لاہور میں مزید 3 امیگریشن اینڈ پاسپورٹ دفاتر کھولنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
پاسپورٹ دفاتر کو کھولنے کیلئے نادرا سینٹرز میں علیحدہ کاؤنٹر قائم کئے جائیں گے۔ نادرا سینٹرز میں قائم ہونیوالے پاسپورٹ دفاتر پر علیحدہ عملہ تعینات کیا جائیگا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایات کی روشنی میں تینوں دفاتر کو کھولا جا رہا ہے۔ آئندہ ہفتے تینوں پاسپورٹ دفاتر کو آپریشنل کر دیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت نے لاہور میں مزید تین نئے پاسپورٹ دفاتر کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ تینوں پاسپورٹ دفاتر کو 24 گھنٹے کھولنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔ شہر میں مجموعی طور پر 4 دفاتر میں 24 گھنٹے پاسپورٹ اجراء کی سہولت میسر ہو گی۔ یہ نئے دفاتر شملہ پہاڑی نادرا سنٹر، ساندہ نادرا سنٹر اور پیکو روڈ کوٹ لکھپت میں نادرا سنٹر میں پاسپورٹ دفاتر کھولے جائیں گے۔
پاسپورٹ دفاتر کو کھولنے کیلئے نادرا سینٹرز میں علیحدہ کاؤنٹر قائم کئے جائیں گے۔ نادرا سینٹرز میں قائم ہونیوالے پاسپورٹ دفاتر پر علیحدہ عملہ تعینات کیا جائیگا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایات کی روشنی میں تینوں دفاتر کو کھولا جا رہا ہے۔ آئندہ ہفتے تینوں پاسپورٹ دفاتر کو آپریشنل کر دیا جائے گا۔ سائلین پورا ہفتہ کسی بھی وقت دفاتر کا وزٹ کرکے پاسپورٹ بنوا سکیں گے۔
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ : ارشد ندیم اورنیرج چوپڑا علیحدہ علیحدہ گروپس میں شامل
ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے جیولن تھرو کوالیفائنگ راؤنڈ کے گروپس کا اعلان کردیا گیا۔ جیولن تھرو کوالیفائنگ راؤنڈ کے لیے پاکستان کے ارشد ندیم اور بھارت کے نیرج چوپڑا کو علیحدہ گروپس میں شامل کیا گیا ہے۔ ارشد ندیم کو گروپ بی میں رکھا گیا ہے، ان کے تھروز کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق4:45 پر ہوگا۔ ارشد ندیم کے گروپ میں 2 بھارتی پلیئرز روہت یادو اور یاش ویر سنگھ ، عالمی نمبر 3 اینڈرسن پیٹرز سمیت جولیس یگو اور لوئیس موریسیو ڈا سلوا بھی شامل ہیں۔واضح رہے کہ کوالیفائنگ راؤنڈ میں 84.50 میٹر لمبی تھرو کرنے والا براہ راست فائنل میں کوالیفائی کرے گا۔ مجموعی طور پر 12 بہترین تھرو کرنے والے کھلاڑی فائنل کھیلیں گے۔