2025-08-16@07:29:09 GMT
تلاش کی گنتی: 327
«اپنی آزادی کی حفاظت»:
(نئی خبر)
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی حکومت نے یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے آپریشنز بند کرنے اور اثاثے و پراپرٹی حفاظتی تحویل میں لینے کی تیاری شروع کر دی۔ذرائع کا بتانا ہے کہ وفاقی کابینہ نے یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے آپریشنز بند کرنے سے متعلق کمیٹی بنا دی ہے، وفاقی وزیر صنعت و پیداوار 7 رکنی کمیٹی کے سربراہ ہوں گے، وزیر مملکت برائے خزانہ اور وزیر مملکت آئی ٹی کمیٹی کے ارکان میں شامل ہوں گے۔اس کے علاوہ وفاقی سیکرٹری خزانہ اور سیکرٹری صنعت و پیداوار کمیٹی ارکان میں شامل ہیں، کمیٹی ارکان میں سیکرٹری نجکاری اور سیکرٹری بی آئی ایس پی بھی شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نےکمیٹی کے لیے ٹی او آرز بھی طے کر لیے ہیں، کمیٹی یوٹیلٹی...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی حکومت نے یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے آپریشنز بند کرنے اور اثاثے و پراپرٹی حفاظتی تحویل میں لینے کی تیاری شروع کر دی۔ نجی ٹی وی جیونیوز نے ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ وفاقی کابینہ نے یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے آپریشنز بند کرنے سے متعلق کمیٹی بنا دی ہے، وفاقی وزیر صنعت و پیداوار 7 رکنی کمیٹی کے سربراہ ہوں گے، وزیر مملکت برائے خزانہ اور وزیر مملکت آئی ٹی کمیٹی کے ارکان میں شامل ہوں گے۔ اس کے علاوہ وفاقی سیکرٹری خزانہ اور سیکرٹری صنعت و پیداوار کمیٹی ارکان میں شامل ہیں، کمیٹی ارکان میں سیکرٹری نجکاری اور سیکرٹری بی آئی ایس پی بھی شامل ہیں۔ وفاقی کابینہ نےکمیٹی کے لیے ٹی او آرز...
ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت) سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کے وائس چانسلر ڈاکٹر الطاف علی سیال نے کہا ہے کہ آپریشن تھیٹرز اینیمل ہاسپٹلز لیبارٹریز فیلڈ میں کام کرنے والے ماہرین ٹیکنیشنز مویشی مالکان اور فارم ورکرز کو انسانوں اور جانوروں سے مختلف بیماریوں سے بچنے کے لیے حفاظتی اقدامات اور تربیت لازمی ہے، غیر احتیاط کے باعث بیماریاں منتقل ہونے سے کئی جانی نقصان کے واقعات رونما ہوئے ہیں۔ یہ بات انہوں نے سندھ زرعی یونیورسٹی کی اینیمل ہسبنڈری اینڈ وٹرینری سائنسز کی زیرمیزبانی اور ہیلتھ سیکورٹی پارٹنرز (ایچ ایس پی) امریکا اور پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل (پی اے آر سی) اسلام آباد کے تعاون سے 2 روزہ حیاتیاتی خطرات کے پیش نظر تربیتی ورکشاپ کے اختتام پر شرکاء میں اسناد...
نومنتخب مرکزی صدر اہلحدیث یوتھ فورس پاکستان حافظ محمد سلمان اعظم کا کہنا تھا کہ ملک میں لبرل اور سیکولر طاقتیں اسلام اور پاکستان کے خلاف نظریاتی سرحدوں کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں، ان کا تدارک ضروری ہے اور ہم اپنی تمام تر جدوجہد کو پرامن انداز میں جاری رکھیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر پروفیسر علامہ ساجد میر نے کہا ہے کہ نوجوان ملک وقوم کا مستقبل ہیں، نوجوان اپنی توانائیاں دین کی سربلندی کیلئے وقف کریں۔ ملک پاکستان کی قسمت اسلامی نظام کے نفاذ سے ہی بدل سکتی ہے۔ نوجوان خود کو قرآن وسنت سے منسلک کرلیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اہلحدیث یوتھ فورس پاکستان کے بلامقابلہ نومنتخب مرکزی...
کراچی: ملیر رفاہ عام سوسائٹی میں باپ کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والی لڑکی کو منگل کی شب الفلاح قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا جبکہ واقع میں جاں بحق ہونے والے لڑکے کی لاش اس کے کزن نے وصول کر لی اور تدفین کے لیے اندرون سندھ لے گئے ، جاں بحق ہونے والے لڑکے کے ورثا نے پولیس کارروائی کرانے سے انکار کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق الفلاح کے علاقے ملیر رفاہ عام سوسائٹی میں پیر اور منگل کی درمیانی شب تقریباً 4 فائرنگ سے جاں بحق ہونے والی 18 سالہ فاطمہٰ دختر اظہر کی لاش اس کے تایا نے چھیپا سردخانے سے وصول کی ، جاں بحق ہونے والی فاطمہ کا نماز جنازہ بعد نماز عشا...
ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت) الخدمت فائونڈیشن ٹنڈوجام کے جنرل سیکرٹری جنرل کو نسلر طاہر اُسامہ نے کہا ہے کہ ٹنڈوجام میں25 جنوری کو مفت آئی آپریشن کیمپ لگایا جائے گا۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ کیمپ میں آنکھوں کا مفت چیک اپ اور فیکو سرجری کی جائے گی، مفت لینس لگائے جائیں گے اور مریضوں کے بالکل مفت ٹیسٹ کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا جو لوگ اس کیمپ سے فائدہ اُٹھانا چاہتے ہیں وہ الخدمت اسپتال ٹنڈوجام واپڈا آفس کے نزد رابطہ کرکے اپنے آپ کو رجسٹرڈ کرا لیں تاکہ 25 جنوری کو پریشانی سے بچ سکیں ۔

بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا مطالبہ آیا تو پاکستان اپنے مفادات کو سامنے رکھ کر فیصلے کریگا، خواجہ آصف
پارلیمنٹ میں ایرانی مسلح افواج کے وفد سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے تصدیق کر دی کہ انکے اسٹیبلشمنٹ کیساتھ رابطے بحال ہوگئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر اسٹیبلشمنٹ سے رابطے بحال ہوگئے ہیں تو پھر ہمارے ساتھ مذاکرات کی کیا ضرورت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر دفاع اور وزیر برائے ہوا بازی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا مقصد اسٹیبلشمنٹ تک پہنچنا تھا اور وہ اس میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے پارلیمنٹ میں ایرانی مسلح افواج کے وفد سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا...

بیرون ملک سے عمران خان کی رہائی کا مطالبہ آیا تو پاکستان اپنے مفادات سامنے رکھ کر فیصلے کرے گا ، خواجہ آصف
اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا مقصد اسٹیبلشمنٹ تک پہنچنا تھا اور وہ اس میں کامیاب ہوگئے ہیں ، بیرون ملک سے عمران خان کی رہائی کا مطالبہ آیا تو پاکستان اپنے مفادات کو سامنے رکھتے ہوئے فیصلہ کرے گا۔ پارلیمنٹ میں ایرانی مسلح افواج کے وفد سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ ہم اندرونی معاملات پر کوئی بیرونی پریشر نہیں لیں گے بالکل ویسے ہی جیسے انہیں اپنے اندرونی معاملات میں مداخلت براشت نہیں ہے ، ان کا کہنا تھا کہ اگر عمران خان کی رہائی کا کوئی مطالبہ بیرون ملک سے آیا تو پاکستان اپنے مفادات کو سامنے رکھ کر فیصلے کرے...

پی ٹی آئی کے چارٹر آف ڈیمانڈز کے جواب میں مؤقف تیاری کی خبر میں صداقت نہیں، سینیٹر عرفان صدیقی کی تردید
پی ٹی آئی کے چارٹر آف ڈیمانڈز کے جواب میں مؤقف تیاری کی خبر میں صداقت نہیں، سینیٹر عرفان صدیقی کی تردید WhatsAppFacebookTwitter 0 20 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز) حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے کنوینئر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ ذرائع کے حوالے سے میڈیا میں آنے والی اس خبر میں کوئی صداقت نہیں ہے کہ حکومتی کمیٹی نے پی ٹی آئی کے چارٹر آف ڈیمانڈز کے جواب میں اپنا موقف تیا ر کرلیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پرجاری اپنے بیان میں عرفان صدیقی نے کہا کہ یہ خبر اور اس میں بیان کی گئی تمام تفصیلات بے بنیاد ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت حکومتی کمیٹی میں شامل سات جماعتیں...
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ضلع ژوب سمبازا کے علاقے میں پاکستان داخل ہونے کی کوشش میں فائرنگ کے شدید تبادلے میں فتنہ الخوارج کے 5دہشتگردہلاک ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کئی بار افغان حکومت کو سرحد پر موثر انتظام کرنے کا کہہ چکا ہے،امید ہے افغان حکومت اس حوالے سے اپنی ذمہ داری پوری کرے گی،امید ہے افغان حکومت دہشتگردوں کو پاکستان کیخلاف اپنی سرزمین استعمال نہیں ہونے دیگی،آئی ایس پی آر کاکہنا ہے کہ دہشتگردی کے خاتمے اور سرحدوں کو محفوظ بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔ کم عمری میں ذبح کئے جانے سے ملک میں جانوروں کی قلت کا خدشہ مزید...
اسلام آباد؍ پشاور؍ صوابی (اپنے سٹاف رپورٹر سے+ نوائے وقت رپورٹ+ آئی این پی) مسلم لیگ ن کے سینیٹر اور رکن حکومتی مذاکرات کمیٹی عرفان صدیقی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے آرمی چیف سے ملاقات کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کئی دروازوں سے بیک وقت مذاکرات نہیں چلا کرتے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ مجھے بیرسٹر گوہر کی آرمی چیف سے ’’ملاقات‘‘ کی ساری تفصیلات اور مکالموں کا علم ہے۔ بیرسٹرگوہرنے کہا براہ راست اعلیٰ ترین فوجی سطح پر بات شروع ہوگئی ہے جو اطمینان بخش ہے، بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بیک ڈور پراسیس بھی چلے گا اور فرنٹ ڈور...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18 جنوری 2025)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ مدینہ کی ریاست میں کیا ایسا ہوتا ہے اپنے اختیار کا استعمال کرتے ہوئے فائدہ لیں؟، بانی پی ٹی آئی عمران خان نے بطور وزیراعظم اپنی طاقت کو استعمال کرتے ہوئے زمین دی، کیا یہ اس لئے اسلامک ٹچ کی بات کرتے ہیں،ایکسپریس نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رہنماءن لیگ نے کہا کہ پی ٹی آئی والے لوگوں کوآج بھی گمراہ کر رہے ہیں کہ ہم آئین کی بالادستی کیلئے سزائیں کاٹ رہے ہیں۔مخالفین کو سزا ملنے پر ہم خوش نہیں ہوتے ،ہم تو دعا کرتے ہیں کہ اللہ معاف کرے اور مخالفین کی غلطیوں پربھی پردہ ڈالے۔ پاکستان تحریک...
پاکستان کے مشہور اداکار فاران طاہر مارول سینماٹک یونیورس (MCU) میں ایک بار پھر اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے جا رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق، فاران طاہر اپنے پرانے کردار، ‘رزا’، کو دوبارہ سے ‘ویژن کویسٹ’ میں زندہ کریں گے۔ فاران نے 2008 میں ریلیز ہونے والی فلم آئرن مین میں دہشت گرد گروپ ‘ٹین رنگز’ کے لیڈر کے طور پر اپنی شاندار اداکاری سے لوگوں کے دل جیت لیے تھے۔ ‘ویژن کویسٹ’ مارول کے مشہور شو وانڈاویژن (2021) کا اسپن آف ہے۔ اس سیریز میں مرکزی کردار ویژن، جو ایک حساس مشین ہے، اپنی یادداشت اور جذبات کو دوبارہ دریافت کرنے کے سفر پر نکلتا ہے۔ یہ شو 2026 سے پہلے ریلیز نہیں ہوگا، لیکن فاران طاہر کی...
ذرائع کے مطابق بھارتی فوج نے نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12 شہریوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ عینی شاہدین کا دعویٰ ہے کہ بھارتی فوج کی فائرنگ میں مرنے والوں میں خواتین بھی شامل ہیں جب کہ مارے گئے تمام افراد مقامی رہائشی تھے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں باغیوں کے خلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12 شہریوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ریاست چھتس گڑھ کے ضلع بے جاپور کے علاقوں میں داخلی اور خارجی راستوں کو بند کر کے سرچ آپریشن کیا۔ بھارتی فوج کا کہنا ہے کہ یہ آپریشن ماؤ ازم کے حامی باغی جنگجوؤں کے خلاف کیا گیا جس...
کینیڈا میں پاکستانی ہائی کمشنر محمد سلیم نے گورنر جنرل اور کمانڈر انچیف میری جے مے سائمن کو اپنی سفارتی اسناد پیش کردیں۔ اس موقع پر منعقدہ تقریب میں سینئر سفارت کاروں، قونصل جنرل ٹورنٹو، قونصل جنرل مونٹریال اور تجارت اور سرمایہ کاری کے مشیر نے شرکت کی۔ ہائی کمشنر محمد سلیم نے گورنر جنرل کینیڈا کوصدر، وزیراعظم اور پاکستانی عوام کی طرف سے مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پاکستان اور کینیڈا کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مضبوط بنیادیں ہیں۔ محمد سلیم نے کہا کہ کینیڈا کے ساتھ ہمارے عوام کے مضبوط تعلقات اور باہمی مفادات ہیں،میں اقتصادی سفارت کاری پر خصوصی توجہ کے ساتھ ٹھوس شراکت داری کو فروغ دینے کا منتظر ہوں، ہائی...
پولینڈ کے وزیرِاعظم نے کہا ہے کہ یورپ کو اپنے دفاع کی ذمہ داری اپنے کاندھوں پر اٹھانا پڑے گی۔ ہر بار موثر دفاع کے لیے امریکا کی طرف دیکھنا کسی بھی اعتبار سے کوئی معقول حکمتِ عملی نہیں۔ کسی بھی قوم یا خطے کو اپنا دفاع اپنے ذرائع سے کرنا چاہیے۔ پولینڈ نے سیاسی و معاشی نیز اسٹریٹجک معاملات میں شدید غیر یقینیت کے ماحول میں یورپی یونین کی صدارت سنبھالی ہے۔ پولینڈ نے یورپی یونین کی گردشی صدارت ایسے لمحات میں سنبھالی ہے جب امریکا میں ڈونلڈ ٹرمپ دوسری بار صدر کے منصب کا حلف اٹھانے والے ہیں اور ساتھ ہی انہوں نے کہہ بھی دیا ہے کہ...

انگلینڈ کے لیجنڈ بلے باز نے پی ایس ایل کی خاطر ریٹائرمنٹ لے لی،جیمز ونس کا اپنے فیصلے کا دفاع، ون ڈے کرکٹ چھوڑنے کا فیصلہ بہت سوچ کر کیا
انگلینڈ کے لیجنڈ بلے باز نے پی ایس ایل کی خاطر ریٹائرمنٹ لے لی،جیمز ونس کا اپنے فیصلے کا دفاع، ون ڈے کرکٹ چھوڑنے کا فیصلہ بہت سوچ کر کیا WhatsAppFacebookTwitter 0 15 January, 2025 سب نیوز لندن (آئی پی ایس )انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے بلے باز جیمز ونس نے پاکستان سپر لیگ 10 کی خاطر فرسٹ کلاس کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔جیمز کے اچانک اس فیصلے پر سب حیران ہیں اور ان کو تنقید کا نشانہ بھی بنارہے ہیں۔ 33 سالہ انگلش بیٹر پی ایس ایل 10 میں کراچی کنگز کی نمائندگی کریں گے۔ جیمز نے واضح کیا کہ وہ دنیا بھر میں ٹی 20 لیگز میں حصہ لیتے رہیں گے۔ انگلش بیٹر نے اپنے فیصلے...
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )بنگلا دیش کی مسلح افواج کے پرنسپل اسٹاف آفیسر لیفٹیننٹ جنرل (پی ایس او) قمر الحسن وفد کے ہمراہ پاکستان کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے اعلیٰ عسکری قیادت سے ملاقاتیں کی ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) بنگلا دیش کی مسلح افواج کے پی ایس او نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی اور خطے میں ابھرتی سلامتی کی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا۔ آرمی چیف نے جنوبی ایشیاءاور خطےمیں امن واستحکام کے فروغ کیلئے مشترکہ کوششوں کی اہمیت کا اعادہ کیا اور کہاکہ دونوں ممالک باہمی تعاون پر مبنی دفاعی اقدامات کے ذریعے علاقائی سلامتی میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ ...

احسن ٹائون کراچی میں جامع مسجد فاطمہ کی افتتاحی تقریب میں شیخ الحدیث مولانا منظور مینگل اور حضرت مفتی فضل سبحان مسجد کا افتتاح کرتے ہوئے اور MEELپراپرٹی کے آصف مشتاق اور حافظ محمد اور احسن ٹائون کے اونر ریاض احسن کیساتھ نماز ظہر ادا کی گئی
احسن ٹائون کراچی میں جامع مسجد فاطمہ کی افتتاحی تقریب میں شیخ الحدیث مولانا منظور مینگل اور حضرت مفتی فضل سبحان مسجد کا افتتاح کرتے ہوئے اور MEELپراپرٹی کے آصف مشتاق اور حافظ محمد اور احسن ٹائون کے اونر ریاض احسن کیساتھ نماز ظہر ادا کی گئی

ملٹری ٹرائل کیس :دیکھنا چاہتے ہیں کیا ملزمان کو اپنے دفاع میں گواہان پیش کرنے دیے گئے یا نہیں؟.جسٹس حسن اظہررضوی
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔13 جنوری ۔2025 )سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کے رکن جسٹس حسن اظہر رضوی نے سویلین کے ملٹری ٹرائل سے متعلق کیس کی سماعت میں کہا ہے کہ دیکھنا چاہتے ہیں کیا ملزمان کو اپنے دفاع میں گواہان پیش کرنے دیے گئے یا نہیں؟پیش کردہ شواہد کا معیار بھی دیکھنا چاہتے ہیں، کیا آرمی ایکٹ میں بعد میں کی گئی ترامیم کو 9 مئی پرلاگو کیا جاسکتا ہے؟.(جاری ہے) جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نے کیس کی سماعت کی ، وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے دلائل جاری رکھے جسٹس امین الدین خان نے ریمارکس دیے کہ کونسے مقدمات فوجی عدالتوں کو منتقل ہوئے اور کیوں ہوئے ؟...
مونٹیویڈو(نیوز ڈیسک)دنیا کے غریب ترین سربراہ کا خطاب پانے والے یوراگوائے کے سابق صدر خوسے موخیکا کا کہنا ہے کہ سرطان کا مرض ان کے جسم میں پھیل کر جگر تک پہنچ چکا ہے جس کے سبب اب وہ اس بیماری کے سامنے ہتھیار ڈال چکے ہیں۔ یوراگوائے میں ہر جمعرات کو شائع ہونے والے جریدے کو دیے گئے حالیہ انٹرویو میں خوسے نے کہا کہ ”میری زندگی کا دورانیہ ختم ہو چکا ہے۔ میں اب مر رہا ہوں اور جنگجو کو آرام کا حق ہے“۔چار ماہ بعد خوسے کی عمر 90 برس ہو جائے گی۔ یوراگوائے کو لاطینی امریکا کا سوئٹزرلینڈ کہا جاتا ہے۔ یہ بات معروف رہی ہے کہ خوسے نے منتخب ہونے کے بعد صدارتی محل میں...
اسلام آباد (کامرس ڈیسک) پائیدار اقتصادی شرح نمو کے لئے دنیا بھر کی حکومتوں کو آئندہ دس سال کے دوران 30 کھرب ڈالر کے اضافی وسائل پیدا کرنا ہوں گے، پراپرٹی ٹیکسز کم آمدنی والے ممالک کو ترقیاتی ایجنڈا کی تکمیل میں معاون ثابت ہو سکتے ہیں۔ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی رپورٹ کے مطابق یہ وسائل تیزی سے ترقی کرتی معیشتوں کی مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کے 4 فیصد جبکہ کم آمدنی والے ممالک کی جی ڈی پی کے 16 فیصد کے مساوی ہیں۔آئی ایم ایف نے تجویز پیش کی ہے کہ اضافی وسائل کی دستیابی کے لئے مقامی سطح پر پراپرٹی ٹیکس کے موثر نفاذ کے اقدامات کی ضرورت ہے۔دوسری جانب آئی ایم...