2025-05-22@15:09:06 GMT
تلاش کی گنتی: 68545
«مشاورت سے»:
(نئی خبر)
خضدار میں بھارتی حمایتی دہشتگردوں نے بچوں کی بس کو نشانہ بنا ڈالا، بم دھماکہ میں 3 ننھے پھول، 2 جوان شہید، 53 زخمی
خضدار+ اسلام آباد+ لاہور+ کلر سیداں (خبر نگار خصوصی+ اپنے سٹاف رپورٹر سے+ نیوز رپورٹر+ این این آئی+ نامہ نگار+ نوائے وقت رپورٹ) بلوچستان کے ضلع خضدار میں زیروپوائنٹ کے قریب سکول کے بچوں کو لے کر جانے والی بس پر بم حملے کے نتیجے میں 3 طالبات سمیت 5 افراد شہید اور 53 زخمی ہوگئے۔ سکول کی بس تباہ ہوگئی۔ ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) خضدار نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے سکول بس میں سوار3 بچے شہید ہوئے۔ پولیس و فورسز کی نفری جائے وقوعہ پر پہنچی اور علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ دریں اثناء پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں...

جنگ میں اسرائیل نے انڈیا کی بھرپور مدد کی، وزیراعظم: بچوں پر حملہ بھارتی سرپرستی میں ہوا، فیلڈ مارشل، کوئٹہ میں زخمیوں کی عیادت
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ خبر نگار خصوصی) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت زمانہ امن کی پوزیشن پر واپس آگئے۔ دونوں ممالک کے ڈی جی ایم اوز میں اتفاق ہوگیا ہے۔ بھارت سے جب بھی مذاکرات ہوئے کشمیر، پانی، دہشتگردی اور تجارت پر بات ہوگی۔ سینئر صحافیوں سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بھارت کسی بھی تیسرے ملک کی مذاکرات میں شرکت پر آمادہ نہیں۔ جب بھی مذاکرات ہوں گے دونوں ممالک کے ڈی جی ایم او بات کریں گے۔ جنگ مستقل حل نہیں دیرپا امن ہی محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات میں پاکستان کی جانب سے 4 اہم نکات شامل ہوں گے۔ بھارت...

اعزاز قوم، جانباز افسروں، سپاہیوں شہدا کے نام، فیلڈ مارشل عاصم منیر: یادگار شہداء پر خصوصی گارڈ آف آنر تقریب
اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے اعزاز میں جی ایچ کیو میں یادگار شہداء پر ایک خصوصی گارڈ آف آنر کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس پروقار موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہداء پاکستان کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لئے فاتحہ خوانی کی۔ فیلڈ مارشل نے یہ اعزاز پوری قوم، پاکستان کی مسلح افواج اور بالخصوص سویلین اور مسلح افواج و قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شہداء اور غازیوں کے نام کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ اعزاز پوری پاکستانی قوم اور پاکستان کی مسلح افواج کے جانباز سپاہیوں اور افسران کے نام ہے، بالخصوص ان شہداء کے نام جنہوں نے بھارت کی...
پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کے لیے فخر کا لمحہ، پہلی مرتبہ کسی پاکستانی اور کشمیری نژاد شخصیت کو ’’لائف ٹائم اعزازی فری مین آف اولڈھم‘‘ کا اعزاز دیا گیا۔اولڈھم کے سالانہ کونسل اجلاس میں تاریخی فیصلہ متفقہ طور پر ممتاز کشمیری نژاد پاکستانی شخصیت دو مرتبہ میئر منتخب ہونے والے ڈاکٹر زاہد چوہان کو ’’اعزازی فری مین آف دی بارو آف اولڈھم‘‘ مقرر کیا گیا۔ یہ اولڈھم کونسل کی طرف سے دیا جانے والا سب سے اعلیٰ شہری اعزاز ہے، جو اُن افراد کو دیا جاتا ہے جنہوں نے کمیونٹی کی مثالی خدمت کی ہو۔یہ اعزاز نہ صرف ڈاکٹر زاہد چوہان کی دہائیوں پر محیط عوامی خدمت کا اعتراف ہے، بلکہ پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کے لیے بھی ایک...
راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ بھارت نے جارحیت کرتے ہوئے نور خان ایئربیس سمیت دیگر چند مقامات کو نشانہ بنایا لیکن پاکستان کی فضائی صلاحیت مکمل طور پر بحال اور فعال ہے۔ پاکستان بھارت جنگ کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے حوالے سے ڈی جی آئی ایس پی آر نے نیویارک ٹائمز سے گفتگو کی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے نیویارک ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان امن کا داعی ہے، پاکستان ایک ذمہ دار ریاست کی حیثیت سے خطے میں امن کا داعی ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ دونوں ممالک کے اعلیٰ عسکری افسروں کے...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ+نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت پاکستان مسلم لیگ (ن)کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں آپریشن بنیان مرصوص کے شہداء کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ارکان اسمبلی کو پہلے جامع اور منفرد بیوٹی فکیشن پلان اور ہر پراجیکٹ کے بارے میں خودتین گھٹنے طویل بریفنگ دی۔ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے بتایا کہ بیوٹی فکیشن پلان کے تحت ہر ڈسٹرکٹ کے بازاروں میں لٹکتے بے ہنگم بجلی کے تار انڈر گراؤنڈ کیے جائیں گے۔ ہر ڈسٹرکٹ اور تحصیل میں ریڑھی بازار قائم ہوگا اور مختلف شہروں میں کینالز کو بھی سجایا جائے گا۔...
بیجنگ (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان، افغانستان اور چین کے وزرائے خارجہ کی سہ فریقی ملاقات کے دوران چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کو افغانستان تک بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بیجنگ میں پاکستان، افغانستان اور چین کے وزرائے خارجہ میں سہ فریقی ملاقات ہوئی، جس میں چین نے دونوں ممالک کی مکمل حمایت کا اظہار کیا۔ تینوں رہنماؤں نے دہشت گردی کا مقابلہ کرنے اور خطے میں استحکام اور ترقی کو فروغ دینے کے لئے اپنے مشترکہ عزم پر زور دیا۔ ملاقات میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ سہ فریقی وزرائے خارجہ کا 6 واں اجلاس جلد، باہمی...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ہم خضدار واقعہ پر جو بھی کہہ رہے ہیں اس کے شواہد پیش کریں گے۔ خالی خولی بات نہیں کریں گے۔ بی ایل اے مکمل طور پر بھارتی پراکسی کے طور پر کام کر رہی ہے۔ بھارت پیسہ دیتا ہے۔ بی ایل اے اور ٹی ٹی پی یہاں خونریزی کرتی ہیں۔ ہم دہشتگردوں کو پوری طاقت کے ساتھ کچل دیں گے۔ اس سے زیادہ بڑی بات اور کیا ہو سکتی ہے کہ آپ بچوں کو نشانہ بنائیں۔ کوئی بھی تحریک بچوں کو نشانہ بنائے تو وہ کمزور ہو جاتی ہے۔
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاک چین سفارتی تعلقات کی 74 ویں سالگرہ پر پاکستان اور چین کے عوام اور قیادت کو مبارکباد دی ہے۔ اپنے پیغام میں صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان چین کے ساتھ اپنے تاریخی تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، چین کے ساتھ تعلقات پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم جزو ہیں، پاکستان "ون چائنا" پالیسی کے اصولی مؤقف کا مضبوط حامی ہے۔ گزشتہ 7 دہائیوں کے دوران دونوں ممالک کے مابین تعلقات مضبوط سے مضبوط تر ہوئے ہیں، پاکستان اور چین آہنی بھائی اور تزوایراتی تعاون، شراکت داری میں بندھے ہیں، پاکستان اور چین کے مابین سدا بہار دوستی ہے، ہر مشکل وقت میں پاکستان...
اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)سینٹ کی قائمہ کمیٹی اطلاعات ونشریات کے اجلاس کے دوران مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی پارٹی لیڈر سینیٹر عرفان صدیقی نے ریڈیو پاکستان کی انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ڈی جی ریڈیو اپنے ملازمین کے حقوق کے تحفظ اور پیشہ ورانہ فرائض کی ادائیگی میں بری طرح ناکام رہا ہے اس لئے اسے فوری طورپر اپنے منصب سے الگ کردیا جائے ۔اجلاس میں شریک سینیٹر پرویز رشید، پی ٹی آئی کے سینیٹر عون عباس بپی، سینیٹر فیصل واوڈا نے سینیٹر عرفان صدیقی کے مطالبے کی حمایت کرتے ہوئے قرار دیا کہ نااہلیت کا مظاہرہ کرنے والے عہدیدار کو فوری طورپر منصب سے ہٹا دیا جائے۔ پی ٹی وی اور ریڈیو...
لاہور‘ فیصل آباد‘سانگلہ ہل (سٹاف رپورٹر+ نمائندہ خصوصی+نمائندہ نوائے وقت) شالیمار ایکسپریس ریلوے پھاٹک پر کھڑی اینٹوں سے بھری ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی۔ ٹرین ڈرائیور اور اسسٹنٹ سمیت 25مسافر زخمی‘ انجن بری طرح متاثر‘ ٹرین کی 2بوگیاں الٹ گئیں‘ ٹرین پٹڑی سے اتر گئی۔ حادثہ کے باعث ریلوے ٹریک کو شدید نقصان پہنچا۔ ریل ٹریک ریلوے ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا۔ گذشتہ صبح 4بجے کے قریب کراچی سے آنے والی شالیمار ایکسپریس لاہور جا رہی تھی کہ جب وہ چک جھمرہ کے علاقہ 142رب گھڑتل ریلوے پھاٹک پر پہنچی تو ریلوے پھاٹک پر اینٹوں سے لوڈ ٹرالی جس کا ڈیزل ختم ہونے پر ریلوے ٹریک پر کھڑی تھی، سے زوردار دھماکے کے ساتھ ٹکرا گئی۔ حادثہ اتنا شدید...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے پاک چین دوستی کے 74 سالہ جشن کی تقریب سے خطاب میں خضدار میں دہشتگرد حملے کی مذمت کی۔ انہوں نے کہا پاکستان معصوم بچوں کا خون رائیگاں نہیں جانے دے گا۔ پاکستان اور چین کے مثالی تاریخی تعلقات باہمی اعتماد کی زندہ مثال ہیں۔ چین پاکستان تعلقات اعتماد‘ احترام اور بھائی چارے پر مبنی ہیں۔ ون بیلٹ ون روڈ منصوبہ پورے خطے کی ترقی کا ضامن ہے۔ جے ایف 17 تھنڈر‘ جے 10سی اور پی ایل 15 میزائل پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں کا مظہر ہیں۔ پاکستان کی مسلح افواج نے بھارت کی حالیہ جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا ہے۔
لاہور(خصوصی نامہ نگار)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے خضدار بلوچستان میں سکول بس پر دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہداء کے درجات کی بلندی، لواحقین کے لیے صبر اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ انھوں نے کہا کہ دہشت گردوں نے بچوں کو نشانہ بنایا اور یہ بزدلی اور ظلم کی انتہا۔ انھوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال، عزت و آبرو کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے۔ وفاقی اور صوبائی حکومتیں اسے یقینی بنانے کے لیے فوری اقدامات، حکومت سکول بس حملے میں ملوث مجرموں اور ان کے پشت پناہوں کو منظرعام پر لائے اور ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد اور...
ریاض احمدچودھری نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق پاک بھارت جنگ کے دوران بھارتی میڈیا نے جھوٹا پروپیگنڈہ پھیلایا اور پاکستان کے خلاف گودی میڈیا کی من گھڑت مہم پر بھارت کو عالمی سطح پر شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ بھارتی میڈیا نے جعلی خبروں کے ذریعے بھارتی فوج کی نام نہاد کامیابیوں کا دعویٰ کیا، جن میں پاکستانی ایٹمی تنصیبات پر حملے، دو لڑاکا طیارے مار گرانا اور کراچی کی بندرگاہ کو دھماکے سے اڑانا شامل ہے۔ نیویارک ٹائمز کے مطابق ان تمام دعوؤں کی کوئی حقیقت نہیں، اور بھارتی میڈیا نے گمراہ کن ویڈیوز اور مصنوعی ذہانت سے جھوٹ پھیلایا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ بھارت کے مرکزی میڈیا چینلز اس جھوٹ کے...
اسلام آباد (وقائع نگار) وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ بزدل دشمن نے روایتی جنگ میں شکست فاش کے بعد آج ہمارے بچوں پر وار کیا۔ خضدار میں سکول بس کو حملے کا نشانہ بنایا گیا۔ دشمن یہ جرات نہیں رکھتا کہ وہ روایتی جنگ میں کوئی کامیابی حاصل کرسکے۔ قومی اسمبلی کا اجلاس پینل آف چیئر کے رکن عبدالقادر پٹیل کی زیر صدارت شروع ہوا۔ اسد قیصر نے خضدار دھماکے میں شہید ہونے والوں سمیت دیگر شہداء کے لئے دعا کرائی۔ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ آج دشمن نے ایک بار پھر معصوم لوگوں کو نشانہ بنایا ہے، دشمن اب اپنی پراکسیز کے ذریعے حملہ آور ہے، بچوں پر...
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) چیئرمین پی پی بلاول علی بھٹو نے بطور سفارتی وفد کے سربراہ، جو دنیا کے مختلف بڑے ممالک کے دارالحکومتوں کا دورہ کرے گا، دفتر خارجہ میں ایک بریفنگ کے بعد بطور سربراہ وفد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے زور دیا کہ پاکستان کا مو قف بالکل واضح ہے۔ ہم نہ صرف خطے میں بلکہ دنیا بھر میں امن چاہتے ہیں۔ تاہم امن اس وقت تک ممکن نہیں جب تک دیرینہ تنازعات جیسے مسئلہ کشمیر اور دہشت گردی کا مکمل اور سنجیدہ حل نہ نکالا جائے۔ دہشت گردی سے پاکستان جتنا متاثر ہوا ہے، اتنا کوئی اور ملک نہیں ہوا۔ بلاول نے مزید کہا کہ بھارت کا پانی کو بطور ہتھیار استعمال...
کراچی: آج 22 مئی 2025 کو پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (PIA) کی پرواز پی کے 8303 کے المناک حادثے کو پانچ سال مکمل ہو گئے ہیں، لیکن اس سانحے کی تلخ یادیں آج بھی متاثرہ خاندانوں اور زندہ بچ جانے والوں کے دل و دماغ پر نقش ہیں۔ یہ المناک واقعہ 22 مئی 2020 کو پیش آیا، جب لاہور سے کراچی آنے والی پرواز پی کے 8303، جس میں 91 مسافر اور 8 عملے کے ارکان سوار تھے، کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب جناح گارڈن کے رہائشی علاقے میں گر کر تباہ ہو گئی۔ اس حادثے میں 97 افراد جاں بحق ہوئے، جبکہ چند خوش نصیب افراد معجزانہ طور پر زندہ بچے۔ مزید پڑھیں: کراچی طیارہ حادثے کی...
بھارت کی آبی جارحیت ایک نئے مرحلے میں داخل ہو چکی ہے، جہاں حالیہ اقدامات کے تحت کشن گنگا ڈیم سے دریائے نیلم کا پانی روک دیا گیا ہے، جس سے پاکستان کے زیر انتظام علاقوں میں پانی کی شدید قلت پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ سیکورٹی اور مقامی حکام کے مطابق بھارتی اقدام کے باعث دریائے نیلم میں پانی کا بہاؤ معمول سے تقریباً 40 فیصد کم ہو چکا ہے۔ مزید پڑھیں: سندھ طاس معاہدہ، پاکستان نے دو ٹوک مؤقف کے ساتھ بھارتی خطوط کا جواب دے دیا بھارت کا کشن گنگا ڈیم جو متنازعہ پانی کے منصوبوں میں شمار ہوتا ہے، ایک بار پھر پاکستان کے لیے ماحولیاتی اور آبی چیلنج بن کر ابھرا ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارت...
گزشتہ روز سفارت خانہ پاکستان دی ہیگ نے پاکستان ہاؤس کے سبزہ زار پر یوم پاکستان کی مناسبت سے شاندار تقریب کا انعقاد کیا۔ یاد رہے اس سال 23 مارچ کے موقع پر رمضان المبارک کی وجہ سے یہ سالانہ تقریب نہیں منعقد کی گئی تھی۔تقریب میں پاکستانیوں کے علاوہ متعدد ممالک کے سفراء پروفیسروں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ سفارت خانہ پاکستان کے قونصلر جمال ناصر کمرشل قونصلر محمد شفیق ورک اور دیگر عملہ نے مہمانوں کا استقبال کیا۔سفیر پاکستان سید حیدر شاہ اور بیگم حیدر شاہ نے مہمانوں کا خیر مقدم کیا۔ سفیر پاکستان سید حیدر شاہ نے خطاب کرتےہوئے پاکستان کی نیدرلینڈز میں پہلی سفیر بیگم...
کراچی: نیو کراچی صنعتی ایریا میں پولیس اور بین الصوبائی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں دو انتہائی مطلوب ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے۔ زخمی ہونے والے ملزمان کے دو ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس کے مطابق کارروائی نیو کراچی سیکٹر 6-بی کے فیکٹری ایریا کے قریب کی گئی، جہاں مشتبہ موٹر سائیکل لفٹرز کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس نے کارروائی کی۔ مزید پڑھیں: کراچی، سرجانی ٹاؤن میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلہ، دو گرفتار، ایک فرار فائرنگ کے تبادلے میں دو ملزمان زخمی ہو گئے جن کی شناخت محمد سجاد عرف سانول اور محمد نادر کے ناموں سے ہوئی...
کراچی: شہر قائد میں پانی کی فراہمی میں تعطل کے بعد گھارو پمپنگ اسٹیشن اور فلٹر پلانٹ پر بجلی کی ترسیل بحال کر دی گئی ہے۔ کے الیکٹرک کے ترجمان کے مطابق پمپنگ اسٹیشن کو بجلی کی فراہمی بحال ہونے کے بعد پانی کی روانگی بھی دوبارہ شروع کر دی گئی ہے۔ کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے ترجمان کے مطابق، کیبل اور سی ٹی فالٹ کا کام رات 1 بج کر 35 منٹ پر مکمل کر لیا گیا، جس کے بعد گھارو پمپنگ اسٹیشن سے شہر کو پانی کی فراہمی بحال ہو گئی۔ مزید پڑھیں: گھارو پمپنگ اسٹیشن پر بجلی معطل ہونے سے کراچی کے کئی علاقوں میں پانی کی فراہمی متاثر واٹر کارپوریشن کے مطابق گھارو...
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ وزارتیں نہایت اہم اور اپنی تکمیل کے آخری مراحل کے منصوبوں پر توجہ دیں۔وزیر منصوبہ بندی کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں آئندہ مالی سال کیلئے ایک ہزار ارب روپے پی ایس ڈی پی بجٹ کی حد کے تحت بجٹ تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر نے ترقیاتی بجٹ میں کمی کے تناظر میں مؤثر ترجیحات اپنانے کی اہمیت پر زور دیا۔احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پی ایس ڈی پی کیلئے ایک ہزار ارب روپے کی حد کے پیش نظرمنصوبہ بندی ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی وزارتوں کی ڈیمانڈ 3000 ارب اور وزارتِ منصوبہ بندی کی کم از کم مانگ 1600 ارب روپے...
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام نہایت باصلاحیت اور اس کی قیادت بہترین ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی کو ختم کروانے میں ان کا کلیدی کردار رہا ہے۔ وائٹ ہاؤس میں جنوبی افریقا کے صدر سیرل راما فوسا سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر جنوبی ایشیا میں قیامِ امن سے متعلق اپنے مؤقف کو دہرایا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے پاکستان اور بھارت سے کہا کہ تم لوگ یہ کیا کر رہے ہو؟ دونوں کے درمیان مسئلہ شدت اختیار کر رہا تھا۔ پاکستان کے لوگ بہترین اور اس کے رہنما عظیم ہیں، جبکہ بھارت میں...
اسلام آباد: رہنما تحریک انصاف علی محمد خان کا کہنا ہے کہ سب سے پہلے جو خضدار میں ہوا ہے میں اس کی مذمت کروں گا، ہمارے اسکول کے بچوں پہ آج حملہ ہوا ہے،ہمارے بزدل دشمن نے بچوں پر حملہ کیا ہے توا س سے اندازہ کر لیں کہ ملک کو کس قسم کے چیلنجز اور کس قسم کے دشمن کا سامنا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ قوم نے یہ جیت منائی ہے اور یہ جیت پوری قوم کی ہے، فوجیں نہیں قومیں جنگیں لڑا کرتی ہیں، جس طرح باوجود مشکل حالات کے قوم ایک طرح سے پہلے تقسیم تھی یا جو بھی تھا لیکن جنگ کے...
لاہور: تجزیہ کار عامر الیاس رانا کا کہنا ہے کہ سچی بات یہ ہے کہ ہم نے اس طرح جواب بھی نہیں دیا، کیس بھی نہیں لڑا اور دنیا نے بھی ہمیں نہیں مانا، یہ پہلی بار ہوا پہلگام والے واقعہ میں، آج ہم پرائم منسٹر کے ساتھ بیٹھے تھے صبح تو بات ہو رہی تھی کہ اس میں انھوں نے کہا کہ دیکھیں ہم نے بات کی جو ہمارے ساتھ تھے وہ تو تھے لیکن جو انڈیا کے ساتھ ممالک تھے انھوں نے ہماری اس بات کو اون کیا کہ اس انکوائری کو انٹرنیشنل کر کے آپ غیر جانبدارانہ انکوائری کروا لیں جہاں سے یہ کیس اٹھا ہمارا. ایکسپریس نیوز کے پروگرام سٹیٹ کرافٹ میں گفتگو کرتے...
لاہور: گروپ ایڈیٹر ایکسپریس ایاز خان کا کہنا ہے کہ ڈیمج اتنا زیادہ ہے کہ گجرات کے قصائی اور اب انڈیا کے قصائی اس سے ہمیں کیا توقع ہوسکتی ہے، یہی توقع کر رہے تھے کہ اس محاذ پرشکست ہوئی ہے تو اس محاذ پر آئے گا وہ آنا شروع ہو گیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام ایکسپرٹس میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ مجھے ایک چیز سمجھ نہیں آتی کوئی علیحدگی پسند ہو کوئی آزادی کی تحریک چلا رہا ہو وہ معصوم بچوں کو نشانہ بنا سکتا ہے؟ تجزیہ کار فیصل حسین نے کہا بڑی بدقسمتی کی بات ہے کہ ہمارا جو دشمن ہے وہ ذہنی طور پر پست ، کم ظرف اور گھٹیا ہے...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے لوگ بہترین اور اس کے رہنما عظیم ہیں، بھارت میں میرا دوست مودی ہے۔صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں جنوبی افریقا کے صدر سرل رامافوسا سے ملاقات کی، دوران ملاقات صحافیوں سے گفتگو میں صدر ٹرمپ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی معاہدے کی تعریف کی۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ بڑے معاہدے کر رہے ہیں، ان کے درمیان جنگ بندی کرائی ہے۔ٹرمپ نے بتایا کہ میں نے ان دونوں ممالک سے کہا کہ تم لوگ کیا کر رہے ہو، دونوں ممالک کے درمیان مسئلہ بڑے سے بڑا، گہرے سے گہرا اور بدترین ہوتا جا رہا تھا۔واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے جنوبی...
لاہور: اسلام آباد یونائیٹڈ کے سلمان علی آغا نے کہا کہ ٹیم ابھی بھی فائنل کی دوڑ میں شامل ہے اور ایلیمینیٹر میں فتح حاصل کرنے کی بھرپور کوشش کی جائے گی۔ ایلیمینیٹر کا سامنا کرنے والی اسلام آباد یونائیٹڈ کے مڈل آڈر بیٹر سلمان علی آغا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی ٹیم سامنے آئے، ہماری کوشش ہو گی کہ انہیں شکست دے کر فائنل کی راہ ہموار کریں۔ بولنگ پر بات کرتے ہوئے آغا نے تسلیم کیا کہ ٹیم کو اس شعبے میں مزید بہتری کی ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ ہماری بولنگ میں کچھ کمزوریاں رہی ہیں، سلمان علی آغا نے کہا کہ خاص طور پر آخری اوورز میں...
اسلام ٹائمز: مقامی سطح پر گولڈن ڈوم کو ڈیموکریٹس کی مخالفت کا بھی سامنا کرنا پڑا ہے۔ قانون ساز نظام کی خریداری کے عمل کے بارے میں فکر مند ہیں، خاص طور پر ٹرمپ کے اتحادی ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس کی اس منصوبے میں ممکنہ شمولیت کی روشنی میں۔ ایلون مسک کی اسپیس ایکس، پلانٹیر اور انڈرل جیسی کمپنیاں اس منصوبے کے لیے کلیدی اجزا تیار کرنے میں سب سے آگے بتائی جا رہی ہیں۔ قانون ساز اس بارے میں بھی شکوک و شبہات کا شکار ہیں کہ آیا یہ کتنا کارآمد ثابت ہو گا۔ خصوصی رپورٹ: امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کے روز ایک ایسے دفاعی نظام تیار کرنے کے منصوبے کی نقاب کشائی کی، جو...
سٹی42: سیکشن 144 کے تحت ہر طرح کے دھرنوں، جلسے جلوسوں پر پابندی لگا دی گئی۔ نوشہروفیروز میں کمشنر ندیم ابڑو نے 30دن کیلئے دفعہ 144 لگا دی ہے۔ آج کئے گئے نوٹیفیکیشن کے تحت ضلع بھر میں ریلیوں, دھرنوں اور احتجاجی مظاہروں اور اسلحہ کی نمائش پر پابندی ہوگی مورو صورتحال کے پیش نظر امن و امان برقرار رکھنے کیلئے دفعہ 144 کی نفاذ کیا گیا ہے۔ 2024 کے آخر میں دہشتگردی کنٹرول ہوئی تو دشمن نے بلوچستان میں کٹھ پتلیاں تیز کر دیں Waseem Azmet
’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘ راج‘ جان یا وکٹر‘‘ وہ سانس لینے کے لیے رکا‘ کافی شاپ میں رش تھا‘ شام کے وقت وہاں روزانہ رش ہو جاتا تھا‘ وہ کافی شاپ میٹرو اسٹیشن کے بالکل سامنے تھی‘ چھٹی کے وقت وہاں رونق لگ جاتی تھی‘ بار کاؤنٹر سے لے کر سڑک تک لوگ ہی لوگ ہوتے تھے‘ یہ رش دو گھنٹے جاری رہتا تھا‘ اس کے بعد وہاں سناٹا ہو جاتا تھا‘ میں اس کافی شاپ کا روزانہ کا گاہک تھا‘ میں چار بجے وہاں جاتا اور سات بجے واپس آتا‘ میں وہاں کیوں جاتا؟ اس کی دو وجوہات تھیں۔ پہلی وجہ سناٹا‘ شور اور سناٹا تھی‘ پانچ بجے کے بعد وہاں رش شروع ہوجاتا‘...
پہلگام ڈرامہ پرانے بھارتی منصوبے کا نیا ورجن ہے جس کی آڑ میں مکار، عیار، طاقت کے نشے میں بد مست اور سفاک دشمن انڈیا نے عالم اسلام کی واحد ایٹمی طاقت پاکستان پر حملہ کیا تو اللہ رب العزت نے اپنی قدرتِ کاملہ دے کرگائے کے پجاریوں کو ذلیل وخوار اور کلمہ طیبہ کے نام پر بنے پاکستان کی افواج و قوم کو عزتوں اور رفعتوں سے نوازا۔ طاقت کے نشے اور اپنے ناجائز باپ اسرائیل کی شہہ پر کم ظرف دشمن انڈیا نے 6 اور 7 مئی کی درمیانی رات آپریشن "سندور" کے نام سے پاکستان پر بزدلانہ اور سفاکانہ جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بین الاقوامی قوانین، جنگی اصول، انسانی اقدار ہر شے کو اپنے پاؤں تلے...
پاکستان کا معاشی بجٹ اب قرضوں پر انحصارکرتا ہے۔ ایک مدت سے بجٹ بنانے سے پہلے اس کے خد و خال طے کرنے سے قبل کمپنی بہادر کا انتظار ہوتا ہے اور وہ ایسے آتے ہیں جیسے انھوں نے دیکھا اور فتح کر لیا بلکہ فتح کرنے کے علاوہ بجٹ کے اعداد و شمار کو اپنی مرضی کے مطابق تبدیل کرنے یا منظور کرنے کے لیے آئے ہیں۔ اپنے احکام دیتے ہیں، ہم بجا لاتے ہیں لیکن اب ہمیں بہت کچھ سوچنا پڑے گا۔ 3 ارب 40 کروڑ ڈالر ادا کرکے نائجیریا نے آئی ایم ایف کو خیرباد کہہ دیا ہے۔ ہمیں بھی جلد ہی قرض پر انحصار کو خیرباد کہنا ہوگا کیونکہ 7 مئی 2025 سے حالات بالکل بدل...
کراچی شہر میں پانی ناپید ہوگیا ہے۔ کوئی دن نہیں جاتا جب کسی بستی کے عوام پانی نہ ملنے پر کسی شاہراہ پر دھرنا دینے پر مجبور نہیں ہوتے۔ ہفتے میں کئی دفعہ کراچی کی مرکزی شاہراہ، شاہراہ فیصل مختلف مقامات پر پانی اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں کی بناء پر بند رہتی ہے مگر صرف شاہراہ فیصل ہی نہیں بلکہ شہر کی تمام بڑی سڑکوں پر پانی کی تلاش میں سرگرداں عوام جمع ہوتے ہیں۔ ان احتجاج کرنے والوں کی آہ و بکا آسمان تک تو ضرور پہنچتی ہے مگر واٹر کارپوریشن اور حکومت سندھ کے اکابرین تک نہیں پہنچ پاتیں۔ جب مظاہرین سڑکوں پر آنے پر مجبور ہوتے ہیں تو پھر ٹریفک جام...
حکومت نے چینی کی قیمت میں اضافے کا نوٹس لے لیا ہے اور قیمت میں کمی کا بھی حکم جاری کیا ہے۔ مگر اس کی جانب سے نہ ہی نوٹس لینے سے کوئی فرق پہلے پڑا ہے نہ اب پڑے گا۔ چینی کی قیمت میں کمی تو کیا ہوگی مگر کراچی میں چینی کی قیمت 190 روپے کلو سے بڑھ کر دو سو روپے کو بھی کراس کر سکتی ہے کیونکہ جب بھی حکومت کسی بھی اضافے کا نوٹس لیتی ہے تو قیمتوں میں اضافہ ہوتا ہے اور مصنوعی قلت بھی پیدا کر دی جاتی ہے اور حکومتی نوٹس دھرے کا دھرا رہ جاتا ہے اور نوٹس کی سزا عوام بھگتتے ہیں۔ نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے اپنی زیر...
اگر ہم غلط زمین پر یا غلط موسم میں کوئی فصل کاشت کریں گے تو چاہے زمین اوربیج کتنے ہی اچھے کیوں نہ ہوں اورکاشتکار کتنی ہی محنت کیوں نہ کرے، کھاد،پانی وغیرہ کتنے ہی زیادہ نہ دیے جائیں، وہ فصل ناکام ہی ثابت ہوگی جیسے ہم گرمیوں میں سردی کی فصلیں بوئیں اورسردیوں میں گرمی کی تو نتیجہ سوائے ناکامی کے اورکچھ نہیں نکلے گا، ساری محنت اورخرچہ عبث چلاجائے گا ، اسی طرح اگر غلط زمین میں بھی غلط زمین کی فصل بوئی جائے تو نقصان کے سوا کچھ بھی ہاتھ نہیں آئے گا۔ افغانستان میں دو مرتبہ ایسی غلط کوشش کی گئی تھی، غلط زمین میں غلط وقت پر اورغلط فصل بونے کی کوشش کی گئی جوہرہر...
وفاقی کابینہ نے معرکہ حق، آپریشن بنیان مرصوص کی اعلیٰ حکمت عملی اور دلیرانہ قیادت کی بنیاد پر ملک کی سلامتی کو یقینی بنانے اور دشمن کو شکست دینے پر آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر (نشان امتیاز ملٹری) کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دے دی۔ ادھر پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کا رابطہ ہوا ہے، جس میں افواج کو فرنٹ لائن سے ہٹانے پر اتفاق کرلیا گیا ہے۔ ادھر بدھ کے روز بلوچستان کے شہر خضدار میں بچوں کو اسکول لے جانے والی ایک بس پر خودکش حملے کے نتیجے میں 3 بچوں سمیت 5 افراد شہید اور 38 شدید زخمی ہوگئے۔ بلاشبہ آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی کا کریڈٹ سپہ سالار حافظ...
لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2025 کے فائنل میں رسائی حاصل کرنے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مینٹور اور سابق کپتان سرفراز احمد نے پریس کانفرنس میں ٹیم کی کارکردگی اور کامیابی پر اظہارِ خیال کیا۔ سرفراز احمد نے گفتگو کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے اللّٰہ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ ہم فائنل تک پہنچے۔ ٹیم نے آج بہت عمدہ کارکردگی دکھائی اور ایک اہم میچ جیتا۔" انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند سیزنز میں کوئٹہ کی کارکردگی تسلی بخش نہیں رہی تھی، لیکن اس سال ٹیم نے نمایاں بہتری دکھائی۔ مزید پڑھیں: پی ایس ایل کوالیفائر: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دیکر فائنل میں جگہ بنالی...
سٹی42: انٹیلی جنس ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ بھارت کے ریسرچ اینڈ اینالیسس ونگ (را) نے تشدد اور دہشت گردی کو ہوا دینے کے لیے بلوچستان میں اپنے پراکسیز کو فعال کر دیا ہے۔ پہلگام میں پچھلے جھوٹے فلیگ آپریشن کی ناکامی کے بعد، RAW مبینہ طور پر بلوچ لبریشن آرمی (BLA) اور فتنہ الخوارج گروپوں کے ساتھ ساتھ غیر قانونی افغان شہریوں کو بھی گوادر، کوئٹہ اور خضدار میں حملوں کے لیے استعمال کر رہی ہے۔ فتنہ ال ہندوستان نےمعصوم بچوں کی بس کو نشانہ بنایا 2021 میں طالبان حکمرانوں کی افغانستان سے واپسی کے بعد سے پاکستان نے دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ دیکھا ہے، خاص طور پر خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے سرحدی...
سٹی42: پاکستان نے بدھ کے روز عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارت کی جانب سے اخلاقی طور پر ناقابل دفاع ہتھکنڈوں کے استعمال کا فوری نوٹس لے، خاص طور پر بلوچستان کے خضدار میں دھماکے کے بعد، جس میں تین بچوں سمیت پانچ افراد کی موت واقع ہوئی، ریاستی سرپرستی میں پراکسیوں کے ذریعے بچوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنانے جیسی شقی القلب دہشتگردی عالمی برادری کی فوری توجہ کی متقاضی ہے۔ خودکش دہشتگرد چھوٹی گاڑی میں آیا، گاڑی کو بس سے ٹکرایا، دہشتگرد کی لاش مل گئی دہشت گردی کے حملے کے بعد امن و امان کی صورت حال کا جائزہ لینے کے لیے کوئٹہ کے اپنے ایک روزہ دورے کے دوران سرکاری بیان...
اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے پاک-چین دوستی کو لازوال قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین کے تعلقات باہمی اعتماد، احترام اور بھائی چارے پر مبنی ہیں اور ہر گزرتے دن کے ساتھ یہ رشتہ مزید مستحکم ہو رہا ہے۔ پاک-چین دوستی کے 74 سال مکمل ہونے پر اسلام آباد میں منعقدہ تقریب میں اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے دونوں ممالک کے درمیان لازوال تعلقات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین کے تعلقات باہمی اعتماد، احترام اور بھائی چارے پر مبنی ہیں، دونوں ممالک کی دوستی وقت کی ہر آزمائش پر پوری اتری ہے اور ہر گزرتے دن کے ساتھ یہ رشتہ مزید مستحکم ہو رہا ہے۔ انہوں...
اسلام آباد: وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ وزارت خزانہ نے بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے 1000 ارب روپے کی حد مقرر کردی ہے جبکہ وزارتوں اور ڈویژنز کی طلب 3000 ارب روپے ہے۔ اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات احسن اقبال نے مالی سال 26-2025 کے لیے وزارت خزانہ کی جانب سے وفاقی وزارتوں اور ڈویژنوں کو دی گئی 1000 ارب روپے کے پی ایس ڈی پی بجٹ کی حد کے تحت بجٹ تجاویز کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس کی صدارت کی۔ احسن اقبال نے اجلاس کے دوران آئندہ سال کے لیے ترقیاتی بجٹ میں کمی کے تناظر میں بجٹ مختص کرنے...
موسم سب قدرت کی دیں ہیں مگر جب موسموں میں شدت ایک حد سے بڑھ جائے تو وہ انسانی صحت اور زندگی کو متاثر کرتی ہے۔آجکل ہیٹ ویو نے زور پکڑ رکھا ہے۔ شدیدگرمی اور نمی انتہائی تکلیف دہ ہو سکتی ہے اور خاص طور پر شیر خوار بچوں، نابالغ بچوں، حاملہ خواتین اور بوڑھوں کے لیے اس سے صحت کے سنگین خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔ مناسب احتیاطی تدابیر اختیار کیے بغیر، شدید گرمی ہیٹ اسٹروک اور اس سے بھی بدتر موت کا باعث بن سکتی ہے۔ موسمیاتی تبدیلیوں کے نتیجے میں، گرمی کی لہریں طویل، بار بار اور زیادہ شدید ہوتی جا رہی ہیں۔ گرمی کی لہر یا جسے ہیٹ ویو بھی کہا جاتا ہے اس کے دوران...
مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی جارحیت سے غیرملکی سفارت کار بھی محفوظ نہیں ہیں جو جنین کیمپ کے دورے پر آئے تھے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق وفد میں یورپی سفارت کاروں کے ساتھ عرب ممالک کے اعلیٰ سطح کے نمائندے بھی موجود تھے۔ اس دورے کا مقصد حالیہ دنوں میں اسرائیلی فوج کی مغربی کنارے اور بالخصوص جنین میں ملٹری آپریشن کے نتیجے میں ہونے والی تباہیوں کا جائزہ لینا تھا۔ یہ وفد جب مقامی اور بین الاقوامی صحافیوں کے ہمراہ مغربی کنارے کے جنین کیمپ دورے پر پہنچا تو اسرائیلی فوج نے یورپی سفارت کاروں پر فائرنگ کردی۔ اسرائیلی فوج کی اندھا دھند فائرنگ پر یورپی سفارت کاروں نے بھاگ کر اپنی جانیں بچائیں۔ خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اسرائیلی فوج...
میڈیا سے گفتگو میں خواجہ آصف نے کہا کہ کالعدم بی ایل اے بھارتی پراکسی کے طور پر کام کررہی ہے، خضدار واقعے پر ہم جو کہہ رہے ہیں اس کا ثبوت دیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ خضدار واقعے پر ہم جو کہہ رہے ہیں، اُس کا ثبوت دیں گے۔ میڈیا سے گفتگو میں خواجہ آصف نے کہا کہ کالعدم بی ایل اے بھارتی پراکسی کے طور پر کام کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خضدار واقعے پر ہم جو کہہ رہے ہیں اس کا ثبوت دیں گے، بھارت پیسا دیتا ہے، ٹی ٹی پی اور بی ایل اے یہاں خونریزی کرتی ہے۔ وزیر دفاع نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت نے 9 لاکھ...
خطاب میں سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم نے 1979 کے اسلامی انقلاب کے بعد سے ایران کی خارجہ پالیسی کا ایک جامع جائزہ پیش کیا۔ اسلام ٹائمز۔ سکول آف پولیٹکس اینڈ انٹرنیشنل ریلیشنز قائداعظم یونیورسٹی کے زیراہتمام علاقائی اور عالمی مسائل پر اسلامی جمہوریہ ایران کا نقطہ نظر کے عنوان سے سیمینار منعقد ہوا۔ سیمینار سے پاکستان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر محترم ڈاکٹر رضا امیری مقدم نے خطاب کیا۔ اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر نازش محمود نے سفیر کا خیرمقدم کیا۔ سیمینار میں فیکلٹی ممبران، اسکالرز اور طلباء نے شرکت کی۔ سیمینار کا آغاز ایس پی آئی آر کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر سید قندیل عباس کے ابتدائی کلمات سے ہوا، جنہوں نے مشرق وسطیٰ کے بدلتے ہوئے سیاسی منظر...
اسلام آباد: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سسک رہی ہے، دنیا خاموش تماشائی ہے اور بھارتی مظالم سے کشمیری مسلمان دن رات شہید ہو رہے ہیں۔ اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ 10 مئی 2025 کا دن پاکستانی قوم کے جذبے کا ثبوت بن گیا ہے، ہم نے 65 اور 71 کی جنگیں نہیں دیکھیں لیکن دشمن کی للکار کا جواب ضرور دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اللہ کے نام پر حاصل کیا گیا، کوئی اسے رات کے اندھیرے میں نہیں جھکا سکتا، بھارت نے معصوم بچوں اور مسجدوں کو نشانہ بنایا، ہم نے بدلے میں کسی کا بچہ یا...
کلفٹن بلاک 2 ضیا الدین اسپتال کے قریب زیر تعمیر عمارت سے گرکر ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق بوٹ بیسن تھانے کی حدود کلفٹن بلاک 2 ضیاءالدین اسپتال کے قریب واقع ایک زیر تعمیر بلڈنگ کی پندرہویں منزل سے گر کر ایک مزدور جاں بحق ہوگیا۔ واقعہ بدھ کی شام ساڑھے پانچ بجے کے قریب پیش آیا۔ اطلاع ملنے پرپولیس اور فلاحی ادارے کے رضا کارموقع پرپہنچے اور لاش ضابطے کی کارروائی کیلئے جناح اسپتال منتقل کی گئی۔ ایس ایچ او ریاض نیازی کے مطابق متوفی کی شناخت 24 سالہ علی اصغر ولد جلال خان کے نام سے ہوئی، جو بلڈنگ کی بالائی منزل سے ریمپ اتاررہا تھاکہ وہ اپنا توازن برقرارنہیں رکھ سکا اور پندرویں منزل...
22 اپریل 2025ء کو پہلگام ، مقبوضہ کشمیر میں 26 بھارتی شہری نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے تو جلد ہی حکومت بھارت نے الزام لگا دیا کہ اس حملے کے پیچھے پاکستانی تنظیموں کا ہاتھ ہے۔ یہ نہ دیکھا کہ بھارت پچھلے ستتر برس کے دوران مقبوضہ کشمیر میںایک لاکھ سے زائد مسلمان شہید کر چکا۔ کیا ان کے طیش میں آئے لواحقین کوئی جوابی کارروائی نہیں کرسکتے؟اہل کشمیر کی تحریک آزادی روکنے کے لیے ہی تو پانچ سے سات لاکھ بھارتی سیکورٹی فورسز وادی میں تعینات ہیں! پھر یہ بھی نہ سوچا گیا، لاکھوں بھارتی فوجیوں کی موجودگی میں پہلگام میں حملہ کیسے ہو گیا؟ بھارتی حکومت نے نہ صرف کوئی ثبوت نہیں دئیے بلکہ حکومت پاکستان...
کراچی: کراچی: گھارو پمنگ اسٹیشن اور فلٹر پلانٹ پر بجلی معطل ہونے کی وجہ سے شہر میں پانی کی فراہمی متاثر ہونے کا امکان ہے۔ ترجمان واٹر بورڈ کارپوریشن کے مطابق کے الیکٹرک کی جانب سے گھارو پمپنگ اسٹیشن اور فلٹر پلانٹ پر کیبل اور سی ٹی فالٹ صبح ساڑھے 10 بجے ہوا اور کئی گھنٹے گزر جانے کے باوجود بھی فالٹ تاحال صحیح نہیں ہوسکا۔ ترجمان کے مطابق کے الیکٹرک فالٹ کے باعث گھارو پمپنگ اسٹیشن مکمل طور پر بند ہے، جس سے شہر کو یومیہ 30 ایم جی ڈی پانی فراہم کیا جاتا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ پمپنگ اسٹیشن معطل ہونے کی وجہ سے پورٹ قاسم، بن قاسم ٹاؤن، شاہ فیصل ٹاؤن، پی این ایس مہران، پی اے ایف بیس...
امریکا کی یونیورسٹی آف مشیگن نے اعلان کیا ہے کہ جامعہ کے زیٹا واٹ-اِکوئیویلنٹ الٹرا شارٹ پلس لیزر سسٹم (ZEUS) نے اپنے پہلے تجربے میں دو پِیٹا واٹ ( 20 لاکھ ارب واٹ) کی توانائی پیدا کی ہے۔ یونیورسٹی کے مطابق یہ مقدار عالمی سطح پر پیدا ہونے والی توانائی سے 100 گُنا سے زیادہ ہے۔ تاہم، اس توانائی کو جمع نہیں کیا جا سکتا۔ ان طاقتور دھماکوں کا دورانیہ ایک سیکنڈ کے 25 کروڑ کھرب ویں حصے کے برابر ہوتا ہے اور ان کو مستقبل میں طب، کوانٹم فزکس اور مٹیریل سائنس سمیت متعدد شعبوں کے تجربات میں استعمال کیا جائے گا۔ امریکا کی نیشنل سائنس فاؤنڈیشن کی مالی اعانت سے بننے والے اس سسٹم ZEUS پر 1 کروڑ...
سٹی42: اس امر کی تصدیق ہو گئی ہے کہ خضدار میں بچوں کی سکول بس پر بم حملہ خود کش دہشتگردی کا واقعہ تھا ۔ خودکش دہشت گرد دھماکہ خیز مواد سے لدی ہوئی چھوٹی گاڑی میں آیا تھا۔ خضدار حملے کی تحقیقات کرنے والے پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ خود کش دہشتگرد نے گاڑی کو زیرو پوائنٹ پر اسکول کے بچوں کی بس سے ٹکرایا ۔ خودکش دہشتگردی کی شناخت کروانے کے لیے اس کی لاش کے حصوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا ۔ نیتن یاہو کے خلاف اسرائیل کی عدالتِ عظمیٰ کا اہم فیصلہ اس دہشتگرد حملے میں تین بچیوں اور ایک بچے سمیت 6افراد شہید ہوئے اور طلبا اور طالبات سمیت 36سے زائد...
اپنے ایک بیان میں مہدی المشاط کا کہنا تھا کہ اس وقت امریکہ و اسرائیل کی جارحیت کے سامنے مزاحمت، صرف ایک گروہ یا ملک کی ذمے داری نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ "مهدی المشاط" نے کہا کہ خطے کے موجودہ منظر نامے میں مشترکہ دشمن کے ساتھ ہمارا تصادم ہے۔ انہوں نے اس بات کی وضاحت کی کہ اسرائیل اور اس کے حواری صرف غزہ یا فلسطین پر ہی قبضہ نہیں کرنا چاہتے بلکہ اُن کی موجودہ پالیسی ظاہر کرتی ہے کہ وہ لبنان، یمن و ایران سمیت تمام عالم اسلام کو نشانے پر رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے متنبہ کرتے ہوئے موجودہ تنازعہ کے بارے میں مختلف زاویوں سے بات کی۔ مہدی المشاط...
چیئرمین پی ٹی اے کی جانب سے چرس کے استعمال کے الزام پر سینیٹر ایمل ولی خان اجلاس میں مشتعل ہوگئے اور انہوں نے معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سینیٹ قائمہ کمیٹی میں سینیٹر ایمل ولی خان اور چیئرمین پی ٹی اے حفیظ الرحمان کے درمیان شدید تلخ کلامی ہوئی۔ چیئرمین پی ٹی اے نے سینیٹر ایمل ولی خان پر چرس کا سگریٹ پینے کا الزام عائد کردیا اور طنز کرتے ہوئے تقاضا کردیا کہ مجھے بھی چرس کا سگریٹ دیں۔ سینیٹر ایمل ولی خان چیئرمین پی ٹی اے کے طنز پر بھڑک اٹھے اور کہا کہ آپ کو تکلیف کیا ہے؟ ایک سرکاری ملازم مجھے کیسے کہہ سکتا ہے کہ تم چرس پی کر آئے...
خضدار ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ خضدار میں سکول بس پر حملہ بھارتی سرپرستی میں دہشتگردی کی بدترین مثال ہے، بھارت اپنے ریاستی ایجنٹوں کے ذریعے بچوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ ہنگامی دورے پر کوئٹہ پہنچے، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی ان کے ساتھ تھے، وزیراعظم کو دورے میں خضدار حملے اور موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ ’’جنگ ‘‘ کے مطابق شہباز شریف نے کہا کہ قوم فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ پوری قوت سے کھڑی ہے، قوم دہشت گردی کے خاتمے، ملکی خود مختاری و سلامتی کے تحفظ کےلیے متحد ہے، وقت آ گیا ہے قوم وہی پختہ عزم دکھائے...
آسٹریلین ہائی کمشنر نیل ہاکنز : فوٹو فائل آسٹریلین ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے کہا ہے کہ شادی کیلئے کم از کم عمر 18 سال مقرر کرنے والے قانون کا خیرمقدم کرتے ہیں، حقوقِ انسانی کے فروغ میں سرگرم افراد ہماری امید کا باعث ہیں۔اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آسٹریلین ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے کہا کہ یقین اور امید ہی سیاست کا اصل سرمایہ ہے، چیمپئن فار چینج اقدام کے تحت خواتین کو افرادی قوت میں لانے کیلئے سی ای اوز پارٹنرز کے جذبے کو سراہتا ہوں۔ نکاح خواں ایسا نکاح نہیں پڑھائے گا جہاں ایک یا دونوں فریق 18 سال سے کم عمر ہو، سینیٹ میں بل منظور بل کے مطابق نکاح خواں کوئی...
اسلام آباد: پاکستان میں تعینات برطانیہ کی ہائی کمشنر نے کہا ہے کہ خضدار میں بچوں کی وین پر بزدلانہ دہشت گرد حملے کی مذمت کرتا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر جاری بیان میں اسلام آباد میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے کہا کہ برطانیہ خضدار میں بچوں کی وین پر بزدلانہ دہشت گرد حملہ کی شدید مذمت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کی شہادت اور بچوں کو نشانہ بنائے جانے پردلی طور پرغمگین اورافسردہ ہیں۔ برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ ہماری ہمدردیاں سوگوار خاندانوں اور اس سے متاثر ہونے والوں کے ساتھ ہیں اور ہر قسم کی دہشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ خیال رہے کہ بلوچستان...
امریکی صدر صدرٹرمپ نے جدید ترین میزائل دفاعی نظام گولڈن ڈوم کے منصوبے کا باضابطہ اعلان کر دیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق گولڈن ڈوم منصوبے کا اعلان کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ اس کا مقصد بیرونی میزائل حملوں سے ملک کو محفوظ بنانا ہے۔ صدر ٹرمپ نے گولڈن ڈوم نظام کی خصوصیات بتاتے ہوئے کہ اس کے کچھ حصے زمین کے گرد مدار میں ہوں گے۔ امریکی صدر نے مزید کہا کہ اس گولڈن ڈوم منصوبے کا وعدہ الیکشن مہم کے دوران کیا تھا کہ ملک کو ایک جدید ترین دفاعی شیلڈ فراہم کریں گے۔ انھوں نے مزید کہا کہ گولڈن ڈوم منصوبے پر مجموعی طور پر 175 ارب ڈالر کی لاگت آئے گی جب کہ موجودہ دفاعی بجٹ بل میں اس نظام کے لیے...
پاکستانی خاتون ڈاکٹر نے طب سے کوہ پیمائی تک سفر کرتے ہوئے ایشیا میں دنیا کے تیسری بلند ترین چوٹی کنچن جونگا سر کر لی ۔ امریکہ میں مقیم پاکستانی کوہ پیما ڈاکٹر شہلا شیخ نے 8,586 میٹر دنیا کی تیسری بلند ترین چوٹی کنچن جونگا کامیابی سے سر کی ۔ شہلا شیخ ایک کوہ پیما، چار بچوں کی ماں اور ایک ماہر معالج ہیں، ڈاکٹر شہلا نے جولائی 2022 میں اپنے کوہ پیمائی کا آغاز کیا ۔ وہ اس سے قبل کےٹو بیس کیمپ اور گونڈوگورو لا کی مہم جوئی مکمل کر چکی ہیں ۔ ڈاکٹر شہلاء نےجنوری 2023 میں افریقہ کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ کلیمنجارو کو سر کیا، انہوں نے مئی 2023 میں...
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چین کے دارالحکومت بیجنگ میں وزیر خارجہ اور افغانستان کے عبوری وزیر خارجہ کے درمیان ملاقات ہوئی، دونوں راہنماؤں میں تجارت، ٹرانزٹ، سفارتی روابط اور سکیورٹی میں تعاون بڑھانے، اور دوطرفہ مفادات آگے بڑھانے کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کا طالبان حکومت کے ساتھ سفارتی روابط بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چین کے دارالحکومت بیجنگ میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور افغانستان کے عبوری وزیر خارجہ امیر خان متقی کے درمیان ملاقات ہوئی، دونوں راہنماؤں میں تجارت، ٹرانزٹ، سفارتی روابط اور سکیورٹی میں تعاون بڑھانے، اور دوطرفہ مفادات آگے بڑھانے کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق ہوا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 21 مئی 2025ء) انسانی حقوق پر اقوام متحدہ کے اعلیٰ سطحی ماہرین نے جنوب مشرقی ایشیائی ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ لوگوں کو دھوکہ دہی کے مراکز سے بچانے کے لیے مزید اقدامات کریں جہاں انہیں ڈیجیٹل فراڈ کے ذریعے دوسروں سے رقم اینٹھنے پر مجبور کیا جاتا ہے۔کمبوڈیا، میانمار، لاؤ، فلپائن اور ملائشیا میں ایسے بہت سے مراکز قائم ہیں جہاں مختلف قومیتوں کے ہزاروں لوگوں کو سمگل کر کے لایا جاتا ہے۔ یہ مسئلہ اب انسانی اور انسانی حقوق کے بحران کی صورت اختیار کرتا جا رہا ہے۔ جو لوگ ان مراکز سے کسی نہ کسی طرح چھٹکارا پا لیتے ہیں وہ میانمار اور تھائی لینڈ کی سرحد پر...
وزیراعظم و فیلڈ مارشل کا دورہ کوئٹہ، بس حملہ میں زخمی بچوں، متاثرین کی عیادت کی WhatsAppFacebookTwitter 0 21 May, 2025 سب نیوز کوئٹہ(سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کوئٹہ کا دورہ کیا، خضدار بس حملے کے متاثرین اور زخمی بچوں سے ملاقات کی۔وزیراعلی بلوچستان اور کورکمانڈر کوئٹہ نے وفد کو بہیمانہ حملے سے متعلق بریفنگ دی، وزیراعظم، وفاقی وزرا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے معصوم جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سی ایم ایچ کوئٹہ میں خضدار بس دھماکے میں زخمی ہونے والے بچوں اور دیگر متاثرین کی عیادت کی، وزیرِ دفاع، وزیرِ داخلہ، وزیرِ اطلاعات بھی ان کے ہمراہ تھے۔وزیراعظم آفس...
محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع بھر میں ریلیوں، جلسے، جلوسوں اور 5 سے زائد افراد کے اکٹھے ہونے اور اسلحے کی نمائش پر پابندی عائد کی گئی ہے، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ صوبہ سندھ کے ضلع نوشہرو فیروز میں 30 دن کیلئے دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔ محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع بھر میں ریلیوں، جلسے، جلوسوں اور 5 سے زائد افراد کے اکٹھے ہونے اور اسلحے کی نمائش پر پابندی عائد کی گئی ہے، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق گزشتہ روز کے واقعے کے بعد ضلع میں امن و...
وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کوئٹہ کا دورہ کیا اور خضدار دھماکے میں زخمی ہونے والے اسکول سے بچوں کی عیادت کی ہے۔ وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ خضدار میں بچوں کی اسکول وین پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے کے بعد وزیراعظم، فیلڈ مارشل نے کوئٹہ کا دورہ کیا۔ وزیر اعظم، آرمی چیف نے زخمیوں کی عیادت کی اس موقع پر وزیر دفاع خواجہ آصف،وزیر داخلہ محسن نقوی،وزیر اطلاعات عطاء تارڑ اور وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی بھی ہمراہ تھے۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیر اعظم شہباز شریف کا بچوں کی شہادت افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ اسکول...
ہالی ووڈ کے سپر اسٹار ٹام کروز کی نئی فلم مشن امپاسیبل 8: دی فائنل ریکننگ نے امریکا میں ریلیز سے قبل ہی 12 ملین ڈالرز کا بزنس کر لیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق فلم کو ابتدائی طور پر 17 مئی کو پانچ ممالک، جاپان، جنوبی کوریا، بھارت، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں ریلیز کیا گیا تھا جہاں اس نے باکس آفس پر شاندار کارکردگی دکھائی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی کوریا میں ویک اینڈ پر ساڑھے سات لاکھ سے زائد ٹکٹس فروخت ہوئیں، جو رواں سال کسی بھی فلم کے لیے سب سے زیادہ ہیں، اور فلم نے وہاں 5 ملین ڈالرز کا بزنس کیا۔ بھارت میں فلم کی کمائی 4 ملین، جاپان میں 2 ملین جبکہ آسٹریلیا...
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اور بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی بہن علیمہ خان کے درمیان ملاقات ہوئی ہے۔وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے ترجمان فراز مغل نے کہا ہے کہ ملاقات میں سیاسی صورت حال اور پارٹی امور پربات چیت ہوئی۔ملاقات میں بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے قانونی کارروائی تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا اور سندھ سمیت ملک بھر میں پارٹی کی سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ خضدار میں اسکول بس پر حملہ بھارتی سرپرستی میں دہشتگردی کی بدترین مثال ہے، بھارت اپنے ریاستی ایجنٹوں کے ذریعے بچوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ ہنگامی دورے پر کوئٹہ پہنچے، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی ان کے ساتھ تھے، وزیراعظم کو دورے میں خضدار حملے اور موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔شہباز شریف نے کہا کہ قوم فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ پوری قوت سے کھڑی ہے، قوم دہشت گردی کے خاتمے، ملکی خود مختاری و سلامتی کے تحفظ کےلیے متحد ہے، وقت آ گیا ہے قوم وہی پختہ عزم دکھائے جو بھارتی جارحیت کے خلاف دکھایا گیا۔ میر علی میں بزدلانہ کارروائی کے پیچھے...
علامتی فوٹو کراچی کے علاقے جوہر آباد سے فرسٹ ایئر کی طالبہ کے مبینہ اغوا کے کیس میں پیش رفت ہوئی ہے، لڑکی حیدرآباد سے مل گئی، جسے کراچی منتقل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق فرسٹ ایئر کی طالبہ چند روز قبل کالج سے گھر آتے ہوئے لاپتہ ہو گئی تھی، جس کے اغوا کا مقدمہ اس کے بھائی نے نامعلوم افراد کے خلاف درج کروایا تھا۔ابتدائی طور پر مدعی مقدمہ نے بتایا تھا کہ اس کی بہن کے نمبر سے اغوا کے متعلق میسج آیا ہے، پولیس اس لڑکی کے اغوا کے واقعے کی تحقیقات کر رہی رہی تھی کہ آج لڑکی کے گھر والوں نے بتایا کہ وہ حیدرآباد سے مل گئی اور اس کا منگیتر اسے حیدراباد...
رپورٹ کے مطابق ایران اور روس کی قیادت میں یوریشین اکنامک یونین کے درمیان آزادانہ تجارتی معاہدہ گزشتہ ہفتے نافذ ہو چکا ہے، جس کے تحت دونوں معیشتوں نے تجارت کو فروغ دینے کے لیے محصولات میں کمی کی ہے، جیسا کہ دونوں ممالک مغربی پابندیوں کی زد میں ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ماسکو اور تہران کے درمیان 20 سالہ اسٹرٹیجک شراکت داری معاہدے کی ایرانی پارلیمان نے منظوری دے دی ہے، جس میں دوطرفہ تعلقات کو وسیع کرنا اور دفاعی تعاون بڑھانا شامل ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور ایرانی ہم منصب مسعود پزشکیان نے 17 جنوری کو اسٹرٹیجک شراکت معاہدے پر دستخط کیے تھے۔ روس کی قانون ساز برانچ نے اپریل میں اس معاہدے کی منظوری...
یونیسیف کے مطابق آج خضدار میں سکول جانے والے بچوں کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا، معصوم بچوں کی زندگیاں، خواب اور مستقبل تباہ ہوگئے۔ اسلام ٹائمز۔ یونیسیف نے خضدار میں سکول بس پر خوفناک حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ بلوچستان میں سکول بس حملے پر ترجمان یونیسیف کا کہنا تھا کہ سکول جانا کسی بھی بچے کے لیے کہیں بھی خطرناک نہیں ہونا چاہئے۔ یونیسیف کے مطابق آج خضدار میں سکول جانے والے بچوں کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا، معصوم بچوں کی زندگیاں، خواب اور مستقبل تباہ ہوگئے۔ یونیسیف کے مطابق تباہ کن تشدد اور بے جا مصائب کا خاتمہ ہونا چاہیے، بچے تشدد کا نشانہ کبھی نہیں ہونے چاہئیں۔
اقوام متحدہ کے ادارے یونیسف نے خضدار میں اسکول بس پر حملے کی مذمت کی اور کہا کہ بچے کسی صورت میں تشدد کا نشانہ نہیں بننے چاہئیں۔ یونیسف کی چیف آف ایڈوکیسی اینڈ کمیونی کیشنز کیرن ریڈی نے کہا کہ ہم اسکول بس پر حملے کی مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ کسی بچے کے لیے اسکول جانا کبھی بھی خطرناک عمل نہیں ہونا چاہیے، افسوس کی بات ہے پاکستان میں بہت سے بچوں کےلیے یہی تلخ حقیقت بن چکی ہے یونیسف ترجمان نے مزید کہا کہ آج خضدار میں اسکول جانے والے بچوں کو بے رحمانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا، ان معصوم بچوں کی زندگیاں، خواب اور مستقبل تباہ ہو گئے۔ اُن کا کہنا تھا کہ...
ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے پہلے کوالیفائر میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 210 رنز کا ہدف دے دیا۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جانے والے اس میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ اننگز کا آغاز سعود شکیل اور فن ایلن نے کیا، تاہم سعود شکیل جلد ہی پویلین لوٹ گئے۔ اس کے بعد فن ایلن اور رائیلی روسو نے ٹیم کو سہارا دیا اور 44 رنز کی شراکت قائم کی، مگر روسو 16 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے دیگر بیٹرز میں حسن نواز نے 6 رنز بنائے جبکہ...
راولپنڈی میں سوتیلی بہن سے زیادتی اور بیہمانہ قتل کرنے والے بھائی کو عدالت نے دو بار سزائے موت اور 7 سال قید کی سزا سنادی۔ راولپنڈی کی مقامی عدالت میں ایڈشنل سیشن افشاں اعجاز صوفی نے سوتیلی بہن سے زیادتی کرنے والے ملزم اور سوتیلے بھائی اظہر کو جرم ثابت ہونے پر2 مرتبہ سزائے موت 7سال قید سزا سنائی۔ عدالت نے فیصلے میں لکھا کہ مجرم کو اس وقت تک پھانسی پھندہ پر لٹکائے رکھا جائے جب تک موت نا ہو۔ اس کے علاوہ عدالت نے قتل کے جرم پر 2 لاکھ اور زیادتی کرنے پر 1 لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی۔ عدالت نے زیادتی اور قتل کے شواہد مٹانے کے جرم میں 7 سال قید 1 لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی...
افغان سرزمین سے پاکستان میں دہشت گردی قابل قبول نہیں، امیر جماعت اسلامی WhatsAppFacebookTwitter 0 21 May, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے افغان سرزمین سے پاکستان میں دہشت گردی ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے دونوں حکومتوں پر زور دیا ہے کہ بامعنی مذاکرات کیے جائیں۔جماعت اسلامی پاکستان کے مرکز منصورہ سے جاری بیان کے مطابق امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے بلوچستان کے علاقے خضدار میں اسکول بس پر دہشت گردی کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے شہدا کے درجات کی بلندی، لواحقین کے لیے صبر اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں نے معصوم بچوں کو نشانہ بنایا...
چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک کا کہنا ہے کہ رواں سال مون سون میں زیادہ بارشیں متوقع ہیں،ملک میں 26 یا 27 جون کو مون سون کے داخل ہونے کا امکان ہے، مون سون کا سیزن جولائی سے 15 ستمبر تک چلتا ہے تاہم اس سال تین چار روز قبل آئے گا۔ سینیٹر شیری رحمان کی زیر صدارت سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کا اجلاس نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی عمارت میں منعقد ہوا۔ اس موقع پر این ڈی ایم اے حکام نے بریفنگ میں بتایا کہ مون سون میں شمالی اور مشرقی پنجاب میں زیادہ بارش ہوگی، گلیشئرز کے پگھلنے سے لوکل فلڈز، نالوں میں طغیانی آئے گی، راجن پور اور ڈی جی...
رجسٹرار سپریم کورٹ کے مطابق چیف جسٹس پاکستان نے فوجداری مقدمات نمٹانے کے لیے 3 مستقل بینچ تشکیل دئیے ہیں۔ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ خصوصی بینچوں نے کئی ہفتے مسلسل کام کر کے سزائے موت کے مقدمات نمٹائے۔ اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ نے 6 ماہ میں 2024ء تک دائر ہونے والی سزائے موت کی تمام اپیلیں نمٹا دیں۔ سپریم کورٹ کے رجسٹرار کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق 6 ماہ کے عرصے کے دوران سپریم کورٹ نے 238 سزائے موت کی زیر التواء اپیلوں کے فیصلے کیے۔ اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کے عہدہ سنبھالنے کے وقت سپریم کورٹ میں سزائے موت کی 410 اپیلیں تھیں، گزشتہ 6 ماہ کے دوران مزید 44 اپیلیں دائر...
خضدار میں سکول بس پر حملے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر ہنگامی دورے پر کوئٹہ پہنچے۔ وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اطلاعات عطا تارڑ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ایئرپورٹ آمد پر وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی، صوبائی کابینہ کے ارکان اور دیگر اعلٰی حکام نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔ بعدازاں کوئٹہ میں وزیراعظم کو خضدار میں سکول بس پر حملے اور صوبے میں امن وامان کی صورت حال پر صوبائی حکومت اور سکیورٹی حکام کی جانب سے بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم کے دفتر سے جاری پریس ریلیز کے مطابق سول اور ملٹری قیادت نے ہسپتال کا دورہ کیا اور وہاں زخمی بچوں کو دیکھ کر کہا کہ ’ان انڈین سپانسرڈ پراکسیوں...
سٹی 42:خضدار میں اسکول وین پر دہشتگرد حملہ، 3 بچے اور 2 جوان شہید، 39 بچے زخمی ہوگئے وزیر اعظم شہباز شریف ہنگامی طور پر کوئٹہ پہنچ گئے ، آرمی چیف اور وفاقی وزراء بھی وزیر اعظم کے ہمراہ کوئٹہ کے ہنگامی دورے پر موجود ہیں ،خضدار حملے کے 8 بچے تشویشناک حالت میں، وزیراعظم نے زخمی بچوں کی عیادت کی وزیراعظم شہباز شریف نے کہا دہشتگردی کی یہ بزدلانہ واردات بھارت کے ایجنٹوں کی کارستانی ہے،دشمن کا ہتھیار بننے والے دہشتگرد بلوچ و پشتون عوام کی اقدار پر داغ ہیں،بھارت دہشتگردی کو بطور ریاستی پالیسی استعمال کر رہا ہے، عالمی برادری نوٹس لے،بھارتی چالاکی بے نقاب، خود کو مظلوم ظاہر کر کے اصل مجرم چھپا رہا ہے،پوری قوم افواج...
دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ بیجنگ میں وزرائے خارجہ کی سہ فریقی ملاقات میں خطے کی سلامتی اور اقتصادی روابط کو فروغ دینے کیلئے تعاون کے عزم کا اظہار اور بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو پر تعاون کو گہرا کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان اور چین کے درمیان سی پیک منصوبے کو افغانستان تک توسیع دینے پر اتفاق ہوا ہے۔ بیجنگ میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار، افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی اور چینی ہم منصب کے درمیان غیر رسمی سہ فریقی ملاقات ہوئی، تینوں ورزائے خارجہ نے سی پیک کو افغانستان تک بڑھانے پر اتفاق کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اس موقع پر خطے میں دہشت گردی کا مشترکہ مقابلہ...
19 مئی 2025ء کو ضلع شمالی وزیرستان کے میر علی کے علاقے میں ہونے والے افسوسناک واقعے کے فوری بعد ایک جامع تحقیقات کا آغاز کیا گیا جس کے ابتدائی نتائج سے ثابت ہوا ہے کہ یہ دہشتگردانہ کارروائی بھارتی حمایت یافتہ تنظیم فتنہ الخوارج کی سازش اور عمل دخل سے انجام پائی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ 19 مئی 2025ء کو ضلع شمالی وزیرستان کے میر علی کے علاقے میں ہونے والے افسوسناک واقعے میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج ملوث ہے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اس واقعے کے بعد بعض حلقوں کی جانب سے من گھڑت اور...
پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کے لیے ریگولیٹری اتھارٹی قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ وزارت خزانہ نے پاکستان ڈیجیٹل اثاثہ جات اتھارٹی کے قیام کا اعلان کر دیا، کرپٹو ایکسچینجز، ڈی فائی، اسٹیبل کوائنز ایک ہی فریم ورک میں آئیں گے۔ وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان مالیاتی اختراع میں قیادت کے لیے تیار ہے، کرپٹو مارکیٹ کو باضابطہ دائرے میں لایا جائے گا، نئی پالیسی سرمایہ کاروں کو تحفظ اور شفافیت فراہم کرے گی۔مزید بتایا گیا کہ 25 ارب ڈالر کی کرپٹو مارکیٹ ریگولیٹ ہو گی، اضافی بجلی سے بٹ کوائن مائننگ کے ذریعے آمدن حاصل کی جائے گی۔ وزارت خزانہ کے مطابق ڈیجیٹل فنانس سے نوجوانوں اور اسٹارٹ اپس کے لیے مواقع پیدا ہوں گے، پاکستان ویب...
بلوچستان کے ضلع خضدار میں اسکول بس پر دہشت گردانہ حملے کے بعد خیبرپختونخوا پولیس نے صوبے بھر کے اسکولوں کی سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لیے فوری اقدامات اٹھاتے ہوئے جامع ایڈوائزری جاری کر دی ہے جس میں پشاور سمیت دیگر اضلاع کے اسکولوں کے لیے سخت سیکورٹی ہدایات دی گئی ہیں۔ محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا کے اسپیشل سیکرٹری قیصر عالم نے بتایا کہ تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز (ڈی ای اوز) اور اسکول سربراہان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر سیکورٹی سروے کریں اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر جامع سیکورٹی پلان ترتیب دیں۔ ہدایات میں کہا گیا ہے کہ اسکولوں کے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کا موثر نظام قائم کیا جائے، تربیت...
ہندوستان نے ایک اور پاکستانی سفارت کار کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیتے ہوئے پاکستانی سفارت کار کو 24 گھنٹے میں ہندوستان چھوڑے کا حکم دے دیا۔ بھارت کا اپنے موقف میں کہنا تھا کہ ہندوستان میں پاکستانی سفارت کار یا اہلکار کسی بھی طرح سے اپنی مراعات اور حیثیت کا غلط استعمال نہ کریں۔ اسلام ٹائمز۔ ہندوستان نے ایک اور پاکستانی سفارت کار کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیتے ہوئے پاکستانی سفارت کار کو 24 گھنٹے میں ہندوستان چھوڑے کا حکم دے دیا۔ پاکستان ہائی کمیشن کے ناظم الامور کو طلب کر کے ڈی مارش کیا گیا، بھارت نے موقف اختیار کیا ہے کہ سفارت کار کو سرکاری حیثیت میں نہ ہونے والی سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر ناپسندیدہ شخصیت قرار...
سپریم کورٹ آف پاکستان نے 6 ماہ میں سزائے موت کے ریکارڈ مقدمات کا فیصلہ کیا۔ایس سی پی اعلامیے کے مطابق عدالت عظمیٰ نے 6 ماہ میں 238 سزائے موت کی زیر التوا اپیلوں پر فیصلے کیے ہیں۔چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کے عہدہ سنبھالنے کے وقت سپریم کورٹ میں سزائے موت کی 410 اپیلیں تھیں، 6 ماہ کے دوران مزید 44 اپیلیں دائر ہونے سے مجموعی تعداد 454 ہوگئی تھی۔اعلامیے کے مطابق گزشتہ برس اسی مدت میں سپریم کورٹ نے 26 سزائے موت کی اپیلوں کے فیصلے کیے۔ایس سی پی اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس پاکستان نے فوجداری مقدمات نمٹانے کیلئے 3 مستقل بینچ تشکیل دیے، خصوصی بینچوں نے کئی ہفتے مسلسل کام کرکے سزائے موت کے مقدمات نمٹائے۔اعلامیے کے...
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ چین کا دورہ انتہائی مثبت رہا، ہمارے تعلقات ہر گزرتے دن کے ساتھ مزید مضبوط ہوئے ہیں۔بیجنگ میں وطن واپسی سے قبل میڈیا سے گفتگو میں اسحاق ڈار نے کہا کہ یہاں پاکستان، چین اور افغانستان کا سہ فریقی اجلاس منعقد ہوا۔ یہ بھی پڑھیے پاکستان اور چین کی سی پیک کو افغانستان تک توسیع دینے کی حمایت انہوں نے کہا کہ افغان عبوری وزیرخارجہ سے بھی مذاکرات ہوئے، اگلا سہ فریقی اجلاس افغانستان میں ہوگا۔سینیٹر اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ چین کے ساتھ پاکستان کے تعلقات ہر گزرتے دن کے ساتھ مزید مضبوط ہوئے ہیں۔
ایم کے اسٹالن نے کہا کہ کیا بی جے پی چاہتی ہے کہ گورنر بلوں کی منظوری میں لامحدود تاخیر کر سکیں، کیا مرکز کی نیت اپوزیشن کی حکومتوں کو مفلوج کرنے کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کانگریس کمیٹی کے لیڈر راہل گاندھی نے ایک بار پھر نریندر مودی کی قیادت والی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ وہ وفاقیت پر ضرب لگا رہی ہے اور گورنروں کو اپوزیشن کی ریاستی حکومتوں کے خلاف ایک سیاسی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہی ہے۔ راہل گاندھی نے ایکس پر تمل ناڈو کے وزیراعلٰی ایم کے اسٹالن کے ایک سخت بیان کو ری پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ہندوستان کی طاقت اس کے تنوع میں ہے، ایک ایسا...
بیجنگ(ڈیلی پاکستان آن لائن)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار چینی وزیر خارجہ اور افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ کے مابین بیجنگ میں سہ فریقی ملاقات ہوئی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق تینوں وزرائے خارجہ نے سہ فریقی تعاون کو علاقائی سلامتی اور معاشی روابط کے فروغ کیلئے اہم قرار دیا۔ ملاقات میں افغانستان میں سیکیورٹی ماحول میں بہتری کو سراہتے علاقائی استحکام کیلئے معاشی روابط کو اہم قرار دیا گیا۔ تینوں وزرائے خارجہ کی جانب سے سہ فریقی سفارتی سرگرمیوں اور تعاون کو ضروری قرار دیا گیا۔ بھارت کی فوجی تنصیبات پر حملے کرنے چاہئیں، اگلی جارحیت کا انتظار نہیں کر سکتے، خرم دستگیر ترجمان کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی جانب سے افغانستان کے...
یادگار شہدا جی ایچ کیو پر تقریب سے خطاب کرتے ہوے فیلڈ مارشل کا کہنا تھا کہ اعزاز پوری قوم اور افواج پاکستان کے بہادر مردوں اور خواتین کو خراج تحسین ہے، خاص طور پر ان شہداء کو جو بھارتی بلا اشتعال، بزدلانہ اور غیر قانونی جارحیت کے خلاف سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے رہے۔ اسلام ٹائمز۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے اعزاز میں یادگار شہدا جی ایچ کیو پر تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو یادگار شہداء پر تقریب کے دوران گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، سید عاصم منیر نے یادگار شہدا پر پھول رکھے اور شہدائے پاکستان کو...
عیدالاضحیٰ کی آمد کے پیش نظر لاہور میں قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت کے لیے ایک مستقل اور پانچ عارضی مویشی منڈیوں کے قیام کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر لاہور کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں اس سال مجموعی طور پر چھ مویشی منڈیاں قائم کی جائیں گی۔ مستقل مویشی منڈی روایتی مقام شاہ پور کانجراں میں لگائی جائے گی، جہاں ہر سال کی طرح اس بار بھی بڑے پیمانے پر جانوروں کی خرید و فروخت کی جائے گی۔ڈی سی لاہور کے نوٹیفکیشن کے مطابق پانچ عارضی مویشی منڈیاں تحصیل واہگہ، نشتر، راوی، کینٹ اور رائیونڈ تحصیل میں لگائی جائے گی۔ انتظامیہ کی...
شہریوں کیلئے لائف انشورنس اسکیم متعارف کرانے کی منظوری دے دی گئی، 60 سال سے کم عمر میں انتقال کرنے والے افراد کے لواحقین کو 10 لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے اپنے بیان میں کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت نے صحت کارڈ کے بعد ایک اور بڑے ریلیف کی منظوری دے دی۔ صوبائی مشیر کا بتانا تھا کہ کے پی کے تمام شہریوں کے لیے لائف انشورنس اسکیم متعارف کرانے کی منظوری دی، اسکیم پر سالانہ 4.5 ارب روپے لاگت آئے گی۔ انھوں نے کہا کہ گھر کے سربراہ کا انتقال ہو جائے تو لواحقین کو فوری مالی امداد فراہم کی جائے گی۔ بیرسٹر سیف کا...
کراچی: شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی لیاری نے روایتی تعلیم سے پیشہ ورانہ تعلیم کی جانب سفر شروع کرتے ہوئے بی ایس نرسنگ اور ڈی پی ٹی (ڈاکٹر آف فزیکل تھراپی) پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں دونوں پروگرامز کی یونیورسٹی کی اکیڈمک کونسل سے منظوری حاصل کرلی گئی ہے اور مالیاتی امور کے حوالے سے اس سلسلے میں متعلقہ اتھارٹی سے منظوری کے بعد آئندہ تعلیمی سیشن 2026 کے لیے مذکورہ دونوں پروگرام میں داخلے دیے جانے کی تیاری کی جارہی ہے۔ اس بات کا انکشاف لیاری یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر حسین مہدی نے یونیورسٹی کے رجسٹرار کیپٹن (ر) رضا حیدر کے ہمراہ اپنے دفتر میں " ایکسپریس" سے بات چیت میں کیا۔...
بھارتی حکومت کیطرف سے ایک اہم بات عدالت میں یہ رکھی گئی کہ استعمال کی بنیاد پر وقف مانی جانے والی جائیداد یعنی "وقف بائی یوزر" کا اصول کہیں سے بھی بنیادی حق تصور نہیں کیا جا سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی عدالت عظمٰی میں آج ایک بار پھر وقف (ترمیمی) قانون 2025 کو چیلنج پیش کرنے والی عرضیوں پر سماعت ہو رہی ہے۔ سپریم کورٹ آف انڈیا عبوری حکم جاری کرنے کے مقصد سے یہ سماعت کر رہی ہے اور آج مودی حکومت کی طرف سے دلیلیں پیش کی جا رہی ہیں۔ چیف جسٹس بی آر گوئی اور جسٹس اے جی مسیح کی بنچ کے سامنے 20 مئی کو عرضی گزاروں کے وکلاء نے وقف ترمیمی قانون میں موجود کئی...
یروشلم(ویب ڈیسک) اسرائیلی فوج نے ایک شرمناک اور سفارتی اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر جنین میں 35 سفارت کاروں کے ایک وفد پر وارننگ شاٹس فائر کیے، وفد میں فرانس، برطانیہ، چین، کینیڈا، اور دیگر یورپی و عرب ممالک کے سفارت کار شامل تھے۔ فلسطینی وزارت خارجہ کے سیاسی مشیر احمد الدیک کے مطابق سفارتی وفد جنین مہاجر کیمپ کے مشرقی داخلی راستے پر موجود تھا جب دوپہر تقریباً 2 بجے اسرائیلی فوجیوں نے اچانک فائرنگ شروع کر دی۔ وفد میں فرانس، اٹلی، اسپین، چین، روس، مصر، اردن اور دیگر 30 سے زائد ممالک کے سفارت کار شامل تھے، جن میں اٹلی کے نائب قونصل جنرل ایلیسنڈرو ٹوٹینو بھی موجود تھے۔ فلسطینی وزارت خارجہ...
مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی یورپی سفارتکاروں کے وفد پر فائرنگ WhatsAppFacebookTwitter 0 21 May, 2025 سب نیوز بیت المقدس(سب نیوز) مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج نے یورپی سفارت کاروں کے وفد پر فائرنگ کر دی۔ عرب میڈیا کے مطابق جنین شہر میں یورپی وفد پر اسرائیلی فائرنگ سے کسی زخمی کی اطلاع نہیں ہے۔جنین کیمپ کے اندر سے اسرائیلی فوج کی فائرنگ شروع ہوتے ہی وفد کے ارکان نے بھاگ کر جان بچائی، سفارتی وفد میں کئی یورپی ممالک کے ساتھ عرب ممالک کے نمائندے بھی شامل تھے۔ یورپی سفارتی وفد جنین کیمپ میں اسرائیلی فوجی آپریشن کی تباہ کاریوں کا جائزہ لینے آیا تھا اور صحافیوں کے ہمراہ جنین کا دورہ کر رہا تھا۔دوسری...
آئی ایم ایف کا ریاستی ملکیتی اداروں کی نجکاری پر عدم اطمینان کا اظہار WhatsAppFacebookTwitter 0 21 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان اور انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف)کے درمیان آئندہ مالی سال کے بجٹ اہداف پر مشاورت جاری ہے۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے ریاستی ملکیتی اداروں کی نجکاری پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ قومی ایئر لائن کی نجکاری کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کریں۔پاکستانی حکام نے آئی ایم ایف کو یقین دہانی کروائی کہ قومی ایئر لائن کی نجکاری اس سال مکمل ہوجائے گی، آئیسکو، فیسکو اور گیسکو کی نجکاری رواں سال مکمل کرنے کا ہدف ہے۔دوسرے مرحلے میں حیسکو، سیپکو اور پیسکو کی نجکاری ہوگی، نندی...
سٹی42: دس مئی کے زخم چاٹتے بھارت نے کم ظرفی پر مبنی حرکتین بند نہین کیں۔ بھارت کی وزارت خٓرجہ نے نئی دہلی مین پاکستانی ہائی کمشنر کو تنگ کرنے کی غرض سے کسی جواز کے بغیر پاکستانی ہائی کمیشن کے ایک اور اہلکار کو انڈیا چھوڑنے کا حکم دے دیا۔ بھارت کی وزارت خارجہ نے آج اعلان کیا کہ پاکستانی ہائی کمیشن کے ایک اہلکار کو 24 گھنٹوں میں بھارت چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے۔ بجلی چوروں کا لیسکو ٹیم پر حملہ، اہلکار شدید زخمی بھارتی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ اس ضمن میں پاکستانی ناظم الامور کو طلب کر کے ڈی مارش بھی دیا گیا ہے۔ پاکستان میں سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ...
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 مئی2025ء) عمران خان کا کہنا ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم ن لیگ اور اسٹیبلشمنٹ کی “فیکٹری” میں تیار کی گئی، اس کا مقصد تھا کہ ایک قاضی فائز عیسٰی کی جگہ کئی قاضی فائز پیدا کرو، ہر کورٹ میں ایک قاضی فائز بٹھاؤ اور پورا انصاف کا نظام دفن کر دو۔ تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے اہل خانہ اور وکلاء سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ "تمام پاکستانیوں کو بحیثیت قوم چوکس اور متحد رہنے کی اشد ضرورت ہے۔ نریندر مودی پاکستان پر حملے سے اپنی اندرونی ساکھ کو بڑھاوا دینا چاہتا تھا، اس کے مذموم عزائم ناکام ہو چکے ہیں اور وہ زخمی...
حریت کانفرنس کے چیئرمین نے کہا کہ شہیدِ ملت کی عوامی خدمت کا بے لوث ورثہ آج بھی لوگوں کیلئے مشعلِ راہ ہے جو ہر آزمائش میں انکو حوصلہ دیتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مولوی محمد فاروق کو آج انکی 35ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کیا جارہا ہے اور مرحوم کی گراں قدر سیاسی، سماجی، دینی اور ملی خدمات کو یاد کیا جارہا ہے۔ ایسے میں میرواعظ کشمیر عمر فاروق نے ایکس پر اپنے ایک پوسٹ میں مرحوم مولوی محمد فاروق اور عبدالغنی لون کو یاد کرتے ہوئے جذباتی انداز میں لکھا ہے کہ 21 مئی ایک بار پھر ہمارے سامنے ہے اور دردناک یادیں تازہ ہو رہی ہیں۔ میرواعظ مولوی محمد فاروق کو آج ہی کے دن بندوق برداروں...