شہریوں کو کرنٹ سے بچانے کیلیےاقدامات نہ کرنے پرکیسکو پر ایک کروڑجرمانہ
اشاعت کی تاریخ: 9th, January 2025 GMT
اسلام آباد:
نیپرا نے کرنٹ سے شہریوں کو بچانے کیلیے حفاظتی اقدامات کی عدم تکمیل پر کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی پر ایک کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کردیا۔
نیپرا نے کیسکو پر حفاظتی اقدامات نہ ہونے کے باعث جرمانہ عائد کیا، نیپرا نے کیسکو ریجن میں کمپنی کو کھمبوں پر گراؤنڈ ارتھنگ لگانے کی سخت ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایچ ٹی اور ایل ٹی پولز پر تین ماہ میں ارتھنگ سسٹم مکمل کیا جائے۔
نیپرا کے مطابق کیسکو کو پی سی سی پولز پر حفاظتی اقدامات کیلیے ایک سال کی مہلت دی گئی تھی، نپرا نے حفاظتی اقدامات کی عدم تکمیل پر عائد جرمانہ 15 روز میں جمع کروانے کی ہدایت کردی۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
تھیٹر کے ساتھ شادیوں میں بھی فحش گانوں پر پابندی عائد کی جائے، فنکاروں کا مطالبہ
پنجاب حکومت کی جانب سے تھیٹر اور اسٹیج میں عریانی روکنے کیلیے کیے جانے والے اقدامات پر آرٹسٹوں نے اطمینان کا اظہار کیا تاہم انہوں نے فحش گانوں پر تقاریب میں بھی پابندی کا مطالبہ کیا ہے۔
ایکسپریس نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے معروف تھیٹر آرٹسٹ قیصر پیا نے کہا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے تھیٹرز کیخلاف کیے جانے والے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ حکومتی اقدامات کی وجہ سے کچھ مشکلات تو ہیں مگر میرا ماننا ہے کہ وقت کے ساتھ سب بہتر ہوجائے گا کیونکہ میں خود فیملی ڈراموں کے حق میں ہوں۔
قیصر پیا نے کہا کہ ماضی میں جو غلط کام میں نے کیا اُس پر معافی مانگنے کے بعد اب ایسے ڈرامے کرنے کی کوشش کرتا ہوں جو ہماری بہنیں اور گھر والے بھی ساتھ بیٹھ کر دیکھ سکیں۔ انہوں نے اپیل کی کہ اب فیملیز کو بھی چاہیے کہ وہ صاف ستھرے تھیٹر کو سپورٹ کریں اور ڈرامے دیکھنے کیلیے آئے۔
سینئر آرٹسٹ کے مطابق پنجاب حکومت کے اقدامات کے بعد لوگ خوفزدہ ہیں اور وہ تھیٹر نہیں آرہے، اسی وجہ سے ہمارا عید کا سیزن بہت زیادہ خراب گزرا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت نے جیسے تھیٹرز میں 80 فحش گانوں پر پابندی عائد کی اُسی طرح شادی کی تقاریب، یوٹیوب، فیس بک پر ان گانوں پر پابندی لگائی جائے۔
قیر پیا نے اپنی گفتگو میں کہا کہ جن گانوں پر پابندی عائد کی گئی ہے انہیں کلیئرنس ملی تھی جس کے بعد ریلیز ہوئے، حکومت کو یہ بھی دیکھنا چاہیے کہ کن لوگوں نے ان گانوں کو کلیئر قرار دیا ہے۔