Jasarat News:
2025-11-03@14:08:04 GMT

حکومتی فیصلے سے ادویات مہنگی ہوئیں،جاوید قصوری

اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT

لاہور (نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ فارماسیوٹیکل کمپنیوں نے ناجائز منافع کمانے کے لیے ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا، ادویہ ساز کمپنیوں کو اختیار دینے اور قیمتوں پر سرکاری کنٹرول کا نظام ختم کرنے کے حکومتی فیصلے کی وجہ سے متعدد ادویات 200 سے 300 فیصد سے زائد مہنگی ہو گئی ہیں، میڈیکل ڈیوائسز پر بھی 70 فیصد تک ٹیکس عائد کر دیا گیا، یہ اقدام درحقیقت عوام سے صحت جیسی بنیادی سہولیات بھی چھیننے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان 960 ارب کی فارما مارکیٹ ہے، فارما کمپنیوں نے اپنے سارے ٹیکسز کا سارا بوجھ عوام پر منتقل کر دیا، گزشتہ سال پاکستان میں 80 ہزار سے زیادہ ادویات کی قیمتوں میں تقریباً 650 فیصد اضافہ ہوا تھا، بد قسمتی سے ادویات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کا وہی سلسلہ آج بھی جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ دوائوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ غریب اور متوسط طبقے کی مشکلات میں اضافے کا سبب ہے، جبکہ مہنگی ہونے کے باوجود بیشتر ادویات مارکیٹ میں دستیاب بھی نہیں ہیں۔ دوسری جانب ملک بھر میں جعلی ادویات کی کھلے عام تیاری اور فروخت کا دھندہ بھی عروج پر ہے، کوئی پوچھنے والا نہیں، ادارے اپنا کام ٹھیک طرح سے نہیں کر رہے، رشوت کا بازار گرم ہے، عام مارکیٹ میں بیشتر جان بچانے والی ادویات کی عدم دستیابی کی وجہ سے مریضوں کے لواحقین یہ ادویات مہنگے داموں بلیک میں خریدنے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ملک میں ادویات کی قیمتوں کو کم ترین سطح پر رکھے اور ان کی مارکیٹ میں فراہمی بھی یقینی بنائے تاکہ مریضوں کے علاج معالجے میں کوئی تعطل نہ آئے۔ محمد جاوید قصوری نے اس حوالے سے کہا کہ پورا پاکستان مافیاز کے رحم و کرم پر چل رہا ہے جو ملک و قوم کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف ہے، پاکستان میںجس کی لاٹھی اس کی بھینس کا قانون ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کی قیمتوں میں کہا کہ نے کہا

پڑھیں:

سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، ایک لاکھ 63 ہزار پوائنٹس کی حد دوبارہ بحال

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ایک لاکھ 63 ہزار پوائنٹس کی حد دوبارہ بحال ہوگئی۔کاروباری ہفتے کے پہلے دن کاروبار کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، 1400 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 63 ہزار 111 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 4898 پوائنٹس بڑھ کر ایک لاکھ 61 ہزار 631 پوائنٹس کی حد پر بند ہوا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • ہفتے بھر مندی کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں نئی جان، انڈیکس میں 2,000 پوائنٹس کا اضافہ
  • سونے کی قیمتوں میں پھر بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
  • عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا ہوگیا، مقامی سطح پر بھی قیمتوں میں مزید اضافہ
  • وزارت صحت کا سیفٹی میڈیسن تقریب کا انعقاد، ادویات کا نظام بہتر کرنے کا عزم
  • سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، ایک لاکھ 63 ہزار پوائنٹس کی حد دوبارہ بحال
  • وزیر داخلہ محسن نقوی کی چودھری شجاعت سے ملاقات
  • فضائی آلودگی کا وبال، لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں پھر سرفہرست
  • شامی صدر نے سرکاری ملازمین کی مہنگی گاڑیاں ضبط کرنے کا حکم دے دیا
  • چین کی تاریخی فتح اور بھارت کو سبکی، نصرت جاوید بڑی خبریں سامنے لے آئے
  • ایک سال کے دوران حکومتی قرضوں میں 10 ہزار ارب کا اضافہ