2025-12-04@23:03:34 GMT
تلاش کی گنتی: 450

«اپنی دنیا ا پ پیدا کر»:

(نئی خبر)
       اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے)نے بین الاقوامی مسافروں کو موبائل فون رجسٹریشن کی یاددہانی کرا دی ۔   اپنے ایک بیان میں پی ٹی اے نے نئے قوانین کا تذکرہ کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستان میں موبائل فون لانے والے مسافر اپنی ڈیوائس رجسٹرڈ کرائیں،مسافر رجسٹریشن کے لیے ایف بی آر کے مقرر کردہ ٹیکس کی ادائیگی یقینی بنائیں،پاکستان آنے والوں کو مختصر مدت کے لیے رجسٹریشن کی عارضی سہولت دی جاتی ہے۔ پی ٹی اے کے مطابق120 دن سے زیادہ قیام کرنے والے اپنے موبائل فون باقاعدہ رجسٹرڈ کرائیں،ایسے افراد کو ڈیوائسز کی رجسٹریشن کے لیے مقرر کردہ ٹیکس ادا کرنا ضروری ہے۔ واضح رہے کہ بیرون ملک سے آنے والے افراد کو موبائل فون رجسٹریشن...
    عالمی خبررساں ادارے کے مطابق ارسلا وان ڈیر لیین نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں یورپ کے جدت طرازی کے انجن کو دوبارہ متحرک کرنے کی ضرورت ہے۔  اسلام ٹائمز۔ امریکا اور چین کی جانب سے چیلنجز کا سامنا کرنے والی یورپی یونین نے یورپ کے اقتصادی ماڈل کو از سر نو ترتیب دینے کے لیے تجارت دوست خاکہ پیش کر دیا، جو 5 سال تک گرین اہداف پر بھرپور توجہ مرکوز کرنے کے بعد برسلز کو زیادہ بزنس فرینڈلی بنانے کی نشاندہی کرتا ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے محصولات عائد کرنے، مصنوعی ذہانت پر زور دینے اور چین کے اہم صنعتی اور ڈیجیٹل شعبوں میں اضافے کے بعد 27 ممالک...
    کراچی: سینٹر ل ڈپازٹری کمپنی آف پاکستان(CDC)کے ذیلی ادار ے سی ڈی سی شیئر رجسٹرارسروسز لمیٹڈ (CDCSR)نے واٹس ایپ کے ذریعے ای ووٹنگ خدمات متعارف کرادی ہیں۔ یہ انقلابی فیچر الیکٹرانک ووٹنگ کے عمل کی ازسرِ نو تعریف کیلئے تیار کیاگیا ہے اوریہ فیچر شیئر ہولڈرز/ممبران کیلئے زیادہ قابلِ رسائی ، موئثر اور صارف دوست ہے۔ سی ڈی سی ایس آر کا مقصد سیکیوریٹی اور شفافیت کے اعلیٰ معیارات کو برقرار رکھتے ہوئے بغیر کسی رکاوٹ کے واٹس ایپ کو ای ووٹنگ پلیٹ فارم کے ساتھ ضم کرکے شراکت کو بڑھاناہے۔ 2017میں اپنے ویب پر مبنی سسٹم سمیت اپنے قیام کے بعد سے سی ڈی سی ایس آرٹیکنالوجی پر مبنی مختلف خدمات کو متعار ف کرانے میں پیش پیش رہی...
    سینیٹر فیصل واوڈا نے مزید اچھی خبروں کا اشارہ دیتے ہوئے اپنے پیغام میں لکھا ہے ’’ویل ڈن پاکستان کے رونالڈو‘‘ سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ آج پاکستان کے لیے مزیدٹھنڈی، مثبت اور خیبر کی ہوائیں بیرون ملک سے چلتی ہوئی پاکستان میں داخل ہورہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ابتدا ہے پاکستان کی کامیابیوں اور بلندیوں کی۔ ان شا اللہ یہ ہوائیں اب چلتی رہیں گی، ویلڈن پاکستان کےرونالڈو۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی اپنے پیغام میں فیصل واوڈا نے کہا تھا کہ میں نے پہلے ہی بتادیا تھا کہ 28 جنوری 2025 کو پاکستان کے لیے ٹرمپ کارڈ کی بہتر اور مثبت...
    پاکستان کی ورسٹائل اداکارہ صبا قمر شدید بیمار ہوگئی ہیں، جنھوں نے اپنی بیماری کے حوالے سے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مداحوں کو آگاہ کیا ہے۔  اداکارہ نے حال ہی میں اپنے مداحوں کے ساتھ اپنی صحت کے بارے میں اپ ڈیٹ شیئر کرتے ہوئے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ انہیں شدید اسہال کی تشخیص ہوئی ہے۔ صبا قمر نے انسٹاگرام پر اپنے فالوورز کو اپنی صحت کے بارے میں بتایا اور ان کی تشویش پر شکریہ بھی ادا کیا۔ انسٹاگرام اسٹوری میں صبا قمر نے ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ اسپتال کے بستر پر لیٹی ہوئی ہیں اور ان کے گرد دوست اور رشتے دار موجود ہیں۔ پوسٹ کے کیپشن میں صبا نے لکھا...
    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا قمر شدید علالت کے بعد اسپتال منتقل ہو گئیں۔ اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اسٹوریز شیئر کیں جس میں انہوں نے مداحوں کو اپنی بیماری سے متعلق آگاہ کیا۔ صبا قمر نے کہا کہ بہت سے لوگ ان کے بارے میں کافی پریشان ہو رہے تھے اس لیے وہ مداحوں کو آگاہ کرنا چاہتی ہیں کہ وہ شدید ڈائریا کا شکار ہوگئی تھیں لیکن اب وہ کافی بہتر محسوس کر رہی ہیں اور صحتیاب ہو رہی ہیں۔ اداکارہ نے مزید کہا کہ سب کی دعائیں اور محبت ان کے لیے بہت اہم ہے اور وہ وعدہ کرتی ہیں کہ وہ بہت جلد واپس آئیں گی۔ انہوں نے اپنے مداحوں...
    ملتان(سپورٹس ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود یوں تو ٹھنڈے مزاج کے انسان ہیں اور اکثر صحافیوں کے سوالات کا خندہ پیشانی سے جواب دیتے ہیں تاہم ایک صحافی کے سوال نے ان کے صبر کا پیمانہ لبریز کردیا۔ ملتان میں پریس کانفرنس کے دوران ایک صحافی نے شان مسعود سے سوال کیا کہ ویسٹ انڈیز سے شکست کے بعد آپ اپنا فیصلہ خود کریں گے یا پاکستان کرکٹ بورڈ آپ کا فیصلہ کرے گا؟ سوال کے جواب میں شان مسعود نے پہلے تو کہا کہ اگلا سوال پھر صحافی کی مداخلت پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا’آپ کے اعتماد کی ریسپیکٹ کرتا ہوں لیکن آپ بھی اپنے کھلاڑیوں کو عزت دیں، فیصلہ ساز پاکستان کرکٹ بورڈ ہے،...
    میرپور ماتھیلو (نمائندہ جسارت) ایس ایس پی گھوٹکی ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو کی خصوصی ہدایت پر پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں تیز، ڈی ایس پی گھوٹکی رانا نصراللہ نے ایس ایچ او تھانہ اے سیکشن گل محمد مہر کے ہمراہ تھانہ اے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ خفیہ ذرائع کے ذریعے اطلاع ملی کہ بدنام زمانہ ڈکیت بخت سندرانی اپنے گینگ کے ہمراہ ایک جگہ پر موجود ہے، اطلاع ملتے ہی ہم نشاندہی والی جگہ پہنچے تو ڈکیت/ ملزمان نے ہم پر فائرنگ شروع کر دی، ہم نے بھی اپنے بچاؤ میں جوابی فائرنگ کی، فائرنگ کے تبادلے میں ڈکیت/ ملزم عمران علی ولد شاہ میر واسو کو اسلحے سمیت گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم اپنے...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے پیدائش کی بنیاد پر شہریت کے اصول کے خاتمے کے لیے 20 فروری کی ڈیڈ لائن دیے جانے پر بھارت کے غیر قانونی تارکینِ وطن نے بچوں کی ولادت کے لیے آپریشن کا آپشن استعمال کرنا شروع کردیا ہے۔ امریکا بھر میں بھارتی جوڑے پیدائش کی بنیاد پر شہریت کے حق سے فائدہ اٹھانے کے لیے آپریشن کے ذریعے ڈلیوری کروا رہے ہیں۔ ڈاکٹرز نے خبردار کیا ہے کہ ایسا کرنے سے زچہ و بچہ دونوں کی زندگی خطرے میں پڑسکتی ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے جاری کردہ ایگزیکٹیو آرڈر کے مطابق امریکا اب پیدائش کی بنیاد پر شہریت نہیں دیا کرے گا۔ اس فیصلے کو شدید نکتہ چینی کا سامنا ہے۔ ایک بھارتی...
    کویت سٹی:فلسطین پر قابض صہیونی ریاست اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو کے ساتھ ان کے بیٹے کا جھگڑا ہوا، جس میں بیٹے یائر نیتن یاہو نے اپنے باپ کو زمین پر پٹخا اور خوب مارا۔ کویتی اخبار الجریدہ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور ان کے بیٹے یائر نیتن یاہو کے درمیان ہاتھا پائی اور اس دوران بیٹے کے ہاتھوں باپ کا گلا گھونٹے جانے کا واقعہ پیش آیا، جس کے بعد یائر کو فوری طور پر امریکا منتقل کر دیا گیا ہے۔ یہ واقعہ حماس کے 7 اکتوبر 2023 کے حملے سے پہلے پیش آیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق یائر نے اپنے والد کو زمین پر گرا کر ان کا گلا گھونٹنے کی کوشش کی، جس...
    اسلام آباد : وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے اپنے لیڈر کے ساتھ مخلص نہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے حکومت کے ساتھ جاری مذاکرات سے انکار پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ  مذاکرات کرنے والوں کو خود بھی پتا تھا کہ اس کا کوئی نتیجہ نہیں نکلنا۔ پی ٹی آئی والے کسی بھی بات پر مخلص نہیں اور نہ ہی اپنے لیڈر کے ساتھ مخلص ہیں۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ مذاکرات سے انکار کی کوئی بنیاد نہیں ہے۔  علی امین گنڈاپور نے خود ہی...
    کراچی: پی آئی اے نے موبائل فون اسمگل کرنے پر دو ملازمین کو نوکری سے نکال دیا۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے میں احتساب کا عمل جاری ہے، موبائل فون اسمگل کرنے پر پی آئی اے نے اپنے دو ملازمین کو ملازمت سے برخاست کر دیا، دونوں ملازمین غیر قانونی طور پر موبائل فون اسمگلنگ میں ملوث پائے گئے تھے۔ ترجمان کے مطابق انتظامیہ نے قواعد و ضوابط کے تحت انکوائری کے بعد مذکورہ دونوں ملازمین کو ملازمت سے برخاست کیا، پی ائی اے اپنے اور ملکی قوانین کی خلاف ورزی پر کسی قسم کی رعایت نہیں برتے گا۔
    فوڈ انڈسٹرجامعہ زرعیہ فیصل آباد کی کلیہ زرعی انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے ماہرین نے بتایاکہ پولٹری انڈسٹری کپاس کے بعد ملک کی دوسری بڑی صنعت کا درجہ رکھتی ہے جس سے 120ملین افراد وابستہ ہیں جبکہ مجموعی طور پر گوشت کی پیداوار کا 24.8 فیصد مرغی کے گوشت سے حاصل کیا جاتا ہے مگر اس کے باوجود ہم بین الاقوامی مارکیٹ میں گوشت برآمد کرنے والے ممالک میں انتہائی نچلے درجے پر موجود ہیں جبکہ عالمی سطح پر 24کروڑ سے زائد صارفین کے ساتھ پاکستان دنیا کی آٹھویں بڑی صارف مارکیٹ بن چکا ہے نیز پاکستان کے صنعتی شعبے میں فوڈ انڈسٹری کا حصہ 27 فیصد ہے جو اس شعبہ میں مجموعی طور پر روز گار کا 18 فیصد حصہ...
    بانی پی ٹی آئی کو سزا کے بعد اپوزیشن جماعتیں بھی متحرک ہوگئی ہیں ،حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، اس حوالے سے اپوزیشن جماعتوں نے رابطے بڑھا دیے ہیں ،سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق اس سلسلے میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان اور محمود اچکزئی کلیدی کردار ادا کرسکتے ہیں ،مولانافضل الرحمان کاکرداربھی اہم ہوگا،بڑی بیٹھک کے لئے تیاریاں بھی شروع کردی گئی ہیں اس حوالے سے آئندہ چند ہفتے اہم ہیں ۔ گرینڈ اپوزیشن الائنس نے اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی بلانے پر غور شروع کر دیا جس میں موجودہ سیاسی، معاشی، آئینی اور سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق اپوزیشن قیادت نے ملک کو درپیش چیلنجز...
    اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی کو سزا کے بعد اپوزیشن جماعتیں بھی متحرک ہوگئی ہیں ،حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کرلیا گیاہے اس حوالے سے اپوزیشن جماعتوں نے رابطے بڑھا دیے ہیں ،سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق اس سلسلے میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان اور محمود اچکزئی کلیدی کردار ادا کرسکتے ہیں ،مولانافضل الرحمان کاکرداربھی اہم ہوگا،بڑی بیٹھک کے لئے تیاریاں بھی شروع کردی گئی ہیں اس حوالے سے آئندہ چند ہفتے اہم ہیں ۔ گرینڈ اپوزیشن الائنس نے اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی بلانے پر غور شروع کر دیا جس میں موجودہ سیاسی، معاشی، آئینی اور سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن قیادت نے ملک کو...
    اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے ضلع ژوب کے سرحدی علاقے سمبازہ میں ہلاک ہونے والا دہشت گرد افغان شہری تھا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 11 جنوری کو بلوچستان کے ضلع ژوب کے سرحدی علاقے سمبازہ میں دہشت گردی میں ملوث ایک افغان شہری ہلاک ہوا۔ دہشت گرد کی شناخت محمد خان احمد خیل کے نام سے ہوئی، جو حاجی قاسم داوران خان کا بیٹا اور افغانستان کے صوبہ پکتیکا کے ضلع وزیرخوا کے گاؤں بِلورائی کا رہائشی تھا۔ ضروری قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد 20 جنوری کو اس کی لاش عبوری افغان حکومت کے حکام کے حوالے کر دی گئی۔ یہ...
    ایتھنز (انٹرنیشنل ڈیسک) یونان کے نئے نائب وزیر خارجہ تاسوس حاجی واسیلیو و نے کہا ہے کہ وہ ترکیہ اور یونان کے درمیان مثبت ایجنڈے کے کام کو جاری رکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ان کے پیشرو کوستاس فرانگویانیس نے گزشتہ ہفتے اقتصادی سفارت کاری کے ذمے دار کی حیثیت سے اپنے عہدے سے استعفا دیا تھا۔ فرنگوئینس نے اپنے بیان میں کہا کہ سب سے پہلے یونان اور ترکیہ کے تعلقات پر کام ناگزیر ہے،جس پر بہت محنت کی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ عرب ممالک کے ساتھ تجارتی تعاون کو فروغ دینے کی کوششوں کو بھی جاری رکھیں گے۔
    پاکستان کی میزبانی میں اگلے ماہ ہونے والی چیمپیئنز ٹرافی میں انڈیا نے ایک نیا تنازعہ کھڑا کردیا ہے جس کے بعد اسے سیاست کے زیر اثر کھیلوں کو متنازعہ بنانے پر تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق انڈین کرکٹ بورڈ نے بھارتی ٹیم کی چیمپیئنز ٹرافی کے دوران پہننے والی جرسیوں پر میزبان ملک پاکستان کا نام لکھنے سے انکار کردیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق  انڈیا سیاست کو کرکٹ میں لارہا ہے جو کھیلوں کے لیے ٹھیک نہیں۔ پہلے انہوں نے پاکستان آنے سے انکار کردیا، پھر اپنے کپتان کو پاکستان بھیجنے پر راضی نہیں ہوئے اور اب رپورٹس آئی ہیں کہ وہ میزبان ملک کا نام اپنی جرسیوں پر لکھنے کو...
    کینیا کے فوجی ہیٹی کے ہوائی اڈے پر قومی پرچم تھامے کھڑے ہیں نیروبی(انٹرنیشنل ڈیسک ) کینیا نے ہیٹی میں جرائم پیشہ گروہوں کی سرکوبی کے لیے اپنے فوجی بھیج دیے ۔ خبررساں اداروں کے مطابق کینیا کے وزیر داخلہ نے اپنے بیان میں تصدیق کی کہ ہیٹی میں 217 اہل کاروں کو تعینات کیا گیا ہے تاکہ کیریبین ملک میں گروہی تشدد کو روکا جا سکے۔ اس سے قبل کینیا نے جون میں ہیٹی میں اپنے فوجی بھیجے تھے ،جس کے بعد اب مجموعی تعداد 600ہوگئی ہے۔
    اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی دنیا کے کرپٹ لیڈر ثابت ہو گئے، دنیا نے بانی کا اصل چہرہ دیکھ لیا، وہ کرپٹ لیڈر ہیں۔ عطاء اللہ تارڑ نے حلقہ این اے 127 کی یونین کونسل 238 کے دورے کے دوران اپنے خطاب میں کہا کہ یہ کہتے ہیں کہ ہائی کورٹ میں کیس پر اپیل میں جائیں گے، تو یہ جہاں مرضی جائیں، ان کے پاس 190 ملین پائونڈ کا جواب نہیں ہے۔ جس طرح میں نے پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم کو چیلنج کیا تو کوئی سامنے نہیں آیا، تاریخ میں سب سے بڑا 190ملین پائونڈ کا ڈاکا ڈالا گیا۔ مجرم...
    حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی پی ایس 64 کے سابق جنرل سیکرٹری سینئر رہنما حیدرآباد عبدالمنان صدیقی نے پی ایس 64 کے کینٹ ایریا کے وارڈز8،7،6،5 میں تنظیم نو کے حوالہ سے مشاورتی میٹنگز کی صدارت کی جس میں ان کے فرزند عبدالخالق صدیقی اور ان کے پرسنل ٹیم ورک کے ممبران نثاراحمد کھوکھراور اسد لغاری ان کے ہمراہ تھے اجلاس میں پیپلزپارٹی صدر کینٹ 5 کا رہنما ندیم احمد کے علاوہ شہاب الدین قریشی، امان اللہ بروہی، عتیق دیسوالی، فتح بلوچ، ملک حنیف، وزیراحمد، سعید احمد، پپا، نثارتایا، پپو، معظم قریشی، یاسین خان، فاروق اور ورکرز موجود تھے۔ اجلاس میں عبدالمنان صدیقی نے بتایا کہ یہ وارڈزمیرے سیاسی گڑہ کہلاتے ہیں کیونکہ میری سیاسی کیریئرکا آغاز میرے ممتاز کالونی کے...
    سعودی عرب(نیوز ڈسک)کہتے ہیں کہ سیکھنے کی کوئی عمر نہیں ہوتی۔ بس شرط یہ ہے کہ آپ میں سیکھنے کی لگن ہو تو عمر اور تمام مصیبتوں کو انسان بہ آسانی عبور کرلیتا ہے۔ایسا ہی کچھ سععودی عرب کی ایک خاتون نے کیا۔ جو کہ 19بچوں کی ماں بھی ہے اور اس کے بعد انہوں نے پی ایچ ڈی کی ڈگری بھی حاصل کرلی۔ خاتون کا حمدہ الرویلی ہے۔حمدہ الرویلی 19 بچوں کی ماں ہونے کے باوجود اپنی تعلیم کا خواب پورا کرنے میں کامیاب رہیں۔ حمدہ نے نہ صرف اپنے بچوں کی بہترین پرورش کی بلکہ اپنی لگن اور محنت سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری بھی حاصل کی، جو واقعی ایک متاثر کن کارنامہ ہے۔ زندگی کا نظام اور منصوبہ...
    وزیراعظم پاکستان کے مشیر اور پی ٹی آئی سے مذاکرات کرنے والی حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے رکن ثنااللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا اسٹیبلشمنٹ سے کوئی چینل نہیں کھلا، سیاسی مذاکرات سیاسی جماعتوں کے لیول پر ہی پونے چاہئیں، اس کے سوا کوئی اور آپشن نہیں ہے۔ یہ بھی پڑھیں:عمران خان کو اڈیالہ جیل سے کسی اور جگہ منتقل کرنے پر بات ہوسکتی ہے، رانا ثنااللہ میڈیا رپورٹ کے مطابق راناثنا کا کہنا ہے کہ جمہوریت ڈیڈلاک سے نہیں ڈائیلاگ سے آگے چلتی ہے۔ پی ٹی آئی کو لکھ کر دینے کو تیار ہیں کہ زیر سماعت کیسز میں حکومت کوئی رکاوٹ نہیں ڈالے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ پی ٹی آئی کا اسٹیبلشمنٹ سے کوئی...
    غزہ کی موجودہ صورتحال پر روشنی ڈالنے اور مذاکرات کی تفصیلات جاننے کے لیے حماس کے ترجمان، ڈاکٹر خالد قدومی صاحب کا اہم بیان پیش خدمت ہے۔ اس بیان میں غزہ کے مظلوم عوام کی حالت زار، اسرائیلی جارحیت، اور مسلمانوں کی ذمہ داریوں پر بات کی گئی ہے۔ یاد رکھیں، یہود اور اسرائیل کی حسبِ عادت منافقت کسی بھی وقت بے نقاب ہو سکتی ہے۔ اس سے پہلے کہ مزید نقصان ہو، اپنی امداد کو زیادہ سے زیادہ اور جلد از جلد غزہ تک پہنچانے کی کوشش کریں۔ ائمہ کرام سے پُر زور اپیل کی جاتی ہے کہ غزہ کے مظلوم مسلمانوں کی مدد کے حوالے سے مؤثر اور بامقصد گفتگو کریں۔ امت کے ہر فرد کو اس جدوجہد...
    اپنے بیان میں صوبائی مشیر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اور عسکری قیادت کے درمیان ملاقات کے بعد نواز شریف کیمپ میں کھلبلی مچ گئی ہے اور اطلاعات ہیں کہ نواز شریف نے اپنی ٹیم کو مذاکرات ناکام بنانے کا مشن سونپ دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اور عسکری قیادت میں ہونے والی ملاقات پر سیاست نہ کی جائے۔ اپنے بیان میں صوبائی مشیر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اور عسکری قیادت کے درمیان ملاقات کے بعد نواز شریف کیمپ میں کھلبلی مچ گئی ہے اور اطلاعات ہیں کہ نواز شریف نے اپنی ٹیم کو مذاکرات ناکام بنانے کا مشن سونپ دیا ہے۔ انہوں نے کہا...
    مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور عسکری قیادت میں ہونے والی ملاقات پر سیاست نہ کی جائے۔ اپنے ایک بیان میں مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا کہ پی ٹی آئی اور عسکری قیادت کے درمیان ملاقات کے بعد نواز شریف کیمپ میں کھلبلی مچ گئی ہے اور اطلاعات ہیں کہ نواز شریف نے اپنی ٹیم کو مذاکرات ناکام بنانے کا مشن سونپ دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف سے ہونے والی ملاقات کا انکار کیوں کیا؟بیرسٹر گوہر نے بتادیا انہوں نے کہا کہ حکومتی مذاکراتی کمیٹی کو غیرمؤثر بنانے کا کام شروع ہو چکا ہے، ایسے عناصر سرگرم ہوچکے ہیں جو نہیں چاہتے کہ ملک کے اندر سیاسی استحکام...
    خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کا فیصلہ کرلیا گیا۔ لوئر کرم کے مختلف علاقوں میں دہشتگردوں کے خلاف ممکنہ آپریشن کے پیش نظر ٹی ڈی پیز کیمپ قائم کیے گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے ٹل اور ہنگو میں متاثرین کے لیے ٹی ڈی پیز کیمپ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ٹل ڈگری کالج، ٹیکنیکل کالج، ریسکیو اور عدالت کی عمارت میں کیمپ قائم کیے جائیں گے۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ٹی ڈی پیز کیمپ قائم کرنے کے لیے صوبائی محکمہ ریلیف کو خط ارسال کیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق کیمپوں کے قیام کا مقصد آپریشن کے دوران مقامی آبادی کا تحفظ ہے۔ اس سلسلے میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر...
    اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ عمران خان ڈیل کرنا چاہتے ہیں مگر کرپشن پر ڈیل یا این آر او نہیں ہوگا، سنا ہے عمران خان اپنے لوگوں سے کہتے ہیں کہ مجھے باہر نکالو۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 190 ملین پائونڈ میگا کرپشن کا سکینڈل ہے ایسے کرپشن سکینڈل کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی، برطانیہ میں نیشنل کرائم ایجنسی نے شہباز شریف کو بے گناہ قرار دیا، نیشنل کرائم ایجنسی نے وہ پیسہ حکومت پاکستان کو کیوں دیا؟ 190 ملین پائونڈ اس لیے دیئے کیونکہ یہ حکومت پاکستان اور پاکستان کے عوام کا پیسہ تھا، اگر پیسہ ضبط شدہ نہیں تھا تو نیشنل...
    پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ چند ہفتوں میں تارکینِ وطن کی کشتی کا ایک اور حادثہ پیش آنا پوری قوم کے لیے لمحہ فکریہ ہونا چاہیئے، لوگ اپنے پیاروں کو انسانی سمگلنگ کے جرائم میں ملوث بھیڑیوں کے حوالے نہ کریں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اسپین جانے کی کوشش میں تارکین وطن سے بھری کشتی حادثہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے۔ میڈیا سیل بلاول ہاؤس سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق پی پی پی چیئرمین نے کشتی حادثہ میں پاکستانیوں سمیت اپنے پیاروں کو کھونے والے تمام خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2025ء)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ضلع خیبر کی وادی تیراہ میں کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن پرسکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیاہے۔جمعرات کو جاری بیان میں وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہاکہ سکیورٹی فورسز نے ایک بارپھر بروقت آپریشن کرکے 22 خوارجی دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا۔(جاری ہے) محسن نقوی نے کہاکہ 22 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کرکے سکیورٹی فورسز نے بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔انہوںنے کہاکہ قوم کو بلاشبہ سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور جرات پر فخر ہے،خوارجی دہشتگردوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کی تحسین کرتے ہیں۔وزیرداخلہ نے کہاکہ پاکستان کی بہادر سکیورٹی فورسز نے خوارجی دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور آج ہو گا۔اجلاس دن ساڑھے 11 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہو گا۔جس کی صدارت اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کریں گے۔ اجلاس میں پی ٹی آئی تحریری طور پر اپنے مطالبات پیش کرے گی۔ذرائع پی ٹی آئی کمیٹی کے مطابق اجلاس کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی سے مکمل ہدایات لے لی ہیں، ان ہدایات کی روشنی میں اپنے مطالبات کو تحریری شکل دے دی ہے۔ دوسری جانب ذرائع حکومتی کمیٹی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے مطالبات سامنے آنے کے بعد ہم بھی اپنی اپنی قیادت کو اعتماد میں لیں گے۔اس سے قبل ن لیگ کے رانا ثناء اللہ نے آج ہونے والے...
    حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور آج ہو گا، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں پی ٹی آئی قیادت تحریری طور پر اپنے مطالبات پیش کرے گی۔حکومت اور تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس آج صبح ساڑھے گیارہ بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہو گا۔ حکومت اور جے یو آئی میں قربتیں بڑھنے لگیںحکومت اور اپوزیشن پارٹی جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی ف) میں قربتیں بڑھنے لگیں۔ اپوزیشن کمیٹی کے ذرائع کے مطابق ہم نے اس حوالے سے اپنے بانی چیئرمین سے مکمل ہدایات لے لی ہیں، پارٹی قیادت نے ان ہدایات کی روشنی میں اپنے مطالبات کو تحریری شکل دے دی ہے، قومی امکان ہے کہ...
    اسلام آباد : چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہرعلی خان نے کہا ہے کہ آج حکومت سے ہمارے مذاکرات کا تیسرا سیشن ہوگا، ہم اپنے مطالبات تحریری طور پر جمع کروائیں گے، حکومت اگر نیک نیتی اور سنجیدگی کے ساتھ بیٹھے تو تمام مسائل کا حل نکل سکتا ہے۔ سیشن کورٹ اسلام آباد کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آج کی کمپلیٹ ایک پرائیویٹ کمپلیٹ ہے اس کا طریقہ کار مختلف ہوتا ہے، ہم نے اپنے 12 شہدا اور 49 زخمیوں کا ذکر کیا تھا، زخمیوں میں سے دو مزید شہید ہو چکے ہیں ان کا ڈیٹا بھی عدالت میں جمع کروانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے بعد اس کمپلینٹ کی مزید...
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن میں ڈرافٹٹنگ کا عمل مکمل ہوگیا، جس میں کئی نامور کرکٹرز فرنچائزز کے اسکواڈ کا حصہ بننے میں ناکام رہے ہیں۔ گزشتہ روز پی ایس ایل 10 کی پلیئرز ڈرافٹنگ کی تقریب لاہور کے حضوری باغ میں منعقد ہوئی جہاں فرنچائزز مالکان اور ٹیم منیجمنٹ نے ڈرافٹ کے ذریعے اپنے حتمی اسکواڈز تشکیل دیے۔ پلئیرز ڈرافٹ میں فرنچائزز نے کھلاڑیوں کی بڑھ چڑھ کر بولی لگائی اور کئی سُپر اسٹارز کو اپنے اسکواڈ کا حصہ بنالیا، اس میں آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر شامل ہیں جنہیں ریکارڈ قمیت میں خریدا گیا۔ کراچی کنگز نےڈیوڈ وارنر کو 3 لاکھ ڈالر (8 کروڑ 36 لاکھ روپے) کے معاوضے کے ساتھ اپنی ٹیم میں...
    لاہور(نیوز ڈیسک)ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں سیزن کا پلیئرز ڈرافٹ مکمل ہوگیا، 6 فرنچائزز نے بہترین کرکٹرز کو اپنی ٹیم کا حصہ بنایا۔پی ایس ایل 10 کی پلیئرز ڈرافٹنگ کی تقریب لاہور کے حضوری باغ میں منعقد ہوئی جہاں فرنچائزز مالکان اور ٹیم منیجمنٹ نے ڈرافٹ کے ذریعے اپنی اپنی ٹیم تشکیل دی۔ آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر، شان ایبٹ، نیوزی لینڈ کےکین ولیمسن، ڈیرل مچل اور فن ایلن سمیت دنیا کے بڑے کرکٹرز مخلتف ٹیموں میں شامل ہوگئے۔جہاں کئی کرکٹرز کو ٹیموں میں جگہ ملی وہیں دنیائے کرکٹ کے کچھ ایسے بڑے نام بھی ہیں جنہیں پی ایس ایل 10 میں کسی فرنچائز نے اپنی ٹیم کا حصہ نہیں بنایا۔ وہ کھلاڑی جو کسی...
    ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت) ایم جی ہوٹل کے قریب سے مسلح افراد نے اسلحے کے زور پر زیبر جمالی سے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو گئے، گوٹھ ابڑی کے لنک روڈ سے موٹر سائیکل چھین لی گئی، جبکہ صوبہ خان مگسی کے رہائشی صدام حسین سے رکشا چھینے کی کوشش کی گئی، اس کے مذاحمت کرنے پر اسے شدید زخمی کرکے مسلح افراد فرار ہو گئے، لنک روڈ اور مین روڑ میر پورخاص حیدرآباد ہائی وے پر مسافر سفر کرتے ہوئے اپنے آپ کو بالکل غیر محفوظ سمجھتے ہیں، جبکہ اس ہائی وے پر ایک ڈی ایس پی آفس اور 3 تھانے بھی موجود ہیں لیکن اس کے باوجود یہاں لوٹ مار کی وارداتیں معمول کا حصہ بنتی جارہی ہیں...
    لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے لیے پلیئرز ڈرافٹ کی تمام تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں۔ آج فرنچائزز اپنی ٹیموں کی تشکیل کے لیے کھلاڑیوں کا انتخاب کریں گی۔ ڈرافٹ کا آغاز آج دوپہر ایک بجے لاہور کے حضوری باغ میں ہو گا، جہاں چھ فرنچائزز مختلف کیٹیگریز میں کھلاڑیوں کا انتخاب کریں گی، جن میں پلاٹینم، ڈائمنڈ، گولڈ، سلور، ایمرجنگ اور سپلیمنٹری کیٹیگری شامل ہیں۔   اس ڈرافٹ میں دنیا بھر کے کئی معروف کرکٹرز رجسٹرڈ ہو چکے ہیں۔ نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن، ڈیرل مچل، ٹم ساؤتھی اور مارک چیپ مین، آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر، عثمان خواجہ، میتھیو شارٹ اور شان ایبٹ، انگلینڈ کے جیسن روئے، ایلکس ہیلز اور زیک کرولی، بنگلا دیش...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔13 جنوری ۔2025 )سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کے رکن جسٹس حسن اظہر رضوی نے سویلین کے ملٹری ٹرائل سے متعلق کیس کی سماعت میں کہا ہے کہ دیکھنا چاہتے ہیں کیا ملزمان کو اپنے دفاع میں گواہان پیش کرنے دیے گئے یا نہیں؟پیش کردہ شواہد کا معیار بھی دیکھنا چاہتے ہیں، کیا آرمی ایکٹ میں بعد میں کی گئی ترامیم کو 9 مئی پرلاگو کیا جاسکتا ہے؟.(جاری ہے) جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نے کیس کی سماعت کی ، وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے دلائل جاری رکھے جسٹس امین الدین خان نے ریمارکس دیے کہ کونسے مقدمات فوجی عدالتوں کو منتقل ہوئے اور کیوں ہوئے ؟...
    پشاور:  مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن (ر) محمد صفدر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے نوجوانوں میں بےحیائی اور بدتمیزی بڑھائی ہے۔ پشاور میں ایم پی اے ملک طارق اعوان کی استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ پنجاب میں ترقی ہو رہی ہے یہاں(خیبر پختونخوا میں ) کوئی کام نہیں ہو رہا۔ پی ٹی آئی نے ملک طارق کو وزیر بنانے کی پیشکش کی مگر انہوں نے انکار کر دیا۔انکا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے پوچھتا ہوں کہ انہوں نے ابھی تک یہاں کیا کام کیا ہے؟ یہاں کوئی آئی ٹی یونیورسٹی یا کوئی ہسپتال بنایا ہے؟ بانی پی ٹی آئی نے ترسیلات زر روکنے کی کال...
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن (ر) محمد صفدر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے نوجوانوں میں بےحیائی اور بدتمیزی بڑھائی ہے۔ پشاور میں ایم پی اے ملک طارق اعوان کی استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ پنجاب میں ترقی ہو رہی ہے یہاں کوئی کام نہیں ہو رہا۔ پی ٹی آئی نے ملک طارق کو وزیر بنانے کی پیشکش کی مگر انہوں نے انکار کر دیا۔انکا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے پوچھتا ہوں کہ انہوں نے ابھی تک یہاں کیا کام کیا ہے؟ یہاں کوئی آئی ٹی یونیورسٹی یا کوئی ہسپتال بنایا ہے؟ چین میں حکومت نے سؤر مارنے کیلئے ٹیمیں بھرتی...
    وزیرِ اعظم کی دو مختلف کاروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکورٹی فورسز کے متعلقہ افسران و اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی اور خراج تحسین پیش کیا۔ وزیراعظم شہںاز شریف کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کی عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے، دہشتگردی کی اس جنگ میں مجھ سمیت پوری قوم اپنی بہادر سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ سیکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکار اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر ملک کی سلامتی کے لیے دن رات مصروف عمل ہیں، پوری پاکستانی قوم اپنی بہادر افواج کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔
    بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ نینا گپتا نے انکشاف کیا ہے کہ جب ان کی بیٹی مسابا پیدا ہوئی تو ان کی آنٹی نے انہیں گھر سے نکال دیا تھا۔ اداکارہ نینا گپتا نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں اپنی بیٹی مسابا گپتا کی ولادت کے بعد پیش آنے والے چیلنجز اور مشکلات کو یاد کرتے ہوئے ان کے بارے میں بتایا۔  انہوں نے بتایا کہ اس وقت وہ اپنی آنٹی کے ساتھ رہ رہی تھیں، لیکن بیٹی کی پیدائش کے بعد ان کی آنٹی نے آدھی رات کو انہیں اور ان کی نومولود بیٹی کو گھر سے نکال دیا تھا اور اس وقت ان کے پاس کوئی جائے پناہ بھی نہیں تھی۔ نینا نے بتایا کہ وہ...
    رہنما پی ٹی آئی بیرسٹر محمد علی سیف---فائل فوٹو  مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ملک کے وسیع تر مفاد میں مذاکرات کے لیے راضی ہوئی ہے، وفاقی حکومت کو بھی وسیع تر مفاد کو مدِنظر رکھ کر سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ ماڈل ٹاؤن میں حاملہ خواتین پر گولیاں چلانا ن لیگ کے ریکارڈ کا حصہ ہے: بیرسٹر سیفمشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ ماڈل ٹاؤن میں حاملہ خواتین پر سیدھی گولیاں چلانا ن لیگ کے ریکارڈ کا حصہ ہے۔ بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ وفاقی وزراء روزانہ پی ٹی آئی کے خلاف پریس کانفرنسز کر رہے ہیں، وفاقی...
    اپنے بیان میں بی این پی رہنماؤں نے حکومت بلوچستان سے مطالبہ کیا کہ طلباء کی سیاسی سرگرمیوں پر غیرآئینی پابندی کو فوراً واپس لیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے طلباء تنظیموں پر پابندی کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوجوان طبقہ مستقبل میں قومی و سیاسی اداروں میں ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ طلباء تنظیموں پر پابندی لگانا اپنے پاؤں پر کلہاڑی مارنے کے مترادف ہے۔ اپنے بیان میں بی این پی کے رہنماء غلام نبی مری اور انفارمیشن سیکرٹری نسیم جاوید ہزارہ نے محکمہ داخلہ حکومت بلوچستان کی جانب سے تعلیمی اداروں میں سیاسی سرگرمیوں اور طلباء تنظیموں کی سیاست پر پابندی لگانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ناروا عمل ناقابل...
    حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) ایس ایس پی حیدرآباد ڈاکٹر فرخ علی نے سب انسپکٹرز سے اگلے رینک انسپکٹرز پر ترقی پانے والے افسران کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے مزید محنت و لگن، دیانتداری اور بردباری سے اپنے ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دینے کی ہدایات کی، اپنے ملنے والے نئے منصب کو مظلوموں کی دادرسی کرنے کی تلقین کی۔ آپ نے کہا کہ آپ تمام پر لازم ہے کہ اپنے عہدے اور حلف برداری کی پاسداری کو اپنا شعار بنائیں کیونکہ اللہ کے نزدیک محنت و لگن اور دیانتداری سے کام کرنے والوں کا ایک علیحدہ مقام ہے، مسائل اور مشکلات میں گھرے لوگوں کے لیے مسیحا بنیں، پختہ ارادے اور یقین محکم کامیابی کی ضمانت ہیں،...
    ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے اپنے خلاف احتجاج کرنے کا طریقہ بتا دیا۔ پشاور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا آبادی بڑھ گئی ہے لیکن صوبوں کی تعداد نہیں بڑھائی جا رہی، یہاں لوگ اپنی بادشاہت قائم کرنے کیلئے کام کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا ہمیں اللہ کو جواب دینا ہے، یہ سوچ پیدا کرنی ہو گی، ہم نے کشکول کو توڑنا ہے جس کے لیے اپنے پاؤں پر کھڑا ہونا ہوگا۔ مسائل کے حل کیلئے کاروباری برادری کے ساتھ رابطہ رکھنا ضروری ہے:گورنر سٹیٹ بینک انہوں نے کہا کہ ہم نے اداروں کو با اختیار کرنا ہے، کے پی...
    لاہور: وزیر پٹرولیم مصدق ملک نے کہا کہ ملکی معیشت میں استحکام کے بعد سیاست میں استحکام ضروری ہے جس کےلیے بانی پی ٹی آئی کو اپنا رویہ بدلنا ہوگا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ان کاکہنا ہے کہ سیاسی استحکام ملک کے لیے بہت ضروری ہے، ملک میں مہنگائی مسلسل کم ہورہی ہے، اگرکسی کو کسی کیس میں ریلیف ملنا ہے توعدالتوں سے ملے گا۔ مصدق ملک نے کہا کہ مذاکرات آگے بڑھنے کے لیے ہورہے ہیں، مذاکراتی کمیٹی کی بانی سے ضرور ملاقات ہونی چاہیے، ، امید رکھتا ہوں مذاکرات آگے بڑھیں گے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ سوشل میڈیا پربے بنیاد کمپین چلائی جارہی ہیں، شائد بانی پی ٹی آئی مذاکرات نہیں چاہتے، عدالت میں...