حارث رؤف نے چیمپئنز ٹرافی سے قبل صحتیابی کی نوید سنادی
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
فاسٹ بولر حارث رؤف نے چیمپئنز ٹرافی سے قبل صحتیابی کی نوید سنادی اور کہا کہ پہلے سے بہتر محسوس کر رہا ہوں، 2 دن ٹریننگ کی ہے۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں حارث روف نے کہا کہ ٹریننگ کے بعد ذاتی طور پر مطمئن ہوں، باقی جو مینجمنٹ کا فیصلہ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ویرات کوہلی کے ساتھ جو بات ہوئی وہ تفریح میں ہوئی،
ویرات کوہلی سے اچھی دوستی ہے، ان سے اسی طرح بات کرتے ہیں، اس بھارتی بیٹر سے کافی زیادہ سیکھنے کو ملتا ہے۔
فاسٹ بولر حارث رؤف نے کہا کہ ہمارے پاس صرف ایک اسپنر نہیں ہے۔
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
ایڈمرل نوید اشرف سے وائس ایڈمرل عبدالرحمن الغریبی کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
سربراہ پاک بحریہ سے رائل سعودی نیول فورسز کے سربراہ نے ملاقات میں خطے میں بحری سیکیورٹی اور استحکام کے حوالے سے پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا اور پاکستان نیول اکیڈمی میں سعودی کیڈٹس کی معیاری تربیت کو بھی سراہا۔ اسلام ٹائمز۔ سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف سے رائل سعودی نیول فورسز کے سربراہ وائس ایڈمرل عبدالرحمن الغریبی نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی سکیورٹی صورتحال اور دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سعودی بحریہ کے سربراہ وائس ایڈمرل عبدالرحمن الغریبی کو نیول ہیڈکوارٹرز میں آمد پر پاک بحریہ کے چاک و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف نے ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرولز کے ذریعے خطے میں امن و سلامتی کے لیے پاک بحریہ کے اقدامات پر روشنی ڈالی۔
سربراہ سعودی بحریہ نے خطے میں بحری سیکیورٹی اور استحکام کے حوالے سے پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا اور پاکستان نیول اکیڈمی میں سعودی کیڈٹس کی معیاری تربیت کو بھی سراہا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق اس موقع پر پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی تعلقات کے دائرہ کار کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا بھی اعادہ کیا گیا، سعودی بحریہ کے سربراہ کے حالیہ دورے سے دونوں ممالک بالخصوص مسلح افواج کے مابین تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔