عمران خان اور سیاسی کارکنوں کو فوری رہا کیا جائے، آل پاکستان وکلا کنونشن اعلامیہ
اشاعت کی تاریخ: 24th, May 2025 GMT
لاہور میں آل پاکستان وکلا کنونشن کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان سمیت تمام سیاسی کارکنوں کو فوری رہا کیا جائے۔
لاہور ہائیکورٹ بار اور لاہور بار کے آل پاکستان وکلا کنونشن کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔
اعلامیہ کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور سیاسی کارکنوں کو فوری رہا کیا جائے، تمام مسائل کا حل گفت و شنید کے ذریعے نکالا جائے اور طاقت سے گریز کیا جائے۔
اعلامیہ میں کہا گیا کہ تمام سیاسی کارکنوں کو ماورائے آئین و قانون مسنگ کیا گیا انہیں فوری طور پر منظر عام پر لایا جائے۔
مزید کہا گیا ’پاکستان الیکٹرانک کرائم ایکٹ (پیکا) میں حالیہ ترمیم کی شدید مذمت کرتے ہیں، یہ ترمیم آزادی اظہار رائے اور میڈیا کی آزادی جیسے بنیادی حقوق کے خلاف ہے‘۔
آل پاکستان وکلا کنونشن کے اعلامیہ میں کہا گیا کہ ہم پورے پاکستان میں صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے ساتھ کھڑے ہیں، جو میڈیا ورکر اور صحافی آزادی اظہار رائے کی جدوجہد کر رہے ہیں۔
اعلامیہ کے مطابق وکلا سندھ طاس معاہدے کے تحت پاکستان کے پانی کے جائز حق کے لیے مکمل دفاع کریں گے۔
اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ بھارت کا پاکستان کی خودمختاری پر حملہ کرنے کی شدید مذمت کرتے ہیں، پاک فوج بالخصوص پاک فضائیہ کی بروقت کاروائی کو سراہتے ہیں۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ا ل پاکستان وکلا کنونشن سیاسی کارکنوں کو اعلامیہ میں کیا جائے کہا گیا
پڑھیں:
بھارتی ہائی کمیشن کا اہلکار ناپسندیدہ سخصیت قرار،فوری پاکستان چھوڑنے کا حکم
پاکستان میں بھارتی ہائی کمیشن کے اہلکار کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر 24 گھنٹے میں پاکستان چھوڑنے کا حکم دے دیا گیا۔ اس حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کا کہنا تھا کہ بھارتی اہلکار کو سفارتی آداب کے منافی سرگرمیوں میں ملوث پایا گیا ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ بھارتی ناظم الامور گیتکا سری واستو کو وزارت خارجہ طلب کیا گیا، بھارتی ناظم الامور کو احتجاجی مراسلہ تھمایا گیا۔ شفقت علی خان کا کہنا تھا کہ بھارتی ناظم الامور کو سفارتی اہلکاروں کو سفارتی آداب کے منافی سرگرمیوں سے روکنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی وزارت خارجہ نے پاکستانی ہائی کمیشن کے ایک اہلکار کو ناپسندیدہ قرار دے کر بھارت چھوڑنے کا حکم دیا تھا۔