وزیر اعلیٰ نے صوبائی سیکریٹری برقیات کو ہدایت کی کہ بجلی کے بلوں کے حصول کے عمل کو بہتر بنائیں، بروقت صارفین کو بجلی کے بلوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے کہا ہے کہ خوشحال اور مستحکم گلگت بلتستان کیلئے اپنی آمدن میں اضافہ کرنا ناگزیر ہے، آمدن میں اضافہ کئے بغیر عوام کو سہولیات کی فراہمی ممکن نہیں۔ ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ نے مالی سال 2024-25ء کے حوالے سے محصولات کے اہداف (Revenue Targets) کے حوالے سے منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اس مالی سال کیلئے 6 ارب ریونیو ٹارگٹ محکموں کی مشاورت سے متعین کیا گیا تھا جس میں پیشرفت حوصلہ افزاء ہے۔ وزیر اعلیٰ نے صوبائی سیکریٹری برقیات کو ہدایت کی کہ بجلی کے بلوں کے حصول کے عمل کو بہتر بنائیں، بروقت صارفین کو بجلی کے بلوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ بل ادا نہ کرنے والے صارفین کیخلاف بلاتفریق سخت کارروائی کی جائے۔ وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر تمام محکموں کے سیکریٹریز کو ہدایت کی کہ محکموں میں جدید تقاضوں کے مطابق ڈیجیٹلائزیشن کو متعارف کرایا جائے۔ اس موقع پر صوبائی سیکریٹری خزانہ نے ریونیو ٹارگٹس کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: بجلی کے بلوں وزیر اعلی

پڑھیں:

حکومت کا بجلی بلوں سے پی ٹی وی فیس ختم کرنے کا فیصلہ 

وفاقی حکومت نے بجلی بلوں سے 35 روپے ماہانہ پی ٹی وی فیس ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق اس فیصلے کا حتمی اعلان وزیراعظم شہباز شریف جلد کریں گے۔
ملک بھر میں بجلی کے صارفین کی تعداد اس وقت 4 کروڑ ہے، جن سے پی ٹی وی فیس کی مد میں ماہانہ ڈیڑھ ارب روپے اور سالانہ تقریباً 16 ارب روپے وصول کیے جاتے ہیں۔
یہ ریلیف گھریلو، کمرشل، اور تمام کیٹگریز کے صارفین کے لیے ہوگا۔
اس اقدام سے صارفین کو مالی بوجھ میں کمی آئے گی اور بجلی بلوں میں نمایاں ریلیف ملے گا۔

Post Views: 2

متعلقہ مضامین

  • عوام کے لیے خوشخبری: وزیر اعظم کا بجلی بلوں میں شامل ٹی وی فیس کے حوالے سے بڑا اعلان
  • عوام کے لیے خوشخبری: وزیر اعظم کا بجلی بلوں میں شامل ٹی وی فیس کے حوالے سے بڑا کا اعلان
  • بجلی کے بلوں سے پی ٹی وی فیس ختم کرنے کا فیصلہ
  • جیکب آباد،حیسکو انتظامیہ بل ادا کرنے والے صارفین پر برہم
  • بجلی بلوں سے پی ٹی وی فیس ختم کرنے کا فیصلہ
  • بجلی بلوں میں سے پی ٹی وی فیس کو ختم کرنے کا فیصلہ
  • بجلی صارفین کے لیے بڑی خوشخبری ،بجلی کے بلوں میں پی ٹی وی فیس کے ختم ہونے کا امکان
  • وزیر اعلیٰ جی بی کا پانی کی عدم دستیابی کیخلاف سکردو میں خواتین کے احتجاج کا نوٹس
  • حکومت کا بجلی بلوں سے پی ٹی وی فیس ختم کرنے کا فیصلہ 
  • سابق وزیر اعلیٰ گلگ بلتستان حفیظ الرحمن کا اسرائیل کیخلاف عظیم فتح پر ایرانی قوم کو سلام