2025-05-29@05:35:16 GMT
تلاش کی گنتی: 19157

«کمال اظفر»:

(نئی خبر)
    پاکستان بار ہا یہ واضح کر چکا ہے کہ پاکستان میں ہونے والی دہشتگردی میں بھارت ملوث ہے، حال ہی میں سانحہ جعفر ایکسپریس اور خضدار میں اسکول بس پر ہونے والے حملے میں بھارت کے ملوث ہونے کے شواہد بھی پاکستان کی جانب سے سامنے لائے گئے ہیں۔ تاہم دشمن باز نہیں آرہا اور اب معصوم ذہنوں پر وار کرکے پاکستان کے خلاف نفرت پھیلائی جارہی ہے، جس کے چشم کشا حقائق سامنے آگئے ہیں۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی جنگ کے بعد دشمن شکست کے زخم چاٹ رہا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری اس حوالے سے واضح کہہ چکے ہیں کہ اب انڈیا اپنی پراکسیز کے ذریعے متحرک ہوگا۔...
    پشاور: خیبرپختونخوا میں کرپشن کی روک تھام کیلئے قائم تحریک انصاف کی احتساب کمیٹی نے اسپیکر صوبائی اسمبلی بابرسلیم سواتی کیخلاف تحقیقات مکمل کرکے ان کے خلاف تمام الزامات کو غلط اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے انہیں کلین چٹ دیدی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کی احتساب کمیٹی کی جانب سے کلین چٹ ملنے پر اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے کہا ہے کہ پارٹی رہنما اعظم سواتی پیدائشی جھوٹے ہیں، مجھے سازشوں کی عادت نہیں، بانی چیئرمین یا صوبائی صدر حکم کریں تو پانچ منٹ میں استعفیٰ دے دوں گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سازی کے وقت وزیر اعلیٰ سردار علی امین گنڈا پور نے آدھی رات کو کال کرکے اسپیکر بنانے کی اطلاع دی،...
    سینئر سیاستدان سابق صوبائی وزیر اختر حسین رضوی انتقال کر گئے ۔ سابق صوبائی وزیر اختر حسین رضوی ، آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی کے سسر اور سیکرٹری پنجاب اسمبلی عمران رضوی کے چچا تھے۔ سید اختر حسین رضوی کی نماز جنازہ آج 26 مئی 2025 بروز سوموار رات 10:30 بجے مومن پورہ قبرستان لاہور میں ادا کی جائے گی۔ سابق صوبائی وزیر اختر حسین رضوی کی عمر 78 سال تھ، وہ دل اور جگر کے عارضوں میں مبتلا تھے۔ ان کا تعلق تحصیل پسرور کے قصبہ چونڈہ سے تھا۔ اختر حسین رضوی 5 بار ممبر صوبائی اسمبلی اور 2 بار چیرمین بلدیہ چونڈہ منتخب ہوئے ۔ وہ سابق سیشن جج سید اعجاز رضوی...
    پاکستانے کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائک ہیسن کا کہنا ہے کہ پاکستان کی کوچنگ کرنا اعزاز کی بات ہے۔انہیں دو سال کے لیے کوچنگ ملی ہے، ان کا مشن ہے کہ پاکستان کو وائٹ بال کرکٹ میں کامیابیاں دلائیں۔ ہیڈ کوچ مائک ہیسن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بنگلادیش کے خلاف سیریز کے حوالے سے کہا کہ بنگلا دیش کی ٹیم کو کسی صورت آسان نہیں لے سکتے۔بنگلا دیش کی ٹیم اس کنڈیشنز میں کافی مشکل ثابت ہو سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کے دوران کافی پاکستانی کرکٹرز سے شناسائی ہو چکی ہے۔پاکستان ٹیم میں بہت ٹیلنٹ، پلان بنا لیا ہے کہ کس کھلاڑی کو کہاں استعمال کرنا ہے۔
    بھارت کے شہر حیدرآباد میں مبینہ طور پر ہراساں کیے جانے پر مس انگلینڈ نے مس ​​ورلڈ کے مقابلے کو خیرباد کہہ دیا۔ یہ بھی پڑھیں: مقابلہ حسن جیتنے والی بھارتی حسینہ ریچل گپتا کا پاک، بھارت تعلقات پرجذباتی نوٹ بھارتی میڈیا کے مطابق 24 سالہ مس انگلینڈ میلا میگی نے الزام لگایا کہ انہیں حیدرآباد میں قیام کے دوران ہراساں کیا گیا اور ان کے ساتھ بدسلوکی کی گئی جس نے برطانیہ اور ہندوستان دونوں میں سخت ردعمل کا اظہار کیا۔ مس انگلینڈ 2024 میگی 7 مئی کو انٹرنیشنل ایونٹ کے لیے حیدرآباد پہنچی تھیں تاہم وہ 16 مئی کو برطانیہ واپس چلی گئیں۔ برطانوی ٹیبلائڈ دی سن کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے اپنے ساتھ ہونے والی ہراسانی کا...
    جو عازمین حج رہ گئے ہیں انہیں اگلے سال ترجیحا کامیاب قرار دیا جائے، نجی حج ٹور آپریٹرز WhatsAppFacebookTwitter 0 26 May, 2025 سب نیوز پشاور(سب نیوز)نجی حج ٹور آپریٹرز ہوپ کے کوآرڈی نیٹر ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ جو عازمین حج رہ گئے ہیں انہیں اگلے سال ترجیحا پہلے سے کامیاب قرار دے دیا جائے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں سعودی عرب رقوم منتقل کرنے کے لیے بہت کم وقت دیا گیا ہے، ہمیں تین لاکھ ڈالر سے زائد سعودی عرب منتقل کرنے کی اجازت نہیں تھی، ہماری رقوم وقت کم ہونے کی وجہ سے بروقت پوری منتقل نہ ہوسکیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان نے پہلے سرکاری اسکیم کے...
    غزہ کی ماہر امراض اطفال کے گھر پر اسرائیلی حملے کی صورت میں انہوں نے 10 میں 9 بچے کھو دیے جبکہ بچ جانے والا آخری بچہ اور شوہر زندگی و موت کی کشمکش میں ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: غزہ کے اسکول پر اسرائیلی حملے میں خواتین اور بچوں سمیت کم از کم 20 فلسطینی شہید اسپتال کے حکام کے مطابق جنوبی غزہ کی پٹی میں خان یونس کے قریب اسرائیلی فضائی حملے کے بعد ایک ماہر اطفال اور 10 بچوں کی ماں علاء النجر اپنے 9 بچوں کی موت پر سوگ منا رہی ہے۔ ڈاکٹر علاء النجر کے شوہر، جو خود بھی ایک ڈاکٹر بھی ہیں، اس حملے میں شدید زخمی ہوئے اور اب انتہائی نگہداشت میں ہیں۔ حماس کے...
    چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ عدالتی نظام میں ٹیکنالوجی کا انضمام محض جدیدیت نہیں بلکہ عدالتوں کو زیادہ قابل رسائی، شفاف اور مؤثر بنانے کے لیے ضروری ہے۔ قانون و انصاف کمیشن آف پاکستان کے زیراہتمام ’پاکستان کے عدالتی نظام میں ٹیکنالوجی کا استعمال: امکانات اور وعدے‘ کے عنوان سے منعقد ہونے والے سمپوزیم میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اس سمپوزیم کو بروقت اور مستقبل بین قرار دیا، جو قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی (NJPMC) کے آئندہ اجلاس کے اصلاحاتی ایجنڈے کے عین مطابق ہے۔ یہ بھی پڑھیں عدالتی نظام میں بہتری کے لیے چیف جسٹس کی کوششیں جاری سمپوزیم میں اعلٰی عدلیہ کے جج صاحبان، بین الاقوامی ماہرین اور اعلیٰ سرکاری حکام نے...
    کراچی: شہر قائد سے دھابیجی کی جانب جانے والی ایک کوسٹر گھگھر پھاٹک کے قریب تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی، جس کے نتیجے میں خواتین سمیت 7 افراد زخمی ہو گئے۔ حادثے کے بعد زخمیوں کو فوری طور پر ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ ایدھی فاؤنڈیشن کے حکام کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، جب کوسٹر ڈرائیور گاڑی پر قابو نہ رکھ سکا اور وہ الٹ گئی۔ متاثرہ افراد تفریحی سفر پر کینجھر جھیل جا رہے تھے کہ یہ افسوسناک واقعہ پیش آ گیا۔ مزید پڑھیں: کراچی میں المناک حادثہ: ٹرالر کے نیچے سویا شخص ٹائروں تلے آکر جاں بحق زخمیوں میں 18...
    سٹی 42 : پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق گورنر سندھ کمال اظفر مقامی ہسپتال میں انتقال کر گئے۔  95 سالہ کمال اظفر کافی عرصے سے علیل تھے۔ اہلہ خانہ کےمطابق نماز جنازہ اور تدفین  28 مئی کو عبداللہ شاہ غازی مزار میں ہوگی ۔  پاکستان پیپلز پارٹی میں مرحوم کمال اظفر کی لازوال قربانیاں ہیں، اُن کی پیپلز پارٹی میں بے شمار خدمات ہیں ۔ کمال اظفر وزیر خزانہ کے اہم منصب پر بھی فائض رہے ۔  آئی جی پنجاب کا لاہور قلندر کو جیت کی مبارکباد کمال الدین اظفر زیرک سیاستدان تھے، ان کی سیاسی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) عیدالاضحیٰ کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔ ڈان نیوز   نےسرکاری نشریاتی ادارے ریڈیو پاکستان کی رپورٹ  کے حوالے سے بتایا کہ   ذی الحجہ 1446 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد کے زیرصدارت ہوگا۔زونل رویت ہلال کمیٹیاں بھی عید الاضحیٰ کے چاند کی رویت کے لیے اپنے اپنے متعلقہ صدر دفاتر میں اجلاس میں منعقد کریں گی۔واضح رہے کہ اس ہفتے کے اوائل میں، سپارکو نے ماہ ذی الحجہ 1446 ہجری کے چاند کی رویت کے حوالے سے ’ سائنسی تجزیے، فلکیاتی ڈیٹا، اور جدید مشاہداتی تکنیکوں’ کی بنیاد پر ایک پیش...
    کویت نے 19 سال بعد پاکستانی شہریوں کے لیے ورک، فیملی، وزٹ، سیاحتی اور کمرشل ویزوں کا اجرا شروع کردیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کویت کی حکومت پاکستانیوں کے لیے ایک اہم فیصلے کا اعلان کیا ہے جس کے تحت 19 سال سے ویزوں پر عائد پابندی ختم کردی گئی۔ پابندی کے خاتمے کے بعد اب پاکستانیوں کو ورک، فیملی، وزٹ، سیاحتی، کمرشل ویزے جاری کیے جا رہے ہیں۔ کویت شعبہ صحت میں پاکستان سے ایک ہزار 200 نرسوں کو ملازمتوں دینے کا ارادہ رکھتا ہے۔ جس کے لیے پہلی کھیپ جلد روانہ ہوگی۔ یاد رہے کہ کویت نے 2011 میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر پاکستان، ایران، شام اور افغانستان کے پاسپورٹ کے حامل افراد کو ویزے دینا بند کردیئے تھے۔ جس کے بعد...
    شدید بارش اور آندھی کے پیش نظر ممبئی میں ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا۔ تمام شہریوں کو گھر میں رہنے کی ہدایت اور غیرضروری سفر سے بھی گریز کرنے کی ہدایت کردی گئی۔ ممبئی میں شدید موسمیاتی صورتحال کے پیش نظر حکومت نے ریڈ الرٹ جاری کر دیا ہے، جس کے باعث تمام شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرتے ہوئے گھروں میں رہنے کی سخت ہدایت کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ آنے والے چند گھنٹوں میں تیز بارشوں کے ساتھ شدید ہواؤں اور آندھی کا سامنا ہوسکتا ہے، جو شہر کا نظام زندگی بری طرح متاثر کرسکتی ہے۔ بھارتی محکمہ شہری دفاع نے شہریوں کو الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ...
    خیبرپختونخوا اسمبلی کے اسپیکر بابر سلیم سواتی نے کہا ہے کہ میں سازشی نہیں، 5 منٹ میں استعفیٰ دینے کے لیے تیار ہوں۔ یہ بھی پڑھیں اسپیکر بابر سلیم کو کرپشن الزامات میں کلین چٹ دینے پر پی ٹی آئی کی احتساب کمیٹی میں اختلافات پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اعظم سواتی کے پیچھے کون ہے؟ انہوں نے جیل سے رہائی کے بعد مجھ پر کرپشن کے الزامات لگائے۔ بابر سلیم سواتی نے کہاکہ میرے خلاف پارٹی کی جانب سے بنائی گئی احتساب کمیٹی نے تحقیقات ختم کردی ہیں۔ اسپیکر نے کہاکہ پارٹی کی کمیٹی نے قرار دیا ہے کہ اسمبلی میں کیے گئے اقدامات آئینی، قانونی اور رولز کے مطابق ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ...
    زیادہ سختی نہ کریں، ساس بھی کبھی بہو تھی، 9مئی جناح ہاوس حملہ کیس کے ملزم کی ضمانت منظور WhatsAppFacebookTwitter 0 26 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)سپریم کورٹ نے 9مئی 2023سے متعلق جناح ہاوس حملہ کیس کے ملزم رضا علی کی ضمانت منظور کرلی۔رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ نے ملزم رضا علی کی ضمانت 2 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کی۔دوران سماعت جسٹس ہاشم کاکڑ نے استفسار کیا کہ ملزم پر کیا الزام ہے؟ وکیل سمیر کھوسہ نے جواب دیا کہ ملزم پر سب انسپکٹر کو پتھر مار کر زخمی کرنے کا الزام ہے، 2 افراد پر ایک ہی پولیس والے کو زخمی کرنے کا الزام ہے، شریک ملزم زین العابدین کی ضمانت منظور...
    ویڈیو گریب۔ وزیرِاعظم شہباز شریف ایران کے دو روزہ دورے پر تہران پہنچ گئے۔ تہران پہنچنے پر وزیراعظم کا ایرانی وزیر داخلہ اور ایران کے پاکستان میں سفیر نے استقبال کیا۔ ہوائی اڈے پر وزیرِ اعظم کو ایرانی فوج کے چاک و چوبند دستے نے سلامی بھی پیش کی۔ وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل عاصم منیر، وفاقی وزراء محسن نقوی، عطاءاللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وفد میں شامل ہیں۔ وزیرِاعظم ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ملاقات کے لیے سعدآباد پیلس تہران پہنچیں گے۔ جہاں وزیرِ اعظم شہباز شریف کو گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعاون کے فروغ پر بات چیت ہوگی۔ ملاقات میں بھارت کی مسلط...
    کانفرنس کے اختتام پر اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ تمام فریقین مل کر مستقبل میں بھی ایسی مثبت سرگرمیوں کو جاری رکھیں گے تاکہ علاقے میں امن، بھائی چارے اور اتفاق کو فروغ دیا جا سکے۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو گلگت میں بین المسالک ہم آہنگی کانفرنس کی جھلکیاں گلگت میں بین المسالک ہم آہنگی کانفرنس کی جھلکیاں گلگت میں بین المسالک ہم آہنگی کانفرنس کی جھلکیاں گلگت میں بین المسالک ہم آہنگی کانفرنس کی جھلکیاں گلگت میں بین المسالک ہم آہنگی کانفرنس کی جھلکیاں گلگت میں بین المسالک ہم آہنگی کانفرنس کی جھلکیاں گلگت میں بین المسالک ہم آہنگی کانفرنس کی جھلکیاں گلگت میں بین المسالک...
    جنیوا(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 26 مئی ۔2025 )فلسطینی وفد کو عالمی ادارہ صحت میں علامتی کامیابی حاصل ہوئی جس کے تحت ڈبلیو ایچ او میں پہلی مرتبہ دیگر ممالک کے ساتھ فلسطین کا جھنڈا لہرائے گا فلسطینی مندوب کا کہنا ہے کہ اس پیش رفت سے اقوام متحدہ اور عالمی سطح پر مزید شناخت کی راہیں ہموار ہوں گی. برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق چین، پاکستان، سعودی عرب اور دیگر ممالک کی جانب سے عالمی ادارے کے سالانہ اجلاس میں تجویز پیش کی گئی تھی جسے 95 ووٹوں کے ساتھ منظور کیا گیا چار ممالک، اسرائیل، ہنگری، چیک جمہوریہ اور جرمنی نے اس کی مخالفت کی جبکہ 27 ممالک نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا.(جاری ہے) یہ پیش...
    عالمی و مقامی منڈی میں سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ رک گیا۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز عالمی منڈی میں فی اونس سونا 26 ڈالر سستا ہو کر 3331 ڈالر پر آ گیا۔ آل پاکستان صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن سے جاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں 24 کیرٹ فی تولہ سونے کی قیمت 2600 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 51 ہزار 500 روپے پر آ گئی ہے۔ دوسری جانب دس گرام سونے کے بھائو بھی 2228 روپے کی کمی سے 301354 روپے ہوگئے ہیں۔
    سٹی 42 : وزیرِ اعظم شہباز شریف اپنے دو روزہ دورہ ایران کیلئے تہران پہنچ گئے.  مہرآباد ائیر پورٹ تہران پہنچنے پر ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی، ایران کے پاکستان میں سفیر رضا امیری مقدم، پاکستان کے ایران میں سفیر مدثر ٹیپو اور اعلی سفارتی اہلکاروں نے وزیرِ اعظم شہباز شریف اور پاکستانی وفد کا استقبال کیا. ہوائی اڈے پر وزیرِ اعظم کو ایرانی فوج کے چاک و چوبند دستے نے سلامی بھی پیش کی.  آئی جی پنجاب کا لاہور قلندر کو جیت کی مبارکباد نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار، چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر, وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی, وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڈ اور معاون خصوصی وزیر...
    سابق گورنر سندھ کمال اظفر انتقال کرگئے ۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق سینیٹر وقارمہدی نے کہا ہے کہ سابق گورنر سندھ کمال اظفر مقامی ہسپتال میں انتقال کرگئے ۔ سینیٹر وقار مہدی نے کہا ہے کہ 95سالہ کمال اظفر کافی عرصے سے علیل تھے،نماز جنازہ اور تدفین کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کمال الدین اظفرکے انتقال پر دکھ کااظہار کیا ہے،مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کمال الدین اظفر زیرک سیاستدان تھے،کمال اظفر وزیرخزانہ کے عہدے پر بھی فائز رہے،کمال اظفر کی سیاسی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، وزیراعلیٰ سندھ نے سوگواران سے دلی ہمدردی کااظہار کیا ہے،وزیراعلیٰ سندھ نے مرحوم کے بلند درجات کی دعا کی۔
    وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر ایران پہنچ گئے، پرتپاک استقبال WhatsAppFacebookTwitter 0 26 May, 2025 سب نیوز مہر آباد (سب نیوز)وزیراعظم محمد شہباز شریف دو روزہ دورے پر ایران پہنچ گئے۔پیر کے روز وزیر اعظم شہباز شریف نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ، وزیر اطلاعات عطا تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی کے ہمراہ ایران کے دارالحکومت تہران پہنچے۔مہرآباد ائیر پورٹ تہران پر ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی نے پاکستان میں ایرانی سفیر ، ایران میں پاکستانی سفیر اور دیگر حکام کے ساتھ پاکستانی وفد کا استقبال کیا۔ہوائی اڈے پر وزیرِ اعظم کو ایرانی فوج کے چاک و چوبند دستے کی جانب سے سلامی...
    بی این پی کے اسٹوڈیںٹس ونگ ’جیت آبادی چھاترا دل‘ کے ڈھاکہ یونیورسٹی چیپٹر نے وائس چانسلر اور پراکٹر کے استعفیٰ اور شہریار عالم شمو کے قتل کے لیے انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے دھرنے کا آغاز کردیا۔ یہ بھی پڑھیں: بھارت نے اپنے ہی 66 شہری بنگلہ دیش میں دھکیل دیے چھاترا دل کے کارکنوں نے پیر کو تقریباً 12 بجے کیمپس میں حکیم چتر سے جلوس نکالنے کے بعد وائس چانسلر کے دفتر کے سامنے مظاہرہ کیا۔ ڈھاکہ یونیورسٹی چھاترا دل کے صدر گنیش چندرا نے کہا کہ 13 دن ہوچکے ہیں اور ابھی تک شمو کے قتل کا کوئی حل نہیں نکلا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہریار عالم شمو عوامی انقلاب کے دوران صف اول میں شامل...
    اسلام آباد : ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا. جس میں چاند نظر یا نہ آنے کا اعلان کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا گیا۔مرکزی رویت ہلال کمیٹی کااجلاس کل شام اسلام آباد میں ہوگا.چیئرمین رویت ہلال کمیٹی عبدالخبیرآزاداجلاس کی صدارت کریں گے۔زونل اور ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس متعلقہ مقامات پر ہوں گے تاہم چاند کی رویت کےحوالے سے اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔ یاد رہے سپارکو نے ذوالحجہ 1446 ہجری کے چاند کی رویت کے حوالے سے پیشگوئی جاری کی تھی .جس میں بتایا تھا کہ ذوالحجہ کے نئے چاند کی پیدائش 27 مئی...
    کویت سٹی کا فضائی منظر - فوٹو: فائل وزارت اوورسیز پاکستانیز کے فوکل پرسن مصطفیٰ ملک نے بتایا ہے کہ کویت نے 19 سال بعد پاکستانی شہریوں کے لیے ویزوں پر عائد پابندی ختم کردی۔اپنے بیان میں انکا کہنا تھا کہ دنیا پاکستانی ہنرمندوں پر بند دروازے کھول رہی ہے۔ فوکل پرسن وزارتِ اوورسیز پاکستانیز مصطفیٰ ملک نے بتایا کہ کویت کی حکومت نے پاکستانیوں کو ورک، فیملی، وزٹ، سیاحتی اور کمرشل ویزوں کا اجرا شروع کر دیا۔انہوں نے بتایا ہے کہ 19 سال بعد بحال ہونے والے ویزوں کے اجراء سے ہزاروں افراد کو کویت میں روزگار، تجارت اور سیاحت کے مواقع ملیں گے۔ مصطفیٰ ملک وزارت اوور سیز پاکستانیز اور وزارتِ مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کے...
    ---فائل فوٹو  سابق گورنر سندھ کمال الدین اظفر کراچی کے مقامی اسپتال میں انتقال کر گئے۔سینیٹر وقار مہدی کے مطابق 95 سالہ کمال اظفر کافی عرصے سے علیل تھے۔ سابق گورنر بلوچستان سید فضل آغا انتقال کرگئےخاندانی ذرائع کے مطابق سید فضل اغا کچھ روز سے کراچی میں زیر علاج تھے، رکن بلوچستان اسمبلی سیدفضل آغا کا تعلق جے یو آئی ف سے تھا۔ انہوں نے کہا کہ کمال اظفر کی نماز جنازہ اور تدفین کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کمال الدین اظفر کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔مراد علی شاہ نے کہا کہ کمال الدین اظفر زیرک سیاستدان تھے، وہ وزیر خزانہ کے عہدے پر بھی فائز رہے، ان کی...
    کراچی(شوبز ڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر سے متعلق 9 سال قبل کی گئی ایک پیش گوئی سچ ثابت ہوگئی۔ اداکارہ نیلم منیر نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے میزبان کی جانب سے پوچھے گئے دلچسپ سوالوں کے جوابات دیے۔ پروگرام کے دوران میزبان نے 2016 کا ایک ویڈیو کلپ شیئر کیا، جس میں مرحوم کامیڈین عمر شریف بھی موجود تھے۔ اس دوران ماہرِ فلکیات آغا بہشتی نے اداکارہ سے متعلق ایک پیش گوئی کی تھی جس کے مطابق نیلم منیر کی شادی عرب ملک میں ہوگی، اور اس بات کا امکان موجود ہے کہ ان کی شادی دبئی یا خلیجی ممالک سے تعلق رکھنے والے لڑکے...
    کویت نے 19 سال بعد پاکستانی شہریوں کے لیے ویزوں پر عائد پابندی ختم کردی۔ فوکل پرسن وزارت اوورسیز پاکستانیز مصطفیٰ ملک نے کہا کہ دنیا پاکستانی ہنرمندوں پر بند دروازے کھول رہی ہے، کویت حکومت نے پاکستانیوں کو ورک، فیملی، وزٹ، سیاحتی اور کمرشل ویزوں کا اجرا شروع کردیا ہے۔ مصطفیٰ ملک نے بتایا کہ ویزوں کے اجرا سے ہزاروں افراد کو کویت میں روزگار، تجارت اور سیاحت کے مواقع ملیں گے، یہ تمام ویزے آن لائن پلیٹ فارم کے ذریعے حاصل کیے جاسکتے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اٹلی میں پاکستانیوں کے لیے نوکریوں میں سالانہ کوٹا مختص کیا جائے گا، اٹلی کے ساتھ بھی ایم او یو پر دستخط ہوچکے ہیں جب کہ عرب ممالک بھی...
    بیجنگ : چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے انڈونیشیا کے ایوان صدر میں انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو کے ساتھ ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں چینی وزیراعظم لی چھیانگ نے نشاندہی کی کہ چین انڈونیشیا کے ساتھ ترقیاتی حکمت عملیوں کو مربوط بنانے اور “بیلٹ اینڈ روڈ” کی مشترکہ تعمیر میں اعلیٰ معیار کے تعاون کو گہرا کرنے کے لیے تیار ہے۔ پیر کے روز چینی میڈ یا نے بتا یا کہ دونوں فریقوں کو مارکیٹ کنیکٹوٹی اور صنعتی تعاون کو مضبوط کرنا چاہیے، تجارت اور سرمایہ کاری میں سہولت کو بہتر بنانا چاہیے، اور فنانس، نئی توانائی، ڈیجیٹل معیشت، مصنوعی ذہانت، سمندری اور ایرو اسپیس سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کو بڑھانا چاہیے۔ چین انڈونیشیا کے ساتھ عوامی تبادلے...
    سٹی 42 : سینئر سیاستدان سابق صوبائی وزیر اختر حسین رضوی انتقال کر گئے ۔   سابق صوبائی وزیر اختر حسین رضوی ، آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی کے سسر اور سیکرٹری پنجاب اسمبلی عمران رضوی کے چچا تھے۔  سید اختر حسین رضوی کی نماز جنازہ آج 26 مئی 2025 بروز سوموار رات 10:30 بجے مومن پورہ قبرستان لاہور میں ادا کی جائے گی۔  سابق صوبائی وزیر اختر حسین رضوی کی عمر 78 سال تھ، وہ دل اور جگر کے عارضوں میں مبتلا تھے۔ ان کا تعلق تحصیل پسرور کے قصبہ چونڈہ سے تھا۔  آئی جی پنجاب کا لاہور قلندر کو جیت کی مبارکباد اختر حسین رضوی 5 بار ممبر صوبائی اسمبلی اور 2 بار چیرمین بلدیہ...
    اسلام آباد(  نیوز ڈیسک  )   قربانی کرنے کی نیت رکھنے والوں کے لیے ایک اہم اسلامی ہدایت یہ ہے کہ جب ذوالحجہ کا چاند نظر آ جائے، تو انہیں اپنے بال اور ناخن کاٹنے سے اجتناب کرنا چاہیے، یہاں تک کہ قربانی ہو جائے۔ یہ ہدایت نبی کریم ﷺ کی سنت مبارکہ سے ثابت ہے۔ حضرت اُمِّ سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: “جب ذوالحجہ کا پہلا عشرہ شروع ہو جائے اور تم میں سے کوئی شخص قربانی کا ارادہ رکھتا ہو تو وہ اپنے بال اور ناخن نہ کاٹے۔ (صحیح مسلم، حدیث: 1977) اس حدیث کی روشنی میں فقہاءِ کرام فرماتے ہیں کہ جو شخص قربانی کا ارادہ رکھے، اُس کے لیے مستحب...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 26 مئی 2025ء) پاکستان کی وزارتِ خزانہ نے ملک میں کرپٹو مائننگ اور مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے ڈیٹا سینٹرز کے لیے 2,000 میگاواٹ اضافی بجلی مختص کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ اعلان اتوار 25 مئی کو ملکی ضروریات کو سامنے رکھتے ہوئے کیا گیا۔ جنریٹیو اے آئی کو اپنی وسیع معلوماتی ڈیٹابیس پر عملدرآمد کے لیے بے پناہ کمپیوٹنگ توانائی درکار ہوتی ہے، جس کے باعث دنیا بھر میں بجلی کی مانگ میں غیر معمولی اضافہ ہو رہا ہے۔ پاکستان میں بجلی کی تنصیب شدہ صلاحیت تقریباً 45,000 میگاواٹ ہے، جبکہ پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ڈیویلپمنٹ اکنامکس کے مطابق گرمیوں کے موسم میں طلب 30,000 میگاواٹ تک پہنچ جاتی ہے۔ حکومت کو...
    شیری رحمٰن — فائل فوٹو پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی سینیٹر شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ سیاحت کی آڑ میں آبی دہشت گردی سے پاکستان کے آبی وسائل پر قبضے کی کوشش ہو رہی ہے۔انہوں نے بھارت کی جانب سے دریائے سندھ کا پانی روکنے کے لیے بنائے گئے منصوبے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کے لداخ میں 10 ہائیڈرو منصوبے دریائے سندھ کے بہاؤ کو خطرے میں ڈال رہے ہیں، بھارت کی جانب سے پانی روکنا سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔ بھارت کبھی نہیں چاہتا تھا کہ مسئلہ کشمیر کا معاملہ اٹھے: شیری رحمٰنسینیٹر شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ بھارت میں کتنی تباہی ہوئی وہ خود کبھی نہیں بتائیں گے...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 26 مئی ۔2025 )عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف ) نے پاکستان کے آئندہ مالی سال کے مجوزہ بجٹ اہداف پر اعتراضات اٹھاتے ہوئے ترقیاتی منصوبوں کے مالی بوجھ پر تشویش کا اظہار کیا ہے رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کا تھرو فارورڈ 10 ہزار ارب روپے سے تجاوز کر چکا ہے. ذرائع نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے وزارتِ منصوبہ بندی سے 500 جاری ترقیاتی منصوبوں کی تفصیلات طلب کر لیں رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کی اکثریت مہنگے انفرااسٹرکچر منصوبے ہیں، حکومت کو ترقیاتی بجٹ کی منظوری میں مشکلات کا سامنا ہے.(جاری ہے) وزارت خزانہ و منصوبہ بندی میں اختلاف بھی سامنے آگئے ذرائع...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 26 مئی ۔2025 )اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایچ ای سی سے برخاست کیے گئے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر ضیا القیوم کی عہدے پر بحالی اور حکم امتناع کی فوری استدعا مسترد کر دی ہے جسٹس راجہ انعام امین منہاس نے ڈاکٹر ضیا القیوم کی عہدے پر بحالی کی درخواست پر سماعت کی. برخاست کیے گئے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایچ سی سی ڈاکٹر ضیا القیوم کی جانب سے وکیل عمران شفیق عدالت میں پیش ہوئے اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایچ ای سی سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا.(جاری ہے) جسٹس انعام امین منہاس نے ریمارکس دئیے کہ پہلے کمنٹس آجانے دیں پھر دیکھ لیں گے وکیل عمران شفیق...
    افغانستان میں طالبان حکومت نے پہلی مرتبہ پاکستانیوں کو نشانہ بنانے والے افغانوں کیخلاف کریک ڈاون کیا ہے۔ اس اہم اہم پیشرفت کی وجہ سے اسلام آباد اور کابل کے درمیان تعلقات میں بہتری آئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق گزشتہ ایک ماہ کے دوران زیادہ تر توجہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی پر مرکوز رہی لیکن اسی عرصے کے دوران اسلام آباد اور کابل نے خاموشی سے کام کیا تاکہ کشیدگی کا شکار تعلقات کو بحال کیا جا سکے۔پہلی بار پاکستان نے کابل کے نقطہ نظر میں تبدیلی اس وقت محسوس کی جب مارچ کے تیسرے ہفتے میں خصوصی ایلچی برائے افغانستان محمد صادق خان کی قیادت میں پاکستانی وفد نے کابل کا دورہ کیا اور اس وفد کو کابل...
      کراچی  (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات کی۔ عبدالعلیم خان نے کہا کہ کراچی پورٹ سے موٹرویز کا ربط لازم ہے، بصورت دیگر منصوبہ ادھورا رہے گا، ایم 6 کی تعمیر وفاقی حکومت اور بینکوں کی فنڈنگ سے کی جارہی ہے۔ نجی ٹی وی نیوزسماکے مطابق وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ سے کراچی میں ملاقات کی، جس میں ایم 6 موٹروے، نیشنل ہائی وے اور جامشورو سیہون سڑک سمیت دیگر مواصلاتی امور پر گفتگو ہوئی۔وفاقی وزیرمواصلات نے کہا کہ کراچی پورٹ سے موٹرویز کا ربط لازم ہے،  بصورت دیگر منصوبہ ادھورا رہے گا، موٹروے کا مقصد ابتداء سے انتہاء تک رابطہ فراہم کرنا...
     پاکستان کی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں، حالیہ پاک بھارت عسکری جھڑپوں کے بعد چین نے پاکستان کے ساتھ اپنے غیر متزلزل اتحاد کا بھرپور اعادہ کرتے ہوئے اسے آہنی دوست قرار دیا اور اس کی خودمختاری و علاقائی سالمیت کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔بیجنگ نے عالمی طاقتوں کو خبردار کرتے ہوئے دوٹوک پیغام دیا کہ چین سے نہ الجھیں۔چین اور پاکستان کے درمیان عسکری اشتراکِ عمل، بالخصوص جدید چینی دفاعی ٹیکنالوجی کے استعمال نے عالمی طاقتوں کو حیران کر دیا ہے۔مقامی انگریزی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق چینی خارجہ پالیسی کے ممتاز ماہر اور سینٹر فار چائنا اینڈ گلوبلائزیشن کے نائب صدر وِکٹر ژیکائی گائو نے اس جھڑپ کو چین پاکستان دفاعی تعاون کی گہرائی کا...
    نئی دہلی (این این آئی)عالمی جریدے نے خبردار کیا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کی معطلی بھارت کو مہنگی پڑ سکتی ہے۔عالمی جریدے نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے کی معطلی بھارت کو مہنگی پڑ سکتی ہے، عالمی میگزین کی رپورٹ کے مطابق بھارت کا سندھ طاس معاہدہ یک طرفہ طور پر معطل کرنے کا اقدام چین کو براہما پترا کا پانی روکنے پر مجبور کرسکتا ہے۔رپورٹ کے مطابق برہماپترا بھارت کے پانی کا 30 فیصد فراہم کرتا ہے، اس کے علاوہ اس دریا سے آنے والا پانی بھارت کی مجموعی پن بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت کا 44 فیصد ہے۔ورلڈ بینک کے صدر اجے بنگا نے سی این بی سی کوحالیہ انٹرویو میں واضح کیا کہ معاہدے کو یکطرفہ...
    اسلام آباد  (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلز پارٹی کی نائب صدر شیری رحمان نے بھارتی آبی جارحیت پر مبنی ماسٹر پلان پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اپنے آبی حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا اور اپنے دریاؤں کے تحفظ کے لیے ہر حد تک جائے گا نجی ٹی وی دنیا نیوز  کا اپنے ایک بیان میں  کہنا تھا کہ بھارت کے لداخ میں ہائیڈرو پاور منصوبے دریائے سندھ کے قدرتی بہاؤ کو شدید خطرے میں ڈال رہے ہیں، لداخ میں ترقی کے پردے میں پاکستان کے آبی وسائل پر قبضے کی کوشش کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کا دریائے سندھ کا پانی روکنا سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی اور عالمی قوانین صریح...
    سپریم کورٹ کے جسٹس جمال مندوخیل نے کہا ہے کہ سنی اتحاد کونسل مخصوص نشستوں کی حقدار نہیں ، سنی اتحاد کونسل کی بجائے آزاد امیدوار اگر پی ٹی آئی میں رہتے تو آج مسئلہ نہ ہوتا۔جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے مخصوص نشستوں کے فیصلے پر نظرثانی کیس کی براہ راست سماعت کی۔سماعت کے دوران جسٹس مسرت ہلالی نے سوال اٹھایا کہ سنی اتحاد کونسل نے مخصوص نشستوں پر کیسے دعویٰ کیا ؟ سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں کیسے مل سکتی ہیں؟ پارلیمنٹ میں آنے والی جماعت میں آزاد امیدوار شامل ہو سکتے ہیں، لیکن جو سیاسی جماعت پارلیمنٹ میں نہ ہو اس میں کیسے آزاد لوگ شامل ہو سکتے ہیں؟۔وکیل...
    لاہور: پی ایس ایل 10 کی فاتح لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے سوشل میڈیا پر اپنے جذبات کا اظہار کردیا۔ شاہین شاہ آفریدی نے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی پوسٹ میں لاہور قلندرز کی کامیابی کو غیر متزلزل یقین کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں اپنے ہر کھلاڑی اور اسٹاف ممبر پر فخر ہے۔ انہوں نے لاہور قلندرز کے شائقین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا جوش، آپ کا جذبہ اور آپ کی بے لوث سپورٹ ہماری سب سے بڑی طاقت رہی۔ شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ لاہور قلندرز کی کامیابی ہمارے فینز کی دعاؤں، صبر اور محبت کا نتیجہ ہے، یہ ٹرافی آپ سب کے لیے ہے...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 26 مئی ۔2025 )کویت نے 19 سال بعدپاکستانی شہریوں کے لیے ویزوں پر عائد پابندی ختم کر تے ہوئے پاکستانیوں کو ورک، فیملی، وزٹ، سیاحتی اور کمرشل ویزوں کا اجرا شروع کردیا ہے رپورٹ کے مطابق اہم خلیجی ملک کویت نے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے پاکستانی شہریوں کے لیے ویزوں کے اجرا کی پابندی کا خاتمہ کرتے ویزوں کا اجرا شروع کر دیا ہے، پاکستانیوں کو ورک، فیملی، وزٹ، سیاحتی، کمرشل ویزے جاری کیے جارہے ہیں.(جاری ہے) وزارت اوورسیز پاکستانیز کے فوکل پرسن کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے ہزاروں افراد کوکویت میں روزگار، تجارت، سیاحت کے مواقع ملیں گے، کویت کے تمام ویزے آن لائن پلیٹ فارم کے ذریعے حاصل کیے...
    لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 26 مئی ۔2025 )لاہور میں سینئر بیوروکریٹس اور پولیس افسران کے زیراستعمال سرکاری محکموں کی 3800 سے زائد گاڑیاں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پائی گئی ہیں، جن میں سے زیادہ تر گاڑیوں نے کئی بار قوانین کی خلاف ورزی کی جو کہ عام شہریوں کے مقابلے میں اعلیٰ سرکاری افسران میں قانون شکنی کے بڑھتے ہوئے رجحان کو ظاہر کرتا ہے.(جاری ہے) رپورٹ کے مطابق حیران کن طور پر اعلیٰ عہدوں پر فائز افسران کی زیر استعمال سرکاری گاڑیاں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دیکھی گئیں ان میں انسپکٹر جنرل پولیس، کمشنر لاہور اور ڈپٹی کمشنر، وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے)، پاکستان پوسٹ، زراعت، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن، پنجاب...
    — فائل فوٹو  واٹر اینڈ پاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) نے دریاؤں میں پانی کی صورتِ حال سے متعلق رپورٹ جاری کردی۔ترجمان واپڈا کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر پانی کی آمد ایک لاکھ 68 ہزار 700 اور اخراج ایک لاکھ 55 ہزار کیوسک، دریائے جہلم میں منگلا کے مقام پر پانی کی آمد 41 ہزار 200 اور اخراج 18 ہزار کیوسک جبکہ چشمہ بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ 88 ہزار 800، اخراج ایک لاکھ 83 ہزار کیوسک ہے۔ترجمان واپڈا نے بتایا کہ دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 46 ہزار 700 جبکہ اخراج 20 ہزار 400 کیوسک اور دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد و اخراج 41...
    جناح ہاؤس حملہ—فائل فوٹو عدالت عظمیٰ نے ملزم رضا علی کی ضمانت 2 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کی۔سپریم کورٹ میں جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے جناح ہاؤس حملہ کیس کی سماعت کی۔جسٹس ہاشم نے استفسار کیا کہ ملزم رضا علی پر کیا الزام ہے؟ جواب میں وکیل سمیر کھوسہ نے موقف اختیار کیا کہ ملزم پر سب انسپکٹر کو پتھر مار کر زخمی کرنے کا الزام ہے، 2 افراد پر ایک ہی پولیس والے کو زخمی کرنے کا الزام ہے جبکہ شریک ملزم زین العابدین کی ضمانت منظور ہوچکی ہے۔ جناح ہاؤس حملہ کیس: 254 پی ٹی آئی رہنماؤں و کارکنوں پر فرد جرم عائد کردی گئی پی ٹی آئی رہنما...
    لندن(اوصاف نیوز) نارتھ لندن کے علاقے برینٹ میں گھر میں آگ لگنے سے ماں اور تین بچوں سمیت چار افراد جان کی بازی ہار گئے۔ پولیس نے 41 سالہ شخص کو قتل کے الزام میں گرفتار کر لیا، جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمر 15، 8 اور 4 سال تھی، خاندان کے چار افراد کو زندہ بچا لیا گیا۔ برینٹ میں گھر میں آگ لگنے سے 4 افراد کی وفات کے بعد پولیس نے تحقیقات شروع کر دی، پولیس کے مطابق 24 مئی بروز ہفتہ 01:22 بجے ٹائلٹ کلوز، اسٹون برج میں لگنے والی آگ کی کال آئی۔ پولیس کے مطابق ایک 43 سالہ خاتون اور تین بچے، جن میں ایک 15 سالہ لڑکی، ایک 8 سالہ لڑکا، اور...
    وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کی EZ Shifa کے جیف ٹیکنالوجی آفیسر سے ملاقات ہوئی جس میں ٹیلی میڈیسن منصوبے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر صحت نے ڈیجیٹل کلینک کا معائنہ کیا جہاں انہیں مشین کے فیچرز پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ہیلتھ سیکٹر میں ٹیلی میڈیسن کا نفاذ ایک انقلابی قدم ہے ثابت ہو گا۔ عوام کو ڈاکٹروں اور ادویات کی سہولت ان کے دروازے تک پہنچائیں گے کیونکہ ملک کی بڑی آبادی اسپتالوں تک رسائی کی سکت نہیں رکھتی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پرائمری ہیلتھ کیئر سسٹم کو فعال بنانا وقت کی ضرورت ہے۔ 70 فیصد مریض بی ایچ یو کے بجائے بڑے اسپتالوں کا رخ کرتے ہیں۔ ٹیلی...
    عالمی بینک نے کہا ہے کہ تنازعات، موسمیاتی تبدیلیوں وشدت اور معاشی جھٹکوں کی وجہ سے دنیابھرمیں خوراک کے عدم تحفظ میں خطرناک حد تک اضافہ ہواہے۔ یہ بات غذائی تحفظ کے حوالہ سے عالمی بینک کی حالیہ رپورٹ میں کہی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس وقت دنیا کے مختلف حصوں میں تقریباً 29 کروڑ 50 لاکھ افراد شدید غذائی عدم تحفظ کا سامنا کر رہے ہیں۔ رپورٹ میں بتایاگیاہے کہ غزہ کی پوری آبادی شدید غذائی بحران کا شکار ہے اور پانچ میں سے ایک شخص (تقریباً 5 لاکھ افراد) فاقہ کشی کے دہانے پر ہے۔ یہ صورتحال اکتوبر 2024 میں ہونے والے تجزیے کے مقابلے میں بدترین ہے۔ رپورٹ کے مطابق جنوری سے اپریل 2025 تک کے...
    جنوبی ایشیا ایک بار پھر پاک - بھارت کشیدگی کے سائے میں آیا، مگر اس بار سیاسی، سفارتی اور جغرافیائی توازن نے ایک نئی شکل اختیار کی۔ جہاں بھارت کو اپنی جارحانہ اور توسیع پسندانہ پالیسیوں کے باعث شدید داخلی و خارجی دباؤ کا سامنا کرنا پڑا، وہیں پاکستان نے متوازن حکمت عملی، فعال سفارت کاری اور تدبر کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہ صرف اپنی علاقائی سالمیت کا دفاع کیا بلکہ ایک ذمے دار ریاست کے طور پر اپنی عالمی حیثیت کو مزید مضبوط کیا۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت نے ہمیشہ قومی سلامتی اور عسکری قوت کے بیانیے کو انتخابی حکمت عملی کے طور پر استعمال کیا۔ حالیہ کشیدگی میں بھی یہی طرز عمل اختیار کیا گیا، جہاں...
    پاکستانیوں کا عالمی کارنامہ! یو اے ای کا سب سے بڑا جھنڈا بنا کر ریکارڈ قائم کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 26 May, 2025 سب نیوز متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں نے ایک اور شاندار کامیابی حاصل کر لی — پاکستان ایسوسی ایشن دبئی (PAD) نے ہاتھوں کے نشانات سے دنیا کا سب سے بڑا جھنڈا تیار کر کے گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔یہ کارنامہ “ہینڈز آف یونٹی” مہم کے تحت سرانجام دیا گیا، جس میں 100 سے زائد قومیتوں سے تعلق رکھنے والے 24,514 افراد نے شرکت کی۔ اس منفرد جھنڈے میں شامل ہر ہاتھ کا نشان اتحاد، ہم آہنگی اور محبت کا پیغام دے رہا ہے۔یہ مہم ایک ماہ پر محیط رہی جس میں 23 اسکولوں اور...
    مخصوص نشستوں کے فیصلے کیخلاف دائر نظرثانی کی انٹرا کورٹ اپیلوں کی سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 11 رکنی آئینی بینچ نے سماعت کی، عدالتی کارروائی سپریم کورٹ کے یوٹیوب چینل پر براہ راست دکھائی گئی۔ جسٹس مسرت ہلالی نے ریمارکس دیے کہ سنی اتحاد کونسل نے مخصوص نشستوں پر کیسے دعویٰ کیا، انہیں مخصوص نشستیں کیسے مل سکتی ہیں، پارلیمنٹ میں آنے والی جماعت میں آزاد امیدوار شامل ہوسکتے ہیں، جو سیاسی جماعت پارلیمنٹ میں نہ ہو اس میں کیسے آزاد لوگ شامل ہوسکتے ہیں۔ مخدوم علی خان کا مؤقف تھا کہ سنی اتحاد کونسل کے مطابق آزاد امیدوار ان کی ساتھ شامل ہوگئے تھے، عدالتی استفسار پر انہوں نے بتایا کہ سنی...
    آئی ایم ایف نے بجٹ اہداف پر اعتراضات اٹھا دیے، اہم وزارتوں کے درمیان بھی اختلافات سامنے آگئے WhatsAppFacebookTwitter 0 26 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کے آئندہ مالی سال کے مجوزہ بجٹ اہداف پر اعتراضات اٹھاتے ہوئے ترقیاتی منصوبوں کے مالی بوجھ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کا تھرو فارورڈ 10 ہزار ارب روپے سے تجاوز کر چکا ہے۔ ذرائع نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے وزارتِ منصوبہ بندی سے 500 جاری ترقیاتی منصوبوں کی تفصیلات طلب کر لیں۔ رپورٹ کے مطابق ترقیاتی منصوبوں کی اکثریت مہنگے انفرااسٹرکچر منصوبے ہیں، حکومت کو ترقیاتی بجٹ کی منظوری...
    اسلام آباد(ممتاز نیوز) وزارت اوورسیز پاکستانیز و ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ کے فوکل پرسن اور پاکستان مسلم لیگ (ق) کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مصطفیٰ ملک نے خوشخبری سناتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ کویت نے 19 سال بعد پاکستانی شہریوں پر عائد ویزہ پابندی ختم کر دی ہے۔ ان کے مطابق یہ کامیابی وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کی کاوشوں کا نتیجہ ہے جن کی بدولت دنیا میں پاکستانی ہنر مندوں کے لیے نئے مواقع کے دروازے کھل رہے ہیں۔ مصطفیٰ ملک نے بتایا کہ کویتی حکومت نے پاکستانیوں کو ورک، فیملی، وزٹ، سیاحتی اور کمرشل ویزوں کے اجراء کا عمل دوبارہ شروع کر دیا ہے، جس سے ہزاروں پاکستانیوں کو روزگار، تجارت اور سیاحت کے مواقع میسر آئیں گے۔ انہوں...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں کے فیصلے پر نظرثانی کیس کے دوران جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس دیئے کہ سنی اتحاد کونسل مخصوص نشستوں کی حقدار نہیں ہے۔  نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں آئینی بنچ مخصوص نشستوں کے فیصلے پر نظرثانی کیس کی براہ راست سماعت کر رہا ہے، درخواست گزار کے وکیل مخدوم علی خان دلائل دے رہے ہیں۔ سماعت کے دوران جسٹس مسرت ہلالی نے سوال اٹھایا کہ سنی اتحاد کونسل نے مخصوص نشستوں پر کیسے دعویٰ کیا؟ سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں کیسے مل سکتی ہیں؟ پارلیمنٹ میں آنے والی جماعت میں آزاد امیدوار شامل ہو سکتے ہیں، لیکن جو...
    چوہدری سالک حسین کی کوششوں سے پاکستانیوں کے لیے عالمی روزگار کے دروازے کھل گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 26 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) وزارت اوورسیز پاکستانیز و ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ کے فوکل پرسن اور پاکستان مسلم لیگ (ق) کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مصطفیٰ ملک نے خوشخبری سناتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ کویت نے 19 سال بعد پاکستانی شہریوں پر عائد ویزہ پابندی ختم کر دی ہے۔ ان کے مطابق یہ کامیابی وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کی کاوشوں کا نتیجہ ہے جن کی بدولت دنیا میں پاکستانی ہنر مندوں کے لیے نئے مواقع کے دروازے کھل رہے ہیں۔مصطفیٰ ملک نے بتایا کہ کویتی حکومت نے پاکستانیوں کو ورک، فیملی، وزٹ، سیاحتی اور کمرشل ویزوں کے اجراء...
    سٹی42:عید الاضحی/مویشی منڈیوں کا قیام، وفاقی دارالحکومت میں مویشی منڈیوں کے قیام کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہر میں 6 مویشی منڈیاں قائم کرنے کی منظوری دی گئی، تمام مویشی منڈیوں کے لیے فوکل پرسنز تعینات کر دئیے گئے سنگھجانی میں قائم مویشی منڈی کی فوکل پرسن اے سی ماحین حسن مقرر، اسسٹنٹ کمشنر فروا بتول آئی 12 کی مویشی منڈی کی فوکل پرسن ہونگی۔ آئی جی پنجاب کا لاہور قلندر کو جیت کی مبارکباد نوٹی فکیشن کے مطابق آئی 15 مویشی منڈی کی فوکل پرسن اے سی نیہل عبداللہ تعینات، بارہ کہو مویشی منڈی کے فوکل پرسن اے سی عزیر علی خان ہونگے۔ لہتڑار روڑ پر محمد علی اور ایکسپریس ہائی...
    عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کے آئندہ مالی سال کے مجوزہ بجٹ اہداف پر اعتراضات اٹھاتے ہوئے ترقیاتی منصوبوں کے مالی بوجھ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کا تھرو فارورڈ 10 ہزار ارب روپے سے تجاوز کر چکا ہے۔ ذرائع نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے وزارتِ منصوبہ بندی سے 500 جاری ترقیاتی منصوبوں کی تفصیلات طلب کر لیں۔ رپورٹ کے مطابق ترقیاتی منصوبوں کی اکثریت مہنگے انفرااسٹرکچر منصوبے ہیں، حکومت کو ترقیاتی بجٹ کی منظوری میں مشکلات کا سامنا ہے۔ وزارت خزانہ و منصوبہ بندی میں اختلاف بھی سامنے آگئے، ذرائع نے دعویٰ کیا کہ بجٹ اہداف پر اتفاق نہ ہونے سے آئندہ مالی سال کی منصوبہ بندی تاخیر کا شکار...
    اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں اعلیٰ سطح کے اجلاس میں یورپی و عرب ممالک اور عالمی تنظیموں نے اسرائیل کے غزہ پر حملوں کو روکنے، اس پر پابندیاں لگانے، انسانی امداد کی فراہمی یقینی بنانے اور دو ریاستی حل کے لیے عملی اقدامات پر غور کیا۔ یہ اجلاس "میڈرڈ گروپ" کا پانچواں اجلاس تھا جس میں 20 ممالک اور عرب لیگ، او آئی سی سمیت دیگر عالمی اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس سے قبل اسپین کے وزیر خارجہ خوسے مینوئل الباریس نے بین الاقوامی پابندیوں کی تجویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کو اب فیصلہ کن اقدامات کرنے ہوں گے تاکہ غزہ میں جاری انسانی بحران کو روکا جا سکے۔ انہوں نے کہا: "ہمیں اس جنگ کو...
    سپریم کورٹ نے 9 مئی سے متعلق جناح ہاؤس حملہ کیس کے ملزم رضا علی کی ضمانت منظور کرلی۔ رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ نے ملزم رضا علی کی ضمانت دو لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کی۔ دوران سماعت جسٹس ہاشم کاکڑ نے استفسار  کیا کہ ملزم پر کیا الزام ہے؟ وکیل سمیر کھوسہ نے جواب دیا کہ ملزم پر سب انسپکٹر کو پتھر مار کر زخمی کرنے کا الزام ہے،  دو افراد پر ایک ہی پولیس والے کو زخمی کرنے کا الزام ہے، شریک ملزم زین العابدین کی ضمانت منظور ہوچکی ہے۔ جسٹس ہاشم کاکڑ نے پوچھا کہ دو لوگ ایک ہی پولیس والے کو زخمی کیسے کر سکتے ہیں؟ پراسیکیوٹر صاحب پولیس والے نے ایک ہی الزام دو لوگوں...
    اسلام آباد(اوصاف نیوز)سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں کے فیصلے پر نظر ثانی کیس کی براہ راست سماعت جاری ہے۔ جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 11 رکنی بینچ کیس کی سماعت کر رہا ہے جبکہ درخواست گزار کی جانب سے وکیل مخدوم علی خان دلائل دے رہے ہیں۔ دوران سماعت جسٹس جمال خنا مندوخیل نے ریمارکس دئے کہ سنی اتحاد کونسل مخصوص نشستوں کی حقدار نہیں ہے۔ سماعت کے دوران جسٹس مسرت ہلالی نے سوال اٹھایا کہ سنی اتحاد کونسل نے مخصوص نشستوں پر کیسے دعویٰ کیا؟ انہوں نے استفسار کیا کہ سنی اتحاد کونسل (ایس آئی سی) کو مخصوص نشستیں کیسے مل سکتی ہیں؟ جسٹس مسرت کا مزید کہنا تھا کہ پارلیمنٹ میں آنے والی جماعت میں آزاد امیدوار...
    میڈرڈ میں اعلیٰ سطح کے اجلاس میں یورپی و عرب ممالک اور عالمی تنظیموں نے اسرائیل کے غزہ پر حملوں کو روکنے، اس پر پابندیاں لگانے، انسانی امداد کی فراہمی یقینی بنانے اور دو ریاستی حل کے لیے عملی اقدامات پر غور کیا۔ اسلام ٹائمز۔ اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں اعلیٰ سطح کے اجلاس میں یورپی و عرب ممالک اور عالمی تنظیموں نے اسرائیل کے غزہ پر حملوں کو روکنے، اس پر پابندیاں لگانے، انسانی امداد کی فراہمی یقینی بنانے اور دو ریاستی حل کے لیے عملی اقدامات پر غور کیا۔ یہ اجلاس "میڈرڈ گروپ" کا پانچواں اجلاس تھا جس میں 20 ممالک اور عرب لیگ، او آئی سی سمیت دیگر عالمی اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔اجلاس سے قبل اسپین...
    اسلام آباد(اوصاف نیوز)چین نے حالیہ پاک بھارت فوجی تصادم کے بعد پاکستان کو اپنا آہنی دوست قرار دینے کا اعادہ کرتے ہوئے واضح اعلان کر دیا ہے کہ چین پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع میں ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا، شراکت داری نہ صرف جنوبی ایشیا میں توازن کو قائم رکھے گی بلکہ خطے میں امن و استحکام کی ضمانت بھی بنے گی ۔ چین پاکستان آہنی دوست، باہمی دفاعی اشتراک عملی شکل اختیار کر گیا، جے 10 سی طیاروں کی کامیابی سے عالمی طاقتیں حیران ہیں جبکہ بیجنگ کی جانب سے یہ بھی واضح پیغام دیا گیا ہے کہ “چین سے پنگا نہ لیا جائے”۔ چین کی دفاعی ٹیکنالوجی اور پاکستان کے ساتھ فوجی...
    وفاقی وزیرِ صحت مصطفی کمال نے کہا ہے کہ  انسداد پولیومہم کو سیاست کی نذر نہیں کرنا چاہیے، پوری دنیا نے اسی ویکسین سے اس موذی مرض سے نجات حاصل کی۔وفاقی وزیرِ صحت مصطفی کمال نے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیو کے خلاف تیسری ملک گیر مہم شروع کر رہے ہیں۔مصطفی کمال نے کہا کہ آ دوسری مرتبہ افغانستان کے ساتھ مل کر ایک ہی وقت پر انسداد پولیو مہم چلا رہے ہیں، پولیو کے خاتمے کے لیے اس کو سیاست کی نذر نہیں کرنا چاہیے۔ وفاقی وزیرِ نے کہا کہ والدین سے درخواست ہے کہ ذہن سے شکوک نکال دیں، انکاری والدین سوچیں کہ حکومت اپنے بچوں کے مفاد کیخلاف کام نہیں...
    کیرالہ(اوصاف نیوز) پاک بھارت کشیدگی کے بعد بھارت کا جنگی جنون میں‌اضافہ دیکھنے میں‌آیا. بھارت نے فرانس کیساتھ دفاعی ڈیل کے بعد دیگر ممالک سے جوہری مواد اکھٹا کرنے لگا. ایسی صورتحال میں بھارتی ریاست کیرالا کے ساحل کے قریب ڈوبنے والے لائبیریا کے کارگو جہاز سے وابستہ خطرات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے، کیونکہ جہاز کے کنٹینرز اب ساحل پر بہہ کر آنا شروع ہو گئے ہیں۔ ریاستی حکومت نے ممکنہ تیل کے اخراج اور خطرناک کیمیکل کے رساؤ کے خطرے کے پیش نظر ہنگامی حالت نافذ کر دی ہے۔یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ”MSC ELSA 3“ نامی کارگو جہاز میں شدید جھکاؤ (26 ڈگری اسٹار بورڈ لسٹ) پیدا ہوا، جس کے بعد...
    نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2025ء)عالمی جریدے نے خبردار کیا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کی معطلی بھارت کو مہنگی پڑ سکتی ہے۔عالمی جریدے نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے کی معطلی بھارت کو مہنگی پڑ سکتی ہے، عالمی میگزین کی رپورٹ کے مطابق بھارت کا سندھ طاس معاہدہ یک طرفہ طور پر معطل کرنے کا اقدام چین کو براہما پترا کا پانی روکنے پر مجبور کرسکتا ہے۔رپورٹ کے مطابق برہماپترا بھارت کے پانی کا 30 فیصد فراہم کرتا ہے،، اس کے علاوہ اس دریا سے آنے والا پانی بھارت کی مجموعی پن بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت کا 44 فیصد ہے۔ورلڈ بینک کے صدر اجے بنگا نے سی این بی سی کوحالیہ انٹرویو...
    مکہ مکرمہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2025ء)سال 2025 میں حج کرنے والے سعودی عرب کی سڑکوں کی تعمیر میں نئی تکنیک کے استعمال کی بدولت بہترین معیار کی حامل اور محفوظ پیدل گزرگاہوں سے استفاہ کر سکیں گے۔(جاری ہے) میڈیارپورٹس کے مطابق استعمال شدہ ٹائروں کو جلانے کے بجائے ان کی 'ری سائیکلنگ' کے ذریعے سفالٹ کی لچکدار شکل میں تبدیل کیا جاتا ہے۔ تاکہ فضائی آلودگی سے بچا جا سکے۔ سفالٹ کی یہ سڑک پیدل چلنے والوں کے لیے آرام دہ ہوتی ہے۔
    بھارت کی ریاست مغربی بنگال کے ضلع پچھم میدنی پور میں دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، جہاں چپس چوری کے الزام پر ایک 12 سالہ بچے نے خودکشی کر لی۔ تفصیلات کے مطابق کرشندو داس نامی ساتویں جماعت کا طالب علم ایک دکان سے چپس لینے گیا، جہاں دکاندار نے اس پر چپس کے تین پیکٹ چوری کرنے کا الزام لگایا۔ دکاندار نے نہ صرف بچے کو سرِ عام بے عزت کیا بلکہ اس سے کان پکڑ کر معافی منگوائی اور 15 روپے ادا کرنے پر مجبور کیا۔ پولیس کے مطابق بچے نے اپنی ماں کو بھی واقعے کی تفصیل بتائی، تاہم ماں نے بھی اسے ڈانٹا اور تھپڑ مارا۔ بچے نے کہا تھا کہ وہ چپس خریدنے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایچ ای سی سے برخاست کئے گئے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر ضیاء القیوم کی عہدے پر بحالی اور حکم امتناع کی فوری استدعا مسترد کر دی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس راجہ انعام امین منہاس نے ڈاکٹر ضیاء القیوم کی عہدے پر بحالی کی درخواست پر سماعت کی، ڈاکٹر ضیاء القیوم کی جانب سے وکیل عمران شفیق عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے ایچ ای سی سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا، جسٹس راجہ انعام امین منہاس نے ریمارکس دیئے کہ پہلے کمنٹس آجانے دیں پھر دیکھ لیں گے۔ پاک ترک اعلیٰ عسکری قیادت کی ملاقات، ترک وزارت...
    سوموار کے روز پاکستان انسدادِ پولیو پروگرام تحت ملک میں سال 2025 کی تیسری قومی انسدادِ پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔وزیرِاعظم کی فوکل پرسن برائے انسدادِ پولیو عائشہ رضا فاروق نے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر اسلام آباد میں منعقدہ افتتاحی تقریب کے دوران پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے اور وٹامن اے کی اضافی خوراک دے کر مہم کا افتتاح کیا۔26 مئی سے شروع ہونے والی ہفتہ وار قومی انسدادِ پولیو مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر کے 4 کروڑ 50 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسین فراہم کی جائے گی۔رواں سال پاکستان سے پولیو کے 10 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ اس کے علاوہ،...
    بنگلہ دیش کے فاسٹ باؤلر مستفیض الرحمان انجری کی وجہ سے پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر ہوگئے۔بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے مطابق مستفیض ا لرحمان کے بائیں ہاتھ کے انگوٹھے میں کلپ فریکچر ہوا ہے جس کی وجہ سے وہ کم ازکم 2 ہفتوں تک نہیں کھیل سکیں گے۔مستفیض الر حمان کی جگہ فاسٹ باؤلر خالد احمد کو اسکواڈ کاحصہ بنا لیا گیا ہے، مستفیض الر حمان انڈین پریمیئر لیگ کے میچ میں دہلی کیپیٹلز کی جانب سے کھیلتے ہوئے انجری کا شکار ہوئے تھے۔واضح رہے کہ بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ چکی ہے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ 28 مئی بروز بدھ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔
    لاہور کے آسمان پر طوفان میں پھنس کر حادثے سے بال بال بچ جانے والی پرواز میں سوار معروف اداکار عدنان صدیقی نے انسٹاگرام پر اپنے اس بھیانک تجربے کو انتہائی جذباتی انداز میں بیان کیا ہے۔ 24 مئی کو کراچی سے لاہور جانے والی اس پرواز میں سابق وفاقی وزیر اسد عمر سمیت دیگر مسافر بھی سوار تھے۔ عدنان صدیقی نے اپنے انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا: ’’کل، کہیں کراچی کے آسمان اور لاہور کے میدانوں کے درمیان، میں نے زندگی اور موت کے درمیان کھڑے ہو کر اپنی بے بسی کا احساس کیا۔ ایک معمول کا سفر اچانک ایسے لمحات میں بدل گیا جو انسان کو اس کے وہمِ اختیار سے نکال کر زندگی کی اصل حقیقت دکھا دیتا...
    عالمی مقابلہ حسن کی امیدوار مس انگلینڈ 2024 ملیا میگی نے بھارت میں خواتین کی تذلیل اور نامناسب سلوک پر احتجاجاً دستبردار ہوگئیں۔ دنیا بھر میں بھارت کے خواتین کے تحفظ، عزت اور آزادی کے جھوٹے دعوے بےنقاب ہوگئے۔ 24 سالہ ملیا نے دعویٰ کیا کہ ہندوستان میں منعقدہ مقابلے کے دوران ان کے ساتھ غیر اخلاقی، غیر انسانی اور تضحیک آمیز رویا روا رکھا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 7 مئی کو بھارتی شہر حیدرآباد میں ایک پبلسٹی ایونٹ کے دوران ملیا میگی نے انکشاف کیا کہ ہمیں ایسے پیش کیا گیا جیسے ہم کوئی تماشہ دکھانے والے بندر ہوں، تمام شرکاء کو دن بھر بال گاؤنز پہننے پر مجبور کیا گیا، یہاں تک کہ ناشتہ کرتے وقت...
    بریڈ فورڈ میں خطاب کرتے ہوئے تحریک منہاج القرآن کے بانی سربراہ کا کہنا تھا کہ قرآن پاک کا ہر واقعہ اخلاقی سبق اور تعلیم و تربیت کا پیغام رکھتا ہے، شیطان علم و عبادت کی کثرت کے باوجود مردود ہو گیا کیونکہ اس نے خالق کی نسبت کو نظرانداز کر کے اپنے علم اور اپنے حسب نسب کو فوقیت دی اور آدم کو سجدہ نہ کر کے قیامت تک کیلئے نافرمان ٹھہرا۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر طاہر القادری نے مدینۃ الزہراؑ بریڈ فورڈ برطانیہ میں ایک فکری و تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چار دشمن انسان کو صراط مستقیم سے بھٹکاتے ہیں، بے لگام خواہشات، دنیا طلبی اور تکبر...
    شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں مشتبہ ڈرون حملے کے خلاف مقامی افراد کا دھرنا ساتویں روز بھی جاری رہا جب کہ مظاہرین نے مطالبات نہ مانے جانے کی صورت میں اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کا اعلان کردیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق میر علی کے گاؤں ہرمز میں مبینہ ڈرون حملہ 19 مئی کو دن کے وقت ہوا، جس میں ایک ہی خاندان کے 4 بچے جاں بحق اور 5 افراد زخمی ہوئے، جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔ پولیس اور قبائلی عمائدین کے درمیان مذاکرات بھی ہوئے لیکن وہ تاحال بے نتیجہ رہے ہیں۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ حملے کے نتیجے میں 4 بچے جاں بحق ہوئے، اگر ان کے مطالبات پورے...
    کشمیری رہنما نے کہا کہ یہ ہر کسی کے مفاد میں ہے کہ تنازعہ کشمیر کو مزید تاخیر کئے بغیر پرامن طریقے سے حل کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ ورلڈ فورم فار پیس اینڈ جسٹس کے چیئرمین ڈاکٹر غلام نبی فائی نے بین الاقوامی ماہرین اور ایجنسیوں کا حوالہ دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ تنازعہ کشمیر ایک عالمی جنگ اور جوہری تصادم کا باعث بن سکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر فائی نے اسلامک سرکل آف نارتھ امریکہ (آئی سی این اے) کے 50ویں سالانہ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر کی وجہ سے پاکستان اور بھارت کے درمیان دو جنگیں ہو چکی ہیں اور جب تک تمام فریقین کو مطمئن کر کے اس مسئلے کو حل نہیں...
    اسپین کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ عالمی برادری کو غزہ میں جاری تنازع کو روکنے کے لیے اسرائیل پر پابندیاں عائد کرنے پر غور کرنا چاہیے۔ یہ بات انہوں نے اتوار کو میڈرڈ میں یورپی اور عرب ممالک کے اجلاس سے قبل کہی، اس اجلاس کا مقصد اسرائیلی حملے کو روکنے کی اپیل کرنا ہے۔ ڈان اخبار میں شائع فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق وہ ممالک جنہیں اسرائیل طویل عرصے سے اپنا اتحادی سمجھتا رہا ہے، اب حماس کے خلاف کارروائی میں اضافے کے بعد بین الاقوامی دباؤ میں اضافہ کرنے والی آوازوں میں شامل ہو رہے ہیں۔ اسپین کے وزیر خارجہ جوزے مانوئل آلباریس نے ’فرانس انفو ریڈیو‘ کو بتایا...
    اسلام آباد ہائی کورٹ کا ڈاکٹر ضیاء القیوم کی بحالی کیس میں ایچ ای سی کو نوٹس WhatsAppFacebookTwitter 0 26 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس)اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) سے برخاست کیے گئے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر ضیاء القیوم کی عہدے پر بحالی کی درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے ایچ ای سی سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ جسٹس راجہ انعام امین منہاس نے حکم امتناعی کی فوری استدعا مسترد کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ “پہلے فریقین کے کمنٹس آ جانے دیں، پھر دیکھیں گے۔ ہم ایسا حکم امتناع جاری نہیں کر سکتے، سپریم کورٹ کی واضح ہدایات ہیں کہ اداروں اور...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) چین نے حالیہ پاک بھارت فوجی تصادم کے بعد پاکستان کو اپنا  آہنی دوست قرار دینے کا اعادہ کرتے ہوئے واضح اعلان کر دیا ہے کہ چین پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع میں ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا،  نجی ٹی وی جیو نیوزکے مطابق شراکت داری نہ صرف جنوبی ایشیا میں توازن کو قائم رکھے گی بلکہ خطے میں امن و استحکام کی ضمانت بھی بنے گی ۔ چین پاکستان آہنی دوست، باہمی دفاعی اشتراک عملی شکل اختیار کر گیا، جے 10 سی طیاروں کی کامیابی سے عالمی طاقتیں حیران  ہیں جبکہ بیجنگ کی جانب سے یہ بھی واضح پیغام دیا گیا ہے کہ "چین سے پنگا نہ لیا جائے"۔ چین کی دفاعی...
    اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) کے دفتر نے کہا ہے کہ پاکستان میں تقریباً ایک لاکھ 10 ہزار پناہ گزین اور پناہ کے متلاشی افراد کی پروفائلز خطرے سے بھرپور ہیں اور انہیں بین الاقوامی تحفظ کی زیادہ ضرورت ہے، ان میں کم از کم 8 فیصد پروف آف رجسٹریشن (پی او آر) کارڈ رکھنے والے افراد بھی شامل ہیں۔ نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق یو این ایچ سی آر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ان میں مخصوص یا مجموعی طور پر ایسی کمزوریاں بھی موجود ہیں جو انہیں دوبارہ آبادکاری کے لیے اہل بنا سکتی ہیں۔ پاکستان میں دوبارہ آبادکاری کا پروگرام 1980 کی دہائی سے فعال ہے...
    آزاد جموں و کشمیر (اے جے کے) میں عوامی حقوق کے لیے مہم چلانے والے سول سوسائٹی کے اتحاد نے علاقائی حکومت کو اپنے ’چارٹر آف ڈیمانڈز‘ پر عملدرآمد کے لیے 8 جون کی ڈیڈلائن دیتے ہوئے (حالانکہ عید الاضحیٰ غالباً 7 جون کو ہوگی) خبردار کیا ہے کہ اگر حکومت نے ٹال مٹول کی تو بڑے پیمانے پر عوامی تحریک شروع کی جائے گی۔ نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق یہ اعلان جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی (جے کے جے اے اے سی) کے ممتاز رہنما شوکت نواز میر نے اتوار کی صبح مظفرآباد کے لال چوک میں بڑے جلسے میں اپنی تقریر کے دوران کیا۔ اس جلسے کا عنوان ’شہدائے جموں و کشمیر کانفرنس اور عوامی...
    محکمہ سیاحت کو کیرالا سے ایک ای میل موصول ہوئی جس میں تاج محل کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی۔ اس اطلاع کے بعد سیکیورٹی ایجنسیاں فوری طور پر حرکت میں آئیں اور پورے علاقے میں ہائی الرٹ نافذ کر دیا گیا۔ سی آئی ایس ایف، مقامی پولیس، بم اسکواڈ، ڈاگ اسکواڈ اور آثارِ قدیمہ کے ماہرین نے قریباً 3 گھنٹے تک تاج محل کے مختلف حصوں کی مکمل تلاشی لی۔ اس دوران کوئی مشتبہ شے برآمد نہیں ہوئی۔ تاہم، مشرقی اور مغربی دروازوں پر سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے، اور سیاحوں کو پین تک لے جانے سے روک دیا گیا ہے۔ تمام وزیٹرز پر سی سی ٹی وی کے ذریعے کڑی نظر رکھی جا...
    اسلام آباد:بی جے پی صدر کے انتخاب میں تاخیر مودی سرکار کی سیاسی ناکامی اور اندرونی خلفشار کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ دی ایشین ایج میں شائع مضمون کے مطابق ’’پہلگام حملے کو جواز بنا کر مودی سرکار نے بی جے پی صدر کے انتخاب کو مؤخر کر دیا۔‘‘ بی جے پی کو امید تھی کہ پہلگام حملہ اور آپریشن سندور آر ایس ایس کو رام کر لیں گے، مودی سرکار دہشتگردی کا الزام پاکستان پر تھوپنے پر تلی ہوئی تھی۔ بدترین ناکامی کے بعد مودی عالمی سطح پر پاکستان کو تنہا کرنے کی ناکام کوششوں میں مصروف ہے۔ دی ایشین ایج کے مطابق ووٹ بینک کے نام پر بی جے پی کی ’’ترنگا یاترا‘‘ ریلیاں سیاسی مقاصد کے...
    فیصل ٹاؤن کے علاقہ میں نوجوان شہری کو قتل کردیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق مقتول 22سالہ ضیاء الرحمان چونیاں قصور کا رہائشی تھا، ضیاء الرحمان لاہور میں تعلیم حاصل کرنے آیا تھا اور فیصل ٹاؤن فلیٹس میں رہائش پذیر تھا۔ پولیس  نے کہا کہ ضیاء الرحمان کو چاند مصطفی نامی ملزم نے قتل کیا ہے، ایس ایچ او  فیصل ٹاون افضال روف  نے کہا کہ ملزم کو شبہ تھا کہ مقتول کے اس کی بیوی سے ناجائز تعلقات تھے۔ پولیس  کے مطابق ملزم نے ضیاء الرحمن کو گھر بلا کر سر میں اینٹ مارنے کے بعد چھت سے دھکا دے کر قتل کیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ تحقیقات جاری ہیں۔
    لندن(اوصاف نیوز) پنجاب کا طالبعلم ایف بی آئی کی نظروں میں اچانک کیسے آگیا اور کیوں گرفتار ہوا۔ چار سال قبل گرفتار ہونے والے پاکستانی طالبعلم کی گرفتاری کی داستان برطانوی خبررساں ادارے بی بی بی سی اردو نے شائع کرکے نئے سوالات اٹھادیئے ۔ خبر رساں ادارے کے مطابق آج سے لگ بھگ چار سال قبل پاکستان سے ’ابنِ عبداللہ الپاکستانی‘ نامی ایک انسٹاگرام صارف نےعراق میں موجود ایک دوسرے صارف سے ’گھر بیٹھے بم بنانے کی ترکیب‘ جاننے کے لیے بات چیت کی۔ انسٹاگرام پر جب وہ ’پروفیشنل کوک 67‘ نامی صارف سے امونیم نائیٹریٹ، سلفر، امونیم پاؤڈر، چارکول اور دیگر اجزا وغیرہ کے استعمال سے ’بم بنانے کی ابتدائی تربیت لینے کی کوشش کر رہے تھے‘ تو...
    وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پولیو کے خاتمے کیلئے اس کو سیاست کی نظر نہیں کرنا چاہیے، پوری دنیا نے اسی ویکسین سے اس موذی مرض سے نجات حاصل کی۔ وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال نے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیو کے خلاف آج تیسری ملک گیر مہم شروع کر رہے ہیں۔ مصطفیٰ کمال نے بتایا ہے کہ آج دوسری مرتبہ افغانستان کے ساتھ مل کر ایک ہی وقت پر انسداد پولیو مہم چلا رہے ہیں، پولیو کے خاتمے کے لیے اس کو سیاست کی نظر نہیں کرنا چاہیے۔ وفاقی وزیرِ نے کہا ہے کہ والدین سے درخواست ہے کہ ذہن سے شکوک نکال دیں، انکاری والدین سوچیں...
    سٹی42: محکمہ خزانہ نے موجودہ مالی سال کے اختتام سے قبل بڑا فیصلہ کرتے ہوئے تمام سپلیمنٹری گرانٹس جاری کرنا بند کر دی ہیں۔ ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں کیا گیا ہے۔ محکمہ خزانہ نے موجودہ مالی سال کا بجٹ باضابطہ طور پر کلوز کر دیا ہے جس کے بعد کسی بھی محکمے کو مزید فنڈز جاری نہیں کیے جا رہے۔ آئی جی پنجاب کا لاہور قلندر کو جیت کی مبارکباد تمام سرکاری محکموں کو ہدایت جاری کر دی گئی ہے کہ نئے فنڈز کے لیے اگلے بجٹ کا انتظار کریں۔جاری منصوبوں کے فنڈز میں کوئی ردوبدل نہیں ہوگا تاہم نئے سپلیمنٹری اخراجات مؤخر کر دیے گئے...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک)چین نے حالیہ پاک-بھارت فوجی تصادم کے بعد پاکستان کو اپنا *آہنی دوست قرار دیتے کا اعادہ کرتے ہوئے واضح اعلان کر دیا ہے کہ چین پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع میں ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا، شراکت داری نہ صرف جنوبی ایشیا میں توازن کو قائم رکھے گی بلکہ خطے میں امن و استحکام کی ضمانت بھی بنے گی ۔”چین پاکستان آہنی دوست” باہمی دفاعی اشتراک عملی شکل اختیار کر گیاجے-10 سی طیاروں کی کامیابی سے عالمی طاقتیں حیران ، بیجنگ کی جانب سے یہ بھی واضح پیغام دیا گیا ہے کہ “چین سے پنگا نہ لیا جائے”۔ چین کی دفاعی ٹیکنالوجی اور پاکستان کے ساتھ فوجی شراکت داری نے اس جھڑپ...