کراچی؛ یومِ علیؓ کے جلوس کے باعث شہریوں کو متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
کراچی:
آج شہر قائد میں یومِ علیؓ کے جلوس کے باعث شہریوں کو متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
آج 13 رجب المرجب 1446 ہجری کو شام 4 بجے ایک جلوس بسلسلہ یومِ علیؓ غفور چیمبر سے نکالا جائے گا، جو نمائش چورنگی محفلِ خراساں پر ختم ہوگا۔
ڈی آئی جی ٹریفک کے دفتر سے جاری اعلامیے کے مطابق جلوس کے پیش نظر ایم اےجناح روڈ پر تبت سینٹر سے گرومندر چوک اور اطراف کی سڑکیں سکیورٹی وجوہات کی بنا پر بند رہیں گی، اس سلسلے میں شہریوں کی سہولت کے لیے ٹریفک پولیس کی جانب سے متبادل راستے اختیار کرنے کا کہا گیا ہے۔
ٹریفک پولیس کے مطابق بہادر یار جنگ روڈ استعمال کرنے والے گرومندر سے ٹاور جانے کے لیے سولجر بازار نمبر ایک سگنل کوسٹ گارڈ انکل سریا سگنل کا راستہ اختیار کریں ۔ اسی طرح شاہراہ قائدین سے نمائش چورنگی ایم اے جناح روڈ جانے والے سوسائٹی لائٹ سگنل سے ٹریفک دائیں جانب عائشہ عزیز چورنگی سے پیپلز چورنگی کا راستہ اختیار کریں اور سوسائٹی لائٹ سگنل سے خدا داد کالونی برج سے ایمپریس مارکیٹ کا راستہ اختیار کریں ۔
فریسکو سے نمائش چورنگی جانے والوں کے لیے عیدگاہ چوک ( دلپسند مٹھائی ) ڈاکخانہ سے بائیں جانب جوبلی سے نشتر روڈ یا تبت سینٹر سے دائیں جانب ریگل کا راستہ اختیار کریں۔
فوارہ چوک عبداللہ ہارون روڈ سے ٹریفک پیرا ڈائز سگنل سے بائیں جانب، پاسپورٹ آفس کے لیے دائیں جانب ایمپریس مارکیٹ کا راستہ اختیار کریں۔ اسی طرح آغا خان سوئم روڈ سے زینب مارکیٹ ( عبداللہ ہارون روڈ ) جانے والے گارڈن باغیچہ سے آغا خان سوئم روڈ کی ٹریفک انکل سریا سے دائیں جانب گل پلازہ سے تبت سینٹر کا راستہ اختیار کریں ۔
ترجمان ٹریفک پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ زحمت اور پریشانی سے بچنے کے لیے نیو ایم اے جناح روڈ ( صدر دواخانہ سے پیپلز چورنگی ) ، نشتر روڈ ( گارڈن باغیچہ سے لسبیلہ ) اور بہادر یار جنگ روڈ ( گرومندر سے سولجر بازار ایک نمبر سگنل سے انکار سریا ) کے متبادل راستوں کا انتخاب کریں ۔ شہری کسی بھی پریشانی کی صورت میں رہنمائی کے لیے 1915 ڈائل کریں جہاں ٹریفک پولیس کا نمائندے رہنمائی کے لیے 24 گھنٹے موجود ہیں ۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ٹریفک پولیس کے لیے
پڑھیں:
خواتین کے ذریعے شہریوں کو ہنی ٹریپ کرنے والے 2 گینگ گرفتار، تہلکہ خیز انکشافات
راولپنڈی پولیس نے خواتین کے ذریعے شہریوں کو ہنی ٹریپ کا شکار بنانے والے خواتین اور پولیس اہلکاروں سمیت 2 گینگز کو گرفتار کر لیا ۔
ترجمان راولپنڈی پولیس نے بتایا کہ مجموعی طور پر شہریوں کو ہنی ٹریپ کرکے لوٹنے میں ملوث 16 ملزمان کی گرفتاری دوران ان سے نقدی اور اسلحہ بھی ملا۔صدر بیرونی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پاکستانی نژاد مشرقی افریقی خاتون اور اس کے شوہر سمیت 6 افراد کو گرفتار کیا، گینگ کے قبضے سے 2 لاکھ 50 ہزار روپے اور اسلحہ برآمد ہوا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمہ سوشل میڈیا پر شہریوں سے رابطہ کرکے انہیں ملاقات کے بہانے بلا کر گینگ کے دیگر ارکان کے ساتھ مل کر لوٹ لیتی تھی۔صادق آباد پولیس نے آفتاب عرف تابی گینگ کے 10 ارکان کو گرفتار کیا، جن میں خواتین اور پولیس اہلکار بھی شامل ہیں، گینگ کے قبضے سے 5 لاکھ روپے اور اسلحہ برآمد ہوا۔ملزمان شہریوں کو بلیک میل کر کے نازیبا ویڈیوز اور تصاویر بناکر رقم بٹورتے تھے۔