بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کا صارفین کو بلوں میں اربوں روپے کاریلیف دینے کافیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 22nd, April 2025 GMT
لاہور( این این آئی)لاہو رالیکٹرک سپلائی کمپنی سمیت دیگر ڈسکوز نے بجلی کے بلوں میں صارفین کو اربوں روپے کاریلیف دینے کافیصلہ کر لیا۔کمپنیوں نے مالی سال کی تیسر ی سہ ماہی کی مدمیں ریلیف دینے کی درخواستیں دائر کیں ،تقسیم کارکمپنیوں نے51ارب روپے کے ریلیف پرمبنی درخواستیں دائرکیں ۔نیپرا کی جانب سے 29اپریل کو درخواستوں پرسماعت کی جائے گی۔کمپنیوں نے کیپسٹی چارجز، ٹرانسمیشن چارجزکی بنیادپرصارفین کوریلیف دینے کافیصلہ کیا ہے ، مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں جنوری، فروری اورمارچ کی بنیادپرریلیف ملے گا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
ایف بی آر کا پاکستان کسٹمز کے گریڈ سولہ سے اوپر کے افسران کو مالی انعامات دینے کا فیصلہ
اسلام آباد:فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے پاکستان کسٹمز سروس کے گریڈ سترہ اور اس سے اوپر کے کیڈر افسران کو ان کے عہدے(رینک)کے مطابق مالی انعامات دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایف بی آر نے کسٹمز ایکٹ 1969 کی دفعہ 210 اور دفعہ 20213 کے تحت حاصل اختیارات کے تحت نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے ذریعے 26 نومبر 2012 کو جاری کردہ ایس آر او میں مزید ترمیم کی گئی ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق مذکورہ قواعد میں رول تین کے سب رول دو کے بعد ایک نیا سب رول تین شامل کیا گیا ہے جس کے تحت پاکستان کسٹمز سروس کے گریڈ 17 اور اس سے اوپر کے کیڈر افسران کو مالی انعام دیا جائے گا۔
یہ انعام کارکردگی مینجمنٹ اور ایف بی آر کے منظور شدہ ٹرانسفارمیشن پلان کے تحت ان کی کارکردگی کی درجہ بندی کی بنیاد پر منظور کیا جائے گا، یہ اقدام محکمے کی مجموعی کارکردگی کو بہتر بنانے اور افسران کی حوصلہ افزائی کے لیے اٹھایا گیا ہے۔