2025-09-17@23:07:08 GMT
تلاش کی گنتی: 6

«یوتھ گیمز»:

    بحرین میں ہونے والے تیسرے ایشین یوتھ گیمز میں 100 رکنی پاکستانی دستہ حصہ لے گا۔ یوتھ گیمز کی تیاریوں کو حتمی شکل دینے کے حوالے سے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن اور اسپورٹس بورڈ کا لاہور میں مشترکہ اجلاس ہوا جس میں چیئرمین پاکستان یوتھ کمیشن رانا مشہود، صدر پی او اے عارف سعید بھی اجلاس کا حصہ بنے۔ پی او اے نائب صدر احمر ملک، سیکرٹری جنرل خالد محمود، محمد جہانگیر، میجر ماجد وسیم بھی شریک ہوئے۔پاکستان اسپورٹس بورڈ کی نمائندگی ڈائریکٹر نیشنل فیڈریشنز نصراللہ رانا اور محمد سعید نے کی۔ یوتھ گیمز 22 سے 30 اکتوبر تک بحرین میں شیڈول ہیں۔تیسری ایشین یوتھ گیمز کے لئے قومی ٹیموں کے تربیتی کیمپ اسی ہفتے لگائے جائیں گے۔ پاکستان کا 100 سے زائد اتھلیٹس اور آفیشلز پر مشتمل وفد...
    آرمی یوتھ انگیجمنٹ پروگرام کے تحت بہاولپور ڈویژن کے طلبا و طالبات پر مشتمل وفد نے چولستان میں گرین پاکستان انیشی ایٹو کے تحت جاری شجرکاری، جدید آبپاشی نظام اور ماحول دوست ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کیا۔ وفد نے مقامی ماہرین سے تبادلۂ خیال کے دوران منصوبوں کی تکنیکی اور ماحولیاتی پہلوؤں پر گہری معلومات حاصل کیں اور ان منصوبوں کو پاکستان کے سبز و پائیدار مستقبل کے لیے انتہائی اہم قرار دیا۔ مزید پڑھیں: طلبا دیانت داری، محنت اور راست بازی کو اپنا شعار بنائیں، چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف شرکا نے اس موقع پر اظہارِ خوشی کیا کہ انہیں علمی، فکری اور سائنسی ترقی کے مواقع ملے، جس سے نہ صرف ان کا علم بڑھا بلکہ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جولائی2025ء) چیئرمین وزیراعظم کے یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے نوجوانوں کو کھیلوں کے ذریعے قومی ترقی میں شامل کرنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے تیاریوں کو تیز تر کرنے کی ہدایت کی ہے۔ بدھ کو وزیراعظم یوتھ پروگرام سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم یوتھ پروگرام نے نوجوانوں کی ترقی کے عزم کو مزید مضبوط بناتے ہوئے دو اہم سرگرمیوں کا انعقاد کیا۔ ایک جانب وزیراعظم آفس میں وزیراعظم کے یوتھ پروگرام اور "اینیبلرز" کے درمیان مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کئے گئے تو دوسری جانب نیشنل یوتھ گیمز سے متعلق دوسرا اعلیٰ سطحی اجلاس وزارت بین الصوبائی رابطہ میں منعقد ہوا۔ دونوں اجلاسوں کی...
    کوئٹہ(نیوز ڈیسک) کوئٹہ میں بلوچستان یوتھ ایمپاورمنٹ اینڈ انگیجمنٹ انیشیٹو کے تحت تقسیم اسناد اور انعامات کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی تھے۔ وزیر اعلٰی نے ہونہار طلباء و طالبات کو ہنر مندی اور جدت پر مبنی تربیت مکمل کرنے پر اعزازات سے نوازا۔ اس موقع پر پروگرام میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے 46 طلباء میں لیپ ٹاپس تقسیم کیے گئے، جبکہ تربیت حاصل کرنے والوں کو سرٹیفیکیشنز سے نوازا گیا۔ خصوصی بات یہ رہی کہ ملک کی نامور سافٹ ویئر کمپنیوں نے اس پروگرام میں تربیت حاصل کر نے والے 50 طلباء کے لیے نوکریوں اور انٹرن شپس کا اعلان کیا۔ اس پروگرام میں اب تک...
    ساؤتھ ایشین یوتھ ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو سلور اور چار برانز میڈلز جیتے۔ نیپال کے شہر کھٹمنڈو میں ہونے والی اس چیمپئن شپ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے اپنی مدد آپ کے تحت اپنی مہارت کا لوہا منوایا۔ پاکستانی کھلاڑی ابدال خان اور زنیرہ خان کی جوڑی نے انڈر 15 مکسڈ ڈبلز ایونٹ کے فائنل میں بھارت کے خلاف عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا، تاہم وہ بھارتی حریفوں کے سامنے ہار گئے اور سلور میڈل پر اکتفا کیا۔ اسی طرح ابدال خان نے انڈر 15 بوائز سنگلز کے فائنل میں بھارت کے کھلاڑی کے ہاتھوں شکست کھائی اور اس ایونٹ میں بھی سلور میڈل حاصل کیا۔ پاکستانی کھلاڑیوں نے مجموعی...
    لاہور (نمائندہ جسارت) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مریم نواز ایک سال بعد عوام کے سامنے اپنی کارکردگی پیش کرنے والی پہلی وزیراعلیٰ ہیں اور پنجاب کے عوام نے مریم نواز کی کارکردگی پر اطمینان کی مہر لگائی ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ مریم نواز سے متعلق ایک جماعت اور اسکے لوگ مسلسل مغلظات بک رہے ہیں،پہلے بانی پی ٹی آئی مریم نواز کے بارے میں اخلاقیات سے گری ہوئی گفتگو کرتا تھا،اب یہ کام علی امین گنڈاپور اور بیرسٹر سیف نے بھی شروع کردیا ہے۔
۱