عالمی پارلیمانی ادارہ آئی پی یو عمران خان کے خلاف مقدمات کا جائزہ لے گا
اشاعت کی تاریخ: 9th, January 2025 GMT
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09 جنوری ۔2025 )عالمی پارلیمانی ادارہ انٹر پارلیمانی یونین (آئی پی یو) جمہوری حکمرانی، احتساب اور اپنے ارکان کے درمیان تعاون کے فروغ کے لیے سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف کارروائی کا جائزہ لینے کے لیے ایک مبصر پاکستان بھیجے گا. رپورٹ کے مطابق عمران خان کی قانونی ٹیم کے رکن خالد یوسف چوہدری نے آئی پی یو کے فیصلے کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ مبصر 190 ملین پاﺅنڈ کے کیس اور توشہ خانہ سیریز کے مقدمات کی کارروائی دیکھیں گے.
(جاری ہے)
وکیل نے دعوی کیا کہ یہ مقدمات قانونی احتساب کے بجائے سیاسی استحصال کی مہم کی مثال ہیں آئی پی یو کے ساتھ بات چیت کا ایک اور مرکزی نقطہ جی ایچ کیو حملہ کیس ہوگا جس میں عمران خان پر 9 مئی کو ٹھوس شواہد یا قابل اعتماد قانونی بنیادوں کے بغیر فرد جرم عائد کی گئی تھی جس سے انصاف کے نظام کی غیر جانبداری پر مزید سوالات اٹھیں گے. خالد یوسف نے کہا کہ آئندہ ہفتوں میں پاکستان کا دورہ کرنے والے آئی پی یو کے مبصر کے پاس اڈیالہ جیل میں عمران خان کی نظربندی کی صورتحال کا جائزہ لینے اور ٹرائل کے طریقہ کار کا جائزہ لینے کا اختیار ہوگا یہ اس بات کی شفاف تشخیص کو یقینی بنانے میں ایک اہم قدم ہے کہ آیا منصفانہ ٹرائل کے حق جیسے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہوئی ہے یا نہیں.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: کا جائزہ
پڑھیں:
پاکستان کی بڑی کامیابی، چیئرمین سینیٹ بین الاقوامی پارلیمانی اسپیکرز کانفرنس کے چیئرمین منتخب
اسلام آباد:چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی بین الاقوامی پارلیمانی اسپیکرز کانفرنس کے چیئرمین منتخب ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے بین الاقوامی پارلیمانی اسپیکرز کانفرنس کا چئیرمین منتخب ہونے پر اراکین پارلیمنٹ کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام کیا۔
عشائیے میں چاروں صوبائی اسمبلیوں کے اسپیکرز، وفاقی وزراء، اراکین پارلیمنٹ اور ڈپلومیٹس نے شرکت کی۔
چئیرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میری متفقہ تقرری برائے بانی چیئرمین بین الاقوامی پارلیمانی اسپیکرز کانفرنس پاکستان کی پارلیمانی سفارتکاری کی کامیابی اور ملک کے عالمی وقار کا مظہر ہے۔
انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی تعاون، مکالمے کا فروغ اور باہمی احترام پاکستان کی خارجہ پالیسی کے بنیادی ستون ہیں، بین الاقوامی پارلمانی اسپیکرز کانفرنس کے قیام سے تجارت، سرمایہ کاری اور علاقائی روابط کو فروغ ملے گا۔
چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ عالمی چیلنجز کا مقابلہ مشترکہ بین الاقوامی کوششوں سے ہی ممکن ہے، کوریا واٹر ریسورسز کارپوریشن کے ساتھ شراکت داری پاکستان کی ماحولیاتی حکمت عملی کا اہم قدم ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان قائداعظم کے اصولوں پر مبنی خارجہ پالیسی پر کاربند ہے، سیؤل اعلامیہ امن، ترقی اور مشترکہ خوشحالی کے لیے پاکستان کی کاوشوں کا خاکہ ہے، جہاں مؤثر سفارتکاری ہو، وہیں تجارت، سرمایہ کاری اور سیاحت کو فروغ ملتا ہے۔
چیئرمین سینیٹ نے پارلیمانی تعاون کو فروغ دے کر دنیا کے لیے روشن مستقبل کی بنیاد بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔