علی العهد یا قدس، ایران کے 900 شہروں اور دیہاتوں میں یوم القدس کے جلوس، کئی ملین لوگوں کی شرکت
اشاعت کی تاریخ: 28th, March 2025 GMT
ریلیوں میں سرکاری اور حکومتی شخصیات کے علاوہ بچوں، بزرگوں، نوجوانوں اور خواتین نے شرکت کی۔ شرکا نے مرگ بر امریکہ اور مرگ بر اسرائیل کے فلک شگاف نعرے بلند کیے اور فلسطینی مظلومین کیساتھ حمایت کا اظہار کیا۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مظلومین کی حمایت اور بیت المقدس کی آزادی کے لئے بانی انقلاب اسلامی ایران امام خمینی اور ان کے جانشین رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے حکم پر پوری دنیا کی طرح ایران کے دارالحکومت تہران سمیت ملک کے 900 سے زائد مقامات پر ریلیاں نکالی گئیں۔ رمضان المبارک کے آخری جمعے اور یوم القدس کے موقع پر نکالی گئی ریلیوں میں کئی ملین لوگوں نے شرکت کی۔ علی العهد یا قدس کے نعرے اور عنوان کیساتھ منعقد ہونیوالی ریلیوں میں سرکاری اور حکومتی شخصیات کے علاوہ بچوں، بزرگوں، نوجوانوں اور خواتین نے شرکت کی۔ شرکا نے مرگ بر امریکہ اور مرگ بر اسرائیل کے فلک شگاف نعرے بلند کیے اور فلسطینی مظلومین کیساتھ حمایت کا اظہار کیا۔ اسی طرح یمن اسلامی کا خصوصی طور ذکر کرتے ہوئے یمن کو غزہ کا عظیم پشت پناہ قرار دیا گیا۔ واضح رہے کہ رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے ویڈیو پیغام میں ایرانی عوام اور پوری دنیا کے لوگوں کو یوم القدس کے موقع پر ریلیوں کی شرکت کے لئے خصوصی تکید کی تھی۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
کراچی میں صبح سویرے ہلکی بارش، آج سے 19 ستمبر تک مختلف شہروں میں تیز بارش کا امکان
کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے ہلکی بارش ہوئی ہے، آئی آئی چندریگر روڈ، صدر، گارڈن میں رم جھم کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔دوسری جانب محکمہ موسمیات کی جانب سے آج سے 19 ستمبر تک ملک کے بالائی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا،کشمیر ، گلگت بلتستان، اسلام آباد اور پنجاب میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک ر ہنے کا امکان ہے تاہم ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں بھی مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔پرونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے خیبر پختونخوا میں گلیشیائی جھیلیں پھٹنے کے خدشے پر الرٹ جاری کر دیا۔