2025-11-03@22:25:16 GMT
تلاش کی گنتی: 346
«دفاعی وفد»:
(نئی خبر)
ورجینیا بیچ: امریکی ریاست ورجینیا کے گرین رن علاقے میں ایک ٹریفک اسٹاپ کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں دو پولیس افسران ہلاک ہوگئے۔ ورجینیا بیچ پولیس کی ترجمان جوڈی سینڈرز نے ہفتے کی صبح تصدیق کی کہ ایک افسر موقع پر ہلاک ہوگیا، جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوا۔ بعد ازاں، زخمی افسر بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ یہ واقعہ جمعہ کی رات 11:30 بجے لِن ہیون پارک وے اور وینڈفیلڈ ڈرائیو کے قریب پیش آیا۔ پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ واقعے کے گواہ رینڈی نیش نے بتایا کہ انہوں نے پولیس افسران کو ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کرنے کی کوشش کرتے دیکھا۔ انہوں نے...
صارفین ہر دل عزیز معروف بھارتی کرائم سیریز سی آئی ڈی نیٹ فلکس پر بھی دیکھ سکیں گے۔ معروف سیریز سی آئی ڈی نے کئی سالوں تک بھارت سمیت دنیا بھر کے عوام کو اپنے سحر میں جکڑے رکھا، یہ بچہ، بوڑھا، نوجوان، خواتین ہر عمر کے افراد میں بے حد مقبول ہوئی، اب عالمی سطح پر اس کی مزید پزیرائی کے لیے ایک اور اہم قدم اٹھاتے ہوئے اسے نیٹ بلکس پر بھی نشر کیا جا رہا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ’سی آئی ڈی‘ کی ویڈیو اسٹریمنگ پیلٹ فارم نیٹ فلکس پر سیزن 2 کی 18 اقساط 21 فروری 2025ء سے دستیاب ہوں گی۔ نیٹ فلکس نے انسٹاگرام پر اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب سی...
خوفناک خبر سامنے آئی کہ لوگ بانی پی ٹی آئی سے ملتے اور باہر آکر یوٹیوبرز کو باتیں بیچتے ہیں، سینیٹر عرفان صدیقی کا دعویٰ
مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی وکلاء سے متعلق ایک بڑی خوفناک خبر سامنے آئی ہے، وکلاء نے بانی پی ٹی آئی کو نیا ذریعہ آمدن بنالیا۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں عرفان صدیقی نے کہا کہ پی ٹی آئی وکلاء سے متعلق ایک بڑی خوفناک خبر سامنے آئی ہے، سنا ہے کچھ لوگ بانی پی ٹی آئی سے ملتے ہیں اور باہر آکر یوٹیوبرز کو باتیں بیچتے ہیں۔وکلاء نے بانی پی ٹی آئی کو نیا ذریعہ آمدن بنالیا ہے، انہوں نے نئے نئے طریقے ایجاد کرلیے ہیں، مجھے نہیں پتہ ان کھیل تماشوں کے پیچھے کیا محرکات ہیں۔پاکستان کی جیلوں میں 80 سے 90 ہزار...
عالمی شہرت یافتہ پاپ گلوکارہ شکیرا کو معدے کی تکلیف کے باعث پیرو کے ہسپتال میں داخل کردیا گیا، طبیعت کی خرابی کے باعث گلوکارہ نے اپنے کنسرٹ منسوخ کردیے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق شکیرا کا علاج جاری ہے، تاہم طبیعت کے بارے میں مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں گلوکارہ شکیرا نے کہا کہ وہ ہسپتال میں ہیں، ڈاکٹرز نے انہیں پرفارم کرنے سے روک دیا ہے۔ انہوں نے اپنے مداحوں سے کہا کہ وہ پرفارم نہ کرنے پر دکھی ہیں، وہ تمام جلد پیرو کے عوام سے ملنے کے لیے پرجوش ہیں۔خبر رساں اداروں کے مطابق گلوکارہ شکیرا جمعہ کے روز پیرو پہنچی تھیں جہاں انہیں اتوار اور...
ٹوکیو (مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان میں اقتدار سنبھالنے کے بعد طالبان حکومت کا پہلا سفارتی وفد جاپان پر پہنچ گیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان کے وفد میں وزارتِ خارجہ، وزارتِ اعلیٰ تعلیم، وزارتِ معیشت اور وزارتِ صحت کے حکام شامل ہیں۔ طالبان وفد ایک ہفتہ تک جاپان میں قیام کرے گا‘ یہ دورہ طالبان کی عالمی برادری سے تعلقات بہتر بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔ طالبان نے حالیہ برسوں میں چین، روس اور وسطی ایشیا کے ممالک جیسے ہمسایہ ممالک کا دورہ کیا ہے لیکن سفارتی سطح پر رابطہ ہمشہ کسی تیسرے ملک میں ہوا ہے۔ افغانستان کے وزارتِ معیشت کے نائب وزیر لطیف نظری نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ یہ دورہ...
افغان طالبان کا وفد پہلی بار خطے سے باہر کسی غیرملکی سفارتی دورے پر جاپان پہنچ گیا ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق افغانستان کے وزیر برائے اعلیٰ تعلیم، وزیر خارجہ امور اور وزیر معیشت اور دیگر اعلیٰ حکام پر مشتمل وفد سفارتی دورے پر جاپان پہنچ گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: امریکی رکن کانگریس نے افغان طالبان کی مالی امداد سے متعلق خطرے کی گھنٹی بجادی افغان وزارتِ اقتصادیات کے نائب وزیر لطیف نظیری کا کہنا ہے کہ ہم دنیا کے ساتھ باعزت تعلقات چاہتے ہیں تاکہ افغانستان کو ایک مضبوط، متحد، ترقی یافتہ، خوشحال اور عالمی برادری کا فعال رکن بنایا جا سکے۔ لطیف نظیری کے مطابق افغان وفد کا یہ دورہ عالمی برادری کا فعال رکن بننے کی...
ٹوکیو: افغانستان کا وفد پہلی بار خطے سے باہر جاپان کے دورے پر پہنچ گیا ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق افغان وفد کابل سے روانہ ہوا تھا، ایک ہفتےکے دورے کے لیے افغان وفد میں اعلیٰ تعلیم، خارجہ امور اور معیشت کی وزارتوں کے حکام شامل ہیں۔ میڈیارپورٹ کے مطابق طالبان وفد انسانی امداد کے حصول پر بات کرے گا اور ممکنہ طور پر جاپانی حکام کے ساتھ سفارتی تعلقات پر بھی بات چیت ہوگی۔ افغان نائب وزیر معیشت لطیف نظری نے کہا ہےکہ افغانستان عالمی برادری کا فعال رکن بننے کے لیے باوقار تعلقات کا خواہاں ہے، دورے کے دوران افغان وفد جاپانی حکام سے ملاقاتیں کرے گا۔ دوسری جانب جاپانی وزارت خارجہ نے فوری طور پر اس معاملے...
فاسٹ بولر حارث رؤف نے چیمپئنز ٹرافی سے قبل صحتیابی کی نوید سنادی اور کہا کہ پہلے سے بہتر محسوس کر رہا ہوں، 2 دن ٹریننگ کی ہے۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں حارث روف نے کہا کہ ٹریننگ کے بعد ذاتی طور پر مطمئن ہوں، باقی جو مینجمنٹ کا فیصلہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ویرات کوہلی کے ساتھ جو بات ہوئی وہ تفریح میں ہوئی، ویرات کوہلی سے اچھی دوستی ہے، ان سے اسی طرح بات کرتے ہیں، اس بھارتی بیٹر سے کافی زیادہ سیکھنے کو ملتا ہے۔فاسٹ بولر حارث رؤف نے کہا کہ ہمارے پاس صرف ایک اسپنر نہیں ہے۔
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 17 فروری 2025ء) جاپان کی مقامی میڈیا کے مطابق طالبان حکومت کا وفد اتوار کو ٹوکیو پہنچا۔ یہ وفد ایک ہفتے تک جاپان میں ہی رہے گا۔ اس وفد میں وزارت خارجہ، تعلیم، معیشت اور صحت کی وزارتوں کے اعلیٰ حکام شامل ہیں۔ افغانستان میں سال دو ہزار اکیس میں دوبارہ اقتدار حاصل کرنے کے بعد طالبان کا یہ پہلا بڑا بین الاقوامی دورہ ہے، کیونکہ انھوں نے اب سے پہلے خطے سے باہر کا دورہ نہیں کیا تھا۔ طالبان وفد جاپانی حکام کے ساتھ انسانی امداد کے حصول اور ممکنہ سفارتی تعلقات کے حوالے سے بات کریں گے۔ أفغانستان کی وزارت اقتصادیات کے نائب وزیر لطیف نظری نے اس دورے کو "بین...
کراچی(نیوز ڈیسک)آئی سی سی چیمپئنزٹرافی کے شروع ہونے سے محض چند دن قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے اچھی خبر آگئی، رائٹ آرم فاسٹ باؤلر فٹ ہوگئے۔ رپورٹس کے مطابق پیسر حارث رؤف فٹ ہیں اور 19 فروری کو کراچی میں نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کے چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ کے لیے دستیاب ہونگے، فاسٹ باؤلر حارث رؤف اپنی انجری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔ حارث حال ہی میں ختم ہونے والے سہ فریقی ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ نیوزی لینڈ کے خلاف اپنے سینے کی نچلی طرف پٹھوں میں تناؤ کا شکار ہوئے تھے۔ خبر رساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ حارث اب ٹھیک ہیں اور سہ فریقی سیریز کے پہلے میچ کے...
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ سندھ حکومت 16 سالوں سے حکمرانی کی آڑ میں کرپشن کر رہی ہے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رہنما ایم کیو ایم ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا سندھ حکومت کا ظلم اور نا انصافی کا سلسلہ جاری ہے، کراچی میں پہلے ٹرانسپورٹ مافیا ہوتا تھا، اب ڈمپر مافیا گھوم رہا ہے، سازش کے تحت ڈمپر مافیا کو آزادی دی گئی ہے۔ فاروق ستار نے کہا آج پھر مہاجر اور پختونوں کو لڑانے کی سازش کی جا رہی ہے، ایم کیو ایم صبر کرنے کی تلقین نہیں کرتی تو شہر میں آگ لگ چکی ہوتی۔ فاروق ستار نے کہا کہ ڈمپر جلانے کے پیچھے...
پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے جمہوریہ روانڈا کے ایک اعلیٰ سطحی دفاعی وفد نے فضائیہ کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل جین جیکس مپنزی کی سربراہی میں ایئر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں ملاقات کی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے لیفٹیننٹ جنرل جین جیکس مپنزی کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔ملاقات کے دوران پاک فضائیہ کے سربراہ نے پاک فضائیہ کے آپریشنل ڈھانچے کو جدید بنانے کے مختلف جاری منصوبوں، فورس کے اہداف اور مستقبل کی جنگوں پر گہری توجہ کے ساتھ فورس کے ڈھانچے کے منصوبوں کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ائیر چیف...
اسلام آباد (وقائع نگار+ نوائے وقت رپورٹ) قومی اسمبلی اجلاس میں سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے پوائنٹ آف آرڈر پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ خبریں پھر آ رہی ہیں کہ یوٹیلٹی سٹورز کو بند کیا جا رہا ہے۔ وزیر صنعت و پیداوار نے یقین دہانی کرائی ہے کہ یوٹیلٹی سٹورز کو بند نہیں کیا جا رہا۔ قائمہ کمیٹی میں بھی اس حوالے سے سیر حاصل بحث ہوئی۔ رانا تنویر حسین نے کہا کہ آصفہ بھٹو کے اس سوال کا میں نے جواب دیا تھا، اب بھی کہتا ہوں کہ یوٹیلٹی سٹورز کی ری سٹرکچرنگ کر رہے ہیں بند نہیں کر رہے۔ وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا کہ بند پاور پلانٹس کے ملازمین نے وہاں کی...
تصویر سوشل میڈیا۔ جمہوریہ روانڈا کے اعلیٰ سطح کے دفاعی وفد نے ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف اسٹاف روانڈا ایئرفورس نے پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فضائیہ کے چاک و چوبند دستے نے لیفٹیننٹ جنرل جین جیکس کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔ اس موقع پر ایئر چیف نے پاک فضائیہ کے آپریشنل امور اور مستقبل کی منصوبہ بندی پر روشنی ڈالی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق روانڈا کے ایئر چیف نے روانڈا فضائیہ کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے پی اے ایف کے تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔ روانڈا...
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )جمہوریہ روانڈا کے اعلیٰ سطح کے دفاعی وفد نے ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف سٹاف روانڈا ایئرفورس نے پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔ پاک فضائیہ کے چاک و چوبند دستے نے لیفٹیننٹ جنرل جین جیکس کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔ اس موقع پر ایئر چیف نے پاک فضائیہ کے آپریشنل امور اور مستقبل کی منصوبہ بندی پر روشنی ڈالی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق روانڈا کے ایئر چیف نے روانڈا فضائیہ کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے پی اے ایف کے تعاون کی ضرورت...
حارث رئوف کی انجری، سہ ملکی اور چمپئنز ٹرافی کیلیے محمد وسیم جونیئر، محمد علی اور عاکف جاوید کے ناموں پر غور
لاہور(اسپورٹس ڈیسک )سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ میں انجری کا شکار ہونیوالے قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رئوف کی جگہ سلیکشن کمیٹی نے 3 فاسٹ بولرز کو شامل کرنے پر غور شروع کردیا۔لاہور میں کھیلے گئے سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ میں حارث رئوف انجری کا شکار ہوکر میدان سے باہر چلے گئے تھے، انہیں بولنگ کے دوران سینے اور پیٹ کے پٹھوں کی بائیں جانب سے شدید درد ہوا تھا۔قومی ٹیم کے فاسٹ بولر کو ابتدائی طبی امداد فراہم کردی گئی ہے تاہم رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حارث رف کو سینے کے نچلے حصے پر پٹھوں میں موچ آئی ہے، البتہ انکے میدان پر واپس آنے کا فیصلہ ڈاکٹرز کی مشاورت کے بعد کیا...
لاہور(نیوز ڈیسک)سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ میں انجری کا شکار ہونیوالے قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کی جگہ سلیکشن کمیٹی نے 3 فاسٹ بولرز کو شامل کرنے پر غور شروع کردیا۔لاہور میں کھیلے گئے سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ میں حارث رؤف انجری کا شکار ہوکر میدان سے باہر چلے گئے تھے، انہیں بالنگ کے دوران سینے اور پیٹ کے پٹھوں کی بائیں جانب سے شدید درد ہوا تھا۔قومی ٹیم کے فاسٹ بولر کو ابتدائی طبی امداد فراہم کردی گئی ہے تاہم رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حارث رؤف کو سینے کے نچلے حصے پر پٹھوں میں موچ آئی ہے، البتہ انکے میدان پر واپس آنے کا فیصلہ ڈاکٹرز کی مشاورت کے بعد کیا جائے...
٭ڈرامہ نگار فاطمہ ثریا بجیا کی ادبی خدمات کے اعتراف میں انہیں تمغہ برائے حسن کارکردگی اور ہلال امتیاز سے نوازاگیا اردو تہذیب و روایت کی روشن مثال ہر دلعزیز فاطمہ ثریا بجیا کو دنیا سے رخصت ہوئے 9 برس گزر گئے۔ ناول نگار فاطمہ ثریا بجیا یکم ستمبر 1930 کو بھارتی شہر حیدرآباد دکن میں پیدا ہوئیں، وہ معروف مصنف انور مقصود کی بڑی بہن تھیں۔ معروف ادیبہ فاطمہ ثریا بجیا نے پاکستان ٹیلی وژن، ریڈیو اور اسٹیج کیلئے بے شمار ڈرامے لکھے، ان کے معروف ڈراموں میںعروسہ، شمع، انا اور افشاں سمیت دیگر شامل ہیں۔ ڈرامہ نگار فاطمہ ثریا بجیا کی ادبی خدمات کے اعتراف میں انہیں تمغہ برائے حسن کارکردگی اور ہلال امتیاز سے نوازاگیا، بجیا نے...
لاہور(نیوز ڈیسک)قذافی اسٹیڈیم لاہور کی افتتاحی تقریب کل (جمعہ کو) ہوگی، علی ظفر، عارف لوہار اور آئمہ بیگ پرفارم کریں گے، آتش بازی اور لائٹس شو کا بھی شاندار مظاہرہ ہوگا، تقریب میں داخلہ فری ہوگا۔ چیئرمین پی سی بی نے اسٹیڈیم کی تعمیر نو میں دن رات کام کرنے پر پوری ٹیم کی تعریف کی، کہا ورکرز کا شکریہ جنہوں نے ناممکن ٹاسک کو ممکن بنایا، تنقید کے باوجود پوری ٹیم نے انتھک محنت کی، اللہ تعالیٰ نے ہمارا راستہ آسان کیا۔چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستانی اسٹیڈیمز کی تزین و آرائش کا کام آخری مراحل میں ہے، لاہور کے قذافی اسٹیڈیم کا افتتاح کل (جمعہ کو) کو رنگا رنگ تقریب کے ذریعے کیا جائے گا۔ افتتاحی تقریب میں معروف گلوکار...
قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 فروری2025ء) قصورکے نواح چونیاں میں ہوائی فائرنگ کر کے خوف و ہراس پھیلانے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔(جاری ہے) ذرائع کے مطابق تھانہ سٹی چونیاں پولیس کی ایس ایچ او محمد ارشاد کی سربراہی میں کارروائی کی گئی جس دوران جدید اسلحہ سے ہوائی فائرنگ کرکے علاقہ میں خوف و ہراس پھیلانے والے ملزم بنام کوگرفتار کر لیا گیا۔ ملزم کے قبضہ سے ایک رائفل 223 بور اور دو پسٹل برآمد کئے گئے ۔ پولیس کے مطابق شوکت ٹاؤن چونیاں کا رہائشی ملزم ناصر سعید بٹ مسلسل ہوائی فائرنگ کر رہا تھا ،اس کے خلاف آرمز آرڈیننس کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔ڈی...
اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے یو ایف سی فائٹ نائٹ میں بطور وی آئی پی مہمان کے شرکت کی جہاں ان کے حمایت یافتہ فائٹر کو کیریئر کی پہلی شکست ہوگئی۔ ریاض میں منعقد ہونے والی فائٹ نائٹ میں رونالڈو کی شرکت کا مقصد شارا میگومیدوف اور مائیکل پیج کے درمیان ہونے والے مقابلے کو دیکھنا تھا۔ بدقسمتی سے رونالڈو کی سپورٹ کے بعد میگومیدوف کو 2017 میں ڈیبیو کے بعد پہلی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پرتگالی اسٹار نے روسی فائٹر کے ساتھ مقابلے سے قبل ایک پرومو میں حصہ لیا جس میں ان کو النصر کلب کی دو شرٹوں کے ساتھ دیکھے گئے جن پر ان دونوں کے نام تھے۔ میگومیدوف نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں لکھا...
اوورسیز پاکستانیز گلوبل فاؤنڈیشن (او پی جی ایف) کے وفد نے اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن (او پی ایف) اور ایس آئی ایف سی کا دورہ دورہ کیا ہے۔ اس موقع پر او پی ایف میں ہونے والے اجلاس میں اس بات کا اعتراف کیا گیا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی بے پناہ کاوشوں کی بدولت ترسیلات زر میں اضافہ ملکی معیشت کے استحکام میں معاون ثابت ہورہا ہے۔ اجلا س کے دوران اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن نے فلاحی اقدامات پر بریفنگ دی۔ یہ بھی پڑھیں ایس آئی ایف سی کے تعاون سے پٹرولیم کے شعبے میں ترقی کے لیے اہم پیشرفت اجلاس میں اوورسیز پاکستانیز گلوبل فاؤنڈیشن کے وفد نے اوورسیز پاکستانیوں کے لیے حکومت کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات پر اظہار...
جلو وائلڈ لائف پارک میں اتوار کی صبح اس وقت خوف و ہراس پھیل گیا جب ایک سفید ٹائیگر اچانک اپنے پنجرے سے باہر نکل آیا۔ محکمہ وائلڈ لائف کے عملے نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ٹائیگر کو بے ہوش کر کے بحفاظت واپس پنجرے میں منتقل کر دیا۔ خوش قسمتی سے اس واقعے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر لاہور ریجن ڈاکٹر غلام رسول کے مطابق، یہ واقعہ صبح 9 بجے اس وقت پیش آیا جب شیروں کی دیکھ بھال پر مامور ملازم شریف مسیح نے مبینہ طور پر جان بوجھ کر پنجرے کا دروازہ کھلا چھوڑ دیا جس کے نتیجے میں ٹائیگر باہر نکل آیا۔ اس غیر ذمہ دارانہ حرکت پر شریف مسیح کے خلاف...
لندن :سابق وائس چانسلر خواجہ فرید یونیورسٹی رحیم یار خان ،اور سابق ڈین یونیورسٹی آف گجرات ڈاکٹر سلیمان طاہر کا اپنے وفد کے ہمراہ فورم فار دی انٹرنیشنل ریلیشنز ڈیولپمنٹ کے ہیڈ آفس لندن کا دورہ ۔ فورم کی جانب سے عمر قریشی نے وفد کو خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر پاکستان کی موجودہ صورتحال اور نوجوان نسل کے موجودہ کردار کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر سلیمان طاہر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے اندر بڑھتی پولررائزیشن کو کم کرنے کے لئے ہم سب کو ملکر کام کرنا ہو گا اور 70فیصد نوجوان ہی اس کے خاتمے میں اپنا بھر پور کردار ادا کر سکتے ہیں۔ دنیا میں پاکستانی طلبا...
اسرائیلی فوج نے غزہ کی ایک چیک پوسٹ پر سادہ لباس میں آنے والے اپنے ہی ایک ساتھی کو حملہ آور سمجھ کر فائرنگ کردی۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق ترجمان فوج نے بتایا کہ غزہ میں غلطی سے ایک کنٹریکٹر مارا گیا جس کی شناخت 39 سالہ جیکب ایتان کے نام سے ہوئی ہے۔ وزارت دفاع نے جنگ کے دوران غزہ میں انہدامی کاموں کے لیے تعمیراتی تجربہ رکھنے والے متعدد شہریوں کی خدمات حاصل کی ہیں۔ ہلاک ہونے والا شخص بھی انہی میں سے ایک تھا وہ وزارت دفاع میں ٹھیکدار اور فوج کی سربراہی میں کھدائی کرنے والی مشینوں کا آپریٹر تھا۔ جیکب ایتان اسرائیلی فوج کے زیر تسلط وسطی غزہ کے نیٹزارم کوریڈور کے تباہ حال علاقے میں کھنڈرات کو صاف کرنے کے لیے پہنچا...
بوسان(نیوز ڈیسک)جنوبی کوریا کے شہر بوسان کے گیمہائی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ایئر بوسان کی پرواز بی ایکس 391 کے ایئر بس اے 321 مسافر طیارے کے پچھلے حصے میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی۔یہ واقعہ رات 10:30 بجے اُس وقت پیش آیا جب طیارہ ہانگ کانگ کے لیے اپنی طے شدہ پرواز کی تیاری کر رہا تھا۔حکام نے فوراً ہنگامی پروٹوکول نافذ کیا گیا جس کے نتیجے میں طیارے پر سوار 176 مسافروں اور عملے کے تمام ارکان کو کامیابی سے باہر نکال لیا گیا۔ مقامی فائر رسپانس ٹیمیں موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے کی کارروائی میں مصروف ہو گئیں۔ حکام نے تصدیق کی ہے کہ انخلا کے دوران کسی قسم کی ہلاکت یا زخمی ہونے کی کوئی...
بھارت کے اسٹار کرکٹرز روہت شرما اور وراٹ کوہلی کا بُرا وقت ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہا۔ دونوں کو قومی ٹیم میں جگہ بنائے رکھنے کے لیے انتہائی نوعیت کی مشکلات کا سامنا ہے۔ بُرے فارم کے باعث اُن کی کارکردگی کا گراف خطرناک حد تک نیچے آچکا ہے اور اب اُنہیں ڈومیسٹک کرکٹ کے ذریعے اپنی پوزیشن بہتر بنانے پر مجبور ہونا پڑا ہے۔ وراٹ کوہلی نے رنجی ٹرافی میں واپسی کے لیے علی باغ (اتر پردیش) میں خصوصی تربیت لینے کے بعد مشق کی ہے۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ سنجے بنگر کی نگرانی میں کوہلی نے اپنی بیٹنگ کی چند خامیاں دور کرنے کی کوشش کی ہے اور بیک فُٹ پر کھیلنے پر...
یاداشت میں کہا گیا کہ مسلم پرسنل لاء اور آئینی حقوق کی خلاف ورزی مجوزہ ترامیم مسلم پرسنل لاء کی خلاف ورزی ہیں، جو کہ بھارتی آئین کے آرٹیکل 25 کے تحت محفوظ ہے۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو میرواعظ عمر فاروق کی قیادت میں کشمیری قائدین کا وفد دہلی روانہ، وقف ترمیمی بل پر بحث میرواعظ عمر فاروق کی قیادت میں کشمیری قائدین کا وفد دہلی روانہ، وقف ترمیمی بل پر بحث میرواعظ عمر فاروق کی قیادت میں کشمیری قائدین کا وفد دہلی روانہ، وقف ترمیمی بل پر بحث میرواعظ عمر فاروق کی قیادت میں کشمیری قائدین کا وفد دہلی روانہ، وقف ترمیمی بل پر بحث میرواعظ عمر فاروق کی قیادت میں...
چینی منڈی سے فائدہ اٹھانے والے پاکستانی تاجر نئے سال میں مزید مواقع کی تلاش میں مصروف عمل WhatsAppFacebookTwitter 0 24 January, 2025 سب نیوز نان جنگ (شِنہوا) چین میں قمری نئے سال کا آغاز کرنے کی تیاری کے ساتھ خاندانوں کے ملنے اور تہوار کے لئے خریداری اپنے عروج پر پہنچ گئی ہے۔اس دوران ایک پاکستانی تاجر عدنان آرائیں موسم بہار تہوار میلے کے مصروف ماحول میں چینی صارفین کو مستند پاکستانی قیمتی پتھروں سے تیار کردہ مصنوعات متعارف کرا رہے ہیں۔ چین کے مشرقی صوبے جیانگسو کے شہر نان جنگ میں منعقدہ یہ تجارتی میلہ 10 ہزار مربع میٹر کے رقبے پر پھیلا ہوا ہے جو یومیہ 10 ہزار افراد کو متوجہ کررہاہے۔ یہ مقامی اور بین...
لاہور کے معروف ٹک ٹاکر رجب بٹ سے برآمد ہونے والا شیر کا بچہ اب مستقل طور پر لاہور سفاری زو میں ہی رہے گا جب کہ محکمہ وائلڈ لائف نے عدالت کے فیصلے کے مطابق اسے سفاری زو کے حوالے کر دیا ہے تاکہ اس کی مناسب دیکھ بھال ہو سکے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف لاہور ریجن ڈاکٹر غلام رسول کے مطابق یہ شیر کا بچہ رجب بٹ کے قبضے سے برآمد کیا گیا تھا۔ رجب بٹ نے دعویٰ کیا کہ یہ بچہ انہیں تحفے میں دیا گیا تھا، تاہم قانون کے مطابق کسی بھی غیر قانونی ملکیت پر کارروائی کی جاتی ہے، چونکہ یہ بچہ رجب بٹ کے گھر سے قبضے میں لیا گیا تھا، لہٰذا اسے کلیم کرنے کا حق...
حیدرآباد: گھر کی کفالت کے لیے فارمرز کام میں مصروف ہیں
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2025ء) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے معروف سماجی کارکن مولانا بشیر فاروق، معروف بزنس مین ڈنشان ڈی آواری اور معروف فیشن ڈیزائنر دیپک پروانی نے علیحدہ علیحدہ ملاقات کی ۔(جاری ہے) ملاقات میں فلاح انسانیت، روزگار کے مواقع اور فیشن ڈیزائن کے حوالہ سے گفتگوہوئی ۔
کراچی: بنگلہ دیش کی مسلح افواج ڈویژن کے پرنسپل اسٹاف افسر (پی ایس او) لیفٹیننٹ جنرل ایس ایم قمر الحسن کی قیادت میں وفد نے دورہ کراچی میں پاک بحریہ کے کمانڈر فلیٹ سے ملاقات کی اور دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق بنگلہ دیش کی مسلح افواج ڈویژن کے پرنسپل اسٹاف افسرلیفٹیننٹ جنرل ایس ایم قمر الحسن نے کمانڈر پاکستان فلیٹ ریئر ایڈمرل عبدالمنیب، کمانڈر کوسٹ ریئر ایڈمرل فیصل امین اور ایم ڈی کراچی شپ یارڈ ریئر ایڈمرل سلمان الیاس سے ملاقات کی۔ انہوں نے پاک بحریہ کے جہازوں اور یونٹس کا بھی دورہ کیا، ان ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی کی صورت حال...
---جنگ فوٹو سفارت خانۂ پاکستان کے 4 رکنی وفد نے ناظم الامور سید فراز زیدی کی قیادت میں یورپین پارلیمنٹ کی خارجہ امور کمیٹی کے چیئرپرسن ڈیوڈ میک کلسٹر سے ملاقات کی ہے۔سفارت خانے کے ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں جو موضوعات زیرِ بحث آئے ان میں پاکستان اور یورپین یونین کے درمیان تعلقات اور تعاون کو گہرا کرنے کے مزید طریقوں کے علاوہ علاقائی اور عالمی اہمیت کے دیگر معاملات شامل تھے۔دوسری جانب سفارت خانۂ پاکستان برسلز کے ناظم الامور سید فراز حسین زیدی کے مطابق خارجہ امور کی کمیٹی کے سربراہ کے ساتھ وفد کی ایک انتہائی خوش گوار اور گرمجوشی سے ملاقات ہوئی جس میں عالمی اور علاقائی سیاسی منظر نامے پر مکمل اور واضح بات...
اسلام آباد: بنگلہ دیش کے اعلیٰ سطح دفاعی وفد نے پاک ایئرفورس کے سربراہ سے ملاقات کی اور جنگی طیارے جے ایف 17 تھنڈر طیاروں سمیت دیگر جدید جنگی سامان میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان ایئر فورس کے سربراہ، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے بنگلہ دیش کے اعلیٰ سطح دفاعی وفد نے ایئر ہیڈکوارٹر اسلام آباد میں ملاقات کی۔ وفد کی قیادت لیفٹیننٹ جنرل ایس ایم قمر الحسن، پرنسپل اسٹاف آفیسر، آرمڈ فورسز ڈویژن، بنگلہ دیش نے کی۔ ملاقات کے دوران ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے دونوں ممالک کی ایئر فورسز کے درمیان فوجی شراکت داری کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ فضائیہ کے سربراہ...
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے 13 اکتوبر، 2024ء کو امریکی صدر جو بائیڈن کو ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی سزا کے خاتمے کے لیے دائر رحم کی درخواست کو منظور کرنے کے لیے خط لکھا تھا۔ وزیراعظم پاکستان نے چند حقائق بیان کرنے کے بعد درج ذیل الفاظ میں امریکی صدر سے درخواست کی تھی۔ Keeping these facts in view, I request you, Mr. President, to kindly exercise your constitutional authority and accept Dr. Siddiqui’s clemency petition and order her release, strictly on humanitarian grounds. I trust that, guided by the spirit of kindness and compassion, you will accord the most serious consideration that this request deserves. Her family, and millions of my fellow citizens join me in seeking your blessings...
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )بنگلا دیش کی مسلح افواج کے پرنسپل اسٹاف آفیسر لیفٹیننٹ جنرل (پی ایس او) قمر الحسن وفد کے ہمراہ پاکستان کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے اعلیٰ عسکری قیادت سے ملاقاتیں کی ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) بنگلا دیش کی مسلح افواج کے پی ایس او نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی اور خطے میں ابھرتی سلامتی کی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا۔ آرمی چیف نے جنوبی ایشیاءاور خطےمیں امن واستحکام کے فروغ کیلئے مشترکہ کوششوں کی اہمیت کا اعادہ کیا اور کہاکہ دونوں ممالک باہمی تعاون پر مبنی دفاعی اقدامات کے ذریعے علاقائی سلامتی میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ ...
بنگلادیش کی مسلح افواج کے پرنسپل سٹاف آفیسر لیفٹیننٹ جنرل قمرالحسن کا وفد کے ہمراہ پاکستان کا دورہ ،جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) بنگلادیش کی مسلح افواج کے پرنسپل سٹاف آفیسر لیفٹیننٹ جنرل قمرالحسن نے وفد کے ہمراہ پاکستان کا دورہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل قمرالحسن نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دو طرفہ دفاعی تعاون اور اسٹریٹیجک امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ دفاعی تعاون بڑھانےکے امور پر بھی گفتگو کی گئی۔ فریقین نے دونوں ملکوں کے درمیان فوجی تعلقات مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا اور اس شراکت داری کو کسی بھی بیرونی رکاوٹ سے محفوظ رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ پی ایس ایل ڈرافٹنگ کے دوران نظر انداز ہونے...
کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی پریس کلب کے نائب صدر ارشاد کھوکھر نے کہا ہے کہ کراچی پریس کلب مسئلہ فلسطین اور کشمیر کو قومی کاز سمجھتا ہے اور صحافی برادری ہمیشہ فلسطین کا زکی حمایت جاری رکھے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے کراچی پریس کلب میں فلسطین فائونڈیشن پاکستان کے وفد کے ساتھ ملاقات کے دوران کیا۔ فلسطین فائونڈیشن پاکستان کے وفد نے جماعت اسلامی کے نائب امیر اور فلسطین فائونڈیشن کی سرپرست کمیٹی کے رکن مسلم پرویز کی قیادت میں کراچی پریس کلب کے نو منتخب عہدیداروں اور اراکین کے ساتھ ملاقات کی اور انہیں حالیہ انتخابات میں کامیاب ہونے پر مبارک باد دیتے ہوئے گلدستہ اور مٹھائی پیش کی۔ فلسطین فائونڈیشن پاکستان کے وفد میںسیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر...
LOS ANGELES: امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں جنگلاتی آگ نے شدید تباہی مچادی ہے، جس کے دوران فائر ٹورنیڈوز (آگ کے بگولے) کے خوفناک مناظر بھی دیکھنے کو ملے ہیں۔ یہ آتش کے بگولے، جنہیں 'فائر ٹورنیڈو' یا 'فائروِہرل' کہا جاتا ہے، شدید گرم ہوا، آگ اور راکھ کے اجتماع سے پیدا ہوتے ہیں، جو ایک دائرے کی شکل میں حرکت کرتے ہوئے اوپر کی جانب اٹھتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق فائر ٹورنیڈو کا قطر چند فٹ سے لے کر ایک سو فٹ تک ہو سکتا ہے، اور یہ آتشزدگی کے دوران مزید ہوا کو اپنی جانب کھینچتے ہوئے آگ کو اور زیادہ بھڑکا سکتے ہیں۔ لاس اینجلس میں منگل سے شروع ہونے والی یہ تاریخ...
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) حالی روڈ امریکن کوارٹر میں منشیات فروش دو گروہ میں تصادم کے دوران فائرنگ سے علاقہ گونج اٹھا۔ تفصیلا ت کے مطابق ریلوے گرا¶نڈ امریکن کوارٹرز میں دو طرفہ فائرنگ سے علاقہ گونج اٹھا ،علاقہ مکینوں میں شدید خوف وہراس،ذرائع کےمطابق علاقے میں منشیات فروش کے دو گروہ میں حدود کے تنازعے پر تصادم کے بعد ایک دوسرے پر فائرنگ شروع ہوگئی جس کے باعث علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا تاہم پولیس کی 3 سے 4 موبائل علاقے میں پہنچ گئیں جبکہ پولیس کیجانب سے تاحال کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی ۔
اپنے دورے کے دوران ایم ڈبلیو ایم کے وفد نے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سے مسئلہ فلسطین کو اجاگر کرنے اور مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے لئے کی جانے والی کوششوں کو سراہا۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے علامہ احمد اقبال رضوی، صوبائی صدر علامہ باقر عباس زیدی اور دیگر اہم اراکین کے ہمراہ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے دفتر کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم سے ملاقات کی۔ ڈاکٹر صابر ابو مریم نے وفد کو مسئلہ فلسطین اور غزہ میں جاری جنگ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ وفد نے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سے مسئلہ فلسطین...
امریکی ریاست کیلیفورنیا کے مرکزی شہر ’لاس اینجلس‘ میں تاریخ کی خوفناک آگ سے درجنوں افراد ہلاک جبکہ 10 ہزار املاک تباہ ہو گئیں ہیں، 3 دن سے لگی آگ پر تاحال قابو نہیں پایا جا سکا، جب کہ حکام نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے مزید تیز ہواؤں کی پیش گوئی کی ہے۔ جمعہ کو لاس اینجلس کی مقامی انتظامیہ نے تصدیق کی ہے کہ باوجود کوشش کے لاس اینجلس کے 2 زونز میں آگ ابھی تک پھیلی ہوئی ہے اور اس پر قابو پانے کی ہر ممکن کوششیں کی جا رہی ہیں تاہم اس آگ سے معاشی نقصانات 50 بلین ڈالر تک پہنچ سکتے ہیں اس آگ کو امریکی تاریخ کی سب سے خطرناک قدرتی...