2025-11-04@15:08:49 GMT
				 
				 تلاش کی گنتی: 723				 
                «برھانی گارڈز»:
(نئی خبر)
	اسلام آباد(آن لائن)صدرآزاد جموں وکشمیربیرسٹر سلطان محمود چو دھری نے کہا ہے کہ مودی بھارت کا گوربا چوف ثابت ہو گا اور بھارت کا شیرازہ جلد بکھرجائے گا اور بھارت ٹکڑے ٹکڑے ہوجائے گا۔ہم سمجھتے ہیں کہ قائد اعظم محمد علی جناح کا پاکستان بنانے کا فیصلہ بالکل درست تھا کیونکہ آج جو کچھ مودی سرکار مقبوضہ کشمیراور اسی طرح خود بھارت کے اندر مقیم اقلیتیں بھی بھارت کی ہندوتوا پالیسیوں کے باعث ظلم و جبر کا شکار ہیں۔ دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج بھارت کے یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر منا ئیں گے کیونکہ کشمیری اپنی جدوجہدکو حصول آزادی تک جاری رکھیں گے۔بھارت دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت نہیں بلکہ سب سے بڑی ہندو...
	ہالا (نمائندہ جسارت) نواحی حاکم روجھانی گاؤں میں کھیلتے ہوئے 5 سالہ بچہ عباس روجھانی گندے پانی کی جھیل میں گر کر دم توڑ گیا جس پر ورثاء میں کہرام مچ گیا، ورثاء اور جاں بحق ننھے منے بچوں نے احتجاج کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ طویل عرصے سے نکاسی آب کے لیے گاؤں میں سیوریج کا نظام نہیں ہے، گندے پانی کی نکاسی کے لیے جھیل نما کھڈا ہونے سے مچھروں کی بھرمار اور ملیریا سمیت دیگر امراض پھوٹ پڑے ہیں۔ دیہاتیوںنے وزیر اعلیٰ، چیف سیکرٹری سندھ، سیکرٹری بلدیہ سندھ، کمشنر حیدرآباد و دیگر حکام سے فوری نوٹس لے کر مسائل حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
	اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 25 جنوری 2025ء) بھارتی حکومت نے کنگنا رناؤت کی فلم 'ایمرجنسی' کے خلاف ہونے والے پر تشدد مظاہروں سے متعلق برطانوی حکومت سے احتجاج کیا اور کہا وہ اس سلسلے میں برطانوی حکام سے رابطے میں ہے کہ آخر فلم کی نمائش میں رکاوٹیں کیوں کھڑی کی جا رہی ہیں۔ فلم ایمرجنسی سابق بھارتی وزیر اعظم اندرا گاندھی کی طرف سے سن 1975 میں ملک میں نافذ کی گئی ہنگامی حالات کے واقعات پر مبنی ہے۔ فلم مکمل ہونے کے بعد بھارت میں بھی اس پر کافی تنازعہ ہوا تھا اور سینسر بورڈ نے بڑی مشکلوں کے بعد اسے ریلیز کرنے کا سرٹیفیکیٹ دیا تھا۔ کیا بالی وڈ بھارت اور پاکستان کو قریب...
	چنائی(اسپورٹس ڈیسک)بھارت اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ آج ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم، چنائی میں کھیلا جائے گا۔ بھارت کی مردوں کی ٹیم کو انگلینڈ کی ٹیم کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں 0-1کی برتری حاصل ہے۔ میزبان ٹیم نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ کی ٹیم کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ انگلینڈ کی مردوں کی قومی کرکٹ ٹیم ان دنوں بھارت کے دورہ پر ہے جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف پانچ ٹی ٹوئنٹی اور تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔
	عصری علوم کے حاملین کو ملازمتیں نہ دے سکنے والے علماء کو روزگار کا جھانسہ دے رہے ہیں:مولانا فضل الرحمان
	عصری علوم کے حاملین کو ملازمتیں نہ دے سکنے والے علماء کو روزگار کا جھانسہ دے رہے ہیں:مولانا فضل الرحمان WhatsAppFacebookTwitter 0 24 January, 2025  سب نیوز ڈیرہ اسماعیل خان( محمد ریحان )جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عصری علوم کے حاملین کو ملازمتیں نہ دے سکنے والے علمائے دین کو قومی دھارے میں لانے کے نام پر انہیں روزگار کا جھانسہ دے رہے ہیں،یہی حربہ ہندوستان پر قابض انگریزوں نے استعمال کیا تھا جس کی مخالفت و مقابلہ علما نے ہی کیا تھا،انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام پاکستان اسلاف کی امانت ہے راہ حق پر گامزن اس جماعت سے وابستہ رہیں،وہ اجتہادی غلطی بھی کرے تو نقصان کی...
	پیسوں اور اثر رسوخ کا استعمال سے پاکستان میں ہونیوالی چیمپئینز ٹرافی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کا جواب بھارت کو ٹی20 ورلڈکپ 2026 کی میزبانی کے دوران دیا جائے گا۔ اپنے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر باسط علی نے بورڈ کو مشورہ دیا کہ جرسی پر پاکستان کا لوگو لگوانے، کپتان روہت شرما کا کو افتتاحی تقریب اور کیپٹنز میٹ کیلئے نہ بھیجنے کے فیصلے پر خاموش رہنا چاہیے، مجھے لگتا ہے 'خاموشی' بہترین جواب ہوگا۔ سابق کرکٹر نے کہا کہ ''پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو بھارت کے فیصلوں کی پرواہ نہیں ہے، وہ کیا کرنا چاہتے ہیں، کیا نہیں، اگر وہ ٹیم کی جرسی پر 'پاکستان' (میزبان ملک کا نام) چھاپنے پر اعتراض...
	بھارتی فوج کے گاؤکدل قتل عام کو 35 سال مکمل ہوگئے جب کہ قابض فوج کی جارحیت سے لگنے والے زخم آج بھی تازہ ہیں۔ 21 جنوری 1990میں سرینگر کے پل گاؤکدل پر بھارتی فورسز کی جانب سے100 سے زائد افراد کو شہید اور 300 زائد کو زخمی کر دیا گیا تھا۔ بھارتی فوج کی جانب سے سری نگر کے علاقے میں گھروں پر دھاوا بول کر تقریباً 300 سے زائد بے گناہ کشمیریوں کو گرفتار بھی کیا گیا تھا۔ ایک رپورٹ کے مطابق قتل عام کا مقصد غاصب بھارتی فوج کا اپنی جارحیت پر پردہ ڈالنا اور پرامن کشمیری مسلمانوں کو خوفزدہ کرنا تھا۔ ہیومن رائٹس واچ کے مطابق بھارتی حکومت نے گاؤکدل کے قتل عام سے بچنے کے...
	بھارت(نیوز ڈیسک)بھارت کی تیلگو انڈسٹری کے 70 سالہ لیجنڈری اداکار وجایا رنگاراجو چل بسے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی شہر حیدرآباد میں ایک ہفتہ قبل وجایا رنگاراجو ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے تھے۔وجایا رنگاراجو کو حیدر آباد سے علاج کیلئے چنئی منتقل کیا گیا لیکن آج وہ اسپتال میں چل بسے۔ شوٹنگ کیلئے نہ آنے پر عملہ گھر پہنچ گیا، معروف بھارتی اداکار کی لاش برآمدانہوں نے پسماندگان میں دو بیٹیوں کو سوگوار چھوڑا۔بھارتی اداکار نے تیلگو، تامل، کنڑا اور ملیالم انڈسٹری کی کئی فلموں میں اہم کردار ادا کیے ہیں اور زیادہ فلموں میں ولن کے کردار میں نظر آئے۔ آج بالائی پختونخوا،کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ،موسمیات
	دہلی (اسپورٹس ڈیسک)بورڈر گواسکر ٹرافی میں آسٹریلیا سے بدترین شکست کے باعث ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ سے باہر ہونے والی بھارتی ٹیم کے لیے بی سی سی آئی نے نئی گائیڈ لائنز جاری کر دیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کی تازہ 10 نکاتی گائیڈ لائنز کا اطلاق انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ سے ہو گا، بھارتی ٹیم بس کے پروٹوکول بھی گائیڈ لائن میں شامل ہیں۔بھارتی بورڈ نے انڈیا انگلینڈ وائٹ بال سیریز سے قبل تمام ریاستی کرکٹ ایسوسی ایشنز کو نئی گائیڈ لائنز سے آگاہ کر دیا ہے۔بھارت اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 22 جنوری کو کولکتہ میں کھیلا جائے گا۔بھارتی میڈیا کے مطابق کرکٹ ایسوسی ایشن آف بنگال کو بتا دیا گیا...
	 کراچی میں جناح اسپتال کے 3 گارڈز نے ایمانداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے بیہوش خاتون کی قیمتی اشیا اور بھاری رقم لوٹا دی۔ جناح اسپتال میں چند روز قبل گائنی وارڈ کے باہر ایک خاتون بے ہوشی کی حالت میں پائی گئیں۔ اسپتال کے 3 گارڈز نے فوری طور پر خاتون کو ریسکیو کیا اور طبی امداد کے لیے ڈاکٹرز تک پہنچایا۔ خاتون کے پاس سے 27 لاکھ روپے نقد، پانچ لاکھ کے بانڈز، ساڑھے تین تولے سونا، مکان کے دستاویزات اور دیگر قیمتی سامان برآمد ہوا۔ گارڈز نے یہ تمام اشیاء ایمانداری کے ساتھ اسپتال انتظامیہ کے حوالے کیں تاکہ خاتون کو واپس کی جا سکیں۔ مزید پڑھیں؛ جناح اسپتال گائنی وارڈ کے باہر ملنے والی بے ہوش خاتون...
	نئی دہلی(نیوز ڈیسک)دنیا کا انوکھا گاؤں جہاں 400 سے زائد جڑواں بہن بھائی رہتےہیں، یہ گاؤں بھارت کی ریاست کیرالہ کےضلع ملاپورم میں واقع ہے،اس گاؤں کا نام کوڈینہی ہے ۔ دنیا میں ایک ایسا انوکھا گاؤں بھی ہے جس میں 400 سے زائد جڑواں بہن بھائی رہتے ہیں، اس گاؤں میں 200 خاندان رہائش پذیر ہیں اور تو اور ڈاکٹرزاورسائنسدان بھی ابھی تک اسے ایک معمہ سمجھتے ہیں اور اسے سلجھانے میں ناکام رہے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جنوبی ریاست کیرالہ کے ضلع ملا پورم کا گاؤں کوڈینہی میں 400 سے زیادہ جڑواں بچے ہیں، ماہرین جہاں 2 ہزار خاندانوں پر مبنی اس گاؤں کی خوبصورتی کے قائل ہیں وہیں یہاں پیدا ہونے والے جڑواں بچوں کی تعداد...
	کراچی میں جناح اسپتال کے 3 گارڈز نے ایمانداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے بیہوش خاتون کی قیمتی اشیا اور بھاری رقم لوٹا دی۔ جناح اسپتال میں چند روز قبل گائنی وارڈ کے باہر ایک خاتون بے ہوشی کی حالت میں پائی گئیں۔ اسپتال کے 3 گارڈز نے فوری طور پر خاتون کو ریسکیو کیا اور طبی امداد کے لیے ڈاکٹرز تک پہنچایا۔خاتون کے پاس سے 27 لاکھ روپے نقد، پانچ لاکھ کے بانڈز، ساڑھے تین تولے سونا، مکان کے دستاویزات اور دیگر قیمتی سامان برآمد ہوا۔ گارڈز نے یہ تمام اشیاء ایمانداری کے ساتھ اسپتال انتظامیہ کے حوالے کیں تاکہ خاتون کو واپس کی جا سکیں۔اس قابلِ تعریف اقدام پر جناح اسپتال کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر، پروفیسر شاہد رسول نے تینوں...
	اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 20 جنوری 2025ء) انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (آئی آئی ٹی) مدراس کے ڈائریکٹر ویزی ناتھن کامکوٹی نے گزشتہ دنوں ایک عوامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گئو موترا یا گائے کے پیشاب کے طبی فوائد کو اجاگر کیا۔ انہوں نے گائے کے پیشاب کے "اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی فنگل خصوصیات" کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس کے پینے سے ہاضمہ بھی بہتر ہو جاتا ہے۔ ان کی اس تقریر کا ویڈیو وائرل ہونے کے ساتھ ہی بھارت میں ایک بار پھر یہ تنازع زندہ ہو گیا ہے۔ بھارتی ریاست چھتیس گڑھ، گائے کے پیشاب کی سرکاری خریداری شروع وائرل ویڈیو میں، کامکوٹی نے ایک سنیاسی کے بارے میں ایک کہانی شیئر...
	جنوری 20 سال 1988 کو پشاور میں سوگ کا سماں تھا، ہر ایک جناح پارک پہنچنے کو بیتاب تھا، جہاں خدائی خدمت گار اور پشتوں رہنما خان عبدالغفار المعروف باچا خان کا جسد خاکی آخری رسومات کے لیے رکھا گیا تھا۔ اس موقع پر موجود صحافی اور سیاسی کارکنوں کے مطابق 20 جنوری کو سربراہ خدائی خدمت گار تحریک باچا خان کے پشاور میں انتقال کی خبر آناً فاناً ملک بھر میں پھیل گئی۔ یہ بھی پڑھیں: مہاتما گاندھی کے نام پر راولپنڈی کی مشہور ’گاندھی گلی‘ کی تاریخ وہ بتاتے ہیں کہ باچا خان کے جسد خاکی کو دن کے وقت پشاور شہر کے وسط میں واقع جناح پارک لایا گیا تو سیاسی قائدین اور کارکنوں سمیت عام شہری بڑی...
	بھارتی ارب پتی مکیش امبانی کو ملک میں سب سے زیادہ پرتعیش زندگی گزارنے کیلئے جانا جاتا ہے لیکن ایسا نہیں ہے۔ ملیے سمرجیت سنگھ گائیکواڑ سے جو سونے کی دیواروں والے 24000 کروڑ بھارتی روپے کے محل میں رہتے ہیں۔ یہ رقم اگر پاکستانی روپوں میں تبدیل کی جائے تو یہ 7 کھرب، 72 ارب 19 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد بنتے ہیں۔   170 کمروں پر مشتمل یہ محل مکیش امبانی کے گھر سے بھی زیادہ عالیشان ہے۔  ارب پتی مکیش امبانی کی 15,000 کروڑ روپے کی حویلی دنیا کے مہنگے ترین نجی گھروں میں سے ایک ہے سمرجیت کا گھر برطانیہ کے شاہی محل بکنگھم پیلس کو بھی ماند کردیتا ہے۔  اس محل کو لکشمی ولاز کہتے ہیں...
	قومی ٹیم کے فاسٹ بولر اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کراچی کنگز کے اسٹار حسن علی نے اپنی بھارتی اہلیہ سمعیہ آرزز کی قربانیوں کا اعتراف کرلیا۔ نجی ٹی وی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں قومی ٹیم کے کرکٹر حسن علی نے اہلیہ سے ملاقاتوں کے راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے بتایا کہ ہماری پہلی ملاقات دبئی میں ہی ہوئی تھی، جہاں وہ مجھے پسند آئیں۔  حسن علی نے اعتراف کیا کہ سمعیہ ایک دو بار نہیں کئی بار ملاقات ہوئی جس کے بعد شادی کا فیصلہ کیا، جو نہایتی مشکل تھا اور اسکا سارا کریڈیٹ میں اہلیہ کو دینا چاہتا ہوں۔ مزید پڑھیں: ڈرافٹ مکمل ہونے کے بعد گلیڈی ایٹرز کو سرفراز کی یاد آگئی اینکر...
	معروف بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت کی فلم ’ایمرجنسی‘ کو بنگلہ دیش میں پابندی کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق فلم پر پابندی کی وجہ دونوں ممالک کے درمیان جاری سیاسی کشیدگی بتائی گئی ہے، نہ کہ فلم کا مواد۔ کنگنا کی ہدایت کاری میں بننے والی اور تحریر کردہ یہ فلم 17 جنوری کو بھارت میں ریلیز ہوگی۔  فلم کی کہانی 1975 کی سیاسی صورتحال اور اس وقت کی وزیر اعظم اندرا گاندھی کی جانب سے ملک میں لگائی گئی ایمرجنسی کے گرد گھومتی ہے۔ کنگنا نے اس فلم میں اندرا گاندھی کا کردار ادا کیا ہے۔ فلم میں بھارتی فوج، اندرا گاندھی اور بنگلہ دیش کے بانی شیخ مجیب الرحمان کی مدد کو نمایاں کیا...
	ذرائع کے مطابق متعدد سرحدی دیہات میں منعقد کیے جانے والے ان کورسوں میں فوجی حکمت عملی، چھاپوں، حملوں اور فائرنگ کی تربیت دی جا رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی فوج غیر قانونی طور پر زیر قبضہ جموں و کشمیر میں اپنی جارحانہ عسکری پالیسی جاری رکھتے ہوئے ضلع جموں میں ویلج ڈیفنس گارڈز کو بھارت مخالف اور آزادی پسند سرگرمیوں کو روکنے کے نام پر عسکری تربیت دے رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی قابض حکام کی طرف سے جموں کے دور دراز علاقوں میں بھرتی کئے گئے ہندو جنونیوں پر مشتمل ولیج ڈیفنس گارڈ کو بھارتی فوج کی چناب بریگیڈ سات روزہ تربیت دے رہی ہے۔ متعدد سرحدی دیہات میں منعقد کیے جانے والے ان کورسوں میں فوجی حکمت...
	بھارت میں ایک بار پھر زیادہ کام کرنے کی ضرورت کے حوالے سے گرما گرم بحث شروع ہوچکی ہے۔ سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا کے سی ای او آدر پونا والا نے معروف صنعت کار اور ارب پتی تاجر آنند مہیندرا کی ایک ایکس پوسٹ کے جواب میں لکھا ہے کہ ہر اتوار کو میری بیوی مجھے بخوشی تکتی رہتی ہے۔ اُن کا اشارا اس بات کی طرف تھا کہ بھارت میں زیادہ کام کرنے کے حق میں بولنے والوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔ آنند مہیندرا نے اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا تھا کہ میری بیوی بہت خوبصورت ہے اور میں اُسے تکتا رہتا ہوں۔ یاد رہے کہ بھارت بھر می اس وقت یہ نکتہ زیرِبحث ہے کہ اگر...
	 کیلی فورنیا(مانیٹرنگ ڈیسک،خبر ایجنسیاں) لاس اینجلس میں انگاروں کے ڈھیر ،سلگتی گاڑیاں، پگھلے اے ٹی ایم، آگ نہ بجھائی جا سکی۔ تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں چار روز قبل لگنے والی آگ پر اب بھی قابو پانے کی کوشش کی جا رہی ہے جس کے نتیجے میں اب تک 11 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔متاثرہ علاقوں سے سامنے آنے والی تباہی کے مناظر پر تبصرہ کرتے ہوئے لاس اینجلس کاؤئنٹی کے شیرف رابرٹ لونا نے شہر کا موازنہ ایٹم بم کے بعد کی تباہی کے مناظر سے کیا۔انھوں نے گذشتہ روز ایک پریس کانفرنس کے دوران بات کرتے ہوئے کہا کہ ’ایسے لگ رہا ہے جیسے ان علاقوں پر کسی نے ایٹم بم...
	بھارتی میڈیا کے مطابق کانپور پولیس نے ایک مرد اور اس کی خاتون ساتھی کے خلاف چلتی بائک پر رومانس کرنے پر تحقیقات کا آغاز کیا جب کہ جوڑے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔ وائرل ویڈیو میں ایک شخص کو اپنی خاتون ساتھی کو گود میں بیٹھا کر موٹر سائیکل چلاتے ہوئے دیکھا گیا، وہ بغیر ہیلمٹ کے اپنی موٹر سائیکل چلاتا ہے، خاتون فیول ٹینک پر بیٹھتی ہے اور اس منہ  مرد کی طرف ہوتا ہے۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ کانپور کے گنگا بیراج علاقے کے قریب پیش آیا، پولیس کی جانب سے ویڈیو کی تاریخ اور وقت کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔ سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کانپور...
	بھارتی اداکارہ ومیکا گابی نے بالی ووڈ کے سینئر اداکار اکشے کمار کی فلم ’بھوت بنگلہ‘ کے لیے شوٹنگ شروع کر دی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اکشے کمار ان دنوں جے پور میں اپنی آنے والی فلم ’بھوت بنگلہ‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور اب ومیکا گابی نے بھی فلمی سیٹ پر انہیں جوائن کر لیا ہے۔  اس حوالے سے اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنی ایک تصویر بھی شیئر کی ہے جس میں انہوں نے اپنا چہرا چھپا رکھا ہے۔ اس سے قبل رواں ہفتے فلم کی کاسٹ میں شامل سینئر اداکار پریش راول نے بھی فلم کے سیٹس سے اپنی اور اکشے کمار کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔ گزشتہ ماہ اکشے...
	مہاراشٹر کے ضلع بلڈھانہ کے تین دیہاتوں بوڈگاؤں، کلواڑ، اور ہنگنا میں بال گرنے کے غیر معمولی واقعات نے لوگوں کو خوف و تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔ مرد، خواتین اور بچوں سمیت تقریباً 30 سے 40 فیصد افراد اچانک بال گرنے اور گنجا ہونے کی شکایت کر رہے ہیں، جبکہ بعض افراد کے بال چند دنوں میں مکمل جھڑ گئے ہیں۔ ضلعی محکمہ صحت کی ٹیم نے فوری طور پر علاقے کا دورہ کیا اور پانی، غذائی عادات، اور دیگر ممکنہ وجوہات کی جانچ شروع کر دی ہے۔ ابتدائی تحقیقات میں کھوپڑی میں فنگل انفیکشن کے امکانات ظاہر کیے گئے ہیں، جبکہ پانی کے نمونے جانچ کے لیے بھیج دیے گئے ہیں تاکہ معلوم کیا جا سکے کہ...