عمران خان اور سیاسی کارکنوں کو فوری رہا کیا جائے، آل پاکستان وکلا کنونشن اعلامیہ
اشاعت کی تاریخ: 24th, May 2025 GMT
عمران خان اور سیاسی کارکنوں کو فوری رہا کیا جائے، آل پاکستان وکلا کنونشن اعلامیہ WhatsAppFacebookTwitter 0 24 May, 2025 سب نیوز
لاہور (سب نیوز )لاہور میں آل پاکستان وکلا کنونشن کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان سمیت تمام سیاسی کارکنوں کو فوری رہا کیا جائے۔ لاہور ہائیکورٹ بار اور لاہور بار کے آل پاکستان وکلا کنونشن کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔
اعلامیہ کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور سیاسی کارکنوں کو فوری رہا کیا جائے، تمام مسائل کا حل گفت و شنید کے ذریعے نکالا جائے اور طاقت سے گریز کیا جائے۔اعلامیہ میں کہا گیا کہ تمام سیاسی کارکنوں کو ماورائے آئین و قانون مسنگ کیا گیا انہیں فوری طور پر منظر عام پر لایا جائے۔
مزید کہا گیا پاکستان الیکٹرانک کرائم ایکٹ (پیکا) میں حالیہ ترمیم کی شدید مذمت کرتے ہیں، یہ ترمیم آزادی اظہار رائے اور میڈیا کی آزادی جیسے بنیادی حقوق کے خلاف ہے۔آل پاکستان وکلا کنونشن کے اعلامیہ میں کہا گیا کہ ہم پورے پاکستان میں صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے ساتھ کھڑے ہیں، جو میڈیا ورکر اور صحافی آزادی اظہار رائے کی جدوجہد کر رہے ہیں۔
اعلامیہ کے مطابق وکلا سندھ طاس معاہدے کے تحت پاکستان کے پانی کے جائز حق کے لیے مکمل دفاع کریں گے۔ اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ بھارت کا پاکستان کی خودمختاری پر حملہ کرنے کی شدید مذمت کرتے ہیں، پاک فوج بالخصوص پاک فضائیہ کی بروقت کاروائی کو سراہتے ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرالیکشن میں ڈاکہ ڈالنے والوں کو اس ملک میں جمہوریت قبول نہیں، سلمان اکرم راجا الیکشن میں ڈاکہ ڈالنے والوں کو اس ملک میں جمہوریت قبول نہیں، سلمان اکرم راجا جناح ہا ئو س حملہ کیس میں پی ٹی آئی کے 254 رہنما ئو ں اورکارکنوں پر فرد جرم عائد اسنوکر میں پاکستان کی تاریخی فتح، بڑے ٹورنامنٹ میں بھارت کو دھول چٹادی بھارت کے وزیرِ خارجہ سے اب تک کوئی بات نہیں ہو رہی، وزیرِ اطلاعات عطا تارڑ پچیس کروڑ کی آبادی کا پانی روکنا اعلان جنگ تصور کیا جائے گا: رضوان سعید شیخ بھارتی میڈیا کا پاکستان کو چین کی ذیلی ریاست ظاہر کرنے کا پروپیگنڈا بے نقابCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سیاسی کارکنوں کو فوری رہا کیا جائے آل پاکستان وکلا کنونشن
پڑھیں:
عمران خان کی رہائی کے لیے ایک اور کوشش ،سابق رہنماؤں نے اہم فیصلہ کرلیا ۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رہنماؤں نے عمران خان کی رہائی کیلئے سیاسی جماعتوں اور دیگر سے رابطوں کا فیصلہ کرلیا۔گزشتہ روز شاہ محمود قریشی سے جمعہ کو پارٹی کے سابق رہنماؤں کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ذرائع نے بتایاکہ پی ٹی آئی کے سابق رہنماؤں نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے سیاسی جماعتوں اور دیگر سے رابطوں کا فیصلہ کرلیا۔رابطہ کاری مشن میں فواد چوہدری، عمران اسماعیل، علی زیدی، محمود مولوی، سبطین خان سمیت دیگر رہنما شامل ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی سابق قیادت کا ن لیگ کے رہنماؤں اور بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی سابق قیادت ملک میں سیاسی درجہ حرارت کم کرنے کی کوشش کرے گی، سابق رہنماؤں نے شاہ محمود قریشی سے معاملات کو حل اور درست کرنے کیلئے کردار ادا کرنےپرگفتگو کی۔ذرائع نے بتایاکہ سابق رہنماؤں نے اعجاز چوہدری، میاں محمود الرشید اور عمر سرفراز چیمہ سے بھی ملاقات کی جس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔