راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جنوری2025ء)پی ٹی آئی کے وکیل شعیب شاہین نے کہا ہے کہ عمران خان کا کہنا ہے مذاکرات ان سے ہونے چاہئیں جن کے پاس اصل طاقت ہے، میں بھی یہی کہتا ہوں جب حکومت کے پاس اختیار نہیں تو مذاکرات میں کیوں بیٹھے ہیں اڈیالہ جیل کے باہر صحافیوں سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ حکومت کہہ رہی معیشت بہتر ہوگئی جبکہ ایک کروڑ سے زائد لوگ غربت کی لکیر سے نیچے چلے گئے، بانی نے کہا حکومت نے معیشت کو تباہ کیا ہے بانی نے کہا معیشت کی بہتری کیلئے قانون کی حکمرانی ضروری ہے بانی نے کہا معیشت کیلئے سرمایہ کاری ضروری ہے۔

شعیب شاہین نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن بنانے کیلئے کیا ایک سال چاہیے، جوڈیشل کمیشن میں 26 نومبر کی پوری تحقیقات ہونی چاہیے، جوڈیشل کمیشن فوری طور پر بننا چاہیے، 26 نومبر سے قبل مذاکرات ایک ٹریپ تھا مذاکراتی کمیٹی کو آج تک ملنے نہیں دیا گیا تو حکومت کی سنجیدگی واضح ہے آج علیمہ خان کو بھی جیل کے اندر جانے سے روکا گیا کیونکہ وہ بولتی ہیں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ ہم الزام تراشی نہیں کررہے ہم سچ بولتے ہیں بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے مذاکرات ان سے ہونے چاہئیں جن کے پاس اصل طاقت ہے، ہمارے دو معصومانہ مطالبات ہیں ایک جوڈیشل کمیشن اور قیدیوں کی رہائی، ہم نے کہا ہے سیاسی انتقامی کارروائی نہیں ہونی چاہیے اور ہم یہ بھی کہہ رہے ہیں مقدمات بازی بھی ختم ہونی چاہیے۔شعیب شاہین نے کہا کہ عرفان صدیقی نے کہا ہے ہم سے وہ مطالبہ کرو جس کا ہمارے پاس اختیار ہے، جب حکومت کے پاس اختیار نہیں تو مذاکرات میں کیوں بیٹھے ہیں ہمارے مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان صاحبزادہ حامد رضا ہیں مذاکرات کے حوالے سے جو بات کرنی ہوگی صاحبزادہ حامد رضا کریں گے۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: شعیب شاہین نے کہا ہے کے پاس

پڑھیں:

پاکستان چیمپئنز نے جنوبی افریقہ کو 31 رنز سے ہرا دیا

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز (WCL) 2025 کے نویں میچ میں پاکستان چیمپئنز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنوبی افریقہ چیمپئنز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔

یہ بھی پڑھیں:کیا کرکٹر اعظم خان نے اپنا وزن کم کرلیا؟ شاداب خان نے پول کھول دیا

جمعے کو گریس روڈ پر کھیلے گئے میچ میں عمر امین کی شاندار نصف سنچری اور باؤلرز کی مشترکہ کارکردگی کامیابی کی بنیاد بنی۔

پاکستان کی جانب سے دئیے گئے 198 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم 9 وکٹوں کے نقصان پر صرف 167 رنز ہی بنا سکی۔

جنوبی افریقہ کا آغاز مایوس کن رہا اور 7 اوورز کے اندر ان کے 3 ابتدائی بلے باز، ہاشم آملہ (12)، جے جے سموٹس (10) اور ہنری ڈیویڈز (6)، پویلین لوٹ چکے تھے، اور اسکور صرف 42-3 تھا۔

بعد ازاں مڈل آرڈر میں بھی وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا اور 17.3 اوورز میں اسکور 128-8 تک پہنچ چکا تھا۔

تاہم مورنے وین ویک نے جارحانہ انداز میں 20 گیندوں پر 44 رنز بنا کر شکست کا مارجن کچھ کم کیا۔ ان کی اننگز میں 5 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں:ثنا جاوید کو سالگرہ پر شعیب ملک نے کیا گفٹ دیا؟

پاکستان کے لیے سہیل تنویر اور محمد حفیظ نے 2-2 وکٹیں حاصل کیں۔

پہلی اننگز: پاکستان کی جارحانہ بیٹنگ

اس سے قبل پاکستان چیمپئنز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں پر 198 رنز بنائے۔

اوپنرز نے 27 رنز کا تیز آغاز فراہم کیا، جس کے بعد شرجیل خان 19 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

ان کی اننگز میں 3 چوکے اور ایک 6 شامل تھا۔ کامران اکمل نے بھی 17 رنز بنائے۔

محمد حفیظ صرف 8 رنز بنا سکے، لیکن عمر امین اور شعیب ملک نے 79 رنز کی شاندار شراکت قائم کی۔

عمر امین نے 42 گیندوں پر 58 رنز بنائے جن میں 4 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔

شعیب ملک آخر تک ناٹ آؤٹ رہے اور 34 گیندوں پر 46 رنز بنائے جس میں 5 چوکے شامل تھے۔

آصف علی نے بھی 11 گیندوں پر 23 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی، جس میں 2 چھکے اور 2 چوکے شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں:’میں نے اپنا وکیل کرلیا‘، ڈاکٹر نعمان کے نوٹس ملنے پر شعیب اختر نے کیا پیغام دیا؟

جنوبی افریقہ کے لیے اولیور نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جب کہ وِلیوین، پارنیل اور جے پی ڈومنی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ٹیمیں:

پاکستان چیمپئنز: کامران اکمل (وکٹ کیپر)، شرجیل خان، عمر امین، محمد حفیظ (کپتان)، شعیب ملک، آصف علی، عماد وسیم، عامر یامین، سہیل خان، سہیل تنویر، وہاب ریاض۔

جنوبی افریقہ چیمپئنز: ہاشم آملہ، ہنری ڈیویڈز، جے جے سموٹس، سارل ایروے، جے پی ڈومنی، مورنے وین ویک (وکٹ کیپر)، کرس مورس، وین پارنیل، ایرن فینگیسو (کپتان)، ہارڈس وِلیوین، ڈوانے اولیور۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پاکستان کرکٹ ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز ویسٹ انڈیز

متعلقہ مضامین

  • بانی پی ٹی آئی سیاست میں آنے سے پہلے چندے کیلئے میرے پاس آتے تھے: اسحاق ڈار
  • بانی پی ٹی آئی چندے کے لیے میرے پاس آتے تھے، اسحاق ڈار
  • پاکستان چیمپئنز نے جنوبی افریقہ کو 31 رنز سے ہرا دیا
  • بانی پی ٹی آئی چندے کیلئے میرے پاس آتے تھے، اسحاق ڈار
  • مذاکرات کا عمل آگے نہیں بڑھ سکا لیکن اب بہتری کی طرف جانا چاہیے، بیرسٹر گوہر
  • مذاکرات کا عمل آگے نہیں بڑھ سکا لیکن اب بہتری کی طرف جانا چاہیے: بیرسٹر گوہر
  • اپوزیشن اتحاد نے آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا ہے: محمود خان اچکزئی
  • وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی آل پارٹیز کانفرنس آج، اپوزیشن کا بائیکاٹ کا اعلان
  • بارش کی تباہ کاریوں کیخلاف کسی صوبے کو مدد چاہیے تو حاضر ہیں، شرجیل میمن
  • ایسی دنیا جہاں تقسیم اور چیلنجز بڑھ رہے ہیں ہمیں تصادم کے بجائے تعاون اور طاقت کے بجائے سفارتکاری کو ترجیح دینی چاہیے، پاکستان مشترکہ اہداف پر پیش قدمی کےلئے سب کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے، نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار