2025-11-21@14:18:15 GMT
تلاش کی گنتی: 430
«رجسٹرڈ شہریوں کیلیے»:
(نئی خبر)
اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو ایف بی آر نے ریونیو شارٹ فال پورا کرنے کیلیے آئی ایم ایف سے پلان شیئر کر دیا۔ ذرائع کے مطابق پورٹ پر کنٹینرز کلیئرنس، اسمگلڈ سامان آکشن اور انفورسمنٹ صلاحیت میں بہتری کی جائے گی، انڈر ٹیکس سیکٹر سے ٹیکس وصولی اور عدالتوں میں کیسز کو جلد کلیئر کیا جائے گا۔ آئی ایم ایف وفد کی آمد سے قبل تمام اقدامات پر پیشرفت کی جائے گی، جنوری کے دوران ایف بی آر کو تقریبا 960ارب روپے کا ٹیکس ہدف حاصل کرنا ہے، 385 ارب ریونیو شارٹ فال ملا کر جنوری کا ٹیکس ہدف 1 ہزار 340 ارب روپے تک ہے۔ رواں ماہ کا ٹیکس ہدف حاصل کرنے کے لیے تمام تر اقدامات کیے...
ملک میں نوجوانوں کی تعلیم و تربیت کے لیے گرین اسکلز ٹریننگ پروگرام کے لیے یونیسیف سے معاہدہ ہوگیا۔ اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلٹی کونسل (ایس آئی ایف سی( کی معاونت سے ’’گرین اسکلز ٹریننگ پروگرام‘‘ کے لیے یونیسف سے معاہدہ ہوگیا۔ یونیسف بچوں کی فلاح، تعلیم، صحت اور حقوق کے تحفظ کے لیے عالمی سطح پر سرگرم ہے۔ نوجوانوں کو پائیدار ترقی اور ڈیجیٹل مہارتوں سے آراستہ کرنے کے لیے یونیسف اور مسلم ورلڈ لیگ کی شراکت داری و ایس آئی ایف سی کے تعاون سے مسلم ورلڈ لیگ کی جانب سے پاکستان میں لڑکیوں کی تعلیم اور تربیت کے لیے 1.5 ملین ڈالر کا معاہدہ ہوا ہے۔ ’’گرین اسکلز ٹریننگ پروگرام‘‘ نوجوانوں کو پائیدار مستقبل کے لیے ضروری مہارتیں فراہم...
اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ریونیو شارٹ فال پورا کرنے کیلیے آئی ایم ایف سے پلان شیئر کر دیا۔ ذرائع کے مطابق پورٹ پر کنٹینرز کلیئرنس، اسمگلڈ سامان آکشن اور انفورسمنٹ صلاحیت میں بہتری کی جائے گی، انڈر ٹیکس سیکٹر سے ٹیکس وصولی اور عدالتوں میں کیسز کو جلد کلیئر کیا جائے گا۔ آئی ایم ایف وفد کی آمد سے قبل تمام اقدامات پر پیشرفت کی جائے گی، جنوری کے دوران ایف بی آر کو تقریباً 960 ارب روپے کا ٹیکس ہدف حاصل کرنا ہے، 385 ارب ریونیو شارٹ فال ملا کر جنوری کا ٹیکس ہدف 1 ہزار 340 ارب روپے تک ہے۔ رواں ماہ کا ٹیکس ہدف حاصل کرنے کے لیے تمام...
نیو گوادر انٹرنیشنل کے لیے افتتاحی پرواز کراچی سے روانہ ہوگئی۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق قومی ایئرلائن کی گوادر پرواز پی کے 503 کی روانگی میں 45 منٹ تاخیر ہوئی۔پرواز پی کے 503 صبح 9:15 کی بجائے 10 بجے گوادر کے لیے روانہ ہوئی۔ پہلی پرواز کو گوادر ائیرپورٹ پر اترنے کے بعد واٹر سیلوٹ دیا جائے گا۔ پی آئی اے کا طیارہ 46 مسافروں کو لے 11 بج کر 15 منٹ پر نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر بطور پہلی کمرشل پرواز لینڈ کرے گا۔ وزیردفاع اور ہوا بازی خواجہ آصف نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پرواز کا استقبال کریں گے۔ پاک بحریہ کے کمانڈر ویسٹ ریئیر ایڈمرل میجر جنرل عدنان سرور ملک، ڈپٹی ڈی جی ایئرپورٹس...
امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ پانی کانفرنس کی تیاریوںکے جائزہ کیلیے صوبائی ذمے داران و لوئر سندھ کے امراء اضلاع کے اجلاس سے خطاب کررہے ہیں
امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ پانی کانفرنس کی تیاریوںکے جائزہ کیلیے صوبائی ذمے داران و لوئر سندھ کے امراء اضلاع کے اجلاس سے خطاب کررہے ہیں
ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت) ایگریکلچر ریسرچ سندھ اور بائر کراپ سائنس کی جانب سے آم کی بہتر پیداوار کے عنوان سے سندھ ایگریکلچر ریسرچ کے ایگریکلچر کمپلیکس میں سیمینار منعقد کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل ایگریکلچر ریسرچ سندھ ڈاکٹر مظہر الدین کیریو نے کہا کہ ایگریکلچر ریسرچ نجی زرعی کمپنی کے ساتھ مل کر آم کی بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لیے جدید تحقیق متعارف کرائی گئی ہے جس سے آبادگاروں کی آگاہی کے لیے سیمینار منعقد کیا گیا ہے جس سے آباد گاروں کو بہتر فصل کے ساتھ زائد معاوضہ مل سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ ایگریکلچر ریسرچ آباد گاروں کے لیے موسمیاتی تبدیلی اور کم وقت میں زائد پیداوار...
اسلام آباد: کراچی کے صارفین کے لیے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں کمی کا امکان ہے۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں کے الیکٹرک کی جانب سے نومبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ کے الیکٹرک نے 4 روپے 98 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی تھی۔ دوران سماعت ممبر نیپرا مقصود انور نے کہا کہ کے الیکٹرک کا زیادہ انحصار این ٹی ڈی سی پر ہے۔ کیوں نہ ہم کے الیکٹرک کو جنریشن کا لائسنس ہی دے دیں۔ کمپنی کی جانب سے پیش ہونے والے حکام نے کہا کہ کے الیکٹرک کے پاورپلانٹس کی کپیسٹی پیمنٹ 6،7 روپے ہے اور بجلی کی طلب سالانہ بنیاوں پر 13 فیصد بڑھی ہے جب...
اسلام آباد: شہریوں کو ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں سے الیکٹرک گاڑیوں پر منتقل کرنے کے لیے حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا۔ وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ عوام کے لیے بجلی کی قیمت کم کرنے اور ایندھن والی گاڑیوں کے مقابلے میں الیکٹرک گاڑیوں پر منتقل کرنے کے لیے حکومت کی جانب سے انقلابی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی کابینہ کے فیصلے جن کا تعلق عوام سے ہوتا ہے، ہم آپ کے سامنے پیش کرتے ہیں۔ اس سال گردشی قرضے میں 12 ارب کی کمی کی ہے۔ ڈسٹریبیوشن کمپنیز نے پچھلےسال 240 ارب کا نقصان کیا جو ہم نے اس سال 170...
کراچی: آئی ٹی ٹیکنالوجی سے آشنا کراچی کے نوجوان نے مصنوعی ذہانت کا نئی طرز پر استعمال کر کے دنیا کو حیران جبکہ شائقین کرکٹ کو خوش کردیا۔ ایاز خان نامی اس نوجوان نے HBLپی ایس ایل 10 سے قبل شائقین کرکٹ کیلیے نغمہ ’دل تھام لے پیارے‘ جاری کیا، اس نغمے کا بالواسطہ ایچ بی ایل پی ایس ایل سے تعلق نہیں، تاہم اس میں انٹرنیشنل کرکٹ ایونٹس دکھائے گئے ہیں۔ ایاز خان کے مطابق انھوں نے نغمے کے بول خود لکھے جس کے بعد اے آئی کی مدد سے میوزک تیار کرایا اور آڈیو ریکارڈنگ کی۔ نغمے میں نوجوان نے اپنی آواز کا جادو بھی جگایا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ میوزک کی تیاری کے...
لاہور (وقائع نگارخصوصی ) امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے ایف بی آر کی جانب سے 6 ارب کی 1010 لگژری گاڑیاں خریدنے کے فیصلے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام فاقہ کشی پر مجبور ہیں جبکہ حکومت اور ادارے ان کے زخموں پر نمک پاشی کر نے میں مصروف ہیں۔حکمرانوں نے اپنے ہی کفایت شعاری نعرے کی دھجیاں اڑا کر رکھ دیں ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں گزشتہ روز منصورہ میں اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام مہنگائی کے ہاتھوں تنگ آکر خودکشیاں کر رہے ہیں جبکہ حکمرانوں کے شاہانہ طرز زندگی کو برقرار رکھنے کے لیے عوام کے خون پیسنے کی کمائی...
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ ایف پی سی سی آئی کی قیادت میں پاکستانی تجارتی وفد نے بنگلا دیش پاکستان بزنس فورم میں شرکت کی جس کا اہتمام فیڈریشن آف بنگلا دیش چیمبرزآف کامرس اینڈ انڈسٹریز (FBCCI) نے ڈھاکا میں کیا۔ اس فورم میں ایف پی سی سی آئی اور FBCCI کے مابین ایک اعلیٰ سطح کی مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر بھی دستخط کیے گئے، جس کے ذریعے دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو بہتر پر سہولت اور قابل عمل بنانے کے لیے پاکستان،بنگلا دیش جوائنٹ بزنس کونسل کی تشکیل کی جائے گی۔عاطف اکرام شیخ نے مزید کہا کہ بزنس فورم میں متنوع صنعتوں اور شعبہ جات...
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)یورپی یونین کی جانب سے پاکستانی چاولوں کی امپورٹ پر لگائی گئی رکاوٹوں کے بعد حکومت نے نیشنل فوڈ سیکورٹی، انیمل اینڈ پلانٹ ہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ حکومت نے فیصلہ پاکستانی چاول کے معیار پر اٹھنے والے اعتراضات کو دور کرنے اور پاکستانی مصنوعات کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے کیا ہے۔اس حوالے سے وفاقی کابینہ کو بتایا گیا کہ 2024ء میں یورپی ممالک کی جانب سے غیر معیاری ہونے کی بنا پر چاول کی 72 شپمنٹ کینسل کی گئی ہیں۔یاد رہے کہ چند روز قبل وزیر خوراک رانا تنویر نے بھی چاول کے ایکسپورٹرز کو چاول کا معیار بہتر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے خبردار کیا تھا کہ اگر یہی سلسلہ جاری رہا...
یورپی یونین کی جانب سے پاکستانی چاولوں کی امپورٹ پر لگائی گئی رکاوٹوں کے بعد حکومت نے نیشنل فوڈ سیکیورٹی، انیمل اینڈ پلانٹ ہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا، حکومت نے فیصلہ پاکستانی چاول کے معیار پر اٹھنے والے اعتراضات کو دور کرنے اور پاکستانی مصنوعات کے معیار کو بہتر بنانے کیلیے کیا ہے۔ اس حوالے سے وفاقی کابینہ کو بتایا گیا کہ 2024 میں یورپی ممالک کی جانب سے غیر معیاری ہونے کی بنا پر چاول کی 72 شپمنٹ کینسل کی گئی ہیں۔ یاد رہے کہ چند روز قبل وزیر خوراک رانا تنویر نے بھی چاول کے ایکسپورٹرز کو چاول کا معیار بہتر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے خبردار کیا تھا کہ اگر یہی...
کراچی (رپورٹ:منیر عقیل انصاری) یورپ کے لیے پروازوں کا آغاز ہوتے ہی قومی ائیرلائن کے اعلیٰ افسروں کے بھاری الاؤنس کے ساتھ مفت سفر کے مزے شروع ہوگئے۔ پیرس جانے والی پہلی ہی پرواز پر قومی ائیرلائن کے سی ای او ائیروائس مارشل عامر حیات سمیت متعدد اعلیٰ افسران سرکاری خرچ اور مفت ٹکٹ پر پیرس پہنچے ہیں ، ایک افسر اپنی فیملی بھی ساتھ لے گئے ہیں۔فلائٹ سیفٹی کے سنگین معاملات کی وجہ سے قومی ائیر لائن کی یورپ کیلئے پروازوں پر چار سال سے زیادہ پابندی عائد رہی اس پابندی کے خاتمے کے بعد گزشتہ روز قومی ائیرلائن کی پہلی پرواز اسلام آباد سے پیرس روانہ ہوئی۔ اس پرواز پر ٹکٹ خرید کر سفر کرنے والے مسافروں کے...
امت ویلفیئرفاؤنڈیشن کے چیئرمین ڈاکٹر خرم رشید، کراچی پریس کلب کے سعید سربازی اور عبدالخالق تھرپارکر کی ٹیم کو فور ویل جیپ ایمبولینس کی چابی دے رہے ہیں کراچی (پ ر)پاکستان کی تاریخ کی پہلی ایمبولنس فور ویل جیپ تھرپارکر سندھ کے دکھی بہن بھائیوں کی سہولت کے لیے تیار کی گئی ہے‘ یہ جیپ ڈاکٹر خرم رشید جو امت ویلفیئر فاؤنڈیشن کے بانی و چیئرمین نے پروجیکٹس کے حوالے سے کراچی پریس کلب میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ امت ویلفیئر فاؤنڈیشن بے سہاروں کا سہارا ہے جو ملک بھر میں فی سبیل اللہ فلاحی خدمات انجام دینے والے ادارے نے خدمت کی ایک اور مثال قائم کی اور پاکستان کی تاریخ کی پہلی ایمبولنس فور ویل جیپ...
اسلام آباد:حکومت نے حج 2025 کے لیے پاکستانی نژاد برطانوی شہریوں کو سہولت دینے کا اہم فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت پاکستانی پاسپورٹس کی تجدید یا پراسیسنگ ترجیحی بنیادوں پر جاری کرنے کا عمل شروع کیا جائے گا تاکہ حج کے امیدواروں کو کوئی مشکلات پیش نہ آئیں۔ حکومت نے پاکستانی پاسپورٹس کی پراسیسنگ اور تجدید کو ترجیحی بنیادوں پر جاری کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس عمل سے عازمین حج کیسہولیات اور ضرورتوں کا فوری طور پر خیال رکھا جا سکے گا۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر پاکستان ہائی کمیشن لندن میں عازمین حج کے لیے بغیر پیشگی بکنگ کے پاسپورٹ اپلائی کرنے کی سہولت متعارف کرائی گئی ہے۔ مانچسٹر، برمنگھم، گلاسگو اور...
اسلام آباد (صباح نیوز) قومی ائر لائن کا یورپ کے لیے فلائٹ آپریشن ساڑھے 4 سال بعد بحال ہو گیا۔ قومی ائر لائن کی پرواز پی کے 749 نے پیرس کے لیے اڑان بھرلی، پیرس جانے والی قومی ائر لائن کی پرواز میں 323 مسافر سوار تھے،وزیراعظم کی مبارک باد۔ تفصیلات کے مطابق ساڑھے 4 برس بعد یورپ کے لیے آپریشن بحال ہونے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا قومی ائر لائن کے منافع بخش روٹس بند ہو گئے تھے،آئندہ دنوں میں برطانیہ اور یو ایس اے کے لیے بھی پروازوں کا اجرا ہوگا، ہم چاہیں گے کہ قومی ائر لائن کی نجکاری کی جائے۔ ان کا کہنا تھا قومی ائر لائن...
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) معیشت کیلیے اچھی خبر، پاکستان پیٹرولیم نے گیس کی پیداوار شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ اس ضمن میں پاکستان پیڑولیم کی جانب سے کوٹری سے گیس پیداوار شروع کرنے کی اطلاع پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو ارسال کردہ خط میں دی گئی ہے۔ خط کے مطابق کوٹری نارتھ بلاک ون سے گیس کی یومیہ پیداوار 5.3 ملین میٹرک کیوبک فٹ ہے۔ خط میں بتایا گیا ہے کہ کنوئیں سے یومیہ گیس کا حصول 950 پاؤنڈ فی مربع انچ کے ساتھ ہورہا ہے۔ خط کے مطابق کوٹری سے گیس پیداوار میں پاکستان پیڑولیم، یونائیٹڈ انرجی پاکستان لمیٹڈ اور ایشیاء ریسورسز آئل لمیٹڈ کے مشترکہ شیئرز ہیں۔ خط میں بتایا گیا ہے کہ کوٹری میں ٹکری ون کنوئیں...
اسلام آباد: قومی ائرلائن کی 4 سال کے بعد یورپ کے لیے پہلی پرواز مسافروں کو لے کر پیرس روانہ ہو گئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق 4 برس کے بعد یورپ کے لیے پی آئی اے کا آپریشن شروع ہوگیا، جس کی پہلی ہی پرواز پر مسافروں کا دیکھنے میں آیا اور طیارے کی تمام نشستیں بُک تھیں۔ پی آئی اے کے بوئنگ 777 کو اسلام آباد ائرپورٹ پہنچایا گیا، جہاں پی کے 749 پرواز 12 بجے پیرس کے لیے روانہ ہو گئی۔ وزیر ہوابازی خواجہ آصف نے پرواز کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ڈی جی سول ایوی ایشن، سی ای او پی آئی اے ایئر وائس مارشل عامر حیات اور فرانسیسی سفارت خانے کے...
اسلام آباد: قومی ائرلائنز (پی آئی اے) نے ایک اور اہم سنگ میل عبور کر لیا، ساڑھے 4 سال بعد یورپ کیلئے فلائٹ آپریشن بحال ہوگیا، پہلی پرواز اسلام آباد سے مسافروں کو لے کر پیرس روانہ ہوگئی۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے مسافروں کو الوداع کیا، پرواز پی کے 749 میں 323 مسافر سوار ہیں، پیرس کیلئے ہفتہ وار 2 براہ راست پروازیں چلائی جائیں گی۔ قبل ازیں وزیر ہوابازی خواجہ آصف نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر فرانس ایمبیسی اسٹاف کے ہمراہ افتتاحی فیتہ کاٹا ، تقریب میں وزیر ہوابازی، سیکرٹری ایوی ایشن، ڈی جی سی اے اے شریک ہوئے، سی ای او پی آئی اے عامر حیات، ایئرپورٹ منیجر آفتاب گیلانی بھی اس موقع پر موجود...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستانی شہریوں کو بطور سیاح آذربائیجان جانے سے پہلے وزٹ ویزا حاصل کرنا ضروری ہے۔ دنیا بھر سے سیاحوں کی بڑی تعداد اس ملک کی خوبصورتی دیکھنے کیلیے جاتی ہے۔ آذربائیجان ثقافتی ورثے، قدرتی خوبصورتی اور تاریخی مقامات کا مرکز ہے۔ اس کا دارالحکومت باکو خوبصورت شہر ہے جہاں جدید فن تعمیر تاریخی مقامات کے ساتھ گھل مل جاتا ہے۔ دورے کے دوران سیاح یونیسکو کی فہرسٹ میں موجود اولڈ سٹی (Icherisheher) اور مشہور فلیم ٹاورز دیکھ سکتے ہیں جبکہ کیسپین سی بلیوارڈ کے کنارے چہل قدمی سے لطف اندوز بھی ہو سکتے ہیں۔ آذربائیجان نے پاکستانیوں سمیت مختلف ممالک کے شہریوں کو ای وزٹ ویزے جاری کرنے کیلیے ایک آن لائن سروس شروع کی ہے۔ ابتدائی طور...
کراچی: قومی ائرلائن کی 4 سال کے بعد یورپ کے لیے پہلی پرواز مسافروں کو لے کر پیرس روانہ ہو گئی۔4 برس کے بعد یورپ کے لیے پی آئی اے کا آپریشن شروع ہوگیا، جس کی پہلی ہی پرواز پر مسافروں کا دیکھنے میں آیا اور طیارے کی تمام نشستیں بک تھیں۔ پی آئی اے کے بوئنگ 777 کو اسلام آباد ائرپورٹ پہنچایا گیا، جہاں پی کے 749 پرواز 12 بجے پیرس کے لیے روانہ ہو گئی۔ وزیر ہوابازی خواجہ آصف نے پرواز کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ڈی جی سول ایوی ایشن، سی ای او پی آئی اے ایئر وائس مارشل عامر حیات اور فرانسیسی سفارت خانے کے حکام بھی شریک تھے۔ وزیر دفاع و ہوابازی خواجہ آصف...
اسلام آباد (آن لائن) جمعیت علمائے اسلام(ف) نے وفاق کے بعد صوبوں میں بھی مدارس رجسٹریشن کیلیے نیا مسودہ تیار کر لیا ہے، یہ مسودہ صوبہ سوسائٹی رجسٹریشن ترمیمی ایکٹ 2025 کہلائے گا، مجوزہ مسودے کے متن کے مطابق اگر سوسائٹی کے رجسٹریشن ترمیمی ایکٹ 2025 کے آغاز سے پہلے مدارس اگر پہلے سے رجسٹرڈ نہیں ہے تو اس ایکٹ کے تحت 6 ماہ کے اندر اندر رجسٹرڈ ہوسکتا ہے۔ سوسائٹی رجسٹریشن ترمیمی بل 2025 کے ایکٹ کے تحت یا اس کے قیام کے 1 سال کے اندر اندر رجسٹر ہوسکتا ہے۔ مجوزہ مسودے کے متن کے مطابق وہ مدارس جو پہلے وفاق سے رجسٹرڈ ہیں ان کو رجسٹریشن کی ضرورت نہیں ہے اور جو مدارس رجسٹرڈ نہیں وہ اپنے...
کراچی (اسٹاف رپورٹر)میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے زیر انتظام قبرستانوں میں کے ایم سی کے بائی لاز اور تدفین کے لیے مقررہ نرخ پر عملدرآمد کا آغاز کردیا ہے۔ کے ایم سی کے رجسٹرڈ قبرستانوں میں تدفین کے لیے 14300 روپے کا نرخ مقرر کیا گیا ہے اور تمام قبرستانوں میں مقررہ نرخ کے بینرز آویزاں کردیے گئے ہیں، شہری قبرستان میں تدفین کے لیے 14300 روپے سے زایدادا نہ کریں،اس رقم میں زمین، قبر کی کھدائی، بلاکس سے چنائی، سلیپ اور تدفین کے تمام امور شامل ہیں، زائد رقم وصول کرنے والوں کے خلاف شکایت 1339 پر درج کرائی جائے جس پر فوری سخت کارروائی کی جائے گی، اس اقدام...
ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت) سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کے وائس چانسلرڈاکٹر فتح مری نے مختلف فیکلٹیزکے مستحق اور ہونہار طلبہ کی مدد کے لیے اسکالرشپ کی ایک سیریز کی منظوری دے دی ہے یہ اسکالرشپ یونیورسٹی اینڈومنٹ فنڈ کے ذریعے فراہم کیے جائیں گے جو مستحق طلبہ کو مالی معاونت فراہم کریں گے تاکہ وہ مالی مشکلات کے بغیر اپنی تعلیمی سفر جاری رکھ سکیں۔ اعلامیہ کے مطابق سابق وائس چانسلرڈاکٹر اے کیو مغل کے نام سے منسوب اسکالرشپ فیکلٹی آف ایگریکلچرل انجینئرنگ کے طلبہ کیلیے مختص کی گئی ہے جس کے تحت دوسرے تیسرے اور آخری سال کے کل چارقابل اور ضرورتمند طلبہ کو دی جائیں گی سندھ زرعی یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر بشیر احمد چانڈیو کے نام...
اسلام آباد: نیپرا نے کرنٹ سے شہریوں کو بچانے کیلیے حفاظتی اقدامات کی عدم تکمیل پر کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی پر ایک کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کردیا۔ نیپرا نے کیسکو پر حفاظتی اقدامات نہ ہونے کے باعث جرمانہ عائد کیا، نیپرا نے کیسکو ریجن میں کمپنی کو کھمبوں پر گراؤنڈ ارتھنگ لگانے کی سخت ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایچ ٹی اور ایل ٹی پولز پر تین ماہ میں ارتھنگ سسٹم مکمل کیا جائے۔ نیپرا کے مطابق کیسکو کو پی سی سی پولز پر حفاظتی اقدامات کیلیے ایک سال کی مہلت دی گئی تھی، نپرا نے حفاظتی اقدامات کی عدم تکمیل پر عائد جرمانہ 15 روز میں جمع کروانے کی ہدایت کردی۔