2025-05-24@20:13:46 GMT
تلاش کی گنتی: 17
«ا ل پاکستان وکلا کنونشن»:
لاہور میں آل پاکستان وکلا کنونشن کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان سمیت تمام سیاسی کارکنوں کو فوری رہا کیا جائے۔ لاہور ہائیکورٹ بار اور لاہور بار کے آل پاکستان وکلا کنونشن کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ اعلامیہ کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور سیاسی کارکنوں کو فوری رہا کیا جائے، تمام مسائل کا حل گفت و شنید کے ذریعے نکالا جائے اور طاقت سے گریز کیا جائے۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ تمام سیاسی کارکنوں کو ماورائے آئین و قانون مسنگ کیا گیا انہیں فوری طور پر منظر عام پر لایا جائے۔ مزید کہا گیا ’پاکستان الیکٹرانک کرائم ایکٹ (پیکا) میں حالیہ ترمیم کی شدید مذمت...
عمران خان اور سیاسی کارکنوں کو فوری رہا کیا جائے، آل پاکستان وکلا کنونشن اعلامیہ WhatsAppFacebookTwitter 0 24 May, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز )لاہور میں آل پاکستان وکلا کنونشن کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان سمیت تمام سیاسی کارکنوں کو فوری رہا کیا جائے۔ لاہور ہائیکورٹ بار اور لاہور بار کے آل پاکستان وکلا کنونشن کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ اعلامیہ کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور سیاسی کارکنوں کو فوری رہا کیا جائے، تمام مسائل کا حل گفت و شنید کے ذریعے نکالا جائے اور طاقت سے گریز کیا جائے۔اعلامیہ میں کہا گیا کہ تمام سیاسی کارکنوں کو ماورائے آئین و قانون مسنگ کیا...
الیکشن میں ڈاکہ ڈالنے والوں کو اس ملک میں جمہوریت قبول نہیں، سلمان اکرم راجا WhatsAppFacebookTwitter 0 24 May, 2025 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکریٹری سلمان اکرم راجا نے لاہور ہائیکورٹ میں وکلا کنونشن سے خطاب میں کہا ہے کہ الیکشن میں ڈاکہ ڈالنے والوں کو اس ملک میں جمہوریت قبول نہیں ہے۔ لاہور ہائیکورٹ میں لاہور ہائیکورٹ بار اور لاہور بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام وکلا کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔ وکلا کنونشن میں سیکریٹری سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن، صدر لاہور ہائیکورٹ بار، صدر کراچی بار ایسوسی ایشن، اسلام آباد ایسوسی ایشن سمیت دیگر وکلا رہنماں نے بھی خطاب کیا۔پی ٹی آئی جنرل سیکریٹری سلمان اکرم راجا نے اپنے...
اسلام آباد(وقائع نگار)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ پاک فوج نے ابھی مودی کو صرف ٹریلر دکھایا ہے،جس کے ذریعے انڈیا کو گھس کر مارا وہ میزائل ٹیکنالوجی بے نظیر بھٹو نے دی،رافیل طیارے گرا کر اور اسرائیلی ڈرونز کو مات دے کر افواج پاکستان نے ہمارا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی کی دعوت پر وکلا سے اپنے خطاب کے دوران کیا، اس موقع پر ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر واجد گیلانی اور دیگر نے بھی خطاب کیا،سردار سلیم حیدر نے کہا کہ بھارت ابھی تک پہلگام ڈرامے کے ثبوت عالمی برادری کونہیں دے سکا، کشمیر اور پاکستان ایک دوسرے کے...
رہنمائوں نے کہا کہ وکلا برادری افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کرتی ہے، اگر ہماری ضرورت پڑی تو افواج کے ساتھ سرحدوں پر بھی جائیں گے اور بھارت میں گھس کر ماریں گے، ہمیں شہادت کا شوق ہے، بھارت کا خوف نہیں، وکلا نے دو ٹوک اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہماری فوج نے دشمن کو بھرپور جواب دیا ہے، قوم افواج پاکستان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ملک بھر کی طرح ملتان کے وکلاء بھی بھارتی جارحیت کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے، ملتان کے وکلاء نے ہائی کورٹ ایس پی چوک تک مارچ کیا، احتجاجی ریلی کی قیادت ہائیکورٹ بار ملتان کے صدر محمد اظہر مغل اور جنرل سیکرٹری صفدر سرسانہ سیال نے کی۔...
کینال منسوخی تحریری نوٹیفکیشن ملنے تک وکلا دھرنا جاری رکھنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 25 April, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس )پاکستان کے صوبہ سندھ میں خیرپور میرس کے ببرلو بائی پاس پر دھرنے کی سربراہی کرنے والے وکیل رہنما اور کراچی بار ایسوسی ایشن کے صدر عامر نواز وڑائچ نے کینالز کی منسوخی کا تحریری نوٹیفکیشن ملنے تک دھرنے کو جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ عامر نواز وڑائچ نے کہا: ہم نے دریائے سندھ پر چھ متنازع کینالز کی منسوخی، کارپوریٹ فارمنگ کے لیے سندھ میں زمین کی الاٹمنٹ سمیت چار مطالبات رکھے تھے۔ زبانی اعلان کو ہم نہیں مانتے۔ہم قانون دان ہیں اور کینالز کی منسوخی کا تحریری نوٹیفکیشن ملنے تک یہ دھرنا ہر...
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) عمران خان کی اڈیالہ جیل میں اپنے وکلا سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔جیو نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ شکر ہے شیر افضل مروت سے جان چھوٹی، انہوں نے شیرافضل مروت کے وکلا کی فیسوں اور علیمہ خان سے متعلق بیانات پر برہمی کا اظہار کیا۔ عمران خان نے مائنز اینڈ منرلز بل پر تحفظات کا اظہار کیا اور علی امین گنڈاپورکو مائنز اینڈ منرلز بل پر بات کرنےکے لیے ملاقات کے لیے بلایا لیا۔ بانی پی ٹی آئی نے پارٹی لیڈر شپ کو تمام اختلافات ختم کرنےکا پیغام بھیجا۔ بانی پی ٹی آئی نے بیرسٹرگوہرکو معذرت خواہانہ رویے پر سخت پیغام...
پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین چوہدری طاہر نصراللہ وڑائچ نے گلگت بلتستان وکلا برادری سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے وکلا کے تمام مطالبات کی حمایت کی ہے۔ پاکستان بار کونسل کے بیان میں کہا گیا ہے کہ گلگت بلتستان کی عدالتوں میں ججز کی تقرری میں تاخیر پر احتجاج جاری ہے اور وکلا نے 16 اپریل تک عدالتوں کے بائیکاٹ کا اعلان اور گلگت بلتستان میں وکلا پروٹیکشن ایکٹ کے نفاذ کا مطالبہ کیا ہے۔ مزید پڑھیں: گلگت بلتستان میں سراپا احتجاج عوامی ایکشن کمیٹی کے 3 بڑے مطالبات کیا ہیں؟ چوہدری طاہر نصراللہ وڑائچ نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وکلا برادری کے مسائل فوری حل کیے جائیں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو...
آل پاکستان لائرز ایکشن کمیٹی کے اجلاس کے بعد جاری کردہ اعلامیے کے مطابق عدلیہ کی آزادی کے لیے تحریک تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ آل پاکستان لائرز ایکشن کمیٹی نے 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف عید کے بعد بھرپور مہم چلانے کا اعلان کردیا۔ کمیٹی کے اعلامیے کے مطابق وکلا ایکشن کمیٹی بار ایسوسی ایشنز کو ہر سطح پر متحرک کرے گی، اسلام آباد میں وکلا کنونشن منعقد کیے جائیں گے اور سول سوسائٹی اور سیاسی جماعتوں کو وکلا کنونشن میں دعوت دی جائے گی۔ اعلامیے کے مطابق عدلیہ کی آزادی اور آئینی بالادستی کے لیے وکلا کی ملک گیر تحریک چلائے جائے گی، 26ویں ترمیم سے عدلیہ کی آزادی کو نقصان پہنچا، وکلا برادری جدوجہد جاری رکھے گی،...

بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات کرنے والوں میں ایک وکیل ہوتا ہے اور 9 کان بھرنے والے: شیر افضل مروت
اسلام آباد: شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سے ملاقات کے لیے جانے والوں میں صرف ایک وکیل ہوتا ہے اور باقی 9 کان بھرنے والے ہوتے ہیں۔ اسلام آباد میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف سے نکالے گئے رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ میں یہ چیلنج کرتا ہوں کہ جو معروف وکلا میڈیا پر نظر آتے ہیں، ان میں سے سوائے ایک آدھ کے عمران خان کا وکیل کون ہے؟ ان کا کہنا تھا کہ وکلا نے بنیادی طور پر اب پیغام رسانی کا کام اپنے ہاتھ میں لے لیا ہے، وکلا جا کر عمران خان کو شکایات لگاتے ہیں، آپ...
آل پاکستان لائرز کنونشن کا دیگر صوبوں سے لائے ججز کو واپس بھیجنے کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 3 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )آل پاکستان لائرز کنونشن میں وکلا نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ملتوی کرنے اور دیگر صوبوں سے لائے گئے ججز کو واپس بھیجنے کا مطالبہ کردیا۔ اسلام آباد ڈسٹرکٹ کورٹس میں آل پاکستان لائرز کنونشن کا انعقاد ہوا جس میں وکلا نے عدلیہ میں تقرریوں سے متعلق اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ 10 فروری کو ہونے والا جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ملتوی کیا جائے۔ وکلا کا کہنا تھا کہ دوسرے صوبوں سے لائے گئے ججز کو واپس لیا جائے اور آئینی ترامیم پر موجودہ 16 ججز پر مشتمل...
فیصل آباد (جسارت نیوز)اسلامک لائرز موومنٹ کے تنظیمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے ضلعی امیرپروفیسرمحبوب الزماں بٹ نے کہاہے کہ پاکستان کا مستقبل آئین و قانون کی بالادستی سے وابستہ ہے۔جمہوریت کے استحکام اور آئین کی بالادستی میں وکلا برادری کا اہم کردار ہے۔ وکلا نے قیام پاکستان سے لے کر آج تک چلنے والی ہر تحریک کے ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے۔اجلاس سے صدر آئی ایل ایم پنجاب نعمان عتیق ایڈووکیٹ، سابق صدر بار میاں انوارالحق، ضلعی صدر احمد کھارا ایڈووکیٹ، افتخار گل خاں ایڈووکیٹ، یاسر کھارا و دیگرنے بھی خطاب کیا۔ محبوب الزماں بٹ نے کہا کہ پوراملک کرپٹ اور بددیانت لوگوں کے ہتھے چڑھ گیا ہے، جسکی وجہ سے معاشرہ ظلم اور...
اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما و سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ ملک میں آئین و قانون کی بالادستی کے لیے تمام جماعتوں سے رابطہ کررہے ہیں، اس وقت ملک میں عدالتیں اپاہج ہورہی ہیں، وکلا اور بارز سے پوچھتا ہوں کیا ضمیر نہیں جاگ رہا۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر کا کہنا تھا کہ پوری قوم اپنے آئینی حقوق کےلئے کھڑی ہو جائے۔ 1973ءکا آئین پاکستان کے لیے اہم کارنامہ تھا، 26ویں آئینی ترمیم نے آئین کو تباہ کر دیا ہے۔انہوں نے کہا مزدور کسان اور سیاسی قیادت کو اکٹھے کرنے جا رہے ہیں۔ جو اس وقت خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں چل...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما و سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ ملک میں آئین و قانون کی بالادستی کے لے تمام جماعتوں سے رابطہ کررہے ہیں، اس وقت ملک میں عدالتیں اپاہج ہورہی ہیں، وکلا اور بارز سے پوچھتا ہوں کیا ضمیر نہیں جاگ رہا۔ سینیئر سیاستدان مصطفیٰ نواز کھوکھر سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ملک آئین و قانون کی حکمرانی سے ہی چلےگا، 1973 کا آئین پاکستان کے لیے اہم کارنامہ تھا۔ یہ بھی پڑھیں انہوں نے کہاکہ 26ویں آئینی ترمیم کے ذریعے رہی سہی کسر بھی نکال دی گئی ہے، ترمیم کے ذریعے عدلیہ کے اختیارات بھی ایگزیکٹو کو دے دیے گئے۔...
اسلام آباد(آن لائن )وکلا ایکشن کمیٹی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا آئینی بینچ آئینی ترمیم کی پیداوار ہے‘26 ویں ترمیم کیخلاف درخواستیں مقرر کرکے فل کورٹ تشکیل دیا جائے،عدالتی نظام درہم برہم ہوچکا ہے‘فیصلہ کیا ہے کہ آل پاکستان نیشنل کنونشن ہوں گے ، ہم اب اس تحریک میں تیزی لائیں گے۔ وکیل رہنما حامد خان کی سربراہی میں وکلاء ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں کہاہے کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم کی آئینی حیثیت جانچے بغیر ججز تعیناتی روک دینی چاہیے، اگر سپریم کورٹ اس فیصلے پر پہنچی کہ 26ویں ترمیم غیر آئینی ہے تو نئے ججز فارغ ہو جائیں گے، 26 ویں ترمیم کیخلاف...
اسلام آباد ہائیکورٹ میں 4 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کے لیے اس وقت 20 نام زیرِ غور ہیں۔ اس سلسلے میں جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اجلاس 17 جنوری کو ہوگا جس میں نامزدگیوں کا جائزہ لے کر کثرتِ رائے کی بنیاد پر ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کا فیصلہ کیا جائے گا۔ اِن 20 ناموں میں ضلعی عدلیہ سے کچھ نام ایسے بھی ہیں جنہوں نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف فیصلے دے رکھے ہیں یا اُن کے مقدمات کی سماعت کر رہے ہیں۔ اور ممکنہ طور پر ہائیکورٹ کے جج بن جانے کے بعد یہی جج صاحبان اُن اپیلوں پر سماعت بھی کر سکتے ہیں تو کیا پاکستان تحریک انصاف کو ایسی نامزدگیوں پر تحفظات...