عمران خان ڈیل کرکے نہیں، مقدمات سے سرخرو ہوکر جیل سے نکلیں گے، علیمہ خان WhatsAppFacebookTwitter 0 10 January, 2025 سب نیوز

راولپنڈی:بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ قوم نے عمران خان کا ساتھ دیا اور انھوں نے ڈیڑھ سال جیل میں بیٹھ کر مقدمات کا سامنا کیا، بانی پی ٹی آئی ڈیل کے تحت نہیں سرخرو ہو کر جیل سے نکلیں گے۔

تفصیلات کے مطابق کے مطابق اڈیالہ جیل کے باہر بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ 190 ملین پاؤنڈ کا ریفرنس جب ہائیکورٹ میں جائےگا تو دنیا کوپتہ معلوم ہوگا کہ یہ کتنا بڑا مذاق ہے، عمران خان باقی کیسز میں جیل کے اندر نہیں رہ سکے، تو اس میں کیسے جیل میں رہیں گے؟۔

علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کہتے کہتے تھک گئے کہ وہ عدالت کے ذریعے اپنے کیسز کا سامنا کر کے باہر نکلیں گے، کیا معلوم کہ ’ ان کو لکھائی میں مشکل پیش آرہی ہو کہ 190 ملین پاؤنڈ کے فیصلے میں کیا لکھنا ہے؟’۔
انہوں نے کہا کہ 250 بچوں کو مفت تعلیم دینا بانی پی ٹی آئی کا جرم ہے، آج ہمیں اندر نہیں جانے دیا گیا، ہم احتجاجاً پیدل اندر گئے۔

عمران خان کی ہمشیرہ نے کہا کہ رانا ثنا اللہ کو بتائیں کہ بانی پی ٹی آئی سونا نہیں ’ہیرا‘ ہیں، رانا ثنا اللہ کہہ رہے ہیں کہ علیمہ خان پی ٹی آئی پر قبضہ کرنے لگی ہے، یہ اور اسٹیبلشمنٹ تو ماشا اللہ ایک پیج پر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی 8 فروری سےکسی کے قبضے میں نہیں ہے، بانی جیل سے اسے چلا رہے ہیں، ہم جلد بانی پی ٹی آئی کو جیل سے باہر نکالیں گے، رانا ثنا اللہ کو کیوں فکر ہو رہی ہے؟۔

علیمہ خان نے کہا کہ سلمان اکرم راجا کو بانی نے نامزد کیا ہے، اور اپنے لوگ اس کے پیچھے لگ گئے ہیں، سلمان اکرم راجا وہی کرے گا جو عمران خان کہے گا، انہوں نے کہا کہ عمران خان بتا کر بھیجتے ہیں کہ میرے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کیا کرنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے مذاکرات اگر کرنے ہوتے تو یہ خود ہی صبح 7 بجے جیل کھول دیتے ہیں، اب بھی اگر مذاکرات کرنے ہوئے تو اپ دیکھ لینا فجر کے وقت جیل کا دروازہ کھل جائے گا۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: علیمہ خان نے کہا بانی پی ٹی ا ئی نے کہا کہ انہوں نے جیل سے

پڑھیں:

چُن چُن کر سزائیں دی جا رہی ہیں، کوئی تو ہے جو خوفزدہ ہے، علیمہ خان

راولپنڈی:

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ کارکنوں کو چن چن کر سزائیں دی جا رہی ہیں، کوئی تو ہے جو خوفزدہ ہے۔

اپنی دونوں بہنوں کے ساتھ اڈیالہ جیل کے قریب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  علیمہ خان نے بتایا کہ اڈیالہ جیل میں آج توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت تھی۔ صبح 11 بجے سے ہم جیل کے باہر کھڑے رہے۔ پراسیکیوشن کے 8 سے 9 لوگ اندر جاتے ہیں۔ کیسے ہوسکتا ہے ایک وکیل اپنی ٹیم کے بغیر سماعت میں شامل ہو۔ 4 گھنٹے سے ہم جیل کے باہر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ فیئر ٹرائل کیسے ہوگا جب وکلا کو اندر نہیں جانے دیں گے۔ جج صاحب نے کہا فیملی اور وکلا کو اندر آنے دیں۔ 26 ویں ترمیم کے اثرات اب آپ لائیو دیکھ سکتے ہیں۔ ججز کے احکامات کو نظر انداز کیا جارہا ہے۔ بانی پی ٹی آئی کی وجہ سے جج بھی بے بس ہیں۔ انصاف کا نظام اور ججز بے بس ہوچکے ہیں۔

علیمہ خان کا کہنا تھا کہ یہی وجہ ہے بانی نے کہا ہے کہ تحریک شروع کریں۔ ان کو یہ ڈر ہے کہیں تحریک نہ چلے۔ بانی نے کہا ہے عوام اپنے حق کے لیے کھڑے ہوں۔ پی ٹی آئی کے کارکنوں کو چن چن کے سزائیں دی جارہی ہیں، کوئی تو ہے جو ڈرا ہوا ہے۔ میرے وکلا نے مجھے کہا آپ کی بیل لینی ہے آپ کو گرفتار کیا جائے گا۔

عمران خان کی بہن نے کہا کہ ہمیں خوفزدہ لوگوں سے کوئی ڈر نہیں۔ ان کو خوف ہے بانی کا ایک لفظ بھی باہر نہ آئے۔ بانی بار بار 9 مئی کے واقعات کی سی سی ٹی وی فوٹیجز کا مطالبہ کررہے ہیں۔ عوام کو اپنی آزادی کے لیے اب خود نکلنا پڑے گا۔ ہمیں انتظار نہیں کرنا چاہیے۔ بانی باہر آئے گا تو تحریک چلے گی۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی نے لائحہ عمل دینا ہے، لوگوں نے خود نکلنا ہے۔  5 اگست جب آئے گا تو دیکھا جائے گا۔ شکوک شبہات کی کوئی بات نہیں۔ میں نے ہمیشہ کہا ہے سب نکلیں گے۔ پلان بنا ہوا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • عمران خان کا 9 مئی کے مقدمات میں ضمانت مسترد ہونے پر سپریم کورٹ سے رجوع
  • چُن چُن کر سزائیں دی جا رہی ہیں، کوئی تو ہے جو خوفزدہ ہے، علیمہ خان
  • اڈیالہ جیل کےسپرنٹنڈنٹ عمران خان کو تنگ کر تے ہیں، علیمہ خان
  • ( 9 مئی مقدمات)ضمانت منسوخ ، عمران خان کا سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ
  • سپریم کورٹ سے رجوع کا فیصلہ: 9 مئی مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی قانونی کوششیں تیز
  • عمران خان سے پاورآف اٹارنی پر دستخط کی اجازت کیلیے علیمہ خان عدالت پہنچ گئیں
  • علیمہ خان کا عمران خان سے پاور آف اٹارنی پر دستخط کی اجازت کیلئے عدالت سے رجوع
  • ملک میں ایک شخص کی مرضی چل رہی ہے( عمران خان)
  • قاسم اور سلیمان میری اولادیں ہیں اور باپ کی رہائی کیلیے آواز اٹھانا اُن کا حق ہے، عمران خان
  • بانی پی ٹی آئی عمران خان کا اپنے بیٹوں قاسم اور سلیمان سے متعلق اہم بیان سامنے آگیا