مہنگائی کو 38 سے 4 فیصد پر لانا حکومت کی بڑی کامیابی ہے، احسن اقبال
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
کراچی: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا کہ مہنگائی کو 38 سے 4 فیصد پر لانا حکومت کی بڑی کامیابی ہے، آئندہ وقت میں اشیا کی قیمتوں میں ٹھہراؤ آئے گا۔
زرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما مظفر شجرہ کی رہائشگاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ ملک کو مشکلات سے نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں، ایٹمی طاقت ملک کی چابیاں ایسے شخص کو دی گئیں جس نے کبھی یونین کونسل بھی نہیں چلائی۔
انہوں نے کہا کہ بدانتظامی اور نااہلی کی بدولت ملک بدترین دلدل میں پھنس گیا، دو سال کی محنت کے بعد دنیا بھر میں معاشی بحالی کے چرچے ہیں، مہنگائی کو ناپنے کا پیمانہ کم ترین سطح ایک اعشاریہ نو فیصد آگیا ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ جن حالات میں ملک کو ہم سے چھینا گیا تھا انہی حالات میں بحالی کی کوشش کر رہے ہیں، اوورسیز پاکستانی مبارکباد کے مستحق ہیں جنہوں نے 30 فیصد زیادہ ترسیلات بھیجی گئیں۔
احسن اقبال نے کہا کہ اوورسیزپاکستانیوں نے ترسیلات روکنے کے منصوبے بنانے والوں کی اپیلوں کو خاک میں ملا دیا، اوورسیز پاکستانیوں نے اڑان پاکستان میں اپنا حصہ ڈالا، اڑان پاکستان کے ذریعے ملک کو تیزی سے بڑھتی معیشت میں ڈھالنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اب وقت ہے نوجوانوں کو بہترین تعلیم اور ہنر فراہم کیا جائے، برآمد کنندگان کے لئے رکاوٹیں ختم کی جائیں، دنیا میں معیشت کا مقابلہ ہے، ہمیں دنیا سے مقابلہ کرنا ہے، جس ملک کی سڑکوں ہر انتشار ہوگا وہاں سرمایہ کار کیسے آئے گا۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ تحریک انصاف وہ کام کر رہی ہے جو کبھی "را” کو کرنے کی ہمت نہیں ہوئی، امریکا یورپ میں رائے عامہ کی توجہ فلسطین سے ہٹا کر پی ٹی آئی پر مرکوز کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
احسن اقبال نے کہا کہ پی ٹی آئی کی بین الاقوامی ٹیم اسرائیل اور بھارت کو بیل آؤٹ فراہم کر رہی ہے، پی ٹی آئی پاکستان مخالف لابیز کا آلہ کار بنی ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ 2018 میں سازش ہوئی، الیکشن کے بعد کراچی آیا تھا، چند ججز اور جرنیلوں نے اپنی نہیں بچوں اور بیگمات کی عقل سے سوچا، وہ ملک کی بنیادیں تک ہلا کر چلے گئے۔
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ سازش کے کردار خود تاریخ کے سامنے آچکے ہیں، آج وہ کردار پکڑ میں ہیں، کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں
.ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: وفاقی وزیر
پڑھیں:
حکومت صحت کے نظام کو مضبوط بنانے کے لئے پرعزم ہے،سید مصطفی کمال
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2025ء)وفاقی وزیر قومی صحت سید مصطفی کمال نے عالمی شراکت داری اور ورک فورس ڈویلپمنٹ کو فروغ دینے کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت صحت کے نظام کو مضبوط بنانے کے لئے پرعزم ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو ہیلتھ سروسز اکیڈمی اسلام آباد کے دورے کے موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کیا۔(جاری ہے)
ہیلتھ سروسز اکیڈمی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شہزاد علی خان نے وزیر صحت کو اکیڈمی کی کامیابیوں، اقدامات اور آئندہ حکمتِ عملیوں پر بریفنگ دی۔انہوں نے عوامی صحت کی تعلیم میں جدت اور تحقیقاتی تعاون بڑھانے پر زور دیا۔ اس دوران شواہد پر مبنی پالیسی سازی اور افرادی قوت کی تیاری پر بھی گفتگو کی گئی۔وفاقی وزیر نے ہیلتھ سروس اکیڈیمی کی پیشرفت کو سراہا۔ایچ ایس اے نے وزیر صحت کے دورے اور تعاون پر شکریہ ادا کیا۔