Jang News:
2025-07-23@17:54:24 GMT

کراچی: مختلف علاقوں سے نامعلوم افراد کی 4 لاشیں برآمد

اشاعت کی تاریخ: 29th, May 2025 GMT

کراچی: مختلف علاقوں سے نامعلوم افراد کی 4 لاشیں برآمد

—فائل فوٹو

کراچی کے مختلف علاقوں سے آج اب تک نامعلوم افراد کی 4 لاشیں ملی ہیں۔

یہ بات ایدھی فاؤنڈیشن کے ترجمان نے جاری کیے گئے بیان میں بتائی ہے۔

ترجمان ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق ان چاروں مرنے والوں کی موت کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔

سچل، گھر سے خاتون کی لاش ملی

کراچی سچل تھانے کی حدود صادق ٹاؤن میں واقع گھر سے.

..

ایدھی فاؤنڈیشن کے ترجمان نے بتایا ہے کہ تمام میتوں کو ایدھی ہوم سہراب گوٹھ کے سرد خانے منتقل کر دیا گیا ہے۔

ترجمان ایدھی فاؤنڈیشن کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ لاشیں سائٹ ایریا، گارڈن، ناردرن بائی پاس اور پورٹ قاسم سے ملی ہیں۔

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: ایدھی فاو نڈیشن

پڑھیں:

کراچی، فائرنگ کے واقعات میں 4 افراد زخمی ہو گئے

کراچی:

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق سپر ہائی وے چاکر ہوٹل گلشن معمار بس اسٹاپ کے قریب فائرنگ سے 52 سالہ صدیق نامی شخص زخمی ہوگیا جسے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ ڈکیتی مزاحمت پر پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے جبکہ سائٹ سپرہائی وے صنعتی ایریا پولیس واقعے کو نامعلوم ملزمان کی فائرنگ کا شاخسانہ قرار دے رہی ہے۔

قائد آباد مجید کالونی اسپتال چورنگی الیاس کوچ اڈے کے قریب فائرنگ سے 25 سالہ شاہ زیب زخمی ہوگیا، ایدھی حکام کے مطابق واقعہ نامعلوم ملزمان کی فائرنگ پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے۔

لانڈھی 4 نمبر زمان آباد میں فائرنگ سے 30 سالہ اکبر علی زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے جناح اسپتال لیجایا گیا۔

چھیپا حکام کے مطابق واقعہ ڈکیتی مزاحمت کے دوران بازو پر گولی لگنے کا بتایا جا رہا ہے۔

دریں اثنا لیاقت آباد 10 نمبر الیکٹرانک مارکیٹ کے قریب فائرنگ سے نوجوان زخمی ہوگیا جسے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا۔

لیاقت آباد پولیس کے مطابق مضروب کی شناخت 16 سالہ حمزہ کے نام سے کی گئی جبکہ واقعہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے کا بتایا جا رہا ہے جس کی مزید چھان بین کی جا رہی ہے ۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں 28 جولائی سے مون سون کے نئے اسپیل کی پیشگوئی
  • پنجاب میں مون سون کی شدت برقرار، مختلف شہروں میں موسلا دھار بارشیں، انتظامیہ الرٹ
  • دریائے چناب اور دریائے سندھ کے مختلف مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب, قریبی علاقوں میں الرٹ جاری
  • لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں طوفانی بارش، نشیبی علاقے زیر آب
  • کراچی: سہراب گوٹھ میں کباڑ کے 30 سے زائدگوداموں میں آگ لگ گئی
  • ملک بھر میں بارشوں سے ہلاکتیں 233 تک جاپہنچیں، شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خطرہ
  • کراچی، سہراب گوٹھ میں کباڑ کے مختلف گوداموں میں آتشزدگی
  • 25 جولائی تک شدید بارشوں، لینڈ سلائیڈنگ اور گلوف ایونٹس کا خدشہ، این ڈی ایم اے
  • کراچی، فائرنگ کے واقعات میں 4 افراد زخمی ہو گئے
  • وزیراعظم شہباز شریف کا سیف سٹی اور مختلف علاقوں کا دورہ