2025-06-05@23:38:15 GMT
تلاش کی گنتی: 52365

«کی عمر 18 سال سے»:

    کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ فتنۃ الہندوستان کی سرپرست را ہے اور ان کا بلوچوں یا بلوچستان سے کوئی تعلق نہیں، یہ خالصتاً دہشتگرد ہیں۔ صوبائی دارالحکومت میں صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقی ظہور احمد بلیدی اور چیف سیکرٹری بلوچستان کے ساتھ اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ بھارتی خفیہ ایجنسی را کے حمایت یافتہ گروہ ’’فتنۃ الہندوستان‘‘ پاکستان خصوصاً بلوچستان میں دہشت گردی کے ذریعے امن کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کی ابھرتی ہوئی معیشت کو برداشت نہیں کر پا رہا اور پراکسی وار کے ذریعے ملکی سلامتی کو نقصان پہنچانے کے ناپاک عزائم رکھتا...
    اسلام آباد: قازقستان کے سفری یرزہان کستافن نے وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان سے ملاقات کے دوران بھارت سے جنگ میں پاکستان کی کامیابی پر مسرت کا اظہار کیا اور دونوں رہنماؤں نے باہمی تعاون اور اشتراک کا عزم کیا۔ وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان سے قازقستان کے سفیر یرزہان کستافن نے ملاقات کی اور ملاقات میں باہمی دلچسپی کے مختلف امور اور دو طرفہ تعاون پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ وفاقی وزیرعبدالعلیم خان نے کہا کہ ایشیائی ریاستوں کے ساتھ مختلف شعبوں میں پیش رفت ہو رہی ہے، ریل اور روڈ کے راستے وسطی ایشیا تک رسائی گیم چینجر ہے، اکنامک گروتھ کے لیے ذرائع مواصلات میں بہتری لانا چاہتے ہیں۔ قازقستان کے...
    کراچی: محکمہ موسمیات نے عید کی تعطیلات کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں ہیٹ ویو کی پیش گوئی کر دی ہے تاہم کراچی میں ہیٹ ویوکا امکان نہیں ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہائی پریشر پیداہونے کا امکان ہے، جس کے نتیجے میں عید کی تعطیلات اور بعد میں آنے والے دنوں میں شدید گرمی کی لہر برقرار رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ گرمی کی غیرمعمولی لہرکے سبب بالائی، وسطی سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان کے چند علاقے، اسلام آباد، خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان 7 سے 12جون کے درمیان ہیٹ ویو کی لپیٹ میں رہیں گے۔ اس دوران درجہ حرارت معمول سے7 ڈگری اضافی ریکارڈ ہوسکتا ہے، حد سے زیادہ گرمی...
    اسلام آباد: عالمی بینک نے غربت جانچنے کا اپنا نیا پیمانہ متعارف کرا دیا ہے، جس کے مطابق پاکستان میں غربت کی شرح 39.8 سے بڑھ کر 44.7 فیصد ہوگئی ہے۔ عالمی بینک کے مطابق پاکستان میں یومیہ 4.20 ڈالر آمدن سے کم کمانے والے غربت کی لکیر سے نیچے شمار کیے جاتے ہیں، پہلے غربت کا پیمانہ 3.65 ڈالر یومیہ آمدن تھا۔ عالمی بینک نے بتایا ہے کہ نئے معیار کے تحت پاکستان کی 44.7 فیصد آبادی غربت کا شکار ہے جبکہ پرانے پیمانے پر غربت کی شرح 39.8 فیصد تھی، نئے طریقہ کار کے مطابق 10 کروڑ 79 لاکھ پاکستانی غربت کا شکار ہیں۔ اس ضمن میں بتایا گیا ہے کہ معیار بدلا ہے،...
    کراچی: شہر قائد میں کیماڑی کے علاقے مسان چوک عمر خان روڈ کے قریب فائرنگ سے خاتون اور نوعمر بچوں سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔ جیکسن پولیس کے مطابق زخمیوں کی شناخت 40 سالہ گل نسا زوجہ اسلم ، 21 سالہ حسن ولد منور ، 14 سالہ فاطمہ دختر سلیم اور 11 سالہ ایان ولد ریاض کے نام سے کی گئی۔ ابتدائی معلوموت کے مطابق واقعہ گھریلو جھگڑے کے دوران کی جانے والی فائرنگ سے پیش آیا ہے۔  تاہم پولیس زخمیوں کے بیانات قلمبند کر رہی ہے جس کے بعد مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔
    اسرائیل نے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرتے ہوئے حماس کو ختم کرنے کے لیے غزہ کے جرائم پیشہ گروہ کو خودکار اسلحہ فراہم کرنا شروع کر دیا۔ ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق حکومت نے غزہ میں حماس کے خلاف مزاحمت بڑھانے کے لیے مقامی جرائم پیشہ گروہوں بالخصوص "ابو شباب" کی پشت پناہی شروع کردی۔ اس بات کا انکشاف سابق وزیر دفاع آویگڈور لیبرمین کے بیان اور بعد ازاں سیکیورٹی ذرائع کی تصدیق کے بعد ہوا۔ اسرائیل کے سابق وزیر دفاع نے مقامی میڈیا کو انٹرویو میں دعویٰ کیا کہ وزیراعظم نیتن یاہو نے سیکیورٹی کابینہ کی منظوری کے بغیر یکطرفہ طور پر یہ متنازع فیصلہ کیا ہے۔ سابق وزیر دفاع نے کہا کہ اسرائیلی حکومت ایک ایسے جرائم پیشہ گروہ کو ہتھیار دے رہی ہے جو ماضی میں...
    —جنگ فوٹو امریکا میں پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے پاکستان کے اعلیٰ سطح کے پارلیمانی وفد کے اعزاز میں استقبالیے کا اہتمام کیا گیا۔اس تقریب میں امریکا بھر سے پاکستانی امریکی کمیونٹی کے سرکردہ اراکین شریک ہوئے، سفارت خانے کی جانب سے منعقدہ ایونٹ میں پاک امریکا تعلقات، علاقائی استحکام اور پاکستان امریکا تعلقات کو مضبوط بنانے میں بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے کردار پر بات چیت ہوئی۔اپنے کلیدی خطاب میں پاکستان کے سفارتی مشن کے سربراہ، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی اور سابق وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے امریکا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی اہمیت کو دونوں ممالک کے درمیان پل کے طور پر اجاگر کیا اور کمیونٹی کے اراکین پر زور دیا کہ وہ امن اور...
    منشیات کیس میں سزا پانے والا پاکستانی تاجر محمد آصف حفیظ—تصویر بشکریہ ’جیو نیوز‘ پاکستانی تاجر محمد آصف حفیظ کو امریکا میں منشیات کیس میں 23 برس کی سزا کا سامنا ہے۔نیو یارک سدرن ڈسٹرکٹ کورٹ کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ امریکا نے پلی بارگین معاہدے کی خلاف ورزی نہیں کی۔ آصف حفیظ نے امریکی حکومت کی طرف سے معاہدے کی خلاف ورزی پر سزا کم کر کے 10 برس کرنے کی درخواست کی تھی۔پاکستانی تاجر آصف حفیظ نے 18 نومبر 2024ء کو امریکا میں ہیروئن کی تیاری کی سازش اور امریکا درآمد کرنے کا اعتراف کیا تھا۔ لاہور کے سونے کے تاجر آصف حفیظ کا امریکا میں منشیات اسمگلنگ کا اعترافلاہور کے سونے کے تاجر آصف حفیظ نے...
    پاکستان تحریک انصاف کی سینئر قیادت  نے تصدیق کی ہے کہ اس سلسلے میں پیٹرن انچیف عمران خان نے گرین سگنل دے دیا ہے۔ زبیر عمر کو عید کے بعد باقاعدہ طور پر پی ٹی آئی کا حصہ بنائے جانے کا امکان ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نون کے اہم رہنماء کی پی ٹی آئی میں شمولیت کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق سابق گورنر اور مسلم لیگ نون کے سربراہ نواز شریف کے سابق ترجمان زبیر عمر کی پی ٹی آئی میں شمولیت کا امکان ہے۔ زبیر عمر کی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت سے متعلق پی ٹی آئی پیٹرن ان چیف سے مشاورت مکمل کر لی گئی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کی سینئر قیادت  نے تصدیق کی ہے...
    ترجمان کے مطابق جمہوریہ بیلاروس کے وزیر دفاع اور سیکرٹری دفاع ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی اور سکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں اطراف نے آپریشنز، انسداد دہشت گردی اور فوجیوں کی تربیت پر خصوصی زور دیا۔ ملاقات میں دوطرفہ دفاعی تعاون کو بڑھانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا، دفاعی صنعتی شعبے میں تعاون بڑھانے پر بھی بات چیت ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ جمہوریہ بیلاروس کے وزیر دفاع لیفٹیننٹ جنرل وکٹر خرینن کی سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل محمد علی (ریٹائرڈ) سے ملاقات ہوئی۔ ترجمان کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی اور سکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں اطراف نے آپریشنز، انسداد دہشت گردی اور فوجیوں کی تربیت پر خصوصی زور...
     اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ میں نے سندھ طاس معاہدہ کی معطلی کا جواب دیا، میں نے کہا کہ شملہ معاہدہ پر وہی کچھ اپلائی ہوگا جو سندھ طاس معاہدے پر ہوگا۔  ’’جیو نیوز‘‘ کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے  خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت نے جو سندھ طاس معاہدہ کے ساتھ کیا اس پر جواب دیا، کہا تھا سندھ طاس معاہدہ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ ہو سکتی ہے تو شملہ معاہدہ سے بھی ہو سکتی ہے۔ وزارت خارجہ کا میرے بیان سے کوئی تعلق نہیں، میرا ذاتی بیان تھا، میں سمجھتا ہوں کہ میرا مؤقف بالکل ٹھیک ہے۔  چناب میں روز خود پانی...
    گورنر خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ صوبے کی ترقی کی بات جو کرے گا ہم اس کا ساتھ دیں گے اور صوبے کے نوجوانوں کی ترقی کے لیے مل جل کر کام کرے گے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ مودی گجرات کا قصاب ہے، ہمیشہ ہمدردی کا ووٹ حاصل کرنے کے لیے ایسے ڈرامے کرتا ہے، اب بات ہوگی تو کشمیر پر بات ہوگی اور بھارت نے اگر کوئی غلطی کی تو اس سے سخت جواب دیں گے۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر پاک فوج، ائیرفورس سمیت تمام سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، بھارت کو 78 گھنٹوں میں...
    پشاور: خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ مودی گجرات کا قصاب ہے، ہمیشہ ہمدردی کا ووٹ حاصل کرنے کے لیے ایسے ڈرامے کرتا ہے، اب بات ہوگی تو کشمیر پر بات ہوگی اور بھارت نے اگر کوئی غلطی کی تو اس سے سخت جواب دیں گے۔ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر پاک فوج، ائیرفورس سمیت تمام سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، بھارت کو 78 گھنٹوں میں بتا دیا کہ ہمارا مقابلہ کوئی نہیں کرسکتا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا تو پاکستان نے بھارت کے 6 جہاز گرائے، بھارت نے دوبارہ حملہ کیا تو اس وقت فوج نے...
    نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ میں حال ہی میں پاکستان کو ملنے والی اہم ذمے داریوں کا سہرا پاکستانی قوم کے سر باندھتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سب ان کی قربانیوں کا ثمر ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی سفارتی کامیابیوں پر انڈیا میں ماتم ہو رہا ہے، اسحاق ڈار کی اہم بریفنگ ایکس پر اپنے پیغام میں انہوں نے اقوام متحدہ کو طالبان پر پابندیوں کی فیصلہ کرنے والی کمیٹی کا سربراہ، انسداد دہشتگردی کمیٹی کا نائب صدر اور دستاویزات اور پابندیوں پر ایس سی کے غیر رسمی ورکنگ گروپس کا شریک چیئرمین بنائے جانے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم اس کامیابی کو پاکستانی قوم کی طرف سے دی گئی قربانیوں کے...
    محکمہ داخلہ پنجاب نے قیدیوں کی سزا میں خصوصی معافی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کو 90 دن کی خصوصی معافی دی گئی ہے اور سزا معافی کے حکم نامے سے 450 اسیران مستفید ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سیکرٹری داخلہ نے قیدیوں کی سزاء میں معافی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے قیدیوں کی سزا میں خصوصی معافی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کو 90 دن کی خصوصی معافی دی گئی ہے اور سزا معافی کے حکم نامے سے 450 اسیران مستفید ہوں گے۔ پنجاب کی جیلوں سے 270 قیدی رہا ہو کر اہل...
    کمشنرکراچی نے دفعہ 144 کے تحت ہاکس بے کے ساحل پر 8 دن تک  نہانے پرپابندی عائد کردی۔ کمشنر کراچی کی جانب سے ساحل پر نہانے پر پابندی عائد کی گئی جس کا اطلاق 13 جون تک رہے گا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ہاکس بے کی ساحلی پٹی پر مختلف مقامات ٹرٹل بیچ، سنہرا بیچ، کینپ، مبارک  ویلیج اور دعا چوک بیچ پر سمندر میں نہانے پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کی گئی ہے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق پابندی 6 جون سے 13 جون تک ہوگی اور خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔  
    سعودی جنرل اتھارٹی برائےشماریات نے اعلان کیا ہے کہ اس سال 16 لاکھ 73 ہزار 230 افراد نے فریضہ حج ادا کیا۔ سعودی جنرل اتھارٹی برائےشماریات کے مطابق بیرون مملکت سے 15 لاکھ 6 ہزار 576 حجاج سعودی عرب آنے جبکہ داخلی حجاج کی تعداد ایک لاکھ 66 ہزار 654 رہی ہے۔اتھارٹی کا کہنا ہے ’اندرون اور بیرورن ملک سے آنے والے حجاج میں مردوں کی تعداد 8 لاکھ 77 ہزار 841 جبکہ خواتین کی تعداد 7 لاکھ 95 ہزار 389 تھی۔‘ بیرون مملکت سے آنے والوں میں فضائی راستے سے 14 لاکھ 35 ہزار 17 ، بری راستے سے 66 ہزار 465 جبکہ بحری راستے سے 5 ہزار 94 حجاج سعودی عرب پہنچے۔ محکمہ شماریات نے یہ اعداد...
    سٹی 42:عالمی بینک نے پاکستان میں غربت سے متعلق رپورٹ جاری کردی عالمی بینک کاکہنا ہے کہ پاکستان میں شدید غربت کی نئی حد 3 ڈالرز یومیہ مقرر کی گئی تھی ، پاکستان کی 16.5 فیصد آبادی خط غربت کی لکیر سے نیچے چلی گئی اس سے قبل شدید غربت کی حد 2.15 ڈالر روزانہ طے کی گئی تھی ۔لوئر مڈل انکم کلاس کے لیے غربت کی حد 4.20 ڈالرز روزانہ مقرر  کی گئی پاکستان کی 44.7 فیصد ابادی لوئر مڈل انکم میں داخل ہوگئی اپر مڈل انکم کلاس کے لیے غربت کی حد 8.30 ڈالرز یومیہ مقرر  کی گئی ،پاکستان کی 88.4 فیصد آبادی اپر مڈل انکم کلاس میں داخل ہوگئی ،غربت کی حد کے تازہ اعداد و شمار 2021 کی...
    اپنے بیان میں علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ بلوچستان کے حالات کو سنوارنے کے بجائے انہیں مزید خراب کیا جا رہا ہے۔ حکومت اور مقتدر ادارے اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کریں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں امن و امان کی ابتر صورتحال نے عام شہریوں کو شدید ذہنی اور جسمانی اذیت میں مبتلا کر دیا ہے۔ بلوچستان میں نظام زندگی مکمل طور پر مفلوج ہو چکا ہے۔ شام پانچ بجے کے بعد بلوچستان کے اکثر علاقوں میں سڑکیں ویران ہو جاتی ہیں، اور ایف سی، لیویز و پولیس شہریوں کو روک کر کہتی ہے کہ اس وقت سفر کی اجازت نہیں، جس کے نتیجے میں...
    خالصتان تحریک کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کا کہنا ہے پاکستان کی فتح سے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی سیاسی موت ہوچکی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں معصوموں کا خون، مودی ذمہ دار ہے: گرپتونت سنگھ پنوں نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے گرپتونت سنگھ نے کہا یہ پاکستان جنگ جیتا اور بھارت ہار گیا اور اس کے ساتھ ہی مودی بھی سیاسی موت مرگئے۔ گرپتونت سنگھ نے ایک بار پھر اس عزم کا اعادہ کیا کہ اگر بھارت نے حملہ کیا تو بھارت میں رہنے والے تمام سکھ پاکستان کے ساتھ کھڑے ہوں گے اور ویسے بھی ہم پاکستان کے ساتھ ہی کھڑے ہیں۔ مزید پڑھیے: بھارت آدم پور ایئربیس پاکستان کے خلاف نیوکلیئر لڑائی کے لیے...
    ملک میں عید کے دنوں اور آئندہ ہفتے کے دوران شدید گرمی کی لہر کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک بھر میں 7 جون سے ہوا کا زائد دباؤ اثرانداز ہوسکتا ہے، یہ سسٹم 8 جون سے ملک کے بیشتر حصوں کو اپنی لپیٹ میں لے لے گا۔ 7 سے 12 جون کے دوران ملک بالائی علاقوں، وسطی و بالائی پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان میں دن کے درجہ حرارت معمول سے 5 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے ملک کے جنوبی علاقوں، بالائی و وسطی سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان کے کچھ حصے میں دن کے درجہ حرارت 7 سے 12 جون کے دوران معمول سے 4 سے 6 ڈگری...
    وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ انہوں نے شملہ معاہدے کے حوالے سے بیان بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کے اعلان کے تناظر میں دیا ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ میں نے انڈس واٹر ٹریٹی کے کنٹیکس میں یہ بات کہی کہ چونکہ بھارت نے سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کا اعلان کیا ہے تو اس صورت میں شملہ معاہدے کی بھی کوئی حیثیت نہیں رہی، اب لائن آف کنٹرول سیز فائر لائن ہونی چاہیے۔ یہ بھی پڑھیں: شملہ معاہدہ منسوخ نہیں کیا گیا، وزارت خارجہ کی خواجہ آصف کے بیان کی تردید خواجہ آصف نے کہا کہ کشمیر پر 1948 میں ایک تصادم ہوا تھا، اس...
    وفاقی حکومت نے پانچ سالہ ترقیاتی منصوبوں کی تفصیلات جاری کر دیں جس کا تخمینہ 17 کھرب روپے لگایا گیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق 17 کھرب روپے کا ترقیاتی منصوبہ “اُڑان پاکستان” کے تحت پیش کیا گیا۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ منصوبے کا مقصد پاکستان کو اقتصادی طور پر خود کفیل بنانا ہے، پانچ سالہ منصوبے میں وفاق کا حصہ 7 کھرب جبکہ صوبوں کا 10 کھرب ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ 2047 تک پاکستان کو 3 کھرب ڈالر کی معیشت بنانے کا ہدف ہے جس کے پیش نظر مالی سال 2025–2026 کے لیے ترقیاتی بجٹ 4.2 کھرب روپے مقرر کیا گیا ہے۔ حکومت نے پی ایس ڈی پی کے تحت ایک کھرب روپے کی وفاقی فنڈنگ مختص کی جبکہ دیامر...
    مرئی بالا امام بارگاہ میں منعقدہ اس اجتماع میں خطاب کرتے ہوئے امام خمینی رح کی ملت اسلامیہ کیلئے دی گئی خدمات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ علماء کونسل کوہاٹ ڈویژن کے زیراہتمام قائد انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی رح کی برسی کے سلسلے میں پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس میں علمائے کرام سمیت مختلف شخصیات اور عوام نے شرکت کی۔ مرئی بالا امام بارگاہ میں منعقدہ اس اجتماع میں خطاب کرتے ہوئے امام خمینی رح کی ملت اسلامیہ کیلئے دی گئی خدمات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔
    قومی تحفظ خوراک اور تحقیق کے وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ حکومت مال مویشیوں کی دیکھ بھال ، خوراک کی فراہمی ، مالی امداد اور منڈی تک رسائی کی خدمات میں بہتری کے ذریعے چھوٹے کاشتکاروں کو ساز گار ماحول فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے۔انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈیویلپمنٹ بورڈ کے وفد کے ساتھ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس میں افزائش حیوانات کے شعبے کی ترقی کیلئے حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ مویشی بانی محض زراعت کا ایک حصہ نہیں ہے بلکہ یہ دیہی گزر بسر میں بنیادی حیثیت رکھتی ہے اور معاشی بہتری کی ضامن ہے۔ اشتہار
    ایس آئی ایف سی کی مؤثر حکمت عملی کے باعث مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کو فروغ مل رہا ہے۔توانائی کے شعبے بالخصوص کوئلے کی صنعت میں سرمایہ کاری میں 71فیصد کا شاندار اضافہ ہوا۔ایس آئی ایف سی کی کاوشوں سے تیل و گیس سیکٹر میں سرمایہ کاری کے رجحان میں قابلِ ذ کر اضافہ ہوا ہے۔ربڑ کی مصنوعات میں 163 فیصد جبکہ سماجی خدمات میں416 فیصد تک غیر معمولی سرمایہ کاری ہوئی۔گھریلو اشیاء کی صنعت میں 1549فیصد سرمایہ کاری ہوئی، جدید الیکٹرانکس کی مانگ میں اضافہ ہوا۔تعمیرات اور سیمنٹ کے شعبے میں بھی سرمایہ کاری میں استحکام آیا۔ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری کے باعث ملک معاشی استحکام کی جانب گامزن ہے۔ اشتہار
    نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے۔الیکٹرک کی رائٹ آف کلیمز کی درخواست پر فیصلہ جاری کر دیا ہے، جس کے تحت مالی سال 2017 تا 2023 کے ملٹی ایئر ٹیرف (ایم وائی ٹی) کنٹرول پیریڈ سے متعلقہ 76 ارب روپے کے کلیمز میں سے 50 ارب روپے کے جزوی کلیمز کی اجازت دے دی ہے۔ کے۔ الیکٹرک کے سی ای او مونس علوی کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کے ساتھ گزشتہ کنٹرول پیریڈ کے بیشتر معاملات اختتام کو پہنچ گئے ہیں۔ کے۔الیکٹرک کی نظر اب مستقبل کے ملٹی ایئر ٹیرف کی طرف ہے جو مالی سال 2024 سے 2030 پر محیط ہیں۔ جس کے زریعے اپنے دائرہ کار علاقوں کی توانائی کی ضروریات پوری کرنے کے لیے...
    سینئر صوبائی وزیر سندھ کا کہنا تھا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی نے مسئلہ کشمیر سے لے کر مسئلہ فلسطین تک پاکستان کا موقف دوٹوک انداز میں پیش کیا، بین الاقوامی فورم پر بلاول بھٹو نے پاکستان کا موقف جس دلیری پیش کیا وہ قابل تحسین ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سینئر صوبائی وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو صرف پاکستان ہی نہیں پورے خطے کے لیے امید کی کرن ہیں۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے بین الاقوامی دورہ کے دوران پاکستان کا جرأت مندانہ موقف پیش کرنے پر سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج بھارت میں صرف ایک ہی نام گونج رہا ہے اور وہ ہے بلاول بھٹو...
    چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر—فائل فوٹو چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی سے مشاورت کے بعد چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن حکام کی تعیناتی کے معاملے کا جواب دیا جائے گا۔’جیو نیوز‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پاک بھارت کشیدگی کے دوران مجھ سے رابطہ کیا تھا۔ان کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف پاکستانی افواج اور قوم کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، وزیرِ اعظم نے کہا تھا کہ بات چیت ہونی چاہیے اور بات چیت کے دروازے کھلے ہیں، ہم نے اس کے جواب میں کہا...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 05 جون 2025ء) اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل کی پابندیوں کے باعث غزہ میں لوگوں کو بہت کم مقدار میں خوراک دستیاب ہے جو انسانی زندگی کی بقا کے لیے کافی نہیں۔علاقے میں غذائی قلت کا خطرہ بدستور برقرار ہے۔ اقوام متحدہ کے ادارہ خوراک و زراعت (ایف اے او) نے بتایا ہے کہ اس وقت غزہ میں ہر شہری کو روزانہ اوسطاً 1,400 حرارے میسر ہیں جبکہ انسانی جسم کو کم از کم 2,300 حراروں کی ضرورت ہوتی ہے۔ Tweet URL اکتوبر 2023 اور دسمبر 2024 کے درمیانی عرصہ میں غزہ کے لوگوں کو روزانہ فی کس اوسطاً 1,510 حرارے دستیاب تھے جو مطلوبہ مقدار کا 72 فیصد ہیں۔(جاری...
    سابق امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی نے ایم ایم اے دورِ حکومت میں 75 کروڑ 75 لاکھ روپے کی لاگت سے بلامبٹ ایریگیشن چینل کا کثیر المقاصد منصوبہ منظور کروایا تھا، جس کے تحت 76 کلومیٹر طویل نہر تعمیر کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر و سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ گزشتہ چار سال سے بلامبٹ ایریگیشن اسکیم کی بندش کے باعث نہر کھنڈرات کا منظر پیش کر رہا ہے، نہر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، جو کہ نہایت افسوسناک اور پی ٹی آئی حکومت کے لیے باعثِ شرم ہے۔ بلامبٹ نہر کی بندش کے نتیجے میں فصلیں اور باغات تباہ ہو چکے ہیں، چشمے اور کنویں خشک ہو گئے...
    راولپنڈی کے تھانہ رتہ امرال کے علاقے سے لاپتہ ہونے والی سوا سالہ بچی کی لاش نالے سے برآمد ہوئی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ رتہ امرال میں بدھ کی شام بچی اپنی بڑی جڑواں بہنوں کے ساتھ گھر کے باہر کھیلتی ہوئی لاپتہ ہوگئی تھی۔ والدین نے اپنے طور پر تلاش کرنے کی کوشش کی مگر انہیں ناکامی کا سامنا رہا جس کے بعد بدھ کی شام اغوا کا مقدمہ تھانہ رتہ امرال میں درج کیا گیا تاہم جمعرات کی شام لاپتہ سوا سالہ بچی کی نعش نالے سے برآمد ہوئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کی اور علاقے میں نقب سی سی ٹی کیمروں کی فوٹیج سے بچی کے پاس اسکے دس سالہ کزن کو پایا۔...
    عیدالاضحیٰ کے موقع پر سوئی سدرن گیس نے گھریلو اور تجارتی صارفین کے لیے شیڈول جاری کر دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: عیدالاضحیٰ پر ٹرین کا سفر کرنے والوں کے لیے بڑی خوشخبری سوئی سدرن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 6 جون کو گیس کی بندش رات 12 بجے ہوگی، عید کے پہلے دن (بروز ہفتہ 7 جون) گیس کی فراہمی صبح 5 بجے بحال ہو گی. عید کے پہلے دن 5 بجے کے بعد گیس کی بندش نہیں ہوگی، اس کے علاوہ عید کے دوسرے دن اتوار 8 جون کو سارا دن گیس بند نہیں ہوگی۔ یہ بھی پڑھیں: عیدالاضحیٰ: اسلام آباد میں ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ اور غیرقانونی اسلحے کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ عید کے تیسرے...
    اپنے بیان میں بلوچستان بار کونسل کے رہنماء راحب بلیدی نے کہا کہ سینارٹی کے اصولوں کو بالائے طاق رکھ کر سینئر کی جگہ محض سیاسی بنیادوں پر جونیئر جسٹس کو عارضی طور پر قائمقام چیف جسٹس کی تقرری سے وکلاء کو تشویش لاحق ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان بار کونسل کے وائس چیئرمین راحب خان بلیدی ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ عدالت عالیہ بلوچستان میں ایک بار پھر مستقل چیف جسٹس تعینات کرنے کی بجائے ایکٹنگ بنیاد پر چیف جسٹس کی تقرری سازش ہے۔ اس سے قبل بھی سینئر ترین جج کو ایکٹنگ لگا کر ایک ہفتہ قبل مستقل کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان بار کونسل نے جوڈیشری کے اندر سینارٹی کے بنیادی اصولوں پر چیف جسٹس کی...
    شہریوں قربانی ضرور کریں مگر صفائی کا بھی ضرور خیال رکھیں:چیئر مین سی ڈی اے کی اپیل WhatsAppFacebookTwitter 0 5 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )چیئرمین سی ڈی اے، چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈی جی سول ڈیفنس محمد علی رندھاوا نے عالمی یوم ماحولیات 2025 کے موقع پر منعقدہ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں یو این ہبیٹٹیٹ، والڈ لائف، موسمیاتی تبدیلی اور گرین مارگلہ ہلز فرینڈ سمیت سینی ٹیشن، انوائرمنٹ ونگ کے افسران و ملازمین نے شرکت کی۔ تقریب کے انعقاد کا مقصد اسلام آباد شہر میں گرین ایریاز، ماحول دوست شجرکاری اور صفائی ستھرائی کی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا تاکہ ماحولیاتی آلودگی پر قابو پایا جاسکے۔ چیئرمین سی ڈی...
    خالصتان تحریک کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا ہے کہ پاکستان کی فتح سے بھارتی وزیر اعظم مودی کی سیاسی موت ہوچکی ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خالصتان تحریک کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا کہ ہم نے کہا تھا بھارت نے حملہ کیا تو پاکستان کے ساتھ کھڑے ہوں گے اور ہم پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نریندر سنگھ مودی پاکستان اور مسلمانوں کا دشمن ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی فتح اوربھارت کی ہار ہوئی اور پاکستان کی فتح سے مودی کی سیاسی موت ہوچکی ہے۔ Post Views: 6
    جمعرات کو عید الاضحیٰ کے موقعے پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو ایرانی صدر مسعود پیزشکیان نے فون کرکے مبارکباد دی۔ یہ بھی پڑھیں: ’اے اللہ! ہمارے فلسطینی بھائیوں کی تکالیف کا خاتمہ فرما‘ خطبہ حج میں خصوصی دعا سعودی پریس ایجنسی کے مطابق کال کے دوران صدر پیزشکیان نے مملکت کی کوششوں اور حجاج کو فراہم کی جانے والی شاندار خدمات پر شکریہ ادا کیا۔ مزید پڑھیے: مشعر عرفات کی جانب حجاج کی روانگی کے منصوبے کی کامیابی کا اعلان انہوں نے ولی عہد شہزادہ کو عید کی مبارکباد پیش کی۔ سعودی ولی عہد نے بھی جواب میں صدر مسعود پیزشکیان کو مبارکباد دی۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ...
    دفترخارجہ نے کہا کہ پاکستان نے واضح کیا ہے کہ بھارت کے ساتھ دوطرفہ معاہدوں کی منسوخی سے متعلق تاحال کوئی باضابطہ یا حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فی الحال کسی بھی دوطرفہ معاہدے کو ختم کرنے کا کوئی باضابطہ فیصلہ نہیں کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ دفتر خارجہ نے شملہ معاہدے کی منسوخی کی قیاس آرائیوں کی تردید کر دی۔ دفترخارجہ نے کہا کہ پاکستان نے واضح کیا ہے کہ بھارت کے ساتھ دوطرفہ معاہدوں کی منسوخی سے متعلق تاحال کوئی باضابطہ یا حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فی الحال کسی بھی دوطرفہ معاہدے کو ختم کرنے کا کوئی باضابطہ فیصلہ نہیں کیا گیا۔ قبل ازیں وزیر دفاع خواجہ آصف...
    پورے ملک کی طرح کراچی میں بھی عیدالاضحی کی تیاریاں اختتامی مراحل میں داخل ہوچکی ہیں، کراچی کے محلے قربانی کے جانوروں سے سج چکے ہیں۔ کراچی میں یہ روایت ہے کہ جگہ کی تنگی کے باعث جانوروں کو گلی محلوں میں ہی باندھ دیا جاتا ہے اور تمام محلے والے مل کر ان کی خدمت میں لگ جاتے ہیں۔ گھر کے بچے، بوڑھے، خواتین سب ہی ان دنوں میں آپ کو محلے میں نظر آئیں گے، کوئی چارہ دے رہا ہے تو کوئی جانور کو نہلا رہا ہے اور کوئی پانی پلا رہا ہے، رات کو خواتین اور بچے جانوروں کے ساتھ چہل قدمی کرنے نکل جاتے ہیں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے...
    کراچی: زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 70 لاکھ ڈالر کمی سے 11 ارب 50 کروڑ 88 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ترجمان کی جانب سے 30 مئی تک کی زرمبادلہ کے ذخائر کی رپورٹ جاری کردی گئی ہے۔ ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق 30 مئی تک زرمبارلہ کے ذخائر 70 لاکھ ڈالر کی کمی کے بعد 11 ارب 50 کروڑ 88 لاکھ ڈالرز کی سطح پر آگئے۔ اعلامیے کے مطابق زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 16 ارب 59 کروڑ 77 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 8 کروڑ 89 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔
    وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ ہمیں نظر نہیں آرہا عمران خان رہا ہوں گے، ہم احتجاج کا حق رکھتے ہیں اور زور بازو سے اس نظام کو شکست دیں گے جب کہ ہم عدلیہ کے آزاد ہونے کا انتظار کر رہے ہیں، جب عدلیہ اپنے فیصلے خود کرے گی تو پھر عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف کیسز میں کچھ بھی نہیں ہے۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے پیٹرن انچیف عمران خان سے علی امین گنڈا پور کی ملاقات تقریبا 2 گھنٹے تک اڈیالہ جیل کے کانفرنس روم میں جاری رہی۔ملاقات میں خیبرپختونخوا کے آئندہ بجٹ کے حوالے سے امور پر بات چیت کی گئی جب کہ عید کے بعد پی...
    ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ امریکی اقدام امریکی فیصلہ سازوں کی اخلاقی گراوٹ کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی اقدام ثبوت ہے کہ امریکا فلسطینیوں کے قتل عام میں اسرائیل کا شریک جرم ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران نے غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد ویٹو کرنے پر امریکا پر کڑی تنقید کی ہے۔ تہران سے ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق امریکی اقدام اسرائیل کے جرائم میں شراکت داری ظاہر کرتا ہے، امریکی اقدام بین الاقوامی برادری کی خواہشات کی کھلی توہین ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے مزید کہا کہ امریکی اقدام امریکی فیصلہ سازوں کی اخلاقی گراوٹ کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی اقدام...
    انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی نے 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں عدم پیشی  پر سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) آپریشنز صبا ستار کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔ایس ایس پی آپریشنز کو عدالت میں پیش نہ ہونے پر شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ہے، انسداد دہشتگردی عدالت نے ایس ایس پی آپریشنز کو 11 جون کو طلب کرلیا۔ فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کی اجازت دینے کیخلاف ایک اور نظرِ ثانی درخواست دائر سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کے خلاف ایک اور نظرِ ثانی درخواست دائر کر دی گئی۔ شوکاز نوٹس میں کہا گیا کہ عدالتی احکامات کے باوجود آپ عدالت میں پیش نہیں ہوئیں، عدالت میں پیش نہ ہونا...
    محکمہ موسمیات نے پاکستان میں مون سون بارشوں کے حوالے سے خطرے کی گھنٹی بجادی۔ تفصیلات کے مطابق مون سون سےمتعلق فیڈرل فلڈ کمیشن کا اجلاس ہوا، اجلاس کی صدارت وفاقی وزیرآبی وسائل میاں معین وٹو نے کی ، سیکرٹری آبی وسائل، چیئرمین فلڈکمیشن اجلاس میں شریک ہوئے۔ اجلاس میں مون سون سے قبل تیاریوں اورخطرات کا جائزہ لیا گیا، محکمہ موسمیات نے بتایا کہ جولائی تا ستمبر معمول سے زیادہ بارش کاامکان ہے، شمال مشرقی پنجاب،کشمیر میں زیادہ بارش متوقع ہے۔ اجلاس میں بریفنگ میں کہا گیا کہ شمالی خیبرپختونخوا،گلگت بلتستان میں کم بارش کاامکان اور ملک بھر میں درجہ حرارت زیادہ رہنے کی توقع ہے، درجہ حرارت بڑھنے سے موسمی خطرات میں اضافہ ہو سکتا ہے جبکہ شہری...
    روسی صدر ولادیمیر پیوٹن تہران اور واشنگٹن کے درمیان ایران کے جوہری پروگرام پر معاملات حل کرنے میں مدد کے لیے تیار ہیں۔ فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق ترجمان کریملین نے صحافیوں کو بتایا کہ روس کے ایران کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں جبکہ صدر ولادیمیر پیوٹن ایران اور امریکا کے درمیان جوہری معاملات پر اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔  واضح رہے کہ گزشتہ روز (4 جون) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ ٹیلیفونک رابطے کے بعد اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ روسی صدر نے ایران کے ساتھ جوہری پروگرام پر مذاکرات میں ’شامل‘ ہونے کی پیشکش کی ہے، حالانکہ صدر ٹرمپ ایران پر الزامات عائد کرتے ہیں کہ وہ...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چینی صدر شی جن پنگ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے، دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو اپنے اپنے ملک کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔ بدھ کے روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کے صدر شی جن پنگ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور انہیں امریکا کا دورہ کرنے کی دعوت دی جبکہ چینی صدر شی جن پنگ نے بھی امریکی صدر کو دورہ چین کی دعوت دی۔ یہ بھی پڑھیں: ہالی ووڈ فلمیں بھی امریکا چین ٹیرف جنگ کی زد میں آگئیں چینی صدر شی جن پنگ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ چین کا خیرمقدم کریں گے، امریکا کو چین کے خلاف منفی اقدامات منسوخ کرنے چاہئیں۔ دونوں...
    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سیکرٹری داخلہ نے قیدیوں کی سزا میں معافی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے قیدیوں کی سزا میں خصوصی معافی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، جس کے مطابق پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کو 90 دن کی خصوصی معافی دی گئی  اور سزا معافی کے حکم نامے سے 450 اسیران مستفید ہوں گے۔  پنجاب کی جیلوں سے 270 قیدی رہا ہو کر اہل خانہ کے ساتھ عید منائیں گے، سیکریٹری داخلہ پنجاب نے سزا میں معافی پاکستان پریزن رولز 1978 کے رول 216 کے مطابق دی۔ مخیر حضرات کی جانب سے نادار قیدیوں کے جرمانے کی ادائیگی اور اچھے کردار کے باعث بھی سزا میں کمی سے بھی قیدی رہا ہوئے  ۔...
    شملہ معاہدے کی منسوخی کی خبروں پر وزارت خارجہ کی وضاحت آگئی۔ ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ شملہ معاہدہ اب تک منسوخ نہیں کیا گیا اب تک تحریری صورت میں ایسی کوئی بات موجود نہیں۔ اس سے قبل وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ شملہ معاہدہ منسوخ کردیا گیا ہے۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ شملہ معاہدہ ختم ہونے کے بعد کنٹرول لائن اب سیز فائر لائن ہے، ہم واپس 1948 والی پوزیشن پر آگئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ شملہ معاہدہ دو ممالک کے درمیان ہے، اس میں ورلڈ بینک یا کوئی تیسرا فریق نہیں ہے، شملہ معاہدہ نہ ہونے سے کنٹرول لائن سیز فائر لائن ہو جائے گی، سیز فائرلائن اس...
    'یوم عرفہ' کے موقع پر حاجیوں کی عرفات میں موجودگی کے باعث خانہ کعبہ میں رش نہ ہونے کے برابر ہوتا ہے جس کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے صدیوں سے اس دن مکے کی خواتین خانہ کعبہ آتی ہیں۔ یوم عرفہ پر خانہ کعبہ کے گرد سیاہ کپڑوں میں ملبوس ہزاروں خواتین موجود ہیں۔ کوئی طواف میں مشغول ہے تو کوئی دعا اور مناجات میں مصروف ہے۔ ٹولیوں کی شکل میں خواتین مسجد الحرام میں نماز بھی ادا کر رہی ہیں۔ یہ منظر مکے کی صدیوں پرانی روایت یوم الخلیف کی وجہ سے ہے جو ہر سال یوم عرفہ کو دہرائی جاتی ہے۔ یوم عرفہ پر حاجی مغرب تک عرفات میں ہوتے ہیں اور پھر مزدلفہ میں...
    پون کھیڑا نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ نے 21 دنوں میں 11 بار ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی میں ثالثی کا دعویٰ کیا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ مودی حکومت نے امریکہ کو ثالث بننے دیا۔ اسلام ٹائمز۔ انڈین نیشنل کانگریس نے نریندر مودی پر شدید الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی قیادت میں ہندوستانی خارجہ پالیسی مکمل طور پر ناکام ثابت ہوئی ہے، جس کے باعث ملک کے قومی اور سفارتی مفادات کو سنگین نقصان پہنچا ہے۔ پارٹی کے ترجمان پون کھیڑا نے پریس کانفرنس کے دوران چین، پاکستان، امریکہ اور روس کے ساتھ تعلقات میں پیش آئی متعدد کمزوریوں کا ذکر کرتے ہوئے مودی حکومت پر "سرنڈر" کی پالیسی اپنانے کا...
    سٹی 42: محکمہ داخلہ سیکریٹریٹ میں کل کی سرکاری چھٹی منسوخ  کردی گئی نئے مالی سال 2025 اور 2026 کی تیاریوں کی باعث چھٹی منسوخ کردی گئی ،ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ محمد اقبال میمن نے تحریری حکم نامہ جاری کردیا ملازمین و افسروں  کو کل جمعہ کے روز دفاتر آنے کی ہدایت  کردی گئی ،ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ  نے کہا کسی قسم کا کوئی عذر قبول نہیں ہوگا  ایک بار پھر زلزلہ
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 05 جون 2025ء) اسلام آباد سے موصولہ خبر رساں ایجنسی ایسو سی ایٹڈ پریس کی ایک رپورٹ کے مطابق افغانستان میں طالبان کے خلاف جنگ کے دوران امریکہ کے لیے کام کرنے والے افغان باشندوں نے آج بروز جمعرات صدرڈونلڈ ٹرمپ سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کے امریکہ میں داخلے پر عائد پابندیوں کو ہٹا دیں۔ قبل ازاں امریکی صدر نے افغانستان اور ایران سمیت 12 ممالک کے شہریوں کے لیے امریکہ داخلے پر پابندی کے حکم نامہ پر دستخط کیے تھے۔ ان افغان باشندوں کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کی جانب سے عائد کی گئی یہ سفری پابندیاں ان کی امریکہ سے ملک بدری کا سبب بن سکتی ہے...
    بھارت کی آبی جارحیت کے جواب میں پاکستان نے اپنے آبی وسائل بڑھانے اور نئے ڈیموں کی تعیمر کا فیصلہ کیا ہے اور اس کے لیے کمیٹی قائم کر دی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اسلام آباد میں آبی وسائل سے متعلق امور پر اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں چاروں صوبوں اور گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ اور آزاد کشمیر کے وزیراعظم نے شرکت کی اور یک زبان ہو کر بھارتی آبی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے وفاق کے ساتھ کھڑے ہونے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اجلاس میں پاکستان میں پانی ذخیرہ کرنے کے لیے نئے ڈیمز بنانے کے حوالے سے لائحہ عمل پر تفصیلی غور کیا گیا۔ متعلقہ حکام نے ملک میں آبی وسائل اور دریاؤں...
    کراچی: محکمہ کالج ایجوکیشن سندھ نے کراچی سمیت پورے صوبے کے 375 سرکاری کالجوں کے لیے انٹر سال اول کے داخلوں کا اعلان کردیا یے۔ محکمہ کالج ایجوکیشن کی جانب سے پالیسی سے متعلق نوٹی فکیشن بھی جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق کالجز میں داخلے نویں جماعت / او لیول پارٹ ون  کے نتائج کی بنیاد پر دیے جائیں گے۔ کراچی کے 154کالجوں میں تقریبا 1 لاکھ سے زائد طلبہ کو داخلے دیے جائیں گے اور نئے ضابطے کے تحت اب صرف اے ون اور اے گریڈ کے حامل طلبہ شہر کے کسی بھی کالج میں داخلے کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔ پالیسی کے مطابق "بی ، سی ، ڈی اور ای" گریڈ لینے والے طلبہ صرف...
    اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ خان یونس میں ملٹری آپریشن کے دوران دو یرغمالیوں کی لاشیں ملی ہیں۔ ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق یہ خفیہ ملٹری آپریشن اسرائیلی فوج اور شِن بیت سیکیورٹی ایجنسی نے غزہ کی پٹی کے جنوبی شہر خان یونس میں کیا تھا۔ اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ خفیہ ملٹری کارروائی حماس کے گرفتار جنگجو سے حاصل کردہ معلومات کی بنیاد پر کی گئی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ گرفتار جنگجو سے حاصل معلومات کو پرکھا گیا اور انتہائی درست انٹیلیجنس قرار دینے کے بعد آپریشن کا فیصلہ کیا گیا۔ جس کے دوران حماس کے ہاتھوں یرغمال بنائے گئے امریکی نژاد اسرائیلی جوڑے گادی ہگائی اور جُدیہ وائن اسٹین کی لاشیں ملیں۔ یہ دونوں امریکی شہریت...
    کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی بلز وصولیوں میں ناکامی کے معاملے پر نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک کیلئے رائٹ آف کلیمز کی مد میں 50 ارب روپے کی منظوری دے دی۔نیپرا نے یہ منظوری کے الیکٹرک کے ملٹی ایئر ٹیرف2017 تا 2023 سے متعلق دی، کے الیکٹرک نے 2016-17 سے 2022-23 کیلئے 76 ارب روپے کے رائٹ آف کلیمز جمع کروائے تھے۔ کراچی کیلئے بجلی کی قیمت میں 2 روپے 99 پیسے فی یونٹ کی کمی کردی گئی نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی قیمتوں سے متعلق الگ الگ نوٹیفکیشنز جاری کر دیے۔ نیپرا نے کے الیکٹرک کی درخواست پر سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کر رکھا تھا، نیپرا...
    فائل فوٹو  فیصل آباد میں نقلی پستول دکھا کر خاتون کو لوٹنے کی کوشش کرنے والی دو خواتین کو گرفتار کر لیا گیا۔ سمن آباد میں ہونے والی واردات کے دوران خاتون کے شور مچانے پر لوگ جمع ہوگئے اور ڈکیت خواتین پکڑی گئیں۔ فیصل آباد کے علاقے سمن آباد میں ایک درزن سہیلی کے ہمراہ نقلی پستول کے زور پر اپنی گاہک خاتون کے گھر ورادات کرنے کی کوشش میں پکڑی گئی۔ نوشہرہ: تین بچوں کو زہر دے کر قتل کرنے کے کیس میں دادی کو گرفتار کر لیا گیانوشہرہ پولیس کے مطابق گرفتار خاتون کے بیٹے نے بھی عدالت میں ماں کے خلاف بیان ریکارڈ کروا دیا ہے۔ پولیس نے دونوں خواتین کے خلاف ڈکیتی کے الزام...
    واشنگٹن: ششی تھرور کی سربراہی میں کل جماعتی بھارتی سفارتی وفد کو بھارتی شہریوں نے امریکی دارالاحکومت میں گھیرلیا۔  احتجاج کرنے والے سکھوں کو دیکھ کر بھارتی وفد کے ارکان پارکنگ ایریا میں چھپ گئے، بھارتی وفد کو پارکنگ ایریا سے نکلنے کے لیے پولیس طلب کرنی پڑی۔   خیال رہے کہ پاک بھارت جنگ کے دوران جب کسی بھی ملک نے بھارت کی حمایت نہیں کی تب نئی دہلی کو احساس ہوا کہ وہ پوری دنیا میں تنہائی کا شکار ہو گیا ہے۔  اپنی عالمی سفارت کاری کو ناکامی سے نکالنے کے لیے بھارت نے ایک اعلیٰ سطح کا کُل جماعتی وفد دنیا بھر میں روانہ کر رکھا ہے جس کا کام دنیا کو بھارتی مؤقف کا یقین...
    کوہاٹ کے سابق ضلع ناظم ملک اسد خان کے قتل کیس میں سابق صوبائی وزیر، پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی ترجمان و سیکریٹری اطلاعات ملک امجد آفریدی کو ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق قتل کی تمام منصوبہ بندی ملک امجد آفریدی کے گھر میں کی گئی تھی۔ یہ بھی پڑھیں: کوہاٹ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، سابق ضلع ناظم ملک اسد جاں بحق ڈی پی او کوہاٹ زاہد اللہ خان کا کہنا ہے کہ اس کیس میں شامل دیگر ملزمان میں حسین آفریدی، ہاشم عرف شینو، گل زیب، نعمت، عامر اور یاسر شامل ہیں۔ پولیس نے ملزم عامر کو اسلام آباد سے گرفتار کیا جس نے دوران تفتیش دیگر ملزمان کے نام اگل دیے۔ زاہد اللہ خان...
    ہسپانوی وزیراعظم پیڈرو سانچیز نے غزہ میں اسرائیلی جارحیت پر تنقید اور فلسطینی ریاست کو تسلیم کرکے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی حکومت کو گذشتہ سال مشتعل کر دیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ اسپین نے اسرائیلی میزائیلوں کی خریداری کا معاہدہ منسوخ کر دیا۔ ہسپانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسپین نے اسرائیلی دفاعی کمپنی رافیل سے 168 فائرنگ پوسٹس اور ایک ہزار 680 اینٹی ٹینک میزائل خریدنے کا معاہدہ منسوخ کر دیا ہے۔ رپورٹ میں نامعلوم سرکاری ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ اس معاہدے کی مالیت 287.5 ملین یوروز یعنی327 ملین ڈالرز تھی۔ رپورٹ کے مطابق یہ سامان رافیل کمپنی کے لائسنس کے تحت اسپین میں تیار کیا جانا تھا۔ ہسپانوی وزارت دفاع کے ذرائع نے...
    کراچی: سوئی سدرن گیس کمپنی نے عیدالاضحیٰ کے ایام میں گھریلو صارفین کیلیے گیس فراہمی کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔ ترجمان سوئی سدرن گیس نے سب سے پہلے صارفین کو عیدالاضحیٰ کی پیشگی مبارک باد دی اور یقین دہانی کرائی کہ عید کے تینوں روز گیس کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ شیڈول کے مطابق جمعہ 6 جون 2025 کو گیس کی بندش رات 12 بجے ہوگی جبکہ عید کے پہلے روز یعنی 7 جون کو گیس کی فراہمی صبح 5 بجے سے بحال ہوگی اور بغیر کسی تعطل کے جاری رہے گی۔ عید کے دوسرے یعنی اتوار کے روز 8 جون 2025 کو سارا دن گیس کی فراہمی جاری رہے گی جبکہ پیر کو  سارا...
    چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر کا سابق گورنر سندھ محمد زبیر کے پارٹی میں شامل ہونے کی خبروں پر بیان سامنے آگیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سزاؤں کی معطلی کے حوالے سے 190 ملین پاؤنڈ کیس سماعت کیلیے مقرر ہوا، پہلی مرتبہ پراسیکیوشن ٹیم کی جانب سے کوئی پیش ہوگا لہٰذا امید ہے کوئی مثبت پیشرفت ہوگی۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ کیس کی سماعت نہیں ہوئی تھی روٹین میں ایک مہینے کے اندر فیصلہ ہوتا ہے، سابق وزیر اعظم نواز شریف کے کیس میں 70 دن بعد ان کی رہائی ہوگئی تھی جبکہ دوسرے کیس میں 51 دن...
    امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں ششی تھرور کی سربراہی میں جانے والے بھارتی سفارتی وفد کو بھارتی شہریوں نے گھیر لیا۔  عالمی میڈیا کے مطابق بھارت کا اعلیٰ سطحی سفارتی وفد، ششی تھرور کی قیادت میں گیانا، پاناما، کولمبیا اور برازیل میں خاطر خواہ کامیابی حاصل کیے بغیر واشنگٹن ڈی سی پہنچا، جہاں عوامی ردعمل نے ان کے دورے کو مزید متنازع بنا دیا ہے۔ حال ہی میں ششی تھرور کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں انہیں گانا گاتے دیکھا جا سکتا ہے اس پر بھارتی صارفین کا کہنا تھا کہ حکومت کے نمائندے دنیا بھر میں سرکاری چرچ پر سیر و تفریح کرتے نظر آ رہے ہیں اور اپنی ساکھ بہتر کے بجائے وفد گانے...
    عالیہ حمزہ—فائل فوٹو لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے عالیہ حمزہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیے۔انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میں جناح ہاؤس پر حملے کے مقدمے کی سماعت کی۔دورانِ سماعت پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کے پیش نہ ہونے پر عدالت نے اظہارِ برہمی کرتے ہوئے ان کی حاضری سے معافی کی درخواست مسترد کر دی اور ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیے۔عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ ملزمہ کے پیش نہ ہونے سے آج سرکاری گواہوں کے بیانات ریکارڈ نہیں ہو سکے، عالیہ حمزہ مقدمے کی 4 سماعتوں سے غیر حاضر ہیں۔ یہ بھی پڑھیے عالیہ حمزہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل...
    شرح پیدائش میں پریشان کن کمی کے بعد ویتنام نے اپنی پالیسی ’’بچے دو ہی اچھے‘‘ ختم کرنے کا اعلان کرکے 2 سے زائد بچے پیدا کرنے کی اجازت دیدی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ویتنام میں شرح پیدائش 2.1 سے گھٹ کر 1.9 رہ گئی جب کہ ملک میں معمر آبادی میں اضافہ ہوگیا اور جوانوں کی تعداد تیزی سے کم ہورہی ہے۔ جس کے باعث ملک افرادی قوت کی کمی اور اقتصادی ترقی میں دشواریوں کا سامنا کر رہا ہے۔ اس لیے حکومت نے اپنی پالیسی میں انقلابی تبدیلی کا اعلان کیا ہے۔  ویتنام کی قومی اسمبلی نے خاندانوں کو ایک یا دو بچوں کی پیدائش تک محدود کرنے کے قوانین میں ترمیم کی منظوری دیدی۔ خیال رہے...
    وزرات خارجہ نے واضح کیا ہے پاکستان اور بھارت کے درمیان شملہ معاہدہ تاحال موجود ہے، یہ معاہدہ منسوخ نہیں کیا گیا ہے۔ وزارت خارجہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ شملہ معاہدے پر ابھی تک عملدرآمد جاری ہے، اس حوالے سے زبانی بیان ضرور آتے ہیں تاہم تحریری طور پر ایسی کوئی بات موجود نہیں کہ جس سے ظاہر ہو کہ یہ معاہدہ منسوخ ہوگیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بھارت سے مذاکرات میں پاکستان کن 3 اہم موضوعات پر زور دے گا؟ وزیر دفاع خواجہ آصف نے بتادیا یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیر دفاع خواجہ آصف نے نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے کہا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کا خطرہ اب بھی موجود ہے، ہم...
    بیلاروس نے پاکستان ایئرفورس سے آپریشن تجربات سے استفادہ کرنے کے لیے پی اے ایف سے باقاعدہ تربیتی پروگرام شروع کرنے کی اپنی خواہش کا اظہار کیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بیلاروس کی ایئر فورس اینڈ ایئر ڈیفنس کے کمانڈر میجر جنرل آندرے یولیا نووچ کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی وفد نے ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ائیر ہیڈ کوارٹرز آمد پر پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے میجر جنرل آندرے یولیا نووچ کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔بیلاروس ایئرفورس اور ایئرڈیفنس کے کمانڈر نے ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی. اس موقع پر فضائیہ اور دفاعی تعاون...
    سٹی42:   وزیر دفاع خواجہ آصف  نے شملہ معاہدہ کی منسوخی کا نعرہ مستانہ بلند کر دیا۔ وزیر دفاع نے ایک نیوز چینل سے انترویو کے دوران کہا،   شملہ معاہدے کی اب کوئی حیثیت نہیں رہی،کنٹرول لائن اب سیز فائر لائن ہوچکی ہے۔ خواجہ آصف علی کے اعلان کا معنی یہ ہے کہ اب پاکستان مقبوضہ کشمیر اور پاکستان سے الحاق کر چکے آزاد کشمیر کو دو حصوں میں ابنٹنے والی نام نہاد  لائن آف کنترول  کو تسلیم نہین کرے گا۔ اس لائن کی حیثیت صرف سیز فائر لائن کی ہے جو    1948 کی کشمیر کی آزادی کی جنگ کے خاتمہ کے روز پاکستان اور انڈیا کے  کنٹرول میں موجود علاقوں کی نشان دہی کرتی ہے اور اس کی  یہ...
    نئے چیف الیکشن کمشنر اور دو ممبران کی تقرری کے لیے اپوزیشن لیڈر کا سپیکر سے رابطہ،پارلیمانی کمیٹی کیلئے نام تجویز WhatsAppFacebookTwitter 0 5 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان کی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں یعنی قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان نے چیف الیکشن کمشنر اور دو ممبران کی تعیناتی کے لیے سپیکر کو پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کی درخواست کرتے ہوئے سینیٹ اور قومی اسمبلی سے پاکستان تحریک انصاف کے چھ ارکان کے نام ارسال کر دیے ہیں۔اپوزیشن لیڈر نے پارلیمانی کمیٹی کے لیے قومی اسمبلی سے اسد قیصر، گوہر علی خان، صاحبزادہ حامد رضا، لطیف کھوسہ جبکہ سینیٹ سے شبلی فراز اور علامہ راجہ ناصر عباس کو نامزد کیا...
    اسلام آباد:بیلاروس اور پاکستان کے درمیان فضائی تعاون میں نئے باب کے آغاز کا امکان ہے جہاں بیلاروس کے ایئرفورس کمانڈر نے ایئرہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں پاک فضائیہ کے تربیتی نظام میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی ار) سے جاری بیان کے مطابق بیلاروس ایئر فورس کے کمانڈرمیجر جنرل آندرے یولیانووچ لوکیانووچ نے ایئر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا جہاں معزز مہمان کو پاک فضائیہ کے چاک و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔  پاک فضائیہ کے چیف اور دیگر حکام سے ملاقات میں دفاعی تعاون اور فضائی طاقت سے متعلق امور پر تفصیلی بات چیت ہوئی اور دونوں ممالک نے فضائی افواج کے درمیان تعلقات مزید مستحکم...
    پاکستان کے وزیرِ مملکت برائے کرپٹو و بلاک چین اور پاکستان کرپٹو کونسل کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر بلال بن ثاقب نے وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ڈیجیٹل اثاثہ جات کی کونسل کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر رابرٹ بو ہائنس سے اہم ملاقات کی۔ اس ملاقات کا مقصد پاکستان اور امریکا کے درمیان ڈیجیٹل اثاثوں، بٹ کوائن کے مستقبل، اور بلاک چین کے غیر مرکزی ڈھانچے پر مشترکہ تعاون کو فروغ دینا تھا۔ رابرٹ ہائنس اس وقت وائٹ ہاؤس میں صدر کی مشاورتی کونسل برائے ڈیجیٹل اثاثہ جات کے سربراہ ہیں اور وہ ڈیجیٹل مالیاتی نظام، جدید کرپٹو ضوابط اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز پر امریکی پالیسی کی تشکیل میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہیں صدر ٹرمپ نے...
    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ریلوے نظام  کسی بھی ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، ملکی معاشی  اور صنعتی ترقی کے لئے ملک بھر کے ریلوے انفراسٹرکچر کی پائیدار بنیادوں پر تعمیر نو کرنے کی ضرورت ہے۔ وزیر اعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت پاکستان ریلویز سے متعلق امور پر اجلاس ہوا۔ وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کی جانب سے وزیر اعظم کو  پاکستان ریلویز میں جاری اصلاحات پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ پاکستاں ریلویز میں مزید سرمایہ کاری کی بے پناہ استطاعت ہے، بڑے اور اہم ریلوے اسٹیشنز پر جدید انفارمیشن ڈیسکس بنائے جا رہے ہیں۔ لاہور، راولپنڈی اور ملتان کے ریلوے اسٹیشنز پر صفائی...
    صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن میاں رؤف عطا نے موٹر وے اور جی ٹی روڈ ٹول ٹیکس میں اضافے کو بھتہ قرار دے دیا۔ یہ بھی پڑھیں: این ایچ اے کی جانب سے ایک بار پھر ٹول ٹیکس میں اضافہ، نئی شرح کیا ہے؟ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مہنگائی کے مارے عوام کے لیے یہ موٹر وے اور جی ٹی روڈ ٹول ٹیکس میں اضافہ بھتے کی مانند ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ 50 فیصد اضافے کا کوئی جواز نہیں، یہ قابل مذمت ہے اور ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ یہ اضافہ فی الفور واپس لیا جائے  بصورت دیگر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن اسے عدالت میں...
    اسلام آباد: شمالی وزیرستان کے تحصیل دتہ خیل کے عام علاقے میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران بھارتی پراکسی سے تعلق رکھنے والے 14 فتنتہ الخوارج ہلاک کر دیے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا گیا۔ علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی دوسرے بھارتی اسپانسر شدہ خارجی کو ختم کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف، صدر مملک...
    سٹی 42 : بیلا روس کے ایئر فورس کمانڈر کی ایئر ہیڈ کوارٹر اسلام آباد آمد، میجر جنرل آندرے یولیانووچ کو پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا ۔   بیلاروس کے ایئر فورس کمانڈر کی ایئر چیف سے ملاقات ہوئی، جس کے دوران باہمی دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ پاک فضائیہ کی جانب سے بیلاروس ایئر فورس کو تربیت اور تکنیکی معاونت کی پیشکش کی گئی۔  ایئر چیف نے کہا کہ تربیت، ٹیکنالوجی اور آپریشنل صلاحیت میں تعاون کو مزید فروغ دیں گے۔  سندھ حکومت نے عید الاضحٰی کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا بیلاروس ایئر فورس کمانڈر نے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔ انہوں...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیرمواصلات عبدالعلیم خان سے قازقستان کے سفیر یرزہان کستافن نے ملاقات  کی جس دوران  پاک قازقستان دوطرفہ تعاون اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی ۔  نجی ٹی وی سما کے مطابق عبدالعلیم خان نے کہا کہ وسط ایشیائی ریاستوں کےساتھ مختلف شعبوں میں پیشرفت ہو رہی ہے ۔ ریل اور روڈ کے راستے وسطی ایشیا تک رسائی گیم چینجر ہے ۔ اکنامک گروتھ کیلئے ذرائع مواصلات میں بہتری لانا چاہتے ہیں ۔ اہم ممالک کے مابین باہمی شراکت سے مثبت اثرات مرتب ہوں گے ۔پاکستان ہر عالمی فورم پر متحرک کردار ادا کرنے کا خواہاں ہے۔ قازقستان کے سفیر یرزہان کستافن نے پاکستان کیلئے خیرسگالی کے جذبات کا...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 05 جون 2025ء) پاکستان کے وزیرِاعظم شہباز شریف نے بھارت کی جانب سے انڈس واٹر ٹریٹی (سندھ طاس معاہدہ) سے یکطرفہ دستبرداری کو ''سراسر خلافِ قانون اقدام اور آبی جارحیت‘‘ قرار دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ پاکستان قومی سلامتی کمیٹی (این ایس سی) کے 24 اپریل کے اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کی روشنی میں بھارت کو بھرپور جواب دے گا۔ وزیرِاعظم ہاؤس اسلام آباد میں آبی وسائل سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا،''جس طرح ہم حالیہ جنگ میں سرخرو ہوئے، اسی طرح آبی محاذ پر بھی کامیابی حاصل کریں گے۔ یہ انصاف کی لڑائی ہے، اور ہم اپنی وحدت اور دانشمندی سے بھارت کی...
    اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 جون 2025ء ) دفتر خارجہ نے بھارت کے ساتھ شملہ معاہدہ ختم ہونے کی تردید کردی۔ اس حوالے سے ترجمان فارن آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شملہ معاہدے کی منسوخی کی قیاس آرائیاں بے بنیاد ہیں، بھارت کے ساتھ کسی بھی دو طرفہ معاہدے کو منسوخ کرنے کا فیصلہ نہیں ہوا، مبصرین کا کہنا ہے کہ بھارت کے ساتھ شملہ معاہدہ موجود ہے اس کی منسوخی سے متعلق تحریری شکل میں کچھ بھی سامنے نہیں آیا، یہ فیصلہ وزیراعظم، وفاقی کابینہ اور فیلڈ مارشل نے کرنا ہے اور جب تک کابینہ یہ فیصلہ نہ کرلے تو کچھ بھی نہیں ہوتا۔ قبل ازیں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر...
    ملک بھر میں آج پھر سونے کی قیمتیں ہزاروں روپے بڑھ گئیں۔ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 4 ہزار 300 روپے اضافے سے 3 لاکھ 58 ہزار 400 روپے ہو گئی۔ اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونے کا بھاؤ 3 ہزار 687 روپے اضافے سے 3 لاکھ 7 ہزار 270 روپے ہو گیا، جبکہ 22 قیراط 10 گرام سونا بھی 3 ہزار 380 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 81 ہزار 674 روپے میں فروخت ہوا۔ ادھر، فی تولہ اور 10 گرام چاندی کے نرخ 159 روپے اور 136 روپے اضافے سے بالترتیب 3 ہزار 745 روپے اور 3 ہزار 210 روپے ہو گئے۔ ایسوسی...
    صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کو اس وقت سیاسی استحکام اور قومی اتفاق رائے کی اشد ضرورت ہے،‏تمام جمہوری قوتیں ملکر ملکی  ترقی و خوشحالی کو یقینی بنا سکتی ہیں۔ سینئر پارٹی رہنما بیرسٹر عامر حسن سے ملاقات کے دوران صدر پاکستان نے کہا کہ‏جمہوریت اور عوامی خدمت  کو ہمیشہ مقدم رکھنا چاہئے،عوامی مسائل کے حل کے لئے  ہر فرد اور مکتبہ فکر کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا اور‏نوجوانوں کو ملکی ترقی اور خوشحالی کے لئے کو آگے آنا چاہئے۔ صدر مملکت کا کہنا تھا کہ‏ معیشت مضبوط بنانے کے لیے سب کو مشترکہ حکمت عملی اختیار کرنا ہوگی اور‏ملک کو درپیش چیلنجز کا باہمی تعاون ، قومی اتحاد اور یکجہتی سے سامنا کرنا...
    فائل فوٹو کراچی کے علاقے خواجہ اجمیر نگری میں دو بہنوں سے زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ میڈیکل رپورٹ میں 8 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوگئی ہے، 15 سالہ لڑکی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی گئی۔حکام کا کہنا ہے کہ دونوں بچیوں کا 27 مئی کو سول اسپتال میں طبی معائنہ کروایا گیا تھا، واقعے میں ملوث قریبی رشتے دار فرار ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
    فائل فوٹو کراچی میں فیکٹری مالک سے سوشل میڈیا ایپ پر کزن بن کر 4 لاکھ 30 ہزار روپے لوٹ لیے گئے، فیکٹری مالک کو کزن کی تصویر لگا کر دھوکا دیا گیا۔شہری محمد حسن کا کہنا ہے کہ فوری 4 لاکھ 30 ہزار نجی بینک میں خاتون کے اکاؤنٹ میں دینے کو کہا گیا، مجھے بتایا گیا کہ آپ کو عالمی نجی فنڈ ٹرانسفر کمپنی کے ذریعے 13 لاکھ 68 ہزار بھیج دیے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے کراچی: ڈاکو تاجر سے 58 لاکھ روپے لوٹ کر فرار بھارت: آن لائن جاب فراڈ، خاتون سے لاکھوں روپے لوٹ لیے گئے راولپنڈی کے بازار میں شہری سے 48 لاکھ لوٹ لیے گئے فیکٹری مالک کا کہنا ہے کہ مجھے فنڈ...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بیلاروس اور پاکستان کے درمیان فضائی تعاون میں نئے باب کے آغاز کا امکان ہے جہاں بیلاروس کے ایئرفورس کمانڈر نے ایئرہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں پاک فضائیہ کے تربیتی نظام میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی ار) سے جاری بیان کے مطابق بیلاروس ایئر فورس کے کمانڈرمیجر جنرل آندرے یولیانووچ لوکیانووچ نے ایئر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا جہاں معزز مہمان کو پاک فضائیہ کے چاک و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔پاک فضائیہ کے چیف اور دیگر حکام سے ملاقات میں دفاعی تعاون اور فضائی طاقت سے متعلق امور پر تفصیلی بات چیت ہوئی اور دونوں ممالک نے فضائی افواج کے درمیان تعلقات مزید...
    اسلام آباد: صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کو اس وقت سیاسی استحکام اور قومی اتفاق رائے کی اشد ضرورت ہے،‏تمام جمہوری قوتیں ملکر ملکی ترقی و خوشحالی کو یقینی بنا سکتی ہیں۔ سینئر پارٹی رہنما بیرسٹر عامر حسن سے ملاقات کے دوران صدر مملکتنے کہا کہ جمہوریت اور عوامی خدمت کو ہمیشہ مقدم رکھنا چاہئے،عوامی مسائل کے حل کے لئے ہر فرد اور مکتبہ فکر کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا اور نوجوانوں کو ملکی ترقی اور خوشحالی کے لئے کو آگے آنا چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ معیشت مضبوط بنانے کے لیے سب کو مشترکہ حکمت عملی اختیار کرنا ہوگی اور ملک کو درپیش چیلنجز کا باہمی تعاون ، قومی اتحاد اور یکجہتی سے سامنا کرنا...
    کراچی کے لیے بجلی کی قیمت میں 2 روپے 99 پیسے فی یونٹ کمی کردی گئی۔ نیپرا نے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی قیمتوں سے متعلق الگ الگ نوٹیفکیشنز جاری کردیے ہیں۔ کراچی کےسوا باقی ملک کے لیے بجلی93 پیسےفی یونٹ مہنگی کردی گئی ہے۔ نیپرا نے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی قیمتوں سے متعلق الگ الگ نوٹیفکیشنز جاری کردیے ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی کے بجلی صارفین کو کمی کا ریلیف جون کے بلوں میں ملےگا۔کے الیکٹرک کے لیے بجلی مارچ 2025 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں سستی کی گئی ہے۔ باقی ملک کے لیے اپریل 2025 کی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے۔ کراچی کے صارفین کو جون کے بلوں میں 4 ارب روپےکا...
    سٹی 42 : پنجاب کے بعد سندھ حکومت نے بھی عید الاضحٰی کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔  جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق عید الاضحٰی کے موقع پر کل ( جمعہ) سے پیر تک چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے۔ حکومت سندھ کی جانب سے اس عید پر 4 چھٹیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔  نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 6 جون سے 9 جون تک  چھٹیاں ہوں گی ۔  وزیراعظم شہباز شریف عید الاضحٰی سعودیہ عرب میں منائیں گے