے محروم رہے۔ اس رپورٹ میں یہ...
وزیراعظم شہباز شریف نے دنیا کو پاکستانی موقف اور بھارت سے جنگ کے دوران ملکی تحفظات سے آگاہی کے لیے پی پی چیئرمین کی سربراہی میں جو پیس ڈیلی گیشن بنایا ہے، اس میں شامل نہ کرنے پر پی ٹی آئی نے اعتراض کیا ہے اور بھارت کی مثال دی ہے کہ وہاں مودی حکومت نے اپوزیشن کو اہمیت دی اور وہاں بھارتی حکومت نے جو سات کمیٹیاں بنائی ہیں۔ ان میں حکومتی پارٹی بی جے پی نے صرف دو کمیٹیوں کی سربراہی اپنے پاس رکھی ہے اور بھارتی اپوزیشن کو پانچ کمیٹیوں کی سربراہی دی گئی ہے۔ اس لیے حکومت پاکستان کو پی ٹی آئی کو نظرانداز نہیں کرنا چاہیے تھا کیونکہ یہ قومی مسئلہ ہے۔ پی ٹی آئی...
کافی عرصہ پہلے کی بات ہے جب بیماریاں ڈاکٹروں، کلینکوں،اسپتالوں اور دواسازوں کی جاگیر اور ملکیت نہیں ہوتی تھیں۔ہمارے رشتہ داروں میں ایک بچے کو سر کا ایگزیما ہوگیا، سر میں دانے نکلتے پھوٹتے،بہتے اور سرپر کھرنڈ بن کر جمتے۔پورے سر پر گویا ایک ٹوپی سی جم گئی تھی جس میں خارش ہو تو بچہ رونے چیخنے لگتا اور سر کو کرید کرید کر اور نوچ نوچ کر اور زیادہ زخمی کرتا۔بہت سارے ٹوٹکے آزمائے۔ پہلے کہہ چکا ہوں کہ ابھی بیماریاں امراض اور عارضے ’’مسیحاؤں‘‘ کی دودھیل گائیں نہیں بنی تھیں۔پھر کسی نے ایک ٹوٹکا بتایا کہ بچے کے سر پر’’دہی‘‘ لگاؤ اور کتے کے پلے کو اس پر چھوڑدو،بڑا مشکل کام تھا۔بچے کو پکڑنا پلے کو کام پر...
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نشان امتیاز (ملٹری) کی زیر صدارت منعقد ہونے والی کور کمانڈرز کانفرنس نے بلوچستان اور خیبر پختون خوا میں متحرک ہندوستانی حمایت یافتہ دہشت گرد پراکسیوں کی سرکوبی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے کا اعادہ کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ مسلح افواج، انٹیلی جنس ایجنسیوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان ہم آہنگی کے ساتھ دہشت گرد پراکسیوں اور ان کے سہولت کاروں کا مقابلہ کریں گی، انتشار اور خوف کی فضا پیدا کرنے کے لیے بیرونی سرپرستی میں کام کرنے والے ملک دشمن عناصرکو قومی عزم اور مکمل استعداد کے ساتھ نیست و نابود کردیا جائے گا۔ پاک افواج بلاشبہ پوری دنیا میں اپنی پیشہ ورانہ...
لاہور: رائیونڈ روڈ پرڈمپر نے ٹریکٹر سے تصادم کے بعد موٹرسائیکل اور رکشے کو کچل دیا، جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہو گئے۔ لاہور پولیس نے بتایا کہ رائیونڈ روڈ پر ٹریفک حادثہ ٹریکٹر ٹرالی اور ڈمپر کے تصادم کے باعث پیش آیا اور تصادم کے دوران موٹرسائیکل اور رکشہ بھی ڈمپر تلے دب گئے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت تاحال نہ ہو سکی تاہم پولیس، ریسکیو اور دیگر امدادی ادارے کاروائی کے لیے موقع پر موجود ہیں۔ لاہور پولیس نے مزید بتایا کہ جائے وقوع پر امدادی کاروائیاں کی جا رہی ہیں۔ پولیس
بھارتی فلم 'رئیس' میں شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے والی ماہرہ خان نے فلم پوسٹرز سے اپنی تصویر ہٹائے جانے پر پہلی بار ردعمل دیا ہے۔ ماہرہ خان ان دنوں اداکار ہمایوں سعید کے ہمراہ عید الاضحیٰ پر ریلیز ہونے والی اپنی فلم ’’لوو گرو‘‘ کی پروموشن میں مصروف ہیں۔ ماہرہ خان نے بھارتی فلموں میں bhi کام کیا ہے۔ جن میں سے ایک شاہ رخ کی بلاک بسٹر فلم رئیس بھی ہے۔ لوو گرو کی پروموشن کے دوران ماہرہ خان سے جب یہ پوچھا گیا کہ وہ بھارت میں فلم رئیس کے پوسٹرز سے اپنی تصویر ہٹانے پر کیسا محسوس کر رہی ہیں۔ جس پر اداکارہ نے نہایت پُراعتماد انداز میں کہا کہ مجھے ذرا بھی برا نہیں لگا بلکہ میں تو ہنس دی تھی۔ یہ...
معروف میزبان اور اداکارہ نِدا یاسر سوشل میڈیا پر کسی نہ کسی موضوع پر زیر بحث رہتی ہیں۔ جہاں ان پر تنقید کرنے والوں کی کمی نہیں وہیں ان کو پسند کرنے والوں کی تعداد بھی بہت زیادہ ہے۔ گزشتہ 15 برسوں سے مارننگ شو کی سب سے کامیاب میزبان ندا یاسر پر اس بار تنقید مارننگ شو میں نقل پر کی گئی گفتگو پر ہو رہی ہے۔ اس پروگرام میں ندا یاسر نے اپنی زندگی کے ایک مزاحیہ مگر سبق آموز واقعے کا انکشاف کیا۔ انھوں نے بتایا کہ میں نے بہت بےوقوفی کا کام کیا تھا۔ ندا یاسر نے مزید بتایا کہ میں نے پاکستان اسٹڈیز کے ٹیسٹ میں نقل کے لیے ایک لمبا پرچہ بنایا لیکن اسے استعمال نہ کر سکی کیونکہ...
AL AIN: متحدہ عرب امارات میں ایک شہری کو سوشل میڈیا میں ہتک آمیز کمنٹس کرنے کی بھاری قیمت چکانا پڑی۔ گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی سول، کمرشل اور انتظامی امور کی عدالت العین نے ایک نوجوان کو کاروباری شخص کے خلاف سوشل میڈیا پلیٹ فارم میں ہتک آمیز کمنٹس کے ذریعے ان کے دکان کی شہرت خراب کرنے اور اس کے نتیجے میں مالی نقصانات پر انہیں 70 ہزار درہم ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق کاروباری شخص عدالت میں مذکورہ نوجوان کے خلاف درخواست دائر کی تھی اور مالی اور اخلاقی نقصان سمیت کورٹ فیس اور قانونی اخراجات کی مد میں دو لاکھ درہم ادا کرنے کا مطالبہ...
NEWYORK: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کی مندوب صائمہ سلیم نے بھارت کے جارحانہ بیان کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت صرف پاکستان نہیں بلکہ دنیا بھر میں دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کی سرپرستی کررہا ہے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے کھلے مباحثے کے دوران ہندوستان کے بیان پر پاکستانی مندوب صائمہ سلیم نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میرا وفد ہندوستانی وفد کے ریمارکس کے جواب میں بات کرنے پر مجبور ہوا ہے، ہندوستان نے ایک بار پھر گمراہ کن معلومات، انحراف اور انکار کا سہارا لیا ہے۔ صائمہ سلیم نے کہا کہ میں ہندوستانی نمائندے کو یاد دلانا چاہتی ہوں کہ یہ کھلا مباحثہ مسلح تنازعات میں شہریوں کے تحفظ...
کچھ لوگ فنکار ہوتے ہیں اورکچھ مکمل فن، فلم اسٹار رنگیلا صرف فنکار نہ تھے وہ قہقہوں کا استعارہ تھے۔ اپنے طویل کیریئر کے دوران لاکھوں دلوں پر راج کرنے والے فلم سٹار رنگیلا کو مداحوں سے بچھڑے 20 سال گزر گئے۔ یکم جنوری 1937 میں کرم ایجنسی کے ایک غریب گھرانے میں پیدا ہونے والے محمد سعید خان عرف رنگیلا نے فن مزاح کو فلموں کا لازمی جز بنادیا۔ یہ وہ دور تھا جب اسکرین پر سنجیدگی کے سائے گہرے تھے لیکن رنگیلا نے اس سائے کو روشنی میں بدلا، رنگوں سے اجالا کیا اور مزاح کی روح کو زندگی بخشی۔ ایک معمولی پینٹر کی حیثیت سے فلموں کے پوسٹر بناتے بناتے، قسمت کا ہاتھ انھیں پوسٹر سے اٹھا کر پردہ سکرین پر...
—فائل فوٹوز پاکستان نیوی آرڈیننس میں ترمیم کا بل سینیٹ میں پیش کر دیا گیا، یہ بل قومی اسمبلی سے منظور ہو چکا ہے۔ترمیمی بل کے مطابق صدرِ مملکت پاکستان نیوی اور اس کے ریزرو کو بڑھا سکیں گے، نیوی کا کنٹرول اور کمانڈ وفاقی حکومت کے پاس ہو گی، نیوی کا انتظام چیف آف نیول اسٹاف کو تفویض ہو گا۔پاکستان نیوی آرڈیننس کے ترمیمی بل میں کہا گیا ہے کہ طیاروں کی تعریف میں ہوائی جہاز، ایئر شپ، گلائیڈرز اور دیگر اڑنے والی مشینیں شامل ہیں، قافلے میں شامل کسی بحری جہاز کا انچارج قافلے کے کمانڈ افسر کی ہدایت پر عمل کرے گا۔بل میں کہا گیا ہے کہ جہاز کا انچارج دشمن سے بچنے کی احتیاطی تدابیر اختیار...
ایس ایس پی جامشورو ظفر صدیق کا کہنا ہے کہ مشتعل مظاہرین نے قافلے میں شامل گاڑیوں پر ہاتھ اور ڈنڈے بھی مارے تھے۔ مظاہرین کینال منصوبے اور کارپوریٹ فارمنگ کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ اندرون سندھ جامشورو ٹول پلازہ کے قریب خاتونِ اوّل و رکنِ قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری کے قافلے کو روکنے پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ ایس ایس پی جامشورو ظفر صدیق کے مطابق نقصِ امن کا باعث بننے والے کچھ ملزمان کو گرفتار بھی کر لیا گیا ہے۔ آصفہ بھٹو زرداری کا قافلہ کراچی سے نواب شاہ جاتے ہوئے گزشتہ روز جمعرات کو روکا گیا تھا۔ قافلے میں شامل پولیس نفری نے ایک منٹ میں ہی آصفہ بھٹو کی گاڑی کو بحفاظت نکال لیا...
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 23 مئی 2025ء ) سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ بلوچستان جیسے سانحات ہوتے رہے تو پاک فوج کو کہیں گے کہ مودی کا ’’ سر ‘‘ لا کر دیں، جب آپ ہمارے بچوں تک آجائیں گے، تو پھر ہم سود سمیت حساب لیں گے۔ انہوں نے اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے سپہ سالار اور پوری قوم نے کہا کہ سویلین کو اٹیک نہیں کرنا،ہم چاہتے ہیں دونوں ممالک کے بچوں کو پڑھنے دو، لیکن جب آپ ہمارے بچوں تک آجائیں گے، تو پھر ہم سود سمیت حساب لیں گے،پھر ہم اپنی پاک فوج سے کہیں گے کہ جیسے آپ 200...
ملزمان نان پی ٹی اے موبائل فون بیرون ملک سے اسمگلنگ کے ذریعے کراچی منگواتے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں کارروائی کرتے ہوئے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے حوالہ ہنڈی اور موبائل اسمگلنگ میں ملوث دو دکانداروں کو گرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل نے صدر میں واقع موبائل مال میں کارروائی کے دوران حوالہ ہنڈی اور موبائل اسمگلنگ میں ملوث دو دکانداروں کو گرفتار کرلیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان حوالہ ہنڈی کے غیر قانونی کاروبار کرتے تھے، ملزمان نان پی ٹی اے موبائل فون بیرون ملک سے اسمگلنگ کے ذریعے کراچی منگواتے تھے۔ ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان سے 192 موبائل فون اور 5 لاکھ روپے سے زائد رقم برآمد کی گئی،...
ڈراما انڈسٹری کی ساتھی اداکارائیں اور بہترین سہیلیاں ہانیہ عامر اور یشما گل ایک بار پھر سوشل میڈیا بحث کا محور بنی ہوئی ہیں اور اس بار معاملہ کافی سنجیدہ ہوگیا ہے۔ ہانیہ عامر اور یشما گل کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں دونوں ایک دوسرے کو انگوٹھی پہنا رہی ہیں۔ یشما گل کو انگوٹھی پہناتے یہ کہتے بھی سنا جاسکتا ہے کہ ہانیہ کی میرے ساتھ شادی ہوئی۔ یہ میری ہے۔ جس پر دونوں اداکارائیں خوب ہنستی ہیں۔ یہ ویڈیو ایک جیولری شاپ کی ہے جہاں دونوں شاپنگ کے لیے آئی تھی۔ ہانیہ عامر اور یشما گل نے اس ویڈیو سے متعلق تاحال چپ سادھی ہوئی ہے لیکن سوشل میڈیا پر ایک ہنگامہ کھڑا ہوگیا...
افتتاحی نشست میں جامعۃ المصطفی العالمیہ پاکستان کے شعبہ ثقافت و تربیت کے مسئول حجۃ الاسلام سید خاور عباس تقوی نے اس مقابلے کی غرض و غایت اور قرآنی تعلیمات کی اہمیت و ضرورت پر روشنی ڈالی۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو جامعہ نجف سکردو میں سترہویں قرآنی مقابلہ جامعہ نجف سکردو میں سترہویں قرآنی مقابلہ جامعہ نجف سکردو میں سترہویں قرآنی مقابلہ جامعہ نجف سکردو میں سترہویں قرآنی مقابلہ جامعہ نجف سکردو میں سترہویں قرآنی مقابلہ جامعہ نجف سکردو میں سترہویں قرآنی مقابلہ جامعہ نجف سکردو میں سترہویں قرآنی مقابلہ جامعہ نجف سکردو میں سترہویں قرآنی مقابلہ جامعہ نجف سکردو میں سترہویں قرآنی مقابلہ جامعہ نجف سکردو...
لاہور میں منعقد ہونیوالی نصاب تعلیم کانفرنس کے سلسلے میں مختلف شخصیات کو دعوت دیتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ ایک ایسا متفقہ، غیر جانبدار اور حب الوطنی پر مبنی نصاب تعلیم ترتیب دیا جائے جو حب الوطنی قومی یکجہتی اور اتحاد بین المسلمین کا علمبردار ہو۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے شعبہ نصاب تعلیم کونسل کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایم ڈبلیو ایم پاکستان نصاب تعلیم کونسل کے زیر اہتمام 18 جون 2025 کو لاہور میں پنجاب سطح کی "قومی نصاب تعلیم کانفرنس" کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ جس کا مقصد ایک متوازن، غیر متنازعہ اور قومی وحدت و اتحاد بین المسلمین پر مبنی نصاب تعلیم...
فوٹو: پی آئی ڈی وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بھارت 10 مئی کی شکست فاش کو قیامت تک یاد رکھے گا۔وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ 10 مئی کو افواج پاکستان نے قوم کے اتحاد اور اتفاق سے بھارت کو جو شکست فاش دی دشمن اسے قیامت تک یاد رکھے گا۔ مری روڈ انٹر چینج جناح اسکوائر کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ وہ ایک بار پھر قوم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتے ہیں، 10 مئی کو افواج پاکستان نے اپنی بہترین حکمت عملی اور بہادری سے بھارت کو جو شکست فاش دی یہ اللّٰہ تعالیٰ کا خاص انعام اور...
بلال ثاقب : فائل فوٹو پاکستان کرپٹو کونسل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) بلال ثاقب نے کہا ہے کہ ٹیکنالوجی کے عالمی لیڈرز پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہيں، بڑی کمپنیز پاکستان آنا چاہتی ہیں۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بلال ثاقب نے کہا کہ ہم اپنے لوگوں کا مستقبل بنا رہے ہيں، ڈیجیٹل کی دنیا میں خاص طور پر کرپٹو کو لے کر ہم اپنے ہمسائے ملک کی نسبت زيادہ تیزی سے ترقی کر رہے ہيں۔ اس سے قبل آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر سے پاکستان کرپٹو کونسل کے سی ای او بلال بن ثاقب نے ملاقات کی تھی، جس میں ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کو معاشی استحکام اور عالمی اہمیت حاصل کرنے کے ایک...
مکہ مکرمہ: سعودی عرب میں حج سیزن کے دوران کراچی پولیس کے سابق انٹیلیجنس انچارج جمشید ڈویژن ریٹائرڈ انسپکٹر عطا اللہ قریشی نے ایمان داری کی مثال قائم کردی۔ کراچی پولیس کے سابق انسپکٹر عطا اللہ قریشی ان دنوں حج کے فریضہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب میں موجود ہیں اور مکہ سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز خانہ کعبہ میں دوران طواف ایک بیگ ملا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ بیگ میں موجود رقم لاکھوں روپے مالیت کے ڈالر، سعودی ریال اور افغان کرنسی اور ہوٹل کا کارڈ موجود تھا۔ عطا اللہ قریشی نے ہوٹل کارڈ میں دیے گئے ایڈریس پر رابطہ کیا اور ہوٹل جا کر رقم...
چنچل اور خوبرو اداکارہ اُشنا شاہ نے اپنی نیچرل اداکاری سے شوبز کی دنیا میں جلد ہی ایک منفرد اور شاندار مقام بنالیا ہے۔ اُشنا شاہ سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے مداحوں کے ساتھ رابطے میں رہتی ہیں اور اپنی کامیابی کے لمحات سمیت نجی تقریبات کو شیئر کرتی رہتی ہیں۔ حال ہی میں اشنا شاہ نے انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ اپنی دوست، گلوکارہ اور کوریوگرافر کے ساتھ ڈانس کے کچھ اسٹیپس کرتی نظر آرہی ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ باصلاحیت اداکارہ اشنا شاہ اپنے کوریو گرافر کے ساتھ رقص کے تمام اسٹیپس کو بخوبی انجام دے رہی ہیں۔ اشنا شاہ نے نہ صرف رقص کو اچھی طرح ادا کیا بلکہ ان کے چہرے کے تاثرات...
خط میں غزہ میں برطانوی اجزاء سے تیار کردہ 2 ہزار پاؤنڈ بم گرانے کا بھی ذکر کرتے ہوئے کہا گیا کہ آپ جانتے ہیں کیا ہو رہا ہے، آپ کی حکومت غزہ میں جاری نسل کشی رکوانے میں ناکام رہی ہے، برطانیہ عالمی فوجداری عدالت کی تحقیقات میں تعاون کرے۔ خصوصی رپورٹ: برطانیہ اور آئرلینڈ کی فلم، ٹی وی اور کریٹیو انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی 116 شخصیات نے برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر سے غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف کھڑے ہونے کا مطالبہ کردیا۔ تخلیق کاروں نے غزہ میں اسرائیلی مظالم پر برطانوی وزیراعظم کی جانب سے کوئی اقدامات نہ کرنے پر شدید مذمت کی ہے۔ تخلیق کاروں کا کہنا ہے کہ برطانوی وزیراعظم غزہ میں جاری مظالم...
وفود سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین نظام مصطفی پارٹی نے کہا کہ 11 ہفتوں کی ناکہ بندی کے بعد 90 سے زائد امدادی ٹرک داخل ہونے کے باجود اسرائیل کا سامان کی تقسیم میں رکاوٹیں ڈالنا ظلم کی انتہا ہے، غزہ کی عوام کو بنیادی حقوق سے محروم کرنا انسانی اُصولوں کی سنگین خلاف وزری ہے اسلام ٹائمز۔ نظام مصطفیٰ پارٹی کے چیئرمین سابق وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر حاجی محمد حنیف طیب نے اپنی عیادت کیلئے آنے والے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں ہونے والی نسل کشی اورظلم اب بند ہوجانا چاہیئے، ہر دن، ہر رات، ہر لمحہ فلسطینی عوام کیلئے موت کا پیغام لاتا ہے، خوراک، پانی اور دوا کی شدید قلت، لاکھوں افراد قحط...

بھارت 10 مئی کی شکست فاش کو قیامت تک یاد رکھے گا: وزیر اعظم کا مری روڈ انٹر چینج جناح سکوائر کے افتتاح پر خطاب
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ 10 مئی کو افواج پاکستان نے قوم کے اتحاد اور اتفاق سے بھارت کو جو شکست فاش دی دشمن اسے قیامت تک یاد رکھے گا۔ مری روڈ انٹر چینج جناح سکوائر کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ وہ ایک بار پھر قوم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتے ہیں، 10 مئی کو افواج پاکستان نے اپنی بہترین حکمت عملی اور بہادری سے بھارت کو جو شکست فاش دی یہ اللّٰہ تعالیٰ کا خاص انعام اور مہربانی ہے۔قوم کے اتحاد و اتفاق کی شاندار تاریخ دشمن قیامت تک یاد رکھے گا۔ بیرسٹر...
کنونشن میں شریک طلبہ نے کمانڈر ایف سی این اے سے مختلف اہم مسائل پر سوالات کیے اور تجاویز پیش کیں جنہیں انہوں نے نہایت سنجیدگی سے سنا اور ان کے حل کے لیے فوری اقدامات کی یقین دہانی کرائی۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو کمانڈر ایف سی این اے کا دیامر میں یوتھ کنوشن سے خطاب کمانڈر ایف سی این اے کا دیامر میں یوتھ کنوشن سے خطاب کمانڈر ایف سی این اے کا دیامر میں یوتھ کنوشن سے خطاب کمانڈر ایف سی این اے کا دیامر میں یوتھ کنوشن سے خطاب کمانڈر ایف سی این اے کا دیامر میں یوتھ کنوشن سے خطاب کمانڈر ایف سی این اے کا دیامر...
کانفرنس سے خطاب میں کامران ٹیسوری نے کہا کہ تاجر برادری نے ہمیشہ ملکی معیشت کے استحکام میں کردار ادا کیا، تاجروں نے کبھی پاکستان کو مایوس نہیں کیا، پاکستانی معیشت کا پہیہ تاجروں کی وجہ سے چل رہا ہے، پوری قوم نے بھارت اور دنیا کو اتحاد کا پیغام دیا، ہم ایک ہیں اور ہمیشہ ایک رہیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ ملک کو معاشی استحکام کے لئے میثاقِ معیشت ناگزیر ہے، سیاسی جماعتیں اختلافات بھلا کر معیشت کے لئے متحد ہوں، ملکی ترقی کے لیے مشترکہ لائحہ عمل وقت کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں 17ویں آل پاکستان چیمبرز پریزیڈنٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔...
شہر کے مختلف علاقوں میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی، اس سلسلہ میں اعلامیہ بھی جاری ہو گیا۔ ڈپٹی کمشنر پشاور کے مطابق دفعہ 144 کا نفاذ فلائٹ سیفٹی کے پیش نظر کیا گیا ہے، دفعہ 144 کا نفاذ 60 روز کے لئے ہو گا۔ اعلامیہ کے مطابق ہوائی فائرنگ، ڈورن، کبوتر اور پتنگ اُڑانے پر پابندی عائد ہو گی، دکانوں یا اشتہارات میں ہائی بیم لیزر لائٹس کے استعمال پر پابندی ہوگی۔ ڈپٹی کمشنر پشاور نے کہا کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
سربراہ پاکستان سنی تحریک نے کہا کہ خضدار میں بچوں کی بس کو دھماکہ کرنے والے دہشتگردوں کا انجام نشان عبرت ہوگا، پاکستان کے عوام دہشتگردی کے خاتمے کیلئے قومی اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں، حکومت جدید سائنسی و ٹیکنالوجی اور دور عصر کے تقاضوں کے ہم آہنگ تعلیم کو فروغ دے۔ اسلام ٹائمز۔ سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ ہمارے حوصلے بلند ہیں، ملک دشمن قوتیں ملک کے اندر ہوں یا سرحد پار انجام عبرتناک ہوگا، دہشتگردی کے ذریعے معصوم بچوں میں خوف پیدا کرنے کی کوشش ناکام ہوگئی، ملک دشمن ہمیشہ نامراد رہیں گے، ملک بھر کے اسکولوں کے بچے پیغام دے رہے ہیں، دہشتگرد ہمیں تعلیم حاصل کرنے سے نہیں روک...
اجلاس کو آئندہ مالی سال 26-2025ء میں رکھی جانے والی ترقیاتی اسکیموں کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر وزیر توانائی نے ہدایت کی کہ جاری ترقیاتی اسکیموں میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جائے۔ اجلاس میں آئندہ مالی سال 26-2025ء کیلئے تجویز کی گئی ترقیاتی منصوبوں کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ وزیر توانائی، ترقیات و منصوبہ بندی سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ انرجی ڈپارٹمنٹ کی تمام جاری ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ وقت پر مکمل کیا جائے اور اس سلسلے میں میرٹ اور شفافیت کا خاص خیال رکھا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انرجی ڈپارٹمنٹ کے تمام جاری منصوبوں اور آئندہ مالی سال 26-2025ء میں رکھی جانے والی...
صاحب مئی بھی پانچواں مہینہ ہے اور اسی میں چھڑی گرماگرمی دونوں ملکوں کے بیچ اور وہ بھی پانی کے مسئلے پہ .. مگر معاف کیجیے گا یہ وہ پانی نہیں جس کی داستان ہم آپ سے کہنے جا رہے ہیں۔ پانی زندگی ہے، ہم اور آپ تو جانتے ہی ہیں مگر یہ بات ماں کے پیٹ میں موجود بچے کو بھی پتہ چل جاتی ہے جس نے ابھی باہر کی دنیا کو دیکھا نہیں۔اور بچہ اسے اس قدر اہم جانتا ہے کہ اپنے گرد موجود پانی پیتا ہے، پیشاب کرتا ہے، پھر پیتا ہے اور پھر پیشاب کرتا ہے تاکہ پانی کی مقدار کم نہ ہونے پائے۔ حمل ٹھہرنے کے ساتھ ہی آنول اپنا کام شروع کرتی ہے اور...
رمّو میرا مالک ! جی ہاں، وہی رمّو جو ملیر ندی کے پاس کچے پکے مکان میں رہتا ہے۔ میں اس کا گدھا ہوں، اس کا ساتھی، اس کی مجبوری، اور شاید اس کا ہمزاد بھی۔ لیکن ہم دونوں کی زندگیوں میں بس انیس، بیس کا ہی فرق ہے کہ وہ 2 پیروں پر چلتا ہے، میں 4 پر۔ مگر دونوں ہی پستے ہیں، دونوں ہی تھکتے ہیں، اور دونوں ہی ایک دوسرے کے رحم و کرم پر ہیں۔ میرا رمّو سے تعلق نسلوں کا ہے۔ رمّو کے دادا جب راجستھان کے سرحدی گاؤں مونا باؤ سے ہجرت کر کے کھوکھرا پار سندھ آئے تھے، تو میرے پر دادا کی پیٹھ پر ہانپتی ہوئی سانسیں اور ضرورت کے چند برتن...
عید قرباں پر سب سے اہم مرحلہ قربانی کا جانور خریدنے کا ہوتا ہے، خاص طور پر شہری علاقوں میں جانور خریدنا ایک چیلنج بن چکا ہے کیوں کہ منڈی کے 2,3 چکر لگانا ضروری ہوتا ہے تاکہ آپ کو قیمتوں کا اندازہ ہوسکے لیکن منڈی جانا اور اس گرمی میں تمام اسٹالز دیکھنا اورن اپنا من پسند جانور خریدنا کوئی آسان کام نہیں۔ یہ بھی پڑھیں: کراچی میں مویشی منڈی سج گئی، اس سال جانوروں کی قیمتیں کیا ہیں؟ تاہم اب یہ مسئلہ بھی حل ہوتا جا رہا ہے۔ آن لائن شاپنگ سے تو سب واقف ہوں گے ہی؟ اب باقی اشیا کی طرح آن لائن جانور بھی دستیاب ہوتے ہیں۔ حسن گوٹ کلب کے نام سے ایک ویب سائٹ...
کانز فلم فیسٹیول 2025ء کے دوران ایک خصوصی عشائیہ تقریب میں امریکی اداکارہ انجلینا جولی نے تنازعات کا سامنا کرنے والے صحافیوں اور فنکاروں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اپنے خطاب میں انجلینا جولی نے خاص طور پر فلسطینی فوٹو جرنلسٹ فاطمہ حسونہ کا ذکر کیا، جو اسرائیلی بمباری میں شہید ہوئیں۔ فاطمہ حسونہ، جن کی عمر 23 برس تھی، غزہ میں زندگی کی مشکلات کو اجاگر کرنے والی ایک دستاویزی فلم پر کام کر رہی تھیں۔ ان کی فلم کو 15 اپریل 2025ء کو کانز فیسٹیول کے لیے منتخب کیا گیا، تاہم اگلے ہی روز ایک اسرائیلی فضائی حملے میں ان کا اپارٹمنٹ تباہ ہو گیا۔ اس حملے میں فاطمہ اپنے خاندان...