2025-07-23@17:47:24 GMT
تلاش کی گنتی: 292
«بجلی بلوں کی»:
(نئی خبر)
حکومت پنجاب نے صوبے بھر کی 43 جیلوں کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے حتمی پلان وزیراعلیٰ مریم نواز کی منظوری کے لیے پیش کر دیا۔اس حوالے سے نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی کمیونی کیشن کارپوریشن (NRTC) کی مدد سے تمام جیلوں کا ابتدائی سروے بھی مکمل کرلیا گیا ہے۔ سروے کے دوران جیلوں کی شمسی توانائی پر منتقلی کے لیے لاگت کا تخمینہ بھی لگایا گیا ، جس کے مطابق پنجاب کی 43 جیلوں میں بجلی اور گیس کا سالانہ بل ساڑھے 4 ارب تک پہنچ چکا ہے۔ تمام 43 جیلوں کی مکمل طور پر شمسی توانائی پر منتقلی کی کل لاگت ایک سال کے بلوں سے بھی کم ہے۔ این آر...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )بجلی بلوں میں 21 ارب روپے کی اووربلنگ میں ملوث افسران و ملازمین کو بغیر سزا چھوڑنے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق پارلیمنٹ کی پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین جنید اکبر خان کی صدارت میں ہوا، چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی جنید اکبر نے وزارت خزانہ کے حکام پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پاور سیکٹر کے ٹاپ 300نادہندگان کی فہرست طلب کر لی۔کمیٹی میں انکشاف ہوا کہ9 بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں ڈیفالٹرز سے سینکڑوں ارب روپے کی ریکوری نہ کراسکیں، ڈیفالٹرز سے 877 ارب کی ریکوری نہ کرانے سے متعلق آڈٹ اعتراض زیر غورلایا گیا۔ اجلاس میں بجلی بلوں میں 21 ارب روپے کی اووربلنگ میں ملوث افسران...
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر )برطانوی SevenPlus ٹرینر اور IELTSنے اسلام آباد میں ایک خصوصی طلبہ کونسلنگ سیمینار کا انعقاد کیا۔ یہ سیمینار معروف ELTSکے سی ای او، مسٹر عمران لطیف اور ماہر تعلیمی مشیر مس َسبا مشتاق کی زیر قیادت منعقد ہوا، جس میں برطانیہ میں IELTSلیٹر، انٹرویو کی تیاری اور روانگی سے پہلے کی گائیڈنس پر تفصیلی تربیت CASداخلے کے عمل، اسٹوڈنٹ ویزا اپالئی کرنے،دی گئی۔یہ اہم تقریب میاں ہائیٹس، غوری ٹاؤن، اسلام آباد میں منعقد ہوئی، جہاں بڑی تعداد میں طلبہ نے شرکت کی، جو برطانیہ میں تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند تھے۔ شرکاء کو یونیورسٹی آف ویسٹ اسکاٹ لینڈ، ریکسہیم گلینڈور یونیورسٹی، الیسٹر یونیورسٹی، برطانوی یونیورسٹیوں میں داخلے کے طریقہ کار پریونیورسٹی آف ایسٹ لندن، گالسگو کلیڈونین یونیورسٹی...
اسلام آباد: پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں 6 بجلی کمپنیوں کی جانب سے اوور بلنگ کے نام پر عوام سے 21 ارب روپے اضافی وصول کیے جانے اور ملوث افراد کے خلاف کوئی کارروائی نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس جنید اکبر کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں پی اے سی کے 21 ارب روپے کی اوور بلنگ کے آڈٹ پیرا کا جائزہ لیا گیا۔ رکن بلال احمد نے کہا کہ یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ میٹر ریڈر اوور بلنگ کرے اور اسے چھوڑ بھی دیا جائے، 6 بجلی کمپنیوں میں مسلسل اوور بلنگ ہو رہی ہے۔ یہ پڑھیں : بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے 300 ڈیفالٹرز کی فہرست طلب،...
موسم گرما میں بھاری بلوں سے تنگ عوام کو حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں بڑی کمی کی نوید سنا دی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاور ڈویژن حکام نے بتایا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ 2 ماہ میں بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 6 سے 8 روپے کمی پر کام کیا جارہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں بجلی قیمتوں میں کمی کے لیے مختلف منصوبے زیر غور، آئی پی پیز کے معاملے پر جلد خوشخبری دیں گے، وزیر توانائی پاور ڈویژن حکام کی جانب سے اس سلسلے میں بینکوں سے 1300 ارب روپے کا قرض حاصل کرنے کے لیے بھی بات چیت کی جارہی ہے۔ حکام کے مطابق بینکوں سے فکس ریٹ اور ٹائم کے لیے یہ قرض...
ویب ڈیسک: گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے پاکستان میں اٹلی کی سفیر میری لینا ارمیملن نے ملاقات کی جس میں ماحولیاتی آلودگی، تجارت بالخصوص زیتون کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ گورنر ہاؤس لاہور میں ہونیوالی ملاقات میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدرخان نے اٹلی کی طرف سے پاکستانی طلبہ کو ایک ہزار ووکیشنل سکالرشپس دینے پر اطالوی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا کہنا تھا کہ اٹلی میں رہنے والے پاکستانی اٹلی کی معیشت میں مثبت کردار ادا کر رہے ہیں، زیادہ پاکستانی اٹلی جانا پسند کرتے ہیں، حال ہی میں کئی پاکستانی انسانی سمگلروں کے ہاتھوں غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک جاتے...
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2025ء)پشاور میں ایکسائز پولیس نے انسانی اعضا نکالنے اور بیچنے والے گروہ کے کارندے کو گرفتار کرلیا، ملزم شہزاد علی ملتان کے رہائشی محسن اور راشد کو پشاور گردے نکالنے کیلئے لایا تھا۔ایکسائز پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے انسانی اعضا کی اسمگلنگ میں ملوث ملزم شہزاد علی کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزم کا گروہ گردے نکالنے اور فروخت کرنے میں ملوث ہے۔(جاری ہے) ایکسائز پولیس کے حکام نے بتایا کہ ملزم شہزاد علی ملتان کے رہائشی محسن اور راشد کو گردے نکالنے کے لیے پشاور لایا تھا، ملزم نے 2 لاکھ 80 ہزار روپے کے عوض 2 افراد کے گردے خریدنے کی ڈیل کر رکھی تھی،گرفتار ملزم کا گروہ مجبور...
کراچی ( اسٹاف رپورٹر )تھا نہ ملیر کینٹ کی حدود حاجی زکریا گوٹھ میں اندھے قتل میں ملوث خاتون سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا ، تھانہ ملیر کینٹ کی حدود حاجی زکریا گوٹھ کی حدود میں محمد افضل ولد محمد اقبال کو نا معلوم شخص/ اشخاص نے تیز دھار آ لے سے قتل کیا تھا۔ جس کا مقدمہ الزام نمبر 45/25 بجرم دفعہ 302/324/34 ت پ تھا نہ ملیر کینٹ میں مقتول کے بھائی محمد صفدر کی مدعیت میں درج ہوا تھا۔ وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی انویسٹیگیشن ضلع ملیر نے ایس آ ئی او کی سربراہی میں تفتیشی ٹیم تشکیل دی گئی ۔تفتیشی ٹیم کو تمام تر دستیاب وسائل کا استعمال کرتے ہوئے جلد...
اسعد نقوی : پاکستان میں آج مادری زبانوں کے عالمی دن کی سلور جوبلی منائی جا رہی ہے یونیسکو نے 1999 میں مادری زبانوں کے فروغ کے لیے 21 فروری کا دن عالمی سطح پر منانے کے لیے مقرر کیا پہلی بار 21 فروری 2000 کو مادری زبانوں کا عالمی دن منایا گیا یوں آج 21 فروری 2025 کو مادری زبانوں کے عالمی دن کی سلور جوبلی منائی جا رہی ہے ۔مادری زبان کے عالمی دن کا اعلان پہلے یونیسکو نے کیا اور بعد میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے اسے اپنایا، ۔ کثیر لسانی تعلیم نہ صرف جامع معاشروں کو فروغ دیتی ہے بلکہ غیر غالب، اقلیتی اور مقامی زبانوں کے تحفظ میں بھی مدد کرتی ہے۔ یہ...
پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے کرم میں فائرنگ کے واقعات میں ملوث ملزمان کے سر کی قیمت مقررکردی۔ کے پی حکومت کی جانب سے اس حوالے سے اعلامیہ جاری کردیا گیا جس کے مطابق کرم میں فائرنگ کے واقعات میں ملوث ملزم کاظم ولد گل بادشاہ کے سر کی قیمت 100 ملین پاکستانی روپے مقرر کی گئی۔ اسی طرح دیگر ملزمان کے سر کی قیمت 80 ملین پاکستانی روپے مقرر کی گئی ہے۔
ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے چھاپہ مار کارروائی میں جعلی دستاویزات کی تیاری میں ملوث ملزم کو کراچی سےگرفتار کرلیا ہے۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق کارروائی امریکی قونصلیٹ کراچی کی شکایت پر عمل میں لائی گئی تھی، ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے شہری کو جعلی اپوائنٹمنٹ لیٹر جاری کیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کی بڑی کارروائی، 8 سال سے مطلوب اشتہاری ملزم گرفتار گرفتار ملزم ویزا کنسلٹینسی سے وابستہ ہے، جس کی شناخت محمد مشتاق راجپوت کے نام سے ہوئی ہے، جسے چھاپہ مار کارروائی میں کراچی سے گرفتار کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ملزم نے بھاری رقوم وصول کر کے متاثرہ کو جعلی اپوائنٹمنٹ لیٹر جاری کیا تھا۔ مزید...
اسلام آباد؍ پشاور (نوائے وقت رپورٹ+ بیورو رپورٹ) وزیراعظم کی ہدایت پر انسانی سمگلنگ میں ملوث پاکستانیوں کی فہرست تیار کر لی گئی۔ حساس اداروں کی فہرست میں 160 فعال انسانی سمگلرز کے نام اور پتے شامل ہیں۔ 39 کا تعلق پنجاب، 34 کا تعلق سندھ سے ہے۔ خیبر پی کے میں 50، بلوچستان 31 اور اسلام آباد میں 6 سمگلرز متحرک ہیں، 15 سمگلروں کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ اور پی این آئی ایل میں ڈال دیئے گئے۔ حساس اداورں کی رپورٹ کے مطابق یہ سمگلرز پاکستان اور دوسرے ممالک سے انسانی سمگلنگ میں ملوث ہیں۔ 4 سمگلرز اس وقت پاکستان، 3 لیبیا، ایک انگلینڈ اور ایک یو اے ای میں موجود ہے۔ رپورٹ کے مطابق 6 انسانی سمگلرز...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ آئی پی اے نیوز ایجنسی ۔ 17 فروری 2025ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے آسان کاروبار فنانس چیک اور آسان کاروبار کارڈ تقسیم کرنے کی تقریب میں اہم اعلانات کیے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے بینک آف پنجاب کو آسان کاروبار کے لئے زیادہ سے زیادہ لون جاری کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ نے آسان کاروبار سکیم کے لئے زیر ٹائم ٹو سٹارٹ پالیسی یقینی بنانے کا حکم دیا اورقرض حاصل کرنے والوں کے لئے انڈسٹریل زون میں اراضی دینے کااعلان کیا۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ این او سی اور لائسنس آتے رہیں گے، قرض لیں اور کاروبار شروع کریں۔ رمضان المبار ک میں فری پلاٹ سکیم شروع کر...
اسلام آباد: وزیراعظم کی ہدایت پر انسانی سمگلنگ میں ملوث پاکستانیوں کی فہرست تیار کر لی گئی۔ حساس اداروں کی فہرست میں 160 فعال انسانی سمگلرز کے نام اور پتے شامل ہیں، فعال انسانی سمگلرز میں سے 39 کا تعلق پنجاب، 34 کا تعلق سندھ ہے۔ خیبرپختونخوا میں 50، بلوچستان 31 اور اسلام آباد میں 6 سمگلرز متحرک ہیں، 15 سمگلروں کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ اور پی این آئی ایل میں ڈال دیئے گئے۔ حساس اداورں کی رپورٹ کے مطابق یہ سمگلرز پاکستان اور دوسرے ممالک سے انسانی سمگلنگ میں ملوث ہیں، 4 سمگلرز اس وقت پاکستان، 3 لیبیا، ایک انگلینڈ اور ایک یو اے ای میں موجود ہے۔ رپورٹ کے مطابق 6 انسانی سمگلرز کی حالیہ لوکیشن کا...
صوابی (مانیٹرنگ ڈیسک)خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مسلم لیگ کے مقامی رہنما جاں بحق ہوگئے۔صوابی پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ شیوہ گاؤں میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مولانا کاشف علی جاں بحق ہوگئے۔ واقعہ رات کو پیش آیا،واردات کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق مولانا کاشف علی مرکزی مسلم لیگ کے مقامی رہنما تھے، واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔پولیس نے بتایا کہ واقعہ کی تحقیقات جاری اور ملزمان کی جلد گرفتاری کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں،جبکہ معاملے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش بھی کی جا رہی ہے۔ کینیڈا میں برفباری کا 143 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، درجنوں پروازیں منسوخ، الرٹ جاری
—فائل فوٹو ایف آئی اے کوہاٹ زون نے کارروائیوں کے دوران لیبیا کشتی حادثے 2025 میں ملوث بین الاقوامی گینگ کے 2 کارندے گرفتار کرلیے۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کے دیگر ساتھی اٹلی سے انسانی اسمگلنگ کا گینگ چلا رہے تھے، ملزمان کو چھاپہ مار کارروائی میں پشت بازار باجوڑ سے گرفتار کیا گیا ہے۔ملزمان کے زیرِ استعمال 3 بینک اکاؤنٹس منجمد کر دیے گئے ہیں، انٹرپول کی مدد سے بیرونِ ملک انسانی اسمگلرز کی گرفتاری عمل میں لائی جا رہی ہے۔ 9 ملکوں سے مزید 47 پاکستانی ڈی پورٹسعودی عرب اور ملائیشیا سمیت 9 ملکوں سے 1 دن میں مزید 47 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ کشتی حادثے میں کرم سے...
کیمبرج: سائنس دانوں نے شمسی توانائی سے چلنے والی ایک ڈیوائس بنائی ہے جو ہوا سے آلودگی کشید کر کے اس کو کاروں اور طیاروں کے ایندھن میں بدل سکتی ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق یونیورسٹی آف کیمبرج کے محققین کی ٹیم نے یہ نیا ری ایکٹر ضیائی تالیف سے متاثر ہو کر بنایا ہے جس کو ماحول میں موجود کاربن ڈائی آکسائیڈ کو سِن گیس میں بدلنے کے لیے کسی تار یا بیٹری کی ضرورت نہیں ہوتی۔ ذرائع کے مطابق محققین کا کہنا ہے کہ یہ ری ایکٹر موسمیاتی بحران کے لیے ایک نیا حل پیش کرتے ہوئے کاربن کشید کرنے اور ذخیرہ کرنے کی موجودہ ٹیکنالوجیز (سی ایس ایس) کا متبادل فراہم کرتا ہے۔ سی سی ایس کو...
کراچی:قومی کرکٹ ٹیم کے سابق اوپنر احمد شہزاد نے کپتان محمد رضوان پر سہ ملکی سیریز کے فائنل میں غلط فیصلے کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے ان کی حکمت عملی کو ناقص قرار دیا ہے۔ گزشتہ روز نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہونے والے فائنل میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کر لی۔ پاکستان کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50 اوورز میں 242 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، جبکہ نیوزی لینڈ نے 45.2 اوورز میں ہدف حاصل کر لیا۔ میچ کے دوران پاکستانی فیلڈرز نے ٹام لیتھم کے 3اہم کیچز بھی چھوڑ دیے، جس سے میچ کا نتیجہ متاثر...
مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے تعزیتی پیغام میں ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ نے کہا کہ یہ سانحہ نہ صرف منقبت خوانی کے شعبے کے لیے ایک بڑا نقصان ہے بلکہ اہلِ محبت کے دلوں پر بھی گہرا اثر چھوڑ گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ معروف کمسن منقبت خواں خواجہ علی کاظم، نوجوان منقبت خواں سید علی جان رضوی، شہید علامہ حسن ترابی کے فرزند زین ترابی سمیت دیگر دو ساتھیوں کے ایک المناک حادثے میں جام شہادت نوش کر جانے پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری، مرکزی وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی، مرکزی جنرل سیکریٹری سید ناصر عباس شیرازی، صوبائی صدر گلگت بلتستان آغا سید علی رضوی، اپوزیشن لیڈر جی بی اسمبلی کاظم...
لاہور (خصوصی نامہ نگار) پنجاب اسمبلی کا اجلاس ایک مرتبہ پھر تلخ جملوں اور ارکان کی عدم دلچسپی کی نذر ہو گیا۔ محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کی جانب سے پارلیمانی سیکرٹری رشدہ لودھی کو ایوان کو تسلی بخش جواب نہ دینے پر ارکان اسمبلی کی جانب سے کڑی تنقیدکا سامنا کرنا پڑا۔ حکومتی رکنٓ امجد علی جاوید نے کہا کہ یہ اجلاس عوام کیلئے اصول طے کرتا ہے اگر محکمہ غلط جواب دے تو پارلیمانی سیکرٹری کو جواب محکمہ کے منہ پر مارنا چاہئے۔ پری بجٹ پر بحث میں ارکان کی دلچسپی کا عالم یہ رہا کہ حکومتی و اپوزیشن کے کل 15 ارکان ایوان میں موجود تھے اور وزراء بھی غیرحاضر تھے۔ پنجاب اسمبلی کا اجلاس گزشتہ روز دو...
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں سولر کی امپورٹ میں ایک ڈمی کمپنی کے ملوث ہونے اور رقم کی بیرون ملک غیر قانونی منتقلی کا انکشاف ہوا ہے۔ ذیلی کمیٹی کا اجلاس کنوینئر محسن عزیز کی زیر صدارت ہوا جس میں 700 ارب روپے کی تجارتی منی لانڈرنگ کے معاملے کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں سولر پینل متعلق مسائل کا معاملہ بھی زیر بحث آیا۔ ایف بی آر حکام نے بریفنگ دی کہ سولر کی امپورٹ میں ہم نے 80 مشکوک کمپنیوں کو شارٹ لسٹ کیا، 80 میں سے 63 کمپنیاں اوور انوائسنگ میں ملوث نکلیں اور 63 کمپنیوں کی سولر امپورٹ کے لیے 69 ارب کی ٹرانزیکشن مشکوک تھیں۔ اوور انوائسنگ...
سندھ میں جعلی ادویات کی فروخت کا انکشاف ہوا ہے، ڈرگ انسپیکٹرز کی جانب سے تحویل میں لی گئی ادویات کو صوبائی ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری نے جعلی قرار دے دیا ہے، سات کمپنیوں کی اینٹی بائیوٹک، بچوں کے سیرپ اور نیند سمیت مختلف بیماریوں کی ادویات ہیں۔ میڈیا ذرائع کے مطابق حکام کاکہنا ہے کہ پکڑی گئی ادویات کی کمپنیوں کا سرے سے وجود ہی نہیں ہے ، محکمہ صحت سندھ کے ڈرگ انسپکٹرز کی جانب سے کراچی کے مختلف علاقوں سے پکڑی گئیں دواؤں کے نمونے سندھ ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری بھجوائے تھے۔ میڈیا ذرائع کا کہنا تھا کہ سندھ ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری کے سربراہ عدنان رضوی کے مطابق پکڑی گئی ادویات کے ٹیسٹ سے ادویات جعلی ثابت ہوئی ہیں۔...
ٹنڈوالٰہیار(نمائندہ جسارت)وفاقی حکومت اور وزیر توانائی کی ہدایات پر واپڈا حکام نے ٹنڈوالٰہیار میں بجلی چوری اور بقایا بلوں کی وصولی کے لیے آپریشن ایکسیئن فاروق تنیو ایس ڈی او اور واپڈا عملے پاکستان رینجرز اور پولیس کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں جن میں کشمیری کالونی منصور کالونی خانزادہ کالونی بیل کالونی حیدرآباد اور میرپور خاص روڈ اور دیگر شامل ہیں، میں چھاپے مارے کارروائی کے دوران بجلی چوری میں ملوث افراد کے خلاف سخت اقدامات کیے گئے متعدد غیر قانونی کنکشن منقطع کردیے گئے جبکہ بجلی کے بلوں کی عدم ادائیگی پر بھی کارروائی عمل میں لائی گئی کئی افراد کو قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑا جبکہ صرف ایک دن میں لاکھوں روپے بقایا بلوں کی مد...
لاہور(نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ کسی کے سیاسی مقصد کے لیے ایندھن نہ بننا، ملک کے خلاف قدم نہیں اٹھانا، ملک پر حملوں کی تعلیم دینے والے آپ کے دوست نہیں ہوسکتے، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے مجھ پر ذاتی حملہ کیا، آپ کا کام ذاتی حملے نہیں، عوام کی خدمت کرنا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جشن سٹیم میں شرکت کی اور طلبہ میں انعامات تقسیم کیے، اسکول کے بچوں نے وزیراعلیٰ مریم نواز سے اپنے یونیفارمز پر دستخط کرائے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ مجھے آپ سب بچوں پر بہت فخر ہے، سرکاری اسکولوں میں تعلیم پرائیویٹ سے بہت پیچھے ہے، ان اسکولوں کے بچوں...
وزیر اعلیٰ سر فراز بگٹی کی زیر صدارت گزشتہ روز بلو چستان میں امن وامان کی بگڑتی صورتحال سے متعلق اراکین اسمبلی پر مشتمل خصوصی ان کیمرہ اجلاس میں حکومتی وزرا اور اہلکاروں سمیت قائد حزب اختلاف میر یونس عزیز زہری اور مولانا ہدایت الرحمن بھی شریک ہوئے۔ بلو چستان اسمبلی کا اجلاس پیر کی سہ پہر تین بجے شروع ہوا جس کے آدھے گھنٹے بعد وزیر اعلیٰ بلو چستان میر سر فراز بگٹی نے صوبائی اسمبلی کے قواعد و ضوابط 1974کے قائدہ نمبر 170Dکے تحت اسمبلی ہال کو کل ایوان کی مجلس قرار دینے کی تحریک پیش کی جسے منظورکرلیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: بلوچستان خون کے ذریعے آزاد نہیں ہوگا، وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی ان کیمرہ بریفنگ سے قبل وزرا...
پنجاب میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر سموگ اور فضائی آلودگی کے خاتمے کے لیے کریک ڈاﺅن جاری ہے۔ کریک ڈاون کے دوران 3 دنوں میں زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر چلنے ولے 28 بھٹے مسمار، 14 صنعتی یونٹس سیل، 3827 مقامات پر چھاپے جبکہ ہزاروں کلوگرام ممنوعہ پلاسٹک بیگز ضبط کرلیے گئے ہیں۔ کریک ڈاون کے دوران ٹیکسٹائل، اسٹیل اور چاول ملوں کے خلاف بھی کارروائی کی گئی اور ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر 343 نوٹسز جاری کی گئیں جبکہ 5.5 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ شیخوپورہ میں پلاسٹک پگھلانے اور زہریلے دھوئیں کے اخراج پر 2 پلانٹس اور رحیم یار خان میں 6 بھٹے مسمار کیے گئے۔ کریک ڈاون کے دوران راجن پور...
لیبر پارٹی نے واضح کیا ہے کہ اگر کوئی اور رکن پارلیمنٹ یا وزیر اینڈریو گوئن واٹس ایپ گروپ اسکینڈل میں ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ پارٹی کے ایک سینئر عہدیدار نے مقامی میڈیا سے گفتگو میں تصدیق کی کہ اس معاملے پر زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی۔ یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی جب صحت کے وزیر کو ایک گروپ چیٹ میں متنازع تبصرے کرنے پر برطرف کر دیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق انہوں نے مبینہ طور پر یہودی مخالف (antisemitic) ریمارکس دیے اور ایک بزرگ خاتون ووٹر کے بارے میں غیر اخلاقی بیان دیا، جس میں انہوں نے کہا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ وہ اگلے انتخابات...
ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت )وفاقی حکومت اور وزیر توانائی کی ہدایات پر واپڈا حکام نے ٹنڈو جام میں بجلی چوری اور بقایا بلوں کی وصولی کے لیے آپریشن ایکسیئن فاروق تنیو ایس ڈی او انیس الرحمٰن تھیہم واپڈا عملے، پاکستان رینجرز اور پولیس کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں، جن میں میر کالونی، ریلوے پھاٹک، المدینہ کالونی اور دیگر شامل ہیں، میں چھاپے مارے کارروائی کے دوران بجلی چوری میں ملوث افراد کے خلاف سخت اقدامات کیے گئے، متعدد غیر قانونی کنکشن منقطع کر دیے گئے، جبکہ بجلی کے بلوں کی عدم ادائیگی پر بھی کارروائی عمل میں لائی گئی کئی افراد کو قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ صرف ایک دن میں لاکھوں روپے بقایا بلوں کی مد میں...
کراچی کے علاقے لیاری موسیٰ لین میں شادی میں ہوائی فائرنگ سے بچی کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کے حوالے سے ایس ایس پی سٹی عارف عزیز نے کہا کہ فائرنگ میں ملوث دولہے کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ دولہے کے دوست بھی فائرنگ میں ملوث ہیں جن کو تلاش کیا جا رہا ہے۔ ایس ایس پی سٹی نے کہا کہ ہوائی فائرنگ کی اجازت کسی صورت نہیں، سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ایس ایس پی سٹی عارف عزیز کے مطابق گرفتار دولہا آفتاب پولیس اہلکار ہے۔
ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرکے معصوم شہریوں کو سمندری راستے سے یورپ بھجوانے میں ملوث نیٹ ورک کو بے نقاب کردیا ہے۔ ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر سینیگال سے براستہ ایتھوپیا کراچی پہنچنے والے مسافر سے پوچھ گچھ کی، مسافر کی شناخت محمد عثمان عمر کے نام سے ہوئی جو ایتھوپین ایئرلائن کی پرواز ET-694 کے ذریعے سینیگال سے ایتھوپیا کے راستے کراچی پہنچا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: ایف آئی اے کا نیا سربراہ کون ہوگا؟ نام سامنے آگیا ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافر گزشتہ سال لاہورائرپورٹ سے وزٹ ویزے پر سینیگال گیا تھا،مسافر یورپ جانے کے لیے چوہدری تیمور نامی انسانی سمگلر سے رابطے میں تھا، مذکورہ ایجنٹ نے مسافر کو 25...
فرحت شاہ: نوشہرہ میں ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے ایک ہفتہ قبل زندہ درگور کی گئی نومولود بچی کو قبر سے نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا، جس پر پورے علاقے میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ یہ افسوسناک واقعہ ایک ہفتہ قبل پیش آیا، جب کسی نامعلوم باپ نے بچی کو نامعلوم وجوہات کی بنا پر کپڑے میں باندھ کر مٹی میں دفن کر دیا تھا، تاہم جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے۔ ریسکیو 1122 کو نامعلوم ذرائع سے اطلاع ملی کہ ایک بچی کو زندہ دفن کر دیا گیا ہے۔ ریسکیو اہلکاروں نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے بچی کو زندہ قبر سے نکال لیا اور اسے ہسپتال منتقل کر دیا۔ ہسپتال میں بچی کو نمونیا اور...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے جماعت اسلامی کی بجلی بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ سرچارجز کے خلاف دائر درخواست سماعت کیلئے منظور کر لی۔ رجسٹرار آفس کے اعتراضات ختم کر دیئے گئے۔ عدالت نے کیس کو آئی پی پیز کیس کے ساتھ سننے کا فیصلہ کر لیا۔ نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 5رکنی آئینی بینچ نے سماعت کی۔ جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیئے کہ بجلی کے بلوں میں وصول کیے جانے والے ٹیکسز قومی خزانے میں جمع ہوتے ہیں۔ جسٹس حسن اظہر رضوی نے استفسار کیا کہ بجلی کی قیمتوں پر نیپرا میں باقاعدہ سماعت ہوتی ہے۔ کیا جماعت اسلامی نے نیپرا کی سماعت کے دوران کبھی ان...
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے بجلی بلز میں ایف پی اے سرچارجز کیخلاف جماعت اسلامی کی درخواست پر اعتراضات ختم کردیے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بجلی بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ سرچارجز کے خلاف جماعت اسلامی کی درخواست پر سپریم کورٹ نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات ختم کردیے اور درخواست کو آئی پی پیز کیس کے ساتھ سننے کا فیصلہ کیا ہے۔ دوران سماعت جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ بجلی کے بلوں میں وصول ٹیکسز قومی خزانے میں جاتے ہیں۔ جسٹس حسن رضوی نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں پر نیپرا میں سماعت بھی ہوتی ہے۔ جماعت اسلامی نے کبھی نیپرا سماعت کے دوران اعتراض اٹھایا۔ جسٹس حسن رضوی نے کہا کہ لائن لاسز کی بڑی...
سپریم کورٹ نے بجلی بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ سرچارجز کے خلاف درخواست سماعت کے لیے منظور کرلی ہے۔ سپریم کورٹ نے جماعت اسلامی کی درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات ختم کردیے ہیں۔ سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے درخواست کو آئی پی پیز کیس کے ساتھ سننے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بجلی کی ہوشربا قیمتوں اور آئی پی پیز کو ادائیگیوں کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ بجلی کے بلوں میں وصول ٹیکسز خزانے میں جاتے ہیں۔ جسٹس حسن اظہر رضوی نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں پر نیپرا میں سماعت بھی ہوتی ہے۔ جسٹس حسن اظہر رضوی نے استفسار کیا کہ جماعت اسلامی نے کبھی نیپرا سماعت کے دوران...
نوشہروفیروز،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لیاقت علی لونڈ کی زیر صدارت یوم یکجہتی کشمیر ریلی نکالی جارہی ہے
لاہور: لاہور: مریدکے کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ کے بعد پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں سی آئی اے کے سب انسپکٹر سمیت دو افراد جاں بحق ہو گئے، جبکہ گاڑی کا ڈرائیور شدید زخمی ہو گیا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے سب انسپکٹر مراتب علی سی آئی اے آرگنائزڈ کرائم یونٹ لاہور ہیڈکوارٹر میں تعینات تھے۔ وہ اپنے دوست ذکاء کے ہمراہ شیخوپورہ جا رہے تھے کہ مریدکے جی ٹی روڈ کے قریب نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کر دی۔ گاڑی کے ڈرائیور نے جان بچانے کے لیے رفتار بڑھا دی، تاہم گاڑی بے قابو ہو کر کھمبے سے جا ٹکرائی۔ حادثے کے نتیجے میں سب انسپکٹر مراتب علی اور...
لاہور میں کشمیر کانفرنس سے خطاب میں ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے صدر نے کہاکہ بھارت جیسی ناکام ریاست یہ بھول چکی ہے کہ حکومت کفر سے قائم رہ سکتی ہے لیکن ظلم سے نہیں اور ظلم جب بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے، ہمیں مولائے کائنات علی ابن ابی طالب علیہ السلام نے یہ درس دیا ہے، کہ ہم ہر مظلوم کے حمایتی اور ہر ظالم کیخلاف ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین صوبہ پنجاب کے صدر علامہ سید علی اکبر کاظمی نے لاہور میں کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کسی صورت بھی مظلوم کشمیریوں کی آزادی تحریک کو نہیں روک سکتا، وہ وقت دور نہیں جب مظلوم کشمیری عوام کیلئے آزادی کا سورج طلوع...
کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کاکہنا ہے کہ پاکستان کیخلاف منظم سازش ہو رہی ہے، ہمیں چوکنا رہنا ہو گا، دشمن تین محاذوں پر جنگ لڑ رہا ہے اس کا ہر صورت مقابلہ کریں گے، ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائیگا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہاکہ قلات واقعہ اندوہناک ہے، لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں، واقعے میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، مسائل کا پائیدار حل ڈائیلاگ سے نکلتا ہے تو اچھی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی بات کرنا نہیں چاہتا تو تشدد کی اجازت نہیں دے سکتے، ریاست کی رٹ ہر حال میں قائم رکھی جائے گی، بلوچستان میں پہلی بار...

لیبیا کشتی حادثے میں رقوم کی غیر قانونی ترسیل کا مرکزی ملزم گرفتار، 8 کروڑ کی غیر قانونی ٹرانزیکشن پکڑی گئی
فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) لاہور کے ڈائریکٹر سرفراز ورک کا کہنا ہے کہ لیبیا کشتی حادثے میں رقوم کی غیر قانونی ترسیل کے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور کا کہنا ہے کہ ملزم کو لاہور ایئر پورٹ سے گرفتار کیا گیا، ملزم لیبیا سے انسانی اسمگلنگ کے نیٹ ورک میں رقوم کی ترسیل کرتا تھا۔سرفراز ورک نے کہا کہ ملزم کے بینک اکاؤنٹ سے 8 کروڑ روپے کی غیر قانونی ٹرانزیکشن پکڑی گئیں، ملزم کا نام بلیک لسٹ میں تھا، ملزم کے خلاف متعدد مقدمات بھی درج تھے۔ یونان کشتی حادثے کا اہم ملزم عثمان ججہ ایف آئی اے کے ہاتھ سے نکل گیاسیالکوٹ میں مقیم عثمان ججہ یونان کشتی...
گرفتار ملزم سی ٹی ڈی سول لائن میں تعینات تھا۔ پولیس ذرائع کے مطابق علی رضا کو ریلوے اسٹیشن کے قریب سے گرفتار کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے منگھوپیر میں ارسلان نامی شہری کے اغوا اور ڈیجیٹل کرنسی ڈکیتی کیس میں مفرور مرکزی ملزم علی رضا کو گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار ملزم سی ٹی ڈی سول لائن میں تعینات تھا۔ پولیس ذرائع کے مطابق علی رضا کو ریلوے اسٹیشن کے قریب سے گرفتار کیا گیا۔ ایس ایس پی اے وی سی سی انیل حیدر نے گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس کیس میں اب تک 9 ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے، جبکہ مزید مفرور ملزمان کی تلاش کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ واضح رہے کہ...
ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئر پورٹ پر بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے عمرے کی آڑ میں گداگری میں ملوث 10 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ترجمان ایف آئی اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت شاہنواز ، افسر علی، مجتہد حسین ، محمد عادل، راحب علی، ضمیر حسین کے نام سے ہوئی. گرفتار ملزمان میں وصید، شیراز خان، مبین علی سولنگی اور خدا بخش بھی شامل ہیں۔بیان کے مطابق گرفتار ملزمان فلائٹ نمبر SV-704 کے ذریعے سعودی عرب سے پاکستان پہنچے، ملزمان کو گداگری میں ملوث ہونے پر سعودی عرب سے ڈیپورٹ کیا گیا۔بیان میں کہا گیا کہ گرفتار ملزمان کا تعلق راجن پور ، کشمور، نوشیرو فیروز، لاہور پشاور، مہمند اور لاڑکانہ کے مختلف علاقوں...
پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے جب تک فضا صاف وسازگار نہیں ہوجاتی، سکھ کاسانس نہیں لیں گے، آخر یہ ہماری نسلوں کی بقا کا مسئلہ ہے۔ حکومت پنجاب کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز کی قیادت میں صاف اور سرسبز پنجاب کے وژن کے تحت ماحولیاتی تحفظ کے بڑے اقدامات کرتے ہوئے پنجاب میں اربوں روپے کی مالیت کے صوبے بھر میں 30 جدید ایئر کوالٹی مانیٹرنگ اسٹیشنز نصب کردیے گئے۔ اسی سال 31 مارچ تک 30 مزید مانیٹرز لگاۓ جاٸیں گے،اس سے قبل ان مانیٹرز کی تعداد صرف 3 تھی، پنجاب کے ہر کونے کے فضاٸی تحفظ کے لیے 100 اے کیواٸی مانیٹرز کے ہدف کی تکمیل پر کام جاری ہے،...
لاہو ر (نمائندہ جسارت)سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے جمعیت طلبہ عربیہ کے سالانہ اجتماع ارکان سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دینی علوم کے ساتھ مدارس کو جدید ٹیکنالوجی کی تعلیم کی طرف توجہ دینے کی ضرورت ہے، موجودہ دور انفارمیشن ٹیکنالوجی کا ہے، مدارس کے طلبہ دینی علوم کے ساتھ اس میں بھی مہارت حاصل کریں، ہمیں جدید علوم کو سیکھنا ہےاور ہر محاذ پر دشمن کا مقابلہ کرنا ہے۔سراج الحق نے کہا کہ استعماری طاقتوں نے تعلیم، معیشت پر قبضہ کر رکھا ہے، دینی مدارس اور یونیورسٹیوں کے طلبہ کو ایک پیج پر آنا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ مدارس کو مسالک اور فرقہ واریت سے بالاتر ہو کر امت کے اتحاد اور فکری...
کولاج فوٹو: فائل فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے فیس لیس کسٹمز اسسمنٹ سسٹم میں ہیر پھیر کی کوشش ناکام بنادی۔ایف بی آر حکام کے مطابق ہیر پھیر میں ملوث 45 ایجنٹس کے لائسنس معطل کردیے گئے جبکہ 3 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ ہیر پھیر میں ملوث ایک اپریزنگ افسر کو بھی معطل کردیا گیا ہے جبکہ اس سے متعلق تحقیقات کا بھی آغاز کردیا گیا ہے۔ ایف بی آر میں بڑے پیمانے پر تقرریاں اور تبادلے، 14 کسٹمز افسران کے عہدے تبدیل اسلام آباد ایف بی آر میں بڑے پیمانے پر تقرریاں... حکام ایف بی آر نے کہا کہ ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی شروع کردی گئی، جن ایجنٹس کے لائسنس معطل کیے گئے انہیں شوکاز...
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)جعلی امریکی ڈالر کی فروخت میں ملوث ملزم بی سیکشن پولیس کے ہاتھوں گرفتار،تھانہ Bسیکشن ایس ایچ او انسپکٹر طاہر حسین مغل کی سب انسپکٹر انجم ابرار مغل و دیگر اسٹاف کے ساتھ کارروائی، دوران گشت خفیہ انفارمیشن پر لطیف آباد نمبر 10 افضال گرانڈ کے قریب کارروائی، جعلی امریکی ڈالر کی فروخت میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزم کی شناخت سلمان علی شاہ کے نام سے ہوئی،گرفتار ملزم کے قبضے سے 92 جعلی امریکی ڈالر برآمد ہوئے ،ابتدائی تفتیش کے مطابق گرفتار ملزم کم قیمت میں لوگوں کو جعلی امریکی ڈالر فروخت کرتا تھا،ملزم کی گرفتاری خفیہ انفارمیشن پر عمل میں لائی گئی ،گرفتار ملزم محکمہ فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی ایف آئی اے کو ایک مقدمہ...
لاہور: گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے مختلف نوعیت کے 12 بلوں کی منظوری دے دی ۔ سردار سلیم حیدر نے پنجاب متبادل تنازعہ حل (ترمیمی) بل 2025، پتنگ بازی کی پنجاب ممانعت (ترمیمی) بل،.مجرموں کا پروبیشن (ترمیمی) بل، پنجاب ایجوکیشن، نصاب، ٹریننگ اور اسیسمنٹ اتھارٹی بل منظور کیا۔ اسی طرح پنجاب پروٹیکٹڈ ایریاز (ترمیمی) بل، پنجاب وائلڈ لائف (تحفظ اور انتظام) (ترمیمی) بل، پنجاب واٹر اینڈ سینی ٹیشن اتھارٹی بل،.ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی راولپنڈی (ترمیمی) بل، پنجاب اسٹیبلشمنٹ آف سپیشل کورٹس (اوورسیز پاکستانی پراپرٹی) بل کیا گیا۔ گورنر پنجاب نے تیانجن یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی لاہور (ترمیمی بل)، میر چاکر خان رند یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی ڈیرہ غازی خان (ترمیمی) بل اورپنجاب یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی رسول (ترمیمی) بل 2025 کی بھی منظوری...
اسلام آباد: سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے سویلینز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کے کیس میں وزارت دفاع کو ہدایت کی ہے کہ وہ 9 مئی کے واقعات سے متعلق مقدمات کے علاوہ دیگر فوجی عدالتوں کے فیصلوں کی تفصیلات فراہم کرے۔ سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف دائر انٹرا کورٹ اپیل کی سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نے کی، جس میں وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے دلائل دیے۔ سماعت کے دوران جسٹس مسرت ہلالی نے سوال اٹھایا کہ کیا کسی فرد پر الزامات عائد کرنے سے قبل تحقیق کی جاتی ہے؟ جس پر جسٹس علی مظہر نے وضاحت دی کہ پہلے تفتیش کی جاتی...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) کسٹمز ریگولیٹری ڈیوٹی کیس کی سماعت کے دوران جسٹس محمد علی مظہر اوربیرسٹر صلاح الدین میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق دوران سماعت جسٹس محمد علی مظہر نے کہاکہ تاثر مل رہا ہے آپ یہاں سنجیدہ نہیں ہیں،بیرسٹر صلاح الدین نے کہاکہ آپ میری ساکھ پر سوال اٹھائیں گے تو ویسا ہی جواب دوں گا، جسٹس امین الدین نے کہاکہ بات کسی اور طرف جا رہی ہے، ایسے نہ کریں۔ قبل ازیں سپریم کورٹ آئینی بنچ میں کسٹمز ریگولیٹری ڈیوٹی کیس کی سماعت ہوئی،آئینی بنچ نے جسٹس منصور علی شاہ کے 13اور16جنوری کے آرڈر واپس لے لئے۔ آئینی بنچ نے نذرعباس توہین عدالت کیس کا ریکارڈ...
لندن پولیس نے شریف فیملی کو نامعلوم افراد کی طرف سے پرتشدد حملے کے خطرے سے آگاہ کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 27 January, 2025 سب نیوز لندن (سب نیوز )لندن میں شریف فیملی کے ارکان کو نامعلوم افراد کی طرف سے پرتشدد حملیکا خطرہ ظاہر کیا گیا ہے۔ قابل اعتماد ذرائع نے دعوی کیا ہیکہ میٹ پولیس نے شریف فیملی ارکان کو خطرے کے حوالے سے خبردار کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق ویسٹ مڈلینڈز پولیس نے لندن کی میٹرو پولیٹن پولیس کو ممکنہ حملیکے خطرے سے آگاہ کیا۔ ویسٹ مڈلینڈز پولیس کو حملے سے متعلق اطلاع انٹیلی جنس مانیٹرنگ سسٹم سے ملی۔ ذرائع کے مطابق اسکاٹ لینڈ یارڈ کے افسران نے ایون فیلڈ فلیٹ میں جا کر شریف فیملی کے ارکان...
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپورنے کہا ہے کہ ماضی کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے آج ملک اس صورتحال سے دو چار ہے، آج ہمیں سوچنے کی ضرورت ہے کہ ہم اپنی آنے والی نسلوں کو کس طرح کا ملک چھوڑ کر جارہے ہیں۔ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی میزبانی میں مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین کا مشاورتی اجلاس ہوا ہے۔ اس اجلاس میں پروفیسر ابراہیم، لیاقت بلوچ، صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر، قاری محمد یعقوب شیخ، سید ناصر عباس شیرازی، پیر سید ہارون گیلانی، علامہ عارف حسین واحدی، محمد علی درانی، بیرسٹر گوہر، اسد قیصر، بیرسٹر محمد علی سیف، علامہ ابتسام الہی ظہیر، اور دیگر سیاسی و مذہبی رہنما شامل ہوئے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے...
جماعت اسلامی نے بجلی بلوں اور آئی پی پیز کے معاملے پر 29 جنوری کو ملک گیر احتجاج کی کال دیدی۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے آئی پی پیز کے معاملے پر 29 جنوری کو ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا، انہوں نے کہا کہ ہم اراکین اسمبلیوں کی تنخواہوں میں اضافہ بھی مسترد کرتے ہیں، ایسی صورت حال ہے جہاں غربت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے لیکن حکومت نہیں سوچ رہی ہے۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی نے متنازع پیکا ایکٹ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ہم یہ ضرور چاہتے ہیں کہ میڈیا کا کوڈ آف کنڈکٹ بنے جس کی سب پابندی کریں، سب مل کر مذہب اور ملک کے خلاف...
لاہور میں دو سالہ بچے کے اغوا اور قتل میں ماں ہی ملوث نکلی، پولیس نے ملزمہ اور اس کے آشنا سمیت تین ملزمان کو گرفتارکرلیا، بچے کی جلی ہوئی لاش بھی برآمد کرلی گئی۔ملزمہ نے آشنا کے ساتھ مل کر واردات کا منصوبہ بنایا، جس کے بعد دو سالہ اذلان 23 جنوری کو رائیونڈ سے اغوا ہوا۔پولیس نے مشکوک بیانات پر مغوی کی ماں کا موبائل فون چیک کیا تو مسلسل رابطے قریبی رشتہ دار سے نکلے جس پر ملزمہ کو حراست میں لے کر تفتیش کی گئی تو اس نے بیٹے کے اغوا کے بعد قتل کا انکشاف کردیا۔پولیس نے ملزمان کی نشاندہی پر لاش کوٹ رادھا کشن سے برآمد کی۔گرفتار ملزمان میں مرکزی ملزم اسلام، نوکرانی ثنا...
رپورٹ کے مطابق مصنوعی ذہانت سے لیس قائم اور الماس میزائلوں کو جدید ترین مہاجر 6 اور ابابیل 5 ڈرونز سے فائر کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب کی عظیم پیغمبر اعظم جنگی مشقوں کے دوران مصنوعی ذہانت سے لیس میزائلوں کا تجربہ کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق مصنوعی ذہانت سے لیس قائم اور الماس میزائلوں کو جدید ترین مہاجر 6 اور ابابیل 5 ڈرونز سے فائر کیا گیا۔ آئی آر جی سی کی بحریہ کے کمانڈر ایئر ایڈمرل علی رضا تنگسیری نے بتایا کہ فورس کے سسٹمز اور آلات کو اپ گریڈ کیا گیا ہے، مشقوں کے دوران بحریہ نے سطح سے سطح تک مار کرنے والے مختلف بیلسٹک میزائل فائر کیے جن میں سے ایک...
قیصرکھوکھر: حکومت پنجاب کا بڑا اعلان، محکمہ داخلہ نے کچے کے خطرناک ڈاکوؤں کے سر کی قیمت بارے دوسری فہرست جاری کر دی۔دوسری فہرست میں کچے کے ڈاکوؤں کے سر کی قیمت 50 لاکھ اور 25 لاکھ روپے مقرر کی گئی، محکمہ داخلہ نے کچے کے 40 خطرناک ڈاکوؤں کے نام، تصاویر اور سر کی قیمت جاری کی۔20 ڈاکوؤں کے سر کی قیمت 50 لاکھ اور 20 کی ہیڈ منی 25 لاکھ روپے مقرر کی گئی۔50 لاکھ کی ہیڈ منی والے مطلوب ڈاکوؤں میں حبیب ولد علی بخش، قربان ولد لُنگ، فرحت ولد برکت، عیسیٰ ولد مراد، متارا ولد میوہ، ایوب عرف صداری ولد مراد، شیرا ولد وریام، عالمگیر ولد حاجی میر، غلام قادر عرف گمن ولد امداد مطلوب ڈاکو...
— فائل فوٹو لیسکو حکام نے لاہور کی 2 ملوں میں کروڑوں روپے کی بجلی چوری پکڑ لی۔لیسکو چیف شاہد حیدر کے مطابق شالامار میں ایک فرنس مل کے مالکان موبائل ٹرانسفارمر لگا کر بجلی چوری کر رہے تھے، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کروا کے ڈیٹیکشن بل کی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ لیسکو آپریشن کا چوتھا روز، بجلی چوری میں ملوث 248 کنکشنز پکڑ لیےلاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے چوتھے روز آپریشن کے دوران چوری 248 کنکشنز پکڑلیے۔ شاہد حیدر نے کہا کہ چند روز قبل اسی علاقے میں ایک اسٹیل مل سے بھی بجلی کی بڑی چوری پکڑی گئی تھی۔دونوں ملوں کو ایک ارب روپے سے زائد جرمانہ کیا گیا ہے جبکہ ڈی ٹیکشن بل...
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر ٹرمپ نے سابق صدر جان ایف کینیڈی، ان کے بھائی اٹارنی جنرل رابرٹ ایف کینیڈی اور سیاہ فاموں کے حقوق کے عالمی شہرت یافتہ رہنما مارٹن لوتھر کنگ کے قتل سے متعلق خفیہ فائلوں کو منظر عام پر لانے کا حکم دے دیا۔ اوول آفس میں حکم نامے پر دستخط کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہاکہ لوگ برسوں سے اس کا انتظار کر رہے ہیں۔ ٹرمپ نے حکم نامے کے تحت ضروری ہے کہ جے ایف کینیڈی کی فائلوں کو مکمل طور پر جاری کیا جائے۔ یاد رہے کہ 2017 ء میں زیادہ تر دستاویزات کو جاری کرتے وقت روک لیا گیا تھا۔
فلسطینی اتھارٹی کی وفادار سیکورٹی سروسز نے جنین بٹالین کے متعدد مزاحمت کاروں کو گرفتار کیا۔ ان کارکنوں کو اسرائیلی فوج بھی تلاش کر رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ عباس ملیشیا صیہونی فوج کی وفادار بن گئی۔ تفصیلات کے مطابق فلسطینی اتھارٹی کی وفادار سیکورٹی سروسز نے جنین بٹالین کے متعدد مزاحمت کاروں کو گرفتار کیا۔ ان کارکنوں کو اسرائیلی فوج بھی تلاش کر رہی ہے۔ دوسری طرف عباس ملیشیا نے گرفتار فلسطینی شہریوں پر تشدد کیا اور ان کے ساتھ منظم بدسلوکی کی گئی۔ عباس ملیشیا کی سکیورٹی فورسز کی طرف سے شائع کی گئی تصاویر میں مزاحمتی کارکنوں کو گرفتاری کے بعد دکھایا گیا ہے، ان کے جسموں پر مار پیٹ اور تشدد کے نشانات ہیں، جب کہ ان...
وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی نے پُرتشدد سرگرمیوں میں ملوث طلبہ کیخلاف کارروائی کی منظوری دی۔ سوشل ورک کے محمد سمیع اللہ، سوشیالوجی کے سالار احمد، لاء کالج کے عاطف نواز اور عمار خان کو معطل کیا گیا ہے۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے آئی ای آر کے طالبعلم محمد انیس اور مجبتی حسین کو بھی معطل کر دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب یونیورسٹی میں پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن کے کارکنوں پر جمعیت کے کارکنوں کی جانب سے تشدد پر یونیورسٹی انتظامیہ نے فیصلہ سنا دیا۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے جرم ثابت ہونے پر جمعیت کے 6 کارکنوں کو معطل کر دیا ہے۔ وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی نے پُرتشدد سرگرمیوں میں ملوث طلبہ کیخلاف کارروائی کی منظوری دی۔ سوشل ورک کے محمد سمیع...
قومی اسمبلی نے حیاتیاتی اور زہریلے ہتھیاروں کے خلاف بل منظور کرلیا ہے۔ قومی اسمبلی سے منظورشدہ قانون کے مطابق، پاکستان میں بایولوجیکل ہتھیاروں پر مکمل پابندی ہوگی، بایولوجیکل ویپن استعمال کرنے پر سزائے موت، عمر قید اور ایک کروڑ جرمانہ ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں: ہائیکورٹ ججوں کو موصول مشکوک خط سے ملنے والا اینتھراکس پاؤڈر کیا ہے؟ قانون کے تحت، بایولوجیکل ہتھیار کی تیاری کے لیے براہ راست یا بالواسطہ تکنیکی، مالی، لاجسٹک یا کوئی دوسری مدد فراہم کرنے پر 25 سال قید اور ایک کروڑ روپے تک جرمانہ عائد کیا جاسکے گا۔ بایو لوجیکل ہتھیاروں کے پاکستان یا پاکستان سے باہر استعمال پر پابندی ہوگی اور ان ہتھیاروں کو استعمال کرنے پر سزائے موت یا عمر قید ہوگی۔ قومی اسمبلی...
کراچی: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ایڈٹ شدہ تصاویرکے معاملے پر وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) لاہور نے مطلوب ملزم کی کراچی موجودگی پر سائبرکرائم کراچی سے ملزم کی گرفتاری کے لیے مدد طلب کرلی۔ ایف آئی اے سائبرکرائم ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خلیجی ملک کے صدرکے ساتھ ایڈیٹ شدہ سوشل میڈیا پراپ لوڈ تصاویرکےمعاملے پر ایف آئی اے لاہور نے کراچی میں مقیم ایک ملزم کی گرفتاری کے لیے سائبرکرائم کراچی سے مدد طلب کرلی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سائبرکرائم لاہورکومطلوب ملزم کراچی میں ڈسٹرکٹ ایسٹ کا رہائشی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملزم نے وزیراعلیٰ پنجاب کی مختلف ایڈٹ شدہ گمراہ کن تصاویرمختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پراپ لوڈ...
اسلام آباد(آن لائن)پارلیمانی شفافیت پر فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک کی نئی جائزہ رپورٹ جاری کی گئی ہے جس میںکہاگیا ہے کہ آئی پی یو معیار پر سینیٹ ویب سائیٹ نے سب سے زیادہ یعنی 69 فیصد عمل کیا،پنجاب اسمبلی نے 64 فیصد اور قومی اسمبلی نے 61 فیصد عمل کیا،خیبر پختونخوا اسمبلی نے 51 فیصد، سندھ اسمبلی نے 40 فیصد، بلوچستان اسمبلی نے 38 فیصد عمل کیا ،یہ عدم مطابقت، سیاسی پولرائزیشن، ماحول میں غلط معلومات کے خطرات بڑھاتی ہے۔فافن کی جائزہ کو بین الپارلیمانی تنظیم کا فریم ورک مدنظر رکھ مرتب کیا گیا۔ سینٹ، قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کی ویب سائیٹس کا جائزہ لیا گیا۔کچھ ویب سائیٹس نے کافی معلومات دیں جبکہ دیگر تو کم...
فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) نے انکشاف کیا کہ پارلیمانی عمل اور قانون سازی سے متعلق معلومات دینے میں سینیٹ کی ویب سائٹ سب سے آگے ہے۔فافن نے پارلیمانی ویب سائٹس کی جائزہ رپورٹ جاری کردی اور بتایا کہ انٹر پارلیمنٹری یونین (آئی پی یو) کی 69 فیصد سفارشات پر عمل کیا۔ وفاقی حکومت نے معلومات تک رسائی کے قانون پر کتنا عمل کیا؟ فافن کی رپورٹ سامنے آگئیفری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) نے جائزہ رپورٹ جاری کی ہے، جس میں بتایا گیا کہ وفاقی حکومت نے معلومات تک رسائی کے قانون پر کتنا عمل ہوا؟ جائزہ رپورٹ کے مطابق پنجاب اسمبلی نے آئی پی یو معیار پر 64 فیصد، قومی اسمبلی نے 61 فیصد، خیبر...
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کے صارفین کو سالانہ ایک قسط کی موجودہ حد کے بجائے سال بھر میں ایک سے زیادہ اقساط میں اپنے بجلی کے بل ادا کرنے کی اجازت دینے کی تجویز دی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں بجلی کے بل گھر کے کرائے سے بھی بڑھ گئے، بلوم برگ نیپرا نے یہ تجویز ڈسٹری بیوشن کمپنیوں (ڈسکوز) کے ریونیو کی ضروریات کو ہم آہنگ کرنے کے لیے کنزیومر سروس مینول میں ترامیم کے حصے کے طور پر پیش کی۔ مجوزہ تبدیلیوں کے مطابق اپنی پہلی قسط کی بروقت ادائیگی کرنے والے بجلی صارفین سے کوئی مارک اپ چارج نہیں کیا جائے گا۔ تاہم ڈسکوز کو بعد کی قسطوں پر 14 فیصد مارک اپ...
ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے مشکلات دور کرنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں، ایک مالی سال میں بجلی بلوں کی زیادہ قسطوں کی سہولت دیے جانے کا امکان ہے۔ نیپرا نے صارفین کو قسطوں کی سہولت ڈسکوز کو ریونیو ضروریات کے مطابق دینے کی تجویز دی ہے۔ دستاویز کے مطابق نیپرا نے کنزیومر سروس مینوئل میں ترمیم کی تجویز دے دی، کنزیومر سروس مینوئل میں ترمیم کے لیے اسٹیک ہولڈرز سے7 یوم میں رائےطلب کرلی گئی ہے۔ دستاویز میں کہا گیا ہے کہ بجلی صارفین کے لیے پہلی قسط کی بروقت ادائیگی پر مارک اپ نہیں ہوگا، ڈسکوز کو قسطوں پر 14 فیصد مارک اپ لگانے کی اجازت ہوگی۔ واضح رہے کہ نیپرا نےجون 2024 میں کنزیومر...
ٹھٹھہ (نمائندہ جسارت) نوجوان نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی، وجہ معلوم نہ ہوسکی۔ شہر کی ڈاکٹر گلی میں محکمہ صحت کے ملازم اکرم خشک کے بھتیجے سیف اللہ عرف بابو خشک نے مبینہ طور پر خود پر فائر کرکے خودکشی کرلی، سیف اللہ کو مکلی سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کر دی، لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی، خودکشی کی وجہ معلوم نہ ہوسکی، پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
قنبرعلی خان(نمائندہ جسارت) وفاقی حکومت کی جانب سے دریائے سندھ پر 6 نئے کینال بنانے کے اعلان کیخلاف پاکستان پیپلزپارٹی (ش ب) ضلع قنبر کی طرف سے ایک بڑا احتجاجی جلوس نکالا گیا۔ جلوس کے شرکا کے ہاتھوں میں بینرز، پلے کارڈز اور پارٹی جھنڈے تھے جلوس شہر کے مختلف روڈوں سے نعرے بازی کرتا ہوا قنبر کے مین بھٹو چوک پر پہنچا جہاں ایک جلسے کی صورت اختیار کرگیا۔ اس موقع پر علی رضا پھلپوٹو برکت میرجت، حبیب پتوجو، محمد جان بروہی، اعجاز بلیدی اور اللہ ڈنو گوپانگ سمیت دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دریائے سندھ پر پنجاب میں 6 نئے کینال نکالنے کے اعلان اور ڈرافٹ پر دستخط کرکے صدر آصف زرداری نے سندھ کی تباہی...
چار سدہ (نوائے وقت رپورٹ) مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ ہم نے بالادست قوتوں کو محبت سے سمجھایا ہے، شرافت سے ہماری بات مان لو۔ چارسدہ میں خطاب کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ اسلام کے نام پر حاصل کیے گئے پاکستان میں لوگ اسلام کا مذاق اْڑا رہے ہیں۔ مسلمان کا خون مسلمان پر حرام ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے حکمرانوں اور سیاست دانوں نے مذہب اسلام کے ساتھ بہت ظلم کیا ہے۔ یہ ملک کسی کیباپ کی جاگیرنہیں۔ صنعت کار، جاگیردار، بیوروکریٹس اور عام پاکستانی کی ایک حیثیت ہے۔ مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ پاکستان اسلام کے نام پر بنا ہے جس کے لیے لاکھوں مسلمانوں...
واشنگٹن(اسپورٹس ڈیسک)باکسنگ کی دنیا کے بے تاج بادشاہ اور لیجنڈ امریکی باکسر محمد علی کی 83 ویں سالگرہ منائی گئی۔محمد علی نے 17 جنوری 1942 کو امریکی شہر لوئسویل کے ایک مسیحی گھرانے میں آنکھ کھولی اور ان کا نام کاسیئس کلے رکھا گیا، انہوں نے 1970 میں اسلام قبول کیا ۔ باکسنگ کی دنیا کے بے تاج بادشاہ محمد علی نے 29 اکتوبر1960 کو آبائی قصبے لوئسویل میں پہلا مقابلہ جیتا اور 1960کی دہائی میں انہوں نے روم اولمپک میں سونے کا تمغہ جیتا۔محمد علی نے 1964 میں دنیائے باکسنگ کے خطرناک ترین کھلاڑی سونی لسٹن کو شکست دے کر بے پناہ شہرت حاصل کی۔
باکسنگ کی دنیا کے بے تاج بادشاہ محمد علی کی آج 83 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ محمد علی نے 17 جنوری 1942 کو امریکی شہر لوئسویل کے ایک مسیحی گھرانے میں آنکھ کھولی، انہوں نے 1970 کی دہائی میں اسلام قبول کرلیا۔ با کسرمحمد علی نے پہلا مقابلہ اکتوبر 1960 کو آبائی قصبے لوئسویل میں جیتا اور انہوں نے 1960 کی دہائی میں روم اولمپک میں سونے کا تمغہ جیتا۔ محمد علی نے 1964 میں دنیائے باکسنگ کے خطرناک ترین کھلاڑی سونی لسٹن کو شکست دے کر شہرت کی بلندیوں کو چھولیا، پھر 1974 میں انہوں نے جارج فورمین کو شکست دی اور 32 سال کی کم عمری میں باکسنگ کا عالمی ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ انہوں نے...
خیبرپختونخوا کے علاقے لوئر کرم سے 4 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: کرم: امدادی سامان لے جانے والے قافلے پر فائرنگ، حملہ آوروں نے گاڑیوں کو آگ لگا دی پولیس کے مطابق لوئر کرم کے نواحی علاقے اڑوالی سے 4 افراد کی ہاتھ پاؤں بندھی لاشیں ملی ہیں، مقتولین کو تشدد کے بعد فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔ جاں بحق افراد میں عمران علی ،حسن علی ، شاہد علی اورہنگو سے تعلق رکھنے والے تنویر عباس شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: کرم: کے پی حکومت نے بنکر مسمار کرنے کا عمل شروع کردیا پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کی لاشیں علی زئی اسپتال منتقل کردی گئی ہیں جبکہ اس ضمن میں تحقیقات جاری ہیں، تحقیقات...
پشاور: آرمی چیف کی موجودگی میں گورنر اور وزیراعلی کے پی میں تلخ جملوں کا تبادلہ: ذرائع WhatsAppFacebookTwitter 0 16 January, 2025 سب نیوز پشاور (سب نیوز )پشاور میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی موجودگی میں گورنر اور وزیراعلی خیبر پختونخوا میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ گورنر فیصل کریم کنڈی کی جانب سے وفاق سے کے پی کو انسداد دہشتگردی کی مد میں ملے پیسوں کا ذکر کیا گیا، گورنر کے پی کی جانب سے این ایف سی ایوارڈ کے ملنے والے 500 ارب روپے کے ذکر پر تلخی ہوئی۔ ذرائع کے مطابق گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا این ایف سی کے تحت انسداد دہشتگردی کی مد میں کیپی کو500 ارب روپیملے،...
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن )پشاور میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی موجودگی میں گورنر اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کا ذرائع کے حوالے سے بتانا ہے کہ گورنر فیصل کریم کنڈی کی جانب سے وفاق سے کے پی کو انسداد دہشتگردی کی مد میں ملے پیسوں کا ذکر کیا گیا، گورنر کے پی کی جانب سے این ایف سی ایوارڈ کے ملنے والے 500 ارب روپے کے ذکر پر تلخی ہوئی۔ذرائع کے مطابق گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ این ایف سی کے تحت انسداد دہشتگردی کی مد میں کے پی کو500 ارب روپے ملے، اربوں روپے ملنے پر پولیس اور سی ٹی ڈی کو کیوں مضبوط نہ کیا۔علی...
خیبر پختون خوا کے دارالخلافہ پشاور میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی موجودگی میں گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی اور وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق گورنر کی جانب سے این ایف سی ایوارڈ کے ملنے والے 500 ارب روپے کے ذکر پر تلخی ہوئی۔ذرائع کے مطابق وزیرِ اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے کہا کہ گورنر جھوٹ بول رہے ہیں، جس کے بعد وزیرِاعلیٰ اجلاس چھوڑ کر باہر چلے گئے۔ بڑی بیک چینل پیشرفت، بیرسٹر گوہر اور علی امین کی تین اہم ترین شخصیات سے ملاقات، مذاکرات اہم مرحلے میں داخلاسلام آباد :…’’حکومت‘‘ اور تحریک انصاف کے درمیان... اس موقع پر سربراہ اے این پی...
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ القادر ٹرسٹ کیس ہم جیتیں گے، عمران خان کے خلاف کیسز کے فیصلوں کا مذاکرات سے کوئی تعلق نہیں۔ بدھ کے رور رہنما پی ٹی آئی سینیٹر علی ظفر نے سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں انصاف کو دفن کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، وزیرقانون نے کہا عمران خان کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے، توشہ خان ون کیس کو بھی حکومت کہتی تھی یہ اوپن اینڈ شٹ کیس ہے۔ یہ بھی پڑھیں: تمام اسٹیک ہولڈر کی شمولیت کے بغیر مذاکرات کامیاب نہیں ہوسکتے، بیرسٹر علی ظفر بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ توشہ خانہ ون کیس ہائیکورٹ میں...

قدرتی آفات سے متاثرہ افراد کی مدد انسانیت کی بے لوث خدمت ہے، کشمیر آرفین ریلیف ٹرسٹ جیسے ادارے اس خدمت کا عملی مظہر ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2025ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ قدرتی آفات سے متاثرہ افراد کی مدد انسانیت کی بے لوث خدمت ہے کشمیر آرفین ریلیف ٹرسٹ جیسے ادارے اس خدمت کا عملی مظہر ہیں تنظیم نے بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کوئٹہ سٹی، مستونگ، پشین، قلعہ سیف اللہ، اور صحبت پور میں 250 گھروں کی تعمیر مکمل کی ہے جو متاثرین کے لیے امید کی ایک نئی کرن ہے کار خیر کے اس عظیم منصوبے پر ادارے کے سربراہ چوہدری محمد اختر سمیت تمام مخیر حضرات اور رضا کاروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز چیف منسٹر سیکرٹریٹ...
سرکاری توانائی کمپنی یوکرینیرگو نے کھارکیو، سومی، پولتاوا، زاپوریزیا، ڈنیپروپیٹرووسک اور کیروووہراڈ کے علاقوں میں بجلی کی ہنگامی بندش کی اطلاع دی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ روس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے یو کرین پر بڑے پیمانے پر کروز میزائل داغ دیے، جس کے نتیجے میں توانائی کے انفرا اسٹرکچر کو نقصان پہنچنے کے بعد یو کرین کئی علاقوں میں بجلی کی بندش پر مجبور ہوگیا۔ سعودی نشریاتی ادارے میں شائع رپورٹ کے مطابق یوکرین کے وزیر توانائی نے کہا ہے کہ روس نے یوکرین کے خلاف بڑے پیمانے پر فضائی حملہ کیا ہے، جس کے نتیجے میں ملک کو احتیاطاً بجلی کی بنچش پر مجبور ہونا پڑا۔ ہرمن ہالوشچینکو نے فیس بک پر لکھا کہ دشمن یوکرین کے باشندوں کو دہشت زدہ...
کراچی: آج شہر قائد میں یومِ علیؓ کے جلوس کے باعث شہریوں کو متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ آج 13 رجب المرجب 1446 ہجری کو شام 4 بجے ایک جلوس بسلسلہ یومِ علیؓ غفور چیمبر سے نکالا جائے گا، جو نمائش چورنگی محفلِ خراساں پر ختم ہوگا۔ ڈی آئی جی ٹریفک کے دفتر سے جاری اعلامیے کے مطابق جلوس کے پیش نظر ایم اےجناح روڈ پر تبت سینٹر سے گرومندر چوک اور اطراف کی سڑکیں سکیورٹی وجوہات کی بنا پر بند رہیں گی، اس سلسلے میں شہریوں کی سہولت کے لیے ٹریفک پولیس کی جانب سے متبادل راستے اختیار کرنے کا کہا گیا ہے۔ ٹریفک پولیس کے مطابق بہادر یار جنگ روڈ استعمال کرنے...
لاہور : لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں 9 مئی کے واقعات سے متعلق مقدمات کی سماعت ہوئی، جس میں جج ارشد جاوید نے ملزمان کی عبوری ضمانتوں پر فیصلہ کیا۔ سماعت کے دوران فواد چودھری اور اسد عمر عدالت میں پیش ہوئے، جبکہ شاہ محمود قریشی اور اعظم سواتی کے جیل وارنٹ عدالت میں پیش کیے گئے۔ علیمہ خان اور عظمیٰ خان نے حاضری معافی کی درخواست دائر کی، جس میں بتایا گیا کہ دونوں اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملنے گئی ہیں، کیونکہ آج عمران خان سے فیملی ملاقات کا دن ہے۔ عدالت نے درخواستوں کو قبول کرتے ہوئے علیمہ خان، عظمیٰ خان، فواد چودھری، اسد عمر اور دیگر 104 ملزمان کی عبوری ضمانتوں...
نومئی کے مقدمات میں سابق وفاقی وزیر اسد عمر ،سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری سمیت ملوث 104 ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کر دی گئی۔لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں 9 مئی کے مقدمات کی سماعت ہوئی، جج ارشد جاوید نے عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔فواد چودھری، اسد عمر عدالت میں پیش ہوئے، شاہ محمود قریشی اور اعظم سواتی کے جیل وارنٹ پیش کئے گئے جبکہ علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی حاضری معافی کی درخواستیں دائر کی گئیں۔درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ علیمہ خان اور عظمیٰ خان بانی پی ٹی آئی سے ملنے اڈیالہ جیل گئی ہیں، بانی پی ٹی آئی سے فیملی کی ملاقات کا دن ہے، حاضری معافی منظور کی جائے۔بعدازاں...
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2025ء) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے 9مئی کے مقدمات میں ملوث 104 ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں 12فروری تک توسیع کر دی ۔انسدا د دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج ارشد جاوید نے پی ٹی آئی رہنمائوں کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔(جاری ہے) فواد چودھری، اسد عمر ، مسرت جمشید چیمہ ، جمشید اقبال چیمہ عدالت میں پیش ہوئے ،شاہ محمود قریشی اور اعظم سواتی کے جیل وارنٹ پیش کیے گئے جبکہ علیمہ خان اور عظمی خان کی حاضری معافی کی درخواستیں دائر کی گئیں۔درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ علیمہ خان اور عظمی خان بانی پی ٹی آئی سے ملنے اڈیالہ جیل گئی ہیں، عمران...
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) یو م حضرت علی کرم اللہ وجہہ کی مناسبت سے نکالے جانے والے جلوس کا روٹ پلان جاری کر دیا ۔ ترجمان کے مطابق آج 13 رجب المرجب 1446 ہجری( 14 جنوری2025 بروز منگل) بوقت 1600 بجے ایک جلوس بسلسلہ ولادت حضرت علی کرم اللہ وجہہ غفور چیمبر سے نکالا جائے گا جو محفل شاہ خراساں پر اختتام پذیر ہوگا۔جلوس کے پیش نظر ایم اے جناح روڈ تبت سینٹر سے گرومندر چوک اور اطراف کی سڑکیں سیکورٹی وجوہات کی بناء پر بند رہیں گے۔ متبادل راستوں کے طور پر بہادر یار جنگ روڈ استعمال کرنے والے،گرومندر سے ٹاور جانے کیلیے سولجر بازار نمبر 1 سگنل کوسٹ گارڈ ، انکل سریا سگنل کا راستہ اختیار کریں...
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) حیسکو ترجمان کے مطابق چیف آپریٹنگ آفیسر جاوید اختر اخوند کی ہدایت پر پورے حیسکو ریجن میں نادہندگان سے بجلی کے بلوں کے واجبات کی 100 فیصد وصولی، بجلی چوری کے جڑ سے خاتمے کے لیے خصوصی ریکوری ٹیمیں واجبات کی 100 فیصد وصولی کا کام سرانجام دے رہی ہیں اور بجلی چوروں کے خلاف موقع ہی پر کارروائیاں کی جارہی ہیں۔ حیسکو چیف نے خصوصی ریکوری ٹیموں کو واضح ہدایات دیں کہ بجلی چوری کا خاتمہ سب سے ضروری ہے، جس سے لائن لاسز میں کمی ہوگی، نادہندگان سے واجبات کی 100 فیصد وصولی ترجیح بنیادوں پر یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ حیسکو کمرشل ادارہ ہے، بجلی کے بلوں کی ادائیگی کے بغیر اپنا انتظام...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا کہنا ہے کہ بطور سفیر تعیناتی کے دوران پاکستانی دوستوں کے ساتھ کام کیا، شراکت داری کے نئے باب میں داخل ہوئے، گزشتہ تین سال کے دوران بڑے چیلنجز کا سامنا کرنے کے لئے مل کر کام کیا۔نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق اسلام آباد سے جاری کردہ اپنے الوداعی پیغام میں ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ ان چیلنجز میں کورونا، 2022کا تباہ کن سیلاب، لاکھوں افراد کی بحالی میں مددکی فراہمی شامل ہے، ہم نے روزگار کے مواقع پیدا کئے جس سے لوگوں کا معیار زندگی بہتر ہوا، ہم نے معیاری صحت اور تعلیم کے ذرائع بڑھائے، چائے پر گپ شپ اور قوالی کے فن کے مظاہروںسے کرکٹ...
لاہور کے علاقے ہربنس پورہ کے علاقے میں نا معلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکو نے کھڑی گاڑی میں موجود فیملی کو لوٹ لیا۔ ہربنس پورہ میں ڈاکو نے اسلحے کے زور پر 20 لاکھ سے زائد مالیت کی نقدی اورطلائی زیورات لوٹ لیے۔ ملزم کو سی سی ٹی وی کیمروں اور دیگرذرائع کی مدد سے گردونواح میں ٹریس کیا جا رہا ہے۔ متاثرہ شہری آصف خان کی مدعیت میں نا معلوم ملزم کے خلاف فوری مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ایس پی کینٹ نے ہربنس پورہ پولیس کو فوری ملزم ٹریس کر کے گرفتار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ملزم جلد پولیس کی گرفت میں ہو گا۔