2025-11-04@14:15:31 GMT
تلاش کی گنتی: 431

«بجلی بلوں کی»:

(نئی خبر)
    لیسکو حکام نے لاہور کی 2 ملوں میں کروڑوں روپے کی بجلی چوری پکڑ لی۔لیسکو چیف شاہد حیدر کے مطابق لاہور کے علاقے شالامار میں ایک فرنس مل کے مالکان موبائل ٹرانسفارمر لگا کر بجلی چوری کر رہے تھے، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کروا کے ڈیٹیکشن بل کی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔شاہد حیدر نے بتایا کہ چند روز قبل اسی علاقے میں ایک اسٹیل مل سے بھی بجلی کی بڑی چوری پکڑی گئی تھی، دونوں ملوں کو ایک ارب روپے سے زائد جرمانہ کیا گیا ہے جب کہ ڈی ٹیکشن بل کی کارروائی بھی شروع کردی گئی ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ بااثر بجلی چوروں کو رینجرز کی مدد سے پکڑا جا رہا ہے۔
    واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر ٹرمپ نے سابق صدر جان ایف کینیڈی، ان کے بھائی اٹارنی جنرل رابرٹ ایف کینیڈی اور سیاہ فاموں کے حقوق کے عالمی شہرت یافتہ رہنما مارٹن لوتھر کنگ کے قتل سے متعلق خفیہ فائلوں کو منظر عام پر لانے کا حکم دے دیا۔ اوول آفس میں حکم نامے پر دستخط کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہاکہ لوگ برسوں سے اس کا انتظار کر رہے ہیں۔ ٹرمپ نے حکم نامے کے تحت ضروری ہے کہ جے ایف کینیڈی کی فائلوں کو مکمل طور پر جاری کیا جائے۔ یاد رہے کہ 2017 ء میں زیادہ تر دستاویزات کو جاری کرتے وقت روک لیا گیا تھا۔
    فلسطینی اتھارٹی کی وفادار سیکورٹی سروسز نے جنین بٹالین کے متعدد مزاحمت کاروں کو گرفتار کیا۔ ان کارکنوں کو اسرائیلی فوج بھی تلاش کر رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ عباس ملیشیا صیہونی فوج کی وفادار بن گئی۔ تفصیلات کے مطابق فلسطینی اتھارٹی کی وفادار سیکورٹی سروسز نے جنین بٹالین کے متعدد مزاحمت کاروں کو گرفتار کیا۔ ان کارکنوں کو اسرائیلی فوج بھی تلاش کر رہی ہے۔ دوسری طرف عباس ملیشیا نے گرفتار فلسطینی شہریوں پر تشدد کیا اور ان کے ساتھ منظم بدسلوکی کی گئی۔ عباس ملیشیا کی سکیورٹی فورسز کی طرف سے شائع کی گئی تصاویر میں مزاحمتی کارکنوں کو گرفتاری کے بعد دکھایا گیا ہے، ان کے جسموں پر مار پیٹ اور تشدد کے نشانات ہیں، جب کہ ان...
    وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی نے پُرتشدد سرگرمیوں میں ملوث طلبہ کیخلاف کارروائی کی منظوری دی۔ سوشل ورک کے محمد سمیع اللہ، سوشیالوجی کے سالار احمد، لاء کالج کے عاطف نواز اور عمار خان کو معطل کیا گیا ہے۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے آئی ای آر کے طالبعلم محمد انیس اور مجبتی حسین کو بھی معطل کر دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب یونیورسٹی میں پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن کے کارکنوں پر جمعیت کے کارکنوں کی جانب سے تشدد پر یونیورسٹی انتظامیہ نے فیصلہ سنا دیا۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے جرم ثابت ہونے پر جمعیت کے 6 کارکنوں کو معطل کر دیا ہے۔ وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی نے پُرتشدد سرگرمیوں میں ملوث طلبہ کیخلاف کارروائی کی منظوری دی۔ سوشل ورک کے محمد سمیع...
    قومی اسمبلی نے حیاتیاتی اور زہریلے ہتھیاروں کے خلاف بل منظور کرلیا ہے۔ قومی اسمبلی سے منظورشدہ قانون کے مطابق، پاکستان میں بایولوجیکل ہتھیاروں پر مکمل پابندی ہوگی، بایولوجیکل ویپن استعمال کرنے پر سزائے موت، عمر قید اور ایک کروڑ جرمانہ ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں: ہائیکورٹ ججوں کو موصول مشکوک خط سے ملنے والا اینتھراکس پاؤڈر کیا ہے؟ قانون کے تحت، بایولوجیکل ہتھیار کی تیاری کے لیے براہ راست یا بالواسطہ تکنیکی، مالی، لاجسٹک یا کوئی دوسری مدد فراہم کرنے پر 25 سال قید اور ایک کروڑ روپے تک جرمانہ عائد کیا جاسکے گا۔ بایو لوجیکل ہتھیاروں کے پاکستان یا پاکستان سے باہر استعمال پر پابندی ہوگی اور ان ہتھیاروں کو استعمال کرنے پر سزائے موت یا عمر قید ہوگی۔ قومی اسمبلی...
    کراچی: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ایڈٹ شدہ تصاویرکے معاملے پر وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) لاہور نے مطلوب ملزم کی کراچی موجودگی پر سائبرکرائم کراچی سے ملزم کی گرفتاری کے لیے مدد طلب کرلی۔ ایف آئی اے سائبرکرائم ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خلیجی ملک کے صدرکے ساتھ ایڈیٹ شدہ سوشل میڈیا پراپ لوڈ تصاویرکےمعاملے پر ایف آئی اے لاہور نے کراچی میں مقیم ایک ملزم کی گرفتاری کے لیے سائبرکرائم کراچی سے مدد طلب کرلی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سائبرکرائم لاہورکومطلوب ملزم کراچی میں ڈسٹرکٹ ایسٹ کا رہائشی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملزم نے وزیراعلیٰ پنجاب کی مختلف ایڈٹ شدہ گمراہ کن تصاویرمختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پراپ لوڈ...
    اسلام آباد(آن لائن)پارلیمانی شفافیت پر فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک کی نئی جائزہ رپورٹ جاری کی گئی ہے جس میںکہاگیا ہے کہ آئی پی یو معیار پر سینیٹ ویب سائیٹ نے سب سے زیادہ یعنی 69 فیصد عمل کیا،پنجاب اسمبلی نے 64 فیصد اور قومی اسمبلی نے 61 فیصد عمل کیا،خیبر پختونخوا اسمبلی نے 51 فیصد، سندھ اسمبلی نے 40 فیصد، بلوچستان اسمبلی نے 38 فیصد عمل کیا ،یہ عدم مطابقت، سیاسی پولرائزیشن، ماحول میں غلط معلومات کے خطرات بڑھاتی ہے۔فافن کی جائزہ کو بین الپارلیمانی تنظیم کا فریم ورک مدنظر رکھ مرتب کیا گیا۔ سینٹ، قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کی ویب سائیٹس کا جائزہ لیا گیا۔کچھ ویب سائیٹس نے کافی معلومات دیں جبکہ دیگر تو کم...
    فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) نے انکشاف کیا کہ پارلیمانی عمل اور قانون سازی سے متعلق معلومات دینے میں سینیٹ کی ویب سائٹ سب سے آگے ہے۔فافن نے پارلیمانی ویب سائٹس کی جائزہ رپورٹ جاری کردی اور بتایا کہ انٹر پارلیمنٹری یونین (آئی پی یو) کی 69 فیصد سفارشات پر عمل کیا۔ وفاقی حکومت نے معلومات تک رسائی کے قانون پر کتنا عمل کیا؟ فافن کی رپورٹ سامنے آگئیفری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) نے جائزہ رپورٹ جاری کی ہے، جس میں بتایا گیا کہ وفاقی حکومت نے معلومات تک رسائی کے قانون پر کتنا عمل ہوا؟ جائزہ رپورٹ کے مطابق پنجاب اسمبلی نے آئی پی یو معیار پر 64 فیصد، قومی اسمبلی نے 61 فیصد، خیبر...
    نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کے صارفین کو سالانہ ایک قسط کی موجودہ حد کے بجائے سال بھر میں ایک سے زیادہ اقساط میں اپنے بجلی کے بل ادا کرنے کی اجازت دینے کی تجویز دی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں بجلی کے بل گھر کے کرائے سے بھی بڑھ گئے، بلوم برگ نیپرا نے یہ تجویز ڈسٹری بیوشن کمپنیوں (ڈسکوز)  کے ریونیو کی ضروریات کو ہم آہنگ کرنے کے لیے کنزیومر سروس مینول میں ترامیم کے حصے کے طور پر پیش کی۔ مجوزہ تبدیلیوں کے مطابق اپنی پہلی قسط کی بروقت ادائیگی کرنے والے بجلی صارفین سے کوئی مارک اپ چارج نہیں کیا جائے گا۔ تاہم ڈسکوز کو بعد کی قسطوں پر 14 فیصد مارک اپ...
    ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے مشکلات دور کرنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں، ایک مالی سال میں بجلی بلوں کی زیادہ قسطوں کی سہولت دیے جانے کا امکان ہے۔ نیپرا نے صارفین کو قسطوں کی سہولت ڈسکوز کو ریونیو ضروریات کے مطابق دینے کی تجویز دی ہے۔ دستاویز کے مطابق نیپرا نے کنزیومر سروس مینوئل میں ترمیم کی تجویز دے دی، کنزیومر سروس مینوئل میں ترمیم کے لیے اسٹیک ہولڈرز سے7 یوم میں رائےطلب کرلی گئی ہے۔ دستاویز میں کہا گیا ہے کہ بجلی صارفین کے لیے پہلی قسط کی بروقت ادائیگی پر مارک اپ نہیں ہوگا، ڈسکوز کو قسطوں پر 14 فیصد مارک اپ لگانے کی اجازت ہوگی۔ واضح رہے کہ نیپرا نےجون 2024 میں کنزیومر...
    ٹھٹھہ (نمائندہ جسارت) نوجوان نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی، وجہ معلوم نہ ہوسکی۔ شہر کی ڈاکٹر گلی میں محکمہ صحت کے ملازم اکرم خشک کے بھتیجے سیف اللہ عرف بابو خشک نے مبینہ طور پر خود پر فائر کرکے خودکشی کرلی، سیف اللہ کو مکلی سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کر دی، لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی، خودکشی کی وجہ معلوم نہ ہوسکی، پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
    قنبرعلی خان(نمائندہ جسارت) وفاقی حکومت کی جانب سے دریائے سندھ پر 6 نئے کینال بنانے کے اعلان کیخلاف پاکستان پیپلزپارٹی (ش ب) ضلع قنبر کی طرف سے ایک بڑا احتجاجی جلوس نکالا گیا۔ جلوس کے شرکا کے ہاتھوں میں بینرز، پلے کارڈز اور پارٹی جھنڈے تھے جلوس شہر کے مختلف روڈوں سے نعرے بازی کرتا ہوا قنبر کے مین بھٹو چوک پر پہنچا جہاں ایک جلسے کی صورت اختیار کرگیا۔ اس موقع پر علی رضا پھلپوٹو برکت میرجت، حبیب پتوجو، محمد جان بروہی، اعجاز بلیدی اور اللہ ڈنو گوپانگ سمیت دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دریائے سندھ پر پنجاب میں 6 نئے کینال نکالنے کے اعلان اور ڈرافٹ پر دستخط کرکے صدر آصف زرداری نے سندھ کی تباہی...
    چار سدہ (نوائے وقت رپورٹ) مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ ہم نے بالادست قوتوں کو محبت سے سمجھایا ہے، شرافت سے ہماری بات مان لو۔ چارسدہ میں خطاب کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ اسلام کے نام پر حاصل کیے گئے پاکستان میں لوگ اسلام کا مذاق اْڑا رہے ہیں۔ مسلمان کا خون مسلمان پر حرام ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے حکمرانوں اور سیاست دانوں نے مذہب اسلام کے ساتھ بہت ظلم کیا ہے۔ یہ ملک کسی کیباپ کی جاگیرنہیں۔ صنعت کار، جاگیردار، بیوروکریٹس اور عام پاکستانی کی ایک حیثیت ہے۔ مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ پاکستان اسلام کے نام پر بنا ہے جس کے لیے لاکھوں مسلمانوں...
    واشنگٹن(اسپورٹس ڈیسک)باکسنگ کی دنیا کے بے تاج بادشاہ اور لیجنڈ امریکی باکسر محمد علی کی 83 ویں سالگرہ منائی گئی۔محمد علی نے 17 جنوری 1942 کو امریکی شہر لوئسویل کے ایک مسیحی گھرانے میں آنکھ کھولی اور ان کا نام کاسیئس کلے رکھا گیا، انہوں نے 1970 میں اسلام قبول کیا ۔ باکسنگ کی دنیا کے بے تاج بادشاہ محمد علی نے 29 اکتوبر1960 کو آبائی قصبے لوئسویل میں پہلا مقابلہ جیتا اور 1960کی دہائی میں انہوں نے روم اولمپک میں سونے کا تمغہ جیتا۔محمد علی نے 1964 میں دنیائے باکسنگ کے خطرناک ترین کھلاڑی سونی لسٹن کو شکست دے کر بے پناہ شہرت حاصل کی۔
    باکسنگ کی دنیا کے بے تاج بادشاہ محمد علی کی آج 83 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ محمد علی نے 17 جنوری 1942 کو امریکی شہر لوئسویل کے ایک مسیحی گھرانے میں آنکھ کھولی، انہوں نے 1970 کی دہائی میں اسلام قبول کرلیا۔ با کسرمحمد علی نے پہلا مقابلہ اکتوبر 1960 کو آبائی قصبے لوئسویل میں جیتا اور انہوں نے 1960 کی دہائی میں روم اولمپک میں سونے کا تمغہ جیتا۔ محمد علی نے 1964 میں دنیائے باکسنگ کے خطرناک ترین کھلاڑی سونی لسٹن کو شکست دے کر شہرت کی بلندیوں کو چھولیا، پھر 1974 میں انہوں نے جارج فورمین کو شکست دی اور 32 سال کی کم عمری میں باکسنگ کا عالمی ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ انہوں نے...
    خیبرپختونخوا کے علاقے لوئر کرم سے 4 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: کرم: امدادی سامان لے جانے والے قافلے پر فائرنگ، حملہ آوروں نے گاڑیوں کو آگ لگا دی پولیس کے مطابق لوئر کرم کے نواحی علاقے اڑوالی سے 4 افراد کی ہاتھ پاؤں بندھی لاشیں ملی ہیں، مقتولین کو تشدد کے بعد فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔ جاں بحق افراد میں عمران علی ،حسن علی ، شاہد علی اورہنگو سے تعلق رکھنے والے تنویر عباس شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: کرم: کے پی حکومت نے بنکر مسمار کرنے کا عمل شروع کردیا پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کی لاشیں علی زئی اسپتال منتقل کردی گئی ہیں جبکہ اس ضمن میں تحقیقات جاری ہیں، تحقیقات...
    پشاور: آرمی چیف کی موجودگی میں گورنر اور وزیراعلی کے پی میں تلخ جملوں کا تبادلہ: ذرائع WhatsAppFacebookTwitter 0 16 January, 2025 سب نیوز پشاور (سب نیوز )پشاور میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی موجودگی میں گورنر اور وزیراعلی خیبر پختونخوا میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ گورنر فیصل کریم کنڈی کی جانب سے وفاق سے کے پی کو انسداد دہشتگردی کی مد میں ملے پیسوں کا ذکر کیا گیا، گورنر کے پی کی جانب سے این ایف سی ایوارڈ کے ملنے والے 500 ارب روپے کے ذکر پر تلخی ہوئی۔ ذرائع کے مطابق گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا این ایف سی کے تحت انسداد دہشتگردی کی مد میں کیپی کو500 ارب روپیملے،...
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن )پشاور میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی موجودگی میں گورنر اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کا ذرائع کے حوالے سے بتانا ہے کہ گورنر فیصل کریم کنڈی کی جانب سے وفاق سے کے پی کو انسداد دہشتگردی کی مد میں ملے پیسوں کا ذکر کیا گیا، گورنر کے پی کی جانب سے این ایف سی ایوارڈ کے ملنے والے 500 ارب روپے کے ذکر پر تلخی ہوئی۔ذرائع کے مطابق گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ این ایف سی کے تحت انسداد دہشتگردی کی مد میں کے پی کو500 ارب روپے ملے، اربوں روپے ملنے پر پولیس اور سی ٹی ڈی کو کیوں مضبوط نہ کیا۔علی...
    خیبر پختون خوا کے دارالخلافہ پشاور میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی موجودگی میں گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی اور وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق گورنر کی جانب سے این ایف سی ایوارڈ کے ملنے والے 500 ارب روپے کے ذکر پر تلخی ہوئی۔ذرائع کے مطابق وزیرِ اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے کہا کہ گورنر جھوٹ بول رہے ہیں، جس کے بعد وزیرِاعلیٰ اجلاس چھوڑ کر باہر چلے گئے۔ بڑی بیک چینل پیشرفت، بیرسٹر گوہر اور علی امین کی تین اہم ترین شخصیات سے ملاقات، مذاکرات اہم مرحلے میں داخلاسلام آباد :…’’حکومت‘‘ اور تحریک انصاف کے درمیان... اس موقع پر سربراہ اے این پی...
    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ القادر ٹرسٹ کیس ہم جیتیں گے، عمران خان کے خلاف کیسز کے فیصلوں کا مذاکرات سے کوئی تعلق نہیں۔ بدھ کے رور رہنما پی ٹی آئی سینیٹر علی ظفر نے سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں انصاف کو دفن کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، وزیرقانون نے کہا عمران خان کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے، توشہ خان ون کیس کو بھی حکومت کہتی تھی یہ اوپن اینڈ شٹ کیس ہے۔ یہ بھی پڑھیں: تمام اسٹیک ہولڈر کی شمولیت کے بغیر مذاکرات کامیاب نہیں ہوسکتے، بیرسٹر علی ظفر بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ توشہ خانہ ون کیس ہائیکورٹ میں...
    کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2025ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ قدرتی آفات سے متاثرہ افراد کی مدد انسانیت کی بے لوث خدمت ہے کشمیر آرفین ریلیف ٹرسٹ جیسے ادارے اس خدمت کا عملی مظہر ہیں تنظیم نے بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کوئٹہ سٹی، مستونگ، پشین، قلعہ سیف اللہ، اور صحبت پور میں 250 گھروں کی تعمیر مکمل کی ہے جو متاثرین کے لیے امید کی ایک نئی کرن ہے کار خیر کے اس عظیم منصوبے پر ادارے کے سربراہ چوہدری محمد اختر سمیت تمام مخیر حضرات اور رضا کاروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز چیف منسٹر سیکرٹریٹ...
    سرکاری توانائی کمپنی یوکرینیرگو نے کھارکیو، سومی، پولتاوا، زاپوریزیا، ڈنیپروپیٹرووسک اور کیروووہراڈ کے علاقوں میں بجلی کی ہنگامی بندش کی اطلاع دی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ روس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے یو کرین پر بڑے پیمانے پر کروز میزائل داغ دیے، جس کے نتیجے میں توانائی کے انفرا اسٹرکچر کو نقصان پہنچنے کے بعد یو کرین کئی علاقوں میں بجلی کی بندش پر مجبور ہوگیا۔ سعودی نشریاتی ادارے میں شائع رپورٹ کے مطابق یوکرین کے وزیر توانائی نے کہا ہے کہ روس نے یوکرین کے خلاف بڑے پیمانے پر فضائی حملہ کیا ہے، جس کے نتیجے میں ملک کو احتیاطاً بجلی کی بنچش پر مجبور ہونا پڑا۔ ہرمن ہالوشچینکو نے فیس بک پر لکھا کہ دشمن یوکرین کے باشندوں کو دہشت زدہ...
    کراچی: آج شہر قائد میں یومِ علیؓ کے جلوس کے باعث شہریوں کو متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ آج 13 رجب المرجب 1446 ہجری کو شام 4 بجے ایک جلوس بسلسلہ یومِ علیؓ غفور چیمبر سے نکالا جائے گا، جو نمائش چورنگی محفلِ خراساں پر ختم ہوگا۔  ڈی آئی جی ٹریفک کے دفتر سے جاری اعلامیے کے مطابق جلوس کے پیش نظر ایم اےجناح روڈ پر تبت سینٹر سے گرومندر چوک اور اطراف کی سڑکیں سکیورٹی وجوہات کی بنا پر بند رہیں گی، اس سلسلے میں شہریوں کی سہولت کے لیے ٹریفک پولیس کی جانب سے متبادل راستے اختیار کرنے کا کہا گیا ہے۔ ٹریفک پولیس کے مطابق بہادر یار جنگ روڈ استعمال کرنے...
    لاہور : لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں 9 مئی کے واقعات سے متعلق مقدمات کی سماعت ہوئی، جس میں جج ارشد جاوید نے ملزمان کی عبوری ضمانتوں پر فیصلہ کیا۔   سماعت کے دوران فواد چودھری اور اسد عمر عدالت میں پیش ہوئے، جبکہ شاہ محمود قریشی اور اعظم سواتی کے جیل وارنٹ عدالت میں پیش کیے گئے۔ علیمہ خان اور عظمیٰ خان نے حاضری معافی کی درخواست دائر کی، جس میں بتایا گیا کہ دونوں اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملنے گئی ہیں، کیونکہ آج عمران خان سے فیملی ملاقات کا دن ہے۔   عدالت نے درخواستوں کو قبول کرتے ہوئے علیمہ خان، عظمیٰ خان، فواد چودھری، اسد عمر اور دیگر 104 ملزمان کی عبوری ضمانتوں...
     نومئی کے مقدمات میں سابق وفاقی وزیر اسد عمر ،سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری سمیت  ملوث 104 ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کر دی گئی۔لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں 9 مئی کے مقدمات کی سماعت ہوئی، جج ارشد جاوید نے عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔فواد چودھری، اسد عمر عدالت میں پیش ہوئے، شاہ محمود قریشی اور اعظم سواتی کے جیل وارنٹ پیش کئے گئے جبکہ علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی حاضری معافی کی درخواستیں دائر کی گئیں۔درخواست میں موقف اپنایا گیا  کہ علیمہ خان اور عظمیٰ خان بانی پی ٹی آئی سے ملنے اڈیالہ جیل گئی ہیں،  بانی پی ٹی آئی سے  فیملی کی ملاقات کا دن ہے، حاضری معافی منظور کی جائے۔بعدازاں...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2025ء) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے 9مئی کے مقدمات میں ملوث 104 ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں 12فروری تک توسیع کر دی ۔انسدا د دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج ارشد جاوید نے پی ٹی آئی رہنمائوں کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔(جاری ہے) فواد چودھری، اسد عمر ، مسرت جمشید چیمہ ، جمشید اقبال چیمہ عدالت میں پیش ہوئے ،شاہ محمود قریشی اور اعظم سواتی کے جیل وارنٹ پیش کیے گئے جبکہ علیمہ خان اور عظمی خان کی حاضری معافی کی درخواستیں دائر کی گئیں۔درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ علیمہ خان اور عظمی خان بانی پی ٹی آئی سے ملنے اڈیالہ جیل گئی ہیں، عمران...
    کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) یو م حضرت علی کرم اللہ وجہہ کی مناسبت سے نکالے جانے والے جلوس کا روٹ پلان جاری کر دیا ۔ ترجمان کے مطابق آج 13 رجب المرجب 1446 ہجری( 14 جنوری2025 بروز منگل) بوقت 1600 بجے ایک جلوس بسلسلہ ولادت حضرت علی کرم اللہ وجہہ غفور چیمبر سے نکالا جائے گا جو محفل شاہ خراساں پر اختتام پذیر ہوگا۔جلوس کے پیش نظر ایم اے جناح روڈ تبت سینٹر سے گرومندر چوک اور اطراف کی سڑکیں سیکورٹی وجوہات کی بناء پر بند رہیں گے۔ متبادل راستوں کے طور پر بہادر یار جنگ روڈ استعمال کرنے والے،گرومندر سے ٹاور جانے کیلیے سولجر بازار نمبر 1 سگنل کوسٹ گارڈ ، انکل سریا سگنل کا راستہ اختیار کریں...
    حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) حیسکو ترجمان کے مطابق چیف آپریٹنگ آفیسر جاوید اختر اخوند کی ہدایت پر پورے حیسکو ریجن میں نادہندگان سے بجلی کے بلوں کے واجبات کی 100 فیصد وصولی، بجلی چوری کے جڑ سے خاتمے کے لیے خصوصی ریکوری ٹیمیں واجبات کی 100 فیصد وصولی کا کام سرانجام دے رہی ہیں اور بجلی چوروں کے خلاف موقع ہی پر کارروائیاں کی جارہی ہیں۔ حیسکو چیف نے خصوصی ریکوری ٹیموں کو واضح ہدایات دیں کہ بجلی چوری کا خاتمہ سب سے ضروری ہے، جس سے لائن لاسز میں کمی ہوگی، نادہندگان سے واجبات کی 100 فیصد وصولی ترجیح بنیادوں پر یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ حیسکو کمرشل ادارہ ہے، بجلی کے بلوں کی ادائیگی کے بغیر اپنا انتظام...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا کہنا ہے کہ بطور سفیر تعیناتی کے دوران پاکستانی دوستوں کے ساتھ کام کیا، شراکت داری کے نئے باب میں داخل ہوئے، گزشتہ تین سال کے دوران بڑے چیلنجز کا سامنا کرنے کے لئے مل کر کام کیا۔نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق اسلام آباد سے جاری کردہ اپنے الوداعی پیغام میں ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ ان چیلنجز میں کورونا، 2022کا تباہ کن سیلاب، لاکھوں افراد کی بحالی میں مددکی فراہمی شامل ہے، ہم نے روزگار کے مواقع پیدا کئے جس سے لوگوں کا معیار زندگی بہتر ہوا، ہم نے معیاری صحت اور تعلیم کے ذرائع بڑھائے، چائے پر گپ شپ اور قوالی کے فن کے مظاہروںسے کرکٹ...
    لاہور کے علاقے ہربنس پورہ کے علاقے میں  نا معلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکو نے کھڑی گاڑی میں موجود فیملی کو لوٹ لیا۔ ہربنس پورہ میں ڈاکو نے اسلحے  کے زور پر 20 لاکھ سے زائد  مالیت کی  نقدی اورطلائی زیورات لوٹ لیے۔ ملزم کو سی سی ٹی وی کیمروں اور دیگرذرائع کی مدد سے گردونواح میں ٹریس کیا جا رہا ہے۔ متاثرہ شہری آصف خان کی مدعیت میں نا معلوم ملزم کے خلاف فوری مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ایس پی کینٹ نے ہربنس پورہ پولیس  کو فوری ملزم ٹریس کر کے گرفتار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ملزم جلد پولیس کی گرفت میں ہو گا۔