2025-05-25@16:35:54 GMT
تلاش کی گنتی: 13456

«کی آخری تاریخ»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 22 مئی ۔2025 )وزیراعظم شہباز شریف سے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے وفد نے ملاقات کی ہے جس میں پاکستان کے جاری آئی ایم ایف کے پروگرام پر گفتگو کی گئی.(جاری ہے) نجی ٹی وی کے مطابق ملاقات میں حکومت کی آئی ایم ایف پروگرام پر عمل کے حوالے سے معاشی اصلاحات اور مثبت نتائج پر اطمینان کا اظہار کیا گیا، وفد نے پاکستان کے اصلاحات اور معاشی استحکام و ترقی میں آئی ایم ایف کی جانب سے تعاون جاری رکھنے کا اظہار کیا. ملاقات میں وفاقی وزرا محمد اورنگزیب، احد خان چیمہ، سیکرٹری خزانہ امداد اللہ بوسال، چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال اور متعلقہ اعلیٰ حکام نے بھی...
    وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے عالمی مالیاتی ادارے کے وفد کی جہاد اظہور (Jihad Azour) کی قیادت میں ملاقات. ملاقات میں وفاقی وزراء احد خان چیمہ، محمد اورنگزیب، سیکریٹری خزانہ امداد اللہ بوسال،چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی. ملاقات میں پاکستان میں جاری آئی ایم ایف کے پروگرام پر گفتگو ہوئی. ملاقات میں حکومت کی آئی ایم ایف پروگرام پر عملدرآمد کے حوالے سے معاشی اصلاحات اور مثبت نتائج پر اطمینان کا اظہار کیا گیا. اللہ کے فضل و کرم سے پاکستان معاشی استحکام کے بعد ترقی کی جانب گامزن ہے. وزیرِاعظم حکومت کی اولین ترجیح ہے کہ میکرو اکنامک سطح پر اصلاحات کے ساتھ ساتھ ادارہ جاتی اصلاحات میں بھی...
    عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آ رہی ہے،  پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1900 روپے کمی ہو گئی ہے۔ ملک میں فی تولہ سونا 1900 روپے کمی کے بعد 347500 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 1629 روپے کمی کے بعد 297925 روپے کا ہو گیاہے۔ اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 273107 روپے ہوگئی۔ جبکہ عالمی بازار میں سونا 19 ڈالر کمی کے بعد 3291 ڈالر فی اونس کا ہوگیاہے۔ یہ بھی پڑھیں: اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم، 100 انڈکس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا   گزشتہ روز  پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 6 ہزار 600 روپے اور...
    پشاور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 22 مئی ۔2025 )مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم نے کہا ہے کہ صوبوں پر آئی ایم ایف کی جانب سے بھی دباﺅ ہے مزمل اسلم کی زیرنگرانی پری بجٹ مشاورتی اجلاس ہوا، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مزمل اسلم نے کہا کہ خیبر پختونخوا مالی لحاظ سے 93 فیصد وفاق پر منحصر ہے، صوبہ پورے بجٹ کا صرف 7 فیصد محصولات اکٹھا کرتا ہے.(جاری ہے) مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں باقی صوبوں سے کم محصولات جمع ہوتے ہیں، رواں مالی سال کے پی نے ٹیکس و نان ٹیکس ریونیو میں اضافہ کیا مشیر خزانہ کے پی نے کہا کہ پشاور سیف سٹی کے لیے 2 ارب جاری کر...
    ترجمان روسی سفارت خانہ نے خصدار اسکول بس حملے پر مذمتی بیان میں کہا ہے کہ سفارت خانہ دہشت گردی کی اس کی تمام اشکال اور مظاہر میں واضح طور پر مذمت کرتا ہے۔  ترجمان روسی سفارت خانہ کے مطابق پاکستان میں روس کا سفارت خانہ بلوچستان کے ضلع خضدار میں اسکول بس پر بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کرتا ہے, ہم سوگوار خاندانوں کے ساتھ اپنی گہری تعزیت کا اظہار کرتے ہیں, ہم تمام زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کرتے ہی ۔   خصوصی بچوں کےسکولوں کے اوقات کار میں کمی ترجمان روسی سفارت خانہ کا کہنا ہے کہ سفارت خانہ دہشت گردی کی اس کی تمام اشکال اور مظاہر میں واضح طور پر مذمت کرتا...
    بیجنگ : چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماو ننگ نے پریس کانفرنس کے دوران صوبہ بلوچستان میں ایک اسکول بس پر حملے کی شدید مذمت کی۔ اس حملے  میں 5 افراد جاں بحق، 38 زخمی ہوگئے تھے، جاں بحق ہونے والوں میں 3 بچے بھی شامل ہیں۔جمعرات کے روز ترجمان نے کہا کہ  چینی حکومت اسکول وین پر حملے کی سخت مذمت کرتی ہے۔ ہم جاں بحق افراد کے لیے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہیں، اور جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔چینی حکومت ہر قسم کی دہشت گردی کی بھرپور مخالفت کرتی ہے، اور حکومت پاکستان کو معاشرتی استحکام کے قیام اور عوام کی جان و مال کے تحفظ  کے...
    بیجنگ(ڈیلی پاکستان آن لائن)چین نے خضدار میں سکول بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔خضدار بم دھماکے پر ترجمان چینی دفتر خارجہ  نے ردعمل دیتے ہوئے کہا بلوچستان میں سکول بس پر حملے کا نوٹس لیا ہےہم متاثرین کے لیے گہرے افسوس کا اظہار کرتےہیں،جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں سے دلی ہمدردی ہے۔چینی ترجمان نےکہا کہ بیجنگ ہر قسم کی دہشت گردی کی سختی سے مخالفت کرتا ہے،دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا۔  مزید :
     وفاقی وزیرِ خزانہ  محمد اورنگزیب سے عالمی بینک کے وفد نے ملاقات کی جس کے دوران دونوں فریقین نے پاکستان میں پائیدار ترقی اور طویل مدتی معاشی استحکام کے لیے سی پی ایف کی اہیمت اور کردار پر اتفاق کیا۔ وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب اور عالمی بینک کے ایک اعلیٰ سطحی وفد کے درمیان آج وزارتِ خزانہ میں ملاقات ہوئی، عالمی بنک کے وفد کی قیادت بنک کی منیجنگ ڈائریکٹر آپریشنز اینا بیئرڈے کر رہی تھیں۔  وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کا مقصد دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانا، عالمی بینک کی مالی امداد کے منصوبوں کا جائزہ لینا، اور حال ہی میں ورلڈ بینک کے اشتراک سے شروع کیے گئے دس...
    اسلام آباد: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اللہ کے فضل و کرم سے پاکستان معاشی استحکام کے بعد ترقی کی جانب گامزن ہے۔ وزیراعظم سے عالمی مالیاتی ادارے کے وفد کی جہاد اظہور کی قیادت میں ملاقات ہوئی، ملاقات کے دوران پاکستان میں جاری آئی ایم ایف کے پروگرام پر گفتگو ہوئی۔ ملاقات میں وفاقی وزراء احد خان چیمہ، محمد اورنگزیب، سیکریٹری خزانہ امداد اللہ بوسال، چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال اور متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ ملاقات میں حکومت کی آئی ایم ایف پروگرام پر عمل درآمد کے حوالے سے معاشی اصلاحات اور مثبت نتائج پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ وزیرِاعظم نے کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح...
    ویب ڈیسک: ماہرین فلکیات نے پیشگوئی کی ہے کہ پاکستان میں عیدالاضحیٰ ممکنہ طور پر 7 جون 2025 (ہفتہ) کو منائی جائے گی۔ ماہر فلکیات پروفیسر ڈاکٹر محمد جاوید اقبال کے مطابق ذی الحجہ کے چاند کی پیدائش 27 مئی کی صبح 8 بج کر 2 منٹ پر ہوگی جبکہ غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر صرف 11 گھنٹے 13 منٹ ہوگی۔ ان کے مطابق چاند کی شرعی رویت کے لیے عمر کا کم از کم 16 سے 18 گھنٹے ہونا ضروری ہے۔  خصوصی بچوں کےسکولوں کے اوقات کار میں کمی ادھر محکمہ موسمیات نے بھی اس پیشگوئی کی تائید کرتے ہوئے کہا ہے کہ 27 مئی کو ملک بھر میں مطلع زیادہ تر صاف رہے گا...
    — فائل فوٹو پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی سینیٹر شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹی ٹی پی اور بی ایل اے کی دہشت گردی کا سامنا کر رہا ہے۔سینیٹ اجلاس کے دوران شیری رحمٰن نے  کہا کہ ہم نے دوسرا اے پی ایس دیکھا ہے۔ ٹی ٹی پی کو افغانستان سے اور بی ایل اے کو بھارت سے معاونت حاصل ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے سیاسی حل پر گفتگو ایک الگ موضوع ہے، لیکن یہ سیاسی لوگ نہیں۔ ان لوگوں سے ماضی میں انسانی حقوق فورم پر مل چکی ہوں، ایسے سیاسی ناراضگی کا اظہار نہیں کیا جاتا۔ بھارت خود کو اسرائیل اور ہمیں غزہ نہ سمجھے، شیری رحمانپاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی...
    —فائل فوٹو پاکستان اور افریقی ممالک کے درمیان تعلقات کے فروغ کی قرارداد سینیٹ سے متفقہ طور پر منظور ہو گئی۔سینیٹ میں قرارداد نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کی جانب سے پیش کی۔سینیٹ کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ 25 مئی پاکستان افریقہ دوستی کے دن کے طور پر منایا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان افریقی ممالک کی آزادی کی تحریک کی حمایت کرتا ہے، پاکستان اور افریقہ کے درمیان پارلیمانی سفارتکاری کو فروغ دیا جائے گا۔ بھارتی پراکسیز کو باز آجانا چاہیے، بھارت کو جو جواب ملا اس سے سبق سیکھنا چاہیے: اسحاق ڈاراسحاق ڈار نے کہا کہ مستقبل کے لائحہ عمل کے لیے ہمیں مل...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینیٹر فیصل واوڈا نے ترقیاتی بجٹ کم کر کے دفاعی بجٹ بڑھانے کی تجویز دے دی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنا پیٹ کاٹ کر دفاعی بجٹ کو بڑھانا پڑے گا، ہمیں ترقیاتی منصوبوں کی بجائے اب دفاع پر توجہ مرکوز کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان کی تنخواہوں کو دوگنا کرنا وقت کی ضرورت ہے اور بھارت کے مقابلے کیلئے حکمت عملی پر بھی سنجیدہ سرمایہ کاری کی ضرورت ہے، انہوں نے واضح کیا کہ بھارت سے جنگ کو منطقی انجام تک پہنچا کر ہی ہمیں ترقی کے بارے میں سوچنا چاہیے۔ کل کشمیر...
    سٹی 42 : وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے عالمی مالیاتی ادارے کے وفد کی جہاد اظہور (Jihad Azour) کی قیادت میں ملاقات ہوئی ۔ ملاقات میں پاکستان میں جاری آئی ایم ایف کے پروگرام پر گفتگو ہوئی. حکومت نے آئی ایم ایف پروگرام پر عملدرآمد کے حوالے سے معاشی اصلاحات اور مثبت نتائج پر اطمینان کا اظہار کیا .  وزیرِاعظم نے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے پاکستان معاشی استحکام کے بعد ترقی کی جانب گامزن ہے. انہوں نے کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح ہے کہ میکرو اکنامک سطح پر اصلاحات کے ساتھ ساتھ ادارہ جاتی اصلاحات میں بھی تیزی لائی جائے.  خصوصی بچوں کےسکولوں کے اوقات کار میں کمی وفد نے پاکستان کے...
    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ جو کچھ بھارت نے 6 اور 7 مئی کو کیا اور جو کچھ 9 مئی کو یہاں ہوا، ان دونوں میں کوئی فرق نہیں بلکہ 9 مئی کو جو کچھ ہوا اس نے پاکستان کو زیادہ نقصان پہنچایا۔ سرگودھا میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا جن وردیوں کو 9 مئی کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا، آج انہی وردیوں نے دشمن کے حملے کا دفاع کرکے ہماری آزادی کا تحفظ کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث عناصر نے وہی کچھ کیا جو ایک دشمن ملک یا دہشتگرد تنظیمیں کرتی ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ جس انداز سے ہماری فوجی...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت نے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کی تو آزادیٔ کشمیر پر 6 دریا پاکستان کے ہوں گے۔ قطر کے نشریاتی ادارے الجزیرہ کو  انٹرویو دیتے ہوئے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج نے بھارتی فوج کو ایسا سبق سکھایا ہے جو وہ کبھی نہیں بھولیں گے۔ بھارتی حملے کا مقابلہ کرنے کے لیے جو عسکری حکمت عملی اپنائی گئی ہے وہ کئی دہائیوں تک زیر مطالعہ رہے گی۔ برطانوی سفارتخانے کے وفد کی اڈیالہ جیل آمد ڈی...
    بھارت نے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کی تو آزادیٔ کشمیر پر 6 دریا پاکستان کے ہونگے، ترجمان پاک فوج WhatsAppFacebookTwitter 0 22 May, 2025 سب نیوز راولپنڈی(آئی پی ایس) ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت نے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کی تو آزادیٔ کشمیر پر 6 دریا پاکستان کے ہوں گے۔ قطر کے نشریاتی ادارے الجزیرہ کو انٹرویو دیتے ہوئے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج نے بھارتی فوج کو ایسا سبق سکھایا ہے جو وہ کبھی نہیں بھولیں گے۔ بھارتی حملے کا مقابلہ کرنے کے...
    نئی دہلی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مئی 2025ء ) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ جس پانی پر بھارت کا حق ہے وہ پاکستان کو نہیں ملے گا۔ راجستھان میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک بات بھول گیا کہ اب بھارت ماتا کا خادم مودی سر اونچا کیے یہاں کھڑا ہے، مودی کا دماغ ٹھنڈا ہے اور ٹھنڈا رہتا ہے لیکن مودی کا خون گرم ہے اب تومودی کی رگوں میں خون کے بجائے گرم سندور دوڑ رہا ہے، میں ہم وطنوں سے کہتا ہوں کہ جو لوگ سندور اجاڑنے نکلے تھے وہ خاک میں مل گئے، جن کو اپنے ہتھیاروں پر نازتھا، وہ آج ملبے کے ڈھیر کے...
    مشیرِ خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم نے کہا ہے کہ صوبوں پر آئی ایم ایف کی جانب سے بھی دباؤ ہے۔مزمل اسلم کی زیرِ نگرانی پری بجٹ مشاورتی اجلاس ہوا، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مزمل اسلم نے کہا کہ خیبر پختونخوا مالی لحاظ سے 93 فیصد وفاق پر منحصر ہے، صوبہ پورے بجٹ کا صرف 7 فیصد محصولات اکٹھا کرتا ہے۔مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں باقی صوبوں سے کم محصولات جمع ہوتے ہیں، رواں مالی سال کے پی نے ٹیکس و نان ٹیکس ریونیو میں اضافہ کیا۔ بجٹ کی تیاری، وفاقی ترقیاتی بجٹ کا 1200 ارب کا تخمینہاسلام آباد وفاقی حکومت نے آئند ہ مالی سال کیلئے... مشیر خزانہ کے پی نے کہا کہ...
    پاکستان کی میزبانی میں ہونیوالی کامیاب چیمپئینز ٹرافی کے انعقاد اور سابقہ تمام ویور شپ ریکارڈ ٹوٹنے بھارتی میڈیا آگ بگولہ ہوگیا۔ کرک ٹوڈے نامی ویب سائٹ نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ چیمپئینز ٹرافی 2025 کی میزبانی پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کیلئے مالی نقصان کا سبب بنی ہے، جس سے بورڈ کو 869 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کے بعد 85 فیصد نقصان برداشت کرنا پڑا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے لاہور، کراچی اور راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کو اَپ گریڈ کرنے کیلئے 18 ارب روپے (یعنی تقریباً 58 ملین ڈالر) خرچ کیے ہیں جبکہ تقریب کی تیاریوں پر 40 ملین ڈالر اضافی بھی خرچ ہوئے۔ مزید پڑھیں: پاکستان...
    اسلام آباد: نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ خضدار کا واقعہ ناقابل برداشت ہے لہٰذا بھارت کی پراکسیسز باز آجائیں۔ سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کے کچھ حصوں پر عمل درآمد رہ گیا ہے، مستقبل کے لیے ایک کمیٹی ہو جس کے لائحہ عمل طے کرے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے بارڈرز کھول کر 35 سے 40 ہزار لوگوں کو آنے دیا جس وجہ سے آج صورتحال کا سامنا ہے لیکن اس فتنہ کو ختم کرنا ہوگا، جو خطے کے لیے ناگزیر ہے۔ نائب وزیراعظم نے کہا کہ کل جو خضدار میں بچوں پر حمل ہوا اس کی مذمت کرتے...
    خضدار میں اسکول بس پر بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردوں کے حملے شہید ہونے والی طالبات کی تعداد 4 ہو گئی ہے۔ خضدار میں اسکول بس پر بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردوں کا حملہ اس بات کا ثبوت ہے کہ میدان جنگ میں  ذلت آمیز شکست اورہزیمت کے  بعد  بھارت بزدلانہ کارروائیوں  پر اتر آیا  ہے۔ سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ خضدار حملے کی منصوبہ بندی بھارت میں کی گئی  جسے بلوچستان میں پراکسیوں نے منطقی انجام تک پہنچایا، بزدلانہ حملے میں شہید ہونے والی طالبات کی تعداد 4 ہو گئی ہے۔ سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ شدید زخمی آٹھویں جماعت کی طالبہ سحر سلیم شہید ہو گئیں، بھارت بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں دہشت گردی اور بدامنی پھیلانے کے لیے بھارتی پراکسیوں کا استعمال کر رہا ہے۔
    ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت نے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کی تو آزادیٔ کشمیر پر 6 دریا پاکستان کے ہوں گے۔ قطر کے نشریاتی ادارے الجزیرہ کو  انٹرویو دیتے ہوئے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج نے بھارتی فوج کو ایسا سبق سکھایا ہے جو وہ کبھی نہیں بھولیں گے۔ بھارتی حملے کا مقابلہ کرنے کے لیے جو عسکری حکمت عملی اپنائی گئی ہے وہ کئی دہائیوں تک زیر مطالعہ رہے گی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ پاکستانی فوج...
    آم کی ایکسپورٹ کے ہدف میں 25 ہزار ٹن کا اضافہ کردیا گیا جب کہ پاکستان سے رواں سیزن  ایک لاکھ پچیس ہزار ٹن آم ایکسپورٹ کیا جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ سیزن ایک لاکھ ٹن آم برآمد کیا گیا تھا، پاکستان فروٹ اینڈ ویجی ٹیبل ایسوسی ایشن نے ام کی ایکسپورٹ کا ہدف مقرر کردیا، آم کی ایکسپورٹ کا آغاز 25 مئی سے ہوگا، ایک لاکھ پچیس ہزار ٹن آم کی ایکسپورٹ سے 10 کروڑ ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوگا۔ سرپرست اعلیٰ پی ایف وی اے  وحید احمد نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلیوں اور پانی کی قلت کی وجہ سے آم کی پیداوار میں 20 فیصد کمی کا سامنا ہے، رواں سیزن آم کی پیداوار 14 لاکھ 40 ہزار ٹن...
    (گزشتہ سے پیوستہ) یہ مکمل سپیکٹرم ڈیٹرنس بیان پاکستان کی فوجی پالیسی سے ہم آہنگ ہے، جو جوہری ہتھیاروں کوبھی شامل کرتاہے،پورے خطے کی آبی اور عسکری سلامتی کوخطرے میں ڈال دیاہے جبکہ پاکستان کاردِعمل ایک زخمی سناٹے کی طرح ہے جوکہہ رہاہے:’’مت کھیل میرے آنگن کے پانی سے،یہ میری رگوں میں دوڑتی زندگی ہے‘‘ ۔آخری بات یہ ہے کہ پانی کاتنازعہ انڈیااورپاکستان کیلئے وجودی خطرہ ہے،لیکن تاریخ اور جوہری توازن جنگ کو’’لاکھوں موتوں‘‘ والے منظرتک پہنچنے سے روکتے ہیں۔دونوں ممالک کیلئے ضروری ہے کہ وہ پانی کو ’’ہتھیار‘‘ بنانے کی بجائے’’مشترکہ وسائل”‘‘کے طورپر دیکھیں،کیونکہ موسمیاتی تبدیلیاں کسی کونہیں چھوڑیں گی۔ جب دوایٹمی طاقتیںبھارت اورپاکستان کسی تنازعے کی دہلیزپرکھڑی ہوں،تویہ مسئلہ صرف دوریاستوں کے درمیان نہیں رہتا؛یہ ایک ایسا...
    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج نے بھارتی فوج کو ایسا سبق سکھایا ہے جو وہ کبھی نہیں بھولیں گے، بھارتی حملے کا مقابلہ کرنے کے لیے جو عسکری منصوبے اپنائے گئے ہیں وہ کئی دہائیوں تک زیر مطالعہ رہیں گے، بھارت سندھ طاس معاہدہ جاری نہیں رکھتا تو کشمیر کی آزادی پر تمام 6 دریا پاکستان کے ہوں گے۔ قطر کے نشریاتی ادارے الجزیرہ کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ پاکستانی فوج نے بھارت پر برتری حاصل کی ہے اور حالیہ حملے میں بھارت کو...
    نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے خضدار واقعے کو ناقابل برداشت قرار دیا اور قومی سلامتی سے متعلق متعدد اہم نکات پر روشنی ڈالی۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی پراکسی سرگرمیاں بند ہونی چاہییں اور مستقبل کے لیے ایک مؤثر کمیٹی تشکیل دی جائے جو قومی لائحہ عمل طے کرے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کے کچھ حصوں پر تاحال مکمل عملدرآمد نہیں ہو سکا، جس پر فوری توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے بارڈرز کھول کر 35 سے 40 ہزار افراد کو ملک میں داخلے کی اجازت دی، جس کے نتیجے میں آج ہمیں بعض پیچیدہ حالات کا...
    اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ دفاعی تعاون پاکستان کی تذویراتی طاقت کی بنیاد ہے، جے ایف 17 تھنڈر ، جے 10 سی اور پی ایل 15 میزائل پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں کا مظہر ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد میں اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے پاک-چین دوستی کے 74 سالہ جشن کی تقریب میں شرکت کی۔ سردار ایاز صادق نے تقریب سے خطاب میں خضدارمیں دہشتگرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اپنے معصوم بچوں کا خون رائیگاں نہیں جانے دے گا۔ پاک چین دوستی پر اظہار خیال کرتے ہوئے اسپیکر ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان مثالی تاریخی تعلقات، باہمی اعتماد...
    مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2025ء)مفکر پاکستان شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کی اہلیہ سردار بیگم کی برسی (کل)23 مئی کو منائی جائے گی۔ سردار بیگم جسٹس جاوید اقبال اور منیرہ اقبال کی والدہ تھیں اور علامہ اقبال کی تیسری زوجہ تھیں۔ علامہ اقبال کی پہلی شادی زمانہ طالبعلمی میں کریم بی بی کے ساتھ ہوئی، جن کا تعلق گجرات کے ایک اعلی خاندان سے تھا۔یہ شادی 4 مئی 1893 کو ہوئی لیکن کامیاب ثابت نہ ہو سکی، اور 1913 میں علیحدگی ہو گئی۔(جاری ہے) علامہ اقبال تا عمر ان کے اخراجات اور نان نفقہ کے ذمہ دار رہے۔ ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کی دوسری شادی 1910 میں مختار بیگم کے ساتھ ہوئی جو...
    بھارت کی آبی جارحیت ایک نئے مرحلے میں داخل ہو چکی ہے، جہاں حالیہ اقدامات کے تحت کشن گنگا ڈیم سے دریائے نیلم کا پانی روک دیا گیا ہے، جس سے پاکستان کے زیر انتظام علاقوں میں پانی کی شدید قلت پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ سیکورٹی اور مقامی حکام کے مطابق بھارتی اقدام کے باعث دریائے نیلم میں پانی کا بہاؤ معمول سے تقریباً 40 فیصد کم ہو چکا ہے۔ بھارت کا کشن گنگا ڈیم جو متنازعہ پانی کے منصوبوں میں شمار ہوتا ہے، ایک بار پھر پاکستان کے لیے ماحولیاتی اور آبی چیلنج بن کر ابھرا ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارت نے حالیہ کشیدگی کے دوران وقتی طور پر ڈیم سے پانی چھوڑا تھا، تاہم موجودہ صورتحال میں...
    وزیر صحت مصطفی کمال  نے  فلسطینی ہم منصب سے ملاقات کی اور  فلسطینی کاز سے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔ رپورٹ کے مطابق ملاقات عالمی ادارہ صحت کی اسمبلی کے موقع پر ہوئی، اس موقع پعر مصطفی کمال نے وزیراعظم شہباز شریف کا پیغام فلسطینی ہم منصب کو پہنچایا اور  فلسطینی کاز سے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔  فلسطینی وزیر نے پاکستان کی تاریخی حمایت کو سراہا،  مصطفی کمال  نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم بہادر فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔  ملاقات میں غزہ کے لیے طبی و انسانی امداد پر تبادلہ خیال ہوا، دونوں وزرا کی انسانی ہمدردی کے عملی  اقدامات پر گفتگو ہوئی۔ مصطفی کمال  نے کہا کہ عوام کو طبی اور انسانی امداد...
    و زیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کوئٹہ کا دورہ کیا اور اسکول بس پر ہونے والے خودکش حملے میں زخمی بچوں کی عیادت کی۔  اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ حملے میں زخمی آٹھ بچوں کی حالت تشویشناک ہے۔ بلوچ و پشتون عوام نے دہشتگردی کو مسترد کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف فیصلہ کن جنگ لڑنے کا وقت آ گیا ہے، دہشتگردوں کو جلد انجام تک پہنچایا جائے گا۔ کور کمانڈر بلوچستان نے وزیر اعظم، آرمی چیف اور وفد کو بزدلانہ حملہ بارے مفصل بریفنگ دی۔ وزیراعظم، وفاقی وزرائ، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے معصوم جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )دی نیوز کے سینئر صحافی فخر درانی نےپاکستانی میڈیا کی معروف شخصیت معید پیرزادہ کے پاکستان سے فرار ہونے اورپھر مختصر عرصہ کے دوران امریکہ میں مہنگی ترین جائیدادیں بنانے کی کہانی بے نقاب کرتے ہوئے نیا پنڈورا باکس کھول دیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق فخر درانی کا اپنی رپورٹ میں کہناتھا کہ 30 اکتوبر 2022 کو معید پیرزادہ نے پاکستان چھوڑا، جان کو لاحق خطرات کا دعویٰ کرتے ہوئے برطانیہ پہنچے، جہاں انہوں نے بیان دیا کہ وہ مسلسل مقام تبدیل کر رہے ہیں تاکہ خطرات سے بچ سکیں۔مگر حیرت انگیز طور پر، ملک چھوڑنے کے دس ماہ سے بھی کم عرصے میں وہ امریکہ کے مہنگے علاقے پوٹومیک، میری لینڈ میں ایک 2...
    سٹی42: محکمہ خزانہ نے سی سی ڈی (کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ) اور رائٹ مینجمنٹ فورس (آر ایم ایف) کی گاڑیوں کی خریداری کے بجٹ میں 50 فیصد کٹ لگا دیا  جس کے باعث ان اداروں کی گاڑیوں کی خریداری کا عمل متاثر ہو گیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق سی سی ڈی نے گاڑیوں کی خریداری کے لیے 2 ارب 20 کروڑ روپے جبکہ آر ایم ایف نے 1 ارب 80 کروڑ روپے مختص کیے تھے تاہم اب ان فنڈز میں نصف کمی کر دی گئی ہے۔  خصوصی بچوں کےسکولوں کے اوقات کار میں کمی حکام کا کہنا ہے کہ بجٹ میں کمی کے باعث سی سی ڈی کیلئے مجوزہ 1 لینڈ کروزر، 4 فورچونرز، 100 سنگل کیبن،...
    سپارکو نے بھی ذی الحج کے چاند اور عید الاضحیٰ کی متوقع تاریخ کے حوالے سے متعلق پیش گوئی کردی۔ اپنے ایک بیان میں سپارکو نے کہا ہے کہ فلکیاتی ماڈلز کے مطابق، ذوالحجہ کے نئےچاند کی پیدائش  27 مئی  2025 کو پاکستان معیاری وقت کے مطابق 08:02 بجے ہوگی۔ سپارکو نے کہا کہ 27 مئی  2025 (29 ذیقعد) کے لیے پاکستان کے حوالے سے سائنسی تجزیہ کے مطابق غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 11 گھنٹے 34 منٹ ہوگی۔ سپارکو  نے کہا کہ سائنسی لحاظ سے بہترین موسمی حالات میں بھی ملک بھر میں چاند کے نظر آنے کے امکانات تقریباً نہ ہونے کے برابر ہیں،  اس تناظر میں یکم ذوالحجہ  29 مئی 2025 کو متوقع ہے جس کے حساب...
    ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز کے پہلے میچ میں آئرلینڈ کے کپتان پال اسٹرلنگ نے نئی تاریخ رقم کرڈالی۔ ڈبلن میں کھیلے گئے میچ میں آئرلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو سیریز کے پہلے ون ڈے میچ میں آؤٹ کلاس کرتے ہوئے 124 سے شکست دے کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کی۔ اس میچ میں کپتان پال اسٹرلنگ نے کیرئیر کے 10 ہزار رنز بنانے کا سنگ میل عبور کیا، وہ یہ اعزاز حاصل کرنیوالے پہلے آئرش بیٹر بنے۔ آئرلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 303 رنز بنائے، اینڈریو بالبرنی نے 112، ہیری ٹیکٹر نے 56 اور کپتان پال اسٹرلنگ نے 54 رنز اسکور کیے۔ ہدف کے تعاقب میں...
    اسلام کا لبادہ اوڑھے شر انگیز فتنۃ الخوارج نے اپنا اصلی مکروہ چہرہ سب پر عیاں کر دیا، بھارتی آقاؤں کی مکمل مالی امداد اور سہولت کاری کے باوجود نام نہاد شریعت کے علمبردار فتنۃ الخوراج نے مکمل طور پر ناکام ہوکر پاکستانی عوام کے مال پر نظریں گاڑھ لی ہیں۔ ذرائع کے مطابق فتنۃ الخوراج کے دہشتگردوں نے کھلے عام بھتہ خوری کو نیا لائحہ عمل بنا لیا، معصوم پاکستانیوں کو شہید کرنے والے فتنۃ الخوارج اب مالی استحصال کے ذریعے عوام کو لوٹنے پر تُل گئے، پاکستان میں خونریزی کے لیے پاکستانی عوام سے ہی بھتہ طلب کرنا شروع کر دیا۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں سرگرم بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کو ’فتنہ الہندوستان‘قرار دینے کا فیصلہ کان کنی...
    قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی بنگلادیش کیخلاف سیریز سے ازخود دستبردار ہونے کی اطلاعات ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے بنگلادیش کے دورہ سے چند روز قبل پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے اعلیٰ عہدیدار سے رابطہ کرکے کہا تھا کہ وہ آرام کرنا چاہتے ہیں۔ شاہین کا کہنا تھا کہ میری جگہ بنگلادیش کیخلاف سیریز میں کسی نوجوان کھلاڑی کو صلاحیتوں کے اظہار کا موقع دیا جائے۔ قبل ازیں گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بنگلادیش کیخلاف 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا تھا، جس میں حیران کُن طور پر بابراعظم، محمد رضوان، شاہین شاہ آفریدی کے نام شامل نہیں تھے۔ اسی طرح...
    پاکستان  کے خلاف بھارت کی کھلی جارحیت اورپاکستانی مسلح افواج کے منہ توڑ جواب پر بھارتی نوجوان سیخ پا ہیں اور انہوں نے مودی سرکار کے پاکستان پر حملے کے  فیصلے کو غیر منطقی اور غیر ضروری قرار دے دیا ہے۔ جب ایک بھارتی نوجوان لڑکی سے پاکستان پر حملے کے بارے میں سوال کیا گیا تو اس کا کہنا تھا کہ ’کیا ہم نے آپ کو کہا تھا یا ہم نے یہ مانگا تھا کہ پاکستان پر حملہ کردو‘ بھارتی لڑکی نے کہا کہ کیا پاکستان پر حملہ کرنے سے بہت ترقی کرلی ہے آپ نے؟ ہمیں چاہیے اچھی یونیورسٹی، ہمیں چاہئے اچھے ہسپتال اور ہم نوجوانوں کو روزگار چاہئے، آپ کسانوں کے گھروں کے قریب منڈیاں قائم کریں تاکہ کسان...
    لاہور (اوصاف نیوز)پنجاب میں‌گندم کی فی من قیمت میں حیران کن کمی کے باعث ملک بھر میں‌میدے کی قیمت بھی کم ہوگئی، میدے کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود بیکری مصنوعات اور روزمرہ اشیائے خورونوش جیسے نان، روٹی، ڈبل روٹی، رس، کیک، بسکٹ، مٹھائیاں اب بھی پرانی قیمتوں پرفروخت ہو رہی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق 50 کلو میدے کی بوری جو پہلے 7 ہزار روپے میں فروخت ہو رہی تھی اب اس کی قیمت 3500 روپے تک آ چکی ہے مگر اس کمی کے اثرات صارفین تک منتقل نہ ہو سکے۔ عوامی و سماجی حلقوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بیکری مصنوعات کو بھی پرائس کنٹرول نظام میں شامل کیا جائے اورنرخوں میں فوری کمی لا کرغریب...
    پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کے لیے فخر کا لمحہ، پہلی مرتبہ کسی پاکستانی اور کشمیری نژاد شخصیت کو ’’لائف ٹائم اعزازی فری مین آف اولڈھم‘‘ کا اعزاز دیا گیا۔ اولڈھم کے سالانہ کونسل اجلاس میں تاریخی فیصلہ متفقہ طور پر ممتاز کشمیری نژاد پاکستانی شخصیت دو مرتبہ میئر منتخب ہونے والے ڈاکٹر زاہد چوہان کو ’’اعزازی فری مین آف دی بارو آف اولڈھم‘‘ مقرر کیا گیا۔ یہ اولڈھم کونسل کی طرف سے دیا جانے والا سب سے اعلیٰ شہری اعزاز ہے، جو اُن افراد کو دیا جاتا ہے جنہوں نے کمیونٹی کی مثالی خدمت کی ہو۔ یہ اعزاز نہ صرف ڈاکٹر زاہد چوہان کی دہائیوں پر محیط عوامی خدمت کا اعتراف ہے، بلکہ پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کے لیے...
    بلوچستان کے علاقے خضدار میں اسکول بس پر ہونے والے حملے پر پاکستانی شوبز شخصیات نے شدید مذمت اور افسوس کا اظہار کیا۔ خضدار میں پیش آنے والے افسوسناک اور دل دہلا دینے والے دہشت گرد حملے میں اسکول بس کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں 3 معصوم بچے شہید جبکہ کئی زخمی ہوگئے، یہ حملہ بھارت سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کی جانب سے کیا گیا۔ افسوسناک سانحے پر ملک بھر میں رنج و غم کی لہر دوڑ گئی ہے اور شوبز سے تعلق رکھنے والی کئی معروف شخصیات نے اس واقعے پر شدید غم و غصے اور دکھ کا اظہار کیا۔ اداکارہ درفشاں سلیم نے انسٹاگرام پر لکھا کہ خضدار میں بچوں کی اسکول بس پر...
    گلگت: بھارت کے خلاف کامیاب آپریشن ’’بنیان المرصوص‘‘ کی خوشی میں پاک فوج کے زیرِ نگرانی جشنِ بہاراں پولو ٹورنامنٹ کا انعقاد ہوا۔ ٹورنامنٹ کا فائنل آج وہاب شہید پولو گراؤنڈ گلگت میں کھیلا گیا۔ ایونٹ میں گلگت بلتستان بھر سے مختلف ٹیموں اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پولو گراؤنڈ تماشائیوں سے بھر گیا اور انکا جوش و خروش دیدنی تھا۔ فائنل میچ اسکردو اور کھنبری کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔ دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل پیش کیا، آخرکار کھنبری کی ٹیم نے فتح حاصل کر کے ٹرافی اپنے نام کرلی۔ گورنر گلگت بلتستان نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے دونوں ٹیموں میں انعامات تقسیم کیے اور کھلاڑیوں کی کارکردگی...
    واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےایک مرتبہ پھر سے پاکستان کی تعریف میں بیان جاری کر دیا جس پر سینئر صحافی حامد میر نے بھارتی وزیراعظم مودی کو بڑا چیلنج دیدیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق حامد میر نے ٹویٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ ’’صدر ٹرمپ  نے ایک بار پھر پاکستان کی تعریف کی ہے۔ اب بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی  کو چاہیے کہ وہ اُن کا نام لے کر اس کا انکار کریں یا جواب دیں۔ ٹرمپ انتظامیہ اس بات سے آگاہ ہے کہ پاکستان کے پاس مزید بھارتی طیارے گرانے کی صلاحیت تھی، لیکن اس نے تحمل کا مظاہرہ کیا اور جنگ کو بڑھنے نہیں دیا۔ کچھ حقائق جلد سامنے آئیں گے۔‘‘...
    پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس نئے تاریخی آسمان پر، 100 انڈیکس نے 120410 کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے اندازوں کے عین مطابق 1 لاکھ 20 ہزار پوائنٹس کی تاریخی سطح عبور کر لی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:پاکستان کا پہلا گرین سکوک بانڈ لانچ، معیشت کی بحالی پر وزیر خزانہ کا اظہار اطمینان گزشتہ کاروباری ہفتہ میں سرمایہ کاروں اور اسٹاک ایکسچینج ماہرین نے اس بات کا اندازہ لگایا تھا کہ اس کاروباری ہفتے پاکستان اسٹاک ایکسچینج یہ تاریخی سنگ میل عبور کر لے گا۔ اس وقت تمام اعشاریے مثبت ہیں اسٹاک مارکیٹ ایکسپرٹ شہریار بٹ کے مطابق اس وقت تمام اعشاریے مثبت ہیں جیسا کہ پہلے کہا گیا تھا کہ اس ہفتے...
    بیجنگ (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان، افغانستان اور چین کے وزرائے خارجہ کی سہ فریقی ملاقات کے دوران چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کو افغانستان تک بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق  ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بیجنگ میں پاکستان، افغانستان اور چین کے وزرائے خارجہ میں سہ فریقی ملاقات ہوئی، جس میں چین نے دونوں ممالک کی مکمل حمایت کا اظہار کیا۔ تینوں رہنماؤں نے دہشت گردی کا مقابلہ کرنے اور خطے میں استحکام اور ترقی کو فروغ دینے کے لئے اپنے مشترکہ عزم پر زور دیا۔ ملاقات میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ سہ فریقی وزرائے خارجہ کا 6 واں اجلاس جلد، باہمی...
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاک چین سفارتی تعلقات کی 74 ویں سالگرہ پر پاکستان اور چین کے عوام اور قیادت کو مبارکباد دی ہے۔ اپنے پیغام میں صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان چین کے ساتھ اپنے تاریخی تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، چین کے ساتھ تعلقات پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم جزو ہیں، پاکستان "ون چائنا" پالیسی کے اصولی مؤقف کا مضبوط حامی ہے۔ گزشتہ 7 دہائیوں کے دوران دونوں ممالک کے مابین تعلقات مضبوط سے مضبوط تر ہوئے ہیں، پاکستان اور چین آہنی بھائی اور تزوایراتی تعاون، شراکت داری میں بندھے ہیں، پاکستان اور چین کے مابین سدا بہار دوستی ہے،  ہر مشکل وقت میں پاکستان...
    اسلام آباد (نمائندہ  خصوصی) چیئرمین پی پی بلاول علی بھٹو نے بطور سفارتی وفد کے سربراہ، جو دنیا کے مختلف بڑے ممالک کے دارالحکومتوں کا دورہ کرے گا، دفتر خارجہ میں ایک بریفنگ کے بعد  بطور سربراہ وفد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے زور دیا کہ پاکستان کا مو قف بالکل واضح ہے۔ ہم نہ صرف خطے میں بلکہ دنیا بھر میں امن چاہتے ہیں۔ تاہم امن اس وقت تک ممکن نہیں جب تک دیرینہ تنازعات جیسے مسئلہ کشمیر اور دہشت گردی کا مکمل اور سنجیدہ حل نہ نکالا جائے۔ دہشت گردی سے پاکستان جتنا متاثر ہوا ہے، اتنا کوئی اور ملک نہیں ہوا۔ بلاول نے مزید کہا کہ بھارت کا پانی کو بطور ہتھیار استعمال...
    گزشتہ روز سفارت خانہ پاکستان دی ہیگ نے پاکستان ہاؤس کے سبزہ زار پر یوم پاکستان کی مناسبت سے شاندار تقریب کا انعقاد کیا۔ یاد رہے اس سال 23 مارچ کے موقع پر رمضان المبارک کی وجہ سے یہ سالانہ تقریب نہیں منعقد کی گئی تھی۔تقریب میں پاکستانیوں کے علاوہ متعدد ممالک کے سفراء پروفیسروں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ سفارت خانہ پاکستان کے قونصلر جمال ناصر کمرشل قونصلر محمد شفیق ورک اور دیگر عملہ نے مہمانوں کا استقبال کیا۔سفیر پاکستان سید حیدر شاہ اور بیگم حیدر شاہ نے مہمانوں کا خیر مقدم کیا۔ سفیر پاکستان سید حیدر شاہ نے خطاب کرتےہوئے پاکستان کی نیدرلینڈز میں پہلی سفیر بیگم...
    پاکستان میں امریکا کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر نے اپنے پیغام میں بلوچستان میں اسکول بس پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر کی جانب سے یو ایس اسمبلی اسلام آباد کے ایکس اکاؤنٹ پر بلوچستان میں دہشت گردوں کے ہونے والے حالیہ سفاک حملے کی مذمت کا پیغام پوسٹ کیا گیا۔ نیٹلی بیکر نے لکھا کہ ’’ہم خضدار، بلوچستان، میں اسکول بس پر بے رحمانہ اور سفاکانہ حملے کی مذمت میں پاکستان کے رہنماؤں کے ساتھ شامل ہیں‘‘۔ امریکی سفیر نے مزید کہا کہ ’’معصوم بچوں کا قتل ناقابل فہم ہے۔ ہم اپنے پیاروں کو کھونے والے خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی...
    اسلام ٹائمز: مقامی سطح پر گولڈن ڈوم کو ڈیموکریٹس کی مخالفت کا بھی سامنا کرنا پڑا ہے۔ قانون ساز نظام کی خریداری کے عمل کے بارے میں فکر مند ہیں، خاص طور پر ٹرمپ کے اتحادی ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس کی اس منصوبے میں ممکنہ شمولیت کی روشنی میں۔ ایلون مسک کی اسپیس ایکس، پلانٹیر اور انڈرل جیسی کمپنیاں اس منصوبے کے لیے کلیدی اجزا تیار کرنے میں سب سے آگے بتائی جا رہی ہیں۔ قانون ساز اس بارے میں بھی شکوک و شبہات کا شکار ہیں کہ آیا یہ کتنا کارآمد ثابت ہو گا۔ خصوصی رپورٹ: امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کے روز ایک ایسے دفاعی نظام تیار کرنے کے منصوبے کی نقاب کشائی کی، جو...
    پہلگام ڈرامہ پرانے بھارتی منصوبے کا نیا ورجن ہے جس کی آڑ میں مکار، عیار، طاقت کے نشے میں بد مست اور سفاک دشمن انڈیا نے عالم اسلام کی واحد ایٹمی طاقت پاکستان پر حملہ کیا تو اللہ رب العزت نے اپنی قدرتِ کاملہ دے کرگائے کے پجاریوں کو ذلیل وخوار اور کلمہ طیبہ کے نام پر بنے پاکستان کی افواج و قوم کو عزتوں اور رفعتوں سے نوازا۔ طاقت کے نشے اور اپنے ناجائز باپ اسرائیل کی شہہ پر کم ظرف دشمن انڈیا نے 6 اور 7 مئی کی درمیانی رات آپریشن "سندور" کے نام سے پاکستان پر بزدلانہ اور سفاکانہ جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بین الاقوامی قوانین، جنگی اصول، انسانی اقدار ہر شے کو اپنے پاؤں تلے...
    سٹی42:  پاکستان نے بدھ کے روز عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارت کی جانب سے اخلاقی طور پر ناقابل دفاع ہتھکنڈوں کے استعمال کا فوری نوٹس لے، خاص طور پر بلوچستان کے خضدار میں دھماکے کے بعد، جس میں تین بچوں سمیت پانچ افراد کی موت واقع ہوئی، ریاستی سرپرستی میں پراکسیوں کے ذریعے بچوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنانے جیسی شقی القلب دہشتگردی عالمی برادری کی فوری توجہ کی متقاضی ہے۔ خودکش دہشتگرد چھوٹی گاڑی میں آیا، گاڑی کو بس سے ٹکرایا، دہشتگرد کی لاش مل گئی دہشت گردی کے حملے کے بعد امن و امان کی صورت حال کا جائزہ لینے کے لیے کوئٹہ کے اپنے ایک روزہ دورے کے دوران سرکاری بیان...
    اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے پاک-چین دوستی کو لازوال قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین کے تعلقات باہمی اعتماد، احترام اور بھائی چارے پر مبنی ہیں اور ہر گزرتے دن کے ساتھ یہ رشتہ مزید مستحکم ہو رہا ہے۔ پاک-چین دوستی کے 74 سال مکمل ہونے پر اسلام آباد میں منعقدہ تقریب میں اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے دونوں ممالک کے درمیان لازوال تعلقات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین کے تعلقات باہمی اعتماد، احترام اور بھائی چارے پر مبنی ہیں، دونوں ممالک کی دوستی وقت کی ہر آزمائش پر پوری اتری ہے اور ہر گزرتے دن کے ساتھ یہ رشتہ مزید مستحکم ہو رہا ہے۔ انہوں...
    22 اپریل 2025ء کو پہلگام ، مقبوضہ کشمیر میں 26 بھارتی شہری نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے تو جلد ہی حکومت بھارت نے الزام لگا دیا کہ اس حملے کے پیچھے پاکستانی تنظیموں کا ہاتھ ہے۔ یہ نہ دیکھا کہ بھارت پچھلے ستتر برس کے دوران مقبوضہ کشمیر میںایک لاکھ سے زائد مسلمان شہید کر چکا۔ کیا ان کے طیش میں آئے لواحقین کوئی جوابی کارروائی نہیں کرسکتے؟اہل کشمیر کی تحریک آزادی روکنے کے لیے ہی تو پانچ سے سات لاکھ بھارتی سیکورٹی فورسز وادی میں تعینات ہیں! پھر یہ بھی نہ سوچا گیا، لاکھوں بھارتی فوجیوں کی موجودگی میں پہلگام میں حملہ کیسے ہو گیا؟ بھارتی حکومت نے نہ صرف کوئی ثبوت نہیں دئیے بلکہ حکومت پاکستان...
    کراچی: کراچی: گھارو پمنگ اسٹیشن اور فلٹر پلانٹ پر بجلی معطل ہونے کی وجہ سے شہر میں پانی کی فراہمی متاثر ہونے کا امکان ہے۔ ترجمان واٹر بورڈ کارپوریشن کے مطابق کے الیکٹرک کی جانب سے گھارو پمپنگ اسٹیشن اور فلٹر پلانٹ پر کیبل اور سی ٹی فالٹ صبح ساڑھے 10 بجے ہوا اور کئی گھنٹے گزر جانے کے باوجود بھی فالٹ تاحال صحیح نہیں ہوسکا۔ ترجمان کے مطابق کے الیکٹرک فالٹ کے باعث گھارو پمپنگ اسٹیشن مکمل طور پر بند ہے، جس سے شہر کو یومیہ 30 ایم جی ڈی پانی فراہم کیا جاتا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ پمپنگ اسٹیشن معطل ہونے کی وجہ سے پورٹ قاسم، بن قاسم ٹاؤن، شاہ فیصل ٹاؤن، پی این ایس مہران، پی اے ایف بیس...
    سٹی42: اس امر کی تصدیق ہو گئی ہے کہ خضدار  میں  بچوں کی سکول بس پر بم حملہ خود کش  دہشتگردی کا واقعہ تھا ۔ خودکش دہشت گرد  دھماکہ خیز مواد سے لدی ہوئی  چھوٹی گاڑی میں آیا  تھا۔ خضدار حملے کی تحقیقات کرنے والے پولیس ذرائع  نے بتایا ہے کہ  خود کش دہشتگرد نے گاڑی کو زیرو پوائنٹ پر اسکول کے بچوں کی  بس سے ٹکرایا  ۔  خودکش دہشتگردی کی  شناخت  کروانے کے لیے اس کی لاش کے حصوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا ۔  نیتن یاہو کے خلاف اسرائیل کی عدالتِ عظمیٰ کا اہم فیصلہ اس دہشتگرد حملے  میں تین بچیوں اور ایک بچے سمیت 6افراد شہید  ہوئے  اور   طلبا اور طالبات سمیت 36سے زائد...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 مئی2025ء) مرغی کے گوشت کی قیمت ایک بار پھر تاریخ کی بلند سطح پر پھرپہنچ گئی، پنجاب کے کئی شہروں میں برائلر گوشت کی فی کلو قیمت 800 روپے سے بھی اوپر چلی گئی۔ تفصیلات کے مطابق مصنوعی مہنگائی کاجن بے قابو، ضلعی سطح پر مقامی انتظامیہ مصنوعی مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام، چینی 175سے 180فی کلو،میدہ سستا ہونے پر بھی بیکر ی مافیاء کی لوٹ مار، گرمی میں انڈے 310روپے درجن،برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت ایک بار پھر تاریخ کی بلند سطح پر پھرپہنچ گئی،صافی فی کلو گرام مرغی کا گوشت 811 روپے کاہوگیا جبکہ 900گرام 720ورپے، گندم کی قیمتوں 300سے 400وپے فی من تک اضافہ،آٹا بھی مہنگا ہونے...
    پاکستانی خاتون ڈاکٹر نے طب سے کوہ پیمائی تک سفر کرتے ہوئے ایشیا میں دنیا کے تیسری بلند ترین چوٹی کنچن جونگا سر کر لی ۔ امریکہ میں مقیم پاکستانی کوہ پیما ڈاکٹر شہلا شیخ نے 8,586 میٹر دنیا کی تیسری بلند ترین چوٹی کنچن جونگا کامیابی سے سر کی ۔ شہلا شیخ ایک کوہ پیما، چار بچوں کی ماں اور ایک ماہر معالج ہیں، ڈاکٹر شہلا نے جولائی 2022 میں اپنے کوہ پیمائی کا آغاز کیا ۔ وہ اس سے قبل کےٹو بیس کیمپ اور گونڈوگورو لا کی مہم جوئی مکمل کر چکی ہیں ۔ ڈاکٹر شہلاء نےجنوری 2023 میں افریقہ کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ کلیمنجارو کو سر کیا، انہوں نے مئی 2023 میں...
    وزیراعظم و فیلڈ مارشل کا دورہ کوئٹہ، بس حملہ میں زخمی بچوں، متاثرین کی عیادت کی WhatsAppFacebookTwitter 0 21 May, 2025 سب نیوز کوئٹہ(سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کوئٹہ کا دورہ کیا، خضدار بس حملے کے متاثرین اور زخمی بچوں سے ملاقات کی۔وزیراعلی بلوچستان اور کورکمانڈر کوئٹہ نے وفد کو بہیمانہ حملے سے متعلق بریفنگ دی، وزیراعظم، وفاقی وزرا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے معصوم جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سی ایم ایچ کوئٹہ میں خضدار بس دھماکے میں زخمی ہونے والے بچوں اور دیگر متاثرین کی عیادت کی، وزیرِ دفاع، وزیرِ داخلہ، وزیرِ اطلاعات بھی ان کے ہمراہ تھے۔وزیراعظم آفس...
    یومِ دوستی کا مقصد افریقی ممالک سے دوطرفہ و عالمی تعاون کو فروغ دینا ہے۔ سینیٹ سیکریٹریٹ کے مطابق قرارار کا مقصد پارلیمانی سفارتکاری کے ذریعے پاکستان کا سافٹ امیج اجاگر کرنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ 25 مئی کو "یومِ دوستی پاکستان و افریقہ" قرار دیا جائے، سینیٹ آف پاکستان 22 مئی کو قرارداد منظور کرے گا۔ چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی ہدایت پر قرارداد کل سینیٹ اجلاس میں پیش کی جائے گی، سینیٹ اجلاس میں افریقی ممالک کے سفیروں اور ہائی کمشنرز کو مدعو کیا گیا ہے۔ سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے مہمانوں کے اعزاز میں استقبالیہ دیا جائے گا، یومِ دوستی کا مقصد افریقی ممالک سے دوطرفہ و عالمی تعاون کو فروغ دینا ہے۔ سینیٹ سیکریٹریٹ کے...
    گلگت میں سائبر کرائم ونگ نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو داریل سے گرفتار کیا۔ ملزم عنایت اللہ حمزہ نے لڑکی کے نام کی فیک آئی ڈی بنا کر وزیر اعلیٰ کی اے آئی سے بنائی نازیبا ویڈیو اپ لوڈ کی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان اور خاتون رکن اسمبلی کی جعلی نازیبا ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ گلگت میں سائبر کرائم ونگ نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو داریل سے گرفتار کیا۔ ملزم عنایت اللہ حمزہ نے لڑکی کے نام کی فیک آئی ڈی بنا کر وزیر اعلیٰ کی اے آئی سے بنائی نازیبا ویڈیو اپ لوڈ کی تھی۔
    سٹی 42:خضدار میں اسکول وین پر دہشتگرد حملہ، 3 بچے اور 2 جوان شہید، 39 بچے زخمی ہوگئے  وزیر اعظم شہباز شریف ہنگامی طور پر کوئٹہ پہنچ گئے ، آرمی چیف اور وفاقی وزراء  بھی وزیر اعظم کے ہمراہ  کوئٹہ  کے ہنگامی دورے پر موجود ہیں ،خضدار حملے کے 8 بچے تشویشناک حالت میں، وزیراعظم  نے  زخمی بچوں کی عیادت کی  وزیراعظم شہباز شریف نے کہا  دہشتگردی کی یہ بزدلانہ واردات بھارت کے ایجنٹوں کی کارستانی ہے،دشمن کا ہتھیار بننے والے دہشتگرد بلوچ و پشتون عوام کی اقدار پر داغ ہیں،بھارت دہشتگردی کو بطور ریاستی پالیسی استعمال کر رہا ہے، عالمی برادری نوٹس لے،بھارتی چالاکی بے نقاب، خود کو مظلوم ظاہر کر کے اصل مجرم چھپا رہا ہے،پوری قوم افواج...
    بیجنگ(ڈیلی پاکستان آن لائن)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار چینی وزیر خارجہ اور افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ کے مابین بیجنگ میں سہ فریقی ملاقات ہوئی۔  ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق تینوں وزرائے خارجہ نے سہ فریقی تعاون کو علاقائی  سلامتی اور معاشی روابط کے فروغ کیلئے اہم قرار دیا۔ ملاقات میں افغانستان میں سیکیورٹی ماحول میں بہتری کو سراہتے علاقائی استحکام کیلئے معاشی روابط کو اہم قرار دیا گیا۔ تینوں وزرائے خارجہ کی جانب سے سہ فریقی سفارتی سرگرمیوں اور تعاون کو ضروری قرار دیا گیا۔  بھارت کی فوجی تنصیبات پر حملے کرنے چاہئیں، اگلی جارحیت کا انتظار نہیں کر سکتے، خرم دستگیر  ترجمان کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی جانب سے افغانستان کے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وفاقی وزیر خرم دستگیر نے کہا ہے کہ  خضدارواقعہ ناقابل برداشت ہے،بچوں کاخون رائیگاں نہیں جائےگا، بھارت شکست کابدلہ ہماری مغربی سرحدسےلینےکی کوشش کررہاہے، بھارت یہ کام پہلےبھی کررہاتھا، بھارت کالعدم ٹی ٹی پی کو بھی سپورٹ کررہاہے۔ نجی نیوز چینل کے پروگرام میں کہا ہے کہ خرم دستگیر کا کہناتھا کہ ہمیں بھارت کی فوجی تنصیبات پر حملے کرنے چاہئیں، ہم بیٹھ کر بھارت کی اگلی جارحیت کا انتظار نہیں کر سکتے، ہم دنیا میں بھارت کو بے نقاب کرنے جا رہے ہیں، افغان حکومت کہتی ہے دہشتگرد اُن کی زمین پر ہیں لیکن اُن کا کنٹرول نہیں، افغانستان کی حکومت کی طرف سے سنجیدگی نظر نہیں آئی، اسحاق ڈار نے کہا تھا سنجیدگی...
    سٹی42:  دس مئی کے زخم چاٹتے بھارت نے کم ظرفی پر مبنی حرکتین بند نہین کیں۔ بھارت کی وزارت خٓرجہ نے نئی دہلی مین پاکستانی ہائی کمشنر کو تنگ کرنے کی غرض سے  کسی جواز کے بغیر  پاکستانی ہائی کمیشن کے ایک اور اہلکار کو  انڈیا  چھوڑنے کا حکم دے دیا۔  بھارت کی  وزارت  خارجہ نے آج اعلان کیا کہ پاکستانی ہائی کمیشن کے ایک اہلکار کو  24 گھنٹوں میں بھارت چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے۔ بجلی چوروں کا لیسکو ٹیم پر حملہ، اہلکار شدید زخمی بھارتی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ اس ضمن میں  پاکستانی ناظم الامور کو طلب کر کے ڈی مارش بھی دیا گیا ہے۔ پاکستان میں سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ...
    راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 مئی2025ء) عمران خان کا کہنا ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم ن لیگ اور اسٹیبلشمنٹ کی “فیکٹری” میں تیار کی گئی، اس کا مقصد تھا کہ ایک قاضی فائز عیسٰی کی جگہ کئی قاضی فائز پیدا کرو، ہر کورٹ میں ایک قاضی فائز بٹھاؤ اور پورا انصاف کا نظام دفن کر دو۔ تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے اہل خانہ اور وکلاء سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ "تمام پاکستانیوں کو بحیثیت قوم چوکس اور متحد رہنے کی اشد ضرورت ہے۔ نریندر مودی پاکستان پر حملے سے اپنی اندرونی ساکھ کو بڑھاوا دینا چاہتا تھا، اس کے مذموم عزائم ناکام ہو چکے ہیں اور وہ زخمی...
    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی پر رکن قومی اسمبلی صبحین غوری نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینا ملکی تاریخ کا ایک اہم اور تاریخی فیصلہ ہے۔ متحدہ قومی موومنٹ کی رکن قومی اسمبلی اور پارلیمانی سیکرٹری برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی صبحین غوری نے کہا کہ معرکۂ حق "بنیان المرصوص" میں کامیابی شہداء کے خون کو خراجِ عقیدت ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ جنرل عاصم منیر کی فیلڈ مارشل کے طور پر ترقی حق و باطل کے معرکے میں ان کی اعلیٰ اور ماہرانہ قیادت کا اعتراف ہے۔ صبحین غوری نے کہا کہ جنرل عاصم منیر کی یہ ترقی استقامت، قربانی سے جُڑی جدوجہد کا تسلسل ہے۔ اُن کی...
    اپنے جاری کردہ بیان میں علامہ علی حسنین حسینی نے خضدار میں آرمی پبلک اسکول کی بس پر خودکش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسکول کے طلباء کو دہشتگردی کا نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی رہنماء و امام جمعہ علامہ علی حسنین حسینی نے کہا ہے کہ معصوم بچوں کے قتل عام سے شدت پسند عناصر کو کچھ حاصل نہیں ہوگا۔ پاکستانی قوم بلوچستان میں بدامنی پھیلانے اور معصوموں کو قتل کرنے والے عناصر کے خلاف ہیں۔ اپنے جاری کردہ بیان میں علامہ علی حسنین حسینی نے خضدار میں آرمی پبلک اسکول کی بس پر خودکش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسکول کے طلباء کو دہشتگردی...
    پاکستان اور چین نے سی پیک کو افغانستان تک توسیع دینے کی حمایت کردی۔دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان، چین اور افغانستان کے وزرائے خارجہ کی بیجنگ میں سہ فریقی ملاقات ہوئی۔  ملاقات میں علاقائی امن، ترقی اور رابطہ کاری پر جامع تبادلہ خیال کیا گیا اور تینوں ممالک نے سفارتی روابط اور باہمی اعتماد بڑھانے پر زور دیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں بہتر سکیورٹی کے ماحول کو علاقائی ترقی کا اہم عنصر قرار دیا گیا۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان اور چین نے سی پیک کو افغانستان تک توسیع دینے کی حمایت کی اور بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے تحت عملی تعاون پر اتفاق کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق تینوں ممالک نے دہشتگردی کے مکمل خاتمے اور سیکیورٹی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 21 مئی 2025ء) بلوچستان کے ضلع خضدار میں آرمی پبلک اسکول کی بس پر ہونے والے خودکش حملے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ حکومت کو پیش کردی گئی ہے ۔ مبصرین کہتے ہیں اس حملے کے کئی محرکات ہوسکتے ہیں تاہم اس پہلو کو رد نہیں کیا جاسکتا کہ اگر سکیورٹی پلان میں خامیاں نہیں ہوتیں اور مؤثر انتظامات کیے جاتے تو اس حملے کو روکا جا سکتا تھا۔ حملے کا مقدمہ مقامی حکام کی مدعیت میں سی ٹی ڈی تھانے میں درج کیا گیا ہے ۔ اسکول بس حملے میں 4 بچوں سمیت 6 افراد کی ہلاکت اور 40 بچوں کے زخمی ہونے کی سکیورٹی حکام نے تصدیق کی ہے ۔ حملے کا...
    اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ اور ریونیو محمد اورنگزیب نے پائیدار، پیداواری اور برآمدات پر مبنی ترقی کے لیے حکومت کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے زور دیا کہ نجی شعبہ معیشت کی ترقی کا اصل محرک ہے۔ وفاقی وزارت خزانہ سے جاری بیان کے مطابق نیدرلینڈز کی سفیر ہینی ڈی فریس نے وزیرخزانہ محمد اورنگزیب سے وزارت خزانہ میں ملاقات کی  اور اس دوران دونوں فریقین نے باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ معاشی تعاون مزید مضبوط بنانے کے امکانات پر بات چیت کی۔ وزیر خزانہ نے پاکستان کی معاشی صورت حال اور حکومتی اصلاحات کے ایجنڈے سے سفیر کو آگاہ کیا اور خاص طور پر معیشت کے اہم شعبوں پر روشنی ڈالی۔ وزیر خزانہ نے پائیدار،...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائت)پاکستان اور چین نے سی پیک کو افغانستان تک توسیع دینے کی حمایت کردی۔دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان، چین اور افغانستان کے وزرائے خارجہ کی بیجنگ میں سہ فریقی ملاقات ہوئی۔  ملاقات میں علاقائی امن، ترقی اور رابطہ کاری پر جامع تبادلہ خیال کیا گیا اور تینوں ممالک نے سفارتی روابط اور باہمی اعتماد بڑھانے پر زور دیا۔   ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں بہتر سکیورٹی کے ماحول کو علاقائی ترقی کا اہم عنصر قرار دیا گیا۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان اور چین نے سی پیک کو افغانستان تک توسیع دینے کی حمایت کی اور بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے تحت عملی تعاون پر اتفاق کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق تینوں ممالک...
    پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کے پہلے کوالیفائر میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔ قبل ازیں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ واضح رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان پہلا کوالیفائر لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ٹیم: سعود شکیل (کپتان)، فن ایلن، حسن نواز، دنیش چندیمل (وکٹ کیپر)، اویشکا فرنینڈو، ریلی روسو، فہیم اشرف، محمد عامر، محمد وسیم، عثمان طارق، ابرار احمد شامل ہیں۔ اسلام آباد یونائیٹڈ ٹیم: صاحبزادہ فرحان، ایلکس ہیلز، راسی وین ڈر ڈوسن، سلمان آغا، شاداب خان (کپتان)، جیمز نیشم، بین ڈورشوئس، عماد وسیم، غازی غوری (وکٹ کیپر)، سلمان ارشاد، نسیم شاہ...
    خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں قائم چینی ثقافتی مرکز چائنا ونڈو کے زیراہتمام پاکستان اور عوامی جمہوریہ چین کے سفارتی تعلقات کی 74 ویں سالگرہ کی تقریب صوبائی اسمبلی ہال میں منعقد ہوئی۔ آئی جی پولیس خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید مہمان خصوصی تھے، جبکہ اراکین صوبائی اسمبلی تاج محمد ترند، عبدالمنیم خان، خورشید خان اور خالد خان، بشپ ارنسٹ جیکب، سکواش کے سابق عالمی چیمپئن قمر زمان اور زندگی کی مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والوں کی بڑی تعداد تقریب میں موجود تھی۔ یہ بھی پڑھیں دفتر خارجہ نے پاک چین دوستی بارے بین الاقوامی جریدے کی رپورٹ مسترد کردی پشاور ماڈل اسکول کے بچوں اور بچیوں نے چینی اور پاکستانی دھنوں پر شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرکے تقریب کو یادگار...
    ایم ڈبلیو ایم سندھ کے صدر کا کہنا تھا کہ استعماری قوتیں ملک میں عدم استحکام دیکھنا چاہتے ہیں، بلوچستان میں جاری دہشتگردی میں دہشتگرد جماعتوں کے پیچھے بھارتی و اسرائیلی خفیہ ایجنسیاں ملوث ہیں، دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف بھر پور ایکشن لیا جانا ضروری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ باقر عباس زیدی نے خضدار معصوم بچوں کو دہشتگردی کا نشانہ بنانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بزدلانہ کاروائی میں بھارت اور اسرائیل ملوث ہے، اس سے قبل بھی پشاور سانحہ آرمی پبلک اسکول میں معصوم بچوں کو دہشتگردی کا نشانہ بنایا گیا تھا، بلوچستان میں مسلسل دہشتگری پھیلا کر ہر طبقات میں خوف کی فضا پیدا...
    پاکستانی فارم لورالائی اولیوز کو بہترین زیتون کی پیداوار کرنے پر عالمی ایوارڈ سے نواز دیا گیا ہے۔  وزارت غذائی تحفظ و تحقیق کے مطابق زیتون کی پیداوار کرنے والا فارم لورالائی اولیوز کی عالمی کامیابی وزارت کے وژن کی تعبیر ہے جس کی وجہ سے نیویارک میں پاکستانی زیتون کے تیل کو سلور ایوارڈ سے نوازا گیا۔ وزیر غذائی تحفظ رانا تنویر نے کہا کہ پاکستان زرعی خود کفالت کی جانب گامزن ہے اور لورالائی کی کامیابی ہر پاکستانی کے لیے فخر کا لمحہ ہے۔ رانا تنویر کا کہنا تھا کہ بلوچستان سے پیدا ہونے والا زیتون کا تیل دنیا کے بہترین برانڈز میں شامل کیا جاتا ہے۔ پاکستان 4.5 ارب ڈالر کے خوردنی تیل کا متبادل خود پیدا کر سکتا ہے۔...
    فرانس میں پاکستان کی سفیر ممتاز زہرہ بلوچ نے فرانس کی وزارت اقتصادیات اور مالیات کی ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ٹریژری کلیئر چیرمیٹنسکی سے ملاقات کی۔ملاقات میں پاکستان اور فرانس کے اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور سرمایہ کاری کے امکانات اور مواقع کا جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر مشترکہ اقدامات کو فروغ دینے اور دونوں اطراف کی کاروباری برادری کو شامل کرنے، پاکستان اور یورپی یونین کے اقتصادی تعلقات اور جی ایس پی پلس سمیت کثیر جہتی تجارتی نظام اور ڈبلیو ٹی او کے فریم ورک میں تعاون کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر گفتگو کی گئی۔ ممتاز زہرہ بلوچ نے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ٹریژری کو پاکستان میں اقتصادی اور مالیاتی اصلاحات سے بھی آگاہ کیا۔
    وزیراعظم شہباز شریف : فائل فوٹو وزیراعظم شہباز شریف کوئٹہ پہنچ گئے، وزیراعظم خضدار بم دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کریں گے۔وزیراعظم کو دھماکے سے متعلق بریفنگ بھی دی جائے گی، وفاقی وزراء خواجہ آصف، محسن نقوی اور عطاء تارڑ بھی وزیراعظم کے ساتھ ہیں۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم کوئٹہ میں امن و امان سے متعلق اجلاس کی صدارت کریں گے، جس میں خضدار دہشت گرد حملے پر بریفنگ دی جائے گی۔فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی آج کوئٹہ پہنچیں گے، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل زخمیوں کی عیادت بھی کریں گے۔ میر علی میں بزدلانہ کارروائی کے پیچھے بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والا فتنہ الخوارج ملوث ہے، آئی ایس پی آرآئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کمزور...
    اسلام آباد:بھارتی حکومت کی بائیکاٹ مہم پر پاکستان نے آذربائیجان سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے آذربائیجان کے سفارت خانے جاکر سفیر خضر فرہادوف سے ملاقات کی اور پاکستان کا ساتھ دینے پر آذربائیجان کا شکریہ ادا کیا۔وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے آذربائیجان کے سفیر سے گفتگو میں کہا کہ سیاحتی ویزے منسوخ کرنا اور سوشل میڈیا مہم چلانا بھارتی ہیجان کی عکاسی ہے. آذربائیجان کو صرف پاکستان سے دوستی کے باعث نشانہ بنایا گیا۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ پاکستان بھی آذربائیجان کے ساتھ کاندھے سے کاندھا ملاکر چلے گا. آذربائیجان کی بزنس کمیونٹی کے لئے اسلام آباد میں چیمبر آف کامرس بنایا ہے. پاکستان سے ڈائریکٹ فلائٹ کے آذربائیجان کی سیاحت پر مثبت اثرات...
    عید الاضحی کی تاریخ کے تعین کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 27مئی کو طلب WhatsAppFacebookTwitter 0 21 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزارت مذہبی امور نے ذی الحج کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلاک کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا۔تفصیلات کے مطابق وزارت مذہبی امور نے ماہ ذی الج کے چاند کی تلاش اور عید الاضحی کی تاریخ کا فیصلہ کرنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 27 مئی کو طلب کرلیا۔اعلامیے کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 29ذی القعدہ 27مئی کو وزرات مذہبی امور کوہسار بلاک میں چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کی سربراہی میں ہوگا۔اس کے علاوہ زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس صوبائی ہیڈکوارٹرز میں ہوں گے۔واضح رہے کہ 27مئی کو ذوالحج کا...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2025ء)آئی ایم ایف نے ریاستی ملکیتی اداروں کی نجکاری پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے قومی ایئر لائن کی نجکاری کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کا مطالبہ کردیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق مذاکرات کے تیسرے دن پاکستانی حکام نے آئی ایم ایف کو یقین دہانی کروائی ہے کہ قومی ایئر لائن کی نجکاری اس سال مکمل ہوجائے گی۔پاکستانی حکام نے بتایا کہ ٹیکس واجبات، منفی ایکویٹی سے متعلق سرمایہ کاروں کے تحفظات دور کردیے، یورپی یونین کی جانب سے قومی ایئر لائن کی فلائٹس پر پابندی ختم ہو گئی ہے۔حکام نے بریفنگ میں کہا کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کیلیے مالی مشیر تعینات ہوگیا...
    پاکستان میں بھارت کی جانب سےدہشت گردی کروانے میں بی ایل اے کی سہولت کاری بےنقاب ہو گئی ۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن بنیان مرصوص میں ہزیمت کےبعد بھارتی اسپانسرڈ پراکسیز پاکستان میں دہشتگردی پھیلانے لگیں، 10 مئی کے بعد بھارت کےمختلف نامی اور بےنامی سوشل میڈیا ہینڈلز نے بلوچستان پر حملوں کی دھمکیاں دیں، بھارتی اسپانسرڈ کالعدم بی ایل اے کے ذریعے بھارت، بلوچستان میں دہشتگردی پھیلانے میں سرگرم ہے ۔ سکیورٹی ذرائع کا کہناتھا کہ 21 مئی کو خضدار میں بی ایل اے کا اسکول بس پر بزدلانہ ، خودکش حملہ اسی سازش کی کڑی ہے ، دہشتگرد حملے میں تین معصوم بچوں سمیت پانچ افراد شہید جبکہ متعدد بچے شدید زخمی ہیں ، مودی حکومت بھارتی...
    اسلام آباد: پاکستان میں بھارتی دہشت گردی کروانے میں بی ایل اے کی سہولت کاری بےنقاب ہوگئی،  آپریشن بنیان مرصوص میں ہزیمت اٹھانے کے بعد بھارتی اسپانسرڈ پراکسیز پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے لگیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 10 مئی 2025ء کے بعد بھارت کے مختلف نامی اور بی نامی سوشل میڈیا ہینڈلزر نے بلوچستان پر حملوں کی دھمکیاں دیں، بھارتی اسپانسرڈ کالعدم بی ایل اے کے ذریعے بھارت، بلوچستان میں دہشت گردی پھیلانے میں سرگرم ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 21 مئی کو خضدار میں بی ایل اے نے اسکول بس پر بزدلانہ حملہ کیا، خودکش حملہ اسی سازش کی کڑی، دہشت گرد حملے میں تین معصوم بچوں سمیت پانچ افراد شہید ہوئے جبکہ متعدد بچے شدید زخمی ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع...
    ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت اپنے بیانیے کی وجہ سے آگ سے کھیل رہا ہے. پاکستان امن پسند ملک ہے لیکن اگر بھارت کو جنگ چاہیے، تو پھر جنگ ہی سہی اور ہم اس کے لیے تیار ہیں۔برطانوی نشریاتی ادارے (بی سی سی) کو انٹریو دیتے ہوئے ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ہندوستان کے درمیان ایٹمی جنگ بیوقوفی ہوگی، یہ ایک ایسا راستہ ہے جو دونوں ممالک کے لیے باہمی تباہی کا باعث بن سکتا ہے. لہذا جوہری جنگ ’ناقابل تصور اور نامعقول خیال‘ ہونا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ پاکستان امن کا خواہاں ہے اور ہم امن کو ترجیح دیتے ہیں، اس وقت...
    سربراہ پاکستان سنی تحریک نے کہا کہ ہر محب وطن اپنا قومی و ملی فریضہ سمجھ کر دہشتگردوں کی بیخ کنی کیلئے کردار ادا کرے، دہشتگرد انسانیت کے دشمن سفاک قاتل اور ملک دشمن ہیں، ان کا صفایا قانون نافذ کرنیوالوے اداروں کو پوری طاقت سے کرنا ہوگا، حکومت دہشتگردوں کے خلاف بے رحم آپریشن کا اعلان کرے۔ اسلام ٹائمز۔  سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ خضدار میں معصوم بچوں کی اسکول بس پر دھماکے کی مذمت کرتے ہیں، دہشتگرد کسی کی معافی یا رحم کے لائق نہیں انہیں پوری طاقت سے کچلنا ہوگا، دہشتگرد کاروائیوں کے تانے بانے پڑوسی ملک بھارت سے ملتے ہیں بھارت کی طرح ملک میں موجود دہشتگردوں کو بھی...
    اپنے بیان میں سابق رکن قومی اسمبلی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ خضدار حملے کے ذمہ داروں کو فوری طور پر بے نقاب کرکے عبرتناک سزا دی جائے اور بلوچستان میں بھارت کی خفیہ سرگرمیوں کے خلاف سفارتی، انٹیلیجنس اور عسکری سطح پر فیصلہ کن کارروائی کی جائے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے سینئر سیاسی رہنما، سابق رکن قومی اسمبلی اور سابق وفاقی مشیر برائے بحری امور محمود مولوی نے بلوچستان کے ضلع خضدار میں اسکول وین پر ہونے والے ہولناک دہشتگرد حملے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے نہ صرف ایک بزدلانہ دہشتگردی قرار دیا ہے بلکہ اس کے پیچھے بھارت کی ریاستی سرپرستی میں چلنے والی پراکسیز کو غیر انسانی افعال پر شدید تنقید کا...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جا بجا لٹکتی بجلی کی تاروں سے تنگ پنجاب کے عوام خوشخبری سنا دی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت پاکستان مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، جس میں اہم امور زیر بحث آئے۔ یہ بھی پڑھیں مریم نواز کا بڑا اعلان، پنجاب کے 59 شہروں میں ترقیاتی منصوبے شروع اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بیوٹی فکیشن پلان کے تحت ہر ضلع کے بازاروں میں لٹکتی ہوئی بے ہنگم بجلی کے تاریں انڈر گراؤنڈ کردی جائیں گی۔ ارکان اسمبلی کو بریفنگ دیتے ہوئے مریم نواز نے کہاکہ بیوٹی فکیشن پلان کے تحت ہر ضلع اور تحصیل میں ریڑھی بازار قائم کیے جائیں گے، اور مختلف شہروں میں کینالز کو...
    وزارت مذہبی امور نے ذی الحج کا چاند دیکھنے کیلیے رویت ہلاک کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزارت مذہبی امور نے ماہ ذی الج کے چاند کی تلاش اور عید الاضحیٰ کی تاریخ کا فیصلہ کرنے کیلیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 27 مئی کو طلب کرلیا۔ اعلامیے کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 29 ذی القعدہ 27 مئی کو وزرات مذمبی امور کوہسار بلاک میں چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کی سربراہی میں ہوگا۔ اس کے علاوہ زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس صوبائی ہیڈکوارٹرز میں ہوں گے۔ واضح رہے کہ 27 مئی کو ذوالحج کا چاند نظر کی صورت میں عید 6 جون کو ہوگی جبکہ چاند نظر نہ آنے کی صورت میں عید الاضحیٰ...