2025-09-17@22:51:53 GMT
تلاش کی گنتی: 26

«کھیلوں کے سامان کی»:

    کئی مہینوں کی غیر یقینی صورتحال کے بعد بالآخر پاکستان نے ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی (واڈا) کی واچ لسٹ سے اپنا نام نکالنے میں کامیابی حاصل کرلی ہے، جو ملک میں کھیلوں کی کمیونٹی کے لیے ایک بڑی پیش رفت ہے۔ باخبر ذرائع کے مطابق واڈا نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان کی اینٹی ڈوپنگ آرگنائزیشن (اے ڈی او پی) کے خلاف تعمیل کا عمل بند کردیا گیا ہے کیونکہ تمام زیر التوا اصلاحی اقدامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: بھارت نے پاکستان کے ساتھ دو طرفہ کھیلوں کے تعلقات پر مکمل پابندی لگادی ستمبر میں واڈا کی جانب سے مزید تصدیق کے بعد یہ واضح ہوگیا کہ پاکستان اب کسی اضافی نگرانی کے تحت نہیں رہا، جس سے...
    کھیل کے لفظی معنی تفریح یا مقابلے کے لیے جاتے ہیں جو کسی اصول اور ضابطے کے تحت انجام دیا جاتا ہے۔ انگریزی میں Sports کا لفظ استعمال کیا جاتا ہے، عام طور پر اس کے ایک ہی معنی لیے جاتے ہیں جوکہ صحیح نہیں ہے، اپنی نوعیت کے لحاظ سے دونوں میں واضح فرق ہے۔ ایسے کھیل جس میں جسمانی صلاحیت کو اولین حیثیت حاصل ہوتی ہے اسے اسپورٹس کا نام دیا جاتا ہے۔ اس کے برعکس ایسے کھیل جس میں دماغی اور ذہنی صلاحیت کو اولین حیثیت حاصل ہو، اسے گیمز Games کے نام سے پکارا جاتا ہے۔ اسپورٹس کے قوانین قدرے سخت ہوتے ہیں، اس میں جہاں تفریح اور لطف اندوزی کا عنصر شامل ہوتا ہے، وہاں...
    اسپین کی وزیرِ کھیل پیلار الیگریا نے اسرائیل پر کھیلوں کے مقابلے میں حصہ لینے پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ہسپانوی وزیر کھیل نے کہا ہے کہ اسرائیلی ٹیموں پر بھی بین الاقوامی کھیلوں میں اُسی طرح پابندی عائد کی جائے جیسے 2022 میں روسی ٹیموں پر کی گئی تھی تاکہ دوہرے معیار کا خاتمہ ہوسکے۔ الیگریا نے مزید کہا کہ غزہ میں بچوں اور نومولود بچوں کی بھوک سے اموات، اسپتالوں کی تباہی اور 60 ہزار سے زائد افراد کی ہلاکت کے بعد کھیلوں کی دنیا کو بھی ایک واضح مؤقف اپنانا چاہیے۔‘ الیگریا نے ایک ریڈیو انٹرویو میں کہا کہ یہ سمجھنا مشکل ہے کہ ایک طرف روسی ٹیموں پر مکمل پابندی لگا دی...
    یوم دفاع کی مناسبت سے سندھ حکومت کے محکمہ کھیل کے تحت پانچ ستمبر کو کراچی سمیت صوبہ کے چھ ڈویژنز میں کھیلوں کے مقابلے ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں ساحل سمندر پر میجر عزیز بھٹی شہید کی یاد میں بیچ ٹینس اور اسکواڈرن لیڈر سرفراز رفیق شہید کے نام سے سندھ یوتھ کلب گلستان جوہر میں بیڈمنٹن ٹورنامنٹ منعقد ہوگا۔ حیدرآباد میں لیفٹیننٹ کرنل محمد اکرم راجہ شہید کے نام سے شطرنج، باکسنگ، آرم ریسلنگ، ماس ریسلنگ کے مقابلے ہوں گے۔ میرپورخاص میں میجر فخر عالم خان شہید کی یاد میں شوٹنگ بال، فٹبال، ٹگ آف وار، لیکروس اور باسکٹ بال کے مقابلے ہوں گے۔ شہید بینظیرآباد میں نائیک سیف علی جنجوعہ شہید کے نام سے ہاکی،...
    پاکستان کے کھیلوں کے شعبے کے لیے اچھی خبر ہے—جولائی کے مہینے میں کھیلوں کے سامان کی برآمدات 32 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں، جس میں خاص طور پر فٹبال اور دستانوں کی طلب میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا۔ سرکاری دستاویزات کے مطابق جولائی میں کھیلوں کے سامان کی مجموعی برآمدات 3 کروڑ 89 لاکھ ڈالر رہیں، جو گزشتہ ڈھائی سال سے زائد عرصے کی سب سے بڑی مالیت ہے۔ پاکستانی فٹبال دنیا بھر میں پہلے ہی مشہور ہیں، اور جولائی میں ان کی مانگ میں مزید اضافہ ہوا۔ اس ایک مہینے میں فٹبال کی برآمدات 44.7 فیصد بڑھیں، جن کی مالیت 2 کروڑ 57 لاکھ 20 ہزار ڈالر تک جا پہنچی۔ اسی عرصے میں کھلاڑیوں کے...
    کراچی سٹی اسپورٹس ایسوسی ایشن کے صدر اسلم خان نے الزام عائد کیا ہے کہ من پسند افراد کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے نام پر گراؤنڈز بانٹے جارہے ہیں،اس سے شہر میں نوجوانوں پر کھیلوں کے دروازے بند ہونے کا اندیشہ ہے۔ ایک پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اسلم خان نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 کے مطابق شہر کے تمام گراؤنڈز بلدیہ عظمیٰ کراچی کے دائرہ اختیار میں ہیں، لیکن  سیاسی بنیادوں پر کھیلوں کے میدانوں کی مبینہ بندر بانٹ کی جارہی ہے۔ میئر کراچی قانون کے مطابق اپنی رٹ قائم کرنے میں ناکام نظر آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کے ایم سی اسپورٹس کمپلیکس مکمل طور پر ٹھیکیداری سسٹم کے تحت دے دیا...
    کراچی: کراچی سٹی اسپورٹس ایسوسی ایشن نے الزام عائد کیا ہے کہ من پسند افراد کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے نام پر گراؤنڈز بانٹے جارہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار کراچی سٹی اسپورٹس ایسوسی ایشن کے صدر اسلم خان نے منعقدہ پریس کانفرنس میں کیا، اس موقع پر سید سخاوت علی، تحسین کمال، منصور ساحر، عادل عباسی، اکرام اللہ خان و دیگر بھی موجود تھے۔  اسلم خان نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 کے مطابق شہر کے تمام گراؤنڈز بلدیہ عظمیٰ کراچی  کے دائرہ اختیار میں ہیں لیکن  سیاسی بنیادوں پر کھیلوں کے میدانوں کی مبینہ بندر بانٹ کی جارہی ہے، میئر کراچی  قانون کے مطابق اپنی رٹ قائم کرنے میں ناکام نظر آتے ہیں، اس سے شہر میں نوجوانوں پر...
      بیجنگ :چین کے جنرل ایڈمنسٹریشن آف اسپورٹس کے سربراہ گاؤ جی دان نے چینی ریاستی کونسل کے دفتر اطلاعات  کے زیر اہتمام ایک پریس کانفرنس میں ملک کی’’14 ویں پانچ سالہ منصوبہ بندی‘‘کی مدت کے دوران چین کے  کھیلوں  کے شعبے کی کامیابیوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ منگل کے روز انہوں نے کہا کہ 2024 کے اختتام تک ملک کی “14 ویں پانچ سالہ منصوبہ بندی” کی مدت  کے دوران چینی کھلاڑیوں نے کل 519 عالمی چیمپیئن شپس جیت کر 68 مرتبہ عالمی ریکارڈز  قائم کئے ہیں۔چینی کھلاڑیوں نے بیجنگ سرمائی اولمپکس میں تاریخ میں بہترین نتائج حاصل کیے  اور پیرس اولمپکس میں ملک سے باہر منعقدہ کھیلوں میں بہترین نتائج حاصل کیے۔ چین نےکامیابی کے ساتھ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 14 اگست 2025ء) صومالیہ سے تعلق رکھنے والی سیدو کینیا کے کاکوما پناہ گزین کیمپ میں آئیں تو انہیں وہاں باسکٹ بال کھیلنے کا موقع ملا جو ان کے لیے مقامی لوگوں تک رسائی اور اعتماد پیدا کرنے کا ذریعہ ثابت ہوا۔سیدو کہتی ہیں کہ کھیل نے انہیں اپنی شخصیت کی اہمیت کا احساس دیا۔ جب وہ کھیلتی ہیں تو اس سے ان کے کھیل کے حق کی توثیق ہوتی ہے اور انہیں بہت سے مواقع دکھائی دیتے ہیں۔ Tweet URL دنیا بھر میں نوجوانوں کو کھیلوں سے یہی فائدہ ہونا چاہیے۔(جاری ہے) تاہم عالمی ادارہ مہاجرت (آئی او ایم) کے تعاون سے شروع کردہ نئی مہم میں کھیلوں کی اربوں ڈالر...
    قطر نے بین الاقوامی اولمپک کمیٹی (آئی او سی) کے ساتھ سال 2036 کے اولمپک اور پیرا اولمپک گیمز کی میزبانی کے انتخابی عمل پر بات چیت میں شمولیت کی تصدیق کر دی۔ یہ بھی پڑھیں: 128 سال  بعد اولمپکس میں کرکٹ کی شاندار واپسی، مزید نئے کھیل کون سے شامل ہوں گے؟ قطر اولمپک کمیٹی (QOC) نے منگل کے روز اعلان کیا کہ ملک اپنی تیاریوں اور منصوبہ بندی کے ساتھ اس دوڑ میں شامل ہو چکا ہے۔ یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب انڈونیشیا، ترکی، بھارت اور چلی پہلے ہی 2036 گیمز کے لیے اپنی دلچسپی ظاہر کر چکے ہیں۔ اب قطر بھی عالمی کھیلوں کی سب سے بڑی اس تقریب کی میزبانی کا خواہاں ہے۔...
    ’ساری توجہ، سرمایہ کاری اور وسائل کرکٹ کے لئے دستیاب ہیں، مگر ہماری ہاکی جو کہ ہمارا قومی کھیل ہے کو زندہ رکھنے کے لئے بھی مسلسل جدو جہد کرنی پڑ رہی ہے۔ کیا یہاں کوئی ایک بھی ایسا آدمی ہے جو صرف باتیں نہ کرے اور عملی کام پر توجہ دے۔ بطور کھلاڑی میرا دل انتہائی رنجیدہ ہے۔‘ یہ الفاظ ہیں پاکستان کی نیشنل ہاکی  ٹیم کے کپتان عماد بٹ کے، جو ایسی ٹیم کی قیادت کر ہے ہیں جو ملائشیا کے نیشنل ہاکی سٹیڈیم بکت جلیل میں کھیلنے جا رہے۔ نیشنز کپ ہاکی کے فائنل تک پہنچ چکی ہے، مگر کھلاڑیوں کو ابھی تک ٹی اے ڈی اے کی مد میں ادائیگیاں نہیں کی جا سکتی ہیں۔ پاکستان...
     غیرملکی میڈیا کے مطابق اسپین میں کھیلوں، ووکیشنل ٹریننگ اور تعلیم کی وزیر پیلر الیجریا نے انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ کے حوالے سے اسرائیل کے خلاف متحرک کردار ادا کرے۔ اسلام ٹائمز۔ یورپی ملک اسپین کی وزیر کھیل  پیلر الیجریا نے یورپی یونین سے مطالبہ کیا ہے کہ غزہ میں اسرائیل کی جانب سے نہتے اور مظلوم فلسطینیوں کی نسل کشی کی بنیاد پر اسے یورپین کھیلوں کے مقابلوں سے نکال دیا جائے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق اسپین میں کھیلوں، ووکیشنل ٹریننگ اور تعلیم کی وزیر پیلر الیجریا نے کہا ہے کہ اسپین دیگر یورپی ممالک سے اس حوالے سے بات کرنا چاہتا ہے کہ غزہ میں اسرائیل کی جانب سے نسل کشی پر اس کو...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اپریل2025ء) کھیلوں کی سفارتکاری اور ثقافتی رسائی کے اقدامات کے تحت اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آئی سی سی آئی) نے پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم کے اعزاز میں ایک عشائیے کا اہتمام کیا۔ یہ ایونٹ ایک کھچا کھچ بھرے ہال میں منعقد ہوا جس میں ہاکی کے لیجنڈز، پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف)کے عہدیداران اور فاتح جونیئر ٹیم جس نے عمان کو 6۔1 سے شکست دی نے شرکت کی۔ آئی سی سی آئی کی جانب سے ہفتہ کو جاری اعلامیہ کے مطابق عشائیہ میں پاکستان میں سلطنت عمان کے سفیر فہد بن سلیمان بن خلف الخروسی نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی جس سے...
    DUBAI: اتوار ( 9 مارچ ) کو چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل سے قبل دبئی پولیس نے شائقین کو کھیلوں کے قوانین کی خلا ف ورزی کی صورت میں بھاری جرمانے اور قید کی سزا سے خبردار کردیا۔  عالمی میڈیا کے مطابق دبئی پولیس نے شائقین کرکٹ کو خبردار کیا ہے کہ اسٹیڈیم میں میچ کے دوران کھیلوں کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے کی صورت میں انہیں ایک سے تین ماہ تک قید یا پانچ ہزار سے 30 ہزار درہم  ( تین لاکھ 80 ہزار روپے سے 22 لاکھ 85 ہزار روپے ) تک جرمانے کا سامنا  کرنا پڑسکتا ہے۔ دبئی پولیس نے شائقین کرکٹ کے لیے سخت وارننگ جاری کی  ہے تاکہ وہ کھیل کے مقابلوں کے دوران...
    بیجنگ:انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی (آئی او سی) کے صدر تھامس باخ نے چین میں چائنا  میڈیا گروپ کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو  کے دوران  ہاربن ایشین سرمائی کھیلوں کی کامیابی کو سراہا اور اولمپک نصب العین کی ترقی میں چین کے کردار کو خراج تحسین پیش کیا۔ ان کا ماننا ہے کہ آئی او سی کو چین کے ساتھ تعاون سے سیکھںے کا موقع ملا ہے۔ہفتہ کے روز تھامس  باخ نے کہا کہ جو بھی چین آتا ہے وہ کھیلوں کی صنعت کی بھرپور ترقی کو  خود محسوس کرسکتا ہے ، خاص طور پر چین کی اقتصادی ترقی اور اس کے نتیجے میں سماجی خوشحالی پر  سرمائی کھیلوں کا کردار۔ ان کا ماننا ہے کہ چین نے ہمیشہ کثیر الجہتی تعاون...
    پیرس:فرانسیسی سینیٹ نے ایک نئے بل کی منظوری دی ہے جس کے تحت کھیلوں کے مقابلوں میں حجاب سمیت تمام مذہبی علامات پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اس متنازع فیصلے پر انسانی حقوق کے کارکنوں اور بائیں بازو کے سیاستدانوں نے شدید تنقید کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ بل مسلم خواتین کے خلاف امتیازی سلوک ہے اور فرانس میں پہلے سے موجود اسلاموفوبیا کو مزید بڑھاوا دے گا۔ دائیں بازو کی اکثریت والی فرانسیسی سینیٹ نے 210 ووٹوں کے مقابلے میں 81 ووٹوں سے اس بل کو منظور کیا ہے۔ اس بل کے تحت کھیلوں کے مقابلوں میں ایسے تمام نشانات یا لباس پہننے پر پابندی ہوگی جو سیاسی یا مذہبی وابستگی ظاہر کرتے ہیں۔...
    بیجنگ: 9ویں ہاربن ایشین ونٹر گیمز   اختتام پذیر ہو گئے، 64 گولڈ میڈلز جتنے والوں کو دیے گئے ۔ چینی   وفد نے مجموعی طور پر 85 تمغے جیتے جن میں 32 سونے، 27 چاندی اور 26 کانسی کے تمغے شامل ہیں۔ چین  ایشیائی سرمائی کھیلوں میں   طلائی تمغوں اور تمغوں کی مجموعی تعداد کے اعتبار سے سرفہرست  ہے، جس نے ایشیائی سرمائی کھیلوں کی تاریخ کا بہترین باب تخلیق  کیا ہے۔
      بیجنگ : ہاربن میں نویں ایشیائی سرمائی کھیلوں کے افتتاح کے موقع پر آئی او سی کے صدر تھامس باخ نے ہاربن ایشین ونٹر گیمز انٹرنیشنل براڈ کاسٹنگ سینٹر کا دورہ کیا اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شن ہائی شیونگ کے ساتھ مل کر 2026 میلان سرمائی اولمپکس کے لئے سی ایم جی کی بین الاقوامی پبلک سگنل پروڈکشن ٹیم کو لائنسس سے نوازا۔جمعہ کے روز چینی میڈ یا کے مطابق باخ نے کہا کہ گزشتہ چند سالوں میں ہم نے سی ایم جی کے اولمپک چینل کے آغاز کا مشاہدہ کیا ہے اور ٹوکیو اولمپکس ، بیجنگ سرمائی اولمپکس ، پیرس اولمپکس اور دیگر اہم مواقع پر قریبی تعاون کیا ہےاور وافر ثمرات حاصل کیے ہیں۔ توقع...
     انسداد منشیات فورس (اے این ایف)نے اسلام آباد میں کارروائی کرتے ہوئے منشیات کو کھیلوں کے سامان میں چھپا کر بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ اے این ایف کی جانب سے اسلام آباد میں واقع کوریئر آفس میں نیوزی لینڈ کے  لئے بک پارسل میں کیرم بورڈ میں مہارت سے چھپائی گئی ایک کلو 20 گرام آئس برآمد کی گئی۔انسداد منشیات کے قومی ادارے نے خفیہ اطلاع ملنے پر کارروائی کی، آبپارہ مارکیٹ میں واقع نجی کوریئر کمپنی کے دفتر سے نیوزی لینڈ کے لیے بک کروایا گیا پارسل قبضے میں لے لیا گیا۔حکام کے مطابق پارسل میں کیرم بورڈ موجود تھا، جب پارسل کو کھولا گیا، اور اس کی جانچ کی گئی تو کیرم میں...
    کھیلوں کے سامان میں چھپا کر بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 15 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف اے این ایف کی منفرد کارروائی،کھیلوں کے سامان میں چھپا کر بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش ، ناکام بنا دی۔ترجمان اے این ایف کے مطابق آبپارہ مارکیٹ اسلام آباد میں واقع کوریئر آفس میں نیوزی لینڈ کے لئے بک پارسل کو قبضے میں لیا گیا۔ پارسل میں موجود کیرم بورڈ میں مہارت سے چھپائی گئی 1 کلو 20 گرام آئس برآمد کی گئی ۔ پارسل آزاد کشمیر کے رہائشی کی جانب سے بک کروایا گیا تھا۔ منشیات قبضے میں لے کر مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا...
    اسلام آباد میں کھیلوں کے سامان میں منشیات چھپا کر بیرون ملک اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف) کے مطابق اے این ایف نے آبپارہ مارکیٹ اسلام آباد میں واقع کورئیر آفس میں نیوزی لینڈ کے لیے بھیجے جانے والے پارسل کو قبضے میں لے لیا۔ پارسل میں موجود کیرم بورڈ میں مہارت سے چھپائی گئی 1 کلو 20 گرام آئس برآمد کی گئی۔ پارسل آزاد کشمیر کے رہائشی کی جانب سے بک کروایا گیا تھا۔ منشیات قبضے میں لے کر مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اے این ایف کے مطابق منشیات کی اسمگلنگ کے لئے کھیلوں کے سامان کا استعمال باعث تشویش ہے۔ منشیات اسمگلنگ کے خلاف جنگ...
    سرمائی کھیلوں سے چین کے شمال مغربی علاقوں کے کسانوں کی آمدنی میں اضافہ WhatsAppFacebookTwitter 0 14 January, 2025 سب نیوز لان ژو(شِنہوا)چین کے شمال مغربی صوبے گانسو سے تعلق رکھنے والے ایک کسان لو چونگ گوئی کو چند سال پہلے تک موسم سرما کے مہینوں میں بہت کم کام کرنا پڑتا تھا تاہم 2021 سے کئی دیگر مقامی کسانوں کے ساتھ انہوں نے موسم سرما کے مقامی کھیلوں کی صنعت سے خاصی آمدنی حاصل کی ہے۔52 سالہ لیو اور بہت سے دیگر کسان بائی یِن سٹی کی جِنگ تائی کاؤنٹی میں برف کے کھیلوں کے ایک قومی تربیتی مرکز پر سنو میکرز کے طور پر کام کر رہے ہیں۔رات کے تقریباً 8 بجے لو اور ان کے ساتھی...
    بیجنگ :چائنا میڈیا گروپ نے ہاربن ایشین ونٹر گیمز کےلئے   رپورٹنگ گروپ کی روانگی کی تقریب کا انعقاد کیا۔ پیر کے روز چائنا میڈیا گروپ کے صدر شن ہائی شیونگ  نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ   ہاربن ایشین ونٹر گیمز ایک بین البراعظمی کھیلوں کا ایونٹ ہے جو  چین کے”14 ویں پانچ سالہ منصوبے” کے آخری سال میں منعقد ہو رہا ہے ، اور یہ بیجنگ سرمائی اولمپکس کے بعد چین میں منعقد ہونے والا پہلا بین الاقوامی سرمائی کھیلوں کا جامع ایونٹ ہے۔ ان ایشین ونٹر گیمز میں چائنا  میڈیا گروپ  نہ صرف ایونٹ کی نشریاتی کوریج کرے گا بلکہ تاریخ میں پہلی بار   جامع بین الاقوامی سرمائی ایونٹ کے مرکزی براڈکاسٹر کی خدمات...
۱